انٹروڈکشن

تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 14

تصدیق براہین احمدیہ
۱۵۷
لطیفہ۔امید ہے کہ غالبا ناظرین پسند کریں گے بجائے لفظ وقت اور حین کے قرآن نے
یوم کا لفظ ملِكِ يَوْمِ الدِین میں کیوں اختیار کیا؟ سوگزارش ہے کہ عرب لوگ کبھی رات کی طرف
ان امور کو نسبت کرتے ہیں جن میں نقص اور عیب ہوتا ہے دیکھو شعر حماسہ کا
لاذَتُ هُنَالِكَ بِالْاشُعَافِ عَالِمَةٌ
ان قَدْ أَطَاعَتُ بِلَيْل أَمْرٍ غَادِيهَا
اگر چہ بعض اوقات کسی خاص مصلحت کے واسطے لیل کی طرف بھی بعض امور کو منسوب
کرتے ہیں۔مگر وہاں لیل کو خاص صفت سے موصوف کر لیتے ہیں یا اسے معرف بالسلام بنا لیتے
ہیں۔جیسے اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِى لَيْلَةِ قُبُرَكَةِ (الدخان: ٢) اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ (القدر:۲)
وَمِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةٌ لَكَ (بنی اسرائیل :۸۰)
اسی واسطے باری تعالیٰ فرماتا ہے۔ہم جو انصاف کرتے ہیں وہ بے نقص ہوتا ہے اس میں
حرف گیری کا موقع نہیں ہوتا۔ہمارا انصاف اور ہماری سزا روز روشن کا معاملہ ہوتا ہے۔إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحة: ۵) - پر مکذب کا اعتراض ہے۔”چوری قبل ، ڈکیتی ،
قمار بازی کے لئے یہی کلام مسلمانوں اور ان کے ملانوں کا وظیفہ ہوا کرتا ہے۔مكذب! انصاف تو کرو۔یہ کیا اعتراض ہے؟ چوری، ڈکیتی، قمار بازی خدائی عبادت
نہیں اور نَسْتَعِينُ سے پہلے اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا لفظ ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ تیرے ہی فرمانبردار
ہوں یار ہیں اور نَسْتَعِيْنُ کے مابعد اهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة: ٢) موجود ہے جس
کے معنے ہیں۔دکھا ہمیں سیدھی راہ ، ہوش کرو چوری کی نسبت خود قرآن کریم میں حکم ہے
السَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا جَزَاء بِمَا كَسَبَا (المائدة :٣٩)
وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ (البقرة: ۱۸۹)
ے چوری کرنے والا اور چوری کرنے والی ان کے ہاتھ کاٹ دو بدلے میں ان کے کسب کے۔ے اپنے مال کو آپس میں ناحق مت کھاؤ۔

تصدیق براہین احمدیہ
۱۵۸
اور قتل کی نسبت حکم ہے۔وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ (الانعام: ۱۵۲)
وَمَنْ قُتِلَ مَظْلُومًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِيْهِ سُلْطَنَّا (بنی اسرائیل: ۳۴)
اور ڈکیتی کی نسبت کہا ہے۔إِنَّمَا جَزَوا الَّذِيْنَ يُحَارِبُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ تُقَتَلُوا أَوْ
يُصَلَّبُوا اَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَاَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ
لَهُمُ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ (المائدة: (۳۴)
قمار بازی کی برائی میں قرآن کا حکم ہے۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالاَزْلَامُ رِجْسٌ
عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (المائدة: (۹)
إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنَ اَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ
وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَعَنِ الصَّلوةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ (المائدة: ۹۲)
بتلائیے اس قدر شدید دھمکیوں کے بعد جوان صفات زمیمہ کی نسبت قرآن مجید میں مذکور
ہوئیں آپ کی منصف ضمیر (اگر اس میں انصاف ہو ) گواہی دیتی ہے کہ ایسے غیر موزوں اور خلاف
ے اور مت قتل کرد کسی جان
کو جو اللہ نے حرام کی ہے مگر حق پر۔ے اور جو مظلوم مقتول ہوا ہم نے اس کے وارث کو قدرت دے دی۔سے سوائے اس کے نہیں کہ جزا ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد کرنے کو دوڑتے ہیں
یہ ہے کہ قتل کئے جاویں یا سولی دیئے جاویں یا اس زمین سے جلا وطن کئے جاویں۔یہ واسطے ان کے رسوائی ہے دنیا میں اور
آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔اے ایمان والو! اس کے سوا نہیں کہ شراب ، جوا، بہت اور تیر ناپاک شیطانی عمل ہیں ان سے بیچ جاؤ تو کہ نجات پاؤ۔۵۔شیطان کا ارادہ یہ ہے کہ جوئے اور شراب کے بہانہ تمہارے درمیان بغض و عداوت ڈلوا وے اور تم کو اللہ کے ذکر اور نماز
سے روکے۔اب بھی باز آؤ گے؟

تصدیق براہین احمدیہ
۱۵۹
تہذیب اشارات اس کی نسبت کئے جاویں؟
مكذب اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة: 1) - آج کل سیدھی راہ ایک اور بھی مشہور
ہے پھر کہتے ہیں اگر سیدھی راہ کے طلبگار ہو تو علم اور عقل کو کیوں دخل نہیں دیتے اور معقولات
کے پڑھنے سے کیوں گریز ہے“۔مصدق۔آپ نے یہاں عجیب و غریب طور پر انصاف کی راہ اختیار کی ہے۔دل کو روکتا
ہوں، تھامتا ہوں، کانشنس دھکے دیتی ہے مگر مبار کی ہو! اس پاک مذہب اسلام کو جس نے گالی اور
بدتہذیبی کا بدلہ اس قسم کی کارروائی کے ساتھ دینے سے منع کیا ہے جس نے حکم دیا ہے وَجَادِلْهُمْ
بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النحل : ۱۲۶) اور پھر فرمایا ہے وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا
الله عَدُوا بِغَيْرِ عِلْم (الانعام: ۱۰۹) افسوس صد ہزار افسوس! پاکیزگی اخلاق اور طہارت باطن دنیا
سے یک قلم موقوف ہو گئی۔اللہ تعالیٰ کے حضور میں اس قدر بے با کی اور کپکپا دینے والی گستاخی روا
رکھی گئی۔اگر کوئی منصف ہو تو اس کے نزدیک اس ناشائستہ کتاب ( تکذیب) کی بے قدری اور
خفت کے لئے بس ایسے ناجائز مضامین کا ہونا ہی بس ہے۔تعجب پر تعجب ہوگا اگر اس پر بھی یہ کہا
جاوے کہ تکذیب لا جواب لکھی گئی یا مطلب خیر لکھی گئی ض کا منہ کالا ہوصاف اور سیدھی باتوں سے بھی
کیسے پھر ا دیتی ہے۔یہ بھی کیا اعتراضات ہیں؟ ان کا کافی جواب یہی ہے کہ ان کے جواب سے اعراض
کیا جاوے۔کیا یہ آپ کا اتہام آمیز کلام کچھ بھی انصاف پر مبنی ہے؟ مسلمانوں کو اسلام
کو علم و عقل
کی راہ سے کب نفرت ہوئی مسلمانوں نے علوم و فنون میں جس قدر ترقی کی اور دنیا میں انوار علوم کی
اشاعت کی ایک عالم اس کا شاہد ہے۔اہل یورپ اس امر کے معترف ہیں کہ یورپ کی آغاز شائستگی
اور قوائے عقلی کی شگفتگی کا اصلی چشمہ عرب اور اہل عرب ہیں افسوس بغض وعناد نے ہمارے مخالفوں کو
اس درجہ تک پہنچادیا کہ مسلمات سے انکار کرتے ہوئے بھی کوئی حیا دامنگیر نہیں ہوتی۔مسلمانوں کی
اصطلاح میں کفر کے زمانہ کو ایام جاہلیہ کہا گیا ہے جس سے صاف عیاں ہے کہ جہالت اور بے علمی
سے اس قوم کو کیسی نفرت رہی ہے؟ خیر کچھ ہی سہی مگر اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِيْنَ (الفاتحة: ۵) سے

تصدیق براہین احمدیہ
۱۶۰
اس اعتراض کو کیا چسپید گی ہے؟ خواہ مخواہ اعتراض کرنے کا ٹھیکہ لے لینا ہے۔نفس کلمات طیبات
میں کیا نقص ہے؟ اس کے معانی کیا فطرت انسانی سے مناسبت نہیں رکھتے ؟ ناظرین با انصاف
سو چواس میں ہم تیرے ہی ذلیل محتاج بندے فرمانبردار بندے ہیں اور ان اپنے اقراروں پر
مستقیم رہنے اور ہر طرح کی ضروریات کے سرانجام و انصرام کے لئے تیری ہی جناب سے مدد
چاہتے ہیں، کیا نقص ہے؟ اس قسم کے اعتراض ظاہر نہیں کرتے کہ ان لوگوں میں مخالفت حق اور
ترویج بطلان کی کس قدر عادت ہے! مجھے یقین واثق ہے کہ ان لوگوں کی ایسی کارروائی قرآن کریم
کی صداقتوں کی اور بھی زیادہ استحکام دینے والی اور اشاعت کرنے والی ہوگی اور صاحبان بصیرت
پر کھل جائے گا کہ بغض آلود دلوں نے مہ منیر کو تیرہوتا رثابت کرنے کی ناکامیاب کوشش کرنی چاہی
ہے۔قرآن کریم نے جس قدر تاکید تحصیل علوم کی کی ہے ایسی دنیا میں کسی الہی الاصل ہونے کا
دعویٰ کرنے والی کتاب نے نہیں کی۔اللہ اکبر ! سارا قرآن انہیں مضامین سے لبریز ہے۔کہیں
کائنات الجو کی طرف توجہ دلانے کو فرماتا ہے اَفَلَم يَنظُرُوا إِلَى السَّمَاءِ فَوْقَهُمُ الآية (ق: 4 ) اور اس
کی مثل بیسیوں آیتیں۔کہیں تحصیل علوم طبقات الارض و معد نیات وغیرہ کی طرف دلوں کی توجہ کو
معطوف کرتا ہے وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ (الغاشية: ۲۰)۔غرض اس کلام مجید کا طرز بیان اور سیاق
کلام ہی اس طرح واقع ہوا ہے کہ نصیحت و ہند کے اول و آخر نظار ہائے فطرت و مشاہد قدرت کے
نقشے کھینچتا ہے اور اس قسم کی آفاقی و انفسی (اندرونی و بیرونی) شہادتوں سے اپنے کلام اللہ ہونے کا
صریح ثبوت دیتا ہے۔عبرت انگیز اور نصیحت آمیز کلام کے مقطع میں ضرور یہ قابل غور الفاظ وار دکرتا
ہے يَعْلَمُونَ، يَعْقِلُونَ، يَتَفَقَّهُونَ، يَتَذَكَّرُونَ، يَتَدَبَّرُونَ۔اب ان ترغیبات کا منشا کیا ہے؟ یہی کہ
اس کے پیرو، غور و تفکر کے مذہبا پابند ہو جاویں ورنہ وہ اتباع کتاب اللہ کی صفت سے موصوف
نہ ہوسکیں گے۔سبحان اللہ ! اس سے زیادہ ذخائر علمی کے اکٹھا کرنے کی اور کیا ترغیب و تحریص
ہو سکتی ہے؟ أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا الآية (الحج : ۴۷) یعنی
عالم کی سیر و سیاحت کرو جس سے سوچنے والے دل پیدا ہوں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۱۶۱
مكذب۔غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ۔چونکہ مسلمان تناسخ کے قائل نہیں پس
خدا کا کسی کو نعمت دینا اور کسی پر غضب کرنا اور کسی کو گمراہی میں ڈالنا۔چہ معنی دارد۔نہ اس کا انصاف
قائم رہتا ہے نہ اس کا رحم اور نہ اس کا علم ، أَنعَمتَ عَلَيْهِمُ - مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ - ضَالٌ عَلَيْهِم کی
ضمیر میں خدا کی طرف پھرتی ہیں۔پس ان اعمال کا فاعل خدا ہوا۔انتھی مختصرًا۔مصدق۔آپ تو بڑے عربی دان ہیں اس کلام میں۔کون سی ضمیر میں خدا کی طرف پھرتی
ہیں ذرہ تو سوچو۔خدا کا کسی کو نعمت دینا اور بدوں کسی سابق مزدوری اور کسی محنت کے اللہ تعالیٰ کا انعام اور
اکرام کرنا، اس کی رحمت اور فضل کا نشان ہے جو باری تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی صفت ہے۔تناسخ والے
تو یہی کہیں گے ہمیں یہ آرام اور راحتیں جوملی ہیں ہماری محنتوں اور ہمارے کاموں کا پھل ہے۔اگر
مان لیں کہ منصف بادشاہ کا ضروری کام ہے تو کوئی اس کا فضل خاص اور خالص احسان نہیں۔مگر
مسلمان آرام پانے والا یہ کہے گا کہ یہ باری تعالیٰ کا فضل اور احسان اور اس کی دیا لتا اور کر پالتا
ہے۔اور کسی پر غضب کا آنا بے وجہ نہیں ہوتا قرآن خود غضب کے وجوہ کو بیان کرتا ہے۔سنو۔وَلَكِن مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (النحل: ۱۰۷)۔بِئْسَمَا اشْتَرَوْا أَنْفُسَهُمْ أَنْ يَكْفُرُوا بِمَا أَنْزَلَ اللهُ بَغْيًا أَنْ يُنَزَّلَ اللهُ مِنْ
فَضْلِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ فَبَاءُ وَ بِغَضَبٍ عَلَى غَضَبٍ وَلِلْكُفِرِينَ
عَذَابٌ مُّهِينٌ (البقرة : ٩١)
دیکھو غضب کے اسباب قرآن کریم میں کس طرح بیان ہوتے ہیں؟ اور دیکھو غضب بھی
بے وجہ نہیں آتا بلکہ اس صورت میں آتا ہے جب کسی نے اپنے دل کی وسعت میں بجائے اس
کے کہ الہی محبت کو جگہ دیتا الہی نافرمانی کو جگہ دی۔ضالین کا صیغہ بخلاف مَغْضُوب مجہول نہیں
معروف کا صیغہ ہے صال کے معنے گمراہ ہونے والا ، بہکنے والا ، اس ضد کو چھوڑو یہ بھی کوئی اعتراضات

تصدیق براہین احمدیہ
۱۶۲
ہیں اس سے قرآن کریم کی عظمت کم ہو جائے گی حق وصدق خود اونچا ہوتا ہے۔یہ سراج منیر کسی
دشمن کے پھونک مارنے سے بجھ نہیں سکتا۔ایک زمانہ میں عیسائیان یورپ نے قرآن کریم اور اس
کے حامل و احب التکریم کو بہت برے برے پیرائیوں میں دکھانا شروع کیا کہ یہ غیر مغلوب
صداقت کہیں یورپ میں پھیل نہ جائے۔جناب ہادی کامل علیہ الصلوۃ والسلام کو بدنما ڈراموں کی
سٹیجوں پر عیب ناک قابل نفرت ایکٹر بنا کر دکھایا۔اس فرضی کبوتر کی قبیل کے مصنوعی افسانے
تراشے ! مگر کیا وہ اس آفتاب حقیقت کو پوشیدہ کر سکے؟ آج یورپ میں بے شمار منصف غور کرنے
والے پیدا ہو گئے جو اشاعت کلام ربانی کی راہیں تیار کر رہے ہیں۔اثبات صانع عالم کے ان
دلائل میں سے جن کو مکذب براہین نے اپنے غلط خیال کے باعث قرآنی دلائل اثبات صانع کہا
ہے قرآن کریم سے دو دلیلیں وہ بیان کی ہیں جن کو تکذیب کے صفحہ ۶۴ اور ۴ سے میں بضمن نمبر ۳ و
نمبرے لکھا ہے دلیل نمبر ۳ صفحہ ۶۴ میں سورہ والنجم کے پہلے رکوع کی چند آیتیں ہیں اور دلیل نمبرے
صفحہ ہے میں جو کچھ نقل کیا ہے اس میں کچھ حصہ تو ان دو آیت شریفہ کا ہے جس کو مکذب نے نمبر ۳
میں چھوڑ دیا تھا اور وہ دو آیتیں یہ ہیں۔أَفَرَءَ يُتُمُ اللَّهَ وَالْعُزَّى وَمَنُوةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى (النجم :۲۱،۲۰)
اب اس آیت شریفہ نمبری ۱۹ کے آگے مکذب ایک عربی کا فقرہ لکھتا ہے اور اس مجموعہ
پر جلی قلم سے سورہ نجم کا حوالہ دیتا ہے۔وہ عربی فقرہ یہ ہے تِلكَ الغَرَانِيقُ العُلى وَإِنَّ
شَفَاعَتَهُنَّ لَتُر تخی۔پھر اس فقرہ کا ترجمہ کرتا ہے۔یہ تینوں بہت بڑے بزرگ ہیں اور ان کی
شفاعت کی امید رکھنی چاہیئے۔میں نے اسلام کے مختلف مذاہب کے لوگوں سے یہ سورہ نجم سنی ہے کسی
میں یہ ناپاک اور گندہ شرک کا بھرا فقرہ نہ پایا اور نہ کسی مطبوعہ یا قلمی قرآن کریم میں لکھا ہوا دیکھا۔مکذب کے تمام ان اعتراضات کا مدار جن کو صفحہ ہ ے سے شروع کیا ہے یہی ناپاک اور
شیطانی فقرہ ہے جس کو مکذب نے کہا ہے کہ سورہ والنجم میں ہے اور فی الوقع سورہ نجم کیا

تصدیق براہین احمدیہ
۱۶۳
قرآن کریم میں نہیں۔پس مکذب کے اعتراض بھی نہ رہے۔ہاں پہلا حصہ دو آیت کر کے
سورہ والنجم کے پہلے رکوع کی ان آیات کے آخر میں ہے جن کو مکذب نے دلیل نمبر ۳ تکذیب
کے صفحہ نمبر ۶۴ میں لکھا ہے ان دونوں آیات کریمہ کو مع ان آیات کے جو سورہ والنجم کے
ابتدا سے تا آیت ۱۷ ہیں اثبات صانع عالم سے بالذات تعلق نہیں مکذب نے نامنہمی سے اسے
دلیل اثبات صانع گمان کیا ہے البتہ ان آیات کریمہ کو جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی
راستی اور عظمت اور بزرگی کے اثبات میں ایک خاص تعلق ہے اور یہ امر بھی چونکہ احقاق حق اور
ابطال باطل میں ضروری ہے اس لئے مجھے اس رکوع کی تشریح اور بیان کی ضرورت پڑی۔ناظرین غور کریں ہر دو آیات مرقومہ صفحہ نمبر ۷۴ تکذیب کیسی لطیف ہیں اور کس خوبی کے ساتھ
احقاق حق اور ابطال باطل کرتی ہیں۔سنو! مطالب دو قسم کے ہوتے ہیں اول بڑے ضروری دوسرے ان سے کم درجہ کے۔بڑے ضروری مطالب کو بہ نسبت دوسرے مقاصد کے بلا ریب تاکید اور براہین و دلائل سے ثابت
کیا جاتا ہے۔یہ میرا دعویٰ بہت صاف اور ظاہر ہے تاکید کے واسطے ہر زبان میں مختلف کلمات ہوا
کرتے ہیں ایسے ہی عربی زبان میں بھی تاکید کے لئے بہت الفاظ ہیں۔مگر ایشیائی زبانوں میں
جیسے علی العموم قسم سے بڑھ کر کوئی تاکیدی لفظ نہیں۔ایسے ہی عربی کے لٹریچر میں بھی قسم سے زیادہ
کوئی تا کیدی لفظ نہیں۔قرآن کریم عربی زبان میں نازل ہوا۔اس لئے اس میں عربی محاورات پر
ضروری مطالب میں قسموں کا استعمال بھی ہوا۔اقسام القرآن کی نسبت جہاں مکذب نے اعتراض
کیا ہے وہاں مفصل انشاء اللہ بیان کروں گا۔رہی یہ بات کہ اہم اور بہت ضروری مطالب میں براہین اور دلائل کا بیان کرنا بھی ضروری
ہوتا ہے قرآن کریم نے ان مطالب میں قسموں کے علاوہ اور کیا ثبوت دیا ہے؟ سویا در ہے جہاں

تصدیق براہین احمدیہ
۱۶۴
قرآن کریم کسی مطلب پر قسم کو بیان کرتا ہے وہاں جس چیز کے ساتھ قسم کھائی گئی ہے۔وہ چیز قانون
قدرت میں قسم والے مضمون کے واسطے ایک قدرتی شاہد ہوتی ہے۔اور یہ قسم قدرتی نظاروں میں
اپنے مطلب کی مثبت ہوتی ہے جو قسم کے بعد مذکور ہوگا۔مثلاً
اِنَّ سَعْيَكُو لَشَی الخ (اليل : ۵) ایک مطلب ہے جس کے معنی ہیں۔”لوگو! تمہارے کام مختلف
ہیں اور ان کے نتائج بھی الگ الگ ہیں، قرآن مجید اس مطلب کو قانون قدرت سے اس طرح
ثابت کرتا ہے وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَى وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى (اليل: ۲ تا ۴)
کیا معنی؟ رات پر نظر کرو جب اس کی کالی گھٹا چھا جاتی ہے پھر دن پر نظر ڈالو جب اس نے اپنے
انوار کو ظاہر کیا۔پھر مرد اور عورت کی خلقت اور بناوٹ پر غور کرو۔اور ان کے قدرتی فرائض اور
واجبات کو سوچو تو تمہیں صاف طور پر عیاں ہوگا کہ بے ریب تمہاری کوششیں الگ الگ اور ان کے
نتائج علیحدہ علیحدہ ہیں۔ایسے ہی باری تعالیٰ کے نام جان و مال کو دینے اور نافرمانیوں سے بچنے والا
اور اعلیٰ درجہ کی نیکی کا مصدق اور اس کے مقابل جان اور مال سے دریغ کرنے والا نا فرمان اور
اعلیٰ درجہ کی نیکی کا مکذب بھی الگ الگ ہیں اور الگ نتیجہ حاصل کریں گے۔ہمارے پاک ہادی،
سرور اصفیا، خاتم الانبیاء کی اثبات نبوت اور آپ کی عظمت اور بڑائی ثابت کرنا بڑا احقاق حق اور
آپ کے منکروں کو ملزم کرنا بڑا ابطال باطل تھا۔قرآن کریم نے اس احقاق حق اور ابطال باطل
پر پر زور دلائل دیئے ہیں۔ان دلائل کا بیان اس جگہ موزوں نہیں البتہ ان براہین میں سے اس
والنجم کے پہلے رکوع میں احقاق حق اور ابطال باطل کا ایک ثبوت ہے۔اور قبل اس کے کہ
حضور علیہ السلام کی صداقت اور راستی اور سچائی کو ثابت کیا جاوے۔نفس نبوت اور مصلح کی
ضرورت کو قرآن میں والنجم کا لفظ فرما کر باری تعالیٰ نے ثابت فرمایا ہے۔تفصیل اس اجمال کی یہ
ہے۔عرب ایک ایسا جزیرہ نما تھا جس میں علی العموم پانی کی قلت تھی اور اس کے ملک حجاز میں بخصوص

تصدیق براہین احمدیہ
ܬܪܙ
سڑکوں اور میلوں کے نشانات اس کے راہوں میں ہرگز نہ تھے۔اس لئے عرب لوگ غالبا رات کو سفر
کرتے تھے۔اور ثریا نام انجم سے سمت کو قائم کر لیتے تھے جس طرح آج جہازی مسافر قطب نما سے
سمت کو قائم کر لیتے ہیں۔اندھیری راتوں میں وہ انجم کو یا بدرقہ کا کام دیتا تھا۔قر آن کریم نے جہاں
النجم کے فائدے بیان کئے ہیں وہاں یہ بھی فرمایا ہے۔وَ بِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ (النحل: ۷) اور یہ
بھی بالکل ظاہر ہے کہ النجم اگر سمت الراس پر واقع ہو تو اس سے مسافروں کو راستہ کا پتہ نہیں لگ
سکتا۔اس النجم کا مشرق یا مغرب میں ہونا سفر والوں کے لئے ضروری ہے۔عربی زبان میں ھویٰ
چڑھنے اور ڈھلنے دونوں کے معنی دیتا ہے۔پس اس رکوع کی پہلی آیت وَالنَّجْمِ إِذَا هَوى (النجم:۲)
کے معنی یہ ہوئے قسم ہے النجم (ثریا) کی جبکہ وہ مشرق یا مغرب کی طرف ہو باری تعالیٰ رات کے
اندھیروں میں جنگلوں اور راستوں کے چلنے والوں کو فرماتا ہے لوگو! تمہارے لئے تم کو منزل مقصود
تک جانے کے واسطے اور جسمانی سمتوں کے سمجھنے کی خاطر ہم نے النجم کو تمہارے کام میں لگایا۔تو
کیا جسمانی ضرورتوں سے بڑھ کر تمہاری ضرورت کے واسطے اور روحانی منزل مقصود تک پہنچ
جانے کے واسطے تمہارے لئے کوئی ایسا مصلح اور کوئی ایسا ریفارمرسلیمۃ الفطرت سچا ملہم نہ ہوگا جو تم
کو تمہارے روحانی اندھیروں اور اندرونی ظلمتوں کے وقت راہنمائی کرے؟ فانی اور چند روزہ
تکلیف جسمانی راہوں کے نہ سمجھنے میں جب تمہارے گرد و پیش کے نشانات تم کو راہ نمائی نہیں
کرتے تو ہمارے روشن اور بلند ستاروں سے ضرور تمہاری دستگیری کی جاتی ہے۔پھر جب
تمہارے فطری قویٰ اور تمہاری روحانی اور ایمانی طاقتوں پر تمہاری جہالتوں تمہاری نادانیوں
تمہاری بد رسومات اور عادات اور حرص اور ہوا اور بے جا خود پسندی اور ناجائز آزادی کی
اندھیری رات آجاتی ہے اور اس وقت تم ابدی نجات کی منزل تک پہنچنے سے حیران وسرگرداں ہو
جاؤ تو کیا ہماری رحمت خاص اور فضل عام سے کوئی روشنی بخش اور رہنما سیارہ نہ ہو گا ؟
لے اور النجم سے وہ راہ پاتے ہیں۔

تصدیق براہین احمد به
۱۶۶
اور کیا وہ اللہ تعالیٰ جس کی ذات بابرکات نے جسمانی ظلمتوں میں تمہارے آرام کے
واسطے ایسے جسمانی سامان بنائے ہیں جن سے تم آرام پاؤ بشرطیکہ ان کی طرف توجہ کرو اس نے
تمہارے ابدی آرام اور روحانی راحتوں کے واسطے تدابیر نہ رکھی ہوں گی؟ بے ریب رکھی ہیں۔جسمانی لیل اور چند گھنٹوں کی رات میں اگر کوئی راہنما ستارہ موجود ہے تو اس روحانی لیل اور غموم اور ہموم
کی نہایت بڑی لمبی رات کے وقت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل نے تمہاری منزل مقصود اور جاودانی آرام
تک پہنچانے کا راہ نما بھی ضرور رکھا ہو گا۔وہ کون ہے؟ بے ریب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہے۔ثبوت مَاضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوى (النجم: ۳) وجہ ثبوت اپنے ہی ملک میں ذرا تجربے اور
بلند نظری سے کام لو۔نظر کو اونچا کر کے دیکھو۔یہ شخص تمہارے شہر کا تمہارا ہم محبتی جس کا نام محمد، احمد ،
امین ہے اور جس کو تمہارے چھوٹے بڑے انہیں پیارے ناموں سے پکارتے ہیں کیسا ہے؟ کیا
تمہارے لئے کافی راہ نما نہیں؟ بے ریب ہے۔کیونکہ نظریات کا علم ہمیشہ بدیہات سے ہوتا ہے
اور غیر معلومہ نتائج پر پہنچنا ہمیشہ معلومہ مقدمات سے ممکن ہے۔نہایت بار یک فلسفی کا پتہ عامہ قواعد
سے لگتا ہے۔جانتے ہو۔کسی انسان کو انسان کامل یقین نہ کرنے کے تین سبب ہوتے ہیں۔اول یہ
کہ تم اس شخص کے حالات سے پورے واقف نہیں جس نے ہادی اور انسان کامل ہونے کا دعویٰ
کیا۔دوم یہ کہ وہ شخص جس نے ہادی اور انسان کامل ہونے کا دعوی کیا اسے علم صحیح نہ ہو۔سوم یہ کہ
با وجود علم صحیح رکھنے کے اس کی عادت ایسی ہو کہ علم صحیح پر عمل نہ کرے سواس رسول خاتم الرسل
محمدصلی اللہ علیہ وسلم میں ان تینوں عیوب میں سے ایک بھی نہیں مَاضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوى (النجم:۳)
یعنی نہ بھولا اور نہ بے علمی سے کام کیا تمہارے ساتھ رہنے والے نے اور نہ کبھی علم صحیح کے
خلاف کرنے کا ملزم ہوا۔پہلی وجہ عدم تسلیم کا جواب تو یہ ہے کہ چالیس برس کامل کے تجربہ سے
دیکھ لو۔یہ شخص محمد امین (بابی و امی صلی الله علیه و سلم ) بھلا اس میں کوئی عیب رکھنے
کی بات ہے۔دوسری وجہ کا جواب یہ ہے کہ مَاضَل جس کے معنی ہیں کبھی نہ بھولا ہمیشہ تمہاری

تصدیق براہین احمدیہ
۱۶۷
اور اپنی بہتری کی جو تد بیر نکالی وہ تدبیر آخر مثمر ثمرات نیک ہوئی تیسری وجہ کا جواب دیا۔وَمَا غَوى (النجم: (۳) چالیس برس تمہارے ساتھ رہا اور تمہارا صاحب کہلایا۔مگر کبھی کسی بد عملی کا
ملزم ہوا ؟ ہرگز نہیں۔چالیس برس تک جس نے راستی اور راستبازی کا برتاؤ کیا۔جس کے ہاتھ پر
صدیق نے بھی بیعت کی جس کے سینکڑوں مریدوں میں سے ایک بھی تبلیغ احکام اسلام میں
کذب کا ملزم نہ ہوا۔وہ جس نے کبھی مخلوق پر افترا نہ باندھا اب وہ کیا ہماری ذات پاک پر
مفتری ہوگا ؟ ہر گز نہیں اگر اپنے پہلے تجارب اور اپنی پہلی معلومات صحیحہ پر صحیح نظر کرو گے
اور اس کے چالیس سال کے برتاؤ سے پتہ لو گے تو یہ نتیجہ نکلے گا۔وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى (النجم : ۵،۴)۔اور سنو! اس کے علوم اور اس کی ہدایات کسی کمزور معلم کی
تعلیم کا نتیجہ نہیں اور نہ ایسا ہے کہ یہ پورا تعلیم یافتہ نہ ہواس کی تعلیم تو اس کی نبوت اور رسالت کا
عمد و نشان ہے۔اس کی تعلیم بڑے طاقتور معلم کی تعلیم ہے اور یہ بھی تعلیم کے اصلی مدارج پر پہنچ کر
ٹھیک اور درست ہو چکا ہے۔یہی معنی ہیں آیات ثلثہ عَلَّمَهُ شَدِيْدَ الْقُوَى ذُوْمِرَّةٍ فَاسْتَوَى
وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى (النجم: ۸۶)
قانون قدرت کا عام قاعدہ ہے جس قدر کوئی چیز دوسری چیز سے تعلق پیدا کرے گی اسی قدر
اس دوسری چیز سے متاثر اور متحد ہوگی ایک عادل بلکہ ہمہ عدل مالک اور علیم وخبیر سلطان کے لائق
اور جان نثار ، چست و ہوشیار رضامندی کے طالب نوکر اور خادم کو جو جو انعام اور اکرام ملیں گے اور
ایسے مقتدر اور مقدس بادشاہ کے ایسے پیارے خادم جن جن انعامات اور الطاف کے مورد ہوں
گے ویسے نالائق اور نکھے خود پسند، مطلبی، کاہل نام کے نوکر اور جھوٹے خادم ہرگز ہرگز ہرگز نہیں
ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ کی ذات سے جس قدر اس کے بندوں کو تعلق ہوگا اسی قدر وہ قابل انعام ہوں
اور نہیں بولتا اپنی خواہش سے مگر جو بولا وہ الہی الہام ہے جو بھیجا گیا۔ے سکھایا اس کو بڑے طاقتور نے۔بڑے جگرے کا تھا پس پورانظر آیا۔اور وہ اب بلند کنارے پر ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۱۶۸
گے۔جتنی بندگی اور عبودیت کامل ہوگی اتنا ہی الوہیت کا میل اس سے زیادہ ہو گا۔اور بقدر ترقی
عبودیت روح القدس کا فیضان ہوتا۔تا ہے۔لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللهَ وَرَسُولَهُ
وَلَوْ كَانُوا أَبَاءهُمْ أَوْ أَبْنَاءهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيْرَتَهُمْ أُولَيكَ كَتَبَ
فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيْمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ (المجادلة: ۲۳)
یادر ہے یہی تو حید اور تثلیث کا مسئلہ تھا جس کو عیسائی نہ سمجھ کر شرک میں گرفتار ہو گئے۔اور
یہی وہ بھید ہے جس میں اللہ تعالیٰ اور اس کے انبیاء اور رسل اور اولیا کے باہمی تعلق کے باعث
فیضان روح کا پتا لگ سکتا ہے۔طالب صداقت کچی ارادت سے چند روز بحضور مرز اصاحب حاضر
ہوکر استقلال وصبر سے منتظر ہو اور دیکھ بھی لے۔عرب کا دستور تھا جب دو آدمی با ہم اتحاد پیدا کرتے اور معاہدہ کر لیتے تو دونوں اپنی اپنی
کمانیں اس طرح ملاتے کہ ایک کی کمان کی لکڑی دوسری کی کمان کی لکڑی سے از ابتدا تا انتہا ایک
سرے سے دوسرے سرے تک ملائی جاتی۔اور ایک کمان کی تار دوسری کمان کی تار سے ملائی جاتی
تب دونوں قوسوں کے دو قاب ایک قاب کی شکل دکھلائی دیتے۔پھر دو کمانوں کو اس طرح ملا کر
دونوں معاہدہ کنندے ایک تیر، ان دونوں کمانوں مگر اب ایک ہوگئی ہوئی کمان میں رکھ کر چھوڑتے
اور یہ رسم عرب کے اس امر کا نشان ہوتا تھا کہ اس وقت کے بعد ایک کمان والے کا دوست دوسرے
کمان والے کا دوست ہوگا اور ایک کا دشمن دوسرے کا دشمن قرار پائے گا۔اسی طرح انبیاء اور
رسولوں کی پاک ذات کا خاصہ اور ان کی فطرت ہوتی ہے کہ وہ پاک گروہ اور ان کے اتباع مگر
گرویدہ اتباع الحُبُّ لِلهِ اور الْبُغْضُ فِی اللہ میں منفرد ہوتے ہیں اپنے ہر ایک اعتقاد اور قول
اور فعل میں حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ کی رضا مندی کو مقدم رکھتے ہیں اسی کے بلائے سے بولتے اور
اسی کے چلائے سے چلتے ہیں۔ان کا رحم اور ان کا غضب اللہ تعالیٰ کا رحم اور اللہ تعالیٰ کا غضب ہوتا

·

آج 10 میں سے 10 باقی