۷۷۔ سورۃ المرسلات

تفسیر صغیر, حصہ 4

اور ان کو (خدا کی طرف سے بھی بولنے کی) اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کوئی عذر کر سکیں۔[1]

[1] کیونکہ اس دن خود ان کے اعضا ان پر شہادت دے رہے ہوں گے اور کسی زبانی شہادت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس دن جھٹلانے والوں پر تباہی آئے گی (اس میں کوئی بھی شبہ نہیں)

یہ فیصلہ کا دن ہوگا جس میں ہم تم کو بھی اور پہلی قوموں کو بھی جمع کر دیں گے۔

پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو اس تدبیر کو میرے خلاف چلاؤ۔

اس دن جھٹلانے والوں پر تباہی آئے گی (اس میں کوئی بھی شبہ نہیں)

اس دن متقی یقیناً سایوں اور چشموں والی جگہوں میں ہوں گے۔

اور اپنے پسندیدہ پھلوں میں (گھرے ہوئے) ہونگے (جو ان کی مرضی کے مطابق ان کو ملیں گے)

اور ان سے کہا جائے گا کہ دل کو لبھانے والے میوے کھاؤ اور اچھا پانی پیو، یہ تمہارے عملوں کی جزا ہوگی۔

ہم محسنوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔

اس دن جھٹلانے والوں پر تباہی آئے گی (اس میں کوئی بھی شبہ نہیں)

(ہم ان سے کہتے ہیں کہ) کھاؤ اور اس دنیا کا تھوڑا سا فائدہ حاصل کرلو، تم مجرم ہو۔

اس دن جھٹلانے والوں پر تباہی آئے گی (اس میں کوئی بھی شبہ نہیں)

·

آج 10 میں سے 10 باقی