انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 22
۲۵۳
تصدیق براہین احمدیہ
تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ
الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيم وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِى اخْتَلَفُوا فِيهِ
وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ وَاللهُ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ
بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةٌ تُسْقِيكُمْ
مِمَّا فِي بُطُونِهِ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ تَبَنَّا خَالِصًا سَا بِنَا لِلشَّرِ بِيْنَ وَمِنْ ثَمَرُتِ
النَّخِيلِ وَالْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
وَأَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا يَعْرِشُوْنَ
ثُمَّ كُلِي مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِكِ ذُلُلا يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ
تَخَتَلِفَ أَلْوَانُهُ فِيْهِ شِفَاءً لِلنَّاسِ اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (النحل : ۶۴ تا ۷۰)
ے اللہ کی قسم تجھ سے پہلے بھی ہم نے رسول بھیجے پر مردود شیطان نے لوگوں کو ان کی بدعملیاں خوبصورت کر دکھا ئیں۔وہی آج
ان کا دوست اور والی ہوا۔اور ایسوں کو دکھ کی مار ہے۔اور قرآن تو تجھ پر انہی فوائد کے لئے نازل کیا ہے کہ جن اہم دینی
معاملات میں لوگوں نے اختلاف مچارکھا ہے۔تو کھول کر سنا دے کہ ان اختلاف میں حق کیا ہے۔علاوہ بریں تمام صداقتوں کو
یکجا جمع کر کے بتانے والا اور یقین کرنے والوں اور اس کے مطابق عمل رکھنے والوں کے واسطے بڑے فضل و رحمت کا ذریعہ
ہے۔اللہ ہی بادل سے پانی اتارتا ہے جس سے اس نے ویران زمین کو آباد کیا اس قدرتی نظارہ میں نبوت کے نشان ہیں۔مگر
اس قوم کے لئے جو سنے۔سننے والو! جو کچھ آباد کھیتیوں سے لاتے ہو وہ سب کچھ تو پہلے بھی موجود ہوتا ہے۔مگر جب تک پانی
نہیں برستا۔تب تک تم اور تمہارے کھیتوں کے طبعی قوامی یہ ضروری سامان عمدگی سے کیا بلکہ مہیا ہی نہیں کر سکتے ایسی ہی صداقتیں
بھی بُری تعلیمات اور دھوکوں سے ملی جلی موجود تھیں۔تم تمیز نہ کر سکتے اگر یہ الہی الہام اللہ کی طرف سے نہ ہوتا اور بے ریب
تمہارے دودھ دینے والے چارپایوں میں بھی ایک ایسا ہی جسمانی نظارہ روحانی نصیحت لینے کو موجود ہے کہ ہم ہی تم کو
چارپایوں میں لہو۔اور گو بر میں ملاخوشگوار دودھ الگ کر کے پلاتے ہیں۔غور کرو دودھ کے ذرات اور عام ذرات سے ملی تھی۔کس طرح انہی سامان نے الگ کئے اور انگور و کھجور کے پھلوں سے سرکہ اور کھانے کے لئے میوہ اور پینے کو ان میں سے عمدہ
عمدہ نبیذ اور رس لیتے ہو اس قدرتی نظارہ میں بھی عقل والوں کے واسطے نشان ہے۔کہ یہ ذرات جن سے شہر بنتا ہے۔موجود تو
تھا ہی مگر الہی عطا کردہ قومی نے کس طرح ان کو یکجا کر دیا۔ایسے ہی صداقتیں بھی مختلف جگہوں میں موجود گر مخلوط تھیں اس الہام
کے ذریعہ جو نبی عرب
کو ہوا یکجا جمع ہو گئیں۔شہد کی مکھی کو تیرے رب ہی نے وحی بھیجی کہ پہاڑوں اور درختوں اور بعض بیلوں
میں گھر بنا۔اور اپنے مذاق کے تمام پھلوں سے کھا۔فرمانبردار ہو کر اپنے رب کے بتائے ہوئے راہوں پر چل اس مکھی کے اندر
سے مختلف رنگت کی شربت نکلتی ہے۔جس میں کئی لوگوں کے لئے شفا ہے بے ریب اس میں فکر والوں کے واسطے نشان ہے۔یہ جواب ہیں ان لوگوں کے واسطے جو کہتے ہیں قرآن کریم کتب سابقہ کا اقتباس ہے۔
تصدیق براہین احمد
۲۵۴
اور فرمایا وَ انْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ مُصَيْقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَبِ وَمُهَيْمِنَّا عَلَيْهِ
فَاحْكُمْ بَيْنَهُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ (المائدة : ٤٩)
اور فرمایا تے لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ اَهْلِ الْكِتَبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكَيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ
الْبَيْنَةُ رَسُولٌ مِنَ اللهِ يَتْلُوا صَحْفًا مُطَهَّرَةً فِيْهَا كُتُبُ قَيْمَةٌ (البينة: ۲تا۴)
چھٹی ضرورت
جس میں سوال کے اس حصہ کا جواب بھی ہے کہ قرآن میں کیا ایسی صداقتیں بھی ہیں جو
مادر کتب میں موجود تھیں۔صداقتیں راستبازیاں قرآن کریم سے پہلے بھی دنیا کی مختلف اقوام کے
پاس موجود تھیں۔گو محرف ومخلوط ہی کیوں نہ ہوں مگر پھر بھی وہ صداقتیں صرف دعوے ہی تھے۔جن
کی عوام کو حاجت تھی علی العموم سابقہ کتب میں ان دعووں کے دلائل موجود نہ تھے اگر کچھ ان دعووں
کے دلائل تھے بھی تو پہلی کتابوں میں آنے والے باطلہ مذاہب کی تردید میں مدلل گفتگو کا سامان
بخلاف قرآن کے موجود نہ تھا۔بلکہ یوں ہی کہئے کہ قرآن ایسی صداقتوں کی جامع کتاب نازل ہوا
ہے جس کی جمعیت کے سامنے کسی نئی اور پرانی پستک کو مقابلہ کی تاب نہیں۔میں نے کئی دفعہ تمدن
کے ایک ضروری مسئلہ نکاح پر عیسائیوں ،سکھوں، ہندوؤں سے سوال کیا کہ کسی رشتہ میں نکاح کی
ممانعت ہے۔اس ممانعت پر کوئی خاص قول جناب سیدنا مسیح کا یا اس کے رسول بنانے والا کا اپنی
کامل کتاب انجیل سے پیش کرو۔گورونانک جی کے گرنتھ صاحب سے بتاؤ دید کی خالص شرتی سے
یا شرقی کے خاص ملہموں کے اقوال سے دکھاؤ کسی نے آج تک تو کوئی نشان بھی نہیں دکھایا۔جب
ایسے ضروری مسائل پر بھی بحث نہیں تو ہماری گل روحانی ضرورتوں کو کیونکر یہ کتابیں پورا کر سکتی
ہیں۔اور اگر ایسے مسائل میں جن کا ذکر اوپر گزرا ہر ہموں یا نیچرل ایسٹ لوگوں کے قواعد سے کام
لے اور ہم نے ہی صداقت والی کتاب تیری طرف نازل کر دی جس نے سچ کر دکھایا اس کتاب کو جو اس کتاب کے سامنے
ہے اور تمام مواعظ پر شامل ہے۔پس ان میں اس اللہ کی اتاری کتاب پر حکم کر۔سے اہل کتاب اور مشرکوں کا کا فر گروہ اپنی شرارت و کفر سے
کبھی نہ ٹلتے اگر اللہ کا ایسا رسول جو ایک کھلی دلیل ہے نہ آتا۔اور
یہ پاک صحیفہ جس میں تمام مضبوط کتابیں موجود ہیں نہ پڑھ سنا تا۔
تصدیق براہین احمدیہ
لینا ہے تو اپنی کتاب کے کامل ہونے کا دعویٰ مت کرو۔غرض اگر صداقتوں کا یکجا جمع ہونا اور ان کا
مدلل ہونا عقلا کے نزدیک کوئی ضروری امر ہے۔اور ہے تو قرآن کریم کا نازل ہونا بھی ضروری ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ موجود ہے ایک ضروری مسئلہ ہے جس پر قرآن نے یہ دلیل دی ہے۔إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ نَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (ال عمران: ١٩١)
اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں۔ایک دوسرا مسئلہ ہے۔اس پر قرآن فرماتا ہے۔لَوْ كَانَ فِيْهِمَا أَلِهَةً إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا (الانبياء: ٢٣)
قرآن کے کلام الہی ہونے کی دلیل فرماتا ہے۔إِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا نَزَلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوْا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ (البقرة:۲۴)
اور فرماتا ہے۔قُل نَّبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسَ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوْا بِيشِ هَذَا الْقُرْآنِ
لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا (بنی اسرائیل:۸۹) اور فرمایا ہے
وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا (النساء:۸۳)
یاد رہے اختلاف دو قسم کا ہوا کرتا ہے اول یہ کہ ایک آیت دوسری آیت کے خلاف ہو۔دوم یہ کہ کوئی قرآنی مضمون نیچرل فلسفی یا کسی بچے علوم کے خلاف ہو۔قرآن میں ہر دو قسم میں سے
کسی قسم کا اختلاف نہیں اس تیرہ سو برس میں نیچرل فلسفی کی کتنی سر توڑ ترقی ہوئی۔مگر کچھ بھی
قرآنی بیان
کی غلطی ثابت نہ ہوسکی۔ہاں عامہ قر آنی دلائل کوتو عامه علماء اسلام اور متکلمین ملتِ
خیر الانام علیہ وآلہ الصلوۃ والسلام بیان کرتے رہے اور کرتے ہیں اور کریں گے مگر قرآنی آیات بینات تو
لے اگر زمین و آسمان کے درمیان ایک اللہ کے سوا کئی اور معبود بھی پوجے جاویں تو یہ دونوں خراب ہو جاویں۔کیونکہ جہالت،
وہم پرستی ، نفاق و شرارت ، بت پرستی کالازمی نتیجہ ہے۔اور ان باتوں سے اس آبادی میں ویرانی کا آجانا ضروری ہے۔ے اگر اس کتاب میں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے پر اتاری تم کو کچھ تردد ہے۔اور تمہارے خیال میں ہے کہ اس شخص نے خود
ہی بنالی ہے۔تو مصنوعی مصنوعی ہو سکتی ہے۔اس کی مثل ایک سورہ بنالا ؤ۔سے تو کہہ دے کہ اگر تمام جن اور آدمی اس امر پر تل جاویں کہ قرآن کی سی کتاب بنالیں۔تو ہرگز اس کی مثل نہ بنا سکیں گے۔اگر چہ ایک دوسرے کی پیٹھ بھریں۔اور باہم مددگاری کریں۔کیونکہ قدرتی مصنوعی نہیں ہوسکتی۔اگر قرآن اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور شخص کا بنایا ہوتا تو اس میں تھوڑا کیا بہت ہی اختلاف ہوتا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۵۶
ایسے بھی ہیں کہ ان کی پر زور تاثیرات سے ہمیشہ خلقی طور پر اس قسم کے نمونے اسلام میں پیدا
ہوتے رہتے ہیں جو اپنی پاک تاثیرات سے دنیا میں الہی کچی تو حید اور اپنی کتاب کے فاضلہ اخلاق
کو پھیلایا کرتے ہیں اور غیر قوموں پر مختلف پیرائیوں سے اس الہی حجت اور فضل کو پورا کیا کرتے
ہیں جن کے لئے ملہموں اور کتابوں کا آنا الہی کتاب ماننے والے مذاہب میں ضروری ہے۔ہمیشہ
ہر صدی میں اس تحریف اور ایز اداور نقص کو دور کرتے ہیں جو انسانی آزادی کے باعث بچے مذہب
میں آجاتی ہے۔اور ہمیشہ قوم کو جگاتے اور اصل کتاب کو پھیلاتے ہیں۔حال ہی کے اہل اسلام کو
دیکھ لو کیسے کمزور ہیں ضعیف ہیں مگر اپنی کتاب کا درس اس کی اصلی زبان میں کس قدر دے رہے
ہیں۔عیسائی ، آریہ، پارسی ذرہ آنکھ اٹھا کر دیکھیں اور منہ پر سے پردہ اٹھاویں۔لَا يَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِى ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ (السنن الكبرى للبيهقى۔کتاب الجزية باب
لا خير في ان يعطيهم المسلمون شيئاً على ان يكفوا عنهم) اور إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ
كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا (ابو داؤد كتاب الملاحم باب ما يذكر في قدر قرن المائة) كا
مصداق بن کر اسلام کی طرح اپنی صداقت کو کون ظاہر کرتا ہے عملی حالت پر نگاہ کرو ادھر کوئی اسلام
میں شریک ہوا مسلمانوں کا بھائی بن گیا۔جماعت اسلام میں شریک، کھانے میں، مصافحہ کا ہاتھ
ملانے میں آزاد۔قرآن پڑھنے میں قوم کا مساوی مستحق ، مسجد میں غرض ہر امر میں جماعت اسلام
کے بادشاہ اسلام کا بھی اسلام میں ہم پلہ، یورپین چرچ میں نیٹو عیسائیوں کے لئے عملی ممانعت کہانی
میں ان کی تحقیر کو ہم ذکر کے آریہ کے حالات سے چشم پوشی ہی کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔کیونکہ آج
تک انہوں نے نہ کسی غیر قوم کو وید پڑھایا اور نہ وید کو پڑھا کر اپنے ساتھ بے تکلف آریہ کے حقوق
میں کسی کو مساوی حقدار کیا ایسی ہی عملی اور علمی ضرورتوں کے پورا کرنے کے واسطے قرآن نازل
ے ایک طائفہ میری امت کا اپنی راستبازی کے باعث ہمیشہ غالب رہے گا۔ے اور ہر صدی کے سرے پر اللہ تعالیٰ اس امت میں ایسے لوگ پیدا کر دیتا ہے جو اصل دین سے ایزادیوں اور تحریفوں کو دور
کرتے رہتے ہیں اور جاہلوں کی غلط تاویلات کو باطل کر کے ہمیشہ دین کو تر و تازہ اور نو بنور کھتے ہیں اس میں پژمردگی نہیں
آنے دیتے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۵۷
ہوا۔جیسے فرماتا ہے۔قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِن رَّبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا (النساء:۱۷۵)
اور فرماتا ہے۔فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِةٍ اِخْوَانًا (ال عمران: ۱۰۴)
ساتویں ضرورت
قرآن والی صداقتیں مختلف بلاد، مختلف کتابوں میں اگر مان لیں پہلے بھی موجود تھیں۔مگر اول تو ان کتابوں کا غیر محرف ہم تک بہم پہنچنا اور پھر ان صداقتوں پر نہایت پرانی بولیوں
کے ذریعہ واقف ہونا اور ان کی تفاسیر میں سے غلط کو صحیح سے الگ کرنا کیسا مشکل اور محال ہوتا۔پھر آخران صداقتوں کے مجموعہ کو بھی کسی نہ کسی پیرایہ میں بیان کرنا ہی پڑتا۔علاوہ بریں جو ایک
پیرا یہ میں نہ مانے اسے دوسرے پیرا یہ میں بتانا بلحاظ رحم اگر ضروری ہے تو اسی ضرورت پر قرآن
لتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أَتُهُمْ مِنْ نَّذِيرٍ (السجدة:٤)
نے فرمایا ہے۔اور فرماتا ہے
قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا (الشورى: ۸)
آٹھویں ضرورت
جب اللہ تعالیٰ زمین و آسمان اور ان کے درمیان غرض جو انسانی ضرورت کی اشیاء تھی پیدا
کر چکا تو اس نے انسان کو جس کا وجود و بقا ان اشیا پر موقوف تھا پیدا کیا اور اس میں علاوہ ان قومی
لے بے ریب تمہارے پاس اپنے رب کی طرف سے ایک برہان آ گئی اور ہم نے ہی تمہاری طرف ایک ایسا نور نازل فرمایا
جس میں ذرہ کدورت نہیں اور ہر طرح خالص ہے۔پھر تم اللہ کے فضل و انعام سے بھائی بھائی ہو گئے۔ے جن لوگوں کے پاس کوئی بھی ایسا اہم نہیں پہنچا جو لوگوں کو ان کی نافرمانیوں سے ڈراوے۔تو ان کو بھی ڈرا دے۔ے یہ قرآن عربی زبان میں ہے اس لئے کہ تو ان نافرمانوں کو ڈرا دے جو اس شہر میں رہتے ہیں۔جو دنیا کے تمام شہروں کی
مربی ماں ہے۔اور تو حید الہی کی تعلیم سب کا اصل ہے اور ان تک بھی نا فرمانی کا ڈر پہنچا دے جو اس شہر کے گر درہتے ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۵۸
کے جو جمادات، نباتات، حیوانات میں موجود ہیں نیک و بد علوم واخلاق کا مادہ بھی رکھ دیا۔علمی حصہ میں انسان ان سوشل ، مارل، پولیٹکل قواعد وضوابط کا محتاج تھا۔جن کے باعث
اکل ، شرب ، لباس ، آسائش، آرام، جماع اور تمدن و امن میں ابتداء انجام ، نشیب وفراز پھر شائستگی
آخر، افاده و استفادہ ہی پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ وہی علوم لینے کا حقدار ہو جاتا ہے اور عملی حصہ میں
انسان اراده استطاعت کو لے کر کبھی باری تعالیٰ سے انس و محبت پیدا کر کے استقلال، استقامت،
فراخ حوصلگی، نفع رسانی، عاقبت اندیشی سے ایسا پاکیزہ باطن بنتا ہے کہ ظاہری نجاست کے ساتھ
بھی بارگاہ الہی میں مناجات نہیں کرتا۔مگر کبھی انسان شتر بے مہار ہر ایک ضرورت میں ناعاقبت
اندیش،رہبان، فرعون، مضطرب ، تنگ دل ، بخیل، ایسا گندہ کہ پاکیزگی کا نام بھی نہ جانے ، ہو جاتا
ہے۔فطرت کے موافق سچی آرام دہ اشیا کا نام نیکی اور مخالف اشیاء کا نام بدی ہے۔مگر رسم رواج
آب و ہوا، ناقص تعلیم ، افلاس، دولتمندی۔حکومت کی بُری تاثیر انسان کو ایسے پھندے میں پھنساتی
ہے کہ مخالف اشیا کو موافق اور موافق کو مخالف سمجھ کر عقل و تمیز کوکھو بیٹھتا ہے۔فطری ممیزہ قوت اور
نور ایمان اور کانشنس جسے نفس تو امہ کہیئے وہ ایک بیج کی طرح ایسے کمزور ہو جاتی ہے کہ اس میں
ایجاد کیا تمیز ہی نہیں رہتی۔سنو! میرے ایک پیارے نوجوان نے (اللہ تعالیٰ اسے علم و عمل میں ترقی
دے ) اگنی ہوتری کو اس کا یہ لفظ سن کر کہ ” ہے پر بھو میں تیری راحت بخش بارگاہ کے پاس لوگوں کو
لایا چاہتا ہوں مگر وہ نہیں آتے۔سچی دعا کے بعد کہا۔کیا آپ یقینی طور پر ہمیں اس بارگاہ تک پہنچا
دو گے جس کا دعویٰ کرتے ہو؟ تب اگنی ہوتری نے کہا۔یقیناً میں نہیں کہہ سکتا کہ تم میری تعلیمات
کے ذریعہ ضرور وہاں تک پہنچ جاؤ گے کیوں کہ ممکن ہے کبھی میرے اقوال
کی غلطی ثابت ہو جاوے۔تب میرے پیارے نوجوان عزیز نے (اَعْطَاهُ اللهُ عِلْمًا وَ عَمَلًا آمین ) کہا ہم نجات کے
طالب ہمارا کانشنس ضعیف ہے۔غلطی سے محفوظ نہیں۔ایک طرف محمد صاحب ہمیں بلاتا ہے۔ادھر آؤ۔میں یقینا تمہیں نجات تک پہنچا دوں گا“۔دوسری طرف آپ کہتے ہیں ادھر آؤ شاید
تصدیق براہین احمدیہ
۲۵۹
میں ہی پہنچادوں۔بتاؤ کس کے پیچھے چلیں۔اس پر اگنی ہوتری ساکت ہوئے۔فَبُهِتَ الَّذِي كَفَرَ وَاللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ (البقرة: ۲۵۹)
غرض جب ان اسباب سے جن کا ذکر اوپر ہوا۔تمیز ٹھیک نہیں رہتی تو انسان
کو یقینی آرام دہ
مقئن
و ممیز کے ملنے کا سوال پیدا ہوتا ہے۔تب ہمہ قدرت ہمہ فضل، ہمہ طاقت اللہ تعالیٰ جس کے
گھر میں بخل نہیں اس کی طرف سے الہام ہوتا ہے۔پھر جو کچھ ایک ملک میں الہام سے سکھایا ممکن
ہے کہ دوسرے ملک میں اس الہامی تعلیم کا اثر نہ پھیلے۔اس لئے دوسری قوموں میں اللہ تعالیٰ مہم
بھیجتا ہے۔جیسے فرماتا ہے
اور فرمایا
وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵)
وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا (بنی اسرائیل:۱۲)
دنیا میں اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کو ملہم رسول بھیجے اور ان کو صداقتیں بتا ئیں۔اور ان
ملہموں کو ان صداقتوں کے پھیلانے کی لولگا دی۔مگر ان تعلیمات کے پھیلانے میں انبیاء ورسل کو
کوئی حد بندی نہیں کر دی گئی کہ فلاں مدت تک فلاں ملک تک اس ہدایت کو پھیلاؤ پھیلانے کا
ثواب ملے گا۔انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی مقدس روح بھی سنتر آزاد بنائی گئی تھی۔وہ مجبور نہیں
تھی۔جب ایک مہم کے ہدایات و تعلیمات کے پھیلاؤ میں ظاہری یا باطنی یا دونوں صورت میں کچھ
ذرہ کمزوری ہوئی۔اور اس کا پورا اثر اس کی تلامیذ یا قوم یا ملک تک بھی ایسا نہ ہو جس کے بعد قوم کا
عذر نہ رہے۔تو اور پاک شخص اس عہدہ پر ممتاز کیا گیا۔غور کر و حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کی تاثیر کیسی کمزور ثابت ہوئی جناب کے حواریوں
لے تب منکر اسلام لگا بغلیں جھانکنے اوراللہ ظالم بد کار کومنزل مقصود تک نہیں پہنچاتا۔سے نافرمانوں
کو نا فرمانی پر ڈرانے والے ہر قوم میں گزر چکے۔سے جب تک ہم اپنی طرف سے رسول نہ بھیج دیں جب تک کسی قوم کو عذاب نہیں دیتے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۶۰
سے فسٹ نمبر کے حواری عیسائی کلیسیا کے فون ڈیشن سٹون سیدنا مسیح علیہ السلام کو ملعون کہہ بیٹھے۔اور جو کچھ یہودا اسکر یوطی نے سلوک کیا وہ دنیا سے مخفی نہیں اور جو کچھ روحانیت آپ کی پاک تعلیم
سے آپ کی قوم کو حاصل ہے معلوم۔سوچو! حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کا وہ قول کہ اونٹ کا سوئی
کے ناکے سے نکلنا اس سے آسان ہے کہ دولتمند خدا کی بادشاہت میں داخل ہو ( متی ۱۹ باب ۲۴)
اور یورپ و امریکہ کی دنیا داری۔سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے مخاطب ایسے تھے کہ جب ان کو
حضرت موسیٰ علیہ السلام مصر کے آہنی تنور ( یرمیاہ۔اباب۴ ) سے نکال لائے اور حکم کیا کہ کنعان کو
چلو تو انکار کر بیٹھے قرآن کریم اس قصہ کو عبرت کے لئے نقل فرماتا ہے۔و إذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيْكُمْ أَنْبِيَاءَ
وَجَعَلَكُمُ مُلوكًا وَأَنكُمْ قَالَمْ يُؤْتِ اَحَدًا مِنَ الْعَلَمِينَ يُقَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ
الَّتِي كَتَبَ اللهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَسِرِينَ قَالُوا يَمُوسَى إِنَّ فِيهَا قَوْمًا
جَبَّارِيْنَ وَإِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا حَتَّى يَخْرُجُوا مِنْهَا ۚ فَإِنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا فَإِنَّا دَخِلُونَ قَالَ
رَجُيْنِ مِنَ الَّذِيْنَ يَخَافُونَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمَا ادْخُلُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ ۚ فَإِذَا دَخَلْتُمُوهُ
فَإِنَّكُمْ غُلِبُونَ وَعَلَى اللَّهِ فَتَوَكَّلُوا إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ قَالُوْا مُوسَى إِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا
اَبَدًا مَّا دَامُوا فِيهَا فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ (المائدة: ۲۱ تا ۲۵)
آخر بدوں یوشع بن نون اور کالب بن یفنہ کے کوئی بھی فرمانبردار نہ نکلا دیکھو گنتی ۱۴ باب ۳۰
ے جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو کہا۔اے میری قوم اللہ تعالیٰ کے انعام کو یاد کرو جو تم پر کیا کہ تمہاری قوم میں انبیا بنائے
اور تم کو بادشاہ بنایا اور تم کو اپنے اپنے فضل سے وہ کچھ دیا کہ کسی کو نہ دیا اے میری قوم کنعان کی پاک زمین ( ہوئی لینڈ ) جس کو
اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے ابراہیمی بشارتوں میں لکھ دیا ہے۔اس میں داخل ہو جاؤ۔اور کبھی پیچھے نہ پھر یو۔اگر پیچھے ہٹے اور
میری نافرمانی کی تو ٹوٹا پاتے پیچھے پھرو گے۔تب انہوں نے (موسیٰ کی قوم نے ) جواب میں کہا موسیٰ اس زمین کے لوگ
بڑے طاقتور ہیں اور جب تک وہ نہ نکلیں ہم تو کبھی اس ملک میں نہ جاویں۔ہاں اگر وہ لوگ نکل کر کہیں چلے جاویں تو خیر ہم
اسی ملک میں چلے جائیں گے۔کہا ان دو آدمیوں نے جو اللہ کی نافرمانی سے ڈرنے والے تھے اور ان پر ہمت و حوصلہ کا انعام
تھا۔ہمت مت ہارو۔چوری بھی نہیں بلکہ دروازوں کے راستہ چلے جاؤ جب حسب الحکم الہی داخل ہو گئے تو جیسے الہی وعدہ ہے
فتحمید رہو گے۔اگر ایمان رکھتے ہو اللہ پر بھروسا کرو۔پھر بھی یہی جواب دیا اے موسیٰ جب تک وہ لوگ وہاں موجود ہیں ہم
اس ملک میں
کبھی نہیں جائیں گے۔ہاں تو اور تیرا رب تم دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۶۱
سبحان اللہ کسی نے بھی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے حکم ماننے میں دلیری نہ دکھائی۔وید والے سورج ، وایو، اگنی، انگرہ کس گنتی ، کتنے ہیں ان کی نسبت کوئی شہادت نہیں دے
سکتا کون تھے۔کہاں کے رہنے والے، کیسے چال چلن کے تھے اور یہ کہ انہوں نے اگر ملہم تھے اور
وید کچے الہامات ہیں تو کس قدر ویدوں کا اثر دنیا میں پھیلایا ہے ان کے جانشین اور جانشینوں کے
تعلیم یافتہ سو بموجب دعوی آریہ کے قریباً دوارب برس گزرتے ہیں کہ ویدوں نے دنیا میں ظہور پایا
اور اس عرصہ میں وید کے اتباع میں کسی نے ان
کا صحیح ترجمہ بھی نہ کر دکھایا۔دوسروں سے کیا اپنے
لوگوں سے بھی اختفا کرتے ہیں۔رہی یہ بات کہ ویدوں پر عمل درآمد ر ہا سو آریہ کا چال چلن ہی بتاتا
ہے کہ کس قدروید پر عمل کرتے ہیں۔غرض جب کسی نبی کی پاک تعلیم نے دنیا پر اپنا قوی اثر نہ دکھایا۔اور نہ اس نبی کے جانشین
نے ان پاک تعلیمات کو جگت پر ظاہر کیا۔تو اللہ تعالیٰ کے رحم وفضل نے اور کو یہ عہد ہ عطا کر دیا۔یہاں تک کہ ایک ایسا آدمی دنیا پر ظاہر ہوا جس نے ان تعلیمات کو پھیلایا۔اور اشاعت میں جو
کسر باقی رہی اس کی تلافی اس کے وہ جانشین کرنے لگے جن کی کرامات و پاک تاثیرات کے
اثبات میں عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانُبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ (مرقاة شرح مشكاة كتاب المناسك باب حرم
المدينة) کی پیشین گوئی ہوچکی تھی۔اور چونکہ اَلدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ (ترمذی کتاب العلم باب
ما جاء الدال على الخير كفاعله) کی رو سے جانشینوں کی پاک کوششوں
کا ثواب ان ہادیوں کے نامہ
اعمال میں بھی انصافا درج ہوتا ہے۔اس واسطے یہ سب آپ کی کوششیں ہیں۔صلی اللہ علیہ وسلم۔روحانی ہدایت و ترقی دفعی اور مخلوق کے فرد فرد کے لئے کسی مذہب میں ضروری نہیں امید ہے کہ جس
طرح عرب وشام و مصر و روم اور ہند وسندھ تا تار پر بلا واسطہ یا بالواسطہ حجت قائم ہوگئی اسی طرح
تمام دنیا پر حجت قائم ہو جائے گی۔جب سب دنیا کو مجموعہ صداقتوں کا پہنچ گیا اور ان پر حجت قائم
ہو گئی تو یہ حصہ احکام سنانے کا پورا ہو گیا۔اب ان کی جزا و سزا کا وقت آ جاوے گا۔اسی ضرورت کی
تصدیق براہین احمدیہ
۲۶۲
طرف قرآن شریف اشارہ فرماتا ہے۔لَقَدْ مَنَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ
أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ ۚ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ
لَفِي ضَللٍ مُّبِيْنٍ (ال عمران: ۱۶۵)
ایک عجیب یاد داشت
خاکسار تو قرآن کریم کی ضرورت پر مضمون لکھ کر مطبع میں روانہ کر چکا تھا۔کیونکہ مجھے زیادہ
تر قرآنی صداقتوں کا اظہار اور اسپر اتمام حجت مطلوب رہتا ہے مگر الہی قدرت سے وہ مضمون چند
آیات کے ترجمے لکھنے کے واسطے میرے پیارے عبد الکریم نے واپس کر دیا۔ابھی وہ اوراق میرے
پاس ہی تھے کہ ۲ را پریل ۱۸۹۰ء کو حضرت پیر و مرشد سَلَّمَهُ رَبُّہ کی علالت طبع سن کر قادیان چلا گیا۔وہاں کسی تقریب پروید کی قدامت کا ذکر آ گیا تو اس وقت مجھ خاکسار کے دل میں ضروری معلوم ہوا
کہ دید کی قدامت پر کچھ لکھوں۔یورپین لوگوں کی تحقیقات اور بریلی سبہا کے پنڈتوں کے خیالات
ویدوں کی نسبت شائع ہو چکے ہیں ان
کا تذکرہ شاید موجب تطویل ہو اس لئے ایک مختصر امر کا لکھنا
مناسب سمجھتا ہوں کیونکہ مکذب براہین نے تکذیب کے صفحہ نمبر ۸ ونمبر ۸ میں دعویٰ کیا ہے۔وہی باتیں یا اس سے عمدہ باتیں قرآن سے پہلے کتابوں میں موجود ہیں۔پس اس
بات سے تو کسی کو انکار نہیں کہ ان پہلی کتابوں نے وہ باتیں قرآن سے نہیں چورا ئیں۔مگر فریق ثانی
کے ذمہ یہ الزام ضرور ہے جس سے اس کی راستی والہا میت سراسر کا فور ہے سو اس پر ایک ریمارک ہے
کہ پارسیوں کو دعویٰ ہے کہ وہ اور ان کا مذہب ان کی کتاب، آریہ ورتی کتابوں سے ہاں آریہ ورتی
مقدس کتابوں بلکہ ویدوں سے بہت پرانے ہیں۔کیونکہ آریہ نے دیانندی تحقیق پر ایک ار
ے بے شک احسان کیا اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں پر جبکہ اس نے بھی انہیں سے ایک رسول بھیجا جو پڑھتا ہے ان پر میری
آیات اور عملی طور پر انہیں پاک وصاف کرتا ہے۔اور ان کو سکھاتا ہے کتاب اور نہایت پاکیزہ وعمدہ باتیں اگر چہ پہلے کھلی
گمراہی میں تھے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۶۳
چھیا نویں کروڑ کا زمانہ اس موجودہ سلسلہ کے واسطے اپنے عندیہ میں ثابت کیا ہے اور پارسیوں کے
دسا تیر میں لکھا ہے۔دیکھونا مہشت جی۔افرام دسا تیر نمبر ۲۔سفرنگ صفحه ۴۳۔(۱۶) بنام ایز دروزی ده جاندار و آمرزنده نیکوکار
(۱۷) گفتم کرنخستین آبا درا بگزیدم پس از وسیزده پیغمبر آبا د نام پیم فرستادم -
(۱۸) باین چهارده پیغمبر جہاں آراستہ و آرام یاب شد۔(۱۹) پس از یشان که چهارده آباد باشند با دشاہان جانشین و پیرہ ہائے ( خلفاء) آنان
جهان را خوب داشتند -
(۲۰) چون صد زاد سال در با دشاہی ایشان را رفت آبا د آراد - بادشاہ جہانداری گذاشته
یزدان پرست شد
ایک سو زاد کتنا ہوتا ہے اس کی دیکھو تفصیل۔بائد دانست که فرسنداج کیشان ہزار بارہ ہزار
سال را یک فرد گویند و هزار باره فرد ر ایک ورد و هزار باره ورد را یک مرد دو هزار باره مرد را یک جادوسه
ہزار جادر ایک واد و هزار وا در ایک زاد نامند و بدین شماره صد زاد سال در گروه آبادیان خسروی پائید
(سفرنگ دسا تیر صفحه ۴۴، ۴۵) یہ حساب لگائے تو یہ عدد ۰۰۰،۰۰۰،۰۰۰،۰۰۰
ہوتا ہے۔حساب دانو! ذرہ اس پر غور کرو ایک ارب چھیا نویں کروڑ سے کتنا آگے ہے۔اب اگر اس
کے آگے ست جی افرام کی ابتدا سے آج تک کا حساب لگائے تو اور سوچ لونو بت بکجا رسید کا معاملہ
ہے۔کیونکہ نامہ شت شائے کلیوجی میں لکھا ہے۔(۴) اے شاہ کلیو پور جی الا دچوں آب ( رونق ) و پر مان رواے جہاں بیک اسپارسال
کشید مردمان بزه کار ( گناه گار) شدند جی الا دازیشان بیرون رفت - سفرنگ صفحہ نمبر ۶۰ ، اور اسپار
ایک ارب سال کو کہتے ہیں یہ زمانہ بالا کے بعد جیان کی سلطنت و مذہب کا وقت ہے۔اگر مکذب براہین کا قول درست ہے تو فرسنداج گیشون نے وید سے کچھ نہیں چورایا بلکہ
تصدیق براہین احمدیہ
۲۶۴
فریق ثانی کے ذمہ یہ الزام ضرور ہے جس سے اس (وید ) کی راستی الہامیت سراپا کا فور ہے۔والا
آریہ ثابت کریں کہ آبادیوں نے بھی دید سے تعلیم پائی۔اب خاکسار چند وہ دلائل بیان کرتا ہے
جن سے یقین پیدا ہوا ہے کہ ہندیوں نے پارسیوں سے سیکھا۔اول۔قدامت پارسی بحساب بالا آریہ کے پہلے ہیں۔دوم بیاس جی کا پارسی فرسنداج
کیش زرتشت کے پاس جانا اور اس کا مذہب قبول کرنا۔اور یہ امر کچھ مخفی بھی نہیں ہوا بلکہ بڑی ہی
مجلس میں واقع ہوا۔دیکھونامہ زرتشت آیت نمبر ۶۵ و ۶۶ و آیت نمبر ۱۶۲، سفر نگ صفحه نمبر ۱۲۰
دو نمبر ۱۳۵۔سیوم۔دونوں ادیان کی ان تعلیمات کا باہم موافق ہونا جن پر سچے دین اسلام سے
آریہ کو اختلاف ہے۔مثلاً مسئلہ تناسخ۔دیکھو دساتیر فرز آبا د وخشوران و خشور آیت نمبر ۶۷ ۶۸۔گوشت نہ کھانا اور اس کے ترک کو ضروری یقین کرنا دیکھو آیت نمبر ۱۳۶و۱۳۷۔سورج اور چاند اور
کواکب اور عناصر کی پرستش دیکھو نا مہ شت شائے کلیو آیت نمبر ۴۶ و ۴۷ و ۴۸ و نامه خشور یا سان
آیت نمبر ۴ ۵۵٫۵-
بلکہ غور کیجئے تو اکثر حصہ کیا ان کی کل تعلیمات کا خزانہ وہی پارسی ہیں وبس ( ذرا غور کرو)
تکذیب۔صفحہ نمبر ۸۲ احقاق حق و ابطال باطل سے قاصر رہنا۔احقاق حق میں جس قدر
قرآن کم زبان ہے اسی قدر ابطال باطل میں وہ قاصر البیان ہے۔سات آسمانوں اور سات
زمینوں کا ہونا زمین کے اوپر پہاڑوں کو بمنزلہ میخوں کے ٹھوکنا تا کہ زمین جنبش نہ کرے۔سورج کا
چشمہ گلی میں ڈوبنا چاہ بابل میں ہاروت و ماروت کا قید ہونا چشمہ ہائے دودھ وشہر وشراب کا بہنا،
سلیمان کے وقت جانوروں کا بولنا وغیرہ حق کے ظاہر کرنے سے قطعی پر ہیز ہو رہا ہے۔ورنہ
اہل عالم و ماہران تو اریخ و ہیئت و جغرافیہ ان کی تردید نمبر وار کر رہے ہیں۔مصدق۔احقاق حق کا قصہ سن چکے ہو۔تمام حقوق کا سرتاج اور بڑا حق عقل کانشنس اور
الہامی مذاہب میں اللہ تعالیٰ کا ماننا ہے۔اس کو غور کرو کس کامل طور پر قرآن نے بیان کیا اور کس