انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 15
تصدیق براہین احمدیہ
۱۶۹
ہے ایسی وحدت و اتحاد کے باعث ان کے ہاتھ پر بیعت اور اقراراللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر بیعت اور
اسی سے اقرار ہوتا ہے اور اسی اتحاد کا بیان آیات ذیل میں ہے۔إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ (الفتح !!)
مَنْ يُطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ (النساء :)
وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَلَى (الأنفال: ۱۸)
وغیرہ آیات کریمہ میں ہے والا وہ تو بشر ہوتے ہیں اور اپنی بشریت اور عجز اور
فقر کو إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الكهف : - وَإِنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَمَا أَدْرِى ١١١)
مَا يُفْعَلُ بِى وَلَا بِكُمْ (الاحقاف:١٠) لَا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَابِنُ اللَّهِ وَلَا
اَعْلَمُ الْغَيْبَ (الانعام: ۵۱) فرما کر ثابت کرتے ہیں۔اللهم اهدنا الصراط المستقيم صراط
الذین انعمت علیھم۔باری تعالیٰ کی گرامی اور مقدس ذات پاک سے ان کی ذات کو دنو اور
تقرب ہوتا ہے اور ان کی کمان اللہ تعالیٰ کی کمان سے بالکل وحدت پیدا کرتی ہے۔اسی عمدہ مضمون
کو قرآن کریم نے اس سورہ والنجم میں بائیں کلمات فرمایا ہے۔ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى (النجم: ١٠٠٩)
اب حسب بیان سابق ضرور تھا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تقرب اور اس کی بارگاہِ معلی میں
عبودیت تامہ کے ثبوت کے بعد روح حق اور روح القدس کا فیضان ہوتا اس لئے جناب
رسالت مآب کی اعلیٰ درجہ کی عبودیت اور فرمانبرداری اور محب اللہ اور بغض فی اللہ کے نتیجہ اور
فیضان کا بیان ہوتا ہے۔لے یقیناً جولوگ تجھ سے ہاتھ ملاتے ہیں وہ اللہ سے ملاتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔ہے اور جس نے اس رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ے اور تو نے نہ پھینکا جب پھینکا لیکن اللہ نے پھینکا۔ے پھر نزدیک ہوا اور پاس کھڑا ہوا پس دو کمانوں کا ایک قاب یا اس سے بھی قریب تر ہو گیا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۷۰
فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى (النجم: 1)
مَا أَوخی میں ابہام نہیں جیسا کہ مکذب براہین نے وہم کیا ہے مسا عربی لفظ موصولہ اور
معرفہ ہے او حسیٰ اس کا صلہ ہے ما اوحی کیا چیز ہے یہی قرآن کریم اور حضور علیہ السلام کی تمام
پاک تعلیم جس کو اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ روح بھی فرمایا ہے۔جہاں فرمایا۔وكذلك
أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا (الشوری: ۵۳) اور یہ وہی روح ہے جو الوہیت اور عبودیت
کے کامل میل سے پیدا ہوتی ہے بلکہ یوں کہیئے کہ اس کا اللہ سے فیضان ہوتا ہے اللـهـم ایــدنـی
بروح القدس امین۔اب اس کی عمدگی اور راستی کی نسبت فرماتا اور مدعی الہام کی حالت کو بتا تا ہے۔مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى اَفَتُمُرُونَهُ عَلَى مَا يَرَى (النجم: ۱۳:۱۲)
عرب کا یہ بھی دستور تھا جیسے قاضی بیضاوی نے اپنی تفسیر میں لکھا ہے کہ جب بڑے بڑے
کاموں کے واسطے پبلک اور عام اہل الرائے کی رائے لی جاتی تو کسی سایہ دار درخت کے نیچے بیٹھ
جاتے کیونکہ ان کے چھوٹے خیمے جلسہ کے قابل نہ ہوتے تھے۔اور عام سایہ دار درختوں میں سے
بیری کا درخت اس ملک میں بڑا درخت سمجھا جاتا ہے۔اس رسم کے مطابق باری تعالیٰ حجاز کے
باشندوں کو جو حضرت صاحب الوحی کے مخاطب ہیں اور آپ کی دعوت کا ابتداء روئے سخن بھی ان
ہی کی جانب ہے یوں فرماتا ہے کہ جہاں اس ہادی محسن خلق ، رحمت عالمیان نے مشورہ لیا وہ بیری
تمام دنیا کی بیریوں سے بڑی بیری تھی۔اور وہ تمہاری دنیا کی سی بیری نہ تھی وہ تمہارے نظام تشسی
سے
کہیں اونچی سات آسمانوں سے پرے کی بیری ہے وہ بیری تو کچھ ایسی بیری ہے جس کی جڑھ
سے تمام دینی اور دنیوی منافع کی ندیاں نکلتی ہیں۔باغ عدن کی ندیاں بھی اسی کی جڑھ سے نکلتی
ہیں۔جن کو تم جیحون اور سیون اور نیل و فرات کہتے ہو اسی کی جڑھ سے نکلتے ہیں جنة الخلد کی
ندیاں بھی وہاں ہی سے رواں ہیں خود جنة السماوی بھی اسی کے پاس ہے۔اس مضمون کو اللہ تعالیٰ
ا پھر اپنے بندے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے دل میں ان عظیم الشان اسرار ( قرآن کریم ) کو ڈالا۔ہے اس دل نے جو دیکھا خوب دیکھا ( یعنی مغالطہ نہ کھایا ) کیا تم اس کی دید پر جھگڑتے ہو۔
تصدیق براہین احمدیہ
121
ان آیتوں میں بیان فرماتا ہے۔وَلَقَدْرَاهُ نَزْلَةً أُخْرَى عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى
إذْ يَخْشَى السَّدْرَةَ مَا يَخُشُى (النجم ۱۴ تا ۱۷)
ما یغشی کا ما بھی موصولہ اور معرفہ ہے مکذب براہین نے کم علمی سے کہہ دیا ہے کہ
ہادی اسلام ما یغشی کا پتہ نہیں دے سکے۔یادر ہے یہ کلمہ ما کا عربی میں تفخیم اور تعظیم کے معنے
دیتا ہے۔وہاں سدرۃ المنتھی میں جناب رسالت مآب فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا دیکھا
اپنے رب تعالیٰ کے بڑے بڑے نقش قدرت دیکھے۔کمالات انسانیہ کے حاصل کرنے کے نشانات
کا نظارہ کیا جیسے فرماتا ہے۔مَازَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْ رَأَى مِنْ أَيْتِ رَبِّهِ الكَبْرَى (النجم : ۱۹،۱۸)
مشرکو! اس مہربان ہادی کے منکر و! بت پرستو تم نے کیا دیکھا؟ جس کے دیکھنے کے بعد
بت پرستی جیسے گڑھے میں ڈوب مرے۔بت پرستی کے لوازم و ہم پرستی اور جہالت میں مبتلا ہو گئے
نہ کوئی تمہارے ملک میں تمدن کا قاعدہ نہ معاشرت کا اصل نہ سیاست کا ڈھنگ اور نہ روحانی تعلیم کا
ذریعہ نہ حقیقی عزت اور فخر کا تم میں وسیلہ۔افَرَ يَتُمُ اللَّهَ وَالْعُزَّى وَمَنُوةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى (النجم :۲۱،۲۰)
ذرا غور تو کرو۔انصاف سے کام لو۔عقل کو بریکار نہ رکھو۔اس عجیب و غریب تفرقہ پر نگاہ تو
کرو۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سدرۃ المنتھی تک پہنچنے کا نتیجہ کیا ہے؟ اور تمہارے لات اور عزی
اور منات کی پرستش کا ثمرہ کیا ہے؟ ایک وہ تو حید کا واعظ سچے علوم کا معلم ، قوم کو ذلت اور ادبار سے
لے اور یقینا اس نے اسے بار دیگر دیکھا (یعنی نظر ثانی کی ) سدرۃ المنتھی کے پاس (سب سے بڑی بیری) جس کے پاس
جنة الماوی ہے۔اس سدرہ ( بیری) کو بڑے اعلیٰ درجہ کے انوارڈھانکے ہوئے ہیں۔ے اس کی آنکھ نے کجی نہیں کی اور غلطی نہیں کھائی۔ضرور اپنے رب کے بڑے بڑے نشانات دیکھے۔سے واہ تم نے تو لات و عزی ہی کو دیکھا اور منات کو جو تیسرا اور سب سے گیا گزرا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۷۲
عزت وسلطنت عالمگیر پر پہنچانے والا۔دوسرے تم لوگ پتھروں سے حاجات کے مانگنے والے
فسق و فجور میں قوم اور ملک کو تباہ کرنے والے اور وہم پرست ایسے کہ اپنے لئے تو اولاد نرینہ کو پسند کریں
اور باری تعالیٰ کی پاک ذات پر یہ عیب لگاویں اور یہ بدا عتقاد کریں کہ معاذ اللہ فرشتے اور ملائکہ اللہ تعالیٰ
رحمن کی بیٹیاں ہیں۔مشرکو! دیکھا بت پرستی نے تم کو کس کو ئیں میں گرایا ان کی اسی نادانی کا بیان ہے۔الَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَى تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيزُى (النجم: ۲۳:۲۲)
اس تفسیر سے مکذب کے ان اعتراض نمبر ۳ اور نمبرے دونوں کا جواب ہو گیا جن کو مکذب
نے تکذیب کے صفحہ نمبر ۶۴ اور اے میں بیان کیا ہے۔سورہ والنجم کی پہلی چند آیات اور پہلے رکوع کی آخری چند آیات کے مقابل مکذب
نے تکذیب کے صفحہ نمبر ۶۴ وصفحہ نمبر ۷۴ میں یہ دو منتر لکھے ہیں۔سورہ والنجم کے قریباً تمام رکوع کا
ترجمہ مع تفسیر لکھ چکا ہوں۔اب منتروں کا ترجمہ سنو
اول منتر : پرتیسے ( محیط) بہوتانی ( عناصر) پر تیے ( محیط ) لوکانی (عالم) پر تیے (محیط)
سروا ( تمام ) پر دشو( زوایا عالم) هیچ (جوانب ) لسپتہاے( قریب ٹھہرا ہوا ہے ) جامرت سیا
( غیر فانی ) تمنا تمانم ( اپنے آپ کر کے اپنے آپ میں ) پھ سنوشیش ( داخل )
یہ تیسری دلیل ہے جس کو مکذب براہین نے ہستی صانع عالم کے اثبات میں وید سے بیان
کیا ہے۔جہاں تک میں خیال کر سکتا ہوں۔اس قسم کا بیان دہر یہ پر حجت نہیں ہوسکتا البتہ صانع عالم
کے ماننے والے کے لئے بشرطیکہ کوئی اس کلام پر ایمان لانے والا ہو۔ذات باری کے ساتھ ازدیاد
محبت کا باعث ضرور ہے۔اور اگر مان لیا جاوے کہ اس طرح صفات کا ملہ الہیہ کا بیان بھی اثبات صانع
عالم میں کافی ہے تو کیا پھر ایسا بیان قرآن کریم میں نہیں ؟ اگر آریہ کو علم نہیں تو ہم قرآن کریم سے
بیان کرتے ہیں۔پہلے آٹھ نو الفاظ کے بدلے گانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا (الاحزاب: ۳۱) إِنَّهُ بِكُلِّ
شَيْءٍ محيط (حم السجدة : ۵۵) ـ أحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا (الطلاق:۱۳)۔اسپتھا شہد کے بدلے
لے کیا تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۷۳
إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِى فَإِنِّي قَرِيب (البقرة : ۱۸۷) کو پڑھ لو۔پرتھم جامرت سیا کے بالمقابل۔هُوَ الاول (الحديد: ۴- هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ (البقرة : ۲۵۲)۔دیکھ لو اس منتر کے تمام آخری حصہ کے
مقابلہ میں وَاللهُ الْغَنِيُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ (محمد:۳۹) پورا تسلی بخش ہے۔دوسرا منتر سنو ( وہ ہمارا) بندھو ( دوست ) رجنتا (خالق) سود ہانا (مبدع) دہامانی (عناصر )
وید (عالم) بہوتانی (عالم) دشوا ( تمام ) بیتر (عالم) دیویہ (فرشته ) امرت مانشو ناس ( آب حیات
کو نہ پی کر ) تریبے ( تیسری دہام لوک ندھیر تم۔مطلب اللہ تعالیٰ ہمارا دوست خالق عناصر عالم تمام جہان دیو تہ آب حیات جیسے چیز
کو ترک کر کے۔اس تیسرے مقام والے کی عبادت کرتے ہیں۔اس قسم کی صفات قرآن
کریم کی آیات ذیل میں موجود ہیں۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة : (٢) خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ (الانعام: ١٠٣) - وَاللهُ بِكُلِّ
شَيْءٍ عَلِيمٌ (البقرة: ۲۸۳) ـ وَالَّذِينَ امَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ (البقرة : ۱۲۲) سے جو سورہ بقر میں ہے معلوم
ہوتا ہے کہ عام ایمان والے بھی باری تعالیٰ کی ذات پاک کو ہر چیز سے زیادہ محبوب رکھتے ہیں۔اور
ملائکہ تو پھر بطریق اولی ایسے ہوں گے۔آب حیات کیا چیز ہے۔آب حیات بھی ایک شَىءٍ مِنَ
الْأَشْيَاءِ ہے وَرِضْوَانُ مِنَ اللهِ اَكْبَرُ (التوبة: ۷۲) اس کے مقابلہ میں قرآن کریم فرماتا ہے۔لطیفہ۔اس وید منتر کا آخری جملہ بتاتا ہے کہ باری تعالیٰ زمین اور آسمان کے وراء کسی تیسرے مقام
میں ہے۔غالبا یہ ہی وہ مقام ہے جس کو اہل اسلام عرش کہتے ہیں۔مکذب براہین نے تکذیب کے صفحہ نمبر ۶۹ میں قرآن شریف کی آیت۔يَوْمَ يُكْشَفُ
عَنْ سَاقٍ (القلم: ۴۳) کو صانع عالم کی ہستی کی دلیل سمجھ کر یہ اعتراض کیا ہے۔”خدائے بے چون و چرا
محمد یوں کو کہتا ہے۔میں قیامت کے روز تم کو دیدار دوں گا اور تم نہیں مانو گے اور پھر میں تمہارے
اصرار کرنے پر پنڈلی سے جامہ اٹھا کر بتلاؤں گا تب تم سجدہ میں گرو گے۔جائے تعجب اور حیرت
ہے۔خدا تعالیٰ بسبب زودرنجی کے جامہ سے باہر ہوا جاتا ہے اور نہیں شرما تا “
تصدیق براہین احمد به
۱۷۴
مصدق۔تمام اعتراض از سرتا پا افتر او بہتان اور راستی سے بے نام ونشان ہے اول اس
لئے کہ اگر معترض ہی کا وہ ترجمہ مان لیا جاوے جو خود معترض نے اس آیت کے نیچے لکھا ہے ” جس
روز جامہ اٹھایا جاوے گا پنڈلی سے اور بلائے جاویں گے لوگ واسطے سجدہ کرنے کے بس نہ کر سکیں
گے۔تکذیب صفحہ نمبر ۶۸۔جب بھی اس ترجمہ سے وہ باتیں نہیں نکلتیں جو مکذب براہین نے اپنے
اعتراض میں بیان کی ہیں مثلاً ” تم کو دیدار دوں گا ایک اور تم نہیں مانوں گے۔دو۔پھر میں تمہارے
اصرار پر۔تین تب تم سجدہ میں گرو گے۔چار۔زود رنچی۔پانچ نہیں شرماتا۔چھ۔تعجب و حیرت
ہے۔فَلَا يَسْتَطِيعُون کے معنی مکذب نے یہ لکھے ہیں پس نہ کر سکیں گے اور اعتراض میں مکذب
نے لکھا ہے تب تم سجدہ میں گرو گے“۔آریہ صاحبان! انصاف کرو! اور بیچ کے اختیار کرنے میں دیر
نہ کرو وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (الاعراف: (۱۲۹)۔اب میں آپ کو اس آیت کی بقدر ضرورت تشریح
سناتا ہوں۔اور آیت کا مابعد بھی ساتھ ہی بیان کرتا ہوں۔يَوْمَ يُكْشَفَ عَنْ سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ
تَرْهَقُهُمْ ذِئَةً وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَلِمُونَ (القلم : ۴۴۴۳)
الساق عربی میں شدت اور تکلیف کو کہتے ہیں۔اور کشف الساق شدت اور تکلیف کا
ظہور ہے پس يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقِ کے معنے ہوئے جب شدت اور تکلیف کا ظہور ہوگا۔ان
معنوں کا ثبوت علاوہ لغت عرب کے قرآن کریم سے دیا جاتا ہے۔كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ الشَّرَاقِيَ وَقِيْلَ مَنْ رَاقٍ وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ وَالْتَفَّتِ السَّاقُ
بِالسَّاقِ إِلى رَبِّكَ يَوْمَبِينِ الْمَسَاقُ (القيامة : ۲۷ تا ۳۱)
یادر کھوانجام کار کامیابی خداترسوں کے حصہ میں آتی ہے۔ے جس وقت سخت اضطراب کا وقت ہوگا اور سجدہ کی طرف بلائے جائیں گے پس ان کو سجدہ کرنے کی طاقت نہ ہو گی۔ان کی
آنکھیں (مارے ضعف و دہشت ) کے بے نور ہوگئی ہوں گی ذلت نے انہیں ڈھانک رکھا ہوگا اور (اس حالت سے پہلے )
جب بھلے چنگے تھے سجدہ کے لئے بلائے جاتے تھے۔سے ایسا نہ ہوگا جس وقت سانس پنسلی تک پہنچ جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کون افسوں کرنے والا ہے ( جو اسے اب بچالے ) اور (مریض)
یقین کرتا ہے کہ اب جدائی کا وقت ہے اور سخت گھبراہٹ اس پر طاری ہوتی ہے اس وقت چلنا تیرے رب کی طرف ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
را جز عرب کے نامی شاعر کا قول ہے
۱۷۵
عجبتُ مِنْ نَفْسِى وَمِنْ اَشْفَاقِى
وَ مِنْ طَرَاوَى الطَّير عَنْ أَرْزَاقِهَا
فِي سَنَةٍ قَدْ كَشَفَتْ عَنْ سَاقِهَا
اور جب جنگ کی شدت ہوتی ہے تو کہتے ہیں كَشَفَ الْحَرْبُ عَنْ سَاقٍ یعنی گھمسان
کا رن واقع ہوا۔اب اس تحقیق پر آیت شریفہ کا یہ مطلب ہوا کہ جب عبادت کے کمزور کو مرض
موت کی شدت انتہا درجہ کو پہنچ جاتی ہے اور بڑا بوڑھایا نا تو ان زار ونزار ہو جاتا ہے۔اور اس وقت
اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف بلانے والے موذن نے حَيَّ عَلَى الصَّلَواةِ - حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ كا
کلمہ بڑے اونچے منار سے بلند آواز کے ساتھ پکار سنایا۔اور وہ میٹھی آواز سلیم الفطرت ناتواں کے
کان میں پہنچی۔اب اس کا دل مسجد کو جانے کے لئے تڑپتا ہے مگر اس وقت وہ مرنے کی حالت میں
مبتلا۔اچھی طرح بل جل بھی نہیں سکتا اور دل میں کڑہتا ہے مگر اب اس کڑہنے سے قومی نہیں ہو جاتا۔اسی آیت شریف میں وَقَدْ كَانُوا يُدْعَونَ إِلَى السُّجُودِ کے پیچھے وَهُمْ سَلِمُونَ (القلم: ۴۴)
کا کلمہ ان معنی کا قرینہ موجود ہے جس کے معنی ہیں اور تحقیق وہ لوگ بلائے جاتے تھے سجدہ کی طرف
جبکہ بھلے چنگے تھے ان معنی کی تصدیق تفسیر کبیر کے جلد نمبر ۸ صفحہ نمبر ۲۷۴ سے بخوبی ہوسکتی ہے۔دوسری توجیہ اس آیت شریف کی اَلسَّاقُ ذَاتُ الشَّيْءِ - وَحَقِيقَةُ الأَمرِ کیا معنی ساق کا
لفظ عربی زبان میں کسی چیز کی ذات اور اس کی اصل حقیقت کو کہتے ہیں يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ
کے معنے یہ ہوئے۔جس دن اشیا کی اصل حقیقت ظاہر ہو گی اور انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی
تعلیمات کے منکر اپنی نافرمانیوں کا بدلہ دیکھیں گے اس وقت اتُـمـامـا للحجة پھر سجدہ کی طرف
بلائے جائیں گے مگر پہلی نافرمانی کا بد نتیجہ یہ ہوگا کہ اس وقت سجدہ نہ کر سکیں گے۔ے تعجب ہے کہ قحط کے دنوں میں جب شدت سے اضطراب
واقع ہوا، میں بھوکوں مرنے کے خوف سے پرندوں کو ان کی
روزی کھانے سے روکتا تھا۔
تصدیق براہین احمدیہ
تیسری توجیہ اس آیت شریف کی یہ ہے کہ ہر ایک چیز کی پہچان مختلف اسباب سے ہوا
کرتی ہے۔مثلاً کوئی شخص ایک آدمی کو اس کا منہ دیکھ کر پہچان سکتا ہے اور سابقہ جان پہچان والا
ادنی نشان جیسے قدم اور ساق کو دیکھ کر پتہ لگا سکتا ہے۔اسی طرح ایک سمجھ دار صحیح الفطرت
صاحب دانش ادنی ادنیٰ امور سے باری تعالیٰ کے وجود اور اس کی ہستی کا پتہ حاصل کر سکتا ہے شعر
برگ درختان سبز در
ہر
نظرے ہوشیار
ورقے دفتری معرفت کردگار
اور کم فہم مریض الفطرت کو عمدہ عمدہ دلائل سے بھی معرفت الہی حاصل نہیں ہو سکتی اسی
طرح ہنگامہ محشر کے وقت جو اسی موجود دنیا کا نتیجہ ہے جب الہی صفات کا ظہور ہوگا تو ناسمجھ اپنی کمی
معرفت اور نقص عرفان کے باعث بخلاف سمجھ داروں کے سجدہ سے محروم رہ جاویں گے اور اسلام
والے اپنے عرفان اور ایمانی نور کے باعث ادنی ظہور صفات پر جسے کشف ساق کہتے ہیں جو کشف وجہ
سے کم ہے سجدہ میں گریں گے۔اور منافقوں نافہموں کی پیٹھ اس وقت طبق واحد ہو جائے گی۔چوتھی تو جیہ جو بالکل میرے مسلک پر ہے یہ ہے۔ساق اور اس کا کشف باری تعالیٰ کی
صفت ہے اور صفات کا معاملہ ایسا ہی ہے کہ ان کی حقیقت ہمیشہ بلحاظ اپنے موصوف کے بدل جایا
کرتی ہے مثلاً بیٹھنا ہماری صفت ہے جس سے ہم ہر روز متصف ہوتے ہیں۔مگر ایک بڑے
ساہوکار یا کسی امیر کا عروج کے بعد بیٹھ جانا ہمارے ہر روزہ بیٹھ جانے سے نرالا ہوگا۔برسات کے
دنوں میں مینہ کے زور سے دیوار کا بیٹھ جانا پہلے بیٹھنوں سے بالکل الگ ہوگا اور ایک پادشاہ کا تخت
پر بیٹھ جانا کوئی اور ہی حقیقت رکھے گا۔ان مثالوں میں دیکھ لو۔بیٹھنا ایک صفت ہے مگر بلحاظ تبدیل
موصوفین کے اس صفت کا ایک قسم دوسرے قسم سے بالکل علیحدہ ہے۔اب ان سب سے ایک لطیف
بیٹھنا سنو! جس کی حقیقت ان تمام بیٹھنوں سے بالکل الگ ہے۔وہ بیٹھنا کیا ہے؟ کسی کی محبت کا
کسی کے دل میں بیٹھ جانا اور کسی کی عداوت کا کسی کے دل میں بیٹھ جانا۔کسی کی کلام کا کسی کے دل
تصدیق براہین احمدیہ
122
میں گھر کر لینا یا بیٹھ جانا جب اہل اسلام نے باری تعالیٰ کو لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: ۱۲) انو پیم
بے مانند مانا ہے تو اس بات کا تسلیم کرنا ہر عاقل منصف کا فرض ہے کہ وہ اس کی تمام صفات بھی اس
پاک موصوف کی طرح لیس کمثل اور انو پیم بے مانند مانتے ہوں گے اس کی قدرت اس کی
طاقت ، اس کا علم ، اس کی حیات ، اس کا موجود ہونا، اس کا از لی ہونا، اس کا ابدی ہونا ، اس کا ید، اس
کا وجہ، اس کی ساق ، اس کا کشف، اس کا عرش پر بیٹھنا سب بے مثل ہوگا۔چونکہ ہم اس کی پاک
ذات سے کوئی مشابہت نہیں رکھتے اس لئے ہماری کوئی صفت اس کی کسی صفت سے مشابہ نہ ہوگی۔إن رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى
الْعَرْشِ (الاعراف: ۵۵)
آیت مرقومۃ الصدر کو مکذب نے اثبات صانع کی دلیل سمجھا ہے اور تکذیب کے
صفحہ نمبر ۷۰ میں عادتا ٹھیکہ پورا کرنے کو پے در پے چند اعتراضات کئے ہیں۔پہلا اعتراض یہ ہے کہ آیت مرقومۃ الصدر اور آیت ذیل میں تعارض “ اور وہ آیت یہ ہے۔هُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَيَوْمَ يَقُوْلُ كُنْ فَيَكُونُ (الانعام: ۷۴)
دوسرا اعتراض یہ ہے ” خدا جو سب چیزوں کا مالک ہے افسوس کہ ان کے بنانے میں
اتنا حیران اور سرگرداں ہو اور چھ دن رات میں ایک دم بھی نہ سو دے اور لگا تار کام کرتا رہے“۔تیسرا اعتراض۔حدیث میں ذکر ہے اس نے (خدا نے ) آدم کی مٹی کو بھی چالیس روز
تک اپنے دونوں ہاتھوں سے ضمیر کیا جس سے معلوم ہوتا ہے بڑا محنتی آدمی ہے جس کے چالیس روز
ایک آدم کے قالب بنانے میں خرچ ہوئے۔حدیث حَمَّرُتُ طِيْنَةَ آدَمَ بِيَدَيَّ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا
(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح كتاب الصوم باب ليلة القدر) اس کی گواہ ہے“۔چوتھا اعتراض ” جن کا خدا دنیا کے بنانے میں اس قدر کمزور اور بے کس ہے۔کیا ان کی
کسی اور علمی معاملہ میں دسترس ہوگی“۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۷۸
پانچواں اعتراض مٹی کہاں سے لی اور کیوں صرف كُن فَيَكُونُ سے قالب تیار نہ کر لیا۔چھٹا اعتراض ” فانی جسم کے واسطے تو چالیس روز دونوں ہاتھوں سے محنت کرے تب
کامیاب ہو اور اب اس باقی اور جاودانی روح کے واسطے پیدائش کا ذکر نہ کیا کہ کن کن مصالحوں سے
اس کو کتنے سالوں میں خمیر کیا۔مٹی کی پیدائش بھی قرآن سے واضح نہیں ہوتی کہ کہاں سے آئی“۔پھر آخر میں کہا ہے اگر مادہ انادی ( غیر مخلوق ) نہیں مانتے تو مصنف قرآن کو نہایت
ضروری تھا کہ اس بات کو مشرح دلائل سے واضح کرتا مگر اس نے نہیں کیا۔مادہ اور روح کی تشریح
بالتفصیل نہیں ملتی۔بلکہ صرف مجملا ذیل کی پیدائش کا حوالہ ہے پس ضرور مٹی سے آدم کا جسم بنایا۔اور
انادی مادہ سے زمین بنائی۔اور انادی روح کو اس میں پھونک اور نہ کسی طرح کا کامل جواب قرآن
نہیں دے سکتا۔اگر در خانہ کس است ہمیں عبارت بس است‘۔انتہی تکذیب صفحہ نمبر ۷۱،۷۰
مصدق۔مکذب کے اعتراضات پر جملۂ جملۂ نظر کرے گا۔پھر انشاء اللہ تعالیٰ بعض
خاص جوابوں کی طرف متوجہ ہوگا اور مکذب کی طویل اور لفاظا نہ عبارت کو مختصر لفظوں میں نقل
کرنے پر اکتفا کیا جائے گا۔مكذب صاحب پوچھتے ہیں کہ ان دو آیتوں میں (سِتَّةِ أَيَّام ) والی آیت اور
كُنْ فَيَكُونَ ) والی آیت میں تعارض اور اختلاف ہے پس دو آیت میں سے کس آیت کو بیچ مانا
جاوے۔سوگزارش ہے کہ دونوں آیتیں کچی دونوں باہم موافق ہیں اور ایک دوسرے کی مخالف نہیں
دونوں نور دونوں ہدایت صداقت کی رہنما ہیں۔دونوں آیتوں پر ایمان لائے۔کسی پر انکار نہ کیجئے۔پہلی آیت کا منشا ہے کہ سموات اور زمین کو اللہ تعالیٰ نے چھ یوم میں بنایا۔چھ یوم میں پیدا کیا۔اور
دوسری آیت شریف کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی یہ مخلوق جسے آسمان و زمین کہتے ہیں اسے
اللہ تعالیٰ نے باطل نہیں بنایا بلکہ حق یعنی حکمت اور عمدگی کے ساتھ بنایا ہے جیسے اور جگہ فرمایا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۷۹
مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ (الملك : ٤)
اور فرمایاتٌ مَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا (ص: ۲۸)
خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ (الانعام: ۷۴) پر ایک جملہ تمام ہو گیا۔دیکھو۔بالحق لفظ کے آگے طایک نشان ہے جسے انگریزی میں فل سٹاپ کہتے ہیں اور عربی میں مطلق۔یہ
حرف اس بات کا نشان ہے اس کے پہلے جو جملہ مذکور ہوا وہ تمام ہو چکا اور اس کے بعد کا جملہ
علیحدہ جملہ ہے اور وہ یہ ہے۔وَيَوْمَ يَقُولُ كُنْ فَيَكُونُ (الانعام: ۷۴)۔اس کا مطلب یہ ہے کہ
جس دن اللہ تعالیٰ حشر والے ہنگامہ کی نسبت حکم دے گا کہ گن یعنی ہو جا۔فَيَكُونُ جس کے معنی
یہ ہیں پس وہ ہنگامہ (حشر کا ) ہو پڑے گا یہی مضمون بعینہ اور زیادہ وضاحت سے دوسری
جگہ موجود ہے وَمَا أَمْرُ السَّاعَةِ إِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ أَوْ هُوَ اَقْرَبُ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرٌ (النحل: ۷۸)۔غرض ( سِتَّةِ أَيَّاءِ ( یعنی چھ دن میں زمین اور آسمان کی پیدائش ہوئی اور
گن سے آنا فانا محشر کا ہنگامہ برپا ہوگا۔دوسرے اعتراض کا جواب یہ ہے کہ قرآن خبر دیتا ہے
وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَ مَا مَسَّنَا
مِنْ تُغُوبٍ (ق:۳۹)
اور ایک اور جگہ فرمایا ہے۔اَفَعَيِينَا بِالْخَلْقِ الأَوَّلِ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ (قَ:۱۲)
ایک جگہ آسمان وزمین کی حفاظت کی نسبت فرمایا ہے۔وَلَا يَوْدُهُ حِفْظُهُمَا (البقرة: ۲۵۲) غرض
حیرانی اور سرگردانی کا عیب لگانا جناب باری تعالیٰ کی نسبت یہ مادہ پرست طبائع کا اختراع ہے اسلام
تو رحمن کی پیدائش میں کوئی تفاوت نہ دیکھے گا تواپنی آنکھ کو پھیرا تو کیا تجھے کوئی نقص نظر آتا ہے۔ے ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو بے فائدہ نہیں پیدا کیا۔سے اور بے شک ہم نے ہی آسمانوں اور زمینوں کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں بنایا اور کسی قسم کی تکلیف نے
ہمیں نہیں چھوا۔ہ کیا ہم پہلی پیدائش سے تھک گئے ہیں۔نہیں یہ لوگ نئی پیدائش سے شبہ میں ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸۰
اس سے بری ہے۔اور یہ جو آپ نے کہا ایک دم بھی نہ سودے“۔یہ ہمدردی مکذب براہین کی
جناب حضرت حق سبحانہ تعالیٰ کے حق میں کچھ کم تعجب انگیز نہیں۔سنواے دیا نند یو! سنواے عمد احق
کے مخالفو! اہل اسلام کو جناب باری تعالیٰ کی نسبت اعتقاد ہے کہ اللہ تعالیٰ اونگھنے اور سونے کے
عیوب سے پاک ہے قرآن کریم خبر دیتا ہے۔اللہ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ
سِنَةٌ وَلَا نَوْم (البقرة: ۲۵۲)۔اسلامی لوگ ہندؤں کی طرح باری تعالیٰ کے سو جانے اور لچھی کا اس
کے پاؤں ملنے کے معتقد نہیں۔بلکہ اس کے لئے رات اور دن کے تغیر کے بھی قائل نہیں البتہ ایک
آریہ صاحب اپنی کتاب تنقیہ دماغ نام میں فرماتے ہیں۔اجزاء صغار عالم کا ظہور پر میترا کے نمت
کارن سے اور پر میشر نے اپنی نادر حکمت و دانائی سے اجزاء صغار عالم کو بھی قدیم اور انادی رکھا
ہے۔تو کہ چھوٹی پر لنے کے بعد پھر اس قدر تکلیف نہ اٹھانی پڑے“۔تنقیہ دماغ جواب سرمہ چشم
صفحہ نمبر ۱۹۔لفظ تکلیف باری تعالیٰ کی نسبت غور کے قابل ہے۔تیسرے اعتراض کا جواب سنیئے۔مشاہدہ سے بڑھ کر اور کیا اور کس طرح اسلامی لوگ اپنی
صداقتوں کے ثبوت دیں؟ آریہ لوگوسنو! ہر ایک آدمی کا جسمی قالب چالیس روز میں تیار ہو جاتا
ہے۔اگر آپ کے مذہب میں طبی علوم کی تکمیل کی خاطر تشریح کا فن اور انسانی فزیالوجی جیوہت
کے لحاظ سے ممنوع ہو تو تمام دنیا کے ڈاکٹروں سے پوچھ لیجئے۔تمام آدمیوں کے قالب کی بناوٹ
کی نسبت حکماء ڈاکٹروں کا گروہ یک زبان ہو کر محمدی حدیث کی تصدیق کرے گا۔جب ہر ایک
آدمی کا قالب چالیس روز میں تیار ہوتا ہے تو اس روز مرہ کے مشاہدہ اور تجربہ سے یقین پڑتا ہے کہ
سیدنا آدم علیہ الصلوۃ والسلام کا قالب عصری بھی جو اسی جنس کے مورث اور باپ کا قالب ہے۔ضرور ہی چالیس روز میں تیار ہوا۔یہ امر ثابت ہو گیا ہے کہ انسانی شکل اور اس کے تمام خط و خال کا
کھلا خا کہ رحم مادر میں چالیس روز تک پورا ہو جاتا ہے گویا تمام اولا دآدم اپنے اس مورث اعلیٰ کے
ے احکم الحاکمین اور یہ نام اللہ تعالیٰ کا ہے۔علیہ فاعلیہ اور قدرة قادر
ے قیامت بلکہ فنا
علم افعال الاعضاء