۷۸۔ سورۃ النبإ

تفسیر صغیر, حصہ 3

(وہاں ان لوگوں کی یہ حالت ہوگی) کہ نہ تو وہ اس میں کسی قسم کی ٹھنڈک (محسوس کریں گے) اور نہ کوئی پینے کی چیز ان کو ملے گی (جو پیاس بجھا سکے)

ہاں مگر اللہ ان کو (تیز) گرم پانی اور (ناقابل برداشت) ٹھنڈا پانی دے گا۔

(اس طرح انہیں ان کے اعمال کے) مطابق بدلہ[2] (دیا جائے گا)

[2] یعنی دین پر عمل کرنے میں وہ ٹھنڈک یعنی سستی دکھاتے تھے۔ اور دین کے خلاف عمل کرنے میں وہ گرمی یعنی تیزی دکھاتے تھے۔

وہ یقیناً (کسی) محاسبہ کا ڈر (اپنے دلوں میں) نہیں رکھتے تھے۔

اور ہمارے نشانات کو سختی کے ساتھ جھٹلاتے تھے۔

اور ہم نے (تو) ہر ایک چیز کو پوری طرح گن رکھا ہے۔

پس (اپنے اپنے اعمال کے مطابق) عذاب چکھو اور ہم تم کو (عذاب[3] کے بعد) عذاب ہی دیتے چلے جائیں گے۔

[3] قرآن کریم کے الفاظ میں لَنْ نَّزِیْدَکُمْ اِلاَّ عَذَاباً۔ ہم تک کو عذاب کے سوا کسی چیز میں زیادہ نہیں کریں گے۔ اس کو بامحاورہ اردو میں لکھا جائے تو یہی کہہ سکتے ہیں کہ ہم تم کو عذاب کے بعد عذاب دیتے جائیں گے۔ کیونکہ اس صورت میں عذاب زیادہ ہوجاتا ہے۔

یقیناً متقیوں کے لئے کامیابی (مقدر) ہے۔

(یعنی) باغات اور انگور۔

اور ہم عمر نوجوان عورتیں۔

اور چھلکتے ہوئے پیالے۔

نہ تو وہ ان (جنتوں میں) لغو باتیں سنیں گے اور نہ (ان کی باتوں کو) کبھی کوئی جھٹلائے[1] گا۔

[1] صاحبِ اِملاء لکھتے ہیں کہ کِذَّابًا میں تکرار کے معنے پائے جاتے ہیں۔ اس لئے ہم نے کبھی کا لفظ بڑھا دیا ہے۔ دوسرے کِذَّابًا مصدر ہے جو مصدر معروف بھی ہو سکتا ہے اور مجہول بھی۔ اس کے لحاظ سے ہم نے یہ ترجمہ کیا ہے کہ ’’نہ (ان کی باتوں کو) کبھی کوئی جھٹلائے گا۔‘‘

·

آج 10 میں سے 10 باقی