انٹروڈکشن

تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 9

تصدیق براہین احمدیہ
۹۷
یہ ہے کہ اس آیت کے حقیقی معنی سمجھنے میں اکثر لوگوں نے ٹھوکر کھائی ہے۔میں ماقبل اور مابعد کی آیات
بھی نقل کرتا ہوں اور کلام الہی کی واقعی تفسیر خود کلام الہی کی رہنمائی سے کرتا ہوں امید ہے کہ راستی کے
بھوکے اور پیاسے حظ وافی اٹھائیں گے۔وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ
مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلَا يَزِيدُ الظَّلِمِينَ إِلَّا خَسَارًا وَإِذَا أَنْعَمْنَا
عَلَى الْإِنْسَانِ أَعْرَضَ وَنَا بِجَانِبِهِ ۚ وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّكَانَ يَوْسًا قُلْ كُلُّ
يَعْمَلُ عَلى شَاكِلَتِهِ فَرَبَّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ اهْدَى سَبِيلًا وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ
قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيْتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا وَلَبِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ
بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلًا إِلَّا رَحْمَةً مِنْ رَّبِّكَ إِنَّ فَضْلَهُ
كَانَ عَلَيْكَ كَبِيرًا قُل نَّبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ
لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمُ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ
فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا (بنی اسرائیل: ۸۲تا ۹۰)
اب اس امر کے اثبات کے لئے روح سے مراد وہی کلام الہی ہے جس سے ایماناً مردہ
ا اور کہہ دے حق آ گیا اور باطل دور ہو گیا یقیناً باطل دور ہونے والا ہی تو تھا۔ے اور ہم قرآن سے مومنوں کے لئے شفا اور رحمت اتارتے ہیں اور ظالموں کو اس سے گھاٹا نصیب ہوتا ہے۔ے اور جب ہم انسان پر فضل کرتے ہیں منہ پھیر لیتا ہے اور اسی (مال) کی طرف ہو جاتا ہے اور جب اس
کو دکھ پہنچتا ہے
نا امید ہو جاتا ہے۔کہہ دے ہر ایک اپنی طرز پر عمل کرتا ہے تمہارا رب خوب جانتا ہے اس کو جو سیدھی راہ پر ہے۔۵، اور تجھ سے اس روح ( قرآن ) کی بابت پوچھتے ہیں کہہ دے یہ روح میرے رب کا امر ہے۔اور تم اسے مخالفو! کچھ سمجھتے
بوجھتے نہیں۔اور اگر ہم چاہتے یہ کلام جو تجھ پر وحی کیا ہے لے جاتے پھر تجھے ہم سے لینے کے لئے کوئی وکیل نہ ملتا سوا تیرے رب کی
رحمت کے یقینا اس کا فضل تجھ پر بڑا ہے۔کے کہہ دے اگر جن وانس اس پر متفق ہو جاویں کہ اس قرآن کی مانند لاویں تو ہرگز نہ لاسکیں گے گو وہ ایک دوسرے کے
مددگار ہو جاویں۔ہم نے اس قرآن میں ہر مثال مختلف طرزوں میں بیان کی ہے۔پراکثر لوگوں نے کا فرمتی سے انکار کیا۔

تصدیق براہین احمدیہ
۹۸
لوگ حیات ابدی پاتے ہیں۔اور جو ہم نے مراد و معنی لئے ہیں وہی حق اور منشائے فرقان مجید کے
مطابق ہے خود قرآن کریم سے موید آیات نقل کرتے اور اس محاورے کو واضح کرتے ہیں۔سنو!
وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا مَا كُنْتَ تَدْرِي مَا الْكِتَبُ وَلَا
الْإِيْمَانُ وَلَكِنْ جَعَلْنَهُ نُورًا نَّهْدِى بِهِ مَنْ نَشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا وَإِنَّكَ لَتَهْدِي
إلى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (الشوری:۵۳)
انّى اَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحْنَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ يُنَزِّلُ الْمَلبِكَةَ
بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِةٍ أَنْ انْذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا
فَاتَّقُونِ (النحل: ٣٢)
رَفِيعُ الدَّرَجَتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَّشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ
لِيُنْذِرَ يَوْمَ الثَّلَاقِ (المومن: (١٦)
لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ
ط
وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُولَبِكَ كَتَبَ
فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيْمَانَ وَأَيَّدَهُمُ بِرُوجٍ مِّنْهُ وَيُدْخِلُهُمُ جَنَّتٍ (المجادلة: ٢٣)
ان آیات کریمہ سے ثابت ہوا کہ روح کلام الہی ہی کا نام ہے جس پر عمل کرنے سے
ے اور ایسا ہی ہم نے تیری طرف اپنے امر سے روح بھیجی ہے۔تو نہ تو کتاب ہی سمجھتا تھا۔اور نہ ایمان پر ہم نے اسے نور
بنایا ہے اس سے جس کو چاہتے ہیں اپنے بندوں میں سے ہدایت دیتے ہیں۔اور یقینا تو سیدھی راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے۔ے اللہ کا امر آ گیا اب جلدی تو نہ کرو وہ بلند و برتر اس سے ہے کہ شرک کرتے ہیں۔فرشتوں کو روح دے کر اپنے حکم سے جن
بندوں پر چاہے اتارتا ہے کہ ڈر سناؤ کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں پھر مجھ ہی سے ڈرو۔سے بلند درجوں والا صاحب تخت کا اپنے امر سے جس بندے پر چاہتا ہے روح ڈالتا ہے تو کہ وہ ملاقات (قیامت) کے دن
سے ڈراوے۔جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں تو انہیں نہ دیکھے گا کہ وہ ایسے لوگوں کو دوست رکھتے ہوں جو جنگ کرتے ہیں
اللہ اور اس کے رسول سے خواہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا قبیلہ ہی کیوں نہ ہوں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں لکھ دیا
ہے اور انہیں اپنی روح سے قوت دی ہے اور انہیں جنتوں میں داخل کرے گا۔

تصدیق براہین احمدیہ
۹۹
موتی اور مردہ بے ایمان زندہ ہوتے ہیں۔بلکہ قرآن نے انبیاء اور ملائکہ کو بھی روح فرمایا ہے۔کیونکہ وہ بھی اسی زندگی کے باعث ہیں جسے ایمان کہتے ہیں۔إِنَّمَا المُسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ
اللهِ وَكَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوْحٌ مِّنْهُ
فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ (النساء :۱۷۲)
وَاتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنْتِ وَايَّدْنُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ (البقرة : ۸۸)
ان آیات سے ناظرین کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ روح کی حقیقت کو قرآن نے کیسے بیان کیا
ہے۔یہ محاورہ روح کی نسبت اگر چہ میں نے قرآن سے ثابت کر دیا ہے اور آفتاب کے سامنے کسی
ستارہ کی حاجت نہیں۔مگر مزید تذکرہ کے واسطے کتب سابقہ سے بھی بیان کرتا ہوں۔” پھر جبکہ وہ تسلی
دینے والا جسے میں تمہارے لئے باپ کی طرف سے بھیجوں گا یعنی روح حق جو باپ سے نکلتی آوے تو
وہ میری گواہی دے گا۔یوحنا ۱۵ اباب ۲۶ ” لکن جب وہ یعنی روح حق آوے تو وہ تمہیں سچائی کی
راہ بتا وے گی۔یوحنا۱۶ باب ۱۳ اس لئے تم سے کہتا ہوں لوگوں کا ہر طرح کا گناہ اور کفر معاف کیا
جاوے گا مگر وہ کفر جو روح کے حق میں ہولوگوں کو معاف نہ ہوگا‘ متنی ۲ اباب ۳۱۔اور نیکی کو زندگی اور بدکاری کو موت کہنے کا محاورہ تو اس قدر ہے جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ عند الشرع یہی حقیقی معنے ہیں۔مگر میں اب اس قصہ میں زیادہ طوالت لا حاصل جانتا ہوں۔يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ۔میں اگر یہ پوچھا جاوے کہ یہ سوال عیسائیوں اور یہودیوں
نے کیوں
کیا ؟ تو وجہ ظاہر ہے۔یوحنا کی انجیل میں جیسے سابق گزر چکا اس روح کی آمد کی خبر تھی اور
بہت لوگوں کا خیال تھا پس حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے سوال کیا گیا کہ قرآن کریم جسے تو نے بارہا
روح کہا ہے کس کی تصنیف ہے تو خود قرآن کریم نے اس کا یوں جواب دیا کہ یہ قرآن اللہ تعالیٰ کا
امر اور اس کا حکم اور اس کا کلام ہے۔اور جو کہا وَمَا أُوتِيْتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا اس کے
لے اس کے سوا نہیں کہ عیسی بن مریم اللہ کا بھیجا ہوا اور اس کا مخلوق ہے جو مریم کی طرف ڈالا گیا اور اس کی روح ہے پس ایمان
لا واللہ پر اور اس کے رسولوں ہیں۔اور ہم نے عیسی بن مریم کو کھلی دلیلیں دیں اور روح پاک سے اس کو قوت دی۔

تصدیق براہین احمدیہ
مخاطب وہی سائل ہیں جن کو بہت ادلہ سے ثابت کر دیا گیا تھا کہ قرآن کریم خدا کا کلام ہے۔روح کی نسبت یہود کا سوال ہے یا عیسائیوں یا دونوں کا یا مان لیتے ہیں کسی ایسے
دیا نندیوں کے ہم خیال کا سوال ہے جو انسانی روح کے غیر مخلوق ، قدیم ، انادی ہونے کا معتقد تھا
کسی کا سوال ہو کسی طرح کا سوال ہوا ایسا وسیع جواب قرآن کریم نے دیا ہے کہ سب کو حاوی ہے۔اور جواب دہندہ کی بے علمی یا قلت علم کا یہاں ذکر نہیں بلکہ مخاطبین کی بے علمی کا ذکر ہے جو باوجود
دلائل واضح اور حجت ہائے قاطع کے سر تسلیم جھکانا پسند نہ کرتے تھے۔سید نا حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے دشمن اور عد ومبین شیطان لعین کا قصہ
اور اس قصہ پر آریہ بلکہ دیا نندی پنتھ کے اعتراضات
مکذب براہین نے آدم کے قصہ کو کچھ قرآن سے اور کچھ کہیں اندر من مراد آبادی کی
تصانیف سے نقل کر کے اسلام پر اعتراضات ذیل بیان کئے ہیں۔دیکھو تکذیب صفحہ نمبر ۳۲۔دیکھو تکذیب صفحہ نمبر ۳۲
پہلا اعتراض محمد یوں پر خدائے محمد یاں بے علم اور نافہم اور مکار اور دھوکہ باز اور فریبی بلکہ
حیلہ پرداز ہے۔کیونکہ
اول۔فرشتوں سے آدم کے پیدا کرنے میں مشورہ لینا صلاح پوچھنا۔ضرور بے علمی کا
مثبت ہے اور جو اپنی عقل نہیں رکھتا اور لوگوں کی صلاح برتا ہے وہ کسی طرح خدائی کے لائق نہیں۔دوم۔فرشتوں نے معقول اور فاضلانہ جواب دیا۔آدم کے چال چلن اور برائیوں سے
فرشتوں نے خدا کو آگاہ کیا۔مگر اس نے ہٹ کی۔اس واسطے نافہم ہے۔کیونکہ وہی ظہور پذیر ہوا جو
فرشتوں نے کہا تھا۔سوم۔فرشتوں سے مکر کیا۔جب فرشتوں نے خدا کو شرمندہ کیا اور کہا ہم تیری حمد اور
تقدیس کرتے ہیں۔کیا خون اور فساد کرنے والے آدم کو تو باستثنائے ہمارے اپنا نا ئب کرے گا۔

تصدیق براہین احمدیہ
1+1
تب خدا نے پوشیدہ آدم کو مخلوقات کے نام سکھلائے اور پھر پارلیمنٹ یعنی فرشتوں کو کہا اگر تم
بزرگ ہو اور اپنی عقل پر فخر کرتے ہو تو تمام مخلوقات کے نام بتلاؤ۔اس سوال کا جواب فرشتوں
سے نہ بن آیا۔تب خدا نے اپنے پالتو طوطے کو کہا کہ اے آدم بتا دے ان کو نام ان کے۔تب آدم
نے بتا دیے۔خدا نے صریح و توضیحا مکر کیا فریب کیا دھوکہ دیا۔داؤ کھیلا۔پس خدا انہیں صفات
سے موصوف ہے۔دوسرا اعتراض۔شیطان کی پیدائش خدا کے ارادہ سے نہیں ہوئی بلکہ اس کے احاطہ
اقتدار سے باہر ہے یا اس کی مرضی کے برخلاف اگر ارادہ اور قدرت سے باہر نہ ہوتے تو
شیطان کو اپنے مقربین ملائک کا معلم نہ بناتا اور جب عمدہ شیطانیت کی تعلیم دے چکا تو اس
وقت کنبہ کرن کی نیند سے خدائے محمد یان بیدار ہوئے۔تیسرا اعتراض۔قرآنی خدا عالم الغیب بھی نہیں۔اگر عقل رکھتا اور حور وغلمان کی محبت سے
آزاد ہوتا وقت پر یا وقت سے آگے سوچتا۔مگر وہ تو محمد شاہ رنگیلے یا واجد علی شاہ کی طرح زائچہ حمل
میں بیٹھا ہوا تھا۔والا شیطان سے سجدہ کرنے کی بابت پوچھ کر شرمندہ نہ ہوتا۔چھ دانی و پرسی سوالت
خطار
چوتھا اعتراض۔خدائے محمد یاں علم مباحثہ سے نا واقف اور ساتھ ہی زود رنج ہے اور
تعصب والا جو اسے معقول جواب دے اس پر لعن طعن کرتا ہے۔فرشتے کاٹ کے پتلے غیر اللہ کو
سجدہ کر کے ہی کافر ہوئے اور شیطان نے سمجھا مخلوق کو سجدہ کفر ہے۔مست کھڑا رہا۔جب خدا نے
وجہ پوچھی تو عمدہ وجہ بیان کی۔خدا نے کہا آدم کو مخلوق کے نام آنے سبب بزرگی ہے۔شیطان نے کہا
مجھے تیرے عشق سے۔خدا نے کہا آدم خاکی ہے اور خاک پاک۔شیطان نے کہا وہ عرض کثیف
ہے میں جو ہر لطیف ہوں۔خدا نے کہا اس کو میں نے دونوں ہاتھوں سے بنایا ہے۔شیطان نے کہا
مجھے تو نے قدرت سے، بناوٹ سے قدرتی عمدہ ہے۔خدا نے کہا کہ تو عزت والا ہے یا متکبر۔

تصدیق براہین احمدیہ
۱۰۲
شیطان نے کہا بسبب علم و حکمت کے عزت والا ہوں۔خدا نے کہا جا چلا جا۔یہاں سرکشی مت کر۔پانچواں اعتراض۔شیطان خدا سے زور آور بھی ہے کیونکہ خدا شیطان کو گالیاں دیتا ہے
اور لعنتیں کرتا اور شیطان کا بال بیکا نہیں ہوتا۔شیطان کا قول ہے۔اے خدا تو مباحثہ میں بند ہو گیا جواب سے دردمند ہوا۔اب روتا
اور گالیاں دیتا ہے اپنی حرمت کھوتا ہے۔چونکہ یہ تیرا مکان ہے اس لئے بموجب دفعہ ۴۴۴
تعزیرات ہند مداخلت بے جانہیں کرتا“۔پھر مکذب نے شیطان کے مقدمہ کا قطعی فیصلہ دیا ہے اور اس میں اخیر روبکاریوں
لکھی ہے۔بقول محمد یاں شیطان نے خدا کا دیدار بھی دیکھا۔خدا سے باتیں بھی کرتا رہا۔فرشتوں
کا معلم اول بھی تھا با وجود ایں ہمہ سوائے خدا کے اور کسی کو نہیں مانتا تھا گویا موحد تھا یا صوفی
مذہب عالم اجل ہونا اس کا محتاج بیان نہیں۔فضیلت میں اس کے ہم پلہ کوئی ملائک یا انسان
نہیں۔پھر مجیب الدعوات (ایوب کی کتاب) اور برارندہ حاجات، پسران آدم کو اس کا مرہون
ہونا چاہیئے کیونکہ وہی باعث ایجا د اولاد آدم ہوا۔اگر وہ آدم کو دانہ گندم نہ کھلا تا ان کو اس عالم
میں کون لاتا۔جب آدم اور اولاد آدم کو شیطان نے بہکایا تو پھر شیطان کو کس نے بہکایا اور خدا سے
مقابلہ کرایا۔پھر مکذب نے کہا کہ قابل غور دو امر ہیں۔اول۔پر میشور دانا گل ہے یا نہیں۔دوم۔کسی مخلوق کو سجدہ کرنا کفر ہے یا نہیں۔اے
مومنو! سخت حیرت کا مقام اور قابل الزام کلام ہے کہ خداوند پاک کفر کا حکم دے اور جو اس کے کفر کا
حکم نہ مانے اسے مطعون ٹھہراوے۔

تصدیق براہین احمدیہ
مکذب نے پھر کہا ہے۔١٠٣
عام محمد یوں کا عقیدہ ہے کہ خدا سے خیر اور شیطان سے شر آفریدہ ہے۔یعنی خیر کا خالق
رحمن اور شر کا خالق شیطان ہے۔ثبوت۔إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ
وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلوةِ ۚ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ (المائدة: ٩٢)
أَلَمْ أَعْهَدُ إِلَيْكُمُ يُبَنِي أَدَمَ أَنْ لَا تَعْبُدُوا الشَّيْطَنَ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوُّ
مُّبِينٌ وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِبلًا كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ (يس: ۶۱ (۶۳)
کیا ممکن ہے۔نادان بے وقوف کے پو بارہ اور دانا حق پرست پشیمانی اٹھاوے۔قرآن
میں خدائے محمد یاں شیطان سے مقابلہ کرنے میں ترساں ہے۔یہ اس کلام کا اختصار ہے جس کو
مکذب براہین نے صفحہ ۳۲ سے ۴۷ تک لکھا ہے۔مصدق - سبحنك لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيْمُ الْحَكِيمُ (البقرة: ۳۳)
چونکہ تکذیب میں آدم کے قصہ پر مذب براہین نے خاص قسم کی تہذیب کو دکھایا ہے۔اس واسطے
میری راستی پسند طبیعت کا منشاء ہے کہ اس قصہ کو جہاں تک قرآن کریم اور احادیث صحیحہ اور تاریخ
معتبرہ سے پتہ لگ سکتا ہے بیان کروں اور دکھاؤں کہ یہ قوم جو اپنے تئیں آریہ کہتی ہے کس قدر راستی
کی حامی ہے میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ بھلوں اور بُروں کا ہمیشہ مقابلہ ہوتا رہا اور انجام کار
کامیابی اور فتمندی کا تاج راستبازوں کے سر پر رکھا گیا۔سعیدوں کے ایک مورث اعلیٰ سعید کا قصہ قرآن کریم نے مکرر عبرت کے لئے بیان کر
کے مشاہدہ کرایا ہے کہ ہمیشہ بُرے بھلوں پر حملہ آور ہوتے رہے۔مگر انجام کار بھلوں ہی کی فتحیابی
ہوتی رہی اور اشقیا ہمیشہ شقاوت کا نتیجہ پاتے رہے۔اس سعید کا نام آدم علیہ السلام تھا۔اس کا
مورث اعلیٰ ہونا یہود کو توریت سے اور عیسائیوں کو نیوٹسٹمنٹ سے ظاہر ہے۔عرب کے لوگوں کو اپنی

تصدیق براہین احمدیہ
۱۰۴
قومی اور ملکی روایت اور یہود اور عیسائیوں کے قرب سے یہ قصہ معلوم تھا اور غالب عمرانات کے
لوگ آدم علیہ السلام کے اس دشمن کی بدحالت سے واقف تھے اور ظاہر ہے کہ تمثیل سے بہتر
اور نتائج کے دکھانے سے زیادہ کوئی عمدہ ذریعہ روحانی اور اخلاقی تعلیم کے لئے نہیں ہوسکتا۔باری تعالیٰ نے ایک خاص ملک اور ایک خاص زمین میں آدم علیہ السلام
کو پیدا کرنا چاہا اور قبل اس
کے کہ اللہ تعالیٰ آدم کو خلیفہ اور امام اور دینی دنیوی بادشاہ بناوے اس ملک کے دیوتا اور سروں
*
اور ملائکہ کو الہاماً آگاہ فرمایا کہ میں اس زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔غور کرو اس سے پہلی
آیت میں جو معترض نے آدم کے قصہ میں لکھی ہے۔وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرة: ٣١)
الارض کا الف اور لام اگر چہ عموم اور استغراق کے معنے بھی دیتا ہے۔مگر خصوصیت کے معنے بھی دیتا
ہے۔ہر دو معنے اپنے اپنے موقع پر لئے جاتے ہیں۔یہاں آدم علیہ السلام کے ایک جگہ سے
نکالے جانے اور دوسری جگہ چلا جانے سے صاف واضح ہوتا ہے کہ جہاں آدم علیہ السلام خلیفہ
* نوٹ۔تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جب اشرار کی فتنہ پرداز حرکات حد سے بڑھ گئیں۔اور اخیار کو امن کی جگہ ملنی ان کے
ہاتھوں دشوار ہوگئی۔باری تعالیٰ کی قاہر تقدیر نے ان اخیار میں سے جو انتظام ملک رانی اور سیاست مدن میں اقران و امثال کی
نسبت خاص امتیاز رکھتا تھا اسے چن لیا۔اس نے اپنی تدابیر کی خوبی سے انہی نیکوکاروں کو مجموعی اور قوی ہیئت میں لا کر
دشمنان حق کا استیصال کیا۔بنی اسرائیل کی برگزیدہ مگر اس وقت شکستہ حال جماعت کو جو سفاک دشمنوں کے نرغے میں گھرے
ہوئے تھے حضرت یسعیا نبی بشارت دیتے ہیں کہ بہت جلد ایک جوان عورت ایک بچہ جننے والی ہے جو درماندہ قوم کا نجات
دینے والا ہوگا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ارض شام کے صلحا اور عارفین کو (بحسب اختلاف السنہ انہیں اُسر کہو۔دیوتا کہو۔ملائکہ
سے تعبیر کرو) الہاما خوشخبری دی کہ میں ایک ایسا آدمی مبعوث کیا چاہتا ہوں جو علاوہ صلاح و تقویٰ کی صفت کے امور دنیوی کی
باگ ہاتھ میں لینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔وہ سادہ اور پاک لوگ جو جفا کار اشرار کے دست تعدی سے تنگ آئے ہوئے
تھے اپنے پہلے تجربہ کی بنا پر جو وہ ظالموں کی نسبت کر چکے تھے بولے وہ بھی کوئی ایسا ہی خون ریز بے رحم ہوگا جیسے عملی نمونے
آگے موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پھر جیسا سیاق کلام سے مفہوم ہوتا ہے اس شخص کا نشان انہیں دیا۔ان ملائکہ کو اس کی صفات و
حالات کی تحقیقات کے بعد پوری تسلی ہوگئی اور اس کے محاسن کو دیکھ کر وہ دنگ ہو گئے۔ے جب کہا تیرے رب نے ملائکہ کو کہ میں اس سرزمین میں ایک خلیفہ بنایا چاہتا ہوں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۱۰۵
بنائے گئے تھے۔وہ ایک خاص ملک تھا اور جہاں آدم پیچھے روانہ کئے گئے وہ اور ملک تھا اس لئے
یہاں الف لام تخصیص کے معنے رکھتا ہے۔اور لفظ خلیفہ اور الا رض کے معنے معلوم کرنے کے واسطے
آیت ذیل کو پڑھنا چاہیئے۔يدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ (ص:۲۷)
اس آیت میں لفظ خلیفہ اور لفظ الارض سے اچھی طرح واضح ہو سکتا ہے کہ الف ولام
خصوصیت کے معنے دیتا ہے اور آگے چل کر لفظ جنت کی تحقیق میں ہم اور زیادہ تفصیل کریں گے
تفاسیر میں لکھا ہے۔فهموا من الخليفة انه الذي يفصل بين الناس ما يقع بينهم من
المظالم و يرد عنهم المحارم والماثم قرطبی ابن كثير زير آيت البقرة: ۳۱
والصحيح انه انما سمى خليفة لانه خليفة الله في ارضه لاقامة
حدوده و تنفيذ قضاياه ـ فتح البيان
الخليفة هو من يخلف غيره والمعنى خليفة منكم لانهم كانوا
الخليفة هو۔سكان الارض او خليفة الله فى ارضه و كذالك كل نبيـ نحو يا داؤد انا
جعلناك خليفة في الارض تفسير مدارك
-
لے اے داؤد ہم نے تجھ کو اس زمین میں خلیفہ بنایا سو تو لوگوں میں حق حق فیصلہ دیا کیجیؤ۔لفظ خلیفہ سے یہ سمجھا ہے کہ اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے تنازعات با ہمی کو فیصل کرے۔اور نا کر دنی امور سے انہیں
باز رکھے۔قرطبی۔ابن کثیر۔ے اور اصل یہ ہے کہ اسے خلیفہ اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ اللہ کا خلیفہ بن کر اس کی زمین میں حدود کو قائم کرتا اور اور احکامات کو
جاری کرتا ہے۔فتح البیان
ے خلیفہ اسے کہتے ہیں جو کسی کا قائم مقام ہو۔آیت کے معنی یہ ہیں کہ وہ تم میں کا خلیفہ ہے۔کیونکہ وہ لوگ زمین کے
باشندے تھے۔اور یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ وہ اللہ کا خلیفہ ہے اس کی زمین میں۔اور اسی طرح ہر نبی اس کا خلیفہ ہے مثلاً
اے داؤد! ہم نے تجھے اس زمین میں خلیفہ بنایا۔تفسیر مدارک

تصدیق براہین احمدیہ
1+4
غرض اس زمین کے تمام مقدس فرشتوں کے مقدس گروہ نے آدم علیہ السلام سے
پہلی قوموں کی بدا طواری اور کافروں، ڈشٹوں ، دیسیوں، شیطانوں اور آسروں کے برے
کام اور بدچلنی دیکھی ہوئی تھی عالم الغیب تو بجز ذات پاک باری تعالیٰ کے کوئی بھی نہیں الا
من شاء اللہ نہ انبیاء نہ اولیاء۔وہ ملائکہ بھی ایسے ہی محدود العلم۔محدود التجربہ مخلوق تھے۔اپنی کم علمی اور غیب نہ جاننے کے باعث اور کچھ خلیفہ کے لفظ سے جس کے معنی نائب اور
قائم مقام کے ہیں۔غلطی سے سمجھ بیٹھے کہ یہ آدم بھی آدم ہے پہلی قوموں کی طرح فساد قتل ،
اور سفک دمانہ کرے۔اس آدم کی واقعی نیکی اور نیک چلنی کا ان کو علم نہ تھا۔اس لئے باری تعالیٰ
کی معلی بارگاہ میں عرض کیا۔أتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِمَاءَ ۚ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَدِكَ
وَنُقَدِّسُ لَكَ (البقرة: ٣١)
بزرگوں دیوتاؤں کا کام تو یہی تسبیحات اور تجید الہی اور باری تعالیٰ کی عبادت ہوتی ہے۔اور بس، وہ بیچارے اللہ تعالیٰ کے علم و حکمت اور اس کے کاموں کے اسرار سے کیا واقف کہ فقط لسانی
تحمید و تقدیس سے دنیوی انتظام اور دینی کام اس دار نا پائیدار کے نہیں چلتے۔میرا یہ کہنا کہ آدم سے
پہلے اور قو میں دنیا میں آباد تھیں اول تو قرآن کی اس آیت سے ظاہر ہے بلکہ مکذب نے بھی اس امر
کو تکذیب میں تسلیم کیا ہے۔فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ (البقرة: ۳۵)
اور لفظ مِن کے معنی بعض کے ہوتے ہیں اور کان ماضی کا صیغہ ہے۔اور اخبار الدول
اور آثار الا قل کی چوتھی فصل میں لکھا ہے۔پہلے ہی سے فتنہ وفساد کی رویں اور شر کے طوفان تھوڑے چل رہے ہیں۔یہ بھی تو کوئی از این قبیل ہی ہوگا۔تیرا جلال ظاہر
کرنے کو ہم بھی آخر ہیں ہی۔ے ان سب نے اس کی اطاعت کی مگر ابلیس نے ابا کیا اور گردن کشی کی اور باغیوں میں سے ایک وہ بھی ہو گیا۔

تصدیق براہین احمدیہ
روی مــجــاهــد ـ عن ابن عباس رضی ا الله عنه قال كان في الارض قبل
الجن خلق يقال لهم الجنّ، والبنّ، والطم، والرمّ وانقرضوا وذكر غيره ان اول
الله
من سكن الأرض امة يقال لهم الجنّ والبنّ ثم سكنها الجنّ قاموا يعبدون )
زمانًا فطال عليهم الامد ففسدوا فارسل الله اليهم نبيا منهم لقوله تعالى يا
معشر الجن والانس الم ياتكم رسل منكم و قيل ملكا منذرًا يقال له يوسف
فلم يطيعوه و قاتلوا فارسل الله عليهم الملائكة فاجلتهم الى البحار
اور تفسیر فتح البیان میں لکھا ہے۔فسدت الجن في الارض فبعث اليهم طائفة من الملائكة
فطر دوهم الى البحار و رؤس الجبال واقاموا مكانهم فتح البيان
اسكن الجن في الارض فمكثوا فيها دهراً طويلاً ثم ظهر فيهم
الحسد والبغـى فـافسدوا فيها فبعث الله تعالى عليهم جندًا من الملائكة
يقال له الجنّ و هم خزان الجنان اشتق لهم اسم من الجنّة رأسهم ابليس و
تفسیر سراج المنير خطیب شربینی جزء اصفحه ۹۵
كان رئيسهم-
وعن مجاهد عن عبد الله بن عمر و كان الجن بنو الجان في
۲۰۰۰
الارض قبل ان يخلق آدم بالفي سنة فـافسدوا في الارض وسفكوا
لے مجاہد ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ جن سے پہلے یہاں زمین پر ایک لوگ رہتے تھے جنہیں جن ، بن حلم ، رقم کہتے
تھے اور وہ سب نا پید ہو گئے۔اور ایک شخص کا قول ہے کہ زمین کے پہلے باشندے ایک قوم تھی جنہیں جن اور بن کہتے تھے۔پھر اس پر جن آباد ہوئے۔کچھ دنوں تو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار بندے بنے رہے پھر لگے شرارتیں کرنے تو اللہ تعالیٰ نے انہی
میں سے ان کی طرف ایک نبی بھیجا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے گروہ جن وانس کیا تم میں سے تمہاری طرف رسول نہیں
آئے؟ کہتے ہیں ڈرانے والا بادشاہ اس کا نام تھا یوسف۔انہوں نے اس کا کہا نہ مانا اور اُس سے لڑنے کو کھڑے ہوئے تب
اللہ تعالیٰ نے ان پر فرشتوں کو بھیجا۔انہوں نے ان باغیوں کو سمندر کی طرف نکال دیا۔سے جنوں نے زمین میں فساد برپا کیا اللہ تعالیٰ نے ان پر ملائکہ کو بھیجا وہ انہیں پہاڑوں اور سمندر کی طرف ہنگا کر ان کی جگہ
آباد ہو گئے۔

تصدیق براہین احمدیہ
الدماء فبعث الله جندًا من الملائكة فضربوهم حتى الحقوهم بجزائر
البحور ابن كثير ( زیرآيت بقرة : ۳۱)
ان عبارات سے صاف واضح ہوتا ہے جیسے ہمیشہ فاتح لوگ قلب ملک پر قابض ہو جاتے
ہیں۔ایسے ہی ملائکہ اور وہ دیوتا جن کے سامنے یا جن پر آدم علیہ السلام خلیفہ بنائے گئے شیاطین پر
فاتح تھے۔اور شیاطین ذلیل اور خوار ہو کر دور دور بلاد میں بھاگ گئے اور امام الائمہ حضرت سیدنا
امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے جیسے تفسیر کبیر میں لکھا ہے اس آدم علیہ السلام سے پہلے ہزار
در ہزار آدم گزر چکے ہیں۔حضرت شیخ محی الدین بن عربی رحمۃ اللہ فتوحات مکیہ کے باب حدوث الدنیا
میں فرماتے ہیں۔” میں ایک دفعہ کعبہ کا طواف کرتا تھا۔مجھے کچھ لوگ طواف کرتے ملے۔ان کی
حالت سے مجھے معلوم ہوا کہ یہ کوئی روحانی گروہ ہے۔فــلـت لـواحــد مـنهـم من انتم فقال
نحن من اجدادك الاول فقلت كم لكم من الزمان والمدة فقال بضع واربعون الف
سنة فقلت ليس لادم قريب من تلك السنين فقال عن اى ادم تقول عن هذا الاقرب
اليك او غيره فـفـكـرت فـتـذكـرت حديثا من رسول الله صلى الله عليه و سلم ان الله
خلق قبل أدم المعلوم عندنا مائة الف آدم
شیخ صاحب کہتے ہیں میں عالم کشف میں حضرت ادریس نبی علیہ الصلوۃ والسلام سے ملا
اور اس کشف کی صحت پر سوال کیا۔فقال ادريس صدق الخبر وصدق شهودك و مكاشفتك جب ملائكه ، دیوتا نے
اپنے اس غلط قیاس کے باعث وہ عرض کی جس کا ذکر آیت اَتَجْعَلُ فِيْهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا مِیں
میں نے ان میں کے ایک سے کہا آپ کون لوگ ہیں اس نے کہا ہم تیرے پہلے باپ دادوں سے ہیں۔میں نے کہا
تمہیں کتنا عرصہ ہوا۔کہا قریب پچاس ہزار سال کے۔میں نے کہا اس ہمارے آدم کو تو اتنے برس نہیں ہوئے۔اس نے کہا تو
کس آدم کی بابت کہتا ہے اس اپنے قریبی آدم کی بابت یا کسی اور کی بابت۔میں سوچ میں پڑ گیا اتنے میں مجھے ایک حدیث
یاد آگئی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے اس معلوم آدم سے پہلے لاکھ آدم پیدا کئے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی