انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 11
تصدیق براہین احمدیہ
۱۲۱
بیان کرتا ہوں۔پہلے۔(۱) نجات یا مکتی کے واسطے اصل مقصود یا پرم ات کرسٹ یا سب کے جاننے یوگ سرب
بیا پک پر تما ہے۔سب کو پوری پر تین سے اس کے حصول یا پراپتی کے لئے کوشش اور تین کرنا
چاہیئے۔اس کے گیان سے پرمانند میں رہ سکتے ہیں۔ست و دیا ہی سے اس کا گیان ہوتا ہے اور
گیان ہی سے پر ماتما کا جاننا ہے جس طرح اکاش میں نیتر اور سورج کی بیا پتی اور پر کاش آس من
تات بیا پت ہے۔ایسے ہی برہم سب جگہ پر پتی پورن ایک رس بیا پک ہے اس کی پرابتی سے جیو
سب دکھوں سے چھوٹتا ہے اور کسی طرح نہیں“۔پھر مکذب نے اس بڑی دلیل کی اور بھی زیادہ تفصیل کی ہے۔(۱) ایشر ہی کے گیان سے مکتی اور اس سے اعلیٰ سوکھ حقیقی انند یا زیادہ مدارج ترقی انسان
کے واسطے کوئی نہیں ہے۔(۲) جانی سوکھ اور شہوی یا ا گیانی لذائذ کا اس میں نام ونشان بھی ندارد ہے۔(۳) ایشر محسوس نہیں اور نہ محدود ہے۔اس کا کوئی خاص مکان یا تخت نہیں اور نہ اس کی
حاضری کے واسطے کسی عرض بیگی کی ضرورت ہے۔بلکہ وہ سرب بیا پک ہے۔(۴) و دیا گیان کا ذریعہ اور گیان ملکتی کا۔پس مکتی کا نتیجہ پر ماتما کی پراپتی ہے۔اس
سوکھم بات کے جاننے کے واسطے ایک ایسی ہی سوکھم دلیل کی ضرورت تھی جو ایشر کی طرف سے
ہدایت دی گئی۔پر میشر آگیا دیتا ہے کہ جس طرح سے آکاش میں
نیتر کی بیا پتی ہے اور محسوس نہیں
ہوتی۔بصارت اپنا کام چلا رہی ہے اور دکھائی نہیں دیتی جس طرح سوریہ کا پر کاش اکاس میں
اس میں تات بیا پت ہے اور زیادہ سوکھم ہونے سے اکاس استھ پدارتھ اس کی ماہیت کو نہیں
جانتے ویسے ہی ایک مہان شکتی مان پر ماتما انتظام عالم کا کر رہا ہے۔مگر سورج کی طرح جڑھ نہیں
اور نہ ایک ویشی ہے چونکہ فانی نہیں اس واسطے محسوس بھی نہیں مگر سرب بیا پک چین اور
تصدیق براہین احمدیہ
سرب شکتی مان ہے۔انتھی۔۱۲۲
ناظرین غور فرمائیں۔ہاں خوب غور فرمائیں۔اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اس کی پاک کلام کی
بے ادبی اور اس کے مقابلہ میں ہٹ اور ضد کا کیا برا نتیجہ ہوتا ہے۔اور کس طرح راستبازی کا دشمن
اندکاری میں تباہ ہوتا ہے۔سوچو تو یہ کیا دلیل ثبوت ہستی صانع عالم کی ہے؟
اس منتر سے حسب ترجمہ یا تفسیر با بیان مکذب براہین کے طرف اتنا معلوم ہوتا ہے کہ
نجات کے واسطے سرب بیا پک اور جاننے لوگ پر ماتما ہے۔اس کے گیان سے انند ہوتا ہے جیسے
سورج سب جگہ ایسے ہی برہم سب جگہ ہے۔کوئی بتا دے کہ اس میں ثبوت صانع کی کون سی دلیل
ہے یہ تو ایک نصیحت ہے۔جو خدا کے ماننے والوں کے واسطے اس کی محبت بڑھانے میں مفید ہوسکتی
ہے۔اس بیان کو ثبوت صانع میں کوئی دخل نہیں۔مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جب مکذب نے
شیطان کے حق میں اخوت و دوستی کے حقوق قدیم کی رعایت سے یہ موافق فیصلہ دیا۔باغی اور دشمن
حق کی اس طرف داری کے عوض میں عادل اور منصف خدا نے حق فہمی اور حق نیوشی سے مکذب کے
دیدہ و گوش کور و کر کر دئے۔انصاف کا مقتضا بھی یہی ہے کہ جس نعمت کی انسان قدر نہ کرے وہ اس
سے ضرور چھین لی جاوے۔شیطان کا غلط خیال اور اس کی واہی دلیل باری تعالیٰ کے صریح حکم اور عقل کے مخالف
ہے۔کیونکہ اُسے باری تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو جو اس ملک کے خلیفہ تھے سجدہ یا آگیا پالن اور
فرمانبرداری کرنے کا حکم دیا۔اس عمدہ حکم کی جو تمدن کا ایک بڑا بھاری مسئلہ ہے۔شیطان نے
مخالفت کی اور یہ بیہودہ عذر تر اشا۔انا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِيْنِ (الاعراف: ۱۳)
حالانکہ حاکم کا حکم ماننا اصل محکومیت ہے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت اور فرمانبرداری اسی میں تھی کہ
آدم کی آگیا کا پالن کیا جاتا۔مگر ابلیس باغی نے بغاوت کی اللہ تعالیٰ نے شیطان کو مجبور کر کے
تصدیق براہین احمدیہ
۱۲۳
فرمانبردار نہ بنایا اگر ایسا کرتا تو جابر ظالم بنتا اور آریہ کا وکیل یا اس کا کوئی ہم خیال شیطان کا حامی
کہتا کہ شیطان پر جبر ہوا اور شیطان کا خدا کا دیدار کرنا جو آپ نے تکذیب کے صفحہ نمبر ۴۳ میں
ذکر کیا ہے اس پر تعجب آتا ہے کہ آپ کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ حاکم کا دیدار فرمانبرداروں کو ہی
راحت بخشتا ہے نہ کہ نافرمانوں کو۔اگر اثبات وجود صانع میں یہ طریق اور ثبوت کافی تھا جو آ
نے یا آپ کے وید نے دیا تو کیا آپ کو قرآن کریم میں اس
قسم کا ثبوت نہ مل سکا؟
(۱) نجات کے واسطے اصل إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ
مقصود سرب (محیط) بیا پک آلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدة: ٣١)
پر ماتما ( خدا ) سب
کے
فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ (الزمر:٣) وَأَخِرٌ دَعْوهُمْ آنِ
جاننے لوگ ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (يونس: ۱)
(۲) اُن کے گیان (علم) مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمُ
سے پرم انند ( بڑی خوشی)
میں رہ سکتے ہیں۔(۳) اصل مقصود
عِنْدَ رَبِّهِمْ ۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: ٢٣)
وَرِضْوَانٌ مِنَ اللهِ أَكْبَرُ (التوبة : ۷۲)
(۴) وہ سرب ( محیط) " وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيْطًا (النساء : ۱۲۷)
بیا پک ہے۔وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ (الحديد:۵)
لے جنہوں نے کہا ہما را رب اللہ ہے۔پھر وہ مستقیم ہو گئے ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ خوف و غم نہ کھاؤ۔اور اللہ کی عبادت کرو
خالص کرتے ہوئے اس کے لئے تو حید کو۔اور ان کی آخری پکار یہ ہوگی کہ اللہ رب العالمین کی ستائش ہے۔جو شخص ایمان لایا اللہ پر اور پچھلے دن پر اور عمل صالح کئے رب کے پاس ان کا اجر ہوگا۔اور انہیں کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ غم
کھائیں گے۔اور اللہ کی رضامندی تو سب ہی سے بڑی ہے۔ہے اللہ ہر شے پر محیط ہے۔اور وہ جہاں ہو تمہارے ساتھ ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۲۴
(۵) سب کو پوری پرتین سے اس ل وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللَّهَ
کے حصول کے لئے کوشش کرنا لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ (العنكبوت :۷۰)
چاہئے۔(1) فانی سکھ اور شہوے یا آگیا هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ
(جہالت ) کے لذائذ سے پاک ہے السلم (الحشر: ۲۴)
(۷) ایشر محدود نہیں۔لا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ
(الانعام: ۱۰۴) وَلَا يُحِيطُونَ بِهِ عِلْمًا (طه: ١١١)
وَيَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ (۸) اُس کی بارگاہ میں کسی عرض وَ يَقُولُونَ هَؤُلَاءِ شُفَعَاؤُنَا عِنْدَ اللَّهِ قُلْ أَتُنَبِئُونَ
بیگی کی حاجت نہیں۔الله بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمَوتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ سُبْحَنَهُ
ہاں کچھ اور بھی سن لیجئے۔وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ (يونس: ١٩)
اول: سورج یا بصارت کا پر کاش جس طرح ہوتا ہے اس کا پتہ تو کچھ سائنس سے لگ
سکتا ہے۔دوم : یہ ظہور اور پر کاش محدود ہے۔سوم: کوئی اعلیٰ درجہ کا ظہور نہیں بلکہ عقل اور فہم کا پر کاش اس سے سوکھم اور لطیف ہے۔قرآن کریم
ن لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ (الانعام: ۱۰۴)
فرما کر اور ساتھ ہی یہ کہہ کر لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: ۱۲) اپنے پیروؤں کو تشبیہ سے
لے اور جولوگ ہم میں کوشش کرتے ہیں ہم ضرور انہیں اپنی راہیں بتائیں گے۔اور اللہ خلاص والوں کے ساتھ ہے
کے وہ وہ اللہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ قدوس سلام ہے۔سے آنکھیں اس کو ادراک نہیں کر سکتیں اور وہ آنکھوں کو ادراک کرتا ہے اور علم سے اس کا احاطہ نہیں کر سکتے۔ہے اور اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کو ضرر و نفع دے نہیں سکتے اور کہتے ہیں یہ اللہ کے پاس ہمارے شفیع ہوں گے تو کہ کیا تم اللہ
کو وہ کچھ بتاتے ہو جو وہ آسمان و زمین میں نہیں جانتا وہ تمہارے شرکوں سے بلند و برتر ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۲۵
بچا لیا۔اگر آردی کا چوتھا اصل کا عمل کے قابل صداقتوں پر مشتمل ہے۔اگر آپ راستی کے لینے پر
ہر وقت مستعد ہیں تو انصاف کیجئے۔کیا قرآن کریم رد و انکار کے قابل ہے؟ ہرگز نہیں۔ہرگز نہیں۔اب میں اس ویدک منتر کا لفظ بہ لفظ ترجمہ کرتا ہوں جس کو مکذب نے وجود باری تعالیٰ کی
دلیل سمجھ کر وید سے تکذیب براہین احمدیہ میں درج کیا ہے۔وشبُو يَرَمُ يَدَم
سدا پشتی
اس
محیط کے عمدہ مقام کو ہمیشہ یکھتے ہیں
سوريه
عالم لوگ آسمانی فضا میں مانند آنکھ یا سورج کے لنبا
( مطلب ) علم والے محیط الکل خدا کے اچھے مقام کولنبی نظر یا سورج کی مانند دیکھتے ہیں۔نوٹ۔: قدیم سے اب تک ہر ایک قوم نے ناقص یا کامل طور پر کسی نہ کسی پیرائے سے وجود باری تعالیٰ کا اقرار ضرور کیا
ہے اگر علی العموم نگاہ کی جاوے تو محض وجود حق سبحانہ وتعالیٰ اقوام عالم میں غیر متنازع فیہ ثابت ہوتا ہے۔ہاں قوموں نے اور
قریباً کل قوموں نے جس امر میں نہ سنبھلنے کے قابل ٹھو کر کھائی وہ مسئلہ صفات ہے۔اسی اتنا کہہ دینے سے کہ خدا ہے کوئی فائدہ
تو مترتب نہیں ہوسکتا۔وہ کیسی ذات ہے اس کو یعنی اس کی صفات کو عالم سے مخلوقات عالم سے کیا مناسبت کیسا تعلق واقع ہوا
ہے۔انتظام عالم جذبات انواع مخلوقات خصوصاً نوع انسانی کے قومی کے تقاضا ؤں اور میلانوں کی ہیئت کذائی کس قسم کی
صفات والا خدا چاہتی ہے۔صرف یہی ایک راہ ہے جس پر دنیا کے کسی مذہب نے کوئی روشنی نہیں ڈالی بلکہ ہر ایک نے اپنی اپنی
نوبت پر اسے اور بھی دھندلا کیا ہے۔عیسائیوں نے خدا کو اس طرز پر بیان کیا کہ قالب انسانی میں پورا ڈھال کر ویسی ہی
ضعیف اور ناقص ہستی ثابت کر دکھایا اور تشبیہ کی تاریک راہ اختیار کر کے سالک طریق کو حیرت میں ڈال دیا۔ہندؤوں
( دی سو کالڈ آریہ ) نے یہ غضب ڈھایا کہ ایک خیالی اور محض وہمی وجود کے ماننے پر قناعت کی اور صفات کاملہ سے اس پاک
ذات کو قطعا معطل کر دیا کہ مادہ عالم اور ارواح اس کی مخلوق ہی نہیں۔اور وہ روح کے اصلی تقاضا یعنی سرمدی نجات دینے پر
قادر نہیں وغیرہ اس عظیم الشان مسٹری (راز ) کو کھولا ہے تو اس مہیمن کتاب فرقان حمید نے کھولا ہے کہ وہ صانع، خالق،
رازق، رب ، قادر ، رحمن ، رحیم ، سمیع، بصیر ہے اور ان صفات میں کامل ہے۔اور یہ اور ان کی مانند دیگر صفات ایسی ہیں جنہیں
عالم کی ضروریات کے سرانجام کے ساتھ پوری مناسبت ہے۔اس پر بھی ہر قسم کے ممکن ظنون اور محتمل مشہوں کے مٹانے کو
فرما دیا۔لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْ (الشوری: ۱۳) سارا قرآن کریم مسئلہ صفات کے اکمل طور پر واضح کرنے کا ذمہ لیتا ہے اور
طالبان نجات کو بتاتا ہے کہ ان کا منجی خدا کیسا ہونا چاہیئے۔(عبدالکریم صیح )
تصدیق براہین احمد به
ناظرین! غور کریں اس ویدک فلسفی سے دہر یہ پر کیا حجت قائم ہوسکتی ہے؟ اب قرآن
کے دلائل اور آیات وجود صانع عالم سنئے۔مگر قبل اس کے کہ اصل مقصود شروع کیا جاوے تھوڑا الطور
تمہید کے بیان کرنا خالی از فائدہ نہ ہوگا۔(۱) اثبات صانع میں لوگوں نے کبھی امکان اجسام سے استدلال کیا ہے۔کبھی امکان
صفات اجسام سے گاہے حدوث اجسام سے کسی وقت حدوث صفات اجسام سے اور ظاہر ہے کہ ان
دلائل کا مدار مسئلہ ترجیح بلا مرجح کے ابطال پر ہے یا دور تسلسل کے امتناع پر اور یہ دونوں راہیں بڑی
دور دراز ہیں بلکہ یوں کہیئے کہ ایسی مشکل ہیں کہ ان پر چلنے سے عامہ خلق کا منزل مقصود پر پہنچ جانا
دید کے سمجھنے کی طرح مشکل ہی نہیں بلکہ محال ہے۔(۲) علاوہ بریں اثبات مطالب میں منطقی اور فلسفی مزاج لوگ قیاس تمثیلی سے دلیل
پکڑتے ہیں یا قیاس شمولی سے حالانکہ ان قیاسات کا مدار تماثل اجسام پر ہے یا ایسے چند امور
مشترکہ کے ماننے پر جن کو کلیات خمسہ کہتے ہیں اور تماثل اجسام و کلیات خمسہ کا مسئلہ ایسا بودا اور غلط
ہے جس پر ہمیشہ سلف نے انکار فرمایا اور سچے طبعیات نے اسے غلط ثابت کیا۔قرآن کریم ہمیشہ استدلال بالا ولی سے کام لیتا ہے جو بالکل یقینی اور فطرت کے مناسب
ہےاستدلال بالاولیٰ کی مثال لَا تَقُل لَّهُمَا أَفْ (بنی اسرائیل: ۲۴) ہے۔اس کلمہ الہیہ میں حکم ہے
ماں باپ کو اف تک نہ کرو۔جس سے ثابت ہوا۔والدین کو کسی قسم کی ایذا دینا بطریق اولی اسلام
میں جائز نہیں دوسری مثال سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا (الحالية : ١٤)
سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ پتھر ، درخت، جانور ، سورج وغیرہ تمہارے خادم ہیں۔یہ تو تمہارے مساوی
بھی نہیں۔پس ان کو معبود بنانا اور آپ ان کا خادم بننا بطریق اولی باطل ہوگا! کیونکہ شرک میں
معاملہ بالعکس ہے!!
(۳) یہ بھی یاد رہے قرآن کریم دلائل کے بیان میں انعامات اور احسانات
تصدیق براہین احمدیہ
۱۲۷
حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ کا تذکرہ بھی برابر کرتا رہتا ہے۔اور ظاہر ہے کہ اس قسم کے تذکار سے
ایمان اور اللہ تعالیٰ کی محبت دونوں میں ترقی ہوتی رہتی ہے۔(۴) ہر ایک انسان اپنی فطرت اور جبلت پر مکلف ہے پس فطری دلائل ہی اصلی اور صحیح
دلائل ہوں گے۔(۵) آیات اور علامات کسی چیز کے وہ ہوتے ہیں جن کے وجود سے اس چیز کے وجود کا
یقینی پتہ لگتا ہے۔جس کے واسطے یہ آیات اور علامات دلیل ہیں نشان اور علامت کسی چیز کی اپنے
مدلول کے اثبات میں کسی وجہ کلیہ قضیہ کی محتاج نہیں ہوتی۔اسی واسطے قرآن مجید جن دلائل کو بیان
کرتا ہے ان کا نام آیات رکھتا ہے۔میں نے دلائل نبوت میں بارہا بیان کیا ہے کہ قرآن کریم نے
اثبات نبوت میں بھی بجائے لفظ معجزہ اور خرق عادت کے آیات ہی کا لفظ اختیار فرمایا ہے۔انسان جہاں تک بنظر تحقیق تجربہ کرتا جاوے اور اپنی گرد و پیش کی اشیاء کو اپنے کام میں
لانے کی کوشش کرے اسے یقین ہوتا جائے گا کہ سَخَّرَ لَكُمُ مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
جَمِيعًا منه (الحانية: ۱۴) جس کتاب میں لکھا ہے وہ پاک کتاب علاوہ بریں کہ ہم کو تمام علوم مفیدہ اور
فنون راحت بخش کے سکھلانے کی راہ دکھاتی ہے یہ بھی واضح طور پر ثابت کرتی ہے کہ بے ریب اس
کتاب کا بنانے والا تمام قدرتی اشیاء اور ان کے نتائج کا پہلے سے پورا عالم اور کامل خبیر تھا۔روز مرہ
کے تجربے گواہی دے رہے ہیں۔انسان کے ارد گرد کی تمام چیزیں اس کے ماتحت اور اس کی خدام
ہیں۔اس عجوبہ قدرت کی آسائش کے واسطے تمام ہمہ تن بے مزد حاضر ہیں۔انسان کیا بلحاظ اس روز افزوں ترقی کے جو اسے حاصل ہوسکتی ہے اور کیا با یں خیال کہ وہ
اپنے جدیدہ علوم وفنون ابنائے جنس کو سکھا سکتا ہے کیا باعث اس سطوت اور تسلط کے جو اسے مخلوق پر
محض فضل الہی سے حاصل ہے۔اگر اپنی پیدائش، اپنی ابتدائی حالت پر غور کرے تو اسے صاف عیاں
ہو جائے گا کہ وہ کیسا ضعیف، بے بس، ناتواں اپنا مافی الضمیر ظاہر کرنے سے عاجز تھا۔پھر کیسا عالم،
تصدیق براہین احمدیہ
۱۲۸
فاضل ، شجاع ، زبر دست ہو گیا ! سمندر کے کنارے بیٹھ کر سمندر کی تہ کی حالت دریافت کرتا ہے اور
سمندر کی اشیاء پر حاکمانہ تصرف جمانا چاہتا ہے یہ خا کی پتلا اپنی چار دیوار میں بیٹھا ہوا سورج ، چاند
اور آسمانی بروج کے قطر و محیط ناپنے کو تیار ہے یہ بجو بہ قدرت اگر بدن کے ذرات کو غور سے دیکھے تو
بشرط سلامتی فطرت ضرور گواہی دے گا کہ اپنی خلق و بقا میں ہمہ تن ایک زبر دست علیم وحکیم کے قبضہ
قدرت میں گرفتار ہے اور اس غنی ذات کا محتاج ہے جس کو کسی قسم کی احتیاج نہیں۔اس اثنا میں
اسے اس آیت کی واقعی صداقت کا اعتراف کرنا پڑے گا۔يَا يُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَآءُ إِلَى اللَّهِ وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ (فاطر: ١٦)
بے ریب انسان اپنا خالق آپ نہیں۔نہ اس کے ماں باپ اور اس کے خویش اقارب
نے جو اسی کی استعداد کے قریب قریب ہیں اس کو گھڑ کر درست کیا۔اپنی بدصورتی کوحسن سے
بدلا نہیں سکتا۔اپنی طول و عرض پر متصرفا نہ دخل نہیں رکھتا۔معلوم نہیں
کتنی مدت سے چھری لے
کر اپنا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے پر اس غریب کو اپنے بدن کے عجائبات کا بھی آج تک پتہ نہ
لگا۔مائیکرس کوپ ایجاد کر کے کہتے ہیں پچھلوں نے پہلوں سے سبقت لی۔مگر عجائبات انسانی پر اور
بھی حیرانی حاصل کی افعال الاعضاء کے محقق اور کیمیا گر اب تک کتاب قدرت کے طفل ابجد خواں
ہیں۔صوفی ، یوگی ، الہیات، اخلاق، طبعی والے قوی انسانیہ کا بیان کرتے کرتے تھک گئے مگر احاطہ
علم الہی سے قطعاً محروم چل دیئے اچھے فلاسفروں اور نیکو کار عقلاء کے گھروں میں ایسے جاہل
کندہ نا تراش پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے مربیوں کی عمدہ عقل کو چرخ دے دیا! اور وہ بیچارے
کف افسوس ملتے رہ گئے اور ان سے کچھ بھی نہ ہوسکا کہ اپنی اخلاقی ارث سے انہیں تھوڑا ہی سا
بہرہ مند کر جاتے۔بڑے بڑے مدبر اپنے عندیہ میں تدابیر کے ہر پہلو پر لحاظ کر کے مناسب وقت
اور عین موافق لوازم کو مہیا کرتے ہیں۔پھر نتائج سے محروم ہو کر اپنی کم علمی پر افسوس مگر قانون
قدرت کے مستحکم انتظام کو دیکھ کر ہمہ قدرت ذات پاک کا لابد اقرار کرتے ہیں۔سلیم الفطرت دانا
لے اے انسانوں تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی غنی حمد کیا گیا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۲۹
جب تمام اپنے ارد گرد کی مخلوق کو بے نقص، کمال ترتیب، اعلیٰ درجہ کی عمدگی پر پاتے ہیں ضرور بے تابی
سے ایک علیم وخبیر قادر کے وجود پر گواہی دیتے ہیں۔فطرت کی اس زبر دست دلیل کو غور کرو۔قرآن مجید کیسے الفاظ میں بیان فرماتا ہے۔وَمِنْ أَيْتِهِ أَنْ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنْتُمْ بَشَرُ تَنْتَشِرُونَ (الروم: ۲۱)
ان کلمات میں قرآن ان آیات صانع عالم کی طرف توجہ دلاتا ہے جوانسان کی ذات میں
موجود ہیں۔ان کلمات طیبات سے پہلے اور اس دلیل سے اول اللہ تعالیٰ نے اپنی قدوسیت ہر ایک
نقص سے پاک ہر ایک صفت کاملہ کے ساتھ متصف ہونے کا اظہار اور عبادت کی تاکید کی ہے اور
کہا ہے۔فَسَبِّحْنَ اللَّهِ حِيْنَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِيْنَ تُظْهِرُوْنَ (الروم:۱۹،۱۸)
اس دعوے کا مدار وجود صانع پر تھا۔اس لئے وجود صانع کی دلیل بیان
فرمائی اور دلیل بھی
ایسی دی جس سے یہ مطلب بھی ثابت ہو گیا۔بیان دلیل یہ ہے کہ آدمی کو دو باتیں حاصل ہو رہی ہیں اول شخص انسانی کا وجود اور اس کی
بقا۔دوم بقائے نوع جو مرد عورت کے ملنے سے حاصل ہوتا ہے۔پہلے انعام کی نسبت فرمایا کہ انسان
اپنی اصل بناوٹ پر نظر کر کے دیکھے کہ وہ مٹی سرد اور خشک ہے۔اسی سرد و خشک سے تیری گرم اور تر
جسمانی روح کو پیدا کیا۔اور عیاں ہے کہ مٹی میں تو کوئی ادراک نہیں۔حرکت اراد یہ نہیں۔کوئی حیات
نہیں رنگت میں دیکھے تو میلی گدری ، وزن میں ثقیل ، کثافت میں یکتا سبحان الله و له الحمد
ے اور اس کے نشانوں سے ہے کہ تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر تم اچانک چلتے پھرتے آدمی ہو گئے۔سے اللہ کی قدوسیت بیان کرو جب تم شام کرتے اور جب تم صبح کرتے ہو اور اسی کے لئے حمد ہے آسمانوں میں اور زمین میں
اور تیسرے پہر اور جب تم ظہر کرتے ہو۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۳۰
اسی مٹی کے ذرات سے ایک مدرک متحرک بالا رادہ، زندہ نئی زندگی کے قابل انسان کی ایسی جسمانی
روح بنادی جو کدورتوں سے پاک، ہلکا پھلکا، اعلیٰ درجہ کا شفاف صاف نیر جو ہر ہے۔کس تحتانی
حالت سے کس بلند درجے پر پہنچایا! پھر بے ریب وہ زبر دست طاقت موجود اور بے تردد وہ قدوسیت
اور حمد کے لائق ہے۔یہ اسی ید قدرت کا نقش ہے۔جسے اللہ، یہواہ، یزدان، اوم، گنجک کہتے ہیں
بناءً علیٰ ہذا اس مبارک آیت کو پڑھو اور مانو۔فسبحن اللهِ حِيْنَ تُمْسُونَ وَحِيْنَ تُصْبِحُوْنَ
وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُوْنَ (الروم: ۱۸)۔پھر اسی مٹی غیر مدرک
غیر متحرک سے انسان کی بقائے نوع اور اس کے آرام کے لئے اسی کے جنس کی بی بی بنائی۔اور اپنے
اس ارادہ کو جو دونوں کے باہمی تعلق کی نسبت تھا غور کرو کن پیارے پیارے الفاظ میں بیان فرمایا۔وَمِنْ أَيْتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ
مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايْتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (الروم: ۲۲)
پھر انسانی صفات کی طرف انسانی فطرت کو توجہ دلاتا اور فرماتا ہے
وَمِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمُ وَالْوَانِكُمْ إِنَّ
في ذلك لايتِ لِلْعَلِمِينَ (الروم: ٢٣)
مگر یاد رہے۔انسانی صفات ایک تقسیم میں دو تم ہوا کرتے ہیں ایک قسم انسان کے
اعراض لازمہ اور دوسری قسم انسان کے اعراض مفارقہ۔انسان کے اعراض لازمہ میں اس کی
رنگت ، بول چال ، اشکال و خطوط ہیں ان ترابی ذرات سے مختلف انسان اگر ایک ہی رنگت ایک ہی
آواز ، ایک ہی بول چال ایک قسم کی اشکال اور خطوط رکھتے تو کیا ہم دوست کو دشمن سے ممتاز کر
لیتے ؟ کیا رات میں بلکہ دن میں کچھ اپنے اور پرائے کا تفرقہ کر سکتے ؟ ہرگز ہرگز نہیں۔پس جس
لے اور اس کے نشانوں سے ہے کہ تم ہی میں سے تمہارے واسطے جوڑا بنایا تو کہ تم اس سے آرام پکڑو اور تمہارے درمیان
دوستی اور رحمت ڈال دی یقیناً اس میں سوچنے والوں کے واسطے نشانیاں ہیں۔اور اس کے نشانوں سے ہے پیدا کرنا آسمانوں اور زمین کا اور اختلاف تمہاری بولیوں اور تمہارے رنگوں کا یقیناً اس میں عالموں کے
لئے نشانیاں ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۳۱
غالب طاقت نے یہ تفرقہ کر دیا۔وہ معدوم نہیں بلکہ وہ موجود اور اس قابل ہے کہ اس کی نسبت کہیں
سُبْحَنَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (الروم: ۱۹،۱۸)
اور انسانی شخص کے اعراض مفارقہ میں سونا اور جاگنا، حرکت، سکون، کمانا وغیرہ وغیرہ
ہیں جن کی طرف اشارہ فرماتا ہے۔وَمِنْ أَيْتِهِ مَنَامُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُمْ مِنْ فَضْلِهِ ۖ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لايت لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ (الروم: (۲۴)
اب دلائل انفسی کے بعد آفاقی دلائل سنئے ، کس ترتیب سے یہ بیان نباہا
ہے
وَ مِنْ أَيته يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءَ فَيُحْيِ بِهِ الْأَرْضَ
بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ (الروم: ۲۵)
و من اليَّة أَنْ تَقُومَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضُ بِأَمْرِهِ ثُمَّ إِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَةً مِّنَ
الْأَرْضِ إِذَا أَنْتُمْ تَخْرُجُونَ (الروم: ٢٦)
مکذب براہین نے جو دلیل ثبوت ہستی صانع پر قرآن کریم سے بیان کی ہے وہ ایسی ہے
جیسے کوئی سورج کے محیط پر حرارت مرکز ارض کو دلیل ٹھہر اوے۔وَهَلْ أَنكَ حَدِيثُ مُوسَى إِذْ رَا نَارًا فَقَالَ لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي أَنَسْتُ نَارًا
لعَلَّى اتِيْكُمْ مِنْهَا بِقَبَسٍ أَوْ أَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى فَلَمَّا أَتْهَا نُودِيَ يُمُوسَى
اِنّى اَنَا رَبُّكَ (طه: ۱۰ تا ۱۳)
ے اور اس کے نشانوں سے ہے تمہارا رات کو سونا اور دن کو اس کے فضل کی تلاش کرنا یقیناً اس میں نشانیاں ہیں سننے والوں کے لئے۔ے اور اس کے نشانوں سے ہے کہ بیم و امید کی خاطر تمہیں بجلی دکھاتا ہے اور بادل سے پانی اتارتا ہے پھر اس سے زمین کو
مرجانے کے پیچھے زندہ کرتا ہے یقیناً اس میں عقلمندوں کے لئے نشانیاں ہیں۔ے اور اس کے نشانوں سے ہے کہ آسمان اور زمین اس کے امر سے قائم ہیں پھر جب تم کو ایک ہی پرکار سے پکارے گا اچانک تم
زمین سے نکل پڑو گے۔ہے۔کیا موسیٰ کی بات تجھے پہنچی جب اس نے آگ دیکھی پس اپنے اہل کو کہا ٹھہر جاؤ میں نے آگ دیکھی ہے تو کہ میں وہاں سے
انگاری لے آؤں یا آگ پر کوئی راہ بتانے والا مجھے مل جاوے۔پس جب اس کے پاس آیا پکارا گیا۔اے موسیٰ یقینا میں تیرا رب ہوں۔
تصدیق براہین احمدیہ
یہ
کیا ہے۔۱۳۲
مکذب نے اپنی نافہمی سے قرآنی دلیل اثبات صانع اس آیت کو کہا ہے اور اس کا ترجمہ
آئی تیرے پاس بات موسی کی جس وقت دیکھی اس نے آگ۔پس کہا اپنے
ساتھ والوں کو کہ ٹھہر و تحقیق میں نے آگ دیکھی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ لاؤں اس
آگ سے تمہارے پاس سلگا کر یا پاؤں اس آگ پر کوئی واقف کار راستہ جاننے والا۔جب آیا اس کے پاس آواز آئی (آگ سے) اے موسی“۔آریہ کے وکیل کی راستبازی اور اس کا علم قابل ملاحظہ ہے۔نُودِی ماضی مجہول
ندا مصدر سے بنا ہے جس کے معنی ہیں پکارا گیا پکارنے والا کون تھا۔مکذب نے دو خطوط
میں کہا ہے (آگ سے) کوئی مصنف ذرہ عربی جاننے والا کہے۔یہ لفظ ( آگ سے )
قرآن کریم کے کس لفظ کا ترجمہ ہے۔کا ذب مکذب نے صرف اعتراض کے لئے یہ لفظ جڑ
دیا جو اس کے باغی اور حاسد دل کا اپنا نتیجہ ہے قرآن مجید نے تو خود ظاہر فرمایا ہے کہ ندا
کنندہ کون تھا۔بلکہ مکذب نے بھی تکذیب کے صفحہ ۵۲ میں لکھ دیا ہے۔سورہ نمل میں اس کا
بیان عمدہ ہے جہاں صاف لکھا ہے۔پس جب آیا اس کے پاس پکارا گیا یہ کہ برکت دیا
گیا جو کچھ کہ بیچ آگ کے ہے اور جو کوئی گرداس کے اور پاک ہے پروردگار عالموں کا۔“
اس آیت سے صاف واضح ہے کہ آگ خدا نہیں اور نہ آگ سے ندا آئی۔بلکہ ندا کرنے
والے نے تو یہ کہا کہ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا (النمل:9) یعنی آگ میں کے اور اس
کے ارد گر دوالے کو برکت دی گئی۔اور اللہ تعالیٰ تو جہانوں کا اور ان سب اشیاء کا جن سے اس کا علم
آتا ہے جن میں آگ بھی ایک ہے پالنے والا ہے۔قرآنی آیات کریمہ کے وہ نتائج جو مکذب نے
فٹ نوٹ میں دیئے ہیں وہ تمام رگوید کے مشہور اردو ترجمہ کے الفاظ ہیں۔قرآن کریم ان ناپاک
مشرکانہ بد بودار خیالات سے پاک ہے یہ مقدس کتاب اللہ تعالیٰ کو ایسی صفات سے ایسے عیوب