انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 13
تصدیق براہین احمد به
۱۴۵
روحانی صداقتیں تو قرآن کریم سے باہر نہیں۔مگر ہم تعریض کرنے والے سے یہ پوچھتے
ہیں۔سوم لتا کے رس سے کس دیوتا کا پیٹ موٹا اور پھلایا جاتا ہے؟ وید کے عام پسند لفظی تراجم سے پتہ
دیجئے۔اس منتر کی دسویں فضیلت میں لکھا ہے۔”حقیقی دعا اور شانتی (آرام) دینے والی اپاشنا
( عبادت ) وہی ہے جس کے کرنے سے اپا شک (عابد) کو شک نہ رہے جو اس کے حصول کے وسائل
ہیں اول ان کا گیان نہایت لازمی ہے۔اور یہ بتانا اس مذہب کا ذمہ ہے جو کاملیت کا دعویٰ کرے۔پا شک کو شک نہ رہے۔کی نسبت تو آپ نے صرف اتنا ہی کہا ہے کہ باری تعالیٰ
اپا شک اور دعا کرنے والے سے قبولیت کا وعدہ کر لے جیسے تکذیب کے صفحہ ۶۴ سطر میں آپ نے
لکھ دیا اور اس کے حصول کے وسائل کو صرف ترقی علم کی دعا میں منحصر کیا ہے جیسے تکذیب کے صفحہ ۶۲
سے ظاہر ہے۔مگر کیا تم لوگوں نے قرآن میں قبولیت دعا کا وعدہ اور ترغیب علم کی آیات نہیں
پڑھیں؟ اچھا اب سن لو۔أجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي
لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقرة: ۱۸۷)
وَقُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵)
يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجُةٍ (المجادلة:۱۲)
قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (الزمر:١٠)
اس منتر کی گیارہویں فضیلت میں مکذب نے کہا ہے۔جتنے مذہب ہیں عقل کو صندوق میں بند کر قفل لگانا اپنا پہلا اصول جانتے ہیں اور ان مذاہب میں
سے فسٹ نمبر دین محمدی ہے۔مصنف اعجاز محمدی نے صفحہ ۱۹ میں معقول فلسفہ سے منع فرمایا ہے۔لے میں دعا مانگنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہوں جب وہ مجھ سے دعا مانگتا ہے تو چاہئے کہ مجھ ہی سے قبولیت کی طلب کریں اور
مجھ پر ایمان لا دیں تو کہ راہ پاویں۔اور کہہ اے میرے رب مجھے علم میں ترقی دے۔سے اللہ ایمان والوں اور عالموں کے درجے بلند کرے گا۔ہے تو کہہ کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر ہیں۔
تصدیق براہین احمد به
۱۴۶
میں کہتا ہوں صاحب اعجاز محمدی نے یونانی لغو فلسفہ سے منع کیا۔جو غالباً ہندیوں بلکہ
ایرانیوں کی کاسہ لیسی کا بد نتیجہ ہے۔والا قرآن سے فلسفے کی تاکید کرتا ہے اور نیچر کے نظارہ پر کبھی
فرماتا ہے اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (النحل: ۱۲۔اور کبھی فرماتا ہے لایت لِلْعَلِمِينَ
(الروم: ۲۳) کسی وقت فرماتا ہے لایت لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ (الرعد:۵) اور کہیں فرماتا ہے اِنَّ فِي ذَلِكَ
لايتٍ لِأُولِي النعلی (طه: ۵۵) اور کسی جگہ اشارہ کرتا ہے اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ (الزمر:١٠)
ان نصوص کے بعد کوئی عقلمند منصف کہہ سکتا ہے کہ قرآن یا اسلام کا پہلا اصل یہ ہے کہ عقل سے کام نہ
لیا جاوے یا عقل کو صندوق میں بند کر کے اس پر قفل لگا دینا چاہیئے۔مولوی غلام علی صاحب مرحوم کا
قصہ کہ ” یوشع بن نون کے قصہ میں سورج کا کھڑا ہونا مولانا مرحوم و مغفور بیان کر رہے ہیں۔اور اس
وقت مکذب براہین نے اُن کو بند کر لیا۔ایک شخصی بحث ہے جو ہمیں پسند نہیں۔اور مولوی صاحب
مرحوم کا اب انتقال ہو چکا ہے۔والا ہم ان سے دریافت کرتے کہ مکذب کہاں تک راست باز ہے
حالانکہ نہار کا طول یا لیل کا طول جس کو سرمدیت لیل اور سرمدیت نہار کہتے ہیں۔ایک لطیف محاورہ
ہے اور مکذب کے گرو ( پیشوا، دیانند ) کی اس تحقیق پر جس سے اس نے اگنی اور وایو اور
سورج رشیوں کے نام رکھے۔اس قصہ کی توجیہ کچھ بھی دقت نہیں رکھتی۔مگر قرآن کریم میں یہ قصہ
موجود نہیں ہے۔ہمیں یا مولوی صاحب مرحوم کو اس کے بیان کی ضرورت ہی کیا ہے؟
دواز دہم فضیلت کے بیان میں پھر تم کو آیت ذیل یاد دلاتا ہوں۔اللهُ وَلِى الَّذِينَ امَنُوا يُخْرِجُهُمُ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ (البقرة: ۲۵۸) اور خلوص
نیت اور استقامت (استقلال) و درستی وسائل کے متعلق ان آیات پر غور کیجئے
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ (البينة: ٢)
اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ (حم السجدة: ٣١)
اس منتر میں کتنی طول کلامی کرنی پڑی۔با اینکہ اثبات صانع کے دلائل سے اس کا کوئی
تعلق نہیں۔مگر امر مجبوری ہے بے تکی ہانکنے والوں سے سابقہ پڑ گیا ہے اب لفظی ترجمہ اس منتر کا
تصدیق براہین احمدیہ
۱۴۷
لکھتا ہوں۔جس پر اس قد ر گفتگو ہوئی ہے۔اوم ( حافظ ) ، بہو ( خدا ) ، ئہوا ( جس میں سب ہیں ) ، سُوا ( خوش و خرم ) ، تت (وہ)،
سویت ( خالق)، ور مینیم (لینے کے لائق ) بھر گو ( تیج )، دیو سے (پرکاش والا ) ، دہی مہی ( دھیان
کرتے ہیں ) ، دہیو ( عقلوں کو ) ، ٹوئہ (جو ہمارے) ، پر چو (اپنی طرف کھینچے )، دیات
مطلب اللہ تعالیٰ ہماری عقلوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔مگر کیا یہ دعا قرآنی دعاؤں کا
مقابلہ کر سکتی ہے؟ سنو !
رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِى وَيَسر لي أمرِى وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي
وَاجْعَلْ لِي وَزِيْرًا مِنْ أَهْلِي هُرُونَ أَخِي اشْدُدْ بِةٍ أَزْرِي وَأَشْرِكْهُ فِي أَمْرِي كَيْ
نُسَيْحَكَ كَثِيرًا وَنَذْكُرَكَ كَثِيرًا (طه: ۳۵۲۲۶)
رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (الكهف: (1)
سورہ فاتحہ کو بھی مکذب نے دلیل اثبات صانع خیال کر کے اس پر اعتراض کئے ہیں۔پہلا
اعتراض تکذیب کے صفحہ ۵۵ میں اگر خدائے قرآنی بموجب ان دو آیتوں کے ( الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ( موصوف ہوتا تو غیر مذہب والوں اور حیوانوں کو مسلمانوں کے
ہاتھ سے قتل اور ذبح نہ کراتا۔کیونکہ ذبح وقتل رحیمیت ور بوبیت کے برخلاف ہے“۔مصدق۔بدکاروں کے قتل کا تذکرہ تو گزر چکا ہے اور اس پر ویدک تاکید میں بیان ہو
چکیں۔حیوانات کے ذبح پر سنئے رحم ہے کہ نہیں۔گوشت کھانے کے منکروں نے جانوروں کے ذبح کرنے میں گوشت کھانے والوں پر جس
لے اے میرے رب میرے سینے کو کھول دے اور میرا امر میرے لئے آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ کھول کہ میری بات
تبلیغ احکام الہی ) کو سمجھ لیں اور میرے خاندان میرے بھائی ہارون کو میرا بوجھ بٹانے والا بنا۔اس سے میری پیٹھ کو تقویت
دے اور میرے معاملہ میں اسے ساجھی بنا تو کہ ہم مل کر تیرے نام کی تقدیس کریں اور تجھے بہت یاد کریں۔اے ہمارے رب ہم کو اپنے پاس سے رحمت عطا کر اور ہمارے معاملہ میں ہمیں راہ کھول دے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۴۸۔"
قدر اعتراض کئے ہیں۔اس کا مفصل جواب برہان لائح نام ایک بسیط کتاب میں مولوی سید قمر علی
لکھنوی نے لکھا ہے اس کا خلاصہ بقدر ضرورت یہاں گذارش ہے۔معترضوں کے اعتراضات کا
مداران چند وجوہ پر ہے۔منکرین کی پہلی وجہ ” جانوروں کا ذبح کرنا، باری تعالیٰ کی صنعت کا مٹانا
ہوتا ہے۔جواب صنعت الہیہ کا وجود جیسا حکمتوں پر مبنی ہے۔ویسے ہی ذبح کرنا بھی چونکہ ضروری
امر ہے حکمتوں سے خالی نہیں وہ بھی حکمتوں پر مبنی ہے۔ایضاً۔منکرین ذبح بھی نباتات اور معدنیات کی قدرتی صنعت کا ابطال کرتے ہیں۔اگر جانوروں
کا ذبح کرنا قدرتی صنعت کا تغیر ہے تو نباتات اور جمادات کا استعمال بھی قدرتی صنعت کا تغیر ہے۔ایضاً۔ہمیشہ مرکبات میں تغیر ہوا کرتا ہے اور کسی آن میں مرکبات موجودہ تغیر سے محفوظ
نہیں رہ سکیں پس تغیر ایک امر لازمی ہے جو مصنوعات کو لا بد ہے ذبح ہوں یا نہ ہوں۔پھر ذبیح پر
انکار کیوں کیا جاتا ہے؟
دوسر اطعن یہ کرتے ہیں کہ ذبح کرنے میں جانور کو بقیہ حیات اور تمتع زندگی سے محروم کیا
جاتا ہے مگر پہلے یہ ثابت ہونا چاہیئے کہ حیوانات کو اس محرومی سے ضر ورصدمہ پہنچتا ہے حیوانات کے
اضطراب اور ان کے عند الذبح حرکات سے اندازہ نہیں لگ سکتا کیونکہ کیا ثبوت ہے کہ انہیں تکلیف
ہوتی ہے یا وہ تکلیف کا نتیجہ ہے؟
بارہا میں نے مصروع ( مرگی زدہ) کے حالات اضطرابیہ کو دیکھا بعد افاقہ جب اس سے
دریافت کیا اس نے اپنی تکالیف سے بے خبری بیان کی۔علاوہ بریں یہ نقص نباتات پر بھی عائد ہوتا ہے اور ان کے استعمال سے ان نباتات کے
سلسلے کا قطع بھی جن کو ہم نے استعمال کیا لازم آتا ہے۔سیوم تمتع نفس وجود حیات سے حیوانات بے خبر ہیں۔چہارم۔تمتع مستلذات کبھی اضطراری ہوتا ہے اور کبھی اختیاری۔اضطراری کی مثال
تصدیق براہین احمدیہ
۱۴۹
بھوکے کو کھانا کھلانا اور پیاسے کو پانی پلا دینا۔اور اختیاری کی مثال لذیذ میوہ جات کا استعمال کرنا۔اضطراری تمتع اور لابدی استلذاذ کی محرومی اور ان کا دفع ہونا دوطرح ہوتا ہے۔اول دفع رنج اور
مصیبت اس طرح پر کہ رنج اور مصیبت کا ہی استیصال کیا جاوے۔دوم۔صورت یہ ہے کہ رنج اور
مصیبت کو باقی رکھ کر رنج زدہ کو آرام سے روکا جاوے۔اول کی مثال خارش والے مریض کا مرض کسی طرح دور کیا جاوے اور اسے خارش کی
دوائی کھانے سے محروم رکھا جاوے۔اس طرح مرض کا دور کرنا اور مریض کو دوائی سے محروم رکھنا
کوئی جرم نہیں اور نہ کوئی ظلم ہے بلکہ مریض پر پرلے درجہ کا احسان ہے۔دوسری صورت یہ ہے کہ
خارش والے مریض کے مرض کو باقی رکھ کر خارش کی دوائی کے استعمال کرنے سے محروم رکھا جاوے
یا کھجلانے سے روکا جاوے۔یہ قسم البتہ ظلم ہے
اب غور کرو۔حیوانات کے تمتعات اضطراری ہیں یا اختیاری۔ظاہر ہے کہ حیوانات کے
تمتعات کیا ہیں۔یہی کھانا، پینا، بول و براز کرنا اور نفس لینا اور یہ اقسام ظاہر ہے کہ بالکل اضطراری
ہیں۔پس حیوانات کو بند کر کے ایذا دینا ظلم ہوگا اور بے انصافی ہوگی کیونکہ جانوروں کو اس صورت
میں ان کے ضروری تمتعات کھانے پینے سے محروم رکھا جاتا ہے اسی واسطے جناب رحمة للعالمین
(فداه ابی و امی و نفسی و مالی) نے فرمایا ہے۔امَرَاةٌ دَخَلَتِ النَّارَ فِي هِرَّةٍ حَبَسَتْهَا وَلَا هِيَ أَطْعَمَتُهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ
(بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب (۵۴) حیوانات کو ذبح کر دینا اور ان کے مادہ اضطرار کو ہی قطع
کرنا ظلم نہ ہوگا۔یادر ہے ذبح میں قلیلہ تمتعات (مثلاً جانوروں کا کو دنا پھاندنا ) کا ابطال ضرور ہوتا ہے۔ے ایک عورت ایک بلی کے بدلے جہنم میں داخل ہوئی جسے اس نے بند کر کے کھانے پینے سے محروم کر دیا وہ بیچاری
حشرات الارض ہی کھاتی۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۵۰
مگر انسانی فوائد کے لئے اتنے قلیل نقصان کا ارتکاب منکرین ذبح بھی کرتے ہیں۔چنانچہ وہ دودھ
کی خاطر جانوروں کے ننھے ننھے شیر خوار بچوں کو باندھ کر ایسے تمتعات سے روک دیتے ہیں۔ذبح پر یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ ذبح میں بے جرم جانور کو سخت سے سخت تکلیف پہنچائی
جاتی ہے۔اس کا جواب یہ ہے۔خدا کی کمزور مگر نہایت پیاری مخلوق انسان کے بہت سے کام
حیوانات کی تکلیف پر موقوف ہیں۔گوشت کھانے کے منکروں کے ملک میں زراعت کے تمام
کاروبار حرفت اور تجارت پر نظر کرو۔یہاں کیا غالب عمرانات کے اکثر کام حیوانات کی تکلیف پر
موقوف ہیں۔اسی واسطے باری تعالیٰ نے حیوانات کی بناوٹ اور ان کے طبعی قوالی میں جیسی مضبوطی
رکھی ہے۔ان کے نفسانی قوای اور ادرا کی طاقتوں میں ایسا استحکام نہیں رکھا۔حیوانی مسکن اور حیوانی
لباس اور حیوانی خوراک اور حیوانی عیش و آرام پر نظر کرو۔پھر انسانی محل ، قصور اور اقسام اقسام
کے لباسوں ، کپڑوں اور انواع اطعمہ لذیذ اور فرحت افزا منظروں کو دیکھو اس قانون قدرت
کے نظارے سے صاف عیاں ہے کہ ذبح کے آلام سمجھنے میں بھی ان کے قومی ایسے ہی کمزور اور
ضعیف ہیں۔جیسے اور ادرا کی قوای۔حیوانات کا ذی روح ہونا اس امر پر راہ نمائی نہیں کرتا کہ
ان کے قوائے نفسانیہ بھی قوی ہوں۔دیکھو آدمی کا جگر اورشش با وجود ذی روح کے اعضاء
اور قومی الا دراک انسان کے اجزا ہونے کے بالکل بے حس ہیں اسی طرح بعض حیوانی قوی کی
حدت حیوانات کی عام ذکاوت کی مستلزم نہیں۔دیکھو اکثر حیوانات بدوں وحشت اور اضطراب
کے ذابح کے پاس کھڑے رہتے ہیں۔رحم ایک قلبی حالت ہے ایسے ہی قہر بھی ایک جبلی صفت ہے
یہ دونوں صفتیں کسی نہیں ہوتیں۔ہاں کبھی سوسائٹی اور تعلیم سے ان میں کمی اور زیادتی ہوا کرتی
ہے۔گو وہاں اصل اور عرض کا فرق ضرور رہتا ہے۔مگر اس سے دونوں افراط اور تفریط کی جانبین
کسی عام حکیمانہ قانون کے باعث نہ ہوں گی۔ظالم تخلق آزار یا عقرب اور مارخونخوار پر رحم کرنا ظلم ستمگار سے ہرگز کم نہیں۔نکوئی با بداں کر دن چنان است که بد کردن بجائے نیک مرداں
تصدیق براہین احمد به
۱۵۱
اچھے تجربہ کے ڈاکٹر کو زخموں کا چیر نافی نہیں گو اس عمدہ کام کو ایک رقیق القلب نہ کر سکے
اور ڈاکٹروں کو اپنے زعم میں قسی القلب کہا کرے۔مگر تعجب ہے کہ ذبح کے منکر ذبح کے سوائے
انواع و اقسام کے شدائد اور تکالیف جانوروں پر جائز رکھتے ہیں۔حالانکہ
(اول) صدمہ موت جو ذبح سے حاصل ہوتا ہے۔بدوں دخل انسانی بھی شدنی ہے۔اور
جن تکالیف کو منکرین ذبح جائز رکھتے ہیں وہ بدوں جبر انسان کے اور کسی طرح حیوانات کو لاحق
ہوئی ممکن نہیں۔(دوم) ان تکالیف سے جن کو منکرین جائز رکھتے ہیں حیوانات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔صرف اس میں انسانی فائدہ ہے۔اور ذبح جانور کو تکالیف امراض اور تدریجی موت کے شدائد سے
نجات بخش ہے بخلاف ان تکالیف کے جن کو منکرین جائز رکھتے ہیں۔مصائب شدیدہ کے تحمل پر
مہلت دینا رحم نہیں پس ذبح کر نا رحم ہے۔کیونکہ ذبح کرنے میں جانور کو شدائد مرض الموت اور دیگر
شدائد زمانی سے بچایا جاتا ہے۔اور ذبح سے جانور کو وہی امر پیش آتا ہے جو اسے بدوں ذبح بھی
پیش آنے والا تھا۔حیوانات کے ذبح کرنے میں انسان کیوں مستثنیٰ کیا گیا۔اس لئے کہ
(اول) انسان مدنی الطبع اور بہت حقوق کا ذمہ وار ہے اور بہت معاملات کا اس پر مدار
ہے۔ہاں انسان کے ہاتھ سے جن حقوق کا اتلاف معاملات ذبح میں ممکن تھا مذ ہب حق نے اس کا
انسداد ضرور کیا ہے چنانچہ اسی مصلحت کی بنا پر شیر دار جانور کا ذبح بلحاظ اس کے بچہ کے اور اور ملک
کے جانور کا ذبح کرنا بلحاظ اتلاف حقوق غیر کے درست اور پسندیدہ نہیں۔(دوم) انسانی بناوٹ پر نظر کرو۔انسان کی ابتدائی پرورش کس طرح جانوروں سے زیادہ
پر از تکالیف ہے۔اس کی خوراک، پوشاک اس کے علوم کس دقت اور محنت سے اس کو حاصل ہوتے
ہیں۔پس اس قانون الہی سے قیاس ہو سکتا ہے انسان کی موت بھی بخلاف حیوانات انہیں حکمتوں
کے لحاظ سے بڑی بڑی دقتوں اور مشکلات پر مبنی ہوگی۔
تصدیق براہین احمد به
۱۵۲
(سوم) تعجب ہے کہ تمام دنیا کے جانوروں کا مرنا ، تمام مدعیان الہام کے نزدیک
خدائے رحیم کی طرف منسوب ہے۔پھر نہایت تعجب ہے کہ ذبح کے حکم کو کیوں یہ لوگ رحم کے خلاف
یقین کرتے ہیں؟ شکاری جانوروں کا خالق کیا رحیم نہیں ؟ امراض شدیدہ اور معمولی موت جو تدریجی
اور سخت تکالیف کے بعد ہوتی ہے اس آنی موت ذبح سے اگر زیادہ تکلیف دہ ہے تو کیوں ایسی پہلی
قسم کی موت دینے والا خدا یا وہ کر پالو، نیا کاری بنا رہتا ہے؟ اور ذبح کے حکم دینے سے ظالم کہا گیا !
آریہ صاحبان ! وبائی ہواؤں کا بھیجنے والا رحیم اور عادل نہیں؟ بے شک ہے! ضرور ہے ! اور
قدرتی نظارہ دیکھ لو! انسان کی بناوٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خا کی پتلا ، حیوانات نباتات اور
جمادات پر حکمران ہے۔اس کی بناوٹ بتاتی ہے کہ اس کا پورا حق ہے حیوانات سے سواری اور
بار برداری کا کام لے۔ان کے بچوں کا دودھ پئے جانوروں پر حبس اور زدوکوب کی سزا بدوں جرم
تجویز کرے جس کے باعث اگر جانوروں میں اور اک اور قوی ارادہ ہوتا تو ان سے خود کشی بھی ممکن
تھی تو اس حکمران کے حق میں ایسی دیر پا تکالیف کے جواز پر ذبح کی تکلیف کی جو صرف ایک دو
منٹ کے لئے ہوتی ہوگی۔کس عقل سے ممانعت کی جاتی ہے؟ ایک اور نظارہ دیکھولو ! قتل اخس
بخاطر اشرف کل مذاہب میں معمول ہے۔روح کی خاطر اور حفاظت کے لئے بعض امراض میں
اعضا کا کاٹنا پسند ہے اور زخم کے ہزاروں کیٹروں کا مارڈالنا ضرور ہے اور ان کیڑوں کا وہاں سے
نکالنا اور جلا وطن کرنا لا بد ہے۔ایک بادشاہ یا ریفارمر کے بچانے کو ہزاروں جانوروں کا قتل جائز
ہے تو کیا انسانی آرام کے لئے ذبح حیوانات ممنوع ہوگا ؟ ہر گز نہیں۔ذبح کا حکم جانوروں پر رحم ہے اوّل اگر جانوروں کے واسطے ذبح کا حکم نہ کیا جاتا تو
بار برداری اور سواری کے کام میں سخت دکھ اٹھاتے۔دوم جانور پیری،ضعف ناتوانی اور عدم خبر گیری
سے تکلیف پاتے۔سوم تدریجی موت کے شدائد سے ہر گز محفوظ نہ ہوتے۔چہارم ایک جگہ چارہ نہ
ملتا جنگل میں کوئی ساتھ نہ جاتا پیری اور ضعف سے خود نہ جا سکتے۔اگر جاتے بھی تو وہاں قدرتی
تصدیق براہین احمدیہ
۱۵۳
گوشت خوار جانور دانتوں کی چھریاں لے کر موجود ہو جاتے۔پنجم لوگوں کے کھیت ضائع کرتے تو
کھیت والے آخر ان سے وہی معاملہ کرتے جو ذبح کے مجوز کرتے ہیں۔ششم اگر بدوں جواز فتویٰ
ذبح سب جانور خود مر جاتے تو ان کی عفونت باعث امراض ہوتی۔یا جلانے کی مالا يطاق تکلیف
بے وجہ انسان پر رکھی جاتی۔اس واسطے اللہ تعالیٰ نے جنگلوں میں تو شکاری جانوروں اور
گوشت خواروں کو پیدا فرمایا اور شہروں میں مجوزین ذبح کو۔ہند کے اصل باشندے یا تو گوشت خوری کے مجوز ہوں گے یا انہیں عفونتوں کے سبب
کمزور ہوکر ہمیشہ مغلوب ہی رہے۔بعضے یہ اعتراض کرتے ہیں گوشت اگر قدرتی طور پر انسان کے لئے مفید ہوتا تو
انسان کو اس میں اتنی صنعت اور تکلیف کی حاجت نہ ہوتی۔اس کا جواب یہ ہے کہ انسانی
مرغوبات اور اس کی پسندیدہ چیزیں سب کی سب اس کے تصرف اور ترکیب سے اسے پسندیدہ
ہوتی ہیں۔کیونکہ یہ مرکب القویٰ متصرف اور جامعیت کا پہلا بھلا بدوں دخل خود کچھ پسند کرتا ہے؟
اس کی میوہ خوری میں میووں کی تراش اور تصفیہ کو دیکھو۔اس کی غمگسار بی بی کے زیورات پر نگاہ کرو۔اس کے جواہرات کی بناوٹ پر نظر دوڑاؤ، اس کے لباس کو سوچو۔اس لئے تو اس کو مردار کا کھانا اور
خون
کھانا حرام ہوا کہ اس کو اس سے بدمزگی نہ ہو۔ایک اور قدرتی نظارہ دیکھو۔عمدہ صفات میں شجاعت ہے اور گوشت اس کا معین ہے۔اس واسطے گوشت خوروں میں فتحمندی محدود رہی اور جبانت نہایت درجہ کی رذالت ہے اور گوشت
اس کا دشمن ہے۔اگر کاملین کو اجازت ذبح نہ ہوتی تو شریر خود احکام الہی اور احکام فطرت کے پابند
نہ ہوتے۔ضرور گوشت کھاتے اور کاملوں کو ستاتے اور دنیا کو انواع اقسام کے مفاسد کا سامنا کرنا
پڑتا۔اللہ تعالیٰ نے کاملین کو بھی اجازت دے دی کہ اشرار کا مقابلہ کر سکیں۔گوشت خوری ایک ضروری امر ہے علم اور اس کا تجربہ ایک ایسی ضروری چیز ہے جس پر
انسان کی انسانیت کا مدار ہے اور ظاہر ہے کہ علوم کی ترقی بدوں صحرانوردی اور سیر و سیاحت جبل و بحار
بالکل محال ہے۔اور یہ بھی ظاہر ہے کہ ایسی ریاضت میں عمدہ غذا کی ضرورت ہے اور علوم کے
تصدیق براہین احمدیہ
۱۵۴
عاشق بیچارے اکثر عاشق تہی دست اور بے زر ہوتے ہیں۔بدوں شکار وحشی و طیور ان کے
اوقات کیونکر بسر ہوتے ؟ علوم طبقات الارض اور جغرافیہ کے عشاق کو قطبین کا سفر اور جہازوں کی
سیاحت بدون دریائی شکار کیونکر میسر آتی ؟ مقیمین میں سے بھی بعض جبال اور بعض بیابانوں کے
باشندوں اور قطبین کے رہنے والوں کو گوشت اور مچھلی کی حاجت لا بدی ہے۔جہاز والوں کو بعض حالتوں میں
مچھلی کا شکار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جس سے سیاح
ناواقف نہیں۔تلوار ہر جگہ عام طور پر میسر نہیں ہوسکتی۔اور بالکل ظاہر ہے کہ چھری کے ساتھ گردن
کی طرف سے ذبح کرنا ایسا آرام دہ نہیں جیسے گلے کی طرف سے ہے۔مکذب ” تکذیب نمبر ۵۶ دنیا کے مسلمان جب کسی حیوان کو ذبح کرتے ہیں۔اس
وقت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نہیں پڑھتے بلکہ بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر قتل کرتے ہیں“۔مصدق۔مسلمان نادان نہیں۔الفاظ کے معانی سے بے خبر نہیں۔جب ہی تو اپنے اس
تصرف اور عظمت پر نگاہ کر کے جوان کو قاضی الحاجات خدا نے ان اشیا پر محض اپنے فضل سے بخشا
ہے روحانی تربیت کے خیال پر باری تعالیٰ کی کبریائی کو یاد کرتے ہیں۔سنو! ایام حج میں جب
پہاڑی یا بلندی پر چڑھتے ہیں۔اس وقت بھی اللہ اکبر کہا کرتے ہیں اور جب نشیب میں اترتے
ہیں اور اپنا نزول دیکھتے ہیں تو سبحان اللہ کہہ کر باری تعالیٰ کی قدوسیت خیال کرتے ہیں۔ہر ایک
عمدہ فعل ایک صفت الہیہ کا مظہر ہوا کرتا ہے۔اس فعل کے مناسب اللہ تعالیٰ کی صفات کو یاد کیا
کرتے ہیں۔مكذب ( مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ) یہ فقرہ قرآن کا حیرت افزا ہے جس سے خدا کی ذات
پر عیب وارد ہو رہا ہے۔کیا پر میشر ہر روز انصاف نہیں کرتا۔کیا آدم کے وقت سے مرے ہوئے لوگ
اب تک سشن سپرد ہیں۔مگر معلوم نہیں ضمانت پر یا جوڈ بلکل حوالات میں۔پھر یہ فقر و سریع الحساب
کے خلاف ہے۔عدل یہ ہے کہ فورا کارروائی شروع ہو“۔تکذیب صفحہ ۵۷
تصدیق براہین احمد به
۱۵۵
مصدق۔آپ نے تکذیب کے صفحہ (۸۵) میں لکھا ہے۔آریہ حق کے چھپانے سے
البتہ ڈرتے ہیں مگر میں نے جہاں تک غور کیا آپ کا طریقہ یہ نہ پایا۔سنئیے صاحب!
یوم کا لفظ عربی زبان میں وسیع معنے رکھتا ہے منجملہ ان معنے کے یوم کے معنی وقت ہے
سنو ! محاوره عربــيــوم ولد للملك ولد يكون سرور عظيم و يوم مات فلان بكت عليه
الفرق المختلفة۔حالانکہ لڑکے کا پیدا ہونا اور آدمی کا مرنا کبھی دن کو ہوتا ہے اور کبھی رات کو۔پس
مالک یوم الدین کے معنے ہوئے۔مالک ہے وقت جزا کا ہر روز جس وقت کسی کو اپنے اعمال نیک کے
بدلے انعام اور بد اعمال کے بدلے سزا ملتی ہے۔اس وقت کا مالک باری تعالیٰ ہے۔بلکہ یوم اتنے
وقت کو کہتے ہیں کہ جس میں کوئی واقعہ گزرا ہو۔دیکھو یوم بعاث۔وَذَكِّرْهُمْ بِأَيْهِ اللهِ (ابراهيم:۲)
ہمارے ملک میں دن ٹھیک ترجمہ یوم کا ہے لوگ کہتے ہیں آج فلاں شخص کے دن اچھے آئے ہیں
اور فلاں شخص کے برے آئے ہیں۔پس یوم کا ترجمہ دن بھی کریں تو کوئی عیب نہیں ، غور کرو، تمام
ان مصائب کی نسبت ( جو یہاں دنیا میں برداشت کی جاتی ہیں ) قرآن کیا کہتا ہے۔وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمُ (الشورى :(۳) فَأَصَابَهُمْ سَيَّاتُ مَا
عَمِلُوا النحل: ۳۵)۔یعنی جو کچھ تم کو مصیبت پہنچتی ہے سب تمہارے کسب اور اعمال کا نتیجہ ہوتا
ہے۔اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ کل مقدمات دورہ سپرد نہیں۔اور اگر بعض لوگوں کے
معاملات سشن سپرد ہیں تو بھی کوئی حرج نہیں۔ضمانت کی ضرورت ان ناقص حکام کو ہوتی ہے جن
کو ڈر ہوتا ہے کہ ان کا مجرم ان حکام کے تصرف سے کہیں بھاگ جاوے گا باری تعالیٰ کے ملک
سے بھاگ کر جانے کی کوئی جگہ نہیں مجرموں میں سے بعض اسی وقت سزا یاب ہو جاتے ہیں اور
بعض جوڈیشل حوالات میں رہتے ہیں یا ان پر عفو ہو جاتا ہے۔ضمانت کی حاجت نہیں
سَرِيعُ الْحِسَابِ اور مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ میں تعارض نہیں۔(اول ) اس لئے کہ سَرِيعُ الْحِساب کے معنے ہیں کہ جب حساب شروع کر دے تو جھٹ پٹ
تصدیق براہین احمدیہ
۱۵۶
لے لیتا ہے۔اگر جزا اور سزا میں مہلت دے تو ممکن ہے کہ یوم الآخرہ تک مہلت دے دے۔( دوم ) جس حالت میں ہر وقت یوم الدین ہے جیسے گذارش ہوا تو تعارض کیا ہوا؟
(سوم) مالك يوم الدين سے یہ نہیں نکل سکتا کہ آج کے دن
کا مالک نہیں۔اور آج
سزا یا جز انہیں دیتا۔کوئی کلمہ حصر کا یا آج مالک ہونے کی نفی کا قرآن میں موجود نہیں۔اگر آپ کے نزدیک فورا کارروائی ضروری ہے تو چاہئے کہ تمام زانیوں کو پورا آ تشک یا
پورا سوزاک جو پوری سزا ہے فورا شروع ہو جاوے، حالانکہ ان دونوں امراض کا ظہور ان لوگوں
میں مختلف اوقات پر ہوا کرتا ہے۔یا جب مجرم مختلف گناہ کر کے مختلف سزاؤں کا مستحق ہو تو بطور آریہ
ہاں! دیا نندی پنتھ کے یکدم وہ تمام جو نہیں بھگت لے جن کا وہ مستحق ہے کیونکہ دیا نندی پنتھ کے
نزدیک تناسخ ہی سزا ہے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ معاصی پر مسخ ہو کر انسان حیوان نہیں بن جاتا۔پھر
مکذب صاحب فرماتے ہیں۔ان دنوں ختم المرسلین انتظام کرتا ہوگا“ اے انصاف کے دشمنوسنو!
ختم المرسلین سید الاولین والآخرین صلی اللہ علیہ وسلم الی یوم الدین تو اپنے مالک انتظام
ہونے کی نسبت حسب الہام الہی یوں خبر دیتا ہے۔لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِى ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ (یونس :۵۰)
قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمُ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا (الحن: ۲۲)
اور رب العالمین تو خواب استراحت نہیں فرماتے قرآن کریم باری تعالیٰ کی صفت میں
فرماتا ہے لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْم (البقرة : ۲۵۲)۔البتہ پر لے کے وقت ہاں مہان پر لے کے وقت جو ایک بے دلیل اور خیالی امر ہے۔بتائے کیا
کرتے ہیں؟ اس وقت کس کو خلق کرتے اور رزق دیتے ہوں گے؟ مہان پرلے کے قائل اس کا
جواب دیں۔میں نے تو آریہ ورتوں میں وہ بھی دیکھے ہیں جو کہتے ہیں کہ اسوقت نیند کرتے ہیں !!!
لے مجھے تو اپنی ذات کے ضر و نفع کا کوئی بھی اختیار نہیں ہاں جو چاہے اللہ۔