۳۷۔ سورۃ الصافات

تفسیر صغیر, حصہ 2

بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تو (ان کی باتوں پر) تعجب کرتا ہے اور وہ (تیری باتوں کو) حقیر سمجھتے ہیں۔

اور جب ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت نہیں حاصل کرتے۔

اور جب کوئی نشان دیکھتے ہیں تو اس کی ہنسی اڑاتے ہیں۔

اور کہتے ہیں کہ یہ تو ایک کھلا کھلا مکر ہے۔

کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیاں ہو جائیں گے ہم کو پھر سے اٹھا کر کھڑا کر دیا جائے گا؟

اور (اسی طرح) ہمارے پہلے باپ دادوں کو بھی؟

تو کہہ دے، ہاں! (ہاں)! بلکہ تم ذلیل ہو جاؤ گے۔

وہ گھڑی تو صرف ایک ڈانٹ (کی مثال) ہے کہ (جونہی وہ ڈانٹ پڑے گی) وہ (زندہ ہو کر) دیکھنے لگیں گے۔

اور کہیں گے، اے افسوس ہم پر! یہی تو جزا سزا کا دن ہے۔

(اور خدا کی طرف سے آواز آئے گی) یہ وہ فیصلہ کا دن ہے جس کا تم انکار کیا کرتے تھے۔

(ہم فرشتوں سے کہیں گے کہ) جنہوں نے ظلم کیا تھا ان کو بھی اور ان کے ساتھیوں کو بھی جن کی وہ عبادت کرتے تھے ان کو بھی زندہ کرکے کھڑا کر دو

اللہ کے سوا۔ پھر ان سب کو جہنم کے رستے کی طرف لے جاؤ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی