انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 23
تصدیق براہین احمدیہ
کامل طور پر ثابت کیا اور کس طرح اللہ تعالیٰ کو عیوب سے مبرا بتایا۔سور اور کچھ اور کچھ بننے سے
پاک یقین کر لیا۔یہودیوں کے ہاتھ سے پیٹنے سے پاک بتایا البطل اباطیل شرک کی جڑھ کائی۔رہی یہ بات کہ سات آسمان باطل ہیں وغیرہ وغیرہ سواس کا جواب نمبر وار دیتے ہیں۔اول سات آسمانوں اور سات زمینوں کی ہر کسی عالم بلکہ اہل عالم ماہر تواریخ و ہیئت وجغرافیہ
نے نمبر وار تردید کی ہے۔مرد آدمی ان کا نام ہی لکھ دیا ہوتا۔سنیئے آپ کو ہم بتا دیں۔آپ نے تو
منکر اہل علم کا نام نہیں لیا۔ہم ماننے والوں کے نام سناتے ہیں۔لوگ پانجل کرت سوتر نمبر ۲۵
دیاس منی کی بہاس اور اد ہیا سوم سورج دہا رنا کی نرنی میں لکھا ہے۔بھوکی اوپر بُھورُ سُورُ مَهَرُجَنُ
تپ انتر کھ ست۔یہ سات آسمانی طبقات ہیں۔جو زمین کے اوپر ہیں اور مہیاتل، رسائل، اتل،
ستل ، وتل، تلاتل، پاتال۔یہ سات طبقات زمین کے نیچے ہیں۔اب بتائیے یہ آریہ ورتی
اہل علم و ہیئت دان اور جا گرفی کے ماہر تھے یا نہ تھے مگر یہ تو بتاؤ جنبو دیپ کے گردلون سمندر اور
شاک دیپ کے گرد، اکھیورس (شہد)، سمندر، کشن دیپ کے گردسورا (شراب) سمندر، کرونج دیپ
کے گردسرپی ( گھی ) سمندر۔شال مل دیپ کے گرد دوہی سمندر، گیومید دیپ کے گرد کھیر
سمندر، پشکر دیپ کے گرد، جل سمندر، ان دیپوں کا بیان اور تشریح کس جا گرفی دان سے پوچھیں۔پھر میں کہتا ہوں کہ زمین اور آسمان کا سات سات حصص پر منقسم ہونا کچی تقسیم ہے جو
سراسر حق ہے اس کے ماننے میں بطلان ہی کیا ہے کہ قرآن کریم نے اس کا ابطال نہیں کیا۔قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میں سَبْعَ اَرضِینَ کا تذکرہ موجود ہے۔مگر یا در ہے موجودات مرکبہ
کی تقسیم کئی طرح ہو سکتی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے یہ تقسیم فرما دی تو بطلان کیا ہوا۔اب ہم ایک ایسی بات کہتے ہیں جس کے سننے سے کسی منصف آریہ کو قرآن کریم کے
سبع سموات کہنے میں انکار کی جگہ نہیں۔زمین سے لے کر جہاں تک فوق میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق
ہے۔اس مخلوق
کو اللہ نے ایک تقسیم میں سات حصوں پر تقسیم کیا ہے۔ہر ایک آسمان جس کا بیان
تصدیق براہین احمدیہ
۲۶۶
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کیا ہے ان کا بیان آیات ذیل موجود ہے۔اول وہ مقام جس میں ہمارے لئے کھانے کا سامان رکھا ہے۔جیسے فرمایا ہے۔وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُونَ (الزاريات: ۲۳)
دوم۔وہ مقام جس کے اندر جانوراڑتے ہیں جیسے فرمایا۔اَلَمْ يَرَوْا إِلَى القَلِيرِ مُسَخَّرَاتٍ فِي جَوِ السَّمَاءِ (النحل :۸۰)
سوم۔وہ مقام جس میں اولے بنتے ہیں اور کھیتوں اور باغوں کو ویران کرتے ہیں
جیسے فرمایا۔فَانْزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا رِجْزًا مِنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ (البقرة : ٢٠)
چہارم۔وہ مقام جس میں سے مینہ آتا ہے جیسے فرمایا۔وَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَا فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ (البقرة: ۲۳)
پنجم۔وہ مقام جس میں ستارے اور نیازک گرتے ہیں جیسے فرمایا
وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَهَا رَجُوْمًا لِلشَّيْطِيْنِ وَاعْتَدْنَا
لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ (الملك : ٦ )
ششم۔وہ مقام جس میں ستارے ہیں جیسے فرمایا۔وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّتُهَا لِلْتُظِرِينَ (الحجر: ۱۷)
ہفتم۔وہ حصہ جو ان سب سے اوپر ہے اور جس میں اللہ تعالیٰ نے بہشتوں کو رکھا ہے کہ
ان مشہو دستاروں سے او پر بھی کوئی مقام ہے جیسے فرمایا۔لے اور آسمان ہی میں تمہارے لئے رزق یعنی کھانے پینے کا سامان رکھا ہے اور وہ چیز ہے جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا۔ے کیا یہ لوگ پرندوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے صفیں باندھے آسمانی فضا میں موجود ہیں۔سے پھر ہم نے ہی اتارا بد کاروں پر ان کی بدکاری کے بدلہ آسمان سے عذاب۔ہے اور ہم نے آسمانوں یعنی بادلوں سے پانی اتارا اور اس کے درمیانی ہونے سے پھل نکالے۔جو تمہارے لئے رزق یعنی
کھانے اور پینے کا سامان ہیں۔
تصدیق براہین احمدیہ
وو
۲۶۷
جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَوتُ وَالْاَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ (ال عمران: ۱۳۴)
بقیه اعتراضات تکذیب صفحہ نمبر ۸۲ کا جواب
دوم۔” پہاڑ زمین پر میخوں کی طرح ٹھو کے گئے“۔ضرور پڑھو۔مصدق۔یہ مشاہدہ ہے اور ہم نے اس پر ایک مضمون لکھ دیا ہے جو عنقریب آتا ہے اسے
سوم۔سورج کا چشمہ گلی میں ڈوبنا‘۔مصدق۔قرآن میں نہیں لکھا۔چہارم۔چاہ بابل میں ہاروت ماروت کا قید ہونا۔مصدق۔قرآن میں نہیں لکھا۔بلکہ چاہ بابل کا کوئی تذکرہ بھی قرآن میں نہیں۔ہاروت
ماروت کے قید ہونے کا بیان بھی نہیں۔پنجم۔چشمہ ہائے دودھ و شہد و شراب کا نمونہ۔مصدق۔ہم دنیا میں بھی دیکھتے ہیں تو آپ نے اس کا ابطال کیسے تجویز کر لیا۔دیکھو مادہ
گائے بھینس کا شیردان یکھی کا چھتہ۔انگور کی چھتریاں۔ششم ”سلیمان کے وقت جانوروں کا بولنا۔“
مصدق۔یہ امر بھی قرآن کریم میں نہیں آیا جانور تو اب بھی بولتے ہیں۔اس وقت کی کیا خصوصیت ہے قرآن میں صرف اتنی بات آئی ہے کہ سیدنا سلیمان علیہ
السلام منطق الطیر کو جانتے تھے علم منطق الطیر کو عبری میں وَبُرَهَا عَرَفْ کہتے ہیں وبُر کے معنی
بات، عرف کے معنی پرندہ اور یونانی زبان میں اس علم کا نام ارنـى شـولـوجـيـا ہے۔ارنیس اور
ارنی تھوس کہتے ہیں اڑنے والے کو۔اور لو جیا کے معنی لغت اور علم کے ہیں۔کتاب تاریخ میں جو
تصدیق براہین احمدیہ
۲۶۸
غالباً شا ہی روز نامچوں سے یا الہام سے تیار ہوئی ہے۔اس کا ۴ باب ۳۳ ملا حظہ ہو۔تکذیب صفحہ نمبر ۸۳ - پر نظر
(۱)۔بیت اللہ کی نسبت کہ وہی خانہ خدا ہے“۔(۲)۔چاہ زمزم کی منبع نہر ہائے جنت کے سوتے ہیں۔(۳)۔زمزم دل سے گناہوں کے سیاہ داغ دھوتا ہے۔(۴)۔"حجر الاسود کی تعظیم و چومنے سے گناہ معاف ومنہ پاک ہوتا ہے“۔(۵) زیارت مدینے سے دل کی نورانی ہے۔(1)۔شق القمر کی سحر آمیر تعلیم“۔(۷)۔عرش کے برابر خدا کا وجود بیان کرنا“۔مصدق۔ان امور کا قرآن کریم میں کہیں وجود نہیں۔ذرا مکذب صاحب دکھا دیں۔باقی بیت اللہ کی طرف سجدہ کرنا۔اس کی طرف سے پھر کر سجدہ کرنا نا روا بلکہ گناہ وخطا ہے۔حج و طواف احرام کعبہ عمرہ میں دوڑتے۔قربانی حور و غلمان شراب کا تذکرہ اسی کتاب میں
کریں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ
تکذیب صفحہ نمبر ۸۴
موسیٰ کو آگ کے سامنے کس نے مسجود کرایا ہے۔اور ابراہیم کا سورج کو کس نے خالق
اور رب ٹھہرایا ہے۔آگ چاند سورج اور ستاروں کو هذا ربي كون بتلاتا ہے۔اور فرشتوں کو
رب النوع کون ٹھہراتا ہے۔“
مصدق۔سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کبھی آگ کو سجدہ نہیں کیا۔آؤ کچھ خدا کا خوف کرو۔سیدنا ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اہل توحید کے سردار اور موحدین کے مقتدا تھے۔سنو! اور ہوش کی کہو
یہ مال و اسباب فانی اور زوال پذیر ہے۔آخر اسے چھوڑنا ہے۔سوشل اصلاحوں
کی ناجائز تدبیریں
تصدیق براہین احمدیہ
۲۶۹
تمہیں پھندے میں ڈالیں گی۔اور بجائے اس کے کہ تم مذہب کو صرف خیالی سوشل حالت کی
اصلاح کا ذریعہ بنا رہے ہو۔اور تمہارے دل میں اپنے کانوں بہتوں سے سن چکا ہوں ، کچھ بھی
نہیں۔الا ماشاء اللہ۔یا در کھوسوشل اصلاح میں یہ منافقانہ کارروائی فائدہ نہ دے گی۔غورکر واورسنو
ابراہیم علیہ السلام بچے اور پکے موحد خدا پرست تھے۔ان کی قوم ستارہ پرست اور سورج پرست تھی
سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم سے سیارہ پرستی کی برائی پر مناظرہ کیا۔اور کہا کیا یہ غائب
ہونے والی اشیاء تمہاری رب ہوسکتی ہیں۔ہرگز نہیں رب
تو وہ ہو جو ہر وقت ان اشیاء کا نگران رہے
جن کی پرورش کرتا ہے۔اور یہ اشیاء تو غائب ہو جانے والے ہیں۔دیکھو اس ابراہیمی بحث کے اخیر چند آیتیں جن میں صاف لکھا ہے یہ سارا مناظرہ صرف
تو حید کے لئے تھا جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا۔ہاں آگ کو هذَا رَبِّی کہنا اس
امر کا تذکرہ بھی قرآن کریم میں نہیں۔معلوم نہیں ہوا کہ مکذب نے کہاں سے دھوکا کھایا۔اور
ابراہیمی مناظرہ یہ ہے۔فَلَمَّارَا الشَّمْسَ بَازِغَةً قَالَ هَذَا رَ فِى هَذَا أَكْبَرُ فَلَمَّا أَفَلَتْ قَالَ يُقَوْمِ إِنِّي
بَرِئَ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ إِنِّي وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ
حَنِيفًا وَمَا آنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَ حَاجَّهُ قَوْمُهُ - قَالَ أَتُحَاجُونِي فِي اللَّهِ وَقَدْ هَدُين
وَلَا أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ رَبّى شَيْئًا ۖ وَسِعَ رَبِّ كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا أَفَلَا
تَتَذَكَّرُونَ وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمُ أَشْرَكْتُمُ بِاللَّهِ مَالَمُ
يُنَزِّلُ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَنَا فَلَى الْفَرِيقَيْنِ اَحَقُّ بِالْأَمْنِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ
الَّذِينَ آمَنُوْا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَك لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ
وَتِلْكَ حُجَّتُنَا أَتَيْنَهَا إِبْرِهِيْمَ عَلَى قَوْمِهِ نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مَّنْ نَّشَاءُ ۖ إِنَّ رَبَّكَ
حَكِيم عَلِيمٌ (الانعام: ۷۹ تا ۸۴)
تصدیق براہین احمدیہ
۲۷۰
فرشتوں کو رب النوع کہنا قرآن کریم کا حکم نہیں اسلامیوں کا اعتقاد نہیں۔قرآن کریم تو
مخلوقات میں کسی کو رب کہنا جائز نہیں بتلاتا۔جیسے فرماتا ہے۔وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِن دُونِ الله (ال عمران: (۶۵)
تکذیب کے صلہ نمبر ۸۶ میں شخصی بحث ہے جو اس حصہ میں ہم نہیں کرتے۔کیونکہ یہ حصہ
خالص اسلام کے متعلق ہے تکذیب کے صفحہ نمبر ۸۶ سے نمبر ۹۴ تک کوئی دلچسپ بحث نہیں۔اس
لئے اس کا ہم ذکر ہی نہیں کرتے۔البتہ صفحہ نمبر ۹۲ میں تکذیب کا وہ فٹ نوٹ جس کا خلاصہ یہ ہے
که حسب اعتقاد یہودو عیسائی ، اہل اسلام، بنی اسرائیل کے سوا کسی قوم میں کوئی پیغمبر کتاب لے کر
نہیں آیا۔“ ذکر کے قابل ہے۔اس اعتقاد کے اثبات میں ( اگر چہ مسلمانوں کا اعتقاد نہیں)
مکذب نے جو اشارہ کیا ہے۔وہ یہ تین آیتیں ہیں۔اوّل وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ
لَهُ مُسْلِمُونَ (البقرة: ۱۳۷)
ووم ذَلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ ( ال عمران: ۱۸۳)
وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيْكُمْ أَنْبِيَاءَ
سوم
وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا (المائدة: ٢١)
مگر مکذب ، یا درکھیں کہ ان آیات میں حصر و تخصیص کا کوئی لفظ نہیں آیا۔بلکہ قرآن شریف
میں آیا ہے۔ان مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر:۲۵)
وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنْذِرُونَ (الشعراء: ۲۰۹)
تکذیب صفحہ نمبر ۸۵
”جہاں تک مجھے معلوم ہے۔ممبران آریہ سماج ہمیشہ اخلاق و محبت کے ساتھ غیر مذہب
والوں سے گفتگو کرتے ہیں“۔
تصدیق براہین احمدیہ
مصدق منشی صاحب اور کس شخص پر الزام لگائیے کس آریہ کی شکایت کیجئیے۔آپ ہی کا
کلام آپ کی تکذیب میں آپ کے اخلاق کا عمدہ نمونہ ہے جو آپ کے رد کو کافی دلیل ہے کیونکہ
آپ ہی مدعی ہیں علمی طور پر کہاں تک آپ اپنے اصل ہفتم کے تابع ہیں ”سب سے پریتی پور بک
دھرم انسار میتا یوگ برتنا چاہیے۔ہاں دھرم انسار کا لفظ آپ کے بچاؤ کی اچھی سپر ہے۔غور کرو اور
اپنے اخلاق کی خوبی دیکھو۔تکذیب صفحہ نمبر ۳
بسا پنڈت و مولوی پادری بنا حق شماتت شده مفتری
اللہ تعالیٰ آپ کو فہم عطا کرے آپ نے کن ہاتھوں سے یہ سطر لکھ ماری ہے جو تکذیب صفحہ
نمبر ۳۶ میں ہے۔” خدائے محمد یاں بے علم نافہم ، مکار، دھوکہ باز، فریبی ، حیلہ پرداز ہے۔ہمارا خدا کون ہے۔وہی جس کا نام الرحمن الرحیم ہے رب العالمین اور
مالک یوم الدین ہے وہی القدوس السلام المومن المهيمن الخالق الرزاق العليم
الحكيم ذو الجلال و الاکرام وہی جس نے آسمان اور سورج اور چاند اور ہزاروں ہزار گرے
اور سب کچھ بنایا۔منشی صاحب آپ کے اخلاق اور آپ کی محبت بھری گفتگو کا فیصلہ آپ کی
کانشنس پر نہیں چھوڑ سکتا۔آپ اپنے اور کسی آریہ سے ہی پوچھ لیں یہ تو آپ کے جن کو
ریغا مری کا دعویٰ ہے برتاؤ کا نمونہ تھا والا جو کچھ میں نے آریہ صاحبان کا سلوک اپنے ساتھ
دیکھا اس کی شہادت دوں تو منصف سننے والے کے رونگٹے کھڑے ہو جاویں۔مگر میں
اشْكُوْابَتِي وَحُزْنِی اِلَى اللهِ (یوسف:۸۷) اپنی پریشانی اور دکھ کو صرف اللہ ہی کے آگے بیان
کرتا ہوں اور کہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ ہی میرا اور میرے عیال کا حافظ و ناصر ہو۔اور ہماری
حفاظت میں صرف اپنے رحم کو کام میں لاوے۔آمین۔تکذیب صفحہ نمبر ۹۹
نمونہ کے طور پر کچھ اختلاف دکھاتا ہوں“۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۷۲
مصدق منشی مکذب! قرآن نے اپنی راستی سچائی اور قرآن کے منجانب اللہ ہونے کے
دلائل میں یہ دلیل بھی دی ہے کہ اس میں اختلاف نہیں جیسے فرمایا۔لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ
لَوَجَدُوا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثیرا (النساء: ۸۳) کیا معنی اگر قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور اس
علیم و خبیر کی کلام نہ ہوتا تو اس میں بہت ہی اختلاف ہوتا۔حالانکہ اس میں ایک ذرہ بھر بھی اختلاف
نہیں ہے۔مکذب! آپ نے توریت شریف اور انجیل شریف کے اختلافات جس قدر ارقام کئے
ہیں ان کا جواب اس وقت میں نہیں دیتا کیونکہ آپ نے با تخصیص ہم سے جواب طلب کیا ہے
عیسائیوں کے متعلق اعتراض کا جواب عیسائی دیں گے۔دیکھو صفحہ ۴ تکذیب اور تکذیب صفحہ نمبر
۸۵۔اپنے اختلافات کے بیان کرنے سترہ نمبر اختلافات کے بیان کئے ہیں۔ان میں صرف نمبر ۳
اور نمبر ۱۵ اور نمبر ۱۶ اور نمبر ۱۷۔پانچ اختلاف قرآن کریم کے متعلق ہیں۔نمبر ۳ جب خاوند چاہے
طلاق دے سکتا ہے۔( یہ پہلا اختلاف ہے)۔اول۔قرآن میں یہ حکم نہیں۔رکوع یا آیت کا پتہ دیکھیئے۔علی العموم خاوند جب چاہے
عورت کو طلاق دے دے۔یہ قرآن
کا حکم نہیں۔ہاں یہ حکم اگر کچھ شرائط کے ساتھ ہو تو جدا امر ہے۔دوم۔اگر مان لیں کہ قرآن میں یہ حکم ہے تو اس میں اختلاف کیا ہوا۔یہ تو ایک حکم ہوا
اس کا مخالف حکم کہاں ہے؟
وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَلى أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللهُ
فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا ( النساء : ٢٠)
خیال کرو خاوندوں کو بیبیوں کے ساتھ کس حکمت کے ساتھ عمدہ نباہ کا حکم ہوتا ہے قرآن
فرماتا ہے اگر کسی اتفاق سے بی بی مکروہ بھی لگے تو بھی پسندیدہ سلوک کرو اس کا بدلہ اللہ تعالیٰ بہت
ہی بہت بہتری ان بیبیوں میں رکھے گا۔غور کرو! قرآن ماننے والا ، خدا کے وعدوں کو سچ یقین
تصدیق براہین احمدیہ
۲۷۳
کرنے والا ، اس امید پر بُری سے بُری بی بی کے ساتھ بھی کتنا سلوک کرے گا۔قرآن نے دو ہی
صورتیں طلاق کے جواز کے لئے رکھی ہیں اور ان دونوں صورتوں میں طلاق کا ہونا کمال حکمت پر مبنی
ہے کیونکہ وہ دونوں صورتیں اصل منشا نکاح کے خلاف ہیں اول زنا جیسے فرمایا۔وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا أَتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ
(النساء : ٢٠)
لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ (الطلاق:٢)
دوم۔بد چلنی اور با ہمی جھگڑا اور فسادمنزل لاکن اس میں بھی پہلے مصالحت کی تمام تدابیر
کی جاویں تب طلاق دیں جیسے فرمایا۔وَالَّتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ
فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا (النساء: ۳۵)
وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا
إِن يُرِيْدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا (النساء: (٣٦)
سوم۔طلاق دینے پر ایک زبر دست جرمانہ رکھا ہے۔وَإِنْ أَرَدْتُمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّكَانَ زَوْجٍ وَأَتَيْتُمْ إِحْدُهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا
مِنْهُ شَيْئًا أَتَأْخُذُونَهُ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا وَكَيْفَ تَأْخُذُونَهُ وَقَدْ أَفْضَى بَعْضُكُمْ
إلى بَعْضٍ وَأَخَذْنَ مِنْكُمْ مِيْثَاقًا غَلِيظًا (النساء: ۲۲،۲۱)
چہارم۔یہ حکم جس کو مکذب نے لکھا ہے غالباً اس صورت میں ہے جہاں میاں بی بی
میں خلوت ہی نہیں ہوئی گویا نکاح ہی پورا نہیں ہوا۔ہمارے مولا نا جناب مولوی ابوسعید صاحب
نے اشاعۃ السنتہ میں ان مسائل پر مفصل کلام کیا ہے۔افسوس اس سفر میں وہ پرچے پاس نہیں۔ناظرین ان کو ضرور ملا حظہ کریں۔
تصدیق براہین احمدیہ
۲۷۴
مکذب۔اختلاف نمبر ۱۳ شراب کی حرمت
مصدق۔شراب کی حرمت کا قرآن میں حکم ہے اور اس پر سخت ممانعت ہے پھر اس میں
اختلاف کیا ہوا۔اختلاف تب ہوتا کہ کہیں قرآن میں شراب کی حلت ہوتی اور کہیں حرمت صرف
اس میں اختلاف کیا ہوا غور کرو۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ
عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ إِنَّمَا يُرِيْدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ
الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِى الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلوةِ
فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ وَأَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَاحْذَرُوا ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا
أَنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَاغُ الْمُبِينُ (المائدة: ٩٣٥٩١)
ایک ہمارے پرانے دوست نے جس کو اب ہم سے کچھ ایسا تعلق نہیں رہا اور معلوم نہیں ہو
سکتا کہ کیوں مگر یہ کہ اس کے جلیں ہی ہم سے ناخوش ہیں ایک دفعہ سوال کیا شراب کی نسبت صریح
لفظ حرمت بھی موجود ہے؟ میں نے اس کے آگے پہلی آیت متذکرہ بیان کی اگا اس کو انکاررہا۔اور کہا
که صریح حرمت ہو تو مانوں گا۔خاکسار نے اس سے عرض کیا صریح لفظ حرام بھی قرآن میں ہے۔يَسلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمُ كَبِيرُ (البقرة:٢٢٠)
اس آیت شریف سے ثابت ہوا شراب میں اثم ہے اور بڑا اثم ہے۔اب اثم کا حکم سنو۔1 بے ریب شراب اور قمار بازی اور بت پرستی اور بدھنی کا ماننا شیطانی نا پاک باتیں ہیں۔ان سے بچے رہو تو کہ نجات پاؤ۔شیطان کا تو منشا یہی ہے کہ شراب اور قمار کے باعث آپس میں تمہاری عداوت و بغض پیدا ہو۔اور تمہیں الہی یاد اور نماز سے
اس بہانے سے روک لے۔پس اب بھی ان بُری باتوں سے رکو گے کہ نہیں اور فرمانبردار رہو اللہ ورسول کے اور نافرمانی سے
خوف رکھو۔اگر ہمارے حکموں کو نہ مانو گے تو جان رکھو ہمارے رسول کے ذمہ تو اتنا ہی تھا کہ اس نے کھول کر سنا دیا۔لوگ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ شراب اور جوئے کا کیا حکم ہے تو کہہ دے ان دونوں میں بڑی بدی ہے۔اور یہ دونوں
بڑے اثم ہیں۔
۲۷۵
تصدیق براہین احمدیہ
اقُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ
وَأَنْ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطَنَّا وَ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (الاعراف: ۳۴)
ذرہ غور کر وشراب کی ممانعت کس زور سے فرمائی ہے۔تکذیب صفحہ نمبر ۱۰۰
مکذب براہین اختلاف نمبر ۵ عام مسلمانوں کے لئے چار چار ، اور محمد صاحب کو ۹۔۱۱۔۱۸ بلکہ لا انتہا قرآن سورہ احزاب۔مصدق۔منشی صاحب! آپ کی عربی دانی کا میں قائل ہو جاؤں اگر بنام خدا سورہ احزاب
وغیرہ میں سے نو اور گیارہ اور اٹھارہ اور لا انتہا کا حکم نکال دو۔آپ کے لا انتہا کہنے کی راستی سورہ
احزاب کی آیت ذیل سے ظاہر ہے " لا يحل لك النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجِ وَلَوْ
أَعْجَبَكَ حُسْنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتْ يَمِيْنُكَ (الاحزاب : ۵۳)
سورہ احزاب کی اس آیت سے تو آپ کا لا انتہا کہنا بالکل غلط معلوم ہوتا ہے۔مکذب براہین کے نزدیک نمبر ۱۶ اور نمبر ۱۷ میں قرآنی اختلاف یہ ہیں۔بیت المقدس
کی طرف سجدہ کرو مکہ کی طرف سجدہ کرو پہلا حکم منسوخ ہوا۔منشی صاحب کہیں تو فطرت و عقل سے بھی کام لیا ہوتا۔کیا کرتے ہو۔کہاں قرآن میں
لکھا ہے کہ بیت المقدس کی طرف سجدہ کرو۔اور نہ قرآن میں لکھا ہے کہ اب یہ حکم منسوخ ہوا۔قرآن میں کہیں نہیں لکھا کہ بیت المقدس کی طرف سجدہ کرو۔اصل بات یہ ہے کہ ہر ایک مذہب
میں دو قسم کے احکام ہوا کرتے ہیں چاہے یہ تقسیم عرفاً اور رسما ہو جاوے۔چاہے حکما۔ایک قسم کے
لے تو کہہ دے ہر ایک ظاہری اور باطنی بے حیائی کو اور اثم و ناحق کی بغاوت اور شرک کو جس کم بخت کے واسطے اللہ نے کوئی
ثبوت کی وجہ نہیں بتائی۔اور اس امر کو کہ خدا پر ایسی باتیں بناؤ جس کا تم کوعلم نہیں۔میرے اللہ نے حرام کر دیا ہے۔ہے ان بیبیوں کے بعد تجھے کوئی بی بی حلال نہیں۔اور نہ یہ امر تجھے جائز ہے کہ ان کے بدلہ میں اور بیبیاں بنالے اگر چہ تجھے
کیسی پسند آویں مگر وہی عورتیں جن کا تو مالک ہو چکا۔
تصدیق براہین احمدیہ
احکام میں ایک مذہب کا آدمی اگر دوسرے مذہب میں چلا جاوے تو عام طور پر وہ بدنام نہیں ہوتا۔مثلاً کوئی ہندو ز کوۃ دیا کرے یا کوئی مسلمان علی الصباح خواہ مخواہ ضروری نہالے یا موچھیں بڑھا
لے تو اپنی قوم سے علی العموم علیحدہ نہیں ہو جاتا۔اور دوسری قسم کے وہ احکام جن کے کرنے سے
جھٹ ایک قوم سے الگ اور دوسری میں شامل سمجھا جاتا ہے۔مثلاً کوئی مرتد مسلمان عام مجلس میں
نعوذ باللہ سُورکھالے یا کوئی آریہ کہلا کر ہماری نماز کی جماعت میں شامل ہو جاوے۔اللہ تعالیٰ نے
رسول اللہ کے خالص احباب الگ کرنے کو ابتدا میں جب آپ کے حضور ا کثر عرب آتے تھے اور
مکہ کو قبلہ مانتے تھے بیت المقدس کو قبلہ بنا لیا تھا۔مگر وہ حکم قرآن میں موجود نہیں جب مدینہ میں
تشریف لے گئے اور یہودونصاری سے سابقہ پڑا تو مکہ کو قبلہ ٹھہرایا۔