۵۶۔ سورۃ الواقعة

تفسیر صغیر, حصہ 5

یا ہمارے باپ دادوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا۔

تو کہہ دے کہ پہلے بھی اور پچھلے بھی،

سب کے سب ایک معلوم دن کے وعدہ کی طرف اکٹھے کرکے لے جائے جائیں گے۔

پھر تم اے جھٹلانے والے گمراہو!

تھوہر[1] کے درخت میں سے کھاؤ گے۔

[1] یعنی سخت تکلیف دِہ عذاب پاؤ گے۔

اور اس سے پیٹ بھرو گے۔

اور پھر اس پر گرم پانی پیئو گے۔

اور پیاسے اونٹ کی طرح پیتے جاؤ گے۔

یہ ان کی جزا سزا کے دن مہمان نوازی ہوگی۔

ہم نے تم کو پیدا کیا ہے۔ پھر کیوں تم ہماری بات کو سچا قرار نہیں دیتے۔

اور اس چیز کی کیفیت تو بتاؤ، جو تم عورت کے پیٹ میں گراتے ہو۔

کیا تم اسے پیدا کرتے ہو یا ہم اسے پیدا کرتے ہیں؟

·

آج 10 میں سے 10 باقی