۵۶۔ سورۃ الواقعة

تفسیر صغیر, حصہ 3

یہ سب کچھ مومنوں کے اعمال کی وجہ سے جزا کے طور پر ملے گا۔

وہ (مومن) جنتوں میں نہ تو کوئی لغو بات سنیں گے اور نہ گناہ کا کلمہ۔

ہاں مگر ایسا قول سنیں گے جو سلام (یعنی سلامتی کی دعا) پر مشتمل ہوگا۔

اور (تو) دائیں طرف کے آدمیوں کا بھی حال سن اور تجھے کیا معلوم ہے کہ دائیں طرف کے آدمی کیا ہیں؟

وہ بغیر کانٹوں کی بیریوں کے باغوں میں رہیں گے۔

اور کیلوں (کے باغوں) میں جن کے پھل ایک دوسرے پر چڑھے ہوئے ہونگے۔

اور ایسی چھاؤں میں جو بہت لمبی ہوگی۔

اور ایسے پانیوں[2] میں جو گرائے جا رہے ہوں گے۔

[2] یعنی آبشاروں کے پاس۔

اور بہت سے پھلوں میں۔

نہ تو وہ کاٹے جائیں گے [3]اور نہ ان سے ان (جنتیوں کو) روکا[4] جائے گا (یعنی وہ انہی کی ملکیت قرار دئیے جائیں گے)۔

[3] نہ کاٹے جانے سے یہ مراد ہے کہ وہ ختم نہ ہوں گے۔

[4] ’’نہ اُن سے روکا جائے‘‘ گا سے یہ مراد ہے کہ مومنوں کو اُن کا استعمال کلّی طور پر جائز ہوگا۔

اور شاندار بیویوں کے ساتھ رہیں گے۔

ہم نے ہی ان کو بنا رکھا ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی