ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین, حصہ 3

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۲۸
لكَ بَيْتُ مِنْ زُخْرُفٍ أَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ وَلَنْ نُؤْمِنَ لِرَقِيْكَ حَتَّى تُنَزِّلَ عَلَيْنَا
كتبًا نَّقْرَؤُهُ قُلْ سُبْحَانَ رَبّى هَلْ كُنتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسرائیل: ۹۲ تا ۹۴)
آیات مرقومہ بالا سے معلوم ہوتا ہے کفار مکہ نے ایسے چھ معجزہ حضرت علیہ السلام سے
طلب کئے جو اُس وقت سر دست منکروں کو دکھائے نہیں گئے۔مگر غور کرو یہ مجزے کیوں طلب کئے
گئے اور کیوں انکار فوری ظہور نہ ہوا۔پہلا معجزہ جس کو کفار مکہ نے طلب کیا ہے کہ الارض یعنی اس خاص مکہ کی زمین میں چشمے چلیں۔اور دوسرا معجزہ۔جس کو انہوں نے مانگا یہ ہے کہ تیری کھجوروں اور انگوروں کے ایسے باغ
ہوں جن میں نہریں چلتی ہوں۔یہ دونوں معجزے اس واسطے طلب کئے گئے کہ کتب مقدسہ بضمن بشارات محمد یہ لکھا ہے
ہاں میں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں بناؤں گا۔اور دشت کے گیڈر اور شتر مرغ میری
تعظیم کریں گے کہ تین بیابان میں پانی اور صحرا میں ندیاں موجود کروں گا کہ وے میرے لوگوں کو
میرے برگزیدوں کو پینے کے لئے ہو دیں۔میں نے ان لوگوں کو اپنے لئے بنایا وے میری ستائش
کریں گے یسعیا ۴۳ باب ۱۹۔۲۱ تک۔اور دیکھو
کس نے یعقوب کو حوالہ کیا کہ غنیمت ہوویں اور اسرائیل کو کہ لٹیروں کے ہاتھ میں
پڑے۔کیا خداوند نے نہیں جس کے مخالف ہو کے انہوں نے گناہ کیا کیونکہ انہوں نے نہ چاہا کہ
اس کی راہ چلیں۔یسعیا ۴۲ باب ۲۴۔اور یسعیا کے ۲۱ باب میں عرب کی بابت الہامی کلام یوں ہیں۔پانی لے کے پیاسے کا استقبال کرنے آؤ۔اے تیما کی سرزمین کے باشندو، روٹی لے کے بھاگنے
والے کے ملنے کو نکلو۔یسعیا ۲۱ باب ۱۳۔اور پھر کہا ہے۔مزدور کے سے ٹھیک ایک برس میں قیدار
کی ساری حشمت جاتی رہے گی اور تیراندازوں کے جو باقی رہے قیدار کے بہادر لوگ گھٹ جائیں
گے۔ان آیات سے اتنا تو معلوم ہوتا ہے کہ بیابان اور صحرا میں چشمے جاری ہوں گے ندیاں
۲۸

۲۹
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
چلیں گی مگر اس میں یہ لکھا ہے کہ برگزیدوں کو پینے کے لئے ہوویں۔دیکھو یسعیا ۲ باب ۱۷،۱۶۔بنی اسرائیل کے ایسے باغ عربوں کے ہاتھ ضرور آدیں گے جن میں نہریں چلتی ہوں مگر
بنی اسرائیل مکہ میں آباد نہیں۔وہ زمانہ ہجرت کے بعد ہے جس میں یہ بشارت پوری ہوگئی۔کفار اہل کتاب کے بہکائے پر دھوکہ دیتے ہیں مگر دیکھونبوی معجزات اور محمد یہ کرامات
کیسے زبر دست ہیں۔اللہ تعالیٰ کے برگزیدوں کے واسطے اس بیابان اور صحرا میں ندیاں چل گئیں نہ
کفار کے لئے۔دیکھو نہر زبیدہ مکہ میں اور بنی زرقا کی نہر مدینہ طیبہ میں برگزیدوں کے پینے کے
واسطے موجود ہیں۔بنو قریظہ اور بنو نضیر کے مکانات برگزیدوں کے قبضہ میں آچکے اور کھجوروں اور انگوروں
کے ایسے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں حضور کیا حضور کے خادمان کے پاس وہاں موجود ہیں۔موسیٰ علیہ السلام کے وعدوں سے ( ملک کنعان وغیرہ کی حکومت سے وہ نسل اکثر محروم رہی ) اور
حضور کے بابرکات معجزوں سے آپ کی اکثر قوم وعدہ کو دیکھ چکی اور انشاء اللہ یقیناً حقیقی کنعان
میں بھی پہنچ جائیں گے۔تیسرا اور چوتھا معجزہ یہ کہ منکروں پر آسمان ٹوٹ پڑے اور اللہ تعالیٰ اور ملائکہ کی افواج
کفار کو تباہ کر دے یہ دونوں معجزہ بھی جن کو کفار نے طلب کیا کتب مقدسہ میں موجود ہیں۔دیکھو
خدا سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قد دسیوں کے ساتھ آیا۔استثنا ۳۳ باب ۲۔یہ پیشگوئی نہایت عمدگی سے اس دن پوری ہوئی جس دن حضور علیہ السلام نے مکہ معظمہ
کو فتح فرمایا۔غور کر و بخاری مطبع میرٹھ کا صفحہ ۶۱۳ اور بخاری مصری کا جلد ۲ صفحہ ۵۰ حضور کے ساتھ
اس دن دس ہزار ہاں ٹھیک دس ہزار قدوس اصحابی جن کے ساتھ ملائکہ تھے موجود تھا اور اس دن
۲۹

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۳۰
مکہ کے کفار پر آسمان ایسا ٹوٹ پڑا کہ وہاں ان کا نام ونشان بھی نہ رہا۔یادر ہے ہاجرہ عرب کا کوہ سینا ہے دیکھونا مہ گلیاں ۴ باب ۲۵۔پس معنے ہوں گے ہاجرہ
کی پشت سے۔اور فاران خود وادی حجاز کو کہتے ہیں اور شعیر میں دو دفعہ حضور بطور تجار تشریف لے
گئے اور بدر کی لڑائی میں بھی ملائکہ کا لشکر اسلام کا گہر امددگار تھا دیکھو قرآن سورہ ال عمران۔پانچواں معجزہ کہ تیرا گھر بڑا ز بنت والا ہو۔یہ کتب مقدسہ سے لیا گیا۔تیرے پتھروں کو
سرمہ لگاؤں گا اور تیری بنیاد فیلموں سے ڈالوں گا۔میں تیری فصیلوں کو لعلوں سے اور تیرے پھانکوں
میں چمکتے ہوئے جواہر سے اور تیرا سارا احاطہ بیش قیمت پتھروں سے بناؤں گا۔تیرے سب فرزند
بھی خدا سے تعلیم پاویں گے۔یسعیاہ ۵۴۰ باب ۱۳۱۲۔اب اگر یہاں مراد حقیقت ہے تو سرمہ میں وہاں کے پتھروں کا لگنا حاجیوں کے سرمہ
سے دیکھ لو وہاں کے کھرلوں میں تیار ہوتا ہے اور ان کا حصہ سرمہ میں گھس کر شامل ہوتا ہے اور
اس ایک صداقت سے یقین ہے جیسے مکاشفات یوحنا سے ظاہر ہے دیکھو مکاشفات ۲۱ باب ۱۱
باقی بھی پورا ہوگا۔جلدی نہ کرو اور اگر عام زینت ہی لیں جیسے قرآن کے لفظ زخرف اور حز قیل کی
۲۳،۱۶ باب سے ظاہر ہے۔تو اب دیکھ لو مکہ معظمہ کس زینت سے سجایا گیا۔اور اگر ہمارے حضور ہمارے ہادی کا گھر ہی لینا ہے جیسے لفظ بیت لَكَ سے بظا ہر معلوم
ہوتا ہے تو اب روضہ اطہر واقدس کا نظارہ کر لو!
كيف الوصول الى مدينة مصطفى شتان بين الهند و الزوراء اللهم
ارزقنى شهادة في بلد رسولك امين۔چھٹے معجزہ کا بیان سابق کر چکا ہوں۔غور کرو کیسے یہ تمام معجزات پورے ہو گئے۔والحمد لله رب العلمين۔یادداشت عیسائی صاحبان اگر کسی امتحان اور معجزہ کا ظہور پذیر نہ ہونا نقص ہے تو
۳۰

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
۳۱
جواب دو جب کسی نے حضرت مسیح کو کہا۔اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو کہہ کہ یہ پتھر روٹی بن جاویں۔اس نے (مسیح نے ) جواب میں
کہا۔لکھا ہے انسان صرف روٹی سے نہیں بلکہ ہر ایک بات سے جو خدا کے منہ سے نکلتی ہے جیتا
ہے۔پھر شیطان اسے ( مسیح کو ) مقدس شہر میں اپنے ساتھ لے گیا اور ہیکل کے کنگرے پر کھڑا کر
کے اسے کہا اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئیں نیچے گرا دے کیونکہ کہا ہے کہ وہ تیرے لئے اپنے
فرشتوں کو فرمائے گا۔اور وے تجھے ہاتھوں پر اٹھا لیں گے۔ایسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں
کو پتھر سے ٹھس
لگے۔یسوع نے اسے کہا یہ بھی لکھا ہے کہ تو خداوند اپنے خدا کومت آزما منتی ۴ باب۔Σ

مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ
ابطال الوہیت مسیح
مصنفہ جناب حکیم الامت مولا نا مولوی نورالدین صاحب
مصنف کتاب فصل الخطاب و تصدیق براہین احمدیہ
,
تاخ رساله
رد تناسخ ورساله نورالدین و غیره
مطبع ضیاء الاسلام قادیان دارالامان میں باہتمام
حاجی حافظ حکیم فضل دین طبع ہوا۔ماہ جولائی ۱۹۰۴ء
با دوم۔۔۔۔تعداد اشاعت۔۴۰۰
قیمت ار

۳۵
ابطال الوہیت مسیح
ہیں۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده ونصلى على رسوله الكريم مع التسليم
حضرت سیدنا مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کے خدا اور خدا کا بیٹا ہونے کا ابطال
اس مضمون پر لوگوں نے بہت کچھ لکھا ہے اور مسیح کے انسان رسول ہونے پر دلائل بیان کئے
مگر قرآن نے نہایت ہی سیدھی اور صاف راہ اس مسئلہ میں اختیار فرمائی ہے اور کہا ہے۔مَا المَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَأُمُّهُ صِدِّيقَةٌ
كَانَا يَأْكُلْنِ الطَّعَامَ أَنْظُرْ كَيْفَ نُبَيِّنَ لَهُمُ الْآيَتِ ثُمَّ انْظُرْانى يُؤْفَكُوْنَ
س پس ماندہ ع۱۰ مسیح ابن مریم تو ایک رسول ہی ہے اس سے پہلے بھی رسول ہو گزرے ہیں اور
اُس کی ما ایک نیک بخت عورت ہے دونوں کھانا کھایا کرتے۔دیکھ ان لوگوں کے لئے ہم کیونکر سچے
نشان کھول کر بیان کرتے ہیں۔پھر دیکھ کہاں بہکے جاتے ہیں۔قرآن جو خالق فطرت کا کلام ہے انسان کو فطرت کے قانون پر توجہ دلاتا ہے۔نہ کسی بھول
بھلیاں فلسفیانہ اور منطقیانہ دقیق اور غیر قابل فہم دلیل سے بلکہ سنن الہیہ کے روز مرہ کے مشہورہ
دلائل سے سادہ طبیعت کج فہم انسانوں کو جگاتا ہے کہ مسیح اک رسول مثل اگلے رسولوں کے تھے۔اس کی ایک ما تھی۔وہ کھانا کھایا کرتے اور یہ سہ گانہ امور ایسے ہیں جن سے کوئی عیسائی بھی انکار
نہیں کرسکتا اور ظاہر ہے کہ یہ عوارض اور صفات ایسے ہیں جو نوع انسان کو ہی لاحق ہوا کرتے ہیں اور
یہی عوارض اور صفات ہیں جو انسان کو حوائج اور ضروریات جسمانی کی تحصیل وتحصل میں مبتلا کرتے
ہیں اور یہی افتقار و نیاز اس کی مخلوق اور محتاج اور عبد ہونے پر دلالت کرتا ہے۔سچ ہے جو کھانے کا
محتاج ہوا وہ ساری مخلوق کا محتاج ہوا۔اور اللہ تعالیٰ غنی مطلق ہر احتیاج سے پاک اور ہر عیب سے
مبرا ہے۔غرض ایک میں احتیاج ہے اور دوسرے میں غنی۔اور ظاہر ہے کہ صفات ولوازم کے
اختلاف سے ملزوم وموصوف کا اختلاف سمجھا جاتا ہے۔ہم پتھر کو نباتات سے علیحدہ پتھر کے
المائدة: ۷۶

۳۶
ابطال الوہیت مسیح
لوازمات وصفات سے یقین کرتے ہیں۔اور نباتات کو پتھر سے الگ اسکے لوازمات وصفات سے
حضرت مسیح میں انسان ہونے کے لوازمات وصفات نے حضرت مسیح کو انسان ثابت کیا اور رسالت
کے لوازمات نے مثلاً موید و منصور ہونا ، اعدا کا نا کام ہونے نے رسول۔اور اس امر نے کہ الوہیت
کے لوازمات مثلا غنی۔خالق ہونا وغیرہ میسج میں نہیں پائے جاتے اس واسطے وہ خدا یا خدا کے بیٹے
نہیں ہو سکتے۔ان بیانات سے حضرت مسیح کی انسانیت اور مخلوقیت تو صاف عیاں ہے۔مسیح کو یا خدا
یا خدا کا بیٹا ماننے والو مسیح کی خدائی کہاں سے نکل پڑی۔اگر وہ ایک مخفی اور غیب الغیب راز ہے تو
ایک خیال اور وہم سے بڑھ کر اس کی کیا وقعت ہو سکتی ہے۔کوئی زبر دست اور بڑی قوی دلیل اس
کے خدا بنانے میں درکار ہے کیونکہ مکلف انسان ایک ایسے مسئلہ میں جو اصول ایمان اور نجات
اُخروی سے تعلق رکھتا ہے
کبھی مضبوط اور غیر مذبذب اعتقاد نہیں رکھ سکتا۔جب تک کسی روشن دلیل
نے اس کے دل کو مطمئن نہ کر دیا ہو۔اور اگر الوہیت مخفی اور نا گفتنی اسباب پر مبنی ہے تو ہر شخص کہہ
سکتا ہے کہ میں بھی مجسم خدا ہوں۔اور تمام دنیا کی بُت پرست قوموں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے
مقدس لوگ خدائے مجسم تھے اور خدائے تعالیٰ نے باغراض مختلفہ جامہ جسمانی پہنا۔جائے غور اور
انصاف ہے کہ مسیح میں کونسی خصوصیت اور ترجیح ہمیں اس بات کے یقین کرنے پر مجبور کرتی ہے کہ
مسیح تو خدائے جسم تھا اور باقی اوتاروں کے مرید اپنے دعویٰ میں صادق نہ تھے قرآن کہتا ہے۔قَالُوا اتَّخَذَ الله وَلَدًا سُبْحَنَهُ هُوَ الْغَنِيُّ لَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي
الْأَرْضِ إِنْ عِنْدَكُمْ مِنْ سُلْطَنٍ بِهَذَا اتَقُولُونَ عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
ساس یونس۔ع ے۔انہوں نے کہا اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے۔وہ پاک غنی ہے زمین و آسمان میں جو
کچھ ہے اُسی کا ہے ایسی باتوں کی تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں۔کیا اللہ پر باتیں بناتے ہو جن کا
تم کو علم نہیں۔مسیح علیہ السلام کو خدائے بختم ماننے والوں نے دو دعوے کیسے ہیں۔اوّل یہ کہ مسیح خدا تھے اور
دوم یہ کہ مسیح انسان تھے۔کیا معنی مسیح جامع الوہیت و انسانیت تھے۔مسیح کا انسان ہونا تو حسب
نشان آیت اولی وثانیہ امر مسلم ہے کیونکہ مسیح بھی رسولوں میں سے ایک رسول تھے۔اگر اُنہوں نے
ا يونس: ۶۹

۳۷
ابطال الوہیت مسیح
معجزے دکھائے تو اسی قسم کے نشانات حضرت موسیٰ اور ایلیا اور الیشع وغیرہ نے بھی دکھلائے مسیح کی
۷
تھی اور وہ دونوں کھاتے پیتے تھے۔ہاں خدا ہونے کی دلیل چاہیے قرآن نے بھی کہا ہے تمہارے پاس کوئی دلیل مسیح کے خدا ہونے
پر نہیں تو پھر کیوں مدعی الوہیت مسیح ہوئے ہو چنانچہ آیت بالا کے مضمون سے واضح ہے جس طرح
حضرت مسیح علیہ السلام کے خدا ہونے کا ابطال کیا ہے ایسے ہی حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کے
ابن اللہ ، خدا کے بیٹا بنانے کے بُرے عقیدہ کو اس طرح باطل ٹھہراتا ہے آتى يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ
وَلَمْ تَكُنْ لَهُ صَاحِبَةٌ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ذَلِكُمُ اللهُ
رَبُّكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوهُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلُ
لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ وَ هُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ سِ
س انعام ع ۱۸۔اس کے کہاں سے بیٹا ہوا اُس کا تو کوئی ساتھی نہیں اُس نے سب چیزوں کو پیدا
کیا۔اور وہ کل چیزوں کو جانے والا ہے۔یہی تمہارا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں کل اشیا کا
خالق ہے اس کی عبادت کرو اور وہ سب کا کارساز ہے۔اسے آنکھیں نہیں پاسکتیں یا آنکھیں گھیر
نہیں سکتیں اور وہ آنکھوں کو پاتا یا ان کا احاطہ کر سکتا ہے اور وہ لطیف و خبیر ہے۔گویا قرآن کریم کہتا
ہے صحیح ابن اللہ کن معنوں پر ہیں آیا عرفی اور حقیقی معنوں پر مسیح ولد اللہ یا کسی اور معنوں پر۔اگر عرفی
اور حقیقی معنوں میں ہیں یہ تو صحیح نہیں کیونکہ اس صورت میں سیدہ مریم علیہا السلام کو خدا کی جورواور
اس کا ساتھی ماننا ضروری اور لازمی امر ہے۔اور تمام عیسائی اور سارے عقلاء سیدہ صدیقہ مریم کا
اللہ تعالیٰ کا صاحبہ ہونا اعتقاد نہیں رکھتے اگر مجازی معنی ولد اللہ ، ابن اللہ کے لیتے ہو اور حقیقی اور عرفی
معنی نہیں لیتے ہو تو مجازی معنی نہایت وسیع ہیں ولد اللہ کے معنی خدائے مجسم خدا کے ساتھ ذاتاً
متحد ہستی تجویز کرنا ہر گز ہر گز صحیح نہیں کیونکہ اگر یہ معنی لو گے اور مسیح کو اللہ اور اللہ کا بیٹا کہو گے تو ضرور
ہر ایک شخص کی شہرت کبھی اُس کے نامی گرامی والد کے باعث ہوا کرتی ہے اور کبھی اُس کی والدہ ماجدہ کے باعث اور کبھی
اُس کے ذاتی جو ہروں کی وجہ سے۔حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کی والدہ ماجدہ یروشلم میں بطور نذرا نہ رکھی گئیں۔وہاں اپنی
خالہ زکریا کی بی بی کے پاس پرورش پائی۔تمام یہودی قوم ہر سال یروشلم میں آتی اور صدیقہ مریم علیہا السلام کو وہاں دیکھتی
اس لئے اُن کی ان سے اچھی واقفیت تھی۔حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کو ابن مریم کہتی۔الانعام : ۱۰۲ تا ۱۰۴

۳۸
ابطال الوہیت مسیح
ہوگا کہ مسیح ذات وصفات میں خدا ہو، خدا کے برابر اور صفت معبودیت اور صفت خلق اور علم وغیرہ
میں جو انسانی جسم کے لحاظ سے نہیں خدا کے سے صفات رکھتا ہو مگر ظاہر ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام
میں یہ صفات کا ملہ خدا کی طرح موجود نہ تھیں۔غور کرو!
پہلی صفت کا ملہ صفات میں سے علم کامل ہے۔یہ صفت بھی حضرت مسیح علیہ السلام میں پوری
پوری موجود نہ تھی خود حضرت مسیح فرماتے ہیں۔مگر اس دن اور اس گھڑی کی بابت سوا باپ کے
نہ تو فرشتے جو آسمان پر ہیں اور نہ بیٹا، کوئی نہیں جانتا مرقس ۱۳ باب ۳۲ و متی ۲۴ باب ۳۶ و
اعمال ا باب ۷ متی ۲۶ باب ۳۸۔دوسری صفت معبود ہونا۔خود حضرت مسیح علیہ السلام نمازیں پڑھتے اور دعائیں مانگتے تھے۔کیا معنی؟ عابد تھے معبود نہ تھے۔تیسری صفت خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ - مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں۔دائیں بائیں بٹھا نا میرا کام
نہیں مگر انہیں کو جن کے لئے میرے باپ کی طرف سے تیار کیا گیا۔متی ۲۰ باب ۲۳۔چوتھی صفت لا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ مسیح ایسے ہی مشہود دو محسوس صورت شکل والے انسان تھے
جیسے اور انسان ہوتے ہیں البتہ ذرہ حسین و جمیل نہ تھے۔جس حالت میں یہ صفات کا ملہ جو اکثر
جسمیت کے لحاظ سے نہیں ہوا کرتیں مسیح علیہ السلام میں نہ تھیں تو مسیح خدا کے بیٹے کیسے ہو سکیں گے۔ایک نادان عیسائی مفسر نے جس کو خواہ مخواہ بدزبانی اور دھوکا دہی کی دہت ہے اپنی تفسیر
میں لکھا ہے۔کہ یوحنا ۲۱ باب ۱۷ اسے معلوم ہوتا ہے۔مسیح سب کچھ جانتا تھا۔الا جہاں کہا، میں
نہیں جانتاوہ اس لئے کہا کہ اسے اس موقعہ پر اظہار مطلوب نہ تھا مگر میں کہتا ہوں اگر اظہار مطلوب
نہ تھا تو جھوٹھ بولنے کی کیا ضرورت تھی۔کیوں صاف نہ فرمایا کہ یہ اس وقت اس امر کا اظہار کرنا
مصلحت کے خلاف ہے۔بلکہ ٹھیک بات یہ ہے کہ سب کچھ کا لفظ کتب مقدسہ کے محاورہ پر عموم محیط
کے معنی نہیں دیتا۔جیسا اظہار عیسوی کے صفحہ ۱۷۲۔اور ۱۸۲ سے ظاہر ہے۔پس یوحنا کا ۲۱ باب ۱۷
میں یہ کہنا کہ مسیح سب کچھ جانتا تھا اس امر کا مستلزم نہیں کہ محیط کے معنی رکھتا ہو۔اظہار عیسوی میں

ابطال الوہیت مسیح
۳۹
بجواب اس سال کے کہ کتاب اعداد کے ۳۱ باب ۷ میں لکھا ہے۔انہوں نے مدیانیوں سے لڑائی
کی جیسے یہواہ نے موسیٰ سے فرمایا تھا۔اور ان کے سارے مردوں
کو قتل کیا۔اور قاضیوں کے ۶ باب اور ۲ باب میں ہے کہ تخمینا دو سو برس بعد اس حادثہ کے مدیانیوں نے سات
برس تک سب بنی اسرائیل کو مغلوب رکھا۔پس ان دونوں میں بڑا تعارض ہے کیونکہ سب مدیانی
مارے گئے تھے تو یہ قوت مدیا نیوں میں کہاں سے آ گئی اور بجواب اس سوال کے کہ (خروج ۹ باب ۶
میں ہے ) مصریوں کے سب مویشی مر گئے اور آیت ۲۰ میں ہے کہ فرعون کے نوکروں میں ہر ایک
جو یہواہ کے کلام سے ڈرتا تھا اپنے نوکروں اور مویشیوں کو گھروں میں بھگا دیا۔بھلا جب سب
مویشی مصریوں کے مر گئے تو فرعون کے نوکروں کے لئے مویشی کہاں سے آگئے؟
ان دونوں سوالات کے جواب میں پادری ٹھا کر داس نے اظہار عیسوی میں لکھا ہے کہ سب
کچھ کا لفظ عموم محیط کے معنی نہیں دیتا۔یعنی سب کچھ کے کہنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ کوئی مدیانی بھی
نہ رہا اور کوئی بھی مویشی باقی نہ رہا ہو بلکہ یہ معنی ہیں کہ اکثر مدیانی مارے گئے اور اکثر مویشی ہلاک
ہوئے۔میں کہتا ہوں اگر یہ جواب درست ہے تو اسی طرح جہاں یوحنا باب ۳۔اور متنی ۱ ا باب ۲۷
نے کہا حضرت مسیح علیہ السلام سب کچھ جانتا تھا اس کے بھی یہی معنی ہیں کہ اکثر جانتے تھے عموم
محیط کے معنی نہیں۔ایسے ہی یوحنا ، ا باب ۸ میں ہے۔سب جتنے مجھ سے پہلے آئے چور اور بٹمار تھے
یہاں بھی سب کا لفظ عموم محیط کے معنی نہیں دیتا کیونکہ حضرت موسیٰ اور حضرت داؤ د حضرت ابراہیم
اور حضرت ایوب علیہم الصلوۃ والسلام چور اور بٹ مار نہ تھے۔ایک اور طرز جو نہایت قابل غور ہے کسی چیز کا کسی چیز سے ہونا تین طرح ہوسکتا ہے
اول : - خالق سے مخلوق کا ہونا کہ خالق نے اپنی کامل طاقت پوری قدرت سے ایک سے
ایک چیز کو پیدا کر دیا۔ہو گئے۔دوم :- ایک چیز کے دویا کئی ٹکڑے ہو جاویں تو ہم کہہ دیں یہ ٹکڑے فلاں چیز سے پیدا
سوم :- کیمیاوی طور سے دو چیزوں کے میل سے ایک تیسری چیز پیدا ہو جاوے۔اب کسی
2

۴۰
ابطال الوہیت مسیح
کے ولد اور ا بن پر اگر ہم نگاہ کریں کہ دو کے میل سے تیسرا پیدا ہو جاوے تو ظاہر ہے کہ قانون کے
نظارہ میں بیٹے کا باپ سے پیدا ہونا یوں ہوا کرتا ہے کہ دو یعنی نر و مادہ باہم ملیں اور جنین بنے۔اب اس تمہید کے بعد گزارش ہے۔غور کر و قرآن کریم کس طرح حضرت مسیح و غیرہ بزرگان کو
خدا کے بیٹا کہنے پر ملزم ظہراتا ہے۔آتى يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَ لَمْ تَكُنْ لَّهُ صَاحِبَةٌ کیا معنی۔نادانو ! کسی کو خدا کا بیٹا ماننے والو! اگر یہ لوگ جن کو تم بیٹا کہتے ہو الہی مخلوق ہیں تو کوئی مقام بحث
نہیں اور اگر خدا کے ٹکڑے ہیں تو اس کے تم قائل نہیں۔توالد کا اعتقاد اور کسی کے بیٹا کہنے کا مدار تو
قانون قدرت کے نظارہ میں اس بات پر موقوف ہے کہ دو چیزیں آپس میں ملیں اور اُن سے تیسری
چیز پیدا ہو جاوے۔تم نے صرف اللہ تعالیٰ سے بدوں اس کے صاحبہ ماننے کے حضرت مسیح کو خدا کا
بیٹا کیسے مان لیا۔عیسائی مانتے ہیں کہ ازل سے اکیلے باپ سے حضرت
مسیح از لی بیٹا ہوا اور وہاں صاحبہ کوئی نہ
تھی۔بدوں دوسری چیز کے ایک چیز سے توالد نہیں ہوا کرتا خلق ہوسکتا ہے۔ایک اور قرآنی دلیل ہے جو حضرت مسیح کے ابن اللہ ہونے کو باطل کرتی ہے
وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے حسب تسلیم اُن لوگوں کے جو کسی بزرگ کو خدا کا بیٹا
کہتے ہیں اللہ تعالیٰ ہر شے کا خالق ہے اور جو چیز خالق ہو وہ باپ اور جو بیٹا ہو اپنے باپ کی مخلوق
نہیں ہوا کرتا۔کیونکہ بیٹے کا ہونا طبعی امر ہے اور قدرت اور ارادہ سے باہر ہوا کرتا ہے اور خالق ہونا
اختیار اور ارادہ کا مثبت ہے۔جیسے عیسائی خود مانتے ہیں کہ بیٹا نجات کے واسطے ہوا اور اللہ تعالیٰ
نے اُسے اس ارادہ سے نکالا کہ نجات ہو۔ایک اور دلیل وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ـ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔کسی بزرگ آدمی کو خدا کا بیٹا
ماننے والے اللہ تعالیٰ کو ہر شے کا عالم یقین کرتے ہیں۔ایسا کامل علم اور ایسی محیط سمجھ چاہتی
ہے کہ فاعل خالق بالا رادہ ہو کیونکہ شعور و علم ہی طبعی افعال اور خلق میں امتیاز بخش ہے۔طبعی
افعال میں شعور اور ارادہ نہیں ہوا کرتا ہے ان تمام دلائل کو ایک جگہ جمع کر کے قرآن فرماتا ہے۔بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ أَن يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَ لَمْ تَكُن لَّهُ صَاحِبَةٌ وَخَلَقَ

ام
كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
ابطال الوہیت مسیح
اور ایک اور جگہ قرآن کریم فرماتا ہے۔قَالُوا اتَّخَذَ اللهُ وَلَدًا سُبْحَنَهُ هُوَ
الْغَنِيُّ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ إِنْ عِنْدَكُمْ مِنْ سُلْطَنٍ بِهَذَا
اتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ۔اس جگہ حضرت مسیح علیہ السلام اور ان کے سوا کسی
اور بزرگ کے بیٹا ہونے کو اللہ تعالیٰ اس طرح باطل فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ غنی ہے اور احتیاج سے
پاک۔اور کسی کا بیٹا ہونا اللہ تعالیٰ کے غنی اور بے پروائی کو باطل کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا تو ولد
اس لئے ہوگا کہ وہ پاک ذات آپ کسی کام سے عاجز ہوگئی۔مثلاً اپنے عدل کے لحاظ سے کسی کو
نجات نہیں دے سکتا۔اس واسطے اس کو ضرورت پڑی کہ جیسے عیسائیوں کا اعتقاد ہے کہ اس کا بیٹا ہو
جو نجات دلا سکے یا بیٹا اس لئے کہ اسے شہوت مٹانے کی حاجت پڑی یا بیٹا اس لئے کہ اسے اپنا
جانشین بنانے کی ضرورت پڑی اور بالکل ظاہر ہے کہ بیٹا باپ سے اصل میں مساوی ہوا کرتا ہے مگر
چونکہ بیٹا بیٹا ہونے میں باپ کا محتاج ہے۔پس اگر مسیح علیہ السلام خدا تعالیٰ کے معاذ اللہ بیٹے
ہوتے تو غنی اور بے پروائی میں باپ کے مساوی ہوتے مگر بیٹا ہو کر احتیاج سے پاک نہیں ٹھہر سکتا
پھر ذات باری تعالیٰ ترکیب سے پاک ہے کیونکہ مرکب ترکیب کرنے والے کا محتاج ہوا کرتا ہے۔جب مرکب نہ ہوا تو بیٹا اس سے کیوں کر علیحدہ ہوا۔پھر بیٹا ہونا بعد یت کو چاہتا ہے اور از لی بیٹا
ہونا بعدیت کے خلاف ہے۔عیسائیوں نے جس قدر دلائل مسیح کی الوہیت اور تثلیث کے اثبات میں جو ایک منشاء
الوہیت مسیح ہے بیان کئے ہیں سب کے سب سادہ اعتقادی پرمبنی ہیں اس لئے ضعیف اور بیکار ہیں۔میں بے عیب واحد خدا کی مدد سے ان دلائل کو بیان کر کے ان پر جرح کرتا ہوں۔بڑے بڑے
دلائل مسیح کی الوہیت پر اور تثلیث پر جو مسیح کی الوہیت کا ایک سرچشمہ ہے یہ ہیں۔پہلی دلیل مسیح کی الوہیت پر تثلیث ہے۔اب تثلیث کے دلائل اور ان
کا ابطال سینے۔پہلی دلیل۔توریت شریف کا پہلا جملہ۔برا الوہیم۔برافعل ہے۔اس کے معنی پیدا کیا۔الوہیم۔اس کا فاعل ہے۔عیسائی مذہب کے لوگ اس جملہ سے تثلیث ثابت کرتے ہیں کیونکہ برا

·

آج 10 میں سے 10 باقی