۳۷۔ سورۃ الصافات

تفسیر صغیر, حصہ 4

اور کہا کرتے تھے، کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک شاعر اور مجنون کے کہنے پر چھوڑ دیں گے۔

حقیقت یہ ہے کہ وہ (یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کامل سچائی لے کر آیا ہے اور سب پہلے رسولوں کو سچا قرار دیتا ہے۔

(اے منکرو)! تم یقیناً دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔

اور جو کچھ تم کرتے تھے اسی کے مطابق سزا پاؤ گے۔

مگر جو اللہ کے چنے ہوئے بندے ہیں (ان کو دردناک عذاب نہیں ملے گا)

(بلکہ) ان کو معلوم[1] رزق ملے گا۔

[1] یعنی جس رزق کی مختلف جگہ پر قرآن مجید میں خبر دی گئی ہے۔

[2](یعنی)پھلوں کی قِسم سے، اور اُن کی (نعمت والے باغوں میں) عزت کی جائے گی۔

[2] یعنی ان کے اعمال کی جزا۔ کیونکہ پھل عمل کی جزا کو کہتے ہیں۔

۔۔ نعمت والے باغوں میں۔

وہ چھپرکھٹوں پر آمنے سامنے[3] بیٹھیں گے۔

[3] یعنی ایک مسلمان دوسرے کا دشمن نہ ہوگا یعنی اس کی طرف منہ کرے گا۔ اس سے منہ نہیں پھیرے گا۔

(چشموں کے) پانیوں سے بھرے ہوئے گلاس ان کے پاس لائے جائیں گے۔

جو سفید ہوں گے اور پینے والوں کے لئے لذت کا موجب ہوں گے۔

نہ تو ان سے سر درد ہوگا اور نہ وہ لوگ ان کے باعث عقل کھو بیٹھیں گے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی