انٹروڈکشن

تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 17

تصدیق براہین احمدیہ
۱۹۳
مسلمانوں میں ایک گھرانے کے آدمیوں کو دیکھتے ہیں۔ایک کا نام عبد اللہ ہے دوسرے کا نام
عبدالرسول۔تیسرے کا نام فضل الرحمن۔اور پھر چوتھے کا نام کرامت حسین فَاِنَّا لِلَّهِ عَلَى
حَالَةِ الْإِسْلَامِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ایک مسلمان اللہ دتا ہے تو اس کے دوسرے بھائی کا نام
نعوذ باللہ منہا پیراں دتا ہے۔تیسرا دعوی مکذب کا یہ ہے کہ آیت يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِم (الفتح : 1) میں حضور علیہ السلام نے
فرمایا ہے۔میرا ہاتھ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ہے۔خاکسار کہتا ہے۔یہ دعوی مکذب کا بالکل افترا اور بہتان
ہے۔قرآن شریف کی کسی آیت میں ہرگز ہرگز ، ہرگز موجود نہیں کہ سید نا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہو کہ میرا ہاتھ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ہے۔كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ
اِنْ تَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا (الكهف : ۲) جس آیت سے یہ استدلال کیا ہے۔اس کے معنی صاف ہاں
بالکل صاف ہیں کیونکہ ید اللہ کے معنی عربی زبان میں (۱) ید الله یعنی انعامه تعالى (۲)يد الله
یعنی نصرته تعالى (۳) يَدُ اللهِ صِفَةٌ مِنْ صِفَاتِهِ تَعَالَى الَّذِى لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ - (الشوری:۱۲)
جیسے میرا اعتقاد ہے ان محاورات پر آیہ شریفہ کے معنے ہوئے۔(1) يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ اللہ تعالیٰ کا انعام ان لوگوں کے انعامات کے اوپر ہے۔(۲) اللہ تعالیٰ کی نصرت اس کی امداد ان لوگوں پر ان لوگوں کی نصرت اور امداد سے اوپر ہے۔(۳) اللہ تعالیٰ بے مثل کی صفت ید۔ان لوگوں کی صفت ید کے اوپر ہے۔حیرانی کی بات
ہے کہ اس میں اشکال ہی کیا ہے !ہاں اگر یوں ہوتا کہ يَدِى وَهِيَ يَدَ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمُ تو کسی قدر
اعتراض کا موقع ہوتا۔ہم اس آیت اور پہلی آیہ کی تشریح آگے کریں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ
چوتھا اعتراض۔اور دعوی یہ کیا ہے ”آخری وقت میں حضور کو خدا بننے کا خیال آیا“۔خاکسار کہتا ہے تمام دنیا میں توحید کے واعظ آئے اور انہوں نے اپنی قوم کو شرک سے روکا۔تو حید الوہیت کی طرف بلایا آخر کچھ زمانہ کے بعد وہی ہادی معبود بنائے گئے۔دور نہ جاؤ صرف
حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کی حالت پر غور کر لو کہ اس خا کی نہاد انسان کو کیسا آسمان پر اٹھایا گیا۔

تصدیق براہین احمدیہ
۱۹۴
ہادی اسلام نے تمام انبیاء ورسل کے وعظ کی اس طرح تکمیل فرمائی کہ اپنی عبودیت کے اقرار و اعتقاد
کو توحید کے اقرار و اعتقاد کی جز ولازم کر دیا کہ کہیں آپ کی قوم بھی امم سابقہ کی طرح آپ کو خدا
اور معبود نہ بنالے اس احتیاط اور حزم کی یہ برکت اور یہ اثر ہے کہ قوم کی قوم شرک میں گرفتار ہونے
سے محفوظ رہی اَشهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُولُه - سبحان اللہ کیا حکمت
ہے کہ آپ
کی قبر مکہ معظمہ سے بہت دور بنائی گئی تو کہ مکہ معظمہ کی طرف سجدہ کرتے وقت اس قسم کا
ممکن احتمال بھی نہ رہے کہ ساجدین کا قبلہ توجہ وہ قبر ہے۔آثار صحیحہ سے ثابت ہو چکا ہے کہ آپ کی
وفات کے بعد صحابہ جب سفر سے واپس آتے تو سیدھے مسجد نبوی میں جا کر دوگانہ ادا کرتے۔مرقد
مبارک کی جانب کوئی بھی رخ توجہ نہ لاتا۔افسوس اس پر بھی معترضین کا یہ حوصلہ ہے۔خدا وند تعالیٰ
ہدایت کرے آپ نے عین وفات کے وقت فرمایا۔قاتل الله اليهود والنصارى اتخذ وا قبور
انبيائهم مساجد اور وصیت کی۔ولا تجعلوا قبری و ثنا يعبد۔اشتد غضب الله على قوم
اتخذوا قبور انبيائهم مساجد اور سنو! عن جبير بن مطعم قال اتى النبي رسول الله
صلى الله عليه وسلم اعرابي فقال جهدت الانفس وضاع العيال و نهكت الاموال
و هلكت الانعام فاستسق الله لنا فانا نستشفع بك على الله نستشفع بالله عليك فقال
النبي صلى الله عليه وسلم سبحان الله ! سبحان الله ! فما زال يسبح حتى عرف في وجوه
اصحابه ثم قال ويحك انه لا تستشفع بالله على احد شان الله اعظم من ذالک۔ایک دفعہ
لے یہود و نصاری پر خدا لعنت کرے انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا۔اور میری قبر کو بت نہ بناتا جوپو جا جاوے اللہ کا غضب امنڈ آیا ان لوگوں پر جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو جدہ گا ہیں بنالیا۔ے جبیر بن مطعم روایت کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا۔جانوں پر آفت بنی ہوئی ہے۔بال بچے تلف ہو گئے ہیں۔مال تباہ ہو گئے مویشی ہلاکت پر آگئے آپ اللہ تعالیٰ سے ہمارے
واسطے پانی مانگیے ہم آپ کو اللہ کے پاس سفارشی لے جاتے ہیں اور اللہ کو آپ کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے
جواب میں کہا سبحان اللہ سبحان اللہ اور بار بار سبحان اللہ پڑھتے۔( جیسے اس کے کلام سے سخت بے زار اور مضطرب ہو گئے ہیں )
پھر فرمایا بھولے آدمی اللہ کو کسی کے پاس سفارشی نہیں لے جایا کرتے اللہ تعالیٰ کی شان اس سے بہت بڑی ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۱۹۵
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد برکت مہد میں ایک خطیب نے اثنائے خطبہ میں من يطع الله
ورسوله فقد رشد و اهتدی کے بعد یہ کہا۔ومن يعصهما۔اس پر آپ نے فرمایا بس
الخـطـيـب انـتـ و عن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لا تطروني كما
اطرت النصارى ابن مريم فانما انا عبده - فقولوا عبد الله و رسوله متفق عليه سجده کرنے
کرانے کی بابت سن لو۔کیا لطیف واقعہ گزرا ہے۔عن قیس بن سعد قال اتيت الحيرة فرايتهم
يسجدون لمرزبان لهم فقلت لرسول الله صلى الله عليه وسلم احق ان يسجد له، فاتيت
رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت اني اتيت الحيرة فرايتهم يسجدون لمرزبان لهم
فانت احق بان يسجد لك، فقال لى ارايت لو مررت بقبرى أكنت تسجد له، فقلت لا
فقال: لا تفعلوا - ( مشکوۃ شریف صفح نمبر ۲۷۴۰ کتاب النکاح۔باب عشرۃ النساء - الفصل الثالث )
ہمہ اوست کے مسئلہ پر ایک آیت بھی نص صریح الدلال ہی نہیں یہ دیگر بات ہے یہ دیگر بات
ہے کہ خود غرض لوگوں نے اپنے مدعا کے اثبات کے لئے قرآن کریم سے اس پر استدلال کیا
ہے۔میں نے یہ دو آیتیں قائلین وحدۃ الوجود سے استدلال میں سنی ہیں۔اول وَفِي أَنْفُسِكُمْ
أَفَلَا تُبْصِرُونَ (الذاریات: ۲۲)۔مگر جب اس آیت کا ماقبل ان سے دریافت کیا جاوے تو حیران رہ
جاتے ہیں۔اس کا ماقبل یہ ہے وَفِي الْأَرْضِ لیتُ لِلْمُوقِنِينَ (النزاريات:۲۱)۔بات نہایت صاف
ہے کہ اس زمین میں اس موجودات میں یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔اور جب تم اس سیر
قیس بن سعد کہتے ہیں کہ میں حیرہ میں جو گیا وہاں کے لوگوں کو دیکھا کہ اپنے حاکم کو سجدہ کرتے ہیں میں نے اپنے دل
میں کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تو اور بھی زیادہ حق ہے کہ انہیں سجدہ کیا جاوے۔میں نے آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ
میں نے حیرہ میں ایسا دیکھا کہ وہاں کے لوگ اپنے حاکم کو سجدہ کرتے ہیں آپ تو زیادہ تر حق دار نہیں کہ آپ کو سجدہ کیا جاوے
آپ نے فرمایا اچھا تو اگر تجھے میری قبر پر سے گزرنے کا اتفاق کبھی ہوا تو تو کیا اسے سجدہ کرے گا۔تو میں نے کہا نہیں۔اس
پر آپ نے فرمایا: ہاں، خبر دا رایسا مت کیجیئو۔ہیں۔نوٹ: دنیا میں یہ عام مرض پھیلا ہوا ہے کہ متکلم یا قائل کی ذاتی وجاہت اس کی معروف شہرت اس کی مسلم الثبوت سیرت اور
اس کی معہود اصطلاح و مراد کے خلاف اس کے کلام کا مطلب لیا جاتا ہے۔اور بڑے بڑے اہم مقاصد یا اعتراضات کا مبنی اس کو
قرار دیا جاتا ہے۔یہ ایک مغالطہ ہے جس نے تحقیق حق کے رستہ میں اہل چٹان کا کام دیا ہے۔اب اسلام اور صاحب اسلام کا منشا مشن
عیسائیوں کے مسئلہ تثلیث و کفارہ کی طرح چیستان لانخیل کا ہم پہلو نہیں رہا قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ (البقرة: ۲۵۷)

۱۹۶
تصدیق براہین احمدیہ
بیرونی سے فارغ ہو جاؤ تو پھر اپنے نفوس میں مطالعہ کروند بر کرو۔دوسری آیت شریف هُوَ الْأَوَّلُ
وَالْآخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ (الحدید: ۴ مگر جب ان سے دریافت کیا گیا کہ جس چیز کے اول
و آخر وہ ہو وہ چیز آپ کیا ہوئی ؟ اور جس چیز کا ظاہر و باطن وہ ہوا وہ خود کیا ہوئی ؟ تو عوام مدعیان
وحدة الوجود ساکت رہ جاتے ہیں۔ہاں البتہ وید میں مسئلہ وحدۃ وجود کی بنیاد مستحکم رکھی گئی ہے۔اس
لئے کہ آریہ ورت میں وحدۃ وجود کے مسئلہ کو ویدانت کہتے ہیں۔اور خود یہ لفظ ہی ظاہر کئے دیتا ہے
کہ اس کی اصل کہاں سے ہے۔اور حضرت میرزا صاحب کے شحنہ حق اور سرمہ چشم کے جواب میں
ایک میرٹھ کے آریہ صاحب جو چھاؤنی نصیر آباد ضلع اجمیر کی عدالت کے سرشتہ دار ہیں۔اپنی کتاب
تنقیہ میں فرماتے ہیں۔وہی پر آتما اپنی اچھا سے بہ روپ ہو گیا یعنی رب شکلوں میں ظاہر ہوا۔یہ
بقیہ حاشیہ نہ نہایت واضح اور صاف
راہ ہے
اور پہلا اور ایک ہی مذہب ہے جس کے بانی کو اپنی صداقت اپنی کامیابی کا کامل تیقن
اور علی بصیرت اذعان ہے کہ دن رات میں پانچ بار علی رؤوس الاشہاد بلند مناروں پر اس مذہب کے اصول کی ندا کی جاتی ہے۔اللہ اللہ ،
کوئی جو یائے حق سلیم القلب ہے کہ اس ایک دلیل سے اس کامل بادی کا صادق پیر و بن جائے؟ فرقان حمید نے خلق وخالق،
ممکن و واجب، فانی و باقی میں امتیاز و تفرقے کی نسبت پردہ برنداز گفتگوئیں کی ہیں۔جناب نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث
سے جو آپ کی عملی لائف کا سچا حقیقت نما دستور العمل ہے ہرگز کوئی ایم یا صراحت بھی ایسے لغو خیالات ( ہمہ اوست یا ہمہ از واست
وغیرہ) کے متعلق پائی نہیں جاتی۔صدرامت اور ائمہ سلف کے کسی قول اور فعل سے کوئی دلیل لائی نہیں جاسکتی۔پس یہ کافی ثبوت
ہے کہ نفس اسلام اور اس کے صادق اتباع ایسے خلاف عقل عقائد و تعلیمات سے بری ہیں۔ایک شخص جس نے اعلائے کلمتہ اللہ
میں توحید کا نور عالم میں پھیلانے کو اپنی اور اپنے پیروؤں کی جانیں کھپادیں۔وہ شخص جو قدم قدم پر اپنے بندہ ہونے اور عاجز بندہ الہی
ہونے کے ثبوت دیتا ہے۔وہ جو مشرک اور کافر کو تیغ بے دریغ کا عرضہ بنانے سے تذبذب نہیں کرتا جس نے ایک عالم سے قولاً وفعلاً
غیر اللہ کے آثار مٹاڈالے۔مظاہر شرک و بدعت کو جڑ سے اکھاڑ دیا جس کے ادنیٰ سے ادنی خادم نے سومنات کے ایسے شرک گڑھ کو
حرف غلط کی طرح صفحہء عالم سے حک کر دیا۔ایسے مقدس وجود کی نسبت یہ کہا جاوے کہ اس نے شرک کی تعلیم دی یا ویدانتی مسئلہ کی
بنیاد ڈالی سراسر افترا ہے۔یوروپ کے سخت سے سخت دشمن بھی جنہوں نے اسلام پر لکھا ہے اس امر کا اعتراف کرنے سے پہلوتہی
نہیں کرتے کہ اسلام ہی ایک ایسا مذ ہب ہے جس نے دنیا میں توحید کو شائع کیا۔ڈریپر صاحب لکھتے ہیں مسیحی مذہب نے گو کافی
طور پر ثابت کر دیا تھا کہ وہ حکومت وسلطنت کے انتظام کے لئے کفیل ہو سکتا ہے مگرکس پر بھی اپنے حریف ( شرک و کفر) کے
استیصال کے لئے قومی نہ تھا بنا بریں غیر مذہب کے ساتھ اس کے مجاہدہ کا نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں کے اصول خلط ملط ہو گئے۔اس مادہ
میں عیسویت و اسلام میں تناسب نہیں جس (اسلام) نے اپنے مخالف و حریف کو بکلی معدوم کر دیا اور بلا اختلاط غیرے فقط اپنے
ہی اصول کو شائع کیا۔( تاریخ منازعت مابین مذہب و علم دیا ندیوں کے یہ اعتراضات اسلام کی شوکت اور قرآن کی صداقت
مٹانے سے رہے۔وہ ان باتوں سے اپنی ہی دانش و بینش کی ہنسی اڑا رہے ہیں۔اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُهُمْ فِي
طغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ (البقرة: ۱۲)۔صاحبان بصیرت سمجھتے ہیں کہ ایسی خردہ گیریوں سے ان کا منشا کیا ہے۔حقیقت میں فرعون کی طرح
جناب موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ میں دل ہی دل میں شکست کھا گئے ہیں مگر اب ظاہر میں نمودی رسیوں کے سانپوں سے حق تعالیٰ
کے قدوس کا سامنا کیا چاہتے ہیں۔سوانجام وہی ہوگا جو الیسوں کا ہوا کیا ہے۔(عبدالکریم)

۱۹۷
تصدیق براہین احمدیہ
تیترے اپنیشد کا بچن ہے۔انتھی تنقیہ نمبرے۔پھر صفحہ نمبر ۸ میں کہا ہے۔اس تمام عالم مجسم کا ظہور
نمت کا رن پر کرتے یعنی علت فاعلی پر میشر سے ہے۔انتھی پھر صفحہ نمبر ۲۷ میں لکھا ہے۔یہ بھی واضح
ہو کہ ویدانتی یعنی آریوں کے فلاسفر پر میشر کو واحد الوجود مانتے ہیں یعنی جو کچھ ہے اللہ ہی اللہ ہے ماسوا
کچھ نہیں ، صفحہ نمبر ۳۰ میں لکھا ہے ارجن سرشٹی کا آد( ابتدا) اور مدہ (اوسط) اور انت (آخر) میں
ہوں۔ودیاؤں (علم) میں برہم ودیا ( عرفان البی) چر چا( تذکرہ) کرنے والوں میں یاد میں ہوں“۔مدہ کا لفظ جس کے معنی اوسط کے ہیں بہت ہی توجہ کے قابل ہے صرف پر میشر ہی یہ تمام
دنیا ہے۔جو کچھ ہو چکا ہے وہی تھا جو کچھ ہوگا وہی ہو گا ر گوید بھاگ ۲ سکت۹۰ منتر دوم ”سین اچارج
کہتے ہیں۔جو کچھ گزشتہ زمانوں میں تھا پر میشور تھا۔جو کچھ اب موجود ہے پر میشر ہے آدمیوں کے جسم
جواب موجود ہیں اور گزشتہ زمانوں میں زندہ تھے تمام پر میشور ہیں اور تھے جو کچھ آئندہ زمانوں میں
ہوگا وہ بھی پر میشر ہے۔وہ دیوتاؤں کا دیوتا ہے۔اس چیز سے جو لوگ کھاتے ہیں وہ نشو ونما پاتا ہے اور
دنیا بھی اس کے ساتھ بڑھتی ہے۔مایا کے سبب چیزیں مختلف نظر آتی ہیں۔لاکن دراصل ہر ایک شی
پر میشر ہے برہم کے تین حصہ اس دنیا سے پرے ہیں۔اس کا ایک حصہ تمام دنیا ہے یہی تمام ہے جو
اس کے ایک حصہ سے بنا ہے منتر ہ“۔پھر سنو! تنقیہ دماغ کا مصنف آریہ کیا کہتا ہے۔” بموجب
قرآن کے صرف اس قدر تو حید ہے کہ پیدا کرنے والا ایک ہے دو نہیں ہیں مگر بمقابلہ خدا کے دوسری
موجودات مخلوق کے وجود سے انکار نہیں کیا گیا۔گو اس نے ہی گھڑے پیدا کئے ہوں۔مگر اس کے
مقابلہ میں اسے علیحدہ موجود ہونا اور تا ابد موجود رہنا اہل اسلام کے یہاں ثابت ہے۔جب اسے
علیحدہ دوسری چیز کا موجود ہونا ثابت وظاہر ہے تو پھر تو حید کہاں یہ تو دوئی ہوگئی۔تنقیہ صفحہ نمبر ۲۸
اب میں ان دونوں آیات کا مطلب سناتا ہوں۔مگر بیان شروع کرنے سے قبل مختصر سی
تمہید کا لکھنا مناسب معلوم ہوتا ہے جب دو یا کئی چیز میں با ہم کسی امر میں شریک ہوتی ہیں اور کسی
امر میں مختلف ہوتی ہیں تو ظاہر ہے کہ امر مشترک کے احکام میں ان مشتر کہ اشیا کو اتحاد ہوگا۔اور جن

تصدیق براہین احمدیہ
۱۹۸
جن باتوں میں ان چیزوں کو باہمی اختلاف ہوتا ہے ان باتوں میں جو جو احکام ہوں گے ان میں
بھی اختلاف ہو گا۔مثلاً حیوانات و نباتات جسمیت اور نمو میں با ہم شریک ہیں۔مگر حیوانات
تحرک بالا راده خورد، نوش وغیرہ اوصاف میں نباتات سے ممتاز ہیں۔پس حیوانات و نباتات کو
جسمیت اور نمو کے احکام میں بھی شرکت ہو گی مگر خورد، نوش، جماع وغیرہ احکام میں حیوانات اور
نباتات میں اشتراک ہوگا بلکہ حیوانات کو ان باتوں اور ان کے احکامات میں امتیاز و خصوصیت ہو
گی۔اسی طرح انسان و حیوان کے درمیان کھانے پینے ، جماع کی خواہش میں جس قدر اشتراک
ہے اسی قدر کھانے پینے جماع کے احکام میں بھی اشتراک ہوگا۔مگر انسان ترقی سطوت جبروت
نے علوم وفنون کی تحصیل اور نئے علوم کو اپنے ابنائے جنس کے سکھلا دینے میں حیوان سے ممتاز
ہے۔ان اشیا کے احکام میں بھی حیوان سے ممتاز ہو گا۔ایسے ہی ہادی رسولوں اور عامہ آدمیوں میں
گو عام احکام بشریت کے لحاظ سے اشتراک ہوتا ہے۔رسولوں کا گروہ بخلاف اور عام آدمیوں
کے الہی ہلہم مصلح قوم ، موید من اللہ ہوتا ہے۔اس لئے عام احکام بشریت میں اگر چہ عامہ بشر سے
اشتراک رکھتے ہیں لیکن اپنی خصوصیت رسالت نبوت، اصلاح قوم کے احکام میں عامہ خلائق
سے ضرور جدا ہوتے ہیں بلاتشبیہ ایک مفتوح ملک کی رعایا کے ساتھ ایک فاتح اور حکمران گورنمنٹ
کا سپہ سالار یا مجاز حاکم اپنی گورنمنٹ کے حکم سے کوئی معاہدہ کرے اور اس رعایا کو اپنی گورنمنٹ
کے احکام سناوے تو اگر اس مفتوح رعایا کے لوگ ان معاہدات اور احکام کی تعمیل نہ کریں تو ضرور وہ
رعا یا اس گورنمنٹ کی مجرم، باغی ، غدار، نا فرمان ٹھہرے گی۔مگر وہی سپہ سالار اور گورنمنٹ کا ماتحت
حکمران اس رعایا کو کوئی اپنا ذاتی کام بتاوے اور اپنے طور پر ان رعایا میں سے کسی سے کوئی معاہدہ
کرے اور اس رعایا کا آدمی اس سپہ سالار اور اس حاکم کی بات نہ مانے یا معاہدہ کا خلاف کرے تو
شخص جو اس سپہ سالا راور گورنمنٹ کے ماتحت حکمران کے معاہدہ اورحکم کا مخالف ٹھہرا ہے گورنمنٹ
کی بغاوت کا مجرم نہ ہوگا۔کیونکہ پہلی قسم میں اس سپہ سالا راور حاکم کے احکام فاتح گورنمنٹ کے
احکام ہوا کرتے ہیں۔اور اس سپہ سالار کی زبان فاتح گورنمنٹ کی زبان اس
کی تحریر فاتح گورنمنٹ

تصدیق براہین احمدیہ
۱۹۹
کی تحریر ہوا کرتی ہے۔غور کرو۔ایک قاتل کو مجاز حاکم کے حکم سے قتل کرنے والے یا پھانسی دینے
والے کے ہاتھ اس گورنمنٹ کے ہاتھ ہوتے ہیں جس کے حکم سے قاتل کو قتل کرنے والے اور پھانسی
دینے والے نے قتل کیا اور پھانسی دیا۔در صورت دیگر وہی پھانسی دینے والا کسی اور ایسے آدمی کو جس پر
اس گورنمنٹ نے موت کا فتویٰ نہیں دیا قتل کر کے دیکھ لے کہ اس کا انجام کیا ہوتا ہے؟ پس اسی طرح
اللہ تعالیٰ کے رسول ان کی بھی دو حالتیں اور دو جہتیں ہیں۔ایک حالت و جہت میں وہ آدمی ہیں بشر
ہیں۔اور دوسری حالت ان کی رسالت و نبوۃ کی ہے۔جس کے باعث وہ رسول ہیں نبی ہیں الہی
احکام کے مظہر اور احکام رساں ہیں جس کے باعث ان کو پیغامبر کہتے ہیں پہلی حالت و جہت سے
اگر وہ حکم فرما نویں تو اس حکم کا منکر باغی منکر رسول نہ ہوگا جس کو شرعی اصطلاح میں کافر ، فاسق ، فاجر
کہتے ہیں اور دوسری حالت و جہت سے اگر کوئی ان کے حکم کو نہ مانے تو ضرور ان کے نزدیک اس پر
بغاوت، انکار کا جرم قائم ہوگا۔اور ضرور وہ کافر ، فاسق فاجر کہلا وے گا۔اس جہت سے چونکہ وہ
خداوندی احکام کے مظہر ہیں اور جس سے معاہدہ کرتے ہیں اس سے خدا کے حکم سے معاہدہ کرتے
ہیں اور معاہدہ کنندہ جو معاہدہ ان سے کرتا ہے وہ اصل میں باری تعالیٰ سے معاہدہ کرتا ہے۔پس اگر
معاہدہ کنندہ معاہدہ کے خلاف کرے تو باغی و منکر بلکہ کافر ہوگا نبی عرب محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے رسالت و نبوت کا دعویٰ کیا اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کا رسول بتایا اب ان کو جب لوگوں
نے نبی رسول مانا اور ان کے احکام کو الہی احکام یقین کیا لا محالہ آپ سے ان کا معاہدہ حقیقہ
اللہ تعالیٰ سے معاہدہ ہو گا۔ہاں جو احکام اور مشورے اس عہدہ رسالت کے علاوہ فرمانویں ان
احکام کی خلاف ورزی میں کفر و فسق نہ ہو گا صحابہ کرام آپ کے عہد سعادت مہد میں یہ تفرقہ عملاً
دکھاتے تھے۔بریرہ نام ایک غلام عورت تھی جب وہ آزاد ہوگئی وہ اپنے خاوند سے جو ایک غلام تھا
بیزار ہوگئی۔مگر اس کا شوہر اس پر فدا تھا وہ اس کی علیحدگی کو گوارا نہ کرتا تھا وہ اس پر سخت کبیدہ خاطر ہوا
اور آنجناب کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر اس امر کی شکایت کی آپ نے بریرہ سے اس کے
ساتھ مصالحت کر لینے کو ارشاد فرمایا۔بریرہ نے جواب دیا۔آپ یہ وحی سے فرماتے ہیں یا عہدہ

تصدیق براہین احمدیہ
۲۰۰
نبوت سے علاوہ بطور مشورہ کے فرماتے ہیں۔آپ نے فرمایا میں رسالت کے لحاظ سے یہ حکم نہیں
دیتا اپنی ذاتی رائے سے تجھے کہتا ہوں۔اس نے نہ مانا اور کہا مجھے اختیار حاصل ہے۔اسی طرح
إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ ۚ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ
عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّ أَحَدًا (الكهف : )۔اس آیت میں شرک سے ممانعت اور
اس امر کا بیان ہے کہ میں ایک بشر ہوں بشریت میں تمہاری مثل ہوں۔خبر دار کبھی شرک نہ کرنا مجھے
خدا نہ کہہ بیٹھنا نہ میری عبادت کرنا اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹھہرانا اور ایسا ہی ان
آیات کریمہ میں غور کرنے والا یقین کر سکتا ہے کہ اسلام کہاں تک شرک سے بیزاری
ظاہر کرتا ہے۔وَيُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ وَالْمُنْفِقْتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكْتِ الظَّاثِينَ
بِاللهِ ظَنَّ السَّوْءِ عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَلَعَنَهُمْ وَأَعَدَّ لَهُمْ
جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا
إِنَّا أَرْسَلْنَك شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا لِتُؤْمِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ
b
وَتُوَقِّرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ الله
ط
يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيْهِمْ ۚ فَمَنْ نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَى نَفْسِهِ ۚ وَمَنْ أَوْفَى بِمَا عُهَدَ
عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيْهِ أَجْرًا عَظِيمًا (الفتح: ۷ تا ۱۱)
لے اس کے سوا نہیں کہ میں تم سا ایک بشر ہوں مجھے حکم ہوتا ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔پس جو کوئی اپنے رب کی
ملاقات کا امیدوار ہے وہ عمل نیک کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بلاوے۔ے اور اللہ سزادے کا منافق مردو عورت اور مشرک مرد و عورت کو جو اللہ کی نسبت بدظنی رکھتے ہیں انہیں کے اوپر برائی کا پھیر ہے۔اور اللہ ان پر ناراض ہوا اور ان پر لعنت کی اور ان کے لئے جہنم تیار کیا اور وہ برا ٹھکانا ہے۔( یہ لوگ اپنی دولت کثرت اور قوت پر
فریفتہ نہ ہوں اور اپنے موجودہ وقت کو جس سے سزا ابھی غائب ہے سر دست آرام کا زمانہ تصور فرما کر مغرور نہ ہو جاویں۔ان کو
سزاد ینا ان کا استیصال کرنا اور عقل و فکر انسان سے باہر نا اندیشہ سامانوں کا ہلاکت کے بہم پہنچانا ہم پر کچھ دشوار نہیں ہے۔اسباب
ہمارے ہیں اور اسباب کے خالق ہم ہیں) اور آسمان و زمین کے لشکر اللہ کے قبضہ میں ہیں اور اللہ غالب حکمت والا ہے ہم نے
تجھ کو (اے نبی) شاہد مبشر نذیر بھیجا ہے ( اب ضرور ہے کہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤا سے ( رسول کو ) قوت دو
اور اس کی تعظیم کرو۔اور صبح و شام اللہ کے نام کی تقدیس کرو۔یقیناً جو لوگ مجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ سے بیعت کرتے ہیں
اللہ کاہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔اب جس نے عہد کو تو ڑ دیا وہ جان لے کہ وہ عہد شکنی کی سزا پا دے گا۔اور جس نے پورا کیا
اسے جس پر اس نے اللہ سے معاہدہ کیا ہے تو عنقریب اللہ اسے اجر عظیم دے گا۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۰۱
مکذب نے صفحہ نمبر ۷۴ تکذیب میں سورہ نجم کے حوالہ سے یہ لغو فقرہ تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلَى وَإِنَّ
شَفَاعَتَهُنَّ لَتُرتجي۔اعتراض کرنے کو لکھا ہے اسلام کے مختلف فرقے دنیا میں موجود ہیں۔سب
کے پاس قرآن ہے مگر تعجب ہے کہ کسی میں یہ موجود نہیں اور ہو کیسے قرآن کریم کی شان اس سے اعلیٰ
و ارفع ہے کہ اس مجموعہ توحید میں ایسا مشرکانہ مضمون ہو اب حقیقت میں قرآن پر کوئی اعتراض نہ رہا۔مکذب فٹ نوٹ میں۔مفصل حال اس کا معالم جلالین بیضاوی معتمد میں ذکر ہے۔“
مصدق نے ان تفاسیر کی طرف رجوع کیا۔مگر ان میں یہ لکھا پایا جو ناظرین کے عرض
خدمت ہے۔بیضاوی نے اس واہی قصہ کو کہ رسول خدا صلی
اللہ علیہ وسلم نے یہ فقرہ تِلْكَ الْغَرَانِيقُ
العلی الخ پڑھا تھا لکھ کر کہا ہے وَهُوَ مَردُودٌ عِندَ الْمُحَقِّقِینَ۔اور یہی بات معالم کے حاشیہ پر
مرقوم ہے۔تفسیر فتح البیان میں لکھا ہے۔تلك الغرانيق الخ کی نسبت یہ کہنا کہ رسول اللہ نے سورہ نجم
میں اس کو پڑھا صحیح نہیں چنانچہ وہ کہتے ہیں۔لم يـصـح شـيء مـن هـذا ولا ثبـت بوجـه مـن
الوجوه و مع عدم صحته بل بطلانه فقد دفعه المحققون بكتاب الله سبحانه۔حيث
قال الله تعالى وَلَوْ تَقَوْلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيْلِ لَاخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِيْنِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ و
قوله تعالى وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى و قوله تعالى وَلَوْلَا أَنْ تَبَّتْنَكَ لَقَدْ كِدْتَ تَرْكَنَّ إِلَيْهِمْ فنفى
المقاربة الركون فضلا عن الركون قال البزار هذا حديث لا نعلمه يروى عن النبي
صلى الله عليه و سلم باسناد متصل - قال البيهقى هذه القصة غير ثابتة من جهة النقل
ثم اخذ يتكلم ان رواة هذه القصة مطعونون فيهم-
لے اس
قسم کی کوئی بات بھی کسی وجہ سے ثابت اور صحیح نہیں ہوئی۔اگر چہ خود ہی اس کی عدم صحت اور اس کا بطلان ظاہر ہے۔مگر
محققین کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہی تو اسے رد کر رہی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اگر یہ ( نبی ) ہماری نسبت کوئی جھوٹی
بات لگا تا تو ہم اس
کا دہناہاتھ پکڑتے پھر ہم اس کی رگ حیات کو کاٹ ڈالتے۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔یہ نبی اپنی طرف سے نہیں
بولتا۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اگر ہم تجھ کو مضبوط نہ رکھتے تو تو ان کی جانب قریب تھا کہ مائل ہو جاتا۔اب یہ آیت مقاربت میلان
کی بھی نفی کرتی ہے۔چہ جائیکہ آنجناب کا میلان ان کی جانب ہوتا۔ہزار کہتے ہیں ہم نہیں جانتے کہ کسی نے اس حدیث کو متصل
اسناد سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہو۔بیہقی کہتے ہیں یہ قصہ نقل کے قانون کے لحاظ سے ثابت نہیں ہوا۔پھر بہقی نے یہ
کلام کیا ہے کہ اس قصہ کے راویوں میں طعن کیا گیا ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۰۲
قال امام الائمة ابن خزيمة ان هذه القصة من وضع الزنادقة -
(تفسير البغوى ، معالم التنزيل زير آيت الحج: ۵۳)
قال الرازي هذه القصة باطلة موضوعة لا يجوز القول بها -
(الفجر الساطع على الصحيح الجامع محمد الفضيل بن محمد ا
قال الله تعالى وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى (النجم: ۵،۴)
بسی
الفاطمي)
و قال الله تعالى سَنُقْرِيكَ فَلَا تَنْسَى ولا شك ان من جوز على الرسول تعظيم الاوثان فقد كفر
لان من المعلوم بالضرورة ان اعظم سعيه كان فى نفى الاوثان - تفسير السراج المنير سورة الحج)
قال ابن كثير في تفسيره: ان جميع الروايات فى هذا الباب اما مرسلة او منقطعة لا
تقوم الحجة بشيءٍ منها ـ ثم قال فقد عرفناك انها جميعها لا تقوم بها لحجة لانه لم يروها
احد من اهل الصحة ولا اسندها ثقة بسند صحيح او سليم متصل (فتح البيان مختصرًا)
و قال في الكبير رُوِيَ عن محمد بن اسحاق بن خزيمة انه سئل عن هذه
القصة فقال هذا وضع من الزنادقة وصنّف فيه كتابًا۔مکذب براہین صفحہ نمبر ۷۸ میں لکھتے ہیں۔اور اپنشدوں کے مخفی رکھنے میں یہ مصلحت تھی
اور اہل اسلام سے چھپانے کا یہ مطلب تھا کہ وہ تعصب و جہالت سے غیر مذہب کی کتب کو جلا دیا
امام الائمہ ابن خزیمہ کہتے ہیں کہ اس قصہ کو زندیقوں نے وضع کیا ہے۔امام رازی کہتے ہیں۔یہ قصہ جھوٹا بناوٹی ہے اس کا ماننا
نا جائز ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ نبی اپنی طرف سے کچھ نہیں بولتا یہ تو وہی کہتا ہے جو اس کے دل میں وحی کی جاتی ہے
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عنقریب ہم تجھے قرآن پڑھاتے ہیں۔پھر تو اسے فراموش نہ کرے گا جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت یہ کہنا روا ر کھے کہ آپ نے بتوں
کی تعظیم کی ایسا شخص بے شک کافر ہے۔اس لئے کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی بھاری کوشش بتوں
کا نابود کرنا تھا۔ابن کثیر اپنی تفسیر میں کہتے ہیں کہ اس باب میں جتنی
روایتیں ہیں یا تو مرسلہ ہیں یا منقطعہ ہیں اور ایسی روایتیں حجت نہیں ہوا کرتیں۔پھر امام صاحب فرماتے ہیں ہم تجھے سمجھا
چکے ہیں کہ یہ تمام روایتیں حجت پکڑنے کے قابل نہیں ہیں۔کیونکہ اہل صحت میں سے کسی نے انہیں روایت نہیں کیا۔اور نہ کسی
ثقہ نے سند صحیح یا سلیم متصل سے انہیں اسناد کیا۔اور امام صاحب تفسیر کبیر میں کہتے ہیں۔محمد بن اسحق بن خزیمہ سے روایت ہے
کہ اس سے اس قصہ کی بابت سوال کیا گیا۔اس نے جواب دیا کہ زندیقوں نے اسے گھڑا ہے اور اس نے اس بارہ میں ایک
مستقل کتاب تصنیف کی ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
کرتے تھے۔ایسا نہ ہو کہ ان ست دھرم کی کتابوں کو جلا دیں۔پھر مکذب نے صفحہ نمبر۷۹ میں اسکندریہ کے کتب خانہ کی تباہی کا ذکر کیا ہے۔کہ "فیلونس
حکیم اور فاضل اجل کی عرض پر عمر وسپہ سالا را فواج نے امیر المومنین عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ ثانی
سے اس کتب خانہ کے بارے میں ارشاد پوچھا تو خلیفہ نے لکھا فی الفور جلا دیے جاویں۔چھ مہینہ
تک
وہ حمام گرم ہوتے رہے۔انتھیٰ مختصرًا
یہ اعتراض صرف پادری صاحبان کی کاسہ لیسی کا نتیجہ ہے۔والا ناظرین غور کریں۔اوّل۔اگر اسلام کی عادات میں یہ ہوتا تو اسلام والے پھر خلیفہ عمر ا پنے عہد سعادت مہد میں یہود
اور عیسائیوں کی پاک کتابوں کو جلاتے۔کیونکہ وہی دونوں مذہب ہاں پاک کتابوں والے مذہب
لے اگر چہ اس وقت تک جبکہ اس واقعہ کی تحقیق نہ کی گئی تھی اور سیح حالات روشنی میں نہ آئے تھے۔یہ الزام مسلمانوں کو دیا جاتا
تھا مگر اب منصف مزاج اور حق پسند علماء میں ایسے لوگ بہت کم رہ گئے ہیں جو یہ نا حق الزام مسلمانوں کو دیتے ہوں اس الزام
کی وجہ زیادہ تر تعصب یا نا واقفیت پر مبنی تھی اور اس وقت بھی جب یہ الزام لگانے والے کے پاس کوئی صحیح سند موجود نہ تھی۔یعنی
اس قصہ کے بیان کرنے والے دو مورخ اس واقعہ سے ۵۸۰ برس بعد پیدا ہوئے تھے۔اور کوئی پہلی سندان کے پاس موجود نہ
تھی سینٹ کرائی سے جس نے اسکندریہ کے کتب خانہ کی تحقیق میں بہتسی کتابیں لکھی ہیں۔اس روایت کو بالکل جھوٹا ٹھہرایا
ہے۔اور معلوم ہوا ہے کہ یہ کتا بیں جولیس سیزر کی لڑائی میں جل گئی تھیں چنانچہ پلو ٹارک بھی لائف آف سیزر میں لکھتا ہے
کہ جولیس سیزر نے دشمنوں کے ہاتھ میں پڑ جانے کے خوف سے اپنے جہازوں کو آگ لگا دی اور وہی آگ بڑھتے بڑھتے
اس حد تک پہنچ گئی کہ اس نے اسکندریہ کے مشہور کتب خانہ عظیم کو بالکل جلا دیا۔ہینڈی صاحب (Haydn) نے اپنی کتاب ”ڈکشنری آف ڈیٹس ریلیٹنگ ٹو آل ایجز میں جہاں اس غلط
روایت کو درج کیا ہے وہاں اپنی تحقیقات سے یہ نوٹ لکھا ہے کہ یہ قصہ بالکل مشکوک ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول
اگر وہ کتا بیں مخالف اسلام ہیں تو جلا دینا چاہئیں“۔مسلمانوں نے تسلیم نہیں کیا۔اس قول
کو بعض نے تھیو فلس اسکندریہ کے
بشپ سے منسوب کیا ہے۔جو ۳۹۰ء میں ہوا اور بعض نے اسے کارڈنل زمنیز کے ماتھے لگایا ہے جو ۱۵۰۰ء میں تھا“۔ہمارے مشہور جوان مرد ڈاکٹر لائیٹر نے اپنی کتاب سنین الاسلام میں اس غلط روایت کی پیروی کی ہے اور افسوس
سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب موصوف کو اپنی تحقیقات میں دھوکا ہوا ہے۔ڈریپر صاحب نے مشہور کتاب میں پہلے اس
قول کو غلط راویوں سے نقل کیا ہے لیکن بعد میں جا کر اس قول کی غلطی کو تسلیم کیا ہے اور لکھا ہے کہ در حقیقت یہ کتابیں جولیس
سیزر کی لڑائی میں جل گئی تھیں۔اور اب کامل یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ یہ قول بالکل بے اصل اور محض فسانہ ہے۔اگر
رونے کے لائق ہے تو یہ سچا واقعہ ہے کہ متعصب کار ڈانل زمنیز نے اسی ہزار عربی قلمی کتا بیں گرینڈا کے میدانوں میں برباد
کرنے والی آگ کے شعلوں کے حوالے کر دی تھیں۔( دیکھو کا نفلکٹ بیٹوین سائنس اینڈ ریلیجن)۔عبدالکریم

تصدیق براہین احمدیہ
۲۰۴
اسلام کے پہلے مخاطب تھے۔پھر مجوس پر اسلام کا پورا تسلط ہوا مگر کوئی تاریخ نہیں بتاتی کہ اسلام
نے ان کی کتابیں جلائیں۔اگر یہ فعل اسلام یا خلفاء اسلام کا داب ہوتا تو اس کے ارتکاب کے
اسباب ہمیشہ اسلام میں موجود تھے اور اسلام کا کوئی مانع نہ تھا۔دوم۔اگر مذہبی وغیرہ کتابوں کا جلانا اسلامی بادشاہوں اور عوام اسلام کا کام ہوتا تو یونانی
فلسفہ، یونانی طب یونانی، یونانی علوم کے ترجمے عربی زبان میں محال ہوتے۔سیوم۔اگر کتابوں کا جلانا اسلامی لوگ اختیار کرتے تو ضرور تھا کہ مکذب براہین اپنے
ملک سے کوئی نظیر دیتے اور انہیں اسکندریہ میں سمندر پار نہ جانا پڑتا۔چہارم۔سات سو برسوں سے زیادہ اسلام نے ہندوستان میں سلطنت کی اور اس عرصہ
میں بھاگوت، رامائن، گیتا، مہابھارت اور ان کے مثل، لنگ پران ، مارکنڈی، مشہور کتا ہیں جو آج
تک مذہبی کتابیں اور مقدس پستک یقین کی جاتی ہیں کسی کے جلانے کی خبر کان میں نہیں پہنچی بلکہ ان
کتابوں میں سے بعض کے ترجمے ہوئے۔پس تعجب آتا ہے کہ ان ہندوؤں نے کیونکر سمجھ لیا کہ
مسلمان ان کی پتکوں کو جلاتے ہیں۔انصاف سے سوچو۔پنجم۔یا درکھو ہم ایک الزامی جواب دیتے ہیں۔اگر چہ الزامی جواب بعض لوگ پسند نہیں
کرتے۔مگر ہم اس لئے ایسا جواب پسند کرتے ہیں کہ اس قسم کے جواب سے راستی پسند مخاطب کا
دل خود بھی اندرونی جواب کا طالب ہوتا ہے اور حقیقی جواب ایسی حالت میں زیادہ تر موثر بنتا ہے۔اس الزامی جواب میں پہلے ہم عیسائیوں کو لیتے ہیں جو اس اعتراض کے پہلے بانی ہیں اور مکذب
براہین نے انہیں کے اخبار نور افشاں۔نمبری ۲۱، جلد ۱۲ مطبوعہ ۲۲ مئی ۱۸۸۴ء سے یہ سوال اخذ کیا
ہے اور اس وقت الزامی جواب کی خوبی پر ان کو مستی کے باب ۱۔۵۔لوقا باب ۳۷ یاد دلاتے ہیں اور
پھر عرض کرتے ہیں کہ وہ اعمال ۱۹ باب ۲۰۱۸ میں ملاحظہ فرمائیں کہ اس میں کیا لکھا ہے۔اور بہتیروں نے ان میں سے جو ایمان لائے تھے آ کے اپنے کاموں کا اقرار کیا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی