انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 4
تصدیق براہین احمدیہ
۳۷
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ہی معجزات تھے کہ تمام عرب مقابلہ میں عاجز ہو گئے۔اور ایسا عجز اختیار کیا کہ اپنے خیالی مذہب سے آخر دست بردار ہو گئے۔اللہ اللہ کیسے
آیات بینات ہیں اور کیسے برکات ہیں۔کیا کوئی قریشی آپ کا مخالف دنیا میں موجود ہے۔آپ کی ساری قوم آپ کے سامنے آپ کے جیتے جی اس دین میں داخل ہوگئی۔جس میں
داخل کرنے کا آپ نے بیڑا اٹھایا تھا۔عرب کے ایسے شہر میں جہاں آپ نے وعظ شروع کی
قربانت شوم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ الہام سن لیا۔الْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ
لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة : ٤)
یہ نصرت کسی بادی مذہب کو اپنے سامنے اپنی زندگی میں ہوئی ہے تو اس کی نظیر دو۔اس
بے نظیر کامیابی میں بھی اعجاز ظاہر ہے اور عدم نظیر میں اس کامیابی کے خرق عادت ہونے میں کونسا
شبہ ہے؟ مسیح علیہ السلام کو بڑی کامیابی ہوئی مگر کیا ان کی اپنی قوم اُس بادشاہت میں داخل ہوئی
جس میں داخل کرنے کے لئے حضرت مسیح کو بادشاہ بنایا گیا تھا اور جس کے حصول کی امید میں اُس
کے سر پر پاک تیل ڈالا گیا تھا؟ کیا وہ قوم جو ہدایت کے لئے مقصود بالذات اور مسیح کی اپنی قوم تھی
اس نجات سے نجات یاب ہوئی ؟ کیا مسیح ان کے لئے قربانی ہوا؟ کیا کھوئی ہوئی بھیڑیں اس کے
ہاتھ آ ئیں؟ نہیں نہیں، ہرگز نہیں۔بلکہ اس بیت المقدس میں جہاں کبوتر فروشی سے مسیح علیہ السلام
نے منع کیا تھا سور کی قربانی ہوئی !!!۔کیا بدھ مذہب کا بانی اس کامیابی پر خوش ہو گا کہ آریہ ورت
میں اُس نے اپنا کچھ ثبات اور قیام مذہب نہ دیکھا؟ ویدوں کے اور پرانوں کے حامی برابر
آریہ ورت میں موجودرہے۔علاوہ بریں اس نے الہام کا دعوی ہی کیا کیا ؟ کیا یہ نصرت دیانند جی کو
آج میں نے تمہارا دین تمہارے واسطے کام کر دیا اور اپنا فضل تم پر پورا کیا اور اسلام کا دین تمہارے لئے پسند کیا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۳۸
حاصل ہوئی ؟ ویدوں کے حامی نے ہمارے دیکھتے دیکھتے وید کی حمایت کا بیڑا اٹھایا مگر اپنی مقدس
اور پیاری کتاب کا ترجمہ بھی پورا پورا اقوم کے سامنے نہ رکھ سکا۔ملک اور قوم کی نجات تو ایک خواب و خیال
ہے جس کتاب پر نجات کا مدار سمجھا تھا وہ کتاب بھی پبلک کو دکھا نہ سکا !!! حسب دعوئی آریہ
صاحبان ویدوں کو اس موجودہ دنیا میں آئے ہوئے دوارب برس کے قریب زمانہ گزرتا ہے۔پر
اس کتاب کی نسبت نصرت الہیہ کا یہ حال ہے کہ آریہ ورت میں بھی یہ کتا ہیں پورا رواج نہیں پاسکیں
اور اور بلا د کی نسبت دعوی بلا دلیل ہے۔چشم دید حالت سے بڑھ کر ان کی خیالی اشاعت کو کوئی
کیوں کر مانے اور کیونکر یقین کرے کہ وید ہی کی بدولت تمام دنیا نے سچے علوم سیکھے اور تو حید ذاتی
اور توحید صفاتی اور توحید الوہیت کا پتہ وید ہی سے لگا!! ہم تو اب بھی آریہ ورت میں جین مت
والوں کو ان کا سخت مخالف پاتے ہیں پھر اس کامیابی کی جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوئی۔اگر نظیر
دکھانے سے بجز ہے اور واقعی بجز ہے تو آپ کے وہ افعال جو کامیابی کے باعث ہوئے بے ریب
خرق عادت اور معجزہ ہیں۔کون گزرا ہے جس نے ملہم الہی ہونے کا جھوٹا دعوی کیا ہو اور ایک کتاب کو
خدا کی بنائی ہوئی کتاب بتایا ہو پھر اپنی قوم اور اپنے ملک پر خاص کر ان عظیم الشان موجودہ سلطنتوں
پر جو اپنی جگہ بے نظیر تھیں۔مثلاً ہمارے ہادی (فداہ ابی وامی) کے وقت ایرانی سلطنت جو ایشیا کی
بے نظیر اور قریباً گل ایشیا پر حاوی اور دوسری روم کی سلطنت جو قریباً کل یورپ اور آبادافریقہ پر
متسلط تھی پوراختیاب ہوا ہوا اور کامیابی جو راستبازی کا معیارتھی حاصل کر چکا ہو۔پنجم۔اگر معجزہ کسی علامت نبوت یا نشان رسالت کا نام ہے جسے قرآنی اصطلاح میں
آیت کہتے ہیں تو سینے آیات رسالت محمدیہ اس قدر ہیں اور تھیں کہ صاحب آیات کے آیات دیکھ کر
اس قدر لوگ اس کے دین میں داخل ہوئے کہ منکرین کے چھکے چھوٹ گئے اور حضرت نے اپنے
کانوں سے سن لیا۔اَلْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمُ (المائدة: ۴)
تصدیق براہین احمدیہ
۳۹
سبحان اللہ کیا معجزہ ہے
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا (النصر: ۲ تا ۴)
معرا ہے۔آپ کی تعلیم کچھ کم آیت نبوت ہے؟ جو تمام نیکیوں کا مجموعہ اور تمام برائیوں سے
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ
الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ (آل عمران :)
قرآنی اوامر اور نواہی کی کیفیت کا فوٹو ملا حظہ کرنا ہو تو دیکھو۔إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي الْقُرْبَى وَ
الْفَحْشَاءِ
وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (النحل: ٩١)
تکذیب صفحه ۵
مکذب۔قومی حمایت بیکار اور بے جا بحر طویل سے قرآنی حفاظت دشوار۔کیونکہ خود
حدیث راوی ہے۔جس قدر فرقے مومنوں کے ہیں سب دوزخ کی آگ میں جلیں گئے۔پھر
آخر کہا ہے۔اہل تشیعہ اہل تسنن کا خاکہ اوڑا رہے ہیں“۔مصدق۔کیا آپ کو اپنے آریہ ورت سریشٹوں کے ملک میں اتفاق نظر آیا ہے؟ کیا جن
کو آپ پرانی کہتے ہیں۔آریہ ورتی نہیں؟ کیا آپ ان کا اور وہ آپ کا خاکہ نہیں اوڑ اتے ؟ کیا
ے جب اللہ کی نصرت آگئی اور فتح حاصل ہو گئی اور لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق جوق داخل ہوتے تو نے دیکھ لیا تو ( بس تو
تو اپنا کام پورا کر چکا ) اب اللہ کی حمد وستائش کر اور اس سے استغفار کر کیونکہ وہ تو اب ہے۔ہے تم ایک اچھی جماعت ہو لوگوں کے لئے نمونہ کے طور پر نکالے گئے۔تم نیکی کا امر کرتے اور بدی سے روکتے ہواور اللہ پر
اعتقادر کھتے ہو۔سے اللہ ام کرتا ہے عدل و احسان
کا اور قریبیوں کو دینے کا اور روکتا ہے بے حیائی اور منکر اور بدکاری سے۔تمہیں نصیحت کرتا
ہے کہ دھیان کرو۔
تصدیق براہین احمدیہ
۴۰
آپ کے قلیل اور کمزور گروہ کے ساتھی جن میں علمی طاقت والے جیسے کچھ ہیں دنیا پر مخفی نہیں لنگ
کے پوجاری پر تمان (بت) کے فدا، بت پرست، وحدت وجود کے قائل ویدانتی ،سنیاسی، بیراگی،
ہوگی ،سکھ ، چین بدھ ، برہمو وغیرہ وغیرہ اور دہریوں کے کئی فرقے آریہ ورتی یا ہندوستانی ، آریوں
کے نور چشم آریوں کے مخالف آریہ ورت میں موجود نہیں اگر آپ کا فرمانا سچ ہے تو کیا آپ ہی کے
قول کو لے کر آپ کا مخالف کہہ نہیں سکتا۔دیانندوں کی قومی حمایت بریکار ہے اور بے جا بحرطویل
سے وید کی حفاظت دشوار ہے۔کیونکہ ہمارا مشاہدہ دکھا رہا ہے کہ ان میں با ہمی سخت نفاق ہے اور
آتش نفاق سے سخت کباب ہو رہے ہیں۔عقل کہتی ہے کہ جس قدران میں حق کے مخالف ہیں وہ
اپنے کئے کی سزا ضرور پائیں گے۔مکذب۔مسلمان تیغ آبروئی غلمان سے سر بریدہ ہیں“۔مصدق۔بہشتی نعمتوں میں اسلام بیان کرتا ہے کہ بڑی نعمت خدا کی رضامندی ہے۔دیکھو قرآن کریم۔وَرِضْوَانَ مِنَ اللَّهِ أَكْبَرُ (التوبة : ۷۲)
پس سچے مسلمان الہی رضامندی کے گرویدہ ہو کر اس کی عبادت کرتے ہیں نہ اس بات
کے لئے جس کی نسبت آپ نے کہ دیا۔دنیا کی نعمتیں اور دنیوی عیش و آرام اور دولتمندی آریوں
کے اعتقاد میں نیکیوں کا پھل ہے اور ظاہر ہے کہ غلمان بعض دولتمند ہندیوں کے لوازمات میں داخل
ہیں۔پس کیا یقینا یہ الزام آپ لوگوں پر نہیں ہوسکتا؟ بلکہ جب دیا نند کے نزدیک یہی دنیا ہی سورگ
اور نیکی کے ثمرات لینے کی جگہ ہے۔گو چند اعمال کے بدلے ارواح چندے شواغل دنیا سے بھی
آزادی اور انند میں رہیں گے تو اس صورت میں دیا نندی پنتھ کے مطابق غلمان نیکی کے ثمرات نہیں
تو اور کیا ہیں ! بات یہ ہے کہ سخت عداوت کے سبب آپ کو غلمان کا قصہ سمجھ میں نہیں آیا یا قرآن کریم
کو نہ دیکھا ہے اور نہ سمجھا ہے افسوس اس ادعائے تہذیب کے زمانے میں یہ درشت زبانی تمام
اللہ کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
قرآن کریم میں غلمان کا لفظ صرف ایک جگہ ستائیسویں سپارہ سورہ طور میں ہے۔اگر قرآن کریم کا
اردو تر جمہ بھی آپ دیکھ لیتے اور تھوڑا سا ما قبل سے پڑھ لیتے تو بشرط انصاف آپ ایسے
خلاف تہذیب امر کے مرتکب نہ ہوتے۔سنیئے
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيْمَانِ الْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا
اَلَتُنْهُمْ مِنْ عَمَلِهِمْ مِنْ شَيْءٍ كُلُّ امْرِى بِمَا كَسَبَ رَهِينُ وَامْدَدْنُهُمْ
بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ يَتَنَازَعُوْنَ فِيْهَا كَأْ سَالًا لَغُوَّ فِيْهَا وَلَا تَأْثِيمُ
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤُ مَّكْنُونُ (الطور: ۲۲ تا ۲۵)
باری تعالیٰ فرماتا ہے۔” بہشتیوں کی اولا دان کے پاس پھرے گی“۔وہاں مومن اولاد
کی جدائی کا غم نہ دیکھیں گے اور ان کے لئے نہ ترسیں گے۔جب لفظ ولا تـــائیـم صریح اس کی
صفت میں موجود ہے۔جس کے معنی ہیں نہ گناہ میں ڈالنا۔پھر آپ کو ایسانا شایاں خیال کیوں
گزرا؟ اس معنی کی تفسیر خود قرآن کریم نے سورہ دہر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں
غِلْمَان کے بدلے وِلْدَان کا لفظ جو ولد یا وَلِید کی جمع ہے فرمایا ہے۔وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ ۚ إِذَارَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا (الدهر : ٢٠)
اور سورہ واقعہ میں ہے۔يطوف عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ بِالْوَابِ وَآبَارِيْقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَّعِيْنِ (الواقعة: ۱۹،۱۸)
ے اور جولوگ ایمان لائے اور ان کی اولا د نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ان کی اولا د کو بھی ہم ان سے لاحق کر دیں گے
اور ان کے عمل سے کچھ بھی کمی نہ کریں گے ہر شخص اپنی اپنی کمائی کا گرویدہ ہوگا اور ہم ان کو من بھاتے گوشت اور میوے عنایت
کریں گے۔ان میں ایسے پیالوں کو دور دیں گے جن میں ( بخلاف دنیوی مے ) بہکنا اور بد خیالات کا اثر نہ ہوگا۔اور ان کے
در مکنون کے ایسے لڑکے بالے ان کے ارد گر دا چھلتے کودتے ہوں گے۔ے اور پھرتے ہیں ان کے پاس بچے سدا رہنے والے جب تو انہیں دیکھے خیال کرے انہیں موتی بکھرے۔اور پھرتے ہیں ان کے پاس بچے سدار ہنے والے۔آبخورے نتیاں۔اور پیالے ستھرے پانی کے لے کر۔
تصدیق براہین احمدیہ
۴۲
تکذیب۔تلوار کے دین اور پیار کے دھرم کا مقابلہ کر کے اور جبر و اکراہ کو محبت و چاہ کے
رو بر ولا کر الخ
مصدق۔اسلام کے معنے صلح کے ساتھ زندگی بسر کرنا، چین سے رہنا، کیونکر یہ لفظ سلم سے
مشتق ہے جس کے معنی صلح اور آشتی کے ہیں بعضے پادریوں کی دشمنانہ تحریر نے ، میں سچ کہتا ہوں
آپ
کو دھوکہ دیا ہے۔جبر اور اکراہ سے اسلام اور تصدیق قلبی کا حصول ممکن نہیں قرآن کی دوسری
سورہ کو جو مدینہ میں نازل ہوئی اور جس میں جہاد کا حکم ہوا ہے پڑھ لیجیئے اور غور کیجیئے آپ کا کلام
کہاں تک سچ ہے۔کہاں
تکہ
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ (البقرة : ۲۵۷)
اسلام میں شرط ہے کہ آدمی صدق دل سے باری تعالیٰ کی الوہیت اور اس کی معبودیت اور
اس کے رسولوں کی رسالت وغیرہ وغیرہ ضروریات دین پر یقین لاوے تب مسلمان کہلاوے اور ظاہر
ہے کہ دلی یقین جبر و اکراہ سے کبھی ممکن نہیں ہے۔میں بڑی جرأت سے
کہتا ہوں کہ حضور علیہ السلام
اور ان کے راشد جانشینوں کے زمانے میں کوئی شخص جبر واکراہ سے مسلمان نہیں بنایا گیا۔بلکہ محمود
غزنوی اور عالمگیر کے زمانے میں بھی کوئی شخص عاقل و بالغ جبر سے مسلمان نہیں کیا گیا۔دنیا میں
تاریخ موجود ہے صحیح تاریخ میں اس الزام کو ثابت کیجیئے۔میں نے زمانہ نبوی اور خلافت راشدہ کے
وقت اور محمود عالمگیر کی تاریخ کو اچھی طرح دیکھ بھال کر یہ دعویٰ کیا ہے۔زمانہ رسالت مآب میں اور
خلافت راشدہ میں صلح اور معاہدہ امن کے بعد کل مذہب کے لوگ مذہبی آزادی حاصل کر لیتے تھے۔خیبر کے یہود بحرین اور غسان کے عیسائی ، حضرت خاتم الانبیاء اور خلیفہ عمر رضی اللہ عنہ کے وقت شام
کے یہود اور عیسائی اسلام کی رعایا تھے اور اپنے مذہبی فرائض کی بجا آوری میں بالکل آزاد
تھے۔عالمگیر کے عہد میں بڑے بڑے عہدوں پر ممتاز ہندوستان کے پرانے باشندے اپنی بت پرستی
لے اس میں زبردستی نہیں اور حق و باطل واضح ہو گیا۔
تصدیق براہین احمدیہ
۴۳
پر قائم دکھلائی دیتے۔اگر عالمگیر کی لڑائیوں سے اسلام پر الزام ہے تو عالمگیر نے تانا شاہ سے جوایک
سید تھا دکن کے ملک میں جنگ کی پھر اپنے مسلمان باپ اور بھائیوں کے ساتھ جو معاملہ کیا وہ مخفی
نہیں۔پس عالمگیری جنگ مذہبی جنگ کیوں خیال کی جاتی ہے؟ عالمگیر نے کبھی کسی ہندو کو تلوار اس
سبب سے نہیں لگائی کہ وہ ہندو تھا اور کبھی اس نے زبردستی ان کو مسلمان نہیں کیا۔ان کی جو مذہبی
عبادت اور رسومات جو قدیم سے چلی آتی تھیں ان کو نہیں روکا۔محمود کی نسبت کہیں تاریخ سے یہ نہیں
معلوم ہوتا کہ اس نے اشاعت اسلام اور دعوت اسلام میں ہمت صرف کی ہو۔گجرات میں اتنے
دنوں تک پڑا رہا مگر ایک ہندو کو مسلمان نہ بنایا۔اپنے بھائی مسلمان امیر اسماعیل سے جنگ کی کیا وہ
لڑائی بھائی کو مسلمان بنانے کے لئے تھی؟ اور ہند کے حملے تو راجہ جے پال نے خود کرائے جس نے
محمود سےلڑنے میں ابتدا کی۔والا محمود کا تو یہ منشا تھا کہ تاتار کے بلا د کو فتح کرے نہ ہند کو۔اسلام نے اپنے مخالفوں پر بے ریب تلوار اٹھائی ہے مگر کس شرط پر۔اس شرط کا تذکرہ خود
قرآن کریم میں موجود ہے۔وَقَاتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقرة: 191)
وَقْتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ (البقرة: ۱۹۴)
بخاری جلد ۳ صفحه ۸۸ مطبوعہ مصر میں لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ کے معنی تفصیل سے مندرج ہیں۔وَ كَانَ الإِسْلَامُ قَلِيلًا فَكَانَ الرَّجُلُ يُفْتَنُ فِي دِينِهِ إِمَّا قَتَلُوهُ وَإِمَّا
يُعَذِّبُوهُ حَتَّى كَثُرَ الْإِسْلَامُ فَلَمُ تَكُنْ فِتْنَةٌ۔(بخاری کتاب التفسير باب قوله وقتلوهم حتى لا تكون فتنة۔۔۔۔۔۔۔لے اللہ کے رستہ میں ان سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں اور حد سے مت بڑھو۔اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پیار نہیں کرتا۔اوران سے ( کافران مکہ اور ان کے خصال وصفات کے آدمی ) لڑو جب تک روک ٹوک اٹھ جاوے اور دین اللہ کے لئے
ہو۔یعنی فرائض دین بلا روک ٹوک ادا کئے جاسکیں اور مخل خلل اندازی چھوڑ دیں۔سے مسلمان تھوڑے تھے اس لئے یوں ہوتا کہ دین میں ستائے جاتے یا تو قتل کئے جاتے یا سخت عذاب میں مبتلا کئے جاتے
پھر جب مسلمان بڑھ گئے تو یہ مصیبت اٹھ گئی۔
تصدیق براہین احمدیہ
۴۴
اچھا ہم نے بطریق تنزل یہ بھی مانا کہ اسلام نے جنگ کی۔مگر وید میں جنگ کی جس قدر
تاکید ہے اور وید کے مخالفوں کے استیصال اور ان کے خطرناک سزاؤں کا جس قدر حکم ہے۔اگر
آپ اس کا علم رکھتے بشرطیکہ خوف الہی ساتھ ہوتا تو آپ اور آپ کا کوئی آریہ بھائی اسلام پر جنگ
کا الزام دینے کی کبھی جرات نہ کرتا۔ایک مختصر تذکرہ سنا کر وید کے چندا حکام آپ کے دیانندی
بھاش سے لکھتا ہوں ذرا بغور ملاحظہ فرمائیے۔لیکن میں اس تذکرہ میں پہلے ان آیات قرآنی کا بھی
ذکر کروں گا جن پر ہمارے مخالفوں کے خاص اعتراضات ہیں۔فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْ تُمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا
لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ (التوبة: ۵)
اس آیت شریف پر ہمارے بعضے آریہ دوستوں نے خاص توجہ کی ہے اور بڑے بھاری
اعتراض کا نشانہ اسے بنایا ہے اس لئے اس آیت کی تصدیق کے واسطے اتماماً للحجۃ آپ کے
مقدس رگوید سے چند منتر لکھتا ہوں سینے۔حسب وید مقدس آدمی دو قسم کے ہوتے ہیں ایک
سریشٹ (اچھے) اور دوسرے دیسیو (برے) اور ڈشٹ دیکھو منتر ۸ رگوید منڈل نمبر سوکت نمبر۵۱
اور تکذیب صفحہ۔اور ایسے ہی قرآن نے بھی آدمی کی دو قسمیں بیان کی ہیں شقی و سعید۔ان دشت
اور شتر وں کی نسبت جن کو قرآن نے مشرک اور کافر کہا ہے وید کہتا ہے (۱) سیناد بکش آدی لوگ
(سپه سالار ) جیسے لوہا کے گہن سے لو ہے اور پاشان ( پتھر ) آدکوں کو توڑتے ہیں ویسے ہی آدھرمی
دشٹ شتروں کے ( بے ایمان دشمنوں کے انگوں کو (اعضاء کو ) چھن بھن کر دن رات دھرم آتما پر
جاجنوں کے پالن میں تت پر ہوں جس سے شتر و جن ان پر جاؤں کو دکھ دینے کے سامرتھ نہ ہوسکیں۔۔چھے گن کرم اور سبھاؤ والے سجاد بکش راجہ کو چاہئے کہ راج کی رکھیا نیتی اور ڈنڈ کے بہی سے سب
لے ان مشرکین کو جہاں پاؤ ما روانہیں پکڑو اور ان کی راہ میں پوری پوری گھات لگاؤ۔دیا نندی بھاش صفحه ۶۹۹ سوکت ۷۳۶
تصدیق براہین احمدیہ
۴۵
منشوں کو پاپ سے ہٹا سب شترؤں کو مارا اور و دوان کی سب پر کارسیوا کر کے پر جا میں گیان اور سکھ
اور اوستا بڑھانے کے لئے سب پر انیوں کے شب گن یکت سدا کیا کرے۔یہ تو قتل کے احکام
دوو
ہیں اب قید کی بابت سنیئے ؟ جو آریہ کو جملہ قرآنیہ - وَاحْصِرُ وُهُمُ کے مانے کا انشاء اللہ ذریعہ ہوگا۔دھارمک پرشوں کو چاہیے کہ تیجسوی سجاد بکش راجہ کے ساتھ ملکے بیگ سے ان کے
پدارتھوں کو ہر نے کھوٹے سبھاؤ یکت اور اپنے وجے کی اچھیا کرنے والے ڈاکوؤں کو بلا ان کو پر بت
آدی اکانت استھانوں میں بنے ہوئے گھروں میں گھسا کر اور باندھ کے ان کو قید میں رکھیں۔جیسے سورج انتر کھ سے میگھ کے جس کو بھومی پر گرا کے سب پرانیوں کے لئے سکھ دیتا ہے
ویسے ہی سینا دبکش آدی لوگ دشٹ منش شترؤں کو باندھ کر دھارمک منشوں کی رکھشا کر کے
سکھوں کا بھوگ کریں اور کرا دیں،۔یہ قید کے احکام گزرے اب استیصال اعداء کا قصہ سنیئے اور غور کیجئے۔ویدوں نے دشمنوں
کے جلانے کا بھی حکم دیا ہے ذرہ یہاں انصاف کو بھی کام میں لاویں۔سجاد بکش آدی راج پرشوں اور پر جا کی منشوں کو چاہیئے کہ جس پر کا راگنی آدی پراتھ
بن آدمی کو بھسم کر دیتے ہیں۔( جس طرح آگ جنگل کو جلاتی ہے ) ویسا ہی دکھ دینے والے
شتر وجنوں کو بناش کے لئے اس پر کار پر تین کریں۔اب جبر اور کراہ کا حکم جس طرح وید میں ہے ملاحظہ ہو۔سنیئے اور اپنے پیار اور محبت والے دھرم کا حال پڑھیئے۔” جیسے بجلی میگھ کے او یوء بدلوں کو
مکھن بیگ سے چھن بھن اور بھومی سر گیر کر اسکودش میں کرتی ہے ویسی ہی سجا سنمیاد بکش کو چاہیے
که بدهی شریل واسینا کے بیگ سے شترؤں کے بیگ کو چھن بھن اور شترؤں کی اچھی پر کار پر ہار
ے رگ وید بھاش صفحه ۶۹۶
دیانندی بھاش صفحه ۷۰۳ سوکت ۳۶
ه دیانندی بھاش رگ وید صفحه ۷۰۷
پہاڑوں کی کھوہ میں الگ بند کر دے۔دیانندی بهاش صفحه ۶۲۰
تصدیق براہین احمد به
۴۶
سے پرتھوی پر گرا کر اپنے سمٹی میں لاویں ہیں۔اب نہایت غور سے ویدک اخلاق کی حالت سنیئے۔وید دشمنوں میں عداوت اور پھوٹ کرانے کی ترغیب دیتا ہے۔”سمجھاد بکش کو چاہیے کہ
شانتی بچن کہنے ڈشٹوں کو ڈنڈ دینے اور شتروں کو پر سپر پھوٹ کرانے کی کرایا نوں سے نیتی کو
آچھے پر کار پراپت ہو کے پر جاجنوں کی دکھ کونت دور کرنے کے لئے اڈم کرے۔اچھا میں آپ کے کانشنس پر چھوڑتا ہوں۔ایک ایسے جانور کے بدلے میں جس کی جنس
کی تکلیف دینے میں آپ کے کا شتکار کمی نہیں کرتے۔آپ ہی کس قدر منصو بے امکان سے بھی
زائد انسان کو ایذارسانی کے باندھ رہے ہیں جن مشرکوں کی نسبت آیات ذیل میں حکم ہوتا ہے۔فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا
لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ (التوبة : ۵)
وہ وہی دشٹ ہیں جو دغا باز موقع پر معاہدہ اور صلح کو توڑ کر اسلام کا استیصال کرتے ہیں۔دیکھو کم بالا کے آگے فرماتا ہے۔كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدُ عِنْدَ اللهِ وَعِنْدَ رَسُولِةٍ إِلَّا الَّذِيْنَ عُهَدْتُمْ
عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَمَا اسْتَقَامُوالَكُمْ فَاسْتَقِيمُوَالَهُمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ
كَيْفَ وَإِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوْا فِيْكُمْ إِلَّا وَلَا ذِمَّةً يُرْضُونَكُمْ
بِأَفْوَاهِهِمْ وَتَأبى قُلُوْبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فُسِقُوْنَ (التوبة: ۸،۷)
اور پھر کہتا ہے
ا دیا نندی بھاش صفحه ۶۱۶
صفحہ نمبر ۱۶۶۱
سے اللہ اور اس کا رسول ان مشرکین کے عہد کی کیونکر رعایت کر سکتے ہیں۔سوائے ان کے جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس
عہد کیا۔سو جب تک اپنے معاہدہ پر قائم رہیں تم بھی قائم رہو۔کیونکہ اللہ والوں کو پیار کرتا ہے۔کیونکر ! ( ان کے عہد کی
رعایت ہو سکتی ہے ) اور اگر وہ تم پر غالب آویں تو تمہارے حق میں کسی رشتے اور عہد کا لحاظ اور نگہداشت نہیں کرتے۔منہ سے
تو تمہیں خوش کریں گے پر جیون میں ان کے انکار ہے اور اکثر ان میں سے فاسق ہیں۔
۴۷
تصدیق براہین احمدیہ
وَاِنْ نَّكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا أَبِمَّةَ
الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ وَلَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَكَثُوا
وو
اَيْمَانَهُمْ وَهَمُّوا بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَهُمْ بَدَهُ وكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ (التوبة : ۱۳،۱۲)
جنگ جو غضب الہی کا نشان ہے اس میں بھی اسلام نے ہمدردی اور رحم کے اصول کو
ترک نہیں کیا۔اسلام جنگ میں بے قصور بچوں، بوڑھوں ، عورتوں، مزدوروں ، جانوروں کو قتل کی
اجازت نہیں دیتا۔دشمن جب جزیہ گزار ہو جاوے یا اسلام قبول کرے تو اسلام جنگ کو موقوف کر
دیتا ہے اور فاتح ومفتوح برابر ہو جاتے ہیں۔پھر اسلام کو جنگ میں ملک گیری مقصود نہیں فقط تو حید
کی وعظ مطلوب ہے اور جنگ بھی جب تک کہ اسلام کے مخالف مذہبی آزادی کو نہ روکیں“۔غور کر لو! جب ابتدائے اسلام میں مسلمان توحید کے اقرار پر بے گناہ قتل ہونے لگے۔گھروں سے نکال دیئے گئے۔توحید کی منادی سے روکے گئے ان کے دشمن با تفاق حملہ آور ہوئے۔دشمنوں نے مدینہ طیبہ، دار النبوۃ کا محاصرہ کر لیا۔اس وقت اسلام نے تلوار پکڑی۔” بتاؤ کیا یہ عقل
تھی کہ اسلام اپنے آپ کو معدوم کر دیتا؟ کیا صاحب اسلام اپنی اصل غرض نبوت و رسالت کو چھوڑ
دیتا؟۔ایسی ضرورت میں کوئی دانشمند قوم جنگ سے مانع نہیں۔الا اسلام نے پھر بھی اکراہ سے منع
کیا۔کیا اگر مشنریوں پر ایسی زیادتی ہونے لگے تو عقل والے خدا ترس با طاقت بادشاہ حملہ آوری نہ
کریں گے؟ یہ اسلام ہی کی خوبی ہے کہ جب کوئی حاکم مسلمانوں کے دین میں دخل دے اور ارکان
اسلام کو آزادانہ طور پر نہ کرنے دے تو مسلمانوں کا ہر فرد جان دینے کو حاضر اور اس میں مرنے کو
شہادت جانتا ہے۔الحمد للہ اسی اصل جہاد کی برکت سے بڑے بڑے سلاطین مسلمانوں کے امور
مذہبی میں دخل دینے سے کوسوں بھاگتے ہیں جہاد کے نام سے ان کی روح کا نپتی ہے تعجب ہے اس
لے اور اگر وہ عہد کر کے پیچھے اپنی قسموں کو توڑ ڈالیں اور تمہارے دین میں طعن کریں تو ان کفر کے سرداروں سے جنگ کرو۔ان لوگوں
کی قسمیں ویسمیں کچھ بھی نہیں تو کہ باز آ جاویں۔کیا وجہ ہے کہ تم ایسے لوگوں سے جنگ نہ کرو جنہوں نے اپنی قسمیں
تو ڑ ڈالیں اور اس رسول کے نکال دینے پر ہمتیں لگائیں اور انہوں ہی نے تم سے ابتداء (جنگ) بھی کی۔
تصدیق براہین احمدیہ
۴۸
قومی در داور مذہبی محبت کو بعض جاہل عیب شمار کرتے ہیں“۔( برکات اسلام )
مکذب۔تکذیب صفحہ ے۔” پوشیدہ نہ رہے۔اعتراض کرنے سے پہلے فریق ثانی کی
کتب کا مطالعہ کرنا شرط اولی ہے مگر وہ معترض نے نہیں دیکھا“۔مصدق۔آپ اپنے ایمان سے کہیئے۔آپ نے عربی زباندانی کی کتابیں کس قدر
پڑھی ہیں؟ عربی دواوین اور خطبات میں کتنی مہارت پیدا کی ہے؟ قرآن اور حدیث کا کتنا علم
حاصل کیا ؟
مرزا صاحب نے دیا نند جی سے بڑھ کر قدم نہیں مارا جنہوں نے ستیارتھ میں اسلام پر
اعتراض کئے۔کیا وہ عربی کے ماہر تھے؟ مجھے یاد ہے میں نے لاہور میں اپنے کان سے سنا کہ دیانند
جی فرمارہے تھے کہ رحیم اور کریم لوگوں کی گھڑت ہے“۔تاریخ کے اتنے بڑے ماہر تھے کہ ایک
جگہ ستھ ارتھ پرکاش کے صفحہ تین سو اکیس میں کہتے ہیں کہ ”سلطان محمود غزنوی جب قیدیوں کو مکہ
میں لے گیا تو فلاں تکلیف دی !!!
سچ پوچھیئے تو مرزا صاحب نے بہت کوشش سے بقدر امکان وید کو دیکھا۔سوامی جی کا
ترجمہ چار ویدوں کا با وجود اتنے قومی جوش کے اب تک نا تمام ہے۔اسے کون دیکھ سکے۔جبکہ خود
سوامی جی کو عادل اور رحیم نیا کاری خدا نے کامیابی کا منہ نہ دکھایا تو دنیا کی اور غیر قومیں اس ترجمہ
سے کب نفع اٹھا سکتی ہیں اور مرزا صاحب اس غیر موجود کو کب دیکھ سکتے ہیں، جو تر جمہ دنیا میں موجود
تھا اور آپ کی قوم نے چھپوایا اسے مرزا صاحب نے دیکھ لیا دو ارب کے قریب بقول آپ کے
گزرتے ہیں کہ خدا نے ویدوں کو الہام کیا۔پر خدائی کارخانے پر نظر کیجئے کہ دوارب برس میں
ویدوں کے تراجم بھی دنیا میں کیا آریہ ورت کے اندر بھی نہیں مل سکتے !! جب اس کتاب کی
اشاعت کا یہ حال ہے تو مرزا صاحب کا کیا قصور۔آج تک آریہ ورت کی تین ربع سے زیادہ
قومیں شرعا گودہ شرع کیسی صحیح یا غلط کیوں نہ ہو، وید پڑھنے کے لائق خیال نہیں کی گئیں۔تعجب ہے