۳۷۔ سورۃ الصافات

تفسیر صغیر, حصہ 5

اور ان کے پاس بڑی بڑی آنکھوں والی نیچی نظریں رکھنے والی عورتیں ہوں گی۔

گویا کہ وہ ڈھکے ہوئے انڈے[1] ہیں۔

[1] عرب لوگ سب سے زیادہ خوبصورت رنگ شتر مرغ کے انڈے کا سمجھتے ہیں۔ ڈھکے ہوئے ہونے سے یہ مراد ہے کہ اس پر کوئی میل نہ ہوگی۔ عربی محاورہ کے مطابق یہ رنگ کی انتہائی تعریف ہے۔

پھر ان میں سے بعض بعض کی طرف سوال کرنے کے لئے متوجہ ہوں گے۔

اور کوئی شخص ان میں سے یہ کہے گا کہ ایک میرا ساتھی ہوتا تھا۔

وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تو بھی (حشر و نشر کے) ماننے والوں میں سے ہے۔

(اور اگر یہ بات ہے تو بتا کہ) کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم کو ہمارے اعمال کی جزا دی جائے گی؟

اس پر وہ (مومن شخص) کہے گا، کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے جو جھانک کر دیکھے کہ اس (شخص) کا کیا حال ہے۔

پھر وہ آپ ہی حال معلوم کرنے کی کوشش کرے گا اور اپنے دنیوی ساتھی کو جہنم میں پڑا ہوا دیکھے گا۔

پھر اس سے کہے گا، خدا کی قسم! تو تو مجھے بھی ہلاک کرنے لگا تھا۔

اور اگر میرے رب کا فضل نہ ہوتا تو میں بھی آج دوزخ کے سامنے حاضر کیے جانے والوں میں سے ہوتا۔

[1](اے جہنمی)! اب تو بتا۔ کیا (سوائے پہلی موت کے)ہمارے لئے اور کوئی موت[2] نہیں؟ (اور ہمیں کوئی عذاب نہیں دیا جائے گا؟)

[1] ناقل: بامحاورہ اُردو ترجمے کے لئے اگلی آیت کے ساتھ ترجمہ ملایا گیا ہے۔

[2] یعنی جسمانی موت کے بعد کوئی ایسا عذاب نہیں جسے دائمی موت قرار دیا جائے۔ مومن تو جنت میں ہوگا جو دائمی حیات ہے۔ مگر یہ قول طنز کے طور پر ہے جو مومن کافر سے کہے گا۔

[1](اے جہنمی)! (اب تو بتا۔ کیا) سوائے پہلی موت کے (ہمارے لئے اور کوئی موت[2] نہیں؟) اور ہمیں کوئی عذاب نہیں دیا جائے گا؟

[1] ناقل: بامحاورہ اُردو ترجمے کے لئے پچھلی آیت کے ساتھ ترجمہ ملایا گیا ہے۔

[2] یعنی جسمانی موت کے بعد کوئی ایسا عذاب نہیں جسے دائمی موت قرار دیا جائے۔ مومن تو جنت میں ہوگا جو دائمی حیات ہے۔ مگر یہ قول طنز کے طور پر ہے جو مومن کافر سے کہے گا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی