۵۲۔ سورۃ الطور

تفسیر صغیر, حصہ 4

کیا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں)! بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ (خالق ارض و سماء پر) یقین ہی نہیں رکھتے۔

کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں؟ یا وہ داروغے ہیں؟

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر وہ (خدا کی باتیں) سنتے ہیں پس چاہیے کہ ان کا سننے والا (محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح) کوئی کھلی دلیل پیش کرے۔

کیا خدا کے لئے تو بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے؟

کیا تو ان سے کوئی اجر مانگتا ہے؟ پس وہ اس چٹی کی وجہ سے دبے جا رہے ہیں؟

کیا ان کو غیب کا علم ہے جس کو وہ لکھ لیتے ہیں؟

کیا وہ تیرے خلاف کوئی تدبیر کرنا چاہتے ہیں؟ پس یاد رکھو کہ ان کافروں ہی کے خلاف (خدائی) تدبیریں کی جائیں گی۔

کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ (یاد رکھو) ان کے شرک سے اللہ پاک ہے۔

اور اگر وہ بادل کا کوئی ٹکڑا جو ّ میں برستا ہوا دیکھیں تو کہتے ہیں کہ یہ تو (محض) ایک گھنا بادل ہے۔

پس تو ان کو (ان کی بیوقوفی میں) چھوڑ دے، یہاں تک کہ وہ اپنے اس مقررہ دن کو دیکھ لیں جس میں (ان پر عذاب نازل کیا جائے گا اور) وہ مارے خوف کے بے ہوش کر دئیے جائیں گے۔

جس دن ان کی تدبیر ان کو کوئی نفع نہیں پہنچائے گی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔

اور ظالم لوگوں کو اس کے علاوہ اور بھی عذاب پہنچیں گے۔ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی