۶۸۔ سورۃ القلم

تفسیر صغیر, حصہ 3

کہ آج تمہاری موجودگی میں کوئی مسکین باغ میں داخل نہ ہو۔

اور صبح آنے سے پہلے وہ بخل کا فیصلہ کر چکے تھے[1]۔

[1] یعنی انہوں نے اس حال میں صبح کی کہ وہ اپنا مال اپنے لئے روکے رکھنے اور اس میں کسی کو شریک نہ بنانے کا فیصلہ کر چکے تھے۔

پھر جب انہوں نے اس باغ کو دیکھا تو کہا، ہم تو راستہ بھول آئے ہیں۔

بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم (اپنے پھل سے) بالکل محروم ہو گئے ہیں۔

جو ان سے اچھا آدمی تھا، اس نے کہا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم خدا کی تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

انہوں نے کہا ہمارا رب ہر عیب سے پاک ہے ہم ہی ظلم کرنے والے تھے۔

پھر وہ ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتے ہوئے متوجہ ہوئے۔

اور کہنے لگے، ہم پر افسوس! ہم سرکش بن گئے۔

قریب [2]ہے کہ (اگر ہم توبہ کر لیں تو) ہمارا رب اس سے بہتر (باغ) ہم کو دے دے ہم ضرور اپنے رب کی طرف جھکیں گے۔

[2] یعنی انجام دیکھ کر مکہ کے کچھ لوگ تائب ہو جائیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور ان کو انعام بھی ملے۔

اسی طرح عذاب اترا کرتا ہے اور اگر وہ جانیں تو آخرت کا عذاب دنیا کے عذاب سے بہت بڑا ہے۔

متقیوں کے لئے اپنے رب کے پاس نعمت سے پر باغات ہوں گے۔

کیا ہم مسلمانوں کو مجرموں کے برابر سمجھ لیں گے؟

·

آج 10 میں سے 10 باقی