۵۶۔ سورۃ الواقعة

تفسیر صغیر, حصہ 4

اور کنواریاں پیدا کیا ہے۔

نہایت خوبصورت اور جنتیوں کی ہم عمر

(جن کو) دائیں طرف والے گروہ کے لئے (پیدا کیا گیا ہے)۔

یہ گروہ شروع میں ایمان لانے والے لوگوں میں سے بھی کثرت سے ہوگا۔

اور آخر میں ایمان لانے والے لوگوں میں سے بھی کثرت سے ہوگا۔

اور بائیں طرف والے (لوگوں کا بھی حال سن) اور تجھے کیا معلوم ہے کہ بائیں طرف کے لوگ کیسے ہونگے؟

وہ گرم ہواؤں اور گرم پانیوں میں رہیں گے۔

اور ایسے سایہ میں رہیں گے جو سیاہ دھوئیں کی طرح ہوگا۔

نہ وہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ اس کے نیچے رہنا عزت بخشے گا۔

وہ اس سے پہلے دنیا میں بڑے آرام سے رہتے تھے۔

اور بڑے گناہ (یعنی شرک) پر اصرار کرتے تھے۔

وہ کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن جائیں گے کیا ہم کو پھر زندہ کرکے کھڑا کر دیا جائے گا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی