انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 10
تصدیق براہین احمدیہ
1+9
گزرا تب باری تعالیٰ نے ملائکہ کو فرمایا۔إلى أعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (البقرة: (۳۱)
اللہ تعالیٰ علیم وخبیر کی غیب دانی پر غور کرو۔کیسی غیب دانی ہے اور وہ پاک ذات اپنے
کے ساتھ کیسا محیط الکل ہے۔کسی تاریخ سے قرآن کی کسی آیت سے معلوم نہیں ہوتا کہ
آدم علیہ الصلوۃ والسلام سے کسی قسم کا فساد فی الارض باسفك دماء ہوا ہو۔ملائکہ کا
اعتراض حضرت آدم پر تھا۔اور اعتراض بھی یہ کہ فساد فی الارض اور سفك دماءاس سے سرزد
ہوگا۔مگر حضرت آدم ان عیوب سے پاک اور بری نکلے۔اگر حضرت آدم کی اولاد میں سے کوئی
شخص ان
کی طرز پر نہ چلا تو اس کے جرم سے حضرت قصور وار نہیں ہو سکتے اولاد کے گناہ سے باپ
کو بدنام کرنا اور بیٹے کے قصور پر باپ کو ملامت کے قابل بنانا بے انصافی ہے۔باپ کی کرتوت
سے بیٹا بدنام ہو تو ہومگر بالعکس بالکل غلط ہے۔ہاں حضرت آدم شیطان کی ناراستی اور قسم
پر دھوکہ کھا جاتے تو ممکن تھا۔کیونکہ نیکوں کے نیک گمان ہوتے ہیں۔نیک آدمی فریبیوں کی
باتوں پر اپنے نیک گمان کے سبب غلطی کھا سکتے ہیں۔شیطان نے تو حضرت آدم سے قسم کھائی
تھی۔جیسے آیت ذیل سے ظاہر ہے۔وَقَاسَمَهُما إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّصِحِينَ فَدَلْهُمَا بِغُرُورٍ (الاعراف: ۲۳:۲۲)
مگر حضرت آدم نے شیطان کے کہنے پر عمل نہیں کیا اور نہ شیطان کے دھوکے میں آئے
ہاں جب آدم درخت ممنوع کی ممانعت بھول گئے۔جیسے عنقریب آتا ہے اور اس درخت کو استعمال
کر چکے تو اس نسیان اور عدم حزم اور عدم احتیاط کے باعث اس ملک کے قیام سے روکے گئے
جہاں مقیم تھے۔اهْبِطُوا مِنْهَا جَمِيعًا (البقرة : ٣٩)
لے ان سے قسم کھا کر کہا کہ میں تمہارا خیر خواہ ہوں پھر انہیں دھوکے کی راہ دکھائی۔ے یہاں سے سب کے سب نکل جاؤ۔
تصدیق براہین احمدیہ
11۔یہ
حکم اللہ تعالیٰ کے فضل کا نشان تھا۔حضرت آدم غالبا ہند بلکہ سراندیب میں چلے آئے
جیسے جابر، ابن عمر سید نا علی اور جماعت صحابہ اور تابعین اور مَنْ بَعْدَهُمُ سے مروی ہے۔کیونکہ جس
مکان پر کسی سے غلطی ہوتی ہے وہ منحوس جگہ اس قابل نہیں ہوتی کہ محتاط لوگ وہاں رہیں۔علاوہ
بریں ایسے مکان سے ہجرت کرنا آئندہ کے واسطے ہشیار اور خبر دار بنا دیتا ہے۔ہاں حسب
اپنشد ہائے بید ملائکہ یعنی دیوتا ملزم ہو سکتے ہیں کیونکہ سر ( یعنی فرشتے) با اسر کہ شیاطین باشند
برائے جنگ کردن با ہمد گر جمع میشوند (اپنیشد چہاندوک ادیہائے اوّل)
اللہ تعالیٰ نے ملائکہ دیوتا اور سروں کو آدم کے خلیفہ بنانے پر جب یہ فرمایا۔اتى أَعْلَمُ مَا
لَا تَعْلَمُونَ۔(البقرة: ٣١)
اس دعوے کی نہایت لطیف دلیل بتائی۔دعوئی تو یہ فرمایا کہ بے ریب میں وہ باتیں جانتا
ہوں جو تم نہیں جانتے اور اس دعوئی کا ثبوت یوں دیا۔وَعَلَمَ ادَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَهَا (البقرة: ۳۲)
آدم کو چیزوں کے نام سکھائے اس تعلیم سے جو اللہ تعالیٰ نے آدم کو دی اتنا تو ثابت ہوا
کہ جو چیز آپ کو سکھائی گئی وہ فرشتے نہیں جانتے تھے۔اگر وہ جانتے تو اس چیز کے بنانے سے عاجز
آکر یہ نہ کہتے۔شبختك لا علمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا (البقرة: ۳۳)
آدم کو ایسی بات تعلیم کر دینی جس کا علم فرشتوں کو نہ ہو۔ضرور اس کا مثبت ہے کہ اللہ تعالیٰ
وہ کچھ جانتا ہے جسے فرشتے نہیں جانتے۔اگر فرشتے جانتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے اگر آدم کو پڑھا دیا تھا
گو ہم نے مانا کہ علیحدہ پڑھایا تھا۔تو واجب تھا کہ فرشتے بدوں اس کے کہ خدا سے پڑھتے بتلا
دیتے۔اور اگر نہ بتلا سکے تو معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمودہ
ا میں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔تو پاک ہے ہمیں کوئی علم نہیں مگر جتنا تو نے ہمیں سکھایا۔
تصدیق براہین احمدیہ
أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (البقرة: ۳۱)
بالکل سچ تھا۔جب وہ ایسا علیم تھا کہ فرشتے اس کے علوم سے بے خبر ہیں تو اس کے کسی
فعل پر کسی کو خواہ ملائکہ کیوں نہ ہوں اعتراض کا موقع نہیں۔چونکہ حضرت آدم کی خلافت ان کے کمال علمی کے باعث ثابت ہوگئی اور علمی کمال
بطریق اولی تسبیح اور تحمید کا باعث ہوتا ہے۔جیسے قرآن کریم نے کہا۔إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعَلَموا (فاطر:۲۹)
يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجُتٍ (المجادلة:۱۲)
تو حضرت آدم ملائکہ سے بڑھ گئے اور ان پر فضیلت پاگئے۔جن باتوں پر خلافت کا مدار
ہے اس آیت میں بیان ہوئی ہیں۔انَّ اللهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوتَ مَلِكًا قَالُوا رَأَى يَكُوْنُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ
اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمَالِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَهُ عَلَيْكُمْ وَزَادَهُ
بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ (البقرة: ۲۴۸)
اسی بنا پر اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کو حکم دیا کہ اس خلیفہ اور حاکم کی اطاعت کرو۔الہی خلفاء کی
تابعداری اور فرمانبرداری انسانی ضرورت، تمدن اور سیاست کا لابدی مسئلہ ہے۔اسی واسطے
جامع العلوم کتاب قرآن کریم اس بارے میں حکم دیتی ہے۔اَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ (النساء :۲۰)
اللہ کے بندوں سے جو اللہ سے ڈرتے ہیں وہ جاننے والے ہی ہیں۔ے جو تم میں سے ایمان لائے اور جنہیں علم دیا گیا۔اللہ ان کے درجے بلند کرے گا۔سے اللہ نے طالوت کو تمہارے لئے بادشاہ مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہم پر اس کی بادشاہی کیونکر ہو سکے گی بلکہ ہم اس کی
نسبت بادشاہی کے زیادہ حق دار ہیں۔اور اس کے پاس مال کی طرف سے کوئی وسعت نہیں۔اس نے کہا اللہ نے اسے تم پر
چن لیا اور اسے علم وجسم دونوں میں کشائش دی ہے۔اللہ اور رسول کی اور حاکموں کی اپنے اطاعت کرو۔
تصدیق براہین احمدیہ
تمام مذاہب میں یہ امر مسلم ہے کہ عبادت نام ہے اللہ تعالیٰ کی آ گیا کے پالن کرنے یعنی
اس کا فرمانبردار ہونا جب باری تعالیٰ نے ملائکہ کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو آدم کو سجدہ کرنا اور اس کی
آ گیا کا پالن کرنا در حقیقت باری تعالیٰ کی جناب کو سجدہ تھا نہ آدم کو۔سچ ہے۔مَنْ يُطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ (النساء : ۸۱)
اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کے خلفاء کی فرمانبرداری بھی خود اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہوتی
ہے۔اور حکام وقت کے بھلے حکموں اور اچھے ارشادوں کی اطاعت حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ کی ہی
اطاعت ہوا کرتی ہے۔سجدہ کا لفظ اسلامی شرع میں ایک وسیع لفظ ہے اُس کے معنے سمجھنے کے لئے ان آیات و
محاورات پر غور کرو۔وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ (النحل:۵۰)
وَلِلهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (الرعد: ١٦)
سجدہ کا لفظ عرب کی لغت میں انقیاد اور فرمانبرداری کے معنے دیتا ہے زید الخیل عرب
کا ایک مشہور شاعر ایک قوم کی بہادری کا تذکرہ کرتا ہے اور کہتا ہے اس بہادر قوم کے سامنے
ٹیلے اور پہاڑ سب سجدہ کرتے ہیں یعنی فرمانبردار ہیں۔ان میں سے کوئی چیز بھی اس قوم کو روک
نہیں سکتی۔بِجَمْعِ تُضِلُّ الْبَلْقَ فِي حُجُرَاتِهِ
تَرَى الْأُكُمَ فِيهَا سُجَّدًا لِلْحَوَافِرِ
وَالسَّجُودُ التَّذَلُّلُ وَالْاِنْقِيَادُ بِالسَّعي فِي تَحْصِيلِ مَا يَئُوطُ بِهِ مَعَاشَهُمُ فتح
لے جس نے اس رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔آسمانوں اور زمین کی اشیاء اللہ کو سجدہ کرتی ہیں۔سے آسمانوں اور زمین کے رہنے والے
اللہ کو سجدہ کرتے ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
تفسیر مدارک میں ہے۔وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا (البقرة: ۳۵)
اى اخضعوا له واقرؤا بالفضل له
(تفسير النسفى المسمّى بمدارك التنزيل زير آيت سورة البقرة: (٣٥)
غرض آدم علیہ السلام وہاں رہے اور ہر طرح اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں زندگی بسر
کرتے رہے اللہ تعالیٰ نے کہ دیا تھا کہ انگور یا الشجر اور انجیر کے پاس بھی نہ جانا۔وَقُلْنَا يَا دَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا
هذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّلِمِينَ (البقرة : ٣٦)
سعید بن جبیر، سدی شعمی ، جعدہ بن ہبیر ، محمد بن قیس عبد اللہ بن عباس، مرہ ابن مسعہ
اور کئی صحابہ رضوان
اللہ علیہم اجمعین کا یہی قول ہے کہ وہ انگور کا درخت تھا۔مدارک میں لکھا ہے کہ
یہی درخت تمام فتنوں کی جڑھ ہے۔اور منذر بن سعید نے اپنی تفسیر میں ایسا ہی لکھا ہے۔جیسے امام
ابن قیم نے حادی الارواح میں بیان کیا۔اور وہ جنت جس میں آدم علیہ السلام رہے وہ زمین پر تھا۔غور کر و دلائل ذیل پر
والقول بانها جنة في الارض ليست بجنة الخلد قول ابی حنیفه
الله عنه
:
و اصحابه رضی |
و هذا ابن عيينة بقول في قوله عز و جل وان لك ان لا تجوع فيها
ولا تعرى قال يعنى فى الارض وابن عيينة امام وابن نافع امام و هم ای
المنكرون) لا ياتوننا بمثلهما -
اور امام ابن قتیبہ نے اپنی کتاب معارف میں فرمایا ہے۔خلق آدم و زوجة ثم تركهما و قال اعتمروا واكثروا واملئوا
الارض و تسلطوا على الوان البحور وطير السماء والانعام و عشب
لے اور ہم نے کہا اے آدم تو اور تیری بی بی اس جنت میں رہو اور جہاں چاہو اس میں سے کھاؤ پر اس درخت کے نزدیک نہ
جائیو کہ گناہگار ہو جاؤ گے۔آدم اور اس کی بی بی کو پیدا کر کے فرمایا جاؤ آباد ہو بڑھو پھولو اور زمین کو بھر دو اور طرح طرح کے دریاؤں، آسمان کے
پرندوں ، مویشیوں، زمین کی گھاس پات اور اس کے درخت و ثمر سب پر قابض ہو جاؤ پھر کہتا ہے کہ وہ (جنت جہاں یہ پیدا
ہوئے اور یہ حکم ہوا ) زمین میں ہے پھر کہتا ہے فردوس کو بنایا اور اس میں چار نہریں بنائیں بیچون پیچون ، دجلہ ، فرات۔
۱۱۴
تصدیق براہین احمدیہ
الارض و شجرها و ثمرها - فاخبر انه فى الارض - ثم قال و نصب
الفردوس فانقسم على اربعة انهار سيحون و جيحون و دجله و فرات
و قال منذر بن سعيد ـ هذا وهب بن منبة يحكى ان آدم علیه السلام خلق في
الارض وفيهـا ســكــن و فيها نصب له الفردوس و انه كان بعدن ان الاربعة
الانهار انقسمت من ذالك النهر الذى كان يسمّى فردوس آدم و تلك الانهار
معنا فى الارض لا اختلاف بين المصلين في ذالك فاعتبروا یا اولی الالباب
اور اِهْبِطُوا کا لفظ ایسا ہے جیسا اِهْبِطُوا مِصْرًا میں ہے۔ہاں تو ان دلائل پر بھی غور
کرنی چاہیئے
(۱) جنت الخلد جس میں نیک لوگ موت کے بعد داخل ہوں گے اس کی صفت میں
قرآن کریم فرماتا ہے۔وہ دار المقام ہے وہ ایسی جگہ ہے جہاں داخل ہو کر پھر لوگ نہ نکلیں گے۔اور آدم علیہ السلام جس جنت میں رہے وہاں سے نکالے گئے۔(۲) جنت الخلد دار تکلیف نہیں اور جہاں آدم علیہ السلام رہتے تھے وہاں درخت کے
نزدیک جانے سے ممانعت اور شرعی تکلیف ان پر قائم تھی۔(۳) جنت الخلد کو اللہ تعالیٰ دار السلام فرماتا ہے۔اور آدم اور حوا علیہما السلام جہاں رہے
وہاں سے سلامت نہ نکلے۔وہ جگہ ان کے لئے دارالسلام نہ ہوئی۔(۴) جنت الخلد کا نام دار القرار ہے اور جہاں آدم علیہ السلام اقامت پذیر تھے وہ مقام
ان کے واسطے دار الزوال ہو گیا۔(۵) جنت الخلد کی تعریف میں آیا ہے وَ مَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِيْنَ (الحجر:۴۹) اور جہاں
آدم علیہ السلام رکھے گئے وہاں سے نکلے یا نکالے گئے۔(1) جنت الخلد کی نسبت آیا ہے۔لَا يَمَتُهُمْ فِيهَا نَصَب (الحجر:۴۹) اور جہاں آدم
علیہ السلام رکھے گئے یا مقیم ہوئے وہاں ان کو تکلیف پہنچی۔لے اس میں ان کو کوئی کوفت نہ ہوگی۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۱۵
(۷) جنت الخلد کی نسبت جس کو بہشت کہتے ہیں وارد ہے لا لغو فِيهَا
لَغُوفِيهَا
وَلَا تَأْثِيمُ (الطور : ۲۴)۔اور جہاں آدم علیہ السلام رہتے تھے وہاں شیطان نے لغو اور گناہ کیا۔(۸) جنت الخلد کی نسبت آیا ہے " لَا يَسْمَعُوْنَ فِيهَا لَغُوا وَّلَا كِذْبَّا (الا: ٣٦) اور
جہاں آدم علیہ السلام رہے وہاں جھوٹ سنا۔(۹) جنت الخلد آسمان میں ہے اور جس جنت میں آدم رہے وہ زمین میں ہے جیسے کہا
ہے إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرۃ: ۳۱) اور نہیں فرمایا۔فِي السَّمَاءِ أَوْ جَنَّةَ الْمَأوى
(۱۰) جنت الخلد میں شیاطین کو دخل نہیں اور ان کی خبیث باتیں وہاں نہیں پہنچ سکتیں
إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ (فاطر: (۱)۔غرض آدم علیہ السلام اس ملک میں رہے۔اور شیطان ان سے عداوت کرتا رہا۔انگور یا
اس درخت کے کھانے کے بہانے بتا تا رہا جس کی ممانعت تھی جیسے آیات ذیل میں ظاہر ہے۔فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّيْطَنُ لِيُبْدِيَ نَهُمَا مَا وُرِى عَنْهُمَا مِنْ سَوْاتِهِمَا وَ قَالَ مَا
نَهُكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ إِلَّا أَنْ تَكُوْنَا مَلَكَيْنِ أَوْ تَكُوْنَا مِنَ الْخَلِدِينَ
وَقَاسَمَهُما إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ التَّصِحِينَ (الاعراف:۲۲،۲۱)
قَالَ يَا دَمُ هَلْ أَدُلُّكَ عَلَى شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَمُلْكِ لَا يَبْلى (طه: ۱۳۱)
مگر شیطان کے کہنے پر آدم علیہ السلام نے
کبھی عمل نہ فرمایا اور اس بے ایمان کے قول پر
لے جنت میں بدکاری اور بہکنا نہیں۔ے اس میں لغو اور جھوٹ نہ سنیں گے۔سے اس کی طرف پاک باتیں صعود کرتی ہیں۔پھر شیطان نے ان میں بدخیال ڈالنے شروع کئے اس لئے کہ ان کی پوشیدگی کو ظاہر کر دے اور کہا کہ تمہارے خداوند نے
تمہیں اس درخت سے اس واسطے روکا ہے کہ (اس کے استعمال سے ) فرشتے یا سدا زندہ رہنے والے نہ بن جاؤ اوران سے
قسم کھائی کہ میں تمہارا خیر خواہ ہوں۔اور کہا اے آدم میں تمہیں ہمیشگی کا درخت اور غیر فانی بادشاہی دکھلاؤں۔
تصدیق براہین احمدیہ
نہ چلے اور شیطان کا ان پر کوئی زور اور دخل نہ تھا اور نہ شیطان خالق شر تھا نہ اس کا کوئی تسلط
آدم علیہ السلام پر تھا۔دیکھو
فَإِذَا قَرَأتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَنَّ عَلَى
الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ إِنَّمَا سُلْطَنُهُ عَلَى الَّذِيْنَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِيْنَ
هُمْ بِهِ مُشْرِكُونَ (النحل : ۹۹ تا ۱۰۱)
وَقَالَ الشَّيْطَنُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ اِنَّ اللهَ وَعَدَكُمُ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُكُمْ
فَاخْلَفْتُكُمْ ۖ وَمَا كَانَ لِي عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطن إِلَّا أَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ
لي فَلَا تَلُومُونِي وَلُوْمُوا أَنْفُسَكُمْ (إبراهيم: ۳۳)
٢٣)
قَالَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَغْوَيْنَا ۚ أَغْوَيْنُهُمْ كَمَا غَوَيْنَ
تَبَرَّأَنَا إِلَيْكَ مَا كَانُوا اِيَّانَا يَعْبُدُونَ (القصص: ۶۴)
ہاں ایک جگہ شیطان نے کہا ہے۔فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا قَعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ (الأعراف: ۱۷)
قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا زَيْنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ إِلَّا
عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ (الحجر : ۴۰، ۴۱)
مگر شیطان کی تابعداری وہی کریں اور اس کے قول کو وہی حجت پکڑیں جو اسے مانیں۔لے جب تو قرآن پڑھے راندہ شیطان سے اللہ کی پناہ مانگ۔یادرکھو اس کو مومنوں اور اپنے رب پر تو کل کرنے والوں پر کوئی
قدرت نہیں۔اس کا بس تو ان پر چلتا ہے جو اسے دوست رکھتے اور اس کے ساتھی ہیں۔جب فتوی لگ چکا شیطان بولا اللہ نے تم سے سچا وعدہ کیا۔وعدہ تو میں نے بھی کیا پر خلاف کیا اور میرا تم پر کوئی تصرف نہ تھا
ہاں اتنی بات ہے کہ میں نے بلایا تم نے مان لیا سواب مجھے ملامت نہ کرو بلکہ اپنے آپ کو کرو۔سے ان لوگوں نے جن پر سزا وارد ہوئی کہا اے ہمارے رب یہی لوگ ہیں جنہیں ہم نے بہکایا۔ہم بھی بہکے انہیں بھی بہکایا
تیری ہی دو ہائی ہے یہ ہمیں نہیں پوجتے تھے۔تو نے مجھے بہکایا تو ہی اب میں ان کے لئے تیری سیدھی راہ کو گڈ مڈ کروں گا۔اب جو تو نے مجھے راند دیا میں زمین میں بری راہوں کو ان پر سجاؤں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا ہاں تیرے مخلص بندوں پر
میراز ورنہ چلے گا۔
تصدیق براہین احمدیہ
شیطان کے کلمات کی نسبت قرآن کریم کا فتویٰ یہ ہے۔وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَنُ إِلَّا غُرُورًا (النساء :۱۳۱)
بلکہ شیطان نے خود بھی اپنے تئیں بغاوت کا ملزم ٹھہرایا جیسے گز را بلکہ ہر بد کا را پنی بغاوت
اور سرکشی اور نافرمانی اور غواستہ میں ہرگز ہرگز باری تعالیٰ کی قدوس ذات پر ظلم اور جبر کا الزام نہ لگادے
گا اور جب پوری راستی سے اظہار دے گا تو یہی کہے گا أَغْوَيْنَهُمْ كَمَا غَوَيْنَا (القصص: ۲۴)
کیونکہ اللہ تعالیٰ بجبر کسی سے شر اور برائی نہیں کراتا۔اگر چه آدم علیہ السلام شیطان کے کہنے پر نہ چلے۔مگر مدت کے بعد وہ درخت کے پاس
جانے کی الہی ممانعت کو بھول گئے ایسی بھولوں سے بچنے کے واسطے باری تعالیٰ نے ہمارے ہادی
اور سردار عالم رحمت عالمیاں کو قرآن کریم کے یاد رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے آدم علیہ السلام کا
قصہ فرمایا ہے۔وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهُ وَقُل رَّبِّ زِدْنِي
عِلْمًا وَلَقَدْ عَهِدْنَا إِلَى أَدَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِيَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْما (طه : ۱۱۶،۱۱۵)
اور اُسی نسیان پر آدم علیہ السلام کو عَلَى أَدَهُ رَبَّهُ فَغَوى (طه: ۱۳۳)
فرمایا اور چونکہ اصل مبدء اور اس نسیان کا باعث وہی مکالمہ شیطان تھا اور اسی گفتگو کا
زنگ تھا آدم علیہ السلام کے قصہ میں فرمایا۔د فَازَلَّهُمَا الشَّيْطَنُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ (البقرة: ۳۷)
کتاب خازن کی تفسیر میں لکھا ہے۔ے شیطان کے وعدے ان سے نرمی دھوکہ بازی ہے۔ے ہم تو ڈوبے تھے پر انہیں بھی لے ڈوبے۔ے اور جلدی مت کر قرآن سے قبل اس کے کہ اس کی وحی تجھ پر پوری ہو اور کہو اے رب مجھے علم زیادہ دے۔اور ہم نے آدم
سے عہد کیا وہ بھول گیا اور اس میں اس کا کوئی قصد نہ تھا۔آدم نے اپنے رب کا عصیان کیا اور بہک گیا۔ان کو شیطان نے پھسلانا چاہا۔اور پھر ان کو جہاں وہ تھے وہاں سے نکال دیا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۱۸
أَزَلَّ اَى اِسْتَزَلَّ آدم و حوا او دعاهما الى الزلة و هي الخطيئة۔(كتاب التأويل، تفسیر خازن تفسير سورة البقرة زير آيت فازلهما الشيطان )
غرض آدم علیہ السلام اس ملک سے چل دیئے اور کسی اور زمین میں جا کر آباد ہوئے۔توریت شریف میں لکھا ہے ” خداوند خدا نے آدم علیہ السلام کو لے کے باغ عدن میں رکھا کہ اس کی
باغبانی اور نگہبانی کرئے ( پیدائش ۲ باب ۱۵) اور پیدائش ۳ باب ۲۴ آیت میں ہے اس نے آدم کو
نکال دیا اور باغ عدن کے پورب کی طرف کرو بیوں کو جو چمکتی تلوار کے ساتھ چاروں طرف پھرتے
تھے مقرر کیا تو غالباً یہ وہ مکان تھے جہاں قائن جا کر آباد ہوا۔سو قائن خداوند کے حضور سے نکل گیا
اور عدن کے پورب کی طرف نود کی سرزمین میں جا رہا۔( پیدائش ، باب۔۱۲) اور یہ بھی فرمایا کہ ہم اس
واسطے تم کو نکالتے ہیں کہ تم لوگوں میں باہمی عداوت ہے۔اور باہمی عداوت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے کہ
آخر کچھ قوموں کو نکلنا پڑتا ہے۔سوچو آریہ ہند میں کس طرح آئے مقام تامل اور غور ہے۔اب بھی
اگر نا عاقبت اندیشوں کے باعث محرم دوسہرہ وغیرہ کے فساد ہوتے رہے تو بہت ساروں کو حکم ہوگا
پورٹ بلیر چلے جاؤ اور یوں مجبوراً
وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ (پورٹ بلیر)
مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعٌ إِلى حِنين (البقرۃ: ۳۷) کی تعمیل کرنی پڑے گی۔مکذب۔عام محمدیوں کا اعتقاد ہے کہ خدا سے خیر اور شیطان سے شر آفریدہ ہے نمبر صفحہ ۲۵
مصدق۔ہرگز یہ اعتقاد محمدیوں کا نہیں اور کہیں یہ تفریق قرآن کریم میں نہیں لکھی اور نہ
کسی حدیث صحیح میں آئی ہے۔سورہ مائدہ کی آیت شریفہ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ (المائدة: ۹۲) سے
اتنا نکلتا ہے کہ شیطان ایسا ارادہ کرتا ہے مگر اس سے یہ کیسے نکلا کہ وہ خالق شر ہے؟ اور سورہ یس کی
آیت وَلَقَدْ اَضَلَّ (يس: ۶۳) سے بھی خلق ثابت نہیں ہوتا۔غور کرو سورۃ ابراھیم۔لے ہم نے کہا چلے جاؤ تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہیں ایک وقت تک زمین میں ٹھہر نا اور برتاؤ کرنا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۱۹
وَاذْقَالَ ابْرُ هِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَ امِنَّا وَاجْنُبْنِي وَبَنِي أَنْ نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ
رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ (إبراهيم: ۳۷،۳۶)
اَضُلَلُن کا لفظ قابل غور ہے اس لئے کہ اضلال اور گمراہ کرنے کی نسبت بتوں اور
پتھروں کو دی گئی جن میں گمراہی کے خلق کرنے کا ارادی مادہ بالکل نہیں بلکہ محض بے جان بے ضرر
چیزیں ہیں۔مکذب صفحہ ۴۹۔” جس مذہب میں اعتراض کرنا یا شک لانا کفر کا نشان ہے اُس ایمان
بالجبر یا ایمان بالمکر کا خود اس کی زبان سے ہی بد یہی البطلان“۔مصدق۔یادر ہے جبر اور اختیار یہ دونوں ناقص اور مہمل الفاظ ہیں۔جبر یہ ہے کہ کسی کا
دل نہ چاہے اور زور کے ساتھ اس سے کام لیا جاوے۔باری تعالیٰ اس طرح کسی شخص سے بجبر
اعمال صالح یا بُرے کام نہیں کراتا۔کیونکہ جابر ظالم ہوتا ہے اور باری تعالیٰ کی ذات پاک اس الزام
سے بری ہے قرآن نے اسی واسطے یہ دونوں لفظ چھوڑ دیئے ہیں اور تقدیر پر اعتراض کرنے والوں
کو خوب جواب دیا ہے جیسے فرمایا ہے۔سَيَقُولُ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوا لَوْ شَاءَ اللهُ مَا أَشْرَكْنَا وَلَا أَبَاؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا
مِنْ شَيْءٍ كَذَلِكَ كَذَبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ حَتَّى ذَاقُوا بَأْسَنَا قُلْ هَلْ عِنْدَكُمْ
مِنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوهُ لَنَا اِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَ إِنْ أَنْتُمُ إِلَّا تَخْرُصُوْنَ
لے اور جب کہا ابراہیم نے اے رب اس شہر (مکہ) کو با امن بنانا اور مجھے اور میری اولادکو بتوں کے پوجنے سے بچائے رکھنا۔اے رب ! ان بتوں نے بہتیرے لوگوں کو گمراہ کر دیا۔ے مشرک بول اٹھیں گے اگر اللہ چاہتا ہم اور ہمارے باپ دادے نہ تو شرک کرتے اور نہ کسی شئی کو حرام کرتے ان سے
پہلوں نے بھی ایسا ہی کہا یہاں تک کہ ہماری سزا کا مزا چکھا۔اے نبی ! ان سے کہ تمہارے پاس کوئی اس بارہ میں علم ہے تو لاؤ
ہمیں نکال کر دکھا ؤ تم تو ظن کے نیچے لگے ہو اور انکلیں لگارہے ہو۔اے نبی ! کہہ ( جب تمہارے پاس اس اپنے دعوی کی کہ
اللہ کی مرضی سے شرک ہوتا ہے کوئی دلیل نہیں اور تم جھوٹے نکلے تو پورا غلبہ اللہ کو حاصل ہے اگر اس کی مشیت ہوتی تو تمہیں
ہدایت دیتا نہ یہ کہ شرک کرواتا جیسا تمہارا گمان ہے )۔
تصدیق براہین احمد به
۱۲۰
قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ فَلَوْ شَاءَ لَهَدلُّكُمْ أَجْمَعِينَ (الانعام : ۱۵۰،۱۴۹)
خلاصہ مطلب۔اگر ذات بابرکات باری تعالیٰ کا ارادہ ہو کہ خواہ مخواہ انسان کو ایک طرف
کھینچے تو ایسی مقدس ذات سے بعید ہے کہ انسان کو گمراہی و شرک کی طرف لے جاوے بلکہ کیوں نہ
سب کو ہدایت پر لا کر فرشتے ہی بناڈالے۔مگر جب اُس نے انسان کو علی العموم ہدایت پر مجبول نہیں
فرمایا اسی سے یہ بھی قیاس کر لینا چاہیے کہ اس نے انسان کو گمراہی پر بطریق اولی مجبول نہیں کیا یا
مجبور نہیں فرمایا۔اس طریق کا نام استدلال بالاولیٰ ہے۔اور یہی استدلال قرآن کریم کا خاص
طرز ہے۔ہاں
اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک استطاعت بخشی ہے اور ایک قدرت عنایت فرمائی ہے۔اسی قوت پر انسان کو مکلف بنایا ہے۔اور اس پر جزا اور سزا کو مرتب کیا ہے۔حضرت مخدوم مکرم
جناب مرزا صاحب نے براہین میں لکھا ہے۔فرقان مجید ہر ایک اصولی اعتقاد کو جو مدار نجات ہے
محققانہ طور سے ثابت کرتا ہے۔(۱) جیسے وجود صانع عالم کا ثبوت (۲) توحید کا ثبوت
(۳) ضرورت الهام احقاق حق اور ابطال باطل۔یہ امور فرقان کے من جانب اللہ ہونے پر بڑی
دلیل ہیں۔اس کے جواب میں مکذب صاحب آریہ کے چوتھے نیم کو یاد دلاتے ہیں اور وہ یہ ہے۔”سچ کے اختیار کرنے اور جھوٹ کے چھوڑنے میں سر د تھا ادت رہنا چاہئے۔پھر کچھ اور داد
خوش فہمی دی ہے اور کہا ہے۔جس مذہب میں شک کرنا کفر ہے ایسے ایمان بالجبر یا ایمان بالمکر
کا خود اس کی زبان سے ہی بدیہی بطلان ہے۔پھر قرآن کریم پر حملہ کرنے کی وجہ میں کہا ہے۔” جب تک سچائی کے مقابلہ جھوٹ کو لا کر کامل شکست نہ دی جائے تب تک راستی کے جو ہر انکشاف
نہیں پاتے اور نہ تسلی کامل پہنچاتے ہیں“۔پھر مکذب نے دیانند کی تعریف اور ان کے چمنستان کی خوبی بیان کر کے امور مرقومہ بالا
میں موازنہ قرآن وید پر قلم اٹھایا ہے۔پھر مکذب نے وجود صانع پر سات دلائل لکھے ہیں۔جن کو میں ایک ایک کر کے