۳۷۔ سورۃ الصافات

تفسیر صغیر, حصہ 14

کیا تمہارے پاس کوئی کھلی کھلی دلیل ہے؟

پس اپنی اس کتاب کو لاؤ جس میں یہ لکھا ہے اگر تم سچے ہو۔

اور یہ لوگ اس کے (یعنی خدا کے) اور جنوں کے درمیان رشتہ تجویز کرتے ہیں حالانکہ جن کے نام کی مستحق قوم (بڑے آدمی اور پہاڑوں پر رہنے والے) خوب جانتی ہے کہ وہ بھی اگر دین حق پر قائم نہ ہوگی تو اسے بھی عذاب کی کیفیت دکھائی جائے گی۔

اللہ ان کی بیان کردہ باتوں سے پاک ہے (یعنی فرشتے بیٹیاں نہیں بلکہ عبادت گذار بندے ہیں)۔

سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے (کہ وہ ایسا نہیں کرتے)

پس (سن رکھو کہ) تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو۔

خدا کے خلاف کسی کو بہکا نہیں سکتے۔

سوائے اس بدقسمت کے جو جہنم میں داخل ہونے والا ہے۔

اور ہم سب کے لئے ایک مقررہ مقام ہے۔

اور ہم سب [1]خدا کے سامنے صف باندھ کر کھڑے ہیں۔

[1] یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام جو نماز باجماعت ادا کرتے تھے۔

اور ہم سب تسبیح کرنے والے ہیں۔

اور کبھی یہ لوگ (یعنی اہل مکہ) کہا کرتے تھے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی