۴۰۔ سورۃ غافر

تفسیر صغیر, حصہ 7

گرم پانی میں گھسیٹے جائیں گے، پھر دوزخ میں جھونک دئیے جائیں گے۔

پھر ان سے کہا جائے گا، وہ (معبود) کہاں ہیں جن کو تم اللہ کے سوا (خدائی کا) شریک بناتے تھے، وہ کہیں گے اس وقت وہ ہم سے کھوئے گئے ہیں (پھر کہیں گے) یوں نہیں حقیقت یہ ہے کہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو خدا کا شریک بناتے ہی نہیں تھے، اسی طرح اللہ کافروں کو گمراہ کرتا ہے۔

اللہ کے سوا (خدائی کا) شریک بناتے تھے، وہ کہیں گے اس وقت وہ ہم سے کھوئے گئے ہیں (پھر کہیں گے) یوں نہیں حقیقت یہ ہے کہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو خدا کا شریک بناتے ہی نہیں تھے، اسی طرح اللہ کافروں کو گمراہ کرتا ہے۔

یہی (حقیقت) ہے جس کے باعث تم بغیر کسی دلیل کے خوشیاں منایا کرتے تھے اور جس کی وجہ سے تم بلاوجہ اترایا کرتے تھے۔

(اب جاکر) جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ (کیونکہ تمہارے لئے فیصلہ ہو چکا ہے کہ) تم اس میں رہتے چلے جاؤ گے اور متکبروں کا ٹھکانا بہت برا ہے۔

پس صبر کر اللہ کا وعدہ ضرور پورا ہو کر رہے گا اور اگر ہم تجھ کو ان باتوں میں سے جن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ بعض (تیری وفات تک) دکھا دیں (تو بعض پیشگوئیاں تیری وفات کے بعد پوری ہونگی اور اس میں کوئی حرج نہیں) کیونکہ وہ ہماری طرف لوٹائے جائیں گے (اور وہاں ان کا انجام ان پر کھل جائے گا)۔

اور ہم نے تجھ سے پہلے کئی رسول بھیجے تھے بعض کا ذکر ہم نے تیرے سامنے کر دیا ہے اور بعض کا ذکر ہم نے تیرے سامنے نہیں کیا اور کسی رسول کی یہ طاقت نہیں کہ خدا کے حکم کے بغیر کوئی کلام لے آئے اور جب اللہ کا حکم آجاتا ہے تو حق کے مطابق فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور جھوٹ بولنے والے لوگ گھاٹے میں پڑ جاتے ہیں۔

اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے چارپائے پیدا کیے ہیں تا کہ ان میں سے بعض پر تم سواری کرو اور ان میں سے بعض (کا گوشت) کھاؤ۔

اور ان چارپایوں میں تمہارے لئے اور بھی کئی فائدے ہیں اور یہ (غرض بھی ہے) کہ تم ان پر باربرداری وغیرہ کرکے اپنے دلوں کی حاجت پوری کر لیا کرو۔ اور ان (چارپایوں) پر اور کشتیوں پر تم کو سوار کیا جاتا ہے۔

اور وہ (یعنی خدا) تم کو اپنے نشان دکھاتا ہے۔ پس تم اللہ کے نشانوں میں سے کس نشان کا انکار کر سکتے ہو۔

کیا یہ زمین میں نہیں پھرے کہ دیکھتے کہ ان سے پہلوں کا انجام کیسا ہوا؟ وہ ملک میں ان سے تعداد اور طاقت میں بھی زیادہ تھے اور عمارت وغیرہ کے فنون میں بھی زیادہ (ماہر) تھے۔ لیکن ان کے اعمال نے ان کو کوئی نفع نہیں دیا تھا۔

اور جب اُن کے پاس اُن کے رسول نشانات لے کر آئے، تو ان کے پاس جو تھوڑا بہت علم تھا اس پر فخر کرنے لگے اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اڑاتے تھے اسی نے ان کو گھیر لیا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی