انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 16
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸۱
چالیس روز میں بنے کی شہادت دیتی ہے۔اور خبر محمدی اور حدیث احمدی (حَمَّرُتُ طِينَ آدَمَ ) کی
تصدیق کرتی ہیں۔آریو! آپ کو طوعا نہ سہی کر ہا محمدی حدیث مانی پڑی فَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَالَمِینَ۔بخاری اور مسلم نے اپنی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔إِنَّ أَحَدَكُمُ يُجْمَعُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ
اَرْبَعِينَ يَوْمًا - بخاری کتاب القدر
چوتھے اعتراض کا جواب تقریر بالا سے بالکل ظاہر ہے۔اور مکذب براہین کا یہ کہنا کہ
اللہ تعالیٰ بڑا محنتی آدمی ہے غلط ہے۔آریو! اسلامی لوگ جسے اللہ تعالیٰ کہتے ہیں وہ تو خالق آدم
ہے۔وہ آدمی نہیں۔یا درکھو جس طرح عام ہند و اعتقاد کرتے ہیں کہ سری کرشن جی اور رامچندرجی خدا
اور پھر آدمی تھے! اور جس طرح عیسائی شاید ان سے ہی سنی سنائی حضرت مسیح علیہ السلام کو آدمی اور
خدا کہتے ہیں اس طرح اسلامیوں کا اعتقاد نہیں کہ اللہ تعالیٰ آدمی ہے۔اسلامی تو اللہ تعالیٰ کو ہر
ایک عیب اور نقص سے بالکل پاک جانتے ہیں۔اسی چوتھے اعتراض میں مکذب نے باری تعالیٰ کو
جس کی صفت اسلامیوں میں هُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ (هود: (۱۷) مذکور ہے کمزور کہا ہے۔یہ سوء ادب ہے۔سنوا سلام کی پاک کتاب میں اللہ تعالیٰ کی صفت میں آیا ہے وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (المائدة: ۱۲۱)۔البتہ ایک معنی میں اسے بے کس کہو تو شاید ممکن ہو کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی تعریف میں
آیا ہے وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ (الاخلاص : ۵) اور حدیث میں وارد ہے كَانَ اللهُ وَلَمُ
يَكُنُ مَعَهُ شَيْئًا - كنز العمال حدیث نمبر ۰ ۲۹۸۵ جلده اصفحه ۳۷ منشورات مكتبة التراث الاسلامي -
مطبعة الاصيل حلب الطبعة الاولى ١٩٧١ء)
پانچویں اعتراض میں مکذب براہین نے پوچھا ہے مٹی کہاں سے آئی ؟ شکن سے کیوں تیار
نہ کر لیا ؟ سنو! صاحب مٹی کو اس نے خود پیدا کیا۔تم کو اطلاع نہیں ہوئی مگر اسی آیت شریف میں
خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ کا جملہ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ (الاعراف:۵۵) کے پہلے موجود ہے جس کے معنی
ہیں آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا مٹی زمین ہی کا حصہ ہے۔جس نے زمین کو بنایا اس نے مٹی کو بھی بنایا
صرف كُنُ سے جیسا آپ چاہتے ہیں اس لئے پیدا نہ کیا کہ اسے اختیار ہے جیسے چاہے پیدا کرے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸۲
وہ تمہارا یا کسی کا ماتحت نہیں۔اور نہ کسی سے مشورہ کا محتاج ہے وَهُوَ الْقَاهِرَ فَوْقَ عِبَادِهِ (الانعام: ۱۹)
پھر میں کہتا ہوں کہ لفظ گن کا تو یہ مطلب ہے۔اور یہ معنی کہ ہو جا، یا ہو پڑے تو جیسے اللہ تعالیٰ
نے کسی چیز کا ہونا چاہا اسی طرح وہ چیز ہو گئی جس چیز کا وجود تدریجا اور آہستگی سے چاہا وہ چیز
بتدریج و آہستگی پیدا ہوئی اور جس چیز کا وجود فعہ چاہا وہ چیز دفعہ پیدا ہوگئی۔مثلاً چنے کا درخت
چالیس روز میں پک کر تیار ہوتا ہے چنے کے لئے گن کہنے والے کا یہ منشا ہوا۔جوان آدمی چھپیں
برس میں جوان بنتا ہے، بڑ کا درخت صدی میں کمال کو پہنچتا ہے ان کے لئے کن کہنے والے کا یہی
منشا ہوا کہ اتنی مدت میں بنے۔غرض ہر چیز کے تیار ہونے میں اللہ تعالیٰ نے جدا جدا اوقات مقرر کر
رکھے ہیں کسی کی کیا سکت کہ اس پر اعتراض کرے کہ الہی تو نے فلاں چیز کو تدریجا بننے والی اور
فلاں کو دفعہ بننے والی کیوں نہ کیا لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَ هُمْ يُسْتَلُونَ (الانبياء: ۲۴) صادق آیت
ہے اور رفتار نظام عالم اس کی مصدق ہے۔چھٹے اعتراض کے جواب میں سر دست
اتنا کہنا کافی ہوگا کہ روح کو کتب مقدسہ اور پاک
کتاب قرآن کریم نے بہت معنوں پر استعمال کیا ہے۔اوّل، روح کلام الہی کا نام ہے۔اور اس
لئے کہ کلام الہی سے بڑھ کر کوئی چیز زندگی کا موجب نہیں۔اگر اس متعارف روح سے چند روزہ
زندگی حاصل ہوسکتی ہے تو اس روح ( کلام الہی سے جاودانی حیات ، ابدی نجات، نیولائف ، دھرم
جیون کو انسان لے سکتے ہیں! اگر اس روح سے چند روزہ جسمانی خوشیوں کو لے سکتے ہیں تو اس روح
سے ابدی سرور مها انند ابدی آرام پا سکتے ہیں! ان معنے کے رو سے روح مخلوق نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی
ایک صفت ہے اس لئے کہ یہ روح الہی کلام ہے اور اللہ تعالی اس کا متکلم، جب ان معنے کے لحاظ سے
روح خدا کی صفت ٹھہری اور مخلوق نہ ہوئی اس کے لئے کسی مصالح کی ضرورت بھی بجز ذات الہی کی نہ
رہی۔قرآن کریم سے ان معنی کی شہادت سنو !
وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحَامِنْ أَمْرِنَا (الشوری: ۵۳)
يُنزِلُ المُلبِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِةٍ (النحل: ٣)
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸۳
دوم۔روح ملائکہ اور انبیاء کو کہا ہے اور ظاہر ہے کہ ملائکہ اور انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام
مختلف اوقات میں مختلف عناصر سے پیدا ہوئے اور مختلف مصالحوں سے بنے۔ان معنی کا ثبوت
قرآن کریم سے سنئیے۔وَأَتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَتِ وَأَيَّدَنُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ (البقرة: ۸۸)
إِنَّمَا الْمَيْحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللَّهِ وَكَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلَى مَرْيَمَ
وَرُوحُ مِّنْهُ (النساء : ۱۷۲)
سوم۔روح جسمانی جس کا نفخ انسانی جسم میں اور وہ اور شرائین کی تجویف بن جانے کے
بعد ہوتا ہے جس کا اشارہ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُّوحِى (الحجر: ۳۰) میں ہے۔اگر اس کی بابت
پوچھتے ہو کہ مٹی کہاں سے آئی؟ تو ہم نہایت جرات سے بلا تذبذب جواب دیتے ہیں مٹی
سرب شکستیمان ( قادر مطلق) با اختیار قادر کی ایجادی طاقت کا نتیجہ اور اثر تھا۔رب النوع کا ماننا
اسلامی اعتقاد نہیں۔اس تذکرہ سے کس قوم پر تعریض کرتے ہو؟ اسلامیوں میں تو یہ اعتقاد ہے کہ
اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی موجود بالذات کوئی غیر مخلوق اور فاعل مستقل نہیں۔رب النوع کے معتقد
اسلامیوں میں مشرک کہلاتے ہیں اور شرک کے حق میں قرآنی فتویٰ یہ ہے۔ان الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمُ (لقمان: ۱۳)
إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ (النساء: (٤٩)
اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو رب ماننے میں قرآن کریم کی یہ تعلیم ہے۔اور اس امر میں صاحب
قرآن کریم کو یوں حکم ہوتا ہے۔قُل ياهل الكِتُبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَ
لے اور ہم نے عیسی ابن مریم کو کھلی دلیلیں دیں اور روح پاک سے اس کی تائید کی۔ے اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ عیسی ابن مریم اللہ کا رسول اور اس کا مخلوق ہے جو مریم کے پیٹ سے پیدا ہوا اور اللہ کی طرف
سے روح ہے۔ے یقیناً شرک بڑا بھاری ظلم ہے۔ے یقینا اللہ سے معاف نہ کرے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جاوے۔کہہ اوکتاب والو! آجاؤ ایسی بات کی طرف جو تمہارے ہمارے درمیان ٹھیک مسلم ہے اور وہ بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
سوا کسی کی پرستش
فرمانبرداری نہ کریں اور نہ اس کا کوئی شریک ٹھہر اویں اور نہ بنارکھے کوئی بھی ہم سے کسی کو رب اللہ کے سوا
کیونکہ رب ایک ہی ہے۔اور لو گو! اگر تم نہ مانو تو ہم اس بات کے ماننے والے ہیں ہی کہ اللہ کے سوا کوئی رب نہیں۔
۱۸۴
تصدیق براہین احمدیہ
بَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ
فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ (ال عمران: ۶۵) ہاں اسلام کو۔دیانندی آریہ کا سا اعتقاد
نہیں کہ جیو اور مادہ عالم اس کے ساتھ تھے بلکہ زمانہ بھی اس کے ساتھ تھا۔تب اللہ تعالیٰ سرشتی
کور بچ سکا!!! مسلمانوں کا اعتقاد یہ ہے اللہ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ (الرعد: ۱۷) اس اعتقاد سے مٹی کا خالق
بھی اللہ تعالیٰ ہے اور مٹی کے مادہ کا خالق بھی وہی ہے۔مادہ اور روح کی تشریح جس قدر
روحانی تربیت میں مفید ہے اس قدر قرآن کریم نے تشریح کر دی ہے اور جس تفصیل کی ضرورت
روحانی تعلیم میں نہیں اس سے قرآن کریم نے سکوت فرمایا۔خلاصہ مطلب یہ ہے کہ اگر روح کے
معنی کلام الہی کے ہیں تو روح غیر مخلوق اور غیر مادی ہے۔یہ روح الہی صفت ہے اور مختلف اوقات
میں اللہ تعالیٰ کے پیارے بندوں پر نازل ہوتی رہی اور نازل ہوتی ہے اور نازل ہوگی اور ان کی وساطت
سے عام مخلوق الہی کے پاس پہنچی اور پہنچے گی۔اور روح کے معنی اگر ملائکہ اور انبیاء علیہم السلام کے
لیں تو وہ مخلوق ہیں ایک وقت میں پیدا نہیں ہوئے بلکہ مختلف اوقات اور انواع واقسام کے مختلف
اشیاء سے پیدا ہوا گئے۔انسانی جسمانی روح ایک قسم کی لطیف ہوا ہے جو انسان میں شریانی عروق
اور انسانی پھیپھڑوں کے بن جانے اور قابل فعل ہونے کے وقت نفخ کی جاتی ہے۔اس مطلب کو
سمجھنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی کتاب پر غور کرو یہ صادق کتاب حقیقت نفس الامری کی خبر دیتی ہے کہ
انسان اسی نطفہ سے جو عناصر کا نتیجہ ہے خلق ہوتا ہے اور پھر یہیں اسے سمیع و بصیر یعنی مدرک اور
ذی العقل بنایا جاتا ہے نہ یہ کہ پیچھے سے اپنے ساتھ کچھ لاتا ہے اور پرانے اعمال کا نتیجہ اس کے
ساتھ چپٹا ہوتا ہے جس وہم و فرض کا کوئی مشاہدہ کا ثبوت نہیں۔هَلْ آلى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَّذْكُورًا إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ
مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجِ نَبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًا (الدهر: ۳۲)
ے مخلوقات مرکبہ۔رچ سکا پیدا کر سکا۔ے زمانہ میں سے ایک وقت بے شک انسان پر ایسا گزرا ہے کہ اس کا نام ونشان کچھ بھی نہ تھا ہم نے انسان کو ملے ہوئے
نطفہ سے پیدا کیا۔ہم اس کا امتحان لیا چاہتے ہیں۔(اور اس امتحان کے لئے ) ہم نے اس کو سمیع و بصیر بنایا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸۵
یا درکھو عہد اگست کا تذکرہ ہم مسئلہ تناسخ میں کریں گے۔انشاء اللہ تعالی۔ایک مدت تک
مجھے تعجب اور افسوس ہوا کہ تکذیب براہین کے مصنف صاحب نے اس قدرطول طویل اعتراض۔آیت شریفہ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ (الاعراف: ۵۵) ایام پر کیوں کئے اور
میرے تعجب اور افسوس کی کئی وجہیں ہیں۔اول اس لئے چھ دن میں زمین آسمان اور جو کچھ ان دونوں میں ہے اس کے پیدا ہونے
کی خبر ایسے بچے لوگوں نے دی ہے جن کا صدق مختلف دلائل اور نشانات سے ثابت ہے۔اور اس
خبر کو مشاہدہ ضرور یہ علوم اور قانون قدرت کے مستحکم انتظام نے نہیں جھٹلایا۔دوم اس لئے کہ جن لوگوں نے یہ خبر دی ہے ان میں سے ایک کا نام سیدنا موسیٰ علیہ السلام
ہے اور دوسرے کا نام سیدنا محمد بن عبداللہصلی اللہ علیہ وسلم ہے۔اور ان لوگوں نے یوں کہا ہے کہ ہم
کو اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی اور اسی کے مکالمہ سے یہ بات ہمیں معلوم ہوئی۔ان خبر دہندوں کی امداد
اللہ تعالیٰ نے جیسے کی ہے اس کی خبر دنیا سے مخفی نہیں۔اور جو تعجب انگیز کامیابی ان لوگوں کو ہوئی اس
کی نظیر مدعیان الہام میں کوئی نہیں دکھا سکا۔انصاف کرو کیا جناب الہی کی پاک اور مقدس بارگاہ سے جھوٹوں کو ایسی امدادل سکتی ہے۔سوم اس لئے کہ جس کتاب میں یہ خبر دی گئی۔اس کا من جانب اللہ ہونا بہت وجوہ سے
ثابت کیا گیا۔چاہو اس کا نام تو ریت لوچا ہو قرآن کریم کہو۔چہارم اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے اکثر بلکہ تمام کام جن کو ہم دیکھتے ہیں آہستگی اور تدریج
سے ہوا کرتے ہیں۔بقدر امکان اپنے ارد گرد کا کارخانہ قدرت دیکھ لو! پھل دار درخت کتنے دنوں
میں پھل دار کہلاتا ہے۔گھوڑے اور ہاتھی کا آج پیدا ہوا بچہ کتنے دنوں میں اللہ تعالیٰ اس کو ہماری
سواری کے قابل بنائے گا۔آدمی کا وہ بچہ جو آجکل ماں کے رحم میں یا باپ کے جسم میں آرام گزیں
ے دن یا یوم کے معنی بارہ گھنٹے کے نہیں یا درکھو۔۱۲
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸۶
ہے اللہ تعالیٰ اس کو کتنے دنوں میں عالم فاضل اور ریفارمر کرے گا۔پس جب ایسے کام جو
بتدریج ہورہے ہیں اسی قادر مطلق سرب شکتیمان حُسن کے کلمہ کے ساتھ پیدا کر سکنے والے کی
پیدائش ہے تو زمین و آسمان اور اس کے درمیانی اشیاء کا چھ روز میں پیدا ہونا کیوں محل انکار ہے۔پنجم۔اس لئے کہ زمین ، آسمان اور ان دونوں کی درمیانی تین چیزیں ہیں اور ان کی
بناوٹ دو طرح پر ہے۔اول ان اشیاء کی اصل بناوٹ۔دوم ان کی ترتیب۔پس یہ چھ چیزیں
ہوئیں جو چھ یوم میں پیدا ہوئیں۔یہاں یہ امر بھی یادر کھنے کے قابل ہے کہ آرمی نے بھی تمام مخلوق
کے اصول اشیاء چھ چیزوں کو مانا ہے ارضی ایشیاء چہار جین کو اربعہ عناصر یا چارتت کہتے ہیں۔اور سماوی چیزیں دو۔زمین کی چار چیزیں مٹی پانی آگ ہوا سماوی دو چیزیں آکاش جسے سمایا السماء
کہیئے۔اور دوسری روح جسے جیو کہتے ہیں قرآن کریم میں ایک جگہ کچھ تفصیل کی گئی ہے اسے بھی سنو۔قُلْ أَإِنَّكُمْ لَتَكْفُرُوْنَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُوْنَ لَةَ
انْدَادًا ذَلِكَ رَبُّ الْعَلَمِيْنَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَرَكَ فِيْهَا وَقَدَّرَ
فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءَ لِلسَّابِلِينَ ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ
دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ انْتِيَا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا قَالَتَا أَتَيْنَا طَابِعِيْنَ
فَقَضْهُنَّ سَبْعَ سَمَوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاءِ أَمْرَهَا
(حم السجدة: ۱۰ تا ۱۳)
ششم۔اس لئے کہ ان چیزوں کے بنانے میں یہ نہیں فرمایا کہ تمام تمام دن اور رات میں
ے تو کہہ کیا تم ایسے خدا کا کفر کرتے ہو جس نے زمین کو دودن میں پیدا کیا۔اور اس کے شریک مقرر کرتے ہو۔یہی تو عالموں
کا پروردگار ہے۔پھر اس پر پہاڑ بنائے اور زمین کو برکت دی اور اشیائے خوردنی کے اس میں اندازے باندھے یہ سب کچھ
چار دن میں ہوا۔حاجتمندوں کے لئے سب سامان درست ہو گیا۔پھر سماء کی جانب متوجہ ہوا ، اور وہ دخان تھا۔( یعنی اسے
ٹھیک کیا) پھر اسے اور زمین دونوں کو کہا کہ خواستہ یا نخواستہ تم دونوں حاضر ہو جاؤ۔انہوں نے کہا ہم خوشی سے آتے ہیں۔( یہ
ایک انداز محاورہ ہے جس کا مدعا یہ ہے کہ یہ اشیاء ہمارے مطیع فرمان ہیں اور کبھی کسی طرح ہمارے حکم سے انحراف کر نہیں
سکتیں)۔پھر ان کو سات سماء مقرر کیا دو دن میں اور ہر سماء کو اس کا متعلق کام سپرد کیا۔ستیارتھ پر کاش صفحہ ۹۴ میں ہے کہ کائنات کے چھ حصے ہیں ہر حصہ کا بیان چھ شاستروں میں علیحدہ علیحدہ ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸۷
ان
اشیاء کو پیدا کیا بلکہ یہ فرمایا ہے کہ چھ روز میں یہ چھ چیزیں پیدا کیں۔یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایک
ایک چیز ایک ایک روز میں ایک آن کے اندر
کلمہ حُسن سے پیدا ہوئی۔ہفتم۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ خَالِقُ الْاَرْضِ وَالسَّمَوَاتِ معطل بریکار نہیں وہ ہمیشہ اپنی
کاملہ صفات سے موصوف ہے۔ایسا کیوں مانا جاوے کہ تمام اشیاء کو ایک آن میں پیدا کر کے پھر
معطل ہو گیا؟ بلکہ وہ ہمیشہ خالق ہے اور مخلوق کا حافظ ہے اور رہے گا۔ہشتم۔اس لئے کہ یوم عربی زبان میں مطلق وقت کو کہتے ہیں پس سِتَّةِ آیا م کے یہ معنی
ہوں گے چھ وقت میں۔چاہو وہ وقت ایک آن كَلَمْحِ الْبَصَر لو چاہوتو وہ ایک ایک یوم لاکھوں
کروڑوں برس کا یوم جیسے راقم کا اعتقاد ہے سمجھو۔نہم۔اس لئے کہ یوم عربی زبان میں اس زمانہ اور وقت کو بھی کہتے ہیں جس میں کوئی
واقعہ گزرا۔گو وہ واقعہ کتنے بڑے وقت میں گزرا ہو۔دیکھو۔یوم بعاث، یوم حنین، یوم بنو بکر، یوم
بسوس، یوم عاد وغیرہ وغیرہ اس زمین و آسمان وغیرہ کی پیدائش کے زمانہ کو اس محاورہ پر یوم کہا گیا۔وہم۔اس لئے کہ پدارتھ و دیا یعنی علم طبعیات خصوصاً علم طبقات الارض سے ثابت ہو چکا
ہے۔یہ زمین کسی زمانہ میں آتشین گیاس تھا۔بلکہ یوں کہئے کہ ایک ستارہ روشن تھا جب قدرتی
اسباب سے اللہ تعالیٰ نے اس میں کسی قدر کثافت پیدا کر دی تو یہ زمین اس وقت ایک سیال مادہ ہو
گیا جسے عربی زبان میں السماء کہتے ہیں اور اس پر اس وقت ہوا چلا کرتی تھی جیسے تو ریت شریف کی
کتاب پیدائش کی پہلی آیتوں میں لکھا ہے۔پھر جب وہ الماء زیادہ کثیف ہو گیا تو اس پر وہ
حالت آ گئی جس کے باعث اس پر زمین کا لفظ بولا گیا۔پس ایک دن اس پر وہ تھا کہ یہ زمین سیال
ہوئی اور دوسرا دن وہ آیا کہ کثیف ہو گئی طبقات الارض سے یہ امر بھی پایہ ثبوت کو پہنچ گیا ہے کہ جس
قدرزمین کے نیچے مرکز کی طرف کھودا جاوے زمین کی گرمی بہ نسبت بالائی سطح کے نیچے کو بڑھتی جاتی
ہے حتی کہ اب بھی چھتیں میل کی دوری پر ایسا گرم مادہ موجود ہے جس کی گرمی تصور سے باہر ہے اس
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸۸
زمانہ سے بہت عرصہ پہلے جب اس کا بالائی حصہ کثیف ہونا شروع ہوا تھا ایک دن اس ہماری
آرام گاہ پر وہ گزرا تھا کہ اس زمین کی بالائی نہایت پتلی سطح کے نیچے اس مادہ کا آتشین سمند ر موجیں
مارتا تھا اور اس کی بالائی باریک سطح کو تو ڑتوڑ کے بڑے راکس اور بڑے بڑے حجرے قطعات باہر
نکلتے تھے اور پہاڑوں کا سلسلہ پیدا ہوتا جاتا تھا اور ظاہر ہے کہ اس وقت بڑے بڑے زلزلے اور
بھونچال ہوتے تھے۔جب بڑے بڑے پہاڑ پیدا ہو گئے۔اور زمین کا بالائی حصہ زیادہ موٹا ہو گیا
پھر تیسرا اور چوتھا دن یا تیسرا اور چوتھا وقت اس کرہ ارضی پر وہ آیا کہ نباتات، جمادات، پھل،
پھول وغیرہ اشیاء انسانی آرام اور آسائش کے سامان مہیا ہوئے۔ایک دن ان اشیا کی پیدائش کا
اور دوسرا دن ان اشیا کی ترتیب کا۔غرض دو دن پہلے اور دو دن یہ کل چار روز زمین کی درستی کے
ہوئے اسی طرح زمین کی بالائی فضا اور زمین کی سقف اور زمین کی بناء آسمان کو اللہ تعالیٰ نے دو
روز مین بنایا اور ان میں امر الہی کی وحی ہوئی اور وہ وقت آ گیا کہ انسان زمین پر آباد ہوں کیونکہ
جیسے قرآن کریم نے فرمایا ہے سَوَاءٌ لِلسَّابِلِينَ (ختم السجدة: 1) انسان کی تمام ضرورتیں اور اس
کے لئے سب مایحتاج پورا ہو گیا۔یادداشت
اس تکذیب براہین سے غالباً پہلے کا ذکر ہے میرے ایک پیارے عزیز نے مجھ سے
اسی آیت پر سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ کو قرآن میں القادِرُ یعنی قادر مطلق کہا ہے اور وہ تمام زمین
اور آسمان کو ایک آن میں پیدا کر سکتا ہے کیونکر مان لیا جاوے آسمان و زمین کو اس نے چھ دن
میں بنایا ہو۔اس وقت ایک جوار کا کھیت ہمارے سامنے لہلہا رہا تھا۔میں نے تھوڑی دیر سکوت
کر کے پوچھا۔اس کھیت کا دانہ کب تک تیار ہو کر کھانے کے قابل ہوگا۔اس عزیز نے جواب
دیا کئی مہینے کے بعد پک کر کھانے قابل ہوگا۔تب میں نے کہا اس کے دانہ کو کون بناوے گا ؟ اس
نے جواب دیا وہی جسے القادِرُ قادر مطلق سرب شکتی مان جگد یشر کہتے ہیں میں نے کہا وہ ایک
تصدیق براہین احمدیہ
۱۸۹
ن میں سب کچھ پیدا کر سکتا ہے کیونکر مانا جاوے کہ وہی ایسی قدرت والا دانوں کے بنانے
میں اتنی دیر کرے تب اس عزیز نے کہا صاحب یہ اس کی خواہش۔اچھا اس کی مرضی ہے اور
ساتھ ہی ہنس دیا اور کہا کہ جواب ہو گیا۔مکذب کی دلیل جو صفحہ نمبر ۶۹ میں ہے اور جو آپ نے
اس آیت کے مقابلہ میں
لکھی ہے۔ہرن ( زر) گربہ ( کار معدن ) سمورتنا ( ہوتا ہوا ) گرئے (اول) بھونسی ( تمام عالم ) جات ( کے جو
ہوا) پتی (غالب) ریک (ایک) آاسیت ( ہوتا ہوا) سدا د ہار ( قیوم ) پرتھوی (زمین ) آنگ دیا
(آسمان) موتے مان (یہی نشان ہیں ) کسمئے (ایسے دروپ) دیوائی ( پر کاش والوکو ) ہو دیکھا ( ہون کر کے )
و دھیم ( قربانی کرتے ہیں )
تکذیب کے صفحہ نمبر اے میں اثبات وجود صانع پر چھٹی قرآنی دلیل دیکھی ہے۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ (الكهف :) اور اس
کو دلیل اثبات صانع سمجھ کر اس پر یہ پانچ اعتراض کئے ہیں۔ایک ہے۔(۱) عرب والے اللہ کو پہلے ہی مانتے تھے اور صدق دل سے جانتے تھے کہ خدا
(۲) محمد صاحب کے باپ کا نام عبد اللہ تھا۔حالانکہ مکہ کے مندر کا پوجاری تھا۔پھر اس
میں ( آیت قرآنیہ ) کوئی نئی تعلیم ظاہر نہیں ہوئی“۔اور پھر آیہ ذیل
إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ يَدَ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ (الفتح: (۱) کو اعتراضات کا
نشانہ بنانے کے لئے کلام کو اس طرح پر طول دیا ہے۔(۳) '' یہاں پر محمد صاحب کے ہاتھ کو قرآن خدا کا ہاتھ بتلاتا ہے اور اس سے ہاتھ ملانا
خدا سے ہاتھ ملانا جتلایا گیا ہے کیا یہی تو حید کی تعلیم ہے“۔لے تو کہ سوا اس کے اور کچھ نہیں کہ میں تم سا ایک بشر ہوں میری طرف وحی ہوتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔
تصدیق براہین احمد به
۱۹۰
(۴) ” غالب یقین ہوتا ہے کہ خدا کی طرف جھکاتے جھکاتے آخری وقت میں حضرت
کو خدا بننے کا خیال آ گیا تھا۔اور بہت شخصوں کو اپنی عبادت کی طرف بھی رجوع کرانے لگے تھے۔اس کی تصدیق اس خطبہ سے ہوتی ہے جو بر وقت وفات ان کے حضرت عمرؓ نے پڑھا تھا۔( دیکھو
محمد صاحب کی زندگی کے حالات)
(۵) یہ ہمہ اوست کی تعلیم ہے۔یا خود پرستی اور مشرکانہ ہدایت ہے۔غرض یہ پانچ اعتراض ہیں جن کو میں نے خلاصہ بیان کر دیا ہے اور میں نے آسانی کے
لئے ان پر نمبر لگا دیئے ہیں۔مصدق۔مکذب کا پہلا دعوئی ہے۔عرب والے صدق دل سے جانتے تھے کہ اللہ ایک
ہے۔اس ادعا سے بڑھ کر جھوٹا اور بے بنیاد دعوئی اور کیا ہو سکتا ہے؟ الہ کے معنی معبود کے ہیں۔اور تمام خواندہ دنیا سے مخفی نہیں کہ عرب میں کیسی خطرناک بت پرستی تھی۔اس امر کے ثابت کرنے
اور اس پر شہادتیں لانے کے لئے وقت کو صرف کرنا اور ایک مسلم الثبوت امر کو پھر معرض اثبات
میں لانا محض تحصیل حاصل ہے۔یہ تاریخی واقعہ ہے کہ عرب کے لوگوں نے اسی توحید کے مسئلہ پر
صحابہ کرام کو ایسے دکھ دیئے کہ ان کو بمجبوری وطن چھوڑ حبشہ کو بھا گنا پڑا احضور علیہ السلام بھی
آخر مشرکوں کی شرارت سے مدینہ طیبہ کو چل دیئے۔سمیہ عمار بن یاسر کی والدہ کو اسی توحید کی دشمنی
پر دکھ دیا کہ اس کی شرمگاہ میں برچھی مار کر گلے سے نکالی اس طرح کے ظلم کا ظالم اور ایسی
شرمناک کارروائی کا مرتکب وہی کمبخت علیہ اللعیۃ (ابو جہل ) تھا جسے مکذب براہین تکذیب میں
ابوالحکم علیہ الرحمۃ کر کے لکھتا ہے !!! اس بھائی چارے کے قربان جائیے ! سچ ہے الْكُفْرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ
سیاه اندرونی دیکھئے کہ حق کے دشمن سے کیسی ہمدردی ظاہر کی جاتی ہے۔مشرکین مکہ کے اعتقاد کو ایک
جگہ قرآن بیان کرتا ہے ذرہ غور سے سنو۔مشتے نمونہ خروارے۔ایک دو آیتیں سناتا ہوں تو کہ
ناظرین کو پتہ لگے کہ مکذب کے کلام میں کہاں تک سچائی پائی جاتی ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۹۱
وَعَجِبُوا أَنْ جَاءَهُمْ مُنْذِرُ مِنْهُمْ وَقَالَ الْكَفِرُونَ هَذَا سُحِرٌ كَذَّابٌ
اجَعَلَ الْأَلِهَةَ الْهَا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ عُجَاب وَانْطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ
آنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَى الهَتِكُمْ إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ يُرَادُ مَا سَمِعْنَا بِهَذَا
فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هَذَا إِلَّا اخْتِلَاقُ (ص: ۵تا۸)
اور ایک جگہ آیا ہے
وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَّا إِلَّا الدَّهْرُ ۚ وَمَا
لَهُمُ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمُ إِلَّا يَظُنُّونَ (الجاثية :۲۵)
لات ، عزی اور منات وغیرہ کی پرستش کا تو مکذب کو بھی انکار نہیں ہوگا کیونکہ مکذب نے
تکذیب کے صفحہ نمبر ۷۵ میں ایک نوٹ لکھا ہے جس کی پہلی سطریہ ہے۔یہ خبر چاروں طرف مشہور ہوگئی کہ اب بت پرستوں کے ساتھ محمد صاحب نے صلح کرلی“
اس تقریر سے صاف واضح ہوتا ہے کہ اس وقت عام عرب مشرک بت پرست تھے۔پس
مکذب کا کہنا کہ عرب صدق دل سے جانتے تھے خدا ایک ہے۔کذب ثابت ہوا۔دوسرا۔دوسرا دعوی مکذب کا یہ ہے کہ حضور علیہ السلام کے والد کا نام عبداللہ تھا حالانکہ وہ
مکہ کا پوجاری تھا۔اول عبد اللہ آپ کے والد کو مکہ کا پوجاری کہنا دعویٰ بے دلیل ہے۔دوم ایسا نام
رکھنے سے کیونکر واضح ہوا کہ عرب والے اللہ تعالیٰ خَالِقُ الْأَرْضِ وَالسَّمَوَات کے سوا کسی کو اللہ کی
مخلوق میں سے اللہ نہیں جانتے تھے؟ اور نیز یہ کہ عامہ عرب مشرک نہ تھے اور موجودات کی پوجا نہیں
کرتے تھے۔اگر اس نام سے خواہ خواہ توحید کے ثبوت وجود کو مان لیں تو اتنا ثابت ہوگا کہ آپ کا
دادا بت پرست اور مشرک نہ ہو۔خواہ مخواہ کا لفظ میں نے اس لئے بولا ہے کہ بت پرست مشرک تو
لے اور وہ حیران ہوئے کہ انہی میں سے ان کے پاس ایک ڈرانے والا آیا اور ان منکروں نے کہا۔یہ جھوٹا جادوگر ہے۔دیکھو
اس نے متعدد معبودوں کو ایک ہی معبود بنا ڈالا۔یہ تو اچنبھے کی بات ہے۔اور ان کے سردار یہ کہتے ہوئے (انہیں) چلے کہ چلو
اپنے معبودوں پر پکے رہو۔کیونکہ یہ ایک بات ہے جس کا منشا کچھ اور ہے ہم نے پچھلے دین میں یہ بات نہیں سنی یہ تو کچھ گھڑت
سی معلوم ہوتی ہے۔ے اور وہ کہتے ہیں ہماری دنیا کی زندگی ہے ( یہیں) ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور زمانہ ہی ہمیں ہلاک کرتا ہے انہیں اس
بات
کا کچھ بھی علم نہیں وہ تو بس انکلیں دوڑاتے ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۱۹۲
اس لئے مشرک کہلاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پاک کے سوا اور مخلوق کی بھی پرستش کرتے ہیں وہ
بالکل اللہ تعالیٰ کے منکر یا اس کی پرستش کے منکر نہیں ہوا کرتے حق پرستی کے ساتھ بت پرستی بھی
کرتے ہیں ان کی عبودیت خالصہ عبودیت نہیں ہوتی۔معبودیت کی صفت میں باری تعالیٰ کو یکتا نہیں
رکھتے خدا کو بھی معبود جانتے ہیں اور اپنے بتوں
کو بھی معبود بناتے ہیں اسی واسطے مشرک کہلاتے
ہیں۔مثلاً ہم لوگ عامہ ہنود کو اس واسطے مشرک کہتے ہیں کہ وہ باری تعالیٰ کو بھی معبود جانتے ہیں۔اور
سری کرشن چندر۔اور سری رامچند رجی گنیش جی وغیرہ وغیرہ کی بھی پرستش کرتے ہیں۔اور دیانندی
آریہ کو اس لئے یقیناً مشرک سمجھتے ہیں کہ وہ باری تعالیٰ کو غیر مخلوق مانتے ہیں اور اسی صفت میں ارواح
اور ارواح کے گن کرم اور سبھاؤ یعنی ارواح کے خواص افعال عادات کو بھی غیر مخلوق اعتقاد کرتے
ہیں پر مانو اور ان کے گن کرم اور سبھاؤ کو بھی غیر مخلوق بتاتے ہیں !!! اور زمانہ کو بھی غیر مخلوق کہتے ہیں۔باری تعالی دیانندیوں کے نزدیک مطلق انو ہم نہیں بلکہ اور اشیا بھی اس کی اس صفت میں شریک
ہیں۔تَعَالَى شَأْنُهُ عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا - بِنَاءً عَلى هذا۔دیانندی آریہ مشرک ہیں اور پکے
مشرک ہیں۔یادر ہے مسلمان جنت دوزخ ارواح وغیرہ کو اُن معنی پر ابدی نہیں کہتے جن پر باری
تعالیٰ کو ابدی کہتے ہیں۔مسلمان قوم کے نزدیک ان اشیا کا وجود ممکن اور باری تعالیٰ کا وجود
واجب ہے۔ان اشیا کا وجود باری تعالیٰ کی عطا اور اس کا ایجاد اور اس کی خلق ہے باری تعالیٰ کا
وجود کسی کا عطیہ نہیں کسی کا ایجاد نہیں کسی کی مخلوق نہیں ان اشیاء کا وجود اسلام کے نزدیک وجود
اور بقا دونوں میں جناب باری تعالیٰ کا محتاج اور باری تعالیٰ مِنْ كُلِّ الْوُجُوه غنی ہے۔وَاللهُ
الْغَنِيُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ (محمد: ۳۹) قرآن کریم کی آیت ہے۔غرض حضور کے والد ماجد کا عبداللہ
نام رکھنے سے گو حضور کے مشن اور صداقت کی عمدہ فال ہے مگر اس سے یہ ثابت نہیں ہوسکتا کہ عرب
لوگ بت پرست اور مشرک نہ تھے! ہم یہاں ہندوستان یا آریہ ورت میں دیکھتے ہیں بعضے ہندی،
آریہ ورتی اپنے بچوں کا نام ہری داس، برائن داس ، رام داس رکھتے ہیں اور شرک بھی کرتے ہیں بلکہ
ا لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ (الاخلاص : ٤) - لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری:۱۲)