۵۳۔ سورۃ النجم
تفسیر صغیر, حصہ 4
کیا اسے موسیٰ کی کتاب میں جو کچھ ہے، اس کا علم نہیں دیا گیا؟
اور وفادار ابراہیم کی (کتاب کی بھی)
(جو یہ ہے کہ) کہ کوئی بوجھ[1] اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔
[1] مسیحی کہتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ کفارہ صرف بے گناہ انسان دے سکتا ہے اور وہ مسیحؑ تھا۔ حالانکہ قرآن مجید اور بائبل کی رو سے بے گناہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے۔ اس آیت کا تو صرف یہ مطلب ہے کہ جو شخص بوجھ اٹھانے کی حالت میں پیدا کیا گیا۔ وہ کسی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ کیونکہ وہ تو خداتعالیٰ کے احکام کا تابع ہے پس بوجھ صرف خداتعالیٰ اٹھا سکتا ہے جس کے اوپر کوئی حکم دینے والا خدا نہیں۔
اور انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔
(نیز ان صحف میں لکھا ہے کہ) وہ (انسان) اپنی کوشش کا نتیجہ ضرور دیکھ لے گا۔
اور اس کو پوری جزا مل جائے گی۔
اور یہ بھی کہ (گزشتہ اور موجودہ تمام قوموں کا) آخری فیصلہ تیرے رب کے ہاتھ میں ہی ہے۔
اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے۔
اور وہی مارتا ہے اور وہی زندہ کرتا ہے۔
اور اسی نے نطفہ سے جبکہ وہ (ماں کے پیٹ میں) گرایا جاتا ہے (تمام جانداروں کو) نر اور مادہ کی صورت میں پیدا کیا ہے۔
اور اسی نے نطفہ سے جبکہ وہ (ماں کے پیٹ میں) گرایا جاتا ہے
اور یہ کہ دوبارہ پیدا کرنا بھی اسی کے ذمہ ہے۔