انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 12
تصدیق براہین احمدیہ
۱۳۳
سے منزہ ومبر ا ثابت کرتی ہے۔آگ بیچاری تو ایسی الہی مخلوق ہے کہ پانی سے معدوم ہوسکتی ہے
اور اللہ تعالیٰ کی صفت قرآن میں ہے سُبْحَنَ اللهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (النمل: ٩)
جناب موسیٰ علیہ السلام نے آگ سے باتیں نہیں کیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام
سے کلام فرمایا موسیٰ علیہ السلام نے صرف اللہ تعالیٰ کی آواز سنی محیط الکل اللہ تعالیٰ نے ہرگز آگ
میں حلول نہیں
فرمایا مکذب کا یہ کہنا۔موسیٰ علیہ السلام آگ کو فرماتے تھے اے آگ فرعون کو جلا دے۔دریائے نیل کو
سکھا دے اے اگنی دیوتا میری قربانی قبول کر۔اے آگ مرنے کے بعد مجھے خراب نہ کر وغیرہ “ یہ
سب مکذب کا بالکل افترا اور قرآن کے بالکل خلاف ہے اور مکذب کا کذب و بہتان وجوہات
ذیل سے ظاہر ہے۔وجہ اولی کہ اُسی جگہ خود جناب موسیٰ علیہ السلام ہی کے قصہ میں آیا ہے۔إذْ رَا نَارًا فَقَالَ لِأَهْلِهِ امُكُثُوا إِنَّ أَنَسْتُ نَارًا لَعَلى أُتِيْكُمْ مِنْهَا
بِقَبَسٍ أَوْ أَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدى اور اسی قصہ میں دوسری جگہ فرمایا ہے ان انست
نَارً ا لَعَلَى اتِيْكُمْ مِنْهَا بِنَبَرٍ اَوْ جَدُّوَةٍ مِنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ (القصص:۳۰)
آیات کا منشاء صاف ظاہر ہے اصل یہ ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مصر جاتے راستہ
میں رات کے وقت آگ دکھائی دی اور آگ کے دیکھنے کے بعد ان کو وہ خواہش پیدا ہوئی جو ہمیشہ
سمجھ دار اور عقلمند مسافروں کو پیدا ہوا کرتی ہے۔راستہ میں آگ جلانا، پہاڑی ملکوں کا عام دستور
ا
ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اس سفر میں رات کا وقت ، سردی کا موسم پیش آیا اس پر راستہ بھول
گئے۔دور سے آگ کو دیکھا اسے دیکھ کر ساتھ والوں کو فرمایا۔تم لوگ ٹھہرو، میں تمہارے لئے آگ
سلگالا تا ہوں تا کہ تم اسے سردی میں تا ہو۔اور وہاں جا کر کسی سے راستہ کا پتہ بھی لوں گا۔بتاؤ اس
لے میں نے آگ دیکھی ہے تو کہ میں تمہارے پاس اس کی کوئی خبر لاؤں یا آگ کی کوئی چنگاری لاؤں تو کہ تم تا پو۔
تصدیق براہین احمدیہ
میں کیا قباحت ہوئی ؟
۱۳۴
وجہ ثانیہ۔قرآن کریم میں صاف لکھا ہے۔آگ اللہ تعالیٰ کی فرمانبردار اور اس کے حکم
کے ماتحت ہے۔اور یہ بھی قرآن میں لکھا ہے کہ مخلوق کی عبادت جائز نہیں۔غور کرو۔قُلْنَايُنَارُ كُوْنِى بَرْدَا وَ سَلَمَّا عَلَى إِبْرَاهِيمَ (الانبياء: ۷۰ )
فَرَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُوْرُونَ أَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ
نَحْنُ جَعَلْنَهَا تَذْكِرَةً وَ مَتَاعًا لِلْمُقْوِيْنَ (الواقعة: ۷۲ تا ۷۴)
اور مخلوق کی نسبت حکم ہے۔وَمِنْ أَيْتِهِ الَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا
لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِى خَلَقَهُنَّ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ (حمَ السَّجِدَة : ۳۸)
وجہ ثالثہ سورہ قصص کی اس آیت سے جس میں یہ قصہ مندرج ہے صاف معلوم ہوتا کہ
یہ آواز جس کو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے سنا تھا آگ سے نہیں آئی بلکہ ایک درخت کی طرف سے
وہ آواز سنائی دی۔چنانچہ اس میں فرمایا ہے۔فَلَمَّا أَتَهَا نُودِيَ مِنْ شَاطِيُّ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبَقَعَةِ الْمُبْرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَنْ
يمُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ (القصص: ۳۱)
وجہ رابعہ۔اگر ہم مان لیں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے آگ سے آواز سنی مگر یہ تو پھر بھی
ا ہم نے کہا اے آگ ! تو ابراہیم پر سر داور سلامت ہو جا۔سے اس آگ کو جسے جلاتے ہو سمجھتے ہو کیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا یا ہم پیدا کرنے والے ہیں۔سے اور اس کے نشانوں سے ہے رات دن، سورج اور چاند۔مت سجدہ کر وسورج اور چاند کو بلکہ اللہ کوسجدہ کرو جس نے انہیں
پیدا کیا اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔۴۔پس جب اس کے پاس آیا برکت والے میدان کے کنارے سے مبارک زمین میں درخت کی طرف سے پکارا گیا کہ
اے موسیٰ ! یقینا میں ہوں اللہ عالموں کا پروردگار۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۳۵
نہیں ہوسکتا کہ ہم مکذب کی طرح کہیں آواز دینے والی خود آگ ہی تھی۔کیونکہ اگنی ، وایو، سورج،
انگر ه، ماهان وید (حسب تسلیم آریہ) نے جب وید کی رچائیں لوگوں کو سنائیں جو کچھ لوگوں نے
اپنے کانوں ان رشیوں سے سنا وہ حسب تسلیم آریہ کے خدا کا کلام تھا۔نہ اس اگنی اور سورج وغیرہ کا
حالانکہ اگنی اور وایو اور سورج کی زبان سے سنا گیا۔انصاف کرو!
اگنی ، سورج، وایو اگر آدمی اور رشی تھے جیسے دیا نندی آریہ کا اعتقاد ہے۔اور ان کا بولا
ہوا کلام الہی کلام مانا گیا تو موسیٰ علیہ السلام کا وہ الہام جس کی آواز انہوں نے آگ سے سنی
الہی کلام کیوں نہیں مانا جاتا ؟ آگ کا غیر ناطق ، غیر متکلم ، جڑ ہونا صاف گواہی دیتا ہے کہ وہ کلام
آگ کا نہ تھا بلکہ کسی اور کا کلام تھا۔بخلاف اس کے ملہان وید کی کلام پر ایسا یقین نہیں ہوسکتا۔کیونکہ ادعاء واختلاق ان کی طرف منسوب ہو سکتا ہے۔سنو! ملہم کو جب الہی آواز کان میں پڑے گی تو ضرور ہے کہ اگر وہ ہم کسی موجود مخلوق کے
سامنے کھڑا ہے تو اسی چیز یا مہم کے قلب سے اس کو وہ آواز سنائی دے گی۔اس میں شبہ ہی کیا ہے
مشاہدہ فطرت سے عیاں ہے پر دیکھنے والی آنکھیں بھی ہوں۔اگر ہم مان لیں کہ آگ سے وہ
آواز سنائی دی۔پھر بھی وہ آواز آگ کی کیسے ہو سکتی ہے؟ مثلاً ہم دیوار یا کسی جڑھ پدارتھ کے
پاس ایسے جنگل میں جہاں کوئی بولنے والا نہ ہو کوئی کلام سنیں تو کیا ہم کہ دیں گے کہ دیوار بول رہی
ہے۔یہ یقینی امر ہے کہ جو آگ جناب موسیٰ علیہ السلام نے دیکھی تھی وہ عصری آگ نہ تھی بلکہ عالم
مثال کی ایک کیفیت تھی۔اور جناب موسیٰ علیہ السلام کی کشفی آنکھ نے اسی نور الانوار کی زبر دست
نجلی کو دیکھا۔مکذب براہین نے اثبات صانع کی دوسری دلیل اپنی وید سے وہ لکھی ہے جس کو خاکسار
تصدیق براہین احمدیہ
۱۳۶
نے نمبر الف کے نیچے لکھا ہے حالانکہ وہ دلیل نہیں بلکہ صرف باری تعالیٰ کی صفات کا بیان ہے اگر
صرف صفات باری کا بیان اثبات وجود باری میں دہر یہ پر حجت ہے تو قرآن مجید نے صفات باری
کے بیان میں کسی قسم کی کمی نہیں کی تھی۔مکذب نے صفات کا بیان قرآن کریم میں کیوں نہ دیکھا۔اگر آریہ کی نظر میں نہیں آیا تو اب زیر نمبرب ملاحظہ کریں۔وید منتر کے الفاظ کو دو خطوط میں لکھا گیا
ہے۔اور دو خطوط کے سوا باقی مکذب کے اپنے فقرات ہیں۔الف
اوم سرب جگت کرتار ( خالق الکل، سرب ادبار اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا
( قیوم) سرب سوامی (غالب)، گیان مے (علیم)۔تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ
سرب بیا پگ (محیط) انتریا می (علیم بذات الصدور)، وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ
ایشر (حاکم)، ہرنیہ گر بہہ ( معدن زر ) - إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا
)
ابناشی (غیر فانی ( بھو) پرانوں سے (اعضاء سے) خَلْفَهُمْ ۚ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِةٍ
پیارا ( بھوا) مکت (نجاہ ) اور سب سکھوں کو
إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ
داتا۔(سوا) سب کا دہارن کرنے والا وَالْأَرْضَ وَلَا يَوْدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ
(قیوم)۔(سونیو) سب ایشرج کا داتا۔(ورینیم )
جو سو پکار کرنے کے لائق اتی سریشٹ
( بھر گو) شدہ اور پوتر کرنے والا۔الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرة: ۲۵۶)
الله وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ
لے اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہی قیوم ہے اس
کو اونگھ اور نیند نہیں آتی۔آسمان وزمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے۔کون اس کے پاس اس کے اذن کے بغیر شفیع ہو سکتا ہے جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے اور پیچھے ہے۔اور اس کے علم سے کسی
قدر کا احاطہ بھی کر نہیں سکتے مگر جتناوہ خود چاہے۔اس کا تخت آسمان وزمین پر پھیل گیا ہے اور ان (آسمان وزمین ) کی نگہبانی
سے وہ تھک نہیں جاتا اور وہ بلند و بزرگ ہے۔ے مومنوں کا دوست اللہ ہے ان کو اندھیرے سے نور کی طرف نکال لاتا ہے اور بے ایمانوں کے دوست طاغوت ہیں وہ
انہیں نور سے نکال کر اندھیرے میں لے جاتے ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۳۷
(دیوسیه) سب کے آتما نو کا پر کاش کرنے الظلمتِ إِلَى النُّوْرِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا
والا ( نت ) اس پر ماتما کو۔( دہی مہی ) ہم دہارن کریں
اوليهمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ
النُّورِ إِلَى الظُّلُمتِ (البقرة: ۲۵۸)
(دیہو ٹونہ پر چو دہیات) جو سوتیا دیو نے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ
پر
میشر ہماری بدھ یوں ست کی طرف پرين الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
کرے اور برے کاموں سے بچاوے۔إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
” اس منتر میں عالم کل جگد بیشور نے اس اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
قدر خوبیوں سے بھری ہوئی پرارتھنا صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
(دعا) ہمیں سکھلائی ہے جس کے کامل غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ -
بیان کرنے کو ایک دفتر چاہیئے“۔انتھی
(الفاتحة: ۲ تا ۷ )۔واہ صاحب واہ۔پرارتھنا تو دعا کو کہتے ہیں۔یہ منتر جب دعا کا طریقہ ٹھہرا تو اثبات صانع
کی دلیل جو آپ کا یہاں اصل مدعا تھا کدھر گئی !!!
اس منتر کو بیان کر کے مکذب نے پانچ ورق میں منتر کے فضائل بیان کئے ہیں۔پہلی
فضیلت اس منتر کی جس کو مکذب نے بیان کیا ہے۔اس میں سرب جگت کرنا۔سرب ادہار، سرب سوامی اوصاف موجود ہیں جن سے نہایت
واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ جگت کا کرتا ر، اور سب کا ادہار اور سب کا مالک ایک ہے۔دوسرا کوئی
نہیں۔اس تمام چراچر مہان جگت کا جو بنانے والا اور بنا کر ادہار رکھنے والا اس کو عمدہ انتظام میں
چلانے والا اور ہمیشہ مہان شکتی سے اس کا سوامی کہلانے والا جو تمام برکات کا چشمہ اور جمیع فیوض کا
مبدا ہے وہی جانے یوگ ہے۔لے حمد اللہ کے لئے جو رب العالمین رحمن رحیم مالک انصاف کے دن کا ہے۔ہم تیری ہی عبادت کرتے اور تجھ ہی سے مدد
چاہتے ہیں۔ہمیں صراط مستقیم دکھا صراط ان کا جن پر تو نے فضل کیا۔نہ ان کا جن پر تیرا غضب ہوا اور نہ گمراہوں کا۔
تصدیق براہین احمد به
۱۳۸
سنو! کیا قرآن میں اللہ تعالیٰ کو خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ - الْقَيُّومُ - كُلٌّ لَهُ قَانِتُونَ نہیں کہا
گیا؟ جس کے معنے سرب جگت کرتا۔سرب ادہار سرب سوامی کے ہیں اور کیا یہ تمام صفات لفظ اللہ
کے معنوں میں داخل نہیں ؟
اب میں آپ کو چند ایسے لطائف سناتا ہوں جن سے منصف لوگ اسلام کی حقیت کی
حقیقت اور دیانندی آریہ کا بطلان یقین کریں گے۔لطیفہ اولی آپ نے لفظ اوم سے تمام جگت کا کرتا۔اور تمام چرا چرمہان جگت کا بنانے والا
اللہ تعالیٰ کو بتایا ہے۔میں پوچھتا ہوں تمام چراچر میں جیو (ارواح) اور اُن کے گن ، کرم، سبہا ؤ،
پر مانو اور ان کے گن، کرم سبہا ؤ، کال داخل ہیں یا نہیں؟ اگر یہ چیزیں جگت میں داخل ہیں تو
دیا نندی پنتھ بتاوے ان کا خالق کون ہے؟ اگر کہیں وہی ہے جس کو اللہ ، اوم، جگدیش کہتے ہیں تو
چشم ما شاد دل ما روشن۔وَلَهُ الْأَسْمَاءِ الْحُسْنَى پس اللہ تعالیٰ کو خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ کہنے والا
اور اس پر ایمان لانے والا مومن اور نجات کا پانے والا ہے ولِلهِ الْحَمْدُ۔اگر دیا نندی لوگ کہیں
کہ یہ جگت میں داخل ہی نہیں اللہ تعالیٰ ان کا خالق نہیں تو بتادیں یہ فضائل قرآن کریم سے بڑھ کر
کس امر کے مثبت ہوئے ؟ تمہارے فضائل والے وید نے تو تمہاری تحقیق پر اللہ تعالیٰ کے قدم اور
بقا اور غیر مخلوق ہونے کی صفت میں بھی خدا کو یکتا نہ مانا !!!
لطیفہ ثانیہ مکذب نے لفظ اوم سے ثابت کیا ہے کہ باری تعالیٰ تمام برکات کا چشمہ ہے اور
جمیع فیوض کا مبدا۔میں پوچھتا ہوں ابدی نجات ہمیشہ کی مکت کوئی با برکت اور عمدہ چیز ہے یا نہیں؟
اگر ہے تو اس رحیم ، کریم ، دیا لو، جگدیش کے گھر میں ضرور ہوگی کیونکہ وہ تمام برکات کا چشمہ
اور جمیع فیوض کا مبدا ہے اور اگر ابدی نجات اور دائمی آرام کچھ بابرکت شی نہیں تو تھوڑے وقت
کا آرام اور نجات بھی جو ابدی نجات کا جزو ہے اچھا اور بابرکت نہ ہوگا کیونکہ آپ کے علوم متعارفہ
میں ہم پڑھ چکے ہیں ” جو گل میں نہیں وہ جزو میں بھی نہیں ہوسکتا۔مگر تھوڑے وقت کے آرام کو
با برکت نہ کہنا بالکل غلط اور ہدایت کے خلاف ہے۔
تصدیق براہین احمد به
بھی ہیں۔۱۳۹
اس لئے وہی کتاب سچ ہے جو کہتی ہے کہ الہی انعامات اور اس کی عطایات عطاء غیر مجذوذ
اللَّهُمَّ اجْعَلْنِى خَادِمَ كِتَابِكَ وَ سُنَّةِ نَبِيِّكَ وَارْزُقْنِي مُرَافَقَتَهُ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ فِي أَعْلَىٰ عِلِّيِّينَ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ
66
لطیفہ ثالثہ۔لفظ اوم کی دوسری فضیلت میں مکذب نے کہا ہے اللہ تعالیٰ جسم ، طول،
عرض عمق ، جہل، غفلت ، کمزوری ، مکان اور تمام الزامات سے پاک ہے۔میں پوچھتا ہوں
قرآن مجید نے بھی اللہ تعالیٰ کو المَلِكُ الْقُدُّوسُ السلم فرما کر اہل اسلام کو یقین دلایا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک الزام سے پاک ہے مگر دیا ندی آریہ کہتے ہیں خدا ارواح کا خالق نہیں ! اگر
رزق دیتا ہے تو یہ صرف ارواح کے اعمال کی مزدوری ہے! اور وہ با اینکہ ارواح کا خالق نہیں مگر ان
کے پیچھے ایسا پڑا ہے کہ اس کی دست برد سے انہیں کبھی ابدی نجات نہ ہوگی !!!
لڑکوں کی بیماری اور ان کی تکالیف دیکھ کر دیا نندی کہتے ہیں اگر تناسخ کا ماننا غلط ہے تو
معصوم بچوں پر ایسی تکالیف کیوں آتی ہیں؟ اگر تناسخ نہ مانے تو رحیم خدا پر الزام آتا ہے۔ہم کہتے
ہیں۔اگر ارواح البہی مخلوق نہیں تو ان پر ایسی حکومت اور تصرف کیوں ہوا؟ کہ وہ کبھی مطلق آزاد نہ
ہوئے مہان پر لے میں بھی بیچ آنکر ما تر کرم سے داغدار ہیں! اگر حقیقت الا مرکود یکھ تو لا محالہ وہی
مذہب سچا ماننا پڑے گا جو یہ بشارت دیتا ہے۔كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ (الانعام: ۵۵)
اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ (الزمر: ٦٣)
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: ۱۲)
ثُمَّ نُنَخِي الَّذِينَ اتَّقَوْا (مریم: ۷۳)
ا تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو لکھ لیا ہے۔ے اللہ ہرشی کا خالق ہے۔سے اس کی مثل
کوئی شئی نہیں۔پھر ہم ڈرنے والوں کو نجات دیں گے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۴۰
لطیفہ رابعہ۔مکذب نے لفظ اوم کی دوسری فضیلت میں کہا ہے اللہ تعالیٰ ایک ویشی یعنی
عرش یا پانی پر بیٹھا ہوا نہیں۔میں پوچھتا ہوں خود مکذب نے تکذیب کے صفحہ اہم میں باری تعالیٰ کی
مدح میں لکھا ہے۔وہ تینوں زمانوں کے اوپر براجمان ہے۔اس قول پر وید سے استدلال کیا ہے۔اور
بڑھ کر یہ ہے کہ صفحہ نمبر ۷۴ میں ایک وید منتر لکھا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔’ دیوتہ امرت مان
شوناس ترتیئے دہام ندہی تم۔اور ان الفاظ کے اصل معنی یہ ہیں دیو تہ لوگ آب حیات کا پینا ترک کر
کے تیسرے مقام میں پر کاش والے کی عبادت کرتے ہیں۔سوچو ایک مقام تو زمین ہے اور دوسرا
آسمان تیسرا کیا ہوا اسے وہی کیوں نہیں تسلیم کیا جاتا ہے جسے اہل اسلام عرش کہتے ہیں۔لطیفہ خامسہ۔مکذب نے اوم کے لفظ سے یہ بھی نکالا ہے کہ باری تعالیٰ کی جناب میں سپارش
نہیں، رشوت جرم ہے جبرائیل، میکائیل کا وحی پہنچانے رزق رسانی کا محتاج بنانا جہالت ہے“۔میں کہتا
ہوں باری تعالیٰ کی پاک ذات کو مسلمان بھی رشوت خوار اور وحی میں جبرائیل وغیرہ کا محتاج ہر گز نہیں
جانتے۔ان کلمات سے کس قوم پر طعنہ کی راہ تکتی ہے؟ کیا قرآن
کریم میں یہ آیت شریفہ نہیں آئی۔وَيَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ وَ يَقُولُونَ هَؤُلَاءِ
شُفَعَاؤُنَا عِنْدَ اللهِ قُلْ اَتُنَيّونَ اللهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمَوتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ
سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يُشْرِكُونَ (يونس: ١٩)
وَاتَّقُوا يَوْمًا لَا تَجْزِى نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا شَفَاعَةٌ وَلَا يُؤْخَذُ
مِنْهَا عَدْنَ وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ (البقرة : ۴۹)
وَاللهُ الْغَنِيُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ (محمد: (۳۹)
مگراب یہ تو فرمائیے پر ارتھنا اور دعاؤں اور خاص کر مضطروں اور پاک لوگوں کی دعاؤں
میں بھی کوئی اثر ہے یا نہیں؟ اور خیرات ، صدقات اور خوشبو والی اشیاء کا آگ میں ڈالنا کچھ مفید
لے اور ڈرو اس دن سے کہ کوئی جی کسی جی کے کام نہ آئے گا اور نہ اس کی سفارش منظور کی جائے گی اور نہ اس سے کوئی رشوت
لی جائے گی اور نہ وہ مدد دیئے جائیں گے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۴۱
ہے یا نہیں ؟ اگر جبرائیل کا وحی میں درمیانی یقین کرنا اور میکائیل کا توسط ماننا کبیرہ گناہ ہے اور الہی
بارگاہ میں کوئی واسطہ نہیں تو کیا یہ بات بالکل غلط ہے جو دیا نندی آریہ کہتے ہیں۔اگنی ، وایو، سورج،
انکرہ کی وساطت اور درمیانی ہونے سے وید جیسا الہی کلام لوگوں
کو پہنچا اور کیا ہمارا یہ مشاہدہ غلط
ہے؟ اور سوفسطائیہ کا قول صحیح ہے۔مشاہدوں کا اعتبار نہیں ؟ جو ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے کھیتوں اور
باغوں کے ہرا بھرا آباد کرنے میں بعض ہوائیں اور مینہ برسانے والے بادل اور روشنی اور اندھیرا
مظاہر قدرت کی وساطت ہوتی ہے اور تمام حوادث اور واقعات علوی وسفلی وسائط واسباب سے
مربوط ہیں۔تیس پر بھی حقیقتا باری تعالیٰ کی ذات پاک ان تمام علل اور درمیانی اشیاء سے مستغنی ہے
اور یہی امر بالکل اسلام کے مطابق ہے۔إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنُهُ أَنْ نَّقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ (النحل: ۳۱)
اس ویدک منتر کی جو ایک قسم کی دعا ہے مکذب نے چوتھی فضیلت دیکھی ہے جو جس کو
پیار کرتا ہے دوسرے کے دل میں اس کی محبت اتنی ہی اثر کر رہی ہے۔ایشر کو پرانو سے پیارا جاننا
حصول قرب کا اول درجہ ہے“۔میں کہتا ہوں قرآن کریم الہی محبت کے مسئلہ کو جس آب و تاب و عمدگی سے بیان کرتا ہے
اسے ذرہ تامل سے سنو۔وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا تُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِيْنَ
امَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ (البقرة: ١٦٦)
بعض آدمی بعض اشیاء کو مختلف اغراض کے باعث پرانوں سے پیارا سمجھتے ہیں تم نے سنا
ہوگا کہ ہزاروں اپنے پرانوں کو خدا کے سوا اور اشیاء کی محبت پر تیاگ دیتے ہیں۔پس سچی تعلیم اور
کامل تعلیم میں بجائے اس کے کہ باری تعالیٰ کو پرانوں سے پیارا کہا جاوے اس کو ہر ایک چیز سے
بعض آدمی اللہ کو چھوڑ کر شریکوں کو اختیار کر لیتے ہیں ان سے اللہ کا سا پیار کرتے ہیں۔پر ایمان والے سب سے زیادہ
محبت اللہ ہی سے کرتے ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۴۲
زیادہ پیارا ہونے کا یقین کرایا جاوے اور یہی فائدہ ہے جو قرآن کریم کے لفظ من دون الله۔حاصل ہوتا ہے اور یہی قرآن کریم کی تکمیل ہے۔فضیلت پنجم میں لکھا ہے۔اس ایک راحت اور آنند کو لوگ حسب مرضی چاہتے ہیں اور
یہی سبب ہے کہ محروم رہ جاتے ہیں، مگر میں کہتا ہوں کیا أَفَرَءَ يْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوبِهُ (الحانية: ۲۴)
قرآن کریم میں موجود نہ تھا؟ یا کیا مکذب اس سے بے علم ہے؟
فضیلت ششم تمام سرشٹی کے واسطے پر میشر سرب ادہار ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے۔وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ (الانعام: (۱۰۳) لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا
يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاء وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَلَا
يَودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرة : ۲۵۶)
فضیلت ہفتم و ہشتم میں جو کچھ لکھا ہے۔وہ فضیلت ششم میں موجود ہے۔اگر زیادہ سننے کی
ضرورت ہے تو سنو۔قرآن کریم میں ہے۔وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا (النساء: ۳۷) إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ (النساء: ۱۱۷)
اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ (البقرة: ۲۵۸)
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللهِ الَهَا أَخَرَ (الشعراء: (۲۱۴) فَتُلْقَى فِي جَهَنَّمَ مَلُوْمًا مَّدْحُورًا (بنی اسرائیل:۴۰)
منتر دوم کی فضیلت ہشتم میں۔شیطان کے وجود پر اور اللہ تعالیٰ کے نام قہار، جبار اور اس
کی صفت مکر پر بھی اعتراض کیا ہے اور مکار اس کا نام بتایا ہے! شیطان کا قصہ ہم مفصل بیان کر آئے
ہیں۔شیطان کو گمراہ کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ نے نہیں بھیجا۔قرآن کریم میں نہیں لکھا کہ اللہ تعالیٰ
نے شیطان کو گمراہ کرنے کے واسطے پیدا کیا۔قہر کے معنی عربی میں غلبہ اور طاقت کے ہیں قاہر کے
معنی غالب اور طاقتور ہے القاھر جو اللہ تعالیٰ کا نام ہے اس کے معنی ہیں وہ ذات پاک جو سب پر
غالب ہے الْقَهَّارُ القَاهِر کا مبالغہ ہے قرآن کریم نے خود القاهِرُ کے معنے بتائے ہیں۔جہاں
لے تم دیکھتے ہو بعض آدمی اپنی خواہش کو معبود بنا لیتے ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۴۳
فرمایا ہے۔وهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ (الانعام: 19) کیا تمہارے یہاں اسے سرب شکستیمان سوامی نہیں
کہا گیا ؟ پس اسے الْقَاهِرُ کا ہم معنی سمجھ لو۔جبر کے معنی اصلاح کرنا سنوارنا۔الجَبَّارُ کے معنے وہ بڑا
اصلاح کرنے والا اور سنوار نے والا۔پس اس معنی پر اللہ تعالیٰ کا نام ہوا الْجَبَّارُ ہم ہزاروں طرح سے
اپنی صحت کا بگاڑ کرتے ہیں۔مگر اس معنی بارگاہ میں ہماری اصلاح کے سامان پہلے ہی سے علیم وخبیر
خدا نے کر رکھے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ یقینا ہماری کرتوتوں سے پہلے ہی واقف تھا۔دیکھو
عربی زبان کے الفاظ بولنے والے طبیب اس بندھن کو جوٹوٹی ہوئی ہڈی پر ہڈی کی اصلاح کے واسطے
باندھتے ہیں جبیرہ کہتے ہیں۔یہ لفظ اسی مادہ جبر سے نکلا ہے جس سے جبار نکلا ہے۔اور جبر نقصان تو
عام لکھے پڑھے لوگوں میں مشہور ہے جس کے معنے نقصان کی اصلاح کے ہیں۔مسکر کے معنی تدبیر اور بار یک تجویز کے ہیں اور فریب کی سزا دینے کو بھی عربی میں مسکر
کہتے ہیں۔حیلہ کا لفظ بھی عربی میں لفظ مکر کے ہم معنی ہے اور گید بھی یہی معنے رکھتا ہے اور گید
کے معنے جنگ اور تدابیر جنگ کے بھی ہیں۔لے عداوت ایک تاریک بخار ہے جو دل و دماغ کو مکدر کر کے صفات حسنہ سے انہیں محروم کر دیتا ہے عیسائیوں نے محض حسد
سے ان الفاظ ( مکر، کید) کو اعتراض کا نشانہ بنا رکھا ہے اور قرآن کریم کی ان آیات پر حقارت آمیز نگاہ ڈالتے ہیں کہ تو رات و
انجیل میں ایسے محاورات بکثرت موجود ہیں عربی اور عبری محاورات قریب قریب ہونے کی وجہ سے لازم آتا تھا کہ وہ قرآن کریم
کی مصطلحات کی صداقت کا اعتراف کرنے میں پس و پیش نہ کرتے مگر ضد نے ان کی بصیرت کو دھندلا کر دیا۔ہمارے دیا نندی
بھائیوں نے بھی حق پوشی میں انہی اگیانی لوگوں کے اقتدا کو ضروری سمجھا ہے۔صاف ظاہر ہے کہ ایک بولی کا لفظ جب اپنی
اصلی زبان سے دوسرے ملک میں دوسری زبان میں منتقل ہوتا ہے اس کا منشاو مفہوم اصلی دوسرے ملک کے مذاق کے قالب
میں ڈھل جاتا ہے مکر، گید ملٹری ٹرمس ( فوجی اصطلاحیں) ہیں قرآن کریم کی یہ آیتیں ان الفاظ کی پوری تشریح کرتی ہیں
وَإِذْ يَمْكُرُبِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتَوكَ اَو يَقْتُلُوك أو يُخْرِجُوكَ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللهُ - وَاللهُ خَيْرُ
المُكِرِينَ (الانفال: (۳۱)۔جب بے ایمان تیری نسبت خفیہ تدابیر کر رہے تھے کہ تجھے قید کر لیں یا جلا وطن کریں یا مار ہی
ڈالیں اور وہ تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ بھی بچا کر نکال لے جانے کی تدبیر کر رہا تھا اور اللہ کی تدبیر آخر غالب ثابت ہو
گئی۔اب عرب کی ناشکر گزار قوم کی اس بدسگالی اور خفیہ سازشوں کو جو آنجناب صلعم کی نسبت کرتے تھے اور ان کی اختلاف
آرا کو لفظ مکر سے ظاہر کیا ہے خود حل بتائے دیتا ہے کہ اس لفظ کا معنی کیا ہے۔دوسری آیت جناب ابراہیم کی نسبت ہے
جہاں فرمایا ہے وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْآخَرِينَ (الانبياء (1) انہوں نے اس کو ضرر پہنچانا چاہا پر ہم نے
انہیں کو ذلیل کیا۔وہ جناب ابراہیم کو آگ میں ڈالنا چاہتے تھے اور اس ارادہ میں باری تعالیٰ نے انہیں نا کامیاب رکھا اسی
کو لفظ کید سے تعبیر فرمایا ہے۔عبدالکریم
تصدیق براہین احمدیہ
۱۴۴
دیا نند نے اپنی کتاب ستیارتھ پر کاش میں لکھا ہے کہ الفاظ کے مختلف معانی میں مناسب
معنی لینے چاہیئے۔ستھیار تھے۔نمبر ۲
آپ اگر اس دیا نندی فقرہ پر ایمان رکھتے ہیں تو انصاف سے غور کریں کہ ان الفاظ میں
کیا قباحت رہی ؟
اس منتر کی نویں فضیلت میں مکذب نے پھر باری تعالیٰ کے لئے پوتر تا کا بیان چھیڑا ہے
اور میں لکھ چکا ہوں کہ قرآن نے کلمہ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السّلام میں باری تعالیٰ کی صفات
کاملہ پوتر تا اور شدھی کا کامل بیان کر دیا ہے۔اور اس فضیلت میں مکذب نے پھر دعا کی طرف
ناظرین کو توجہ دلائی ہے اور اتنا نہیں سوچا کہ صانع عالم کے وجود پر دلائل لانا اور گم کردہ راہ دہریہ
کے آگے وجود باری کو ثابت کرنا اور بات ہے اور دعا مانگنا اور، یہ بتانا کہ دعا کس طرح مانگی جاوے
اور بات۔اس مقام پر صانع کی ہستی پر دلائل لانے واجب تھے نہ دعائیں سکھانا۔اگر دعاؤں کی عمدگی سے دہریہ پر حجت قائم ہو جاتی ہے تو قرآنی دعا سن لو جو تمام عمدہ
مطالب پر حاوی ہے اور اگر تحقیق کی نگاہ سے دیکھی جاوے تو ہر قسم کی انسانی دعاؤں سے بالا تر ہے۔اهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ (الفاتحة: ٧،٦)
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً (البقرة: ٢٠٢)
اس میں پھر لکھا ہے عید کے بکرے اور بھیڑیں تیری خوراک نہیں اور خون تیرے حضور
نہیں پہنچتا۔العجب !ثم العجب! کیا یہ فقرہ جس کو آپ نے لکھا ہے کسی ویدک منتر کا ترجمہ ہے؟ کیا
یہ آپ کا یا کسی اور انسان کا ایجادی فقرہ ہے؟ نہیں نہیں۔ہرگز نہیں۔یہ تو قرآن کریم کی آیت کا
ترجمہ ہے۔اور وہ آیت یہ ہے۔لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمُ (الحج: ۳۸)
لے اے ہمارے رب ہم کو اس زندگی میں نیکی دے اور آنے والی زندگی میں بھی نیکی عنایت فرما۔اللہ کوان کا گوشت اور لہو نہیں پہنچتا لیکن اسے تو تمہاری (صفت) تقویٰ ( خداترسی ) پہنچتی ہے۔