۳۸۔ سورۃ ص

تفسیر صغیر, حصہ 5

اور اسماعیل[1] اور یسع (یعنی یسعیاہ) کو یاد کرو۔ اور ذوالکفل (یعنی [2]حزقیل) کو (یاد کرو) اور یہ سب کے سب ہمارے نہایت نیک بندوں میں سے تھے۔

[1] دیکھئے نوٹ سورۃ انعام آیت۸۶

[2] ذُوالْکِفْلِ کے حزقیل ہونے کے متعلق دیکھئے تفسیر سورۃ انبیاء آیت۸۶

یہ (تذکرہ) ان لوگوں کے نقش قدم پر چلنے کے لئے ایک یاد دہانی ہے اور متقیوں کے لئے یقیناً نہایت اعلیٰ درجہ کا ٹھکانا مقرر ہے۔

(یعنی) ہمیشہ رہنے والے باغات جن کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے رہیں گے۔

وہ اس میں تکیے لگا کر بیٹھے ہوئے ہوں گے، وہ اس میں ہر قسم کا میوہ جو بڑی مقدار میں ہوگا طلب کریں گے اور اسی طرح پینے کی چیز بھی۔

اور ان کے پاس نظریں نیچے رکھنے والی ہم عمر عورتیں ہوں گی۔

یہ وہ باتیں ہیں جن کا تم سے قیامت کے دن ملنے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔

یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔

یہ (مومنوں کی موعودہ چیز ہے) لیکن سرکشوں کے لئے بہت برا ٹھکانا (مقرر ہے)۔

یعنی جہنم، جس کے اندر وہ داخل ہونگے اور وہ بری رہنے کی جگہ ہے۔

یہ (کفار کی موعودہ چیز ہے) پس چاہیئے کہ وہ اس سے چکھیں یعنی گرم پانی اور زخموں کے دھوون کو۔

اور اسی (گروہ) کے مشابہ کچھ اور گروہ بھی ہونگے (جن کے اعمال آپس میں ملتے جلتے ہونگے)۔

(ان میں سے ایک جماعت ایک پہلی جماعت کی طرف اشارہ کرکے کہے گی) یہ بھی ایک گروہ ہے جو تمہارے ساتھ جہنم میں داخل ہوگا (اور) ان کو کوئی خوش آمدید کہنے والا نہ ہوگا وہ ضرور جہنم میں داخل ہونگے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی