۵۵۔ سورۃ الرحمن

تفسیر صغیر, حصہ 5

دونوں جنتیں بہت سی ٹہنیوں والی ہونگی (یعنی ان کے درخت بڑے گھنے ہوں گے)۔

پھر بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔

ان دونوں میں دو چشمے (پانی کی کثرت سے) بہہ رہے ہوں گے۔

پھر بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔

ان دونوں میں ہر قسم کے میوے دو[2] دو قسم کے ہوں گے۔

[2] یعنی روحانی انعام کی طرح انہیں دو اقسام کا بنایا جائے گا۔ ایک خالص اندرونی لذت والے اور ایک ظاہری شکل والے مگر روحانی۔

پھر بتاؤ کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔

(جنتی لوگ) فرش پر (ایسے) تکیے لگائے ہوئے ہونگے جن کے استر تافتے کے ہونگے اور دونوں باغوں کے پھل (بوجھ سے) جھکے ہوئے ہوں گے۔

سو بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔

ان جنتوں میں نیچی نگاہوں والی عورتیں[1] ہونگی۔ جن سے نہ تو ان (جنتیوں) سے پہلے انسانوں نے تعلق رکھا [2]ہوگا، نہ جنوں نے۔

[1] اول تو روحانی انعام مراد ہے۔ پھر یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ یہاں صرف عورت کہا ہے اور اس سے مراد انسان کی دنیوی بیوی بھی ہو سکتی ہے جسے اگلے جہان میں ُحسن عطا ہوگا۔

[2] کسی سے تعلق نہ رکھا ہوگا کے یہ معنے ہیں کہ کسی غیر مرد سے تعلق نہ رکھا ہوگا اور وہ نیک اور پاکباز ہوں گی۔

پس بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔

گویا کہ وہ عورتیں یاقوت[3] اور مرجان ہوں گی۔

[3] یعنی ان کے رنگ میں سفیدی اور ُسرخی ملی ہوئی ہوگی اور نہایت نازک ہوں گی۔ یاقوت اپنے سرخ رنگ کے لحاظ سے مشہور ہے اور مرجان اپنے قد اور اپنی نزاکت اور سرخی و سفیدی کے اشتراک کی وجہ سے مشہور ہے پس ان دونوں لفظوں کو بیان کرکے ان عورتوں کی تمام صفات بیان کردیں۔

سو تم بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی