۳۷۔ سورۃ الصافات

تفسیر صغیر, حصہ 6

یہ (مومن کی حالت) بے شک بڑی کامیابی ہے۔

اور عمل کرنے والوں کو اسی مقام کے حصول کے لئے کوشش کرنی چاہئیے۔

کیا یہ مہمان نوازی بہتر ہے یا تھوہر کا درخت؟

ہم نے اسے ظالموں کے لئے ایک آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے۔

وہ ایک ایسا درخت ہے جو دوزخ کے پیندے میں اگتا ہے۔

اس کا پھل ایسا ہوتا ہے جیسا کہ سانپوں کے سر۔

سو وہ اس درخت سے کھائیں گے اور اس سے اپنے پیٹ بھریں گے۔

اور اس کے علاوہ ان کے (پینے کے) پانی میں تیز ابلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا۔

پھر ان سب کو لوٹا کر جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔

انہوں نے اپنے باپ دادوں کو گمراہ پایا۔

اور وہ بھی ان کے نقوش قدم پر دوڑ پڑے۔

اور ان سے پہلے بہت سی پہلی قومیں بھی گمراہ ہو چکی ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی