۷۴۔ سورۃ المدثر
تفسیر صغیر, حصہ 2
اور میں نے اس کے لئے بہت مال پیدا کیا تھا۔
اور ایسی اولاد بھی جو ہر وقت اس کے آگے پیچھے پھرتی تھی۔
اور میں نے اس کے لئے بہت سے ترقیات کے سامان پیدا کیے تھے۔
پھر بھی وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اس سے زیادہ اسے دوں۔
سنو! وہ میری آیتوں کا دشمن تھا۔
سو [2]میں بھی اس کو ایک ایسے عذاب میں مبتلا کروں گا جو ہر وقت بڑھتا چلا جائے گا۔
[2] یہاں سَاُرْھِقُہٗ کا لفظ ہے اور س عربی زبان میں جلدی کے معنے بھی دیتا ہے اور تاکید کے معنے بھی دیتا ہے اور ’’سو‘‘ سے یہ معنے ظاہر ہو جاتے ہیں۔
اس نے (میری آیتوں کو سنا اور ان پر) غور کیا اور اندازہ کیا۔
اور وہ ہلاک ہو جائے اس نے کیسا غلط اندازہ کیا۔
ہم پھر کہتے ہیں وہ ہلاک ہو جائے اس نے کیسا غلط اندازہ کیا۔
پھر اس نے دوبارہ فکر کیا۔
پھر اس نے تیوری چڑھائی اور مُنہ بسورا۔
پھر پیٹھ پھیر لی اور تکبّر سے کام لیا۔
آج 10 میں سے 10 باقی