۶۸۔ سورۃ القلم

تفسیر صغیر, حصہ 2

جو لوگوں کو نیکیوں سے روکنے والا، حد سے تجاوز کرنے والا اور گناہ گار ہے۔

وہ بدلگام[2] بھی ہے اور خدا کا بندہ ہو کر شیطان سے تعلق رکھنے والا بھی[3]۔

[2] عُتُلٍّ کے معنے لغت میں سخت کلامی کرنے والے کے لکھے ہیں (اقرب) ہم نے اس جگہ بدلگام کا لفظ استعمال کیا ہے جو چھوٹا لفظ ہے اور وہی معنے دیتا ہے۔

[3] قرآن مجید میں زَنِیْم کا لفظ ہے جس کے معنے ہوتے ہیں کہ وہ شخص جو کسی قوم کا فرد تو نہیں مگر اپنے آپ کو اس کی طرف منسوب کرتا ہے (مفردات) ہم نے اس کا ترجمہ ’’خدا کا بندہ ہو کر شیطان سے تعلق رکھتا ہے‘‘ کیا ہے۔ یعنی ہے تو وہ خدا کا مگر اپنے آپ کو منسوب بُتوں کی طرف کرتا ہے۔

صرف اس وجہ سے کہ وہ بہت مالدار ہے اور اس کی اولاد اور ساتھی بہت ہیں۔

جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو پہلوں کی کہانیاں ہیں۔

ہم جلدی اس کی ناک پر داغ لگائیں گے (اور اس کو اپنی مدد سے محروم کر دیں گے)

ہم نے ان دشمنوں کو ایسے ہی ابتلا میں ڈالا ہے۔ جس ابتلا میں ان باغوں[1] والے لوگوں کو ڈالا تھا جنہوں نے آپس میں ایک دوسرے کو قسمیں کھا کر کہا تھا کہ ہم صبح جاکر اپنے باغ کے پھول توڑیں گے۔

[1] اس جگہ اَصْحَابُ الْجَنَّۃِ یعنی باغ والوں سے مراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے مکہ والے رشتہ دار ہیں جن کے لئے خداتعالیٰ نے قرآن مجید کی جنت اتاری تھی لیکن انہوں نے بجائے اس جنت سے فائدہ اٹھانے کے لوگوں کو اس جنت سے محروم کرنے کی کوشش کرنی شروع کر دی اور آپس میں یہ معاہدہ کیا کہ ایسے وقت میں اس جنّت میں چلو جب کوئی اور آنے والا نہ ہو۔ یہی مکہ والے کرتے تھے یعنی جو شخص آپ کی باتیں سننے آتا تھا اس کے کانوں میں روئی ڈال دیتے تھے۔ یا جب آپ باتیں کرتے تھے تو اس میں شور مچا دیتے تھے تاکہ کوئی سنے نہیں اور ان سے فائدہ نہ اٹھائے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ قَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَا تَسْمَعُوْا لِھٰذَا الْقُرْاٰنِ وَ الْغَوْا فِیْہِ لَعَلَّکُمْ تَغْلِبُوْنَ (حٰمٓ السجدۃ: ۲۷) یعنی جب کبھی وہ اس قرآن کو سنتے ہیں کافر ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ تم شور مچا دو تا کہ کوئی ان باتوں کو سُن نہ سکے۔

اور خدا کا نام نہ لیا تھا۔

نتیجہ یہ ہوا کہ تیرے رب کی طرف سے (ان کے) اس (باغ) پر ایک آفت پھر گئی جبکہ وہ سو رہے تھے۔

اور صبح تک وہ باغ ایسا ہو گیا جیسے کٹا[2] ہوا تھا۔

[2] یعنی ان کفار کا انجام اس باغ کی تمثیل کے مطابق ہوگا اور اپنے اعمال کے نتیجہ سے یہ محروم رہیں گے۔

چنانچہ صبح ہی صبح انہوں نے آپس میں ایک دوسرے کو بلایا اور کہا کہ

اگر تمہاری نیت باغ کا پھل کاٹنے کی ہے تو اسی وقت اپنے باغ کی طرف چلو۔

چنانچہ وہ چلے گئے اور وہ آہستہ آہستہ یہ کہتے جاتے تھے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی