انٹروڈکشن

تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 3

تصدیق براہین احمدیہ
۲۵
تمام سلیم الفطرتوں کا اعتقاد ہے۔جب ارواح اللہ تعالیٰ کے رحم یا عدالت یا دونوں سے
بری الذمہ اور غیر مجرم ٹھہریں گے یا جب ارواح اپنے اعمال بد کی سزا الہی عدالت سے پا چکیں
گے۔تو وہ نجات پا کر اعلی درجہ کی نیکی حمد اور ثنائے الہی میں مشغول رہیں گے اور ہمیشہ فرمانبرداری
کریں گے اور چونکہ نیک اعمال کا نتیجہ ہمیشہ آرام ہی ہوتا ہے اس لئے وہ ہمیشہ کے آرام اور
سد یو کال کے آنند میں مسرور ہوں گے۔غیر محدود زمانہ میں اُن کے محدود اعمال کا نتیجہ یا ان کے غیر محدود اعمال کا ثمرہ جن کو وہ
غیر محدود زمانہ میں کرتے رہیں گے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابدی نجات بے انت سکھ ہوگا۔آپ
کے پاس کون سی دلیل ہے کہ محدود اعمال کا نتیجہ غیر محدود آرام نہیں ہوسکتا ؟ کیا فضل الہی محدود
ہے؟ غیر محدود نہیں؟ یا اس میں
کمی ہے؟ بطور آپ کے بھی میں اس مشکل کو حل کر دیتا ہوں کیونکہ
یہاں فضل کا بیان ہے۔آپ نے تکذیب کے صفحہ دوسو میں میں’اعمال محدودہ کے عوض
غیر محد و دنجات کا ملنا اسنبہو یا محال کہا ہے۔حالانکہ یہ صرف آپ کا دعوی ہے جو دلیل نہیں رکھتا
آپ نے محدود کاموں کا پھل غیر محدود ملنا اپنی عقل سے جس کو آپ نے سلیم مان رکھا ہے پسند
نہیں کیا حالانکہ روح کا تقاضا یہ نہیں۔حل اشکال یوں ہے ” نیک اعمال کا نتیجہ اللہ کے فضل سے
وہ آرام ہو گا جس کو اہل اسلام جنت اور تم لوگ خوشی کا مقام کہتے ہو۔وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِى أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُوْنَ (الزخرف:۷۳)
انسان کو بلحاظ انسانیت ضرور ہے اپنے خالق اپنے رازق اپنے محسن رحیم اور کریم مالک کی
حمد اور ثنا کرے اور اسی کے شکریہ میں مشغول رہے۔اور اس کے بعد تمام خلق سے عموماً اور ابناء جنس
سے خصوصاً پیار اور محبت کرے اور بنی نوع سے برادرانہ برتاؤ سے پیش آوے۔اور بغض و کینہ سے
پاک رہے اب قرآن کریم پر نظر کرو اس میں اہل جنت کی نسبت کیا تذکرہ ہے اور اس آرام گاہ میں
لا اور یہی وہ جنت ہے جس کے وارث اپنے اعمال کے سبب تم ہوئے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۶
پہنچنے کے بعد کیسے صلح آمیز اور با امن انجمن کا ذکر فرماتا ہے۔اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِإِيْمَانِهِمْ ۚ تَجْرِى مِنْ
تَحْتِهِمُ الْأَنْهرُ فى جَنَّتِ النَّعِيمِ دَعْوبُهُمْ فِيهَا سُبْحَنَكَ اللهُمَّ وَتَغَيَّتُهُم
فِيهَا سَلَمُ ۚ وَاخِرُ دَعْونَهُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (يونس :۱۱،۱۰)
وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا حَتَّى إِذَا جَاءُ وُهَا وَفُتِحَتْ
أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَمٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَلِدِينَ
وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَنَا وَعْدَهُ وَأَوْرَثَنَا الْأَرْضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ الْجَنَّةِ حَيْثُ
نَشَاءُ ۚ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ (الزمر: ۷۵،۷۴)
جنت میں باہمی تعلقات کیسے ہوں گے
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍ اِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُقْبِلِينَ لَا يَمَسُّهُمُ
فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِيْنَ (الحجر : ۴۹،۴۸)
مسلمانو! کیا تم اسی دنیا میں اسلام کی برکت سے اَصبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا (ال عمران :۱۰۴)
کے مخاطب نہیں ہو چکے ؟ اب تم کو کیا ہو گیا ؟ کیا بغضبه اعداء تو نہیں ہو گئے ؟ غور کرو
مَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِيْنَ کا جملہ دوام نجات کا مثبت ہے اور جس آیت کو مکذب نے
تکذیب کے صفحہ ۲۲۰ میں لکھا ہے اس کا جواب موقع پر دیں گے یہاں اتنا یا در ہے اس
السموت کا الف و لام جو آیت مَا دَامَتِ السَّموتُ وَالْاَرْضُ میں خصوصیت کے معنی
ے یقیناً جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے ان کا رب انہیں راحت کی جنتوں میں لے جاوے گا جن کے نیچے نہریں بہتی
ہوں گی۔ان کی پکاران ( جنتوں ) میں ہوگی ، اے اللہ تو قدوس ہے! اور ان کی باہمی دعا و سلام کی باتیں امن اور سلامتی ہوں
گی۔اور آخری پکار ان کی یہ ہوگی کہ اللہ رب العالمین کی حمد ہو۔جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں جنت کو گروہ گروہ میں انہیں لے چلیں گے۔جب اس کے پاس آویں گے اور اس کے
دروازے کھوتے جائیں گے جنت کے نگہبان انہیں کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم نے پاک زندگی بسر کی تو اب ہمیشہ ہمیشہ کے
لئے درآؤ۔اور وہ (بہشتی ) کہیں گے اللہ کی حمد ہے جس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیا اور اس زمین کا وارث ہمیں بنایا۔اس
جنت میں جہاں ہم چاہیں ٹھکانا بنالیں عاملوں کا اجر کیا ہی خوب ہے۔سے اُن (اہل بہشت ) کے دلوں میں کوئی ( دنیوی) بغض رہا بھی ہو گا تو ہم اسے نکال ڈالیں گے(وہاں) وہ بھائی بن کر
چوکیوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے۔وہاں انہیں کوئی دکھ درد نہ ہوگا اور نہ وہ نکالے جائیں گے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۷
دیتا ہے۔یعنی جنت کے سموات اور والسموتُ مَطویت کے الف و لام سے دنیا
کے سموات مراد ہیں جو فنا ہو جائیں گے دیکھو آیت يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ
وَالسَّمَوتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ (إبراهيم: ۴۹)
تکذیب براہین احمدیہ صفہ نمبر ۲ و ۳، قرانی کرانی پرانی۔تمام الخ
مصدق براہین۔ناصحانہ گزارش پرداز ہے۔مکذب برا مین! اپنی بے باکی کے نتائج پر جو
آپ کے دور از اخلاق کلمات ہیں سلیم کانشنس یا بے تعصب فطرت کے ساتھ یا غضب اور طمع سے
ذرہ الگ ہو کر نظر ثانی کر کے دیکھئے اور زیادہ نہیں اس وقت بقدر امکان راستی اور راستبازی کی خوبی
آپ کے مدنظر رہے۔پھر کہتا ہوں منصفانہ نگاہ سے دیکھئے قرآن کریم مناظرات اور مباحثات کے
وقت کیا پسندیدہ طرز سکھاتا ہے اور تہذیب و شرافت سے کام لینے کے فوائد کیسی حکیمانہ تدبیر سے
بیان
فرماتا ہے۔مکذب! آپ اپنی بناوٹ سے بے ریب کسی قدر معذور ہیں مگر انسانی ملکی قوی۔اللہ کریم نے آپ
کو بالکل محروم نہیں رکھا۔پس آپ پر فرض ہے کہ اُن سے بھی کام لیا کریں اللہ کریم
نے اگر چاہا۔آہستہ آہستہ بتدریج وہ قوی ہو جاویں گے۔انسانی گروہ کمزور ہے۔اس میں ایسے بھی گزرے جو ” کلوخ انداز را پاداش سنگ است
کا فتوی دے گئے۔میں ان کے کہے پر عمل کرتا تو بدلہ میں گالی گلوچ کی مجھے بھی اجازت تھی مگر
قرآن کریم نے میری دستگیری فرمائی جہاں فرمایا۔ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيُّ حَمِيمٌ وَمَا يُلَقُهَا
إِلَّا الَّذِيْنَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَهَا إِلَّا ذُو حَظِّ عَظِيمٍ (حم السجدة: ۳۶،۳۵)
غور کر وقرآن کریم کی تہذیب کیسی ہے۔ٹھوکر کھانے کے اسباب ہیں جو بغض آلود دل کی
تو بری بات کو نیک بات کے عوض میں ٹال دے۔تب جلد تیرا دشمن بھی دلی دوست ہو جاوے گا۔اس کام
کا ذمہ اٹھانا
بڑی برداشت والوں کا کام ہے۔اور اسے بڑے حظ والے اختیار کرتے ہیں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۸
راہ میں بکثرت موجود ہیں۔پر انصاف اور راستی بھی اگر کوئی مثمر برکات ہے تو حق کے لینے میں بھی
کوئی روک نہیں۔دنیا میں بہ سبب اختلاف مذاہب اور عادات کے بے شک وریب یہ مرض پھیلا ہوا ہے
کہ ایک مذہب کا پابند دوسرے مذہب والے کو برانہیں بہت ہی برا کہتا ہے اپنے مذہب اور اپنے
مذہب والوں کے سواد دوسرے مذہب اور دوسرے مذہب والوں میں کسی خوبی کا وجود تسلیم نہیں کرتا !
شدت غیظ و غضب میں غالب اشخاص ہمیشہ اپنے مقابل کو یہی کہتے ہیں تو کچھ راہ پر
نہیں، افسوس؟ کئی مسلمانوں نے بھی باہمی جھگڑوں میں بخلاف حکم قرآنی یہی طرز اختیار کر رکھا
ہے۔مگر قرآن اسلامیوں کے اعلیٰ درجہ کی مریلٹی اور وز پو سکھانے کے واسطے یہود اور عیسائیوں کے
اس بُرے برتاؤ کو بیان کرتا ہے جو ہٹ اور ضد اور جہالت کا لازمہ ہے۔کیونکہ اسلامی تعلیم کے وقت
بھی دونوں قومیں مدعی اتباع کتاب اللہ اور مدعی علوم حقہ ابتداء جناب خیر خواہ انام علیہ التحیة والسلام
کے سامنے موجود تھیں جس سے غرض یہ ہے کہ پیروان قرآن کریم بلکہ خواہشمندان راستی اور
راستبازی اُس بُری طرز سے محفوظ رہیں۔وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصُرُى عَلَى شَيْ وَقَالَتِ النَّصْرِى لَيْسَتِ الْيَهُودُ
عَلَى شَيْ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَبَ كَذلِكَ قَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (البقرة : ۱۱۴)
یہود نے کہا عیسائی کچھ راہ پر نہیں اور عیسائیوں نے کہا یہود کچھ راہ پر نہیں۔حالانکہ ممکن
ہے بلکہ واقعی یوں ہے کہ عیسائیوں میں بہت سی خوبیاں ہوں۔پس یہود کا عام طور پر یہ کہنا کہ عیسائی
کچھ راہ پر نہیں غلطی اور نا سمجھی ہے۔ایسا ہی ممکن ہے بلکہ واقعی ہے کہ یہود میں کچھ بھلائی بھی ہو۔پس
عیسائیوں کا علی العموم یوں کہہ دینا کہ یہود کچھ بھی راہ پر نہیں بڑی نا سمجھی اور بے انصافی ہے۔غرض
علی العموم کسی مذہب کو یوں کہہ دینا کہ وہ بالکل ہی بھلائی سے مبرا ہے کوئی علمی بات نہیں۔اس
لے اور یہود کہتے ہیں نصاری کچھ بھی نہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں۔یہود کچھ بھی نہیں۔حالانکہ وہ کتاب (مقدس) کو پڑھتے ہیں
نا دان ایسا ہی کہا کرتے ہیں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۲۹
واسطے قرآن اور اس کے لانے والے محسن خلق نے یہود اور نصاری کی مقدس کتابوں کو جہاں یاد کیا
بڑے انصاف اور راستبازی سے یاد کیا مدح کے الفاظ بولے۔إِنَّا أَنْزَلْنَا الشَّوْرةً فِيْهَا هُدًى وَنُوْرٌ (المائدة: ۴۵)
وَاتَيْنَهُ الْإِنجِيْلَ فِيْهِ هُدًى وَنُوْرُ (المائدة: ۴۷)
یا در ہے تمام قرآن اور صحیح احادیث میں تو ریت، انجیل اور مجوسیوں کی مقدسہ کتب کی
اہانت کا نام ونشان نہیں با اینکہ ان میں انواع و اقسام کا تبدل اور تغیر اور ایزاد ہے۔بلکہ تمام دنیا
کی مقدس کتابوں کی نسبت ایسا اشارہ بھی نہیں کیا جس کی نسبت خلاف ادب
کا وہم بھی کر سکیں۔حالانکہ اس وقت بہت سی کتابیں اور صحف دنیا میں موجود تھے جو انبیا کی طرف منسوب کئے
جاتے۔بلکہ بقول دارا شکوہ کے جس کو آپ نے صفحہ تکذیب نمبری ۷۹ میں نقل کیا ہے۔اپنشد
وید کے ضمیمہ یا اس کے خلاصے یا کسی قسم کی تفسیر ) کو بھی قرآن نے کتاب مکنون اور اس کے
چھونے والوں کو مطہرون کہا ! گو یہ قول حاشیہ کا محتاج ہے۔قرآن کریم نے تمام مذاہب کے
ان معبودوں کی دشنام دہی سے جن کو بت پرست پکارتے ہیں حکما قطعی ممانعت کر دی ہے
جہاں فرمایا ہے۔وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ (الأنعام: ١٠٩)
مکذب براہین کے ان عالی جنابوں میں سے جن کی فہرست تکذیب کے صفحہ ۲۹ میں دی
گئی ہے۔ایک نے جس کو عربیت کا دعویٰ ہے مجھے فرمایا ” قرآن کریم نے اگر گالی سے منع کیا ہے
تو تعجب ہے کہ بتوں کے توڑنے کا کیوں تاکیدی حکم کیا۔اس وقت ان کی خدمت میں کہا گیا کہ
لے ہم نے توریت اتاری اس میں ہدایت اور نور ہے۔ے ہم نے اسے انجیل دی اس میں ہدایت اور نور ہے۔سے ان کو جنہیں اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں برا مت کہو۔پھر وہ ضد اور نادانی سے اللہ کو بُرا کہیں گے۔

تصدیق براہین احمدیہ
آپ قرآن دانی کے بڑے مدعی ہیں از راہ مہربانی آیت کا نشان دیجیئے جس میں قرآن کریم نے
بتوں کے توڑنے کا تاکیدی حکم دیا ہے۔ہاں کسی تاریخی واقع کے بیان میں اگر قرآن نے کہا ہے
فلاں موحد بت پرستی کے دشمن نے اپنے یا اپنی قوم کے بت توڑے تھے تو یہ امر اور ہے اور ایک
واقع اور نفس الامر کا بیان ہے۔تکذیب صفیہ میں فرماتے ہیں ”مرزا صاحب کی کتاب (براہین احمدیہ ) میں کہیں
برہمو دھرم کو گالی گلوچ ہے۔کسی جگہ مرزا صاحب عیسائیوں کو کوس رہے ہیں۔کسی جگہ آریوں کو بُرا
بھلا بتا رہے ہیں۔برہمو اور عیسائیوں کے تو آپ وکیل نہیں۔وہ ہم سے یا مرزا جی سے نپٹ لیں گے۔اگر
مرزا صاحب نے آپ کو برابھی کہا اور بھلا بھی کہا تو خفگی کی کیا بات ہے۔برائی کے لحاظ سے برا کہنا
اور بھلائی کی جہت سے بھلا کہنا تو انصاف ہے اور منصف کا کام ہے۔برا ہی کہنا اور بھلائی و برائی
ہر دو پر برائی کا برتاؤ بے ریب بُرا ہے جو اکثر مقامات میں آپ سے ہوا۔غور کیجیئے ! آپ کے اس
شعر میں جو ذیل میں درج ہے۔( تمام ) کا لفظ کس طرح انصاف کا خون کرتا ہے۔قرانی - کرانی پرانی تمام
فتادند هر یک از بنیا د خام
اور آپ نے صفحہ ۳۶ میں کسی قوت سے کام لیا جہاں کہا ہے۔”خدائے محمد یان بے علم ،
نافہم ، دھوکہ باز، فریبی وغیرہ وغیرہ باری تعالیٰ اپنے رحم اور فضل سے تمہیں ہدایت کرے یا
سفا قلوس کے مبتلا عضو کو کاٹ ڈالے۔آمین
کیا آپ نے اور آپ کے عالی جناب اندرمن نے تہذیب سے کام نہ لینے میں کچھ کمی
فرمائی ہے؟ بالفرض اگر مرزا صاحب نے آپ کے نزدیک تہذیب کے خلاف سخت کلامی سے کام
لیا تھا تو کیا آپ مرزا صاحب کے پیرو تھے ؟ آپ کو دعویٰ ہے کہ آپ ایک کامل کتاب کے متبع ہیں !

تصدیق براہین احمدیہ
۳۱
برائی کا پیرو کیا آریہ اور سریشٹ ہوسکتا ہے؟ کیا آپ کی کامل کتاب یہ چال سکھلاتی ہے جو آپ
نے تکذیب میں برتی ہے؟ قرآنی طرز مباحثات میں جو خوبی ہے کچھ تو آگے بیان کر چکا ہوں اور
اور گزارش کرتا ہوں۔قرآن کریم منادی ، مناظرات اور جدال کے وقت حکم کرتا ہے۔ادْعُ إِلَى سَبِيْلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي
هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ
بِالْمُهْتَدِينَ (النحل: ١٣٦)
ہر ایک سلیم الفطرت ، دنیا کے معاملات کا واقف خوب جانتا ہے کہ بعض لوگ صبر سے کام
لے سکتے اور یہ بھی کہ بعض اوقات چشم پوشی ، صبر، درگز ر نقصان عظیم کا موجب ہوتی ہے۔چور، باغی اور راستہ لوٹنے والے کو اگر سزا نہ دی جاوے اور صرف رحم ہی اس پر کیا جاوے تو کتنا
نقصان ہوتا ہے۔فطری قویٰ میں انتقامی طاقت بھی سلیم الفطرت انسان کے ساتھ لازمی ہے۔پھر
اگر کوئی قوت انتقام کو ہی کام میں لاوے اور مقابلہ ہی چاہے تو اسے بھی قرآن کس طرح نیک روی
کی تعلیم کرتا ہے اور کس طرح صبر اور نرمی کی ترغیب دیتا ہے۔وَان عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ وَ لَبِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ
لِلصُّبِرِينَ - وَاصْبِرُ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ وَلَا تَحْزَنُ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ
مِّمَّا يَمْكُرُونَ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ (النحل : ۱۲۷تا۱۲۹)
فائدہ۔قرآن کی تعلیم سبحان اللہ کس حکیمانہ طرز کی ہے اور کیوں نہ ہو؟ عزیز حکیم کی
لے اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت اور اچھے وعظ سے ( لوگوں کو ) بلا اور ان سے پسندیدہ طرز سے مباحثہ کر تیرا رب انہیں
بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہک گئے اور وہ راہ پانے والوں کو بھی جانتا ہے۔ے اور اگر تم سزا دو تو اتنی جتنی تمہیں دی گئی ہے اور اگر تم صبر کرو تو صابروں کے حق میں تو وہ بہت ہی بھلا ہے۔اور تو (اے محمد )
صبر کر اور تجھے صبر دینا اللہ کا کام ہے اور ان پر غمگین نہ ہو اور ان کی بدسگالیوں سے ملول نہ ہو۔جان لے کہ اللہ ڈرنے والوں
اور نیکوکاروں کے ساتھ ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
صبر کے بیان میں بھی کہیں الصابرین میں الف ولام عہد کا لگا کر اور کہیں فَمَنْ عَفَا
وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: ۴۱) فرما کر بتا دیا کہ جس عفو میں اصلاح اور سنوار نہ ہو وہ بے جا
اور برا ہے اور جس میں اصلاح اور سنوار ہو اس پر اجر ہے اور اس کا اجر اور بدلہ پر ور دگا ر دے گا۔مکذب براہین۔”محمدی اور عیسوی معجزات اب قدر کے لائق نہیں۔شعبدہ بازی روتی ہے“
مصدق - عیسوی معجزات کے مثبت کمزور نہیں اور وہ میرے جواب کے محتاج نہیں آپ
کے مذہب میں یہی دنیا سورگ اور یہی دنیا نرگ ہے۔دنیوی عیش و آرام، نیک اعمال اور راستی کا
نتیجہ اور اسی کا ثمرہ اور اسی کا پھل ہے۔عیسوی معجزات کے قائلین کی سچائی تو بقول آپ کے
عیسائیوں کے عیش و آرام سے ظاہر ہے۔محمدی معجزات کی بابت مجھ سے سن لیجیئے۔اوّل تو خود آپ نے جو تکذیب کے صفحہ ۱۶۳ میں کئی آیات لکھ دیئے ہیں جن سے آپ
نے اپنے خیال میں ثابت کر لیا ہے کہ قرآن شریف میں محمد صاحب نے معجزات سے انکار فرمایا۔اپنی کتاب خبط نام میں اور ایسے دلائل دیئے ہیں جن سے بزعم خود ثابت کر لیا ہے کہ محمد صاحب
(صلی اللہ علیہ وسلم ) نے معجزات سے انکار فرمایا۔پس میں کہتا ہوں کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
معجزات سے انکار فرمایا تو آپ کا اعتراض کس قدر اور خوبی کا رہا! اور بطریق اولی آپ ہی کے قول
کے موافق اسلام ہر
قسم کے شعبدوں سے بری ٹھہرا۔دوم یہ عربی لفظ معجزہ قرآن کریم میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت نہیں آیا۔اگر معجزے
کے معنی شعبدہ بازی اور بھان متی کا تماشا ہے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ شعبدہ بازی کا دعویٰ
حضرت خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں نہیں فرمایا۔آپ عربی دانی کے بڑے مدعی ہیں
قرآن کریم میں کہیں دکھلائیے کہ حضرت نے شعبدہ بازی کا دعوی کیا ہو۔بلکہ صحیح احادیث کی اعلیٰ
جس نے درگزر کی اور سنور گیا تو اس کا اجر اللہ پر ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
طبقہ کی کتابوں بخاری ،مسلم اور تر ندی میں اس لفظ مجزہ کا پتہ دیجئے۔ہاں ایک صورت آپ کی تصحیح
کلام کی بن سکتی ہے۔جب ہادی اسلام نے شعبدہ بازی کا دعوئی نہ کیا اور اس کو کام میں نہ لائے
تو بے شک شعبده بازی روتی ہوگی کیونکہ قدر کے لائق نہیں رہی۔اگر قدر کے لائق ہوتی تو اسے
اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ، برگزیدوں کا سردار اور اللہ تعالیٰ کا پیارا خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ترک نہ
فرماتا۔جب انہوں نے شعبدہ بازی کو ترک فرمایا اور آپ کے کروڑوں فرمانبرداروں نے آپ کی
باعث نجات پیروی کو اختیار کر کے شعبدہ بازی کو چھوڑ دیا اور لغو جانا تو بے ریب شعبدہ بازی روئے
گی اور روتی ہے۔مگر اکثر اہل ہند اور آریاورت کا شکریہ کرے جس کی طفیل اس کو ہند میں اب تک
جگہ مل رہی ہے۔اگر انکار ہو تو آپ کا اور آپ کے بعض عالی جنابوں کا امرتسر سے تعلق ہے وہاں
بت پرست آپ کے بھائی بند اس کے لئے چندہ جمع کر رہے ہیں دیکھ لیجئے۔سوم معجزہ کے معنی عربی میں دوسرے کو عاجز کر دینے والا ہیں۔آپ لغت عرب میں
تحقیق کر لیں اور بعد تحقیق کامل اور انصاف محمدی اور عیسوی معجزات کی تصدیق کے واسطے کچھ تو
اپنی تاریخ ہند سے کام لیں اور کچھ ہمارے آثار دیکھ لیں۔میں یقین کرتا ہوں کہ آپ کو محمدی اور عیسوی معجزات یا محمد یوں کا اور عیسائیوں کے افعال
معجزہ سے ہرگز انکار نہ ہوگا۔اگر شک ہو تو حسب ہدایت وید مقدس ڈشٹ قوموں کے نکالنے کے
واسطے ذرہ شستر ( ہتھیار اٹھا کر امتحان کر لیجئے۔خوب واضح ہو جاوے گا کہ ان دونوں اہل
کتاب قوموں نے بت پرست حریفوں کو عاجز کر دینے میں کیا کیا معجزات اور کا رہائے نمایاں
دکھائے ہیں اور اب بھی ان کا مقتدر ہاتھ ویسے ہی معجزات دکھانے کو تیار ہے۔آپ تو صفحہ ۳ میں
کہہ چکے ہیں کہ آپ کو واقفیت رزم و آزرم ہے پھر دیر کیا ہے؟ یا اس وقت کا انتظار ہے جس کے
واسطے آپ چست و چالاک سرپٹ گھوڑے دوڑا رہے ہیں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۳۴
چہارم اب اثبات معجزہ لیجیئے اور جب معجزہ ثابت ہو گیا تو بھی آپ کا اعتراض اٹھ گیا۔یہاں میں نے معجزہ کے معنے خرق عادت بھی مان لئے ہیں۔مگر بغور پڑھیئے۔آپ کو تواریخ عرب
سے عیاں ہوگا کہ حضور (فداہ ابی و امی ( صلی اللہ علیہ وسلم یتیم رہ گئے تھے۔جس ملک میں آپ نے
وعظ شروع کی وہاں کی بت پرستی ایک خطرناک تھی اور وہاں جس قدر لوگ آباد تھے قریب گل اس میں
گرفتار تھے اور اس پر بھی جیسا بت پرستی کا لازمہ ہے سخت کندے ناتراش اور ضدی جاہل تھے۔عرب کے حدود و اطراف کا حال دنیا جانتی ہے مشرق میں ایک طرف یہی آپ کا آریہ
ورت تھا آپ اچھی طرح اندازہ کر سکتے ہیں کہ ان دنوں میں اس آریہ ورتا کی کیا حالت تھی اور اب
تک ہے۔مگر آئندہ امید ہے کہ جیسا اسلام کے فیض و برکت سے کسی قدر بت پرستی کی گھنونی
عادت کو چھوڑا ہے کامل موحد دیندار بھی ہو جائیں گے دوسری جانب پارسی تھے جنہوں نے سیارہ
پرستی اور یزدان اور آہرمن دو خداؤں کا ماننا ایمان سمجھ رکھا تھا۔شمال اور مغرب میں یہود اور عیسائی
تھے جن کا تذکرہ گزر چکا اگر اور مطلوب ہے تو اس کے واسطے قرآن کریم کی یہ آیت پڑھ لو جس میں
ان کی حالت کا خوب فوٹو کھینچا ہے۔المُتَرَ إِلَى الَّذِينَ أوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُوْنَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ
وَيَقُولُونَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوْا سَبِيلًا (النساء:۵۲)
اُن کے کامل نمونے ہمارے وطنی عیسائی بھائیوں کو دیکھ لو نو را فشاں میں کس زور وشور
سے تکذیب کار یو یو دیا ہے اور محض بغض و عناد کی وجہ سے کتاب والوں (اہل اسلام) کے مقابلے
میں مانی ہوئی بت پرست قوم کی ستائش میں فصاحت کو خرچ کیا ہے یہود کا بچھڑوں کی پوجا کرنا
موسی کے سامنے کا واقعہ ہے اور بعد کی بت پرستی قاضیوں کی کتاب سے جو کتب مقدسہ میں کی ایک
کتاب ہے پڑھ لیجیئے۔عیسائیوں کی بت پرستی ظاہر ہے کہ وہ حضرت
مسیح علیہ السلام جیسے خاکسار نیک
بندے کو خدا یقین کرتے ہیں۔اگر بیٹا کہتے ہیں تو اول مسیح کو خدا کا ازلی بیٹا اور خود خدا ہاں ذاتاً خدا
لے دیکھتے ہو ان کو جن کو کتاب سے بہرہ ملا وہ شیاطین اور ناپاک روحوں پر اعتقاد لارہے ہیں اور (ضد میں ) کافروں کی
نسبت کہتے ہیں کہ وہ مومنوں سے اچھی راہ پر ہیں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۳۵
سے متحد بتاتے ہیں۔دوم اس کی انسانیت کے ساتھ اس کی الوہیت کے اعتقاد اور پرستش کو ایمان
اور باعث نجات یقین کرتے ہیں۔اس سے استعانت اور نجات طلب کرتے ہیں۔کفارات
معاصی پر جو کچھ ان قوموں کا خیال ہے وہ نا گفتہ بہ ہے۔اور اس مسئلہ سے جو خطرناک نتائج پیدا
ہوتے ہیں وہ عیاں، یہ قصہ طول ہے۔اور اس وقت یہود عیسائیوں اور پارسیوں سے بحث نہیں بلکہ
تاریخی طور پر اس کا تذکرہ مطلوب ہے۔میرے مخاطب آریہ تسلیم کریں گے کہ یہ طرز عیسائیت کا
بے ریب شرک ہے گو عیسائی اس کا کچھ ہی جواب دیں۔خود عرب کیا تھے سابق میں کہہ چکا ہوں ان کے رسومات کا تذکرہ کہیں اور جگہ کروں گا۔ایسے وقت حضرت نے توحید کی وعظ شروع کی۔ایسے وقت میں توحید الوہیت اور صرف باری تعالیٰ
کے معبود برحق ہونے کی منادی اختیار کی بے شک علمی طور پر تو حید الوہیت کا وعظ کتب مقدسہ میں
موجود ہو گا یا تھا۔الا عملی حالت بالکل مفقود تھی عملاً تو اعتقاد توحید پر ظلمت کا ابر چھایا ہوا تھا۔عیسائیوں نے لوتھر کے زمانہ میں کچھ ترقی مذہب میں کی۔مگر شرک سے پاک نہ ہوئے اور
آریہ ورت میں اب تک توحید کا جو کچھ حال ہے آپ سے مخفی نہیں۔گو خدا کے فضل سے برہمو
بہت کچھ ہمارے قریب آگئے اور بت پرستی سے بیزار ہو گئے ہیں۔اور قرآنی راستی ظہور پاتی
جاتی اور اس کا اصل مطلب پورا ہوتا جاتا ہے اور امید قوی ہے کہ انشاء اللہ کچھ عرصہ کے بعد
آفتاب حق وصدق ضرور جلوہ گر ہوگا۔حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے وقت میں توحید الوہیت کی طرف بلایا
جب چاروں طرف اند ھیر مچا ہوا تھا اور کہا۔وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا (النساء :۳۷)
إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ (النساء :۴۹)
وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَللَّا بَعِيدًا (النساء : ۱۱۷)
لے اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت کرو۔ے اللہ اس کو کہ اس سے شرک کیا جاوے معاف نہ کرے گا اور اس کے سوا جسے چاہے گا معاف کر دے گا۔ے اور جس نے اللہ سے شرک کیا وہ سخت گمراہ ہوا۔

تصدیق براہین احمدیہ
۳۶
تمام ملک کے رؤساء امراء اور بت پرستی کی عادی قو میں مخالفت پر کھڑی ہو گئیں اور
سخت سخت ایذا ئیں دینی شروع کر دیں جس قدر موحد دیندار جناب رسالت مآب کے ساتھ
ہوئے ان سب کو ملک چھوڑ چھاڑ ہجرت کرنی پڑی اور جبش کو چل دیئے۔آخر نوبت با بیجا رسید کہ
خود حضور صلی
اللہ علیہ وسلم مکہ چھوڑ مدینے چل بسے۔بت پرستوں نے وہاں بھی چین نہ لینے دیا اور
استیصال کے در پے ہو گئے تب قرآن کریم میں حکم ہوا کہ جب مشرکوں نے اسلام کا استیصال چاہا تو
اہل اسلام کو بھی اپنے تحفظ پر کمر باندھنی چاہیئے۔قَاتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ الَّذِيْنَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ
اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ
(البقرة : ١٩١)
اور کسی آئندہ زمانہ میں اعتراضات کو دفع کرنے کی خاطر قرآن کریم نے صریح طور پر
مقاتلہ کی وجہ بیان فرمائی ہے جہاں فرمایا۔أَلَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَّكَثُوا اَيْمَانَهُمْ وَهَمُّوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُوْلِ وَهُمُ
بدَءُ وُكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ (التوبة: ۱۳)
آخر الہی نصرت شامل اسلام اور اہل اسلام ہوئی کہ صاحب اسلام ہی غالب رہے۔اور
آپ کے دشمنوں کی ایک نہ چلی اور آپ کی تمام پیشین گویاں فتح و نصرت کی پوری ہونے لگیں اس
نعمت کا بیان آیت ذیل میں دیکھو۔وَاذْكُرُوا إِذْ أَنْتُمْ قَلِيلٌ مُسْتَضْعَفُونَ فِي الْأَرْضِ تَخَافُونَ أَنْ يَتَخَطَفَكُمُ
النَّاسُ فَأُونَكُمْ وَأَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهِ وَرَزَقَكُمْ مِنَ الطَّيِّبَتِ لَعَلَّكُمْ
تَشْكُرُونَ (الانفال: ۲۷)
لے اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں اور زیادتی مت کرنا اللہ زیادتی کرنے والوں کو پیار نہیں کرتا۔سے تم کیوں نہیں لڑتے ایسے لوگوں سے جنہوں نے تو ڑ دیئے عہد اور قسمیں اور فکر میں رہے کہ رسول کو نکال دیں۔اور انہوں
نے تم سے پہلے چھیڑ کی۔سے اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے اور اس سرزمین ( مکہ ) میں ناچیز سمجھے جاتے تھے تمہیں ڈر تھا کہ لوگ تمہیں اچک کر لے
جائیں گے ایسے حال میں تم کو خدا نے ) جگہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری تائید کی اور عمدہ چیزیں مرحمت فرما ئیں تا کہ تم شکر کرو۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی