۵۲۔ سورۃ الطور

تفسیر صغیر, حصہ 3

اور جوان خادم ہر وقت ان کی خدمت میں حاضر رہیں گے۔ گویا کہ وہ پردوں میں لپٹے[3] ہوئے موتی ہیں۔

[3] یعنی پاکباز۔

اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر باہمی سوال و جواب کریں گے۔

اور کہیں گے ہم لوگ[4] پہلے اپنے رشتہ داروں میں اپنے انجام سے ڈرا کرتے تھے۔

[4] یعنی دنیا میں کفار کی دھمکیوں سے ہم بعض دفعہ گھبرا جاتے تھے مگر آج ہر قسم کی فتح اور امن ہمیں نصیب ہے۔

مگر اللہ نے ہم پر احسان کیا۔ اور ہم کو گرم لو کے عذاب سے بچا لیا۔

ہم پہلے سے اس (خدا) کو پکارا کرتے تھے، وہ بڑا نیک سلوک کرنے والا (اور) بے انتہا کرم کرنے والا ہے۔

پس (اے رسول) تو (لوگوں کو) نصیحت کیے جا، کیونکہ تو اپنے رب کے احسان سے نہ تو کاہن ہے اور نہ مجنون۔

کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے (اور) ہم زمانہ کی تباہی کا اس کے لئے انتظار کر رہے ہیں۔

تو کہہ دے انتظار کرتے جاؤ، کیونکہ میں تمہارے لئے انتظار کر رہا ہوں۔

کیا ان کو ان کی عقلیں یہی بات سکھاتی ہیں، یا وہ سرکش قوم ہیں۔

یا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نے اپنے پاس سے بات بنا لی ہے حقیقت یہ ہے کہ وہ (نزول وحی پر) ایمان ہیں نہیں لاتے۔

اگر وہ سچے ہیں تو اسی قسم کا کوئی اور کلام لے آئیں (تا کہ دنیا فیصلہ کر سکے کہ دونوں کلام برابر ہیں)۔

کیا ان کو بغیر کسی غرض کے پیدا کیا گیا ہے یا وہ خود ہی اپنے خالق ہیں؟

·

آج 10 میں سے 10 باقی