انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 21
تصدیق براہین احمدیہ
۲۴۱
لَبِنْ لَمْ تَنْتَهِ لَا جُمَنَّكَ وَ رحمن بھی عذاب دے اور تو شیطان کا ساتھی ہو جاوے۔ابراہیم کے
اهْجُرْنِي مَلِيًّا قَالَ سَلم باپ نے جواب دیا۔کیا تو ہمارے بتوں سے پھر گیا۔اگر تو اپنے
خیال و اعتقاد سے نہ ٹلا تو میں تجھے سنگسار کروں گا۔پس چاہیے کہ تو
عَلَيْكَ سَأَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي مجھ سے بیچ کر کہیں چلا جا۔ابراہیم نے کہا تجھے بُرے اعتقاد سے
إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًّا وَ أَعْتَزِلُكُمْ سلامتی رہے۔میری طرف سے تجھے دکھ نہ پہنچے میں تو بہر حال اپنے
وَمَا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ الله رب سے تیرے لئے معافی مانگوں گا وہ مجھ پر مہربان ہے اور تم سے
وَادْعُوا رَى عَلَى الَّا اور تمہارے بتوں سے جنہیں تم خدا کے سوا پکارتے ہو سب سے
اكُونَ بِدُعَاءِ رَبِّي شَقِيًّا فَلَنَا الگ ہوں۔اور صرف اپنے رب کو ہی پکارتا ہوں اور امید ہے کہ
اعْتَزَلَهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِنْ جس طرح تم بتوں کو پکار کر پورے کامیاب نہیں ہوتے۔یقیناً میرا
حال ایسا نہ ہو گا۔پس جب ابراہیم ان لوگوں سے اپنے بت پرست
دُونِ اللَّهِ وَهَبْنَا لَةَ إِسْحَقَ
باپ اور اپنی بت پرست قوم اور ان کے بتوں سے الگ ہوا تو اسے
وَيَعْقُوْبَ وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا اللہ تعالیٰ نے نبی بیٹا الحق جیسا اور نبی پوتا یعقوب جیسا عطا فرمایا۔وَوَهَبْنَا لَهُمْ مِنْ رَّحْمَتِنَا وَ اور ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اتنے انعامات
جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا بخشے جن کے بیان کی حاجت ہی نہیں۔کیونکہ ابراہیمی خاندان کے
(مریم: ۴۲ تا ۵۱) برکات ظاہر ہیں تمام دنیا کے لوگ ان کی مدح اور ثنا کرتے ہیں۔وَاتْلُ عَلَيْهِمُ با ابرهيم ابراہیم کی وہ خبر ان پر پڑھ سنا۔جب اس نے اپنے باپ کو اور اپنی
اذْقَالَ لَا بِنِهِ وَ قَوْمِهِ مَا قوم کو کہا کہ تم لوگ کس کی پرستش کرتے ہو۔ابراہیم کے باپ اور
تَعْبُدُونَ قَالُوانَعبُدُ أَصْنَامًا قوم نے جواب دیا کہ ہم تو بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور انہیں
فَنَظَلُّ لَهَا عَكِفِينَ قَالَ کے پاس بیٹھ رہتے ہیں ابراہیم نے کہا۔کیا یہ بت تمہاری پکار کو
هَلْ يَسْمَعُوْنَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ أَوْ سنتے ہیں؟ یا کیا تم کو نفع دیتے ہیں یا تم کو کوئی دکھ دیتے ہیں؟
يَنْفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ بت پرست لوگوں نے جواب دیا ہم بت پرستی کی دلیل تو
قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا أَباءَنَا
نہیں رکھتے۔مگر ہم نے اپنے بزرگوں کو پایا ہے کہ وہ ایسا ہی
كَذلِكَ يَفْعَلُوْنَ قَالَ
تصدیق براہین احمدیہ
انْتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ
۲۴۲
أَفَرَيْتُهُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ کرتے ہیں تب ابراہیم نے جواب میں کہا سنو ! تم بت پرستی کے
فَإِنَّهُمْ عَدُو لِي إِلَّا رَبَّ معتقد تو کہا کرتے ہو کہ جن کی پرستش ہم کرتے ہیں اگر ہم چھوڑ
الْعَلَمِيْنَ الَّذِي خَلَقَنِی فَهُوَ بیٹھیں تو شاید ہمیں دکھ دیں۔سنو ! جن لوگوں کی تم نے اور تمہارے
يَهْدِيْنِ وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي باپ دادا نے پرستش کی وہ سب کے سب مجھے بُرے لگتے ہیں۔اور
وَيَسْقِيْنِ وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ
يَشْفِينِ وَالَّذِي يُميتنى ثُمَّ اللہ تعالیٰ رب العالمین کے سوا کوئی بھی مجھے پیارا نہیں۔وہی رب
يُحْيِينِ وَالَّذِي أَطْمَعُ أَنْ جس نے مجھے پیدا کیا۔اور وہی میرا راہ نما ہے اور مجھے منزل مقصود
يَغْفِرَ لِي خَطِيئَنِي يَوْمَ الدِّينِ
رَبِّ هَبْ فِي حُكْما تک پہنچانے والا۔وہی جو مجھے کھانا دیتا ہے اور پانی پلاتا ہے۔اور
والْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ جب کبھی اپنی غلطی سے بیمار ہوتا ہوں تو فضل سے شفا بخشتا ہے۔وہی
وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ
فِي الْآخِرِينَ وَاجْعَلْنِي مِنْ جو مجھے مارے اور پھر جلا دے۔وہی جس پر مجھے امید ہے کہ بُرے
وَرَقَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ اعمال کی سزا اور نیک اعمال کی جزا کے وقت مجھے معافی دے گا۔وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ
الصَّالِينَ وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ اے میرے رب ! مجھے سمجھ عطا کر اور بھلے لوگوں کے ساتھ رکھ اور
يُبْعَثُونَ يَوْمَ لا ينفع مجھے اپنی انعام والی جنت کا وارث کر۔اور میرے باپ پر عفو کر۔مَالُ وَلَا بَنُوْنَ إِلَّا مَنْ
سَلِيمٍ
الَی اللہ بِقَلبِ سلیم وہ تو بھولا اور بہک گیا اور مجھے قیامت میں ذلیل نہ کر۔قیامت کا
وَاز لِقَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ وہ دن ہے جس میں مال اور اولاد کام نہ آوے۔مگر وہی نجات
(الشعراء: ا۷ تا ۹۱) پاوے جو اللہ تعالیٰ کے پاس سلامت والے دل کے ساتھ آیا۔مکذب۔ضرورت الہام پر دلائل قاطع کا لکھنا بعد ملاحظہ کل قرآن شریف کے ہر چند
غور وفکر سے دیکھا گیا۔کوئی ضرورت الہام قرآن کی بپا یہ گمان نہ پہنچی۔چہ جائیکہ ثبوت واطمینان
سوائے قصہ جات مذکورہ بالا کے اگر کوئی عمدہ بات قرآن شریف سے ثابت کرے جو وید مقدس
میں نہ ہوتب ہمیں بھی موقعہ کلام کا ہو۔“
مصدق۔ایک پادری نے قرآن کریم کی عدم ضرورت پر ایک رسالہ بنام عدم ضرورت قرآن
تصدیق براہین احمدیہ
۲۴۳
لکھا ہے۔یہاں مکذب براہین نے وہی مضمون اپنے مطلب پر لا ڈھالا ہے۔اس جگہ کوئی اپنا کمال
نہیں دکھایا۔رسالہ عدم ضرورت قرآن کے مصنف سے میرے ایک دوست نے با لمواجہ گفتگو میں کہا
ہے۔پادری صاحب ! دنیا میں نیک بھی گزر چکے ہیں اور بدکار بھی۔کتابوں کے مصنف بھی خدا تعالیٰ
پیدا کر چکا اور تصنیفات کو تباہ کر دینے والے عیسائی بھی جیسے ڈکلائن اینڈ فال آف رومن امپائر وغیرہ
میں اسکندریہ کے عظیم الشان کتب خانہ کی بابت مذکور ہے۔اور جیسے حواریوں کے اعمال سے ظاہر ہے
کہ پچاس ہزار کی کتابیں ان کی تعلیم سے جلا دی گئیں۔(دیکھو اعمال ۱۹ باب ۱۹) اور آریہ ورت میں بدھ
اور جینیوں نے کتابیں جلا دیں۔جیسے ستھیار تھ پر کاش طبع اول کے صفحہ نمبر ۳۱۲ میں مندرج ہے۔پادری صاحب ! برے اور بھلے سب تو ہو چکے اب اللہ تعالیٰ کو اچھے لوگوں کے پیدا کرنے
اور بروں کے خالق ہونے کی کیا ضرورت ہے۔پادری صاحب اس سوال کے جواب سے اس وقت ہی ساقط نہ تھے بلکہ آج بھی چپ
ہیں مگر میرا اس کتاب میں پادریوں کے جواب دینے کا ارادہ نہیں اور نہ میری مخاطبت کا منشا ہے کہ
اس میں ایسے جواب لکھے جاویں۔بلکہ یہاں
تو یہ تفتیش ہے کہ قرآن کریم نے اپنی ضرورت کو کس
طرح ثابت فرمایا ہے۔اس لئے مجھے یہ بیان کرنا پڑا کہ قرآن کریم اپنی وجوہ ضرورت میں کیا کچھ
بیان کرتا ہے سو ان وجوہات کو لکھتے ہیں۔مگر اس قدر کہنے سے چشم پوشی نہیں کر سکتے کہ مکذب نے
تکذیب کے صفحہ نمبر ۹۵ میں لکھا ہے۔”ہم لوگ جو تناسخ کو مانتے ہیں کسی کا الہام پانے سے محروم رہنا
اس کی شامت اعمال جانتے ہیں“۔پس ہم آریہ کو کہتے ہیں ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کسی
ایسی بد عملی میں گرفتار نہ تھے جس کی شامت کے باعث الہام سے محروم رہتے۔سوچو! اور غور کرو! قرآن کریم ہمارے سید و مولیٰ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کو
قرآن لانے والا رسول ثابت کرنے اور حضور علیہ السلام کو قرآنی ہادی بنانے پر فرماتا ہے کہ اس قسم
تصدیق براہین احمدیہ
۲۴۴
کا عہدہ رسالت و نبوت کا عطا کرنا ایک خاص شخص کی نسبت ہمارافضل ہے۔اور ظاہر ہے کہ
اللہ تعالیٰ کا فضل بے ثمر و ضائع نہیں ہوسکتا۔اس لئے کہ ہمہ قدرت ہمہ طاقت کا فضل ہے۔اگر
ایک شخص کے حال پر باری تعالیٰ کی نظر عنایت ہو اور اللہ تعالیٰ اسے معزز وممتاز ہادی اور رسول بنانا
اور اسے قرآن جیسی کتاب دینا چاہے اور پھر رسول نہ بنا سکے اور قرآن جیسی کتاب نہ دے سکے تو
کیا اللہ تعالیٰ قادر مطلق کی طاقت بے کار نہ ہوگی ؟
اس ہمارے سید ابن ابراہیم علیہم الصلوۃ والسلام کی نسبت جب آپ کے پہلے مخاطبوں
میں سے چند نا سمجھ اور نا عاقبت اندیشوں نے اس قسم کا اعتراض کیا تھا تو وہ دوگروہ تھے۔عرب کے
قدیم باشندے اور یہود، دونوں کو قرآن کریم میں اس طرح جواب دیا گیا۔اول عربوں کے سوال کو
اس طرح نقل
فرمایا ہے۔وَقَالُوْا لَوْلَا نُزِلَ هَذَا الْقُرْآنُ عَلَى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْيَتَيْنِ عَظِيمٍ (الزخرف:۳۲)
اور جواب میں فرمایا ہے آهُمْ يَقْسِمُونَ رَحْمَتَ رَبِّكَ نَحْنُ قَسَمُنَابَيْنَهُمْ فَعِيْشَتَهُمْ
فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَتٍ لِيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيًّا
وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ (الزخرف:۳۳)
اس سوال و جواب میں ایک لطیفہ غور کے قابل ہے۔اُمی ، ان پڑھ عربوں نے یہ تو نہ کہا
کہ رسول کیوں ہوا؟ اور اللہ تعالیٰ نے کیوں رسول کر کے بھیجا؟ کیونکہ آخر اتنی تو سمجھ رکھتے تھے کہ
لے اور عربوں نے کہا یہ قرآن مکہ اور طائف کے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہ اترا۔کے قرآن کا نازل ہونا قرآن کالا نے والا ہونا تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہ اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ دنیا کے گزارے میں یہی تو ہم
نے ہی تقسیم کر رکھی ہے اور بعض کو بعض پر مختلف درجوں کے فضائل دے کر عزت بخشی ہے تو کہ ایک دوسرے کے کام آویں۔بادشاہ رعایا کا خادم اور رعایا بادشاہ کی خدمتگذار۔جب ظاہری دنیا و دولت کی تقسیم ان لوگوں کی تجویزوں پر نہیں تو نبوت و
رسالت والا تو ان تمام چیزوں سے بڑھ کر ہے جس کو یہ لوگ جمع کرتے ہیں۔کیا اس رحمت و فضل کو یہ لوگ اپنے ناقص عقل پر
تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۴۵
رسولوں کا آنا ملہموں کا پیدا ہونا بے وجہ نہیں۔ضرور ان
کا بابرکت وجود برکات کا مثمر ہے۔مگر یہ کہا
کہ رسولوں کا آنا بے شک ضروری اور فضل ہے پر جن پر دنیوی فضل ہورہا ہے وہی اس روحانی فضل
کے مورد کیوں نہ ہوئے ؟ اگر امیر ہی رسول ہوتے تو بڑی کامیابی ہو جاتی۔پا در یو! آریو! کاش تم اتنی عقل رکھتے ! اور جواب سے یہ ظاہر کیا جب دنیوی ترقیات کو
دیکھتے ہو کہ بعض ترقی کے اعلیٰ درجہ پر پہنچ گئے ہیں اور بعض سخت تنزل میں گرفتار۔پس روحانی
معاملات کو دنیا کے حال پر کیوں نہیں قیاس کرتے جیسے دنیاوی عزتوں کی تقسیم الہی ارادوں اور اس
کے قدرتی اسبابوں سے ہو رہی ہے اور تمہاری عقلیں وہاں پوری حاوی نہیں ایسے ہی روحانی عزت
بھی جس کا اعلیٰ حصہ نبوت و رسالت ہے۔تمہاری غلط منطق سے کسی کو نہیں مل سکتی۔ہاں یہاں ختم
نبوت پر بحث ہو سکتی ہے۔مگر وہ دوسری بحث ہے جو عنقریب ہم خود بیان کریں گے۔(انشاء اللہ تعالیٰ )
اور یہود اور عیسائی ضرورت قرآن کے دریافت کرنے والوں
کو فرمایا۔أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا أَتْهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ أَتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ
الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَأَتَيْنَهُمْ مُلْكًا عَظِيمًا (النساء:۵۵)
عیسائی یہودی مانتے ہیں کہ ابراہیم راستباز کے ساتھ اس کی راستبازی پر وعدہ ہے کہ
اس کے گھرانے کو معزز و ممتاز کیا جاوے۔اور اس کے گھرانے سے تمام گھرانے برکت
پاویں ( پیدائش ۱۲ باب ۳) یہ وعدہ جیسا اس راستباز سے الہامی طور پر کیا گیا ویسا ہی الحمد للہ اس
کا ظہور مشاہدہ میں آ رہا ہے۔غور کرو۔آریہ اپنے گھرانے کی کتابوں کی اشاعت اور ابراہیمی
گھرانے کی تعلیمات کی اشاعت دیکھ لیں ابراہیمی تعلیمات کی اشاعت عیسائیوں کے ذریعہ
سے ہو یا اہل اسلام کے وسیلہ سے۔لے کیا ان یہود اور عیسائیوں کو اس بات پر حسد آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے عربوں میں رسول بھیجا اور اسے کتاب
دی تو انہیں
کہ تم ابراہیم کے فرزند ہو۔اب بھی تو کتاب اور حکمت اور بڑی بادشاہت ابرا ہیم ہی کی نسل کو ملی ہے کیونکہ اسماعیل
ابراہیم کا پہلوٹھا تھا اور قریش جن میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم رسول ہوئے اسی کی اولاد ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول
ہونے سے ابراہیم کی نسل والو! عہدۂ رسالت ابراہیم کے گھر سے نہیں نکلا پس تمہیں کیوں حسد آ گیا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۴۶
یہود نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے مدینہ طیبہ میں ایک داؤ کھیلا اور
حضور علیہ السلام سے لوگوں کو ہٹایا اور کہا وَلَا تُؤْمِنُوا إِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِينَكُمْ (ال عمران: ۷۴)
اس کے جواب میں قرآن فرماتا ہے۔قُلْ إِنَّ الهُدَى هُدَى اللهِ أَنْ يُولّ اَحَدٌ مِثْلَ مَا أُوتِيْتُمْ أَوْ يُحَا جُوَكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ قُلْ
إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (ال عمران: ۷۴)
غرض اللہ تعالیٰ کا وہ فضل، ارادہ علم اور قدرت جس سے وہ مخلوق کو پیدا کرتا اور عزت کے
لائقوں کو عزت دیتا ہے۔اس کی تکمیل اور اس کا پورا ہونا ایک لا بدی امر ہے۔کیونکہ اس کا کوئی مانع
نہیں۔جب سیدنا نبی عرب کو اس نے اپنے خاص فضل اور رحمت سے نبی رسول، رسولوں کا سردار
رسولوں کا خاتم بنایا اور اسے قرآن جیسی پاک کتاب دینی چاہی تو اس قادر مطلق کے فضل وارادہ کا
کون مانع ہے یہ دنیا اور دنیا کے لوگ اس کا ملک اور ملک ہے۔اور اللہ تعالیٰ اپنے ملک کی رعایا پر
مختلف جسمانی حکام بنایا کرتا ہے تو کہ ان کا انتظام دنیا میں کسی قدرا من کو قائم رکھے۔روحانی انتظام
جسمانی انتظام سے زیادہ ضروری اور توجہ کے قابل ہے۔اگر دنیا کے انتظام کے واسطے اللہ تعالیٰ نے
مختلف ناظم بھیج دیئے تو دنیوی انتظام سے زیادہ دینی روحانی انتظام کے واسطے کئی ناظموں کا آنا
ضروری نہیں؟
دوسری ضرورت
جزیرہ نما عرب کے لوگ الہیہ مواعظ سے مدت تک محروم رہے۔توریت اور انجیل نے
عرب کے جیتنے میں کوئی کامیابی نہ دکھائی۔بھلا بید جس کی تعلیم سے ہم آریہ ورتی لوگ باوجود کوشش
کے بھی واقف نہیں ہو سکے کیونکر فائدہ اٹھاتے۔تجربہ نے ثابت کر دیا ہے کہ تمام بلاد کے لوگ
بیرونی یا اندرونی یا دونوں قسم کے معلموں کی تعلیمات کو قبول کرتے اور مان سکتے ہیں اور جیسی جسمانی
لیے تو کہہ دے وہ خاص ہدایت جسے الہی کہتے ہیں وہ تو یہی ہے کہ دیا جاوے کوئی مثل اس کی کہ دیئے گئے تم (استثناء ۸ ا باب ۱۸)
بلکہ تم پر حجت میں غالب آوے تمہارے پالنے والے رب کے سامنے تو کہہ دے یہ نبوت اور رسالت اللہ تعالیٰ کا فضل ہے
اور اسی کے ہاتھ ہے، جسے چاہے دے، اور اللہ وسیع وعلم والا خاص عزت و رحمت جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ تعالی بڑے
فضل والا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۴۷
فتوحات میں بیرونی لوگوں کے محکوم بن جاتے ہیں۔ویسے ہی روحانی فتوحات میں بیرونی فاتحوں
کے ماتحت ہو سکتے ہیں۔یورپ افریقہ امریکہ پر جو اثر شامی مذہب کا پڑا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ اصل اور
پاک عیسائیت در کنار اور سیدنا مسیح علیہ السلام کا رسول ماننا کیا۔یہ لوگ ابن اللہ بلکہ خود خدا ماننے کو
تیار ہیں۔ہند، سندھ، افغانستان، چین کے حالات ظاہر ہیں کہ چین والے تو نہایت کمزور قوم
آریہ ورتوں سے ایک غیر الہامی شخص گوتم کی تعلیم ماننے کے لئے بھی تیار ہیں اور بلاد کی حالت پر
اگر نگاہ کو دوڑاؤ اور افریقہ کی اندرونی اس پھیلاؤ پر نظر کرو جس میں اسلام سرتوڑ اور کچھ عیسائی
مذہب ترقی کر رہا ہے تو میری اس عرض کی صداقت پر ناظرین کو کلام نہ ہوگا۔تجربہ اور مشاہدہ نے
صاف طور پر ظاہر کر دیا ہے کہ صرف عرب کے بلکہ قریش اور ان میں بھی حجازی اور اہل مکہ ہی
بخصوصیت اس دنیا میں ایسے لوگ ہیں جن پر عام طور سے غیر قوموں کی ظاہری یا باطنی تا شیر نے
اثر نہیں کیا۔(دیکھو یرمیاہ کی کتاب اباب۱۰)
دنیا میں کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس کے مرکز پر بیرونی حملوں کی زدکا اثر نہیں پہنچا ہم
نے ایشیا، یورپ، افریقہ، امریکہ، نیو ہولینڈ، نیوزی لینڈ وغیرہ اور ان کے پیروشلم اور پیر امون
کے معبد پارسیوں کے ایرانی آتشکده ، بابل ، کانشی جی ، لاسہ، انطاکیہ وغیرہ کو دیکھ لیا۔کسی میں مکہ یا مکہ والوں کی آن نہ دیکھی۔جب دنیا پر اور دنیا کے ہادیوں پر اور ہادیوں
کے جان شار مشنریوں پر حجت کے طور پر ثابت ہو گیا کہ کوئی بھی عرب کے مرکز تک راستبازی کو کامل
طور پر نہ پہنچا سکا جب پہلے اُپدیشکوں اور مشنریوں نے اس قوم عرب کی نسبت یہ کمزوری دکھائی اور
ان پر اتمام حجت نہ کر سکے تو اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم نے جوش مارا اور اس قوم کو محروم نہ رکھا بلکہ
وہاں ایسا ہادی پیدا کر دیا اور اسے قرآن جیسی کتاب دی۔جس کی قومی تاثیر نے وہ تمام صداقتیں اور
راستبازیاں جو دنیا بھر کے ملہموں کے پاس اور پاک کتابوں میں مندرج تھیں مرکز عرب
کو بھی پہنچا
دیں اور اس طرح جو الزام دنیا کے راستباز مشنریوں پر تھا کہ انہوں نے اپنا پورا کام نہ کیا یعنی مرکز
عرب کو نہ جیتا اس کو اٹھا دیا۔اور ان راستبازوں اور راستبازیوں کے بدلہ میں حضرت نبی عرب اور
تصدیق براہین احمدیہ
۲۴۸
قرآن کریم نے کفایت کی۔اور راستبازوں کے بچے ارادے کی تکمیل نے قرآنی ضرورت
ثابت کر دی۔ترقی چونکہ بتدریج دنیا میں پھیلتی ہے اس لئے وہ تمام صداقتیں ہمارے سید ومولی
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اول عرب کے مرکز اور تمام عرب میں پھیلیں پھر اس کے
جانشینوں کی وساطت سے اور بلا د میں پھیل رہی ہیں اور امید ہے آہستہ آہستہ تمام دنیا پر اس مجموعہ
صداقتوں کی حجت قائم ہو جائے گی۔چونکہ تجربہ پھر مشاہدہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اور لوگوں پر اور ان
کے مرکز پر مختلف مشنریوں کا اثر پڑتا رہا۔اور ان مشنریوں پر اور ان کے مرکز پر عرب
کا اثر پڑ سکتا ہے۔تو اس نیچر کے تجربہ اور مشاہدہ سے پورا یقین ہے کہ تشریعی نبوت ختم ہوچکی، کیونکہ اب کوئی براعظم
نہیں رہا جس کے عام باشندے ایسے ہوں کہ ان پر کسی قوی الہمت مشن کا اثر نہ پڑ سکے۔بلکہ کل دنیا
کا اثر دوسرے پر اور عرب کا اثر دنیا پر ثابت ہو چکا۔اب موجودہ دنیا پر ثابت ہو چکا ہے کہ عرب کا درہ
مستقل وفادار راستباز مشن قائم ہو تو تمام قومیں اس کی بات ماننے کو تیار ہیں اس مضمون کو قرآن کریم
اس طرح بیان فرماتا ہے۔وَهُذَا كِتَب أَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ أَنْ تَقُولُوا إِنَّمَا أُنْزِلَ
الْكِتُبُ عَلى طَائِفَتَيْنِ مِنْ قَبْلِنَا وَإِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغْفِلِينَ أَوْ تَقُولُوا لَوْ أَنَّا
أنْزِلَ عَلَيْنَا الْكِتُبُ لَكُنَا أَهْدَى مِنْهُمْ فَقَدْ جَاءَ كُمُ بَيْنَةً مِنْ رَّبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْةٌ -
(الانعام: ۱۵۶ تا ۱۵۸)
لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوْا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكَيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيْنَةُ
رَسُولٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُوْا صُحَفًا مُطَهَّرَةً فِيهَا كُتُبْ قَيْمَةٌ (البينة : ۲ تا ۴)
لے یہ بابرکت کتاب اسے ہم نے ہی اتارا۔پس اس کے مطابق عمل درآمد کرو اور اپنے آپ کو نافرمانی کے بدنتائج سے بچائے
رکھو تو کہ رحم پاؤ یہ کتاب تمہیں اس لئے دی ہے کہ کہیں یہ نہ کہ دو کہ الہی کتاب ہم سے پہلے ایسے دوگروہ یہود و عیسائیوں کو
اتاری گئی جن کے علوم سے ہم بے خبر تھے۔یا یہ نہ کہہ دواگر ہمیں الہی کتاب ملتی تو ہم پہلوں سے زیادہ راستی کے راہ پر چلتے۔پس سنو ! تمہارے رب کی طرف سے تمہیں کھلی مفصل کتاب ملی ہے جو راہ نما رحمت ہے۔اہل کتاب کے منکر اور مشرک
کبھی اپنی بدی سے نہ مٹلتے اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اللہ کا رسول جو کھلی دلیل ہے نہ آتا۔اور وہ
پاک صحیفے جن میں کئی مضبوط کتابیں موجود ہیں نہ پڑھ سناتا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۴۹
عرب جو دنیا بھر کو ٹھم کا خطاب دیتے تھے کیا نہیں کہہ سکتے تھے ہم مجموں گونگوں کی کب
مانیں کس نے عرب کو وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُ وَانِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ
أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمُ کا حکم دے کر فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِةٍ اِخْوَانًا (ال عمران: ۱۰۴) کا لقب دیا۔يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَ (الاعراف: ۱۵۹) کس نے کہا ذرا اس کا نشان دو !
تیسری ضرورت
دنیا میں ہمارے سادات انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام تشریف لائے اور انہوں نے بقدر
امکان راستی اور راستبازی کو دنیا میں پھیلایا مگر ان کے ناعاقبت اندیش اور جھوٹے بلکہ ناسمجھ
پیروؤں نے ان کی پاک تعلیم میں نافہمیوں
کو ملا دیا اور اس میں اختلاف مچایا، ہندؤں نے اللہ تعالیٰ
کو معاذ اللہ کئی اوتاروں ، کچھ ، کچھ اور سؤر کی اشکال پر دنیا میں آنا اعتقاد کیا۔عیسائیوں نے اللہ تعالیٰ کے خاکسار بندے حضرت سیدنا مسیح علیہ الصلواۃ والسلام کو خدا
یا خدا کا ازلی بیٹا یقین کیا۔بلکہ ان میں رومن کیتھولک نے سیدنا مسیح کی والدہ صدیقہ مریم کو بھی
معبود ٹھہرایا۔یہودوں نے اللہ تعالیٰ کی صفات میں تشبیہ تک نوبت پہنچائی آریہ بے چارے
تو یہاں تک گرے کہ باری تعالیٰ کی ہمہ قدرت سرب شکستیمان ذات کو اپنے پر قیاس کر کے کہہ دیا
جیسے بدوں میٹر اور مادہ مخلوق میں کوئی شخص کوئی چیز نہیں بنا سکتا۔باری تعالیٰ سے بھی بدوں مادہ
کے کسی چیز کا بنا اسنھو اور محال ہے اور اس فاسد قیاس کے باعث کروڑوں کروڑ ذرات عالم کو
غیر مخلوق ، کروڑ کروڑ ارواح کو غیر مخلوق کہہ بیٹھے۔ابدی نجات کی سچی طلب ہر سلیم الفطرت کے قلب میں موجود ہے۔اس کے حصول کے واسطے
لوگ کیسے بھول بھلیاں میں پڑے ہیں یہود نے تو یقین کر لیا ہم ابراہیم راستباز کے فرزند ہیں صرف اسی
رشتہ کے باعث نجات پا جائیں گے جیسے کہتے ہیں کہ کن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةً (البقرة: ۸۱)۔لے خدا تعالیٰ کے رستے پر پنجہ ما رو کیا معنی تمام و کمال ظاہر و باطن الہی ارادوں کے پیرو ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ کچھ خدا کے اور کچھ غیر کے
بنے رہو اور اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو تو سوچو! تم کیسے آپس میں ایک دوسرے کے دشمن تھے۔اسلام کے باعث تم سب کے دل ایک
ہو گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپس میں بھائی بھائی ہو گئے ایک دوسرے کے خیر خواہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک۔ے اولوگو! بے ریب میں تم سب لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ کا رسول ہو کر آیا ہوں۔گنتی کے دن ہی ہمیں تو آگ چھوٹے گی پھر نجات پا جائیں گے۔
تصدیق براہین احمد به
۲۵۰
عیسائی تو ایسی حالت میں جا پڑے کہ اپنی ساری لعنتوں ملامتوں کے بدلہ میں حضرت
سیدنا مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کو معاذ اللہ ملعون بنایا۔(دیکھونامہ گلتیاں ۳ باب۱۳)
اور بعض نے معہ بعض آریہ ورتی سادھوں کے رہبانیت اختیار کی۔آریہ جو گھبرائے اور
بھولے تو تناسخ کے قائل ہو کر ابدی نجات کے ہی منکر ہو بیٹھے۔اور بعض آریہ ورتیوں نے تو اپنی
نجات کے واسطے باری تعالیٰ کوسو را ور کچھ اور کچھ تک اوتار لینے والا مان لیا۔ایسے لوگوں کے واسطے ضرور تھا کہ ایک زبر دست ملہم والہام آوے جو ان لوگوں کو ان
عظیم الشان غلطیوں سے بچاوے یا آگاہ تو کر دے اور وہ ہمارا ہادی اور ہمارا قرآن تھا۔جس نے
ان بطلانوں کا ابطال فرمایا غرض ایسی ضرورت کی نسبت فرمایا۔إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَاءِ يْلَ اَكْثَرَ الَّذِى هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ (النمل: ۷۷)
وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوْا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً
لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (النحل: ۶۵)
إِنَّهُ لَقَولُ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ (الطارق : ۱۵،۱۴)
آریوں سے جس قدر اختلاف ہوا ہم نے قرآن کریم کے ذریعہ اس کا فیصل قول لکھ دیا
ہے۔باقی یہود تو ایسے ذلیل ہورہے ہیں کہ سر دست ان کے واسطے قلم اٹھانے کی ضرورت نہیں اور
عیسائیوں کے واسطے بقدر ضرورت اہل اسلام نے ہر زمانہ میں اتمام حجت کر دیا ہے۔جن میں
خاکسار نے بھی چار مجلد کی کتاب جس کے دو مجلد شائع ہو چکے ہیں۔اور باقی بھی انشاء اللہ شائع
ہونے والے ہیں لکھ دی اور رسالہ ابطال الوہیت مسیح غالبا ان دنوں شائع ہو جائے گا۔اس لئے
یہاں ہر ایک مسئلہ پر بحث نہیں کرتے۔لے بے ریب یہ قرآن بنی اسرائیل پر اکثر وہی باتیں ظاہر کرتا ہے جس میں وہ اختلاف مچارہے ہیں۔ے ہم نے قرآن تو صرف اس لئے تجھ پر اتارا ہے کہ جن باتوں میں انہوں نے اختلاف کر رکھا ہے اسے تو ظاہر کر دے اور
یہ قرآن ہدایت و رحمت ہے ایمان داروں کے لئے۔سے بے ریب یہ قرآن ایک فیصلہ کی بات ہے۔اور یہ قرآن
کو ئی ہنس اور تمسخر نہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۵۱
چوتھی ضرورت
اللہ تعالیٰ کے پیارے بندے دنیا میں آئے اور انہوں نے الہی الہام سے لوگوں کو
بت پرستی سے روکا مگر آخر کا رلوگوں کی سابقہ بت پرستی ہادیوں کی حجت کے ساتھ ایسی ملی کہ ہادی
ہی معبود بنائے گئے۔دیکھو حالات حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام اور رامچند رجی اور سری کرشن جی
کے مگر ہادی اسلام نے اس دعوت توحید کو اس طرح پورا کیا کہ اپنی عبودیت کو الہی تو حید کا لازمی جزو
قرار دیا اور کھول کھول سنایا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ
وَاسْتَغْفِرُوهُ وَوَيْلٌ لِلْمُشْرِكِينَ (حم السجدة: ٧)
پانچویں ضرورت
حضرات انبیاء اور رسولوں ( صَلَوَاتُ اللهِ عَلَيْهِمُ وَ سَلَامُهُ ) کی وساطت اور ان کے
جان نثار پیرؤں کی کوشش سے صداقتیں اور راستبازیاں دنیا میں پھیلتی رہیں۔اور لوگوں کی استعداد
اور ترقی کے موافق مختلف ملکوں میں مختلف وقتوں پر اللہ تعالیٰ نے صداقتوں کے لانے والے
راستبازیوں کے پھیلانے والے پیدا کئے۔مگر ہر ایک ہادی نے جہاں وہ روحانی قوانین اور
ضروری جسمانی قاعدے الہی الہام سے سکھائے جو انسانی نوع کے لئے مشترک النفع تھے وہاں ہر
ایک نبی نے اپنی اپنی قوم کو کچھ قواعد وضوابط مختص الزمان اور مختص المقام بھی تعلیم کئے۔علاوہ بریں ترقی یافتہ قوم جس کو کبھی الہی الہام نصیب ہوا۔آخر وہ الہی نافرمانیوں کے
لے کہہ دے ( میں تمام دنیوی معاملات میں) تم سا ایک آدمی ہوں ( تم میں مجھ میں فرق یہ ہے ) میری طرف وحی ہوتی ہے
کہ تمہارا معبود ایک ہی ہے۔اس کے احکام کی بجا آوری میں پکے ہو جاؤ۔اور ہر قسم کی لغزش کی معافی اسی سے مانگو۔مشرکین
کے لئے ہلاکت ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۵۲
باعث ادبار میں آگئی ان سے الہام کی حفاظت ہی نہ ہوسکی یا وہ لٹر پچر اور زبان ہی مرگئی جس میں وہ
الہام ہوا تھا۔یہاں تک وہ قوم ادبار میں پھنسی کہ اس میں اپنے ہادی کے جانشین ملہم اور مقدس لوگ
جو اس الہامی زبان کو ہمیشہ زندہ رکھیں اور ان تعلیمات کو مختلف تدابیر سے پھیلایا کریں ان کا آنا
بھی موقوف ہو گیا جیسے آریہ اور عیسائیوں میں اور ان کے بعد یہودیوں پارسیوں وغیرہ میں مشاہدہ
کیا جاتا ہے۔اور اس قدیم الہام کی تفاسیر بھی ایسی مختلط ہو گئیں کہ حق کا باطل سے جدا کرنا محال
ہوا۔اور قومی التاثیر مخلص ملہم جس کو اللہ کی طرف سے تائید ہو۔اس قوم میں پیدا نہ ہوا تو اللہ تعالیٰ اور
قوم کو جو صداقتیں پھیلا دے الہام فرماتا ہے اور اسے قوت بخشتا ہے۔تمام قرآنی صداقتیں اگر دنیا
کی مختلف کتابوں اولڈ ٹسٹمنٹ ، نیوٹیسٹمنٹ ،سقراط کے ملفوظات، چاروید ، ژند ، وستا، دساتیر وغیرہ
سے عبری، یونانی، ویدک ، سنسکرت ، دری ، کالڈی ، چین وغیرہ السنہ سے لینی پڑتیں اور ان میں ان
کے مفسرین کے غلط مختصہ خیالات کو الگ کرنا پڑتا تو کیا مشکل بلکہ محال کام ہوتا۔پھر اگر کوئی ایسا
جان باز ہوتا بھی اور وہ شب و روز کی محنتوں سے کسی حد تک پہنچ بھی جاتا تو اس کو دوسروں کے تسلیم
کرانے میں کتنی وقتیں ہوتیں تامل کرو! جو کچھ کھیتوں میں سے ہم لاتے ہیں۔جولطیف دودھ خون
و گوبر کے درمیان سے چارپایوں کی وساطت سے ہمیں ملتا ہے۔جولطیف لطیف و راحت بخش
میوے ہم باغوں سے لاتے ہیں اور وہ نہایت صحت بخش چیز جو شہد کی مکھی کی وساطت سے ہمیں ملتی
ہے۔اگر ہم اپنے کمسٹری آلات کے ذریعہ لینا چاہتے تو کتنی مشقت پھر غلطی و نانہی میں مبتلا
ہوتے اللہ تعالیٰ نے تمام تعلیمات کو قرآن میں یکجا جمع کر دیا ہے۔اب ہمیں مختلف السنہ اور اقسام
اقسام کی کتب کے جابجا ایک آسان کتاب پڑھ لینا کافی ہے وَالْحَمْدُ لِلَّهِ۔اب ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ کوئی روحانی صداقت قرآن سے باہر نہیں اسی ضرورت
کی طرف قرآن شریف اشارہ فرماتا ہے جہاں فرماتا ہے۔