۷۵۔ سورۃ القيامة

تفسیر صغیر, حصہ 3

اور کچھ لوگ اس دن منہ بسورے بیٹھے ہوں گے۔

کیونکہ وہ خیال کریں گے کہ ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جائے گا جس سے کمر کے منکے تک ٹوٹ جائیں گے۔

سنو! جب روح حلق تک پہنچ جائے۔

اور کہا جائے کہ آج کوئی ہے جو دم دعا سے اس کو اچھا کر دے۔

اور ہر ایک یقین کرلے کہ اب جدائی کی گھڑی آگئی ہے۔

اور جان کندنی کی گھڑی آجائے۔

اس دن تیرے رب ہی کی طرف جانا ہوگا۔

پس کیا ہوا کہ ایسے شخص نے نہ صدقہ دیا نہ نماز پڑھی۔

بلکہ (حق کو) جھٹلاتا رہا اور (اس سے) پیٹھ پھیر لی۔

(اور اس کے بعد شرمندہ ہونے کی بجائے) اپنے گھر والوں کی طرف فخر سے اکڑتا ہوا چلا گیا۔

(اے شخص) تجھ پر ہلاکت پر ہلاکت ہو۔

پھر (ہم کہتے ہیں کہ) تجھ پر ہلاکت پر ہلاکت ہو۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی