۳۷۔ سورۃ الصافات
تفسیر صغیر, حصہ 7
اور ہم ان میں رسول بھیج چکے ہیں۔
پھر دیکھو جن کو ڈرایا گیا تھا، ان کا انجام کیا ہوا؟
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے۔
اور ہمیں (رسولوں میں سے) نوح نے بھی پکارا تھا اور ہم بڑا اچھا جواب دینے والے ہیں۔
اور ہم نے اس کو بھی اور اس کے اہل کو بھی بڑی گھبراہٹ سے نجات دی تھی۔
اور صرف اس کی اولاد کو ہی دنیا میں باقی رکھا تھا۔
اور اس کے بعد میں آنے والی قوموں میں اس کا ذکر خیر قائم رکھا تھا۔
تمام قوموں کی طرف سے نوح پر سلامتی کی دعا ہو رہی ہے۔
ہم محسنوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔
وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔
اور دوسرے لوگوں کو ہم نے غرق کر دیا تھا۔
اور اسی کی جماعت میں سے ابراہیم بھی تھا۔
آج 10 میں سے 10 باقی