انٹروڈکشن

تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 5

تصدیق براہین احمدیہ
۴۹
آپ لوگ ویدوں کو عام خلقت کے سامنے رکھتے نہیں اور لوگوں کا لکھا ہوا تر جمہ پسند نہیں کرتے۔بھلا یہ بے انصافی نہیں تو کیا ہے؟ کہ خود تو دنیا کی عام زبانوں میں ترجمہ کرتے نہیں اور جو ترجمے
فضلائے یورپ نے کئے ہیں انہیں پسند نہیں کرتے۔باقی یہ خیال کہ تمام دنیا کو اسی سے فیض پہنچا
ایک خوش اعتقادی کا خیال ہے خود آریہ ورت کے باشندے علی العموم محروم ہیں۔پنڈت دیا نند جی
نے وید کے اشاعت کی کوشش کی مگر اس میں بھی اول تو غیر بلکہ اپنی بھی تو میں محروم رکھی گئیں۔کیونکہ
وہ جانتے تھے کہ علی العموم مسلمان اور عیسائی تعلیم یافتہ گروہ بھاشا نہیں پڑھ سکتے۔بلکہ ستیارتھ کا
ترجمہ بھی وہ اردو حروف میں پسند نہیں کرتے تھے اور اردو میں کیوں لکھواتے ادھر وید کا عام فہم ترجمہ
ہوا اُدھر دیکھو اس کا وہ سارا کارخانہ كَأَن لَّمْ يَكُن شَيْئًا ہوا۔دوم۔باری تعالیٰ نے بھی ان کو اتمام
ترجمہ کی توفیق نہ دی ساری دنیا کو کب اور کس دن فائدہ پہنچا؟ میں نہایت راستی ،سچائی اور صاف
دلی سے چاروں ویدوں کا ترجمہ سننا پسند کرتا ہوں مگر کوئی صورت اتنی بھی نہیں نکل سکتی کہ ایک بار
سرسری طور پر ہی سُن سکوں۔جب کوشش کرتا ہوں اور ایک دو دفعہ ایسا ہوا بھی۔تو آریہ مہربان
بھائی سنانے والے کی عداوت کو کھڑے ہو جاتے ہیں اپنے دلوں میں جھک کر انصاف کر لو کہ کہاں
تک تمہارا دل گوارا کرتا ہے کہ ایک مسلمان وید کی پوری ماہیت سے واقف ہو۔پہلے اتمام حجت کے لئے چاروں ویدوں کا ٹھیک ترجمہ جسے آپ کے عام علماء تسلیم کر
تیار کیجئے۔ہم لوگ بھی ویدک اردو ترجمہ میں امداد کے لئے دل سے حاضر ہیں۔پھر آپ کا دعوت
دنیا وی کرنا بھی موزوں ہوگا۔مکذب۔وید کے رو سے دو قو میں ہیں۔ایک آریہ اور دوسری دیسیؤ
مصدق۔یہی تقسیم تمام دنیا کے مذاہب نے کر رکھی ہے۔بلکہ عام عقل کے نزدیک یہی
تقسیم مسلم ہے۔کوئی ویدک خصوصیت نہیں۔دیکھو قرآن کہتا ہے۔( فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ _ الشورى: ۸ ) ( ایک فریق جنتی اور ایک فریق ناری)

تصدیق براہین احمد به
(فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ - هود: ۱۰۶) (ان میں سے شقی اور سعید ہیں )۔آریہ کے معنے اگر سریشٹ ، نیک اور خدا ترس کے ہیں تو یہ ایک لقب ہے جو عمدہ اعمال
کے ذریعہ ہر نیک آدمی کو مل سکتا ہے۔کسی خاص قوم اور ایک ملک والوں کے واسطے اس کی
خصوصیت نہیں۔ان معنوں کے رو سے بنی اسرائیل کا نیک حق شناس ہادی آریہ ہے۔گو وہ شام کا
رہنے والا ہو یا مصر کا۔ایک پارسا عیسائی مذہب کا ہادی آریہ ہے گو وہ ناصرت میں پیدا ہوا ہو۔خیر خواہ بنی آدم واعظ تو حید نبی عرب آریہ ہے۔گو مکہ معظمہ میں جلوہ گر ہوا۔اور آریہ ورت کا شہدا،
پھکڑ ،خدا کو برا کہنے والا دیسیو ہے۔دیکھ صفحہ ۱۶ تکذیب۔اور اگر وید کے معنے اس سث ودیا کے ہیں جس سے باری تعالیٰ کی۔رضا مندی کا اور کسی بچی بشارت کا پتہ لگ سکتا ہے اور وہ چیز ہے جو مقدسوں کے پڑھنے کے قابل
ہے۔تو تمام مقدسہ کتب وید ہیں سب قرآن ہیں ساری کی ساری انجیل ہیں۔تکذیب صفحہ ۷ تا ے میں وید کی قدامت کا بیان ہے۔مگر ہم کہتے ہیں کہ نفس قدامت کسی
خوبی کی مثبت نہیں ہو سکتی۔دیکھئے مادہ آپ کے نزدیک قدیم ہے حالانکہ جڑھ ہے چین نہیں تو کیا
نفس قدامت کسی خوبی کی مثبت ہے؟ اگر ہے تو پہاڑ بہت پرانے ہیں اور مادہ بقول تمہارے ان
سے بھی پرانا ہے۔اول۔آپ ثابت کریں کہ وید الہی کلام ہے۔بلکہ ثبوت سے پہلے از راہ کرم دنیا
کو دکھلائیں کہ فلاں چیز کا نام وید ہے اور اس کے یہ مضامین ہیں پھر دنیا پر ثابت کیجیئے کہ وید کے بعد
اللہ تعالیٰ کا فیضان جسے الہام کہتے ہیں بند ہو گیا۔باری تعالی ویدوں کے بعد کسی سے کلام نہیں کرتا۔یہاں تک کہ دنیا فنا ہو پھر پر لے آوے سرشٹی اور مخلوق بنے اس وید کے ماورا جو صرف آریہ ورت
میں نازل ہوا۔کسی اور ملک میں کوئی الہی کلام کبھی نہیں ہوا۔اور نہ ہو سکتا ہے ہم کب منکر ہیں کہ ہند کو
اللہ تعالیٰ کے فیضان سے محرومی رہی۔اور اس میں ہادی و واعظ تو حید نہیں گزرے۔بلکہ قرآن
صاف بتا تا ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۵۱
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَةٍ رَّسُولًا (النحل:۳۷)
وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵)
رہی یہ بات کہ قرآن میں ان کے قصے نہیں۔تو یا در ہے قرآن میں سب نبیوں کے نقص
بیان نہیں ہوئے۔سنو !
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ مِنْهُم مَّنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَّنْ لَّمْ
نَقْصُصْ عَلَيْكَ (المومن: ۷۹)
مگر کلام اس میں ہے کہ ابتدائے پیدائش عالم میں یا وید کے بعد جن دنوں وید کا نزول
ہوتا تھا۔ان دنوں اور بلاد میں الہام الہی ناممکن اور محال تھا! اور ویدوں کے بعد پھر خدا تعالیٰ چپ
ہو گیا اور اس نے اپنے فیضان کو بند کر لیایا اس وید کے سوا کسی اور زبان میں کلام کرناممکن نہیں اور نہ
اس نے کیا یا ہنوز آں ابر رحمت در خروش است کا معاملہ ہے۔اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنَ الْمُلْهَمِينَ۔امِينَ
مختلف بلاد میں مختلف ہادی ہوتے رہے صرف ایک اسلام ہی کا اعتقاد ہے کہ لَم يَزَلْ
مُتَكَلَّما اللہ ہمیشہ کلام فرماتا ہے۔اس کے فیضان خاص میں
کبھی کمی نہیں ہوئی۔ہمیشہ ہمیشہ بندگان
خاص سے اس کا مکالمہ اور مخاطبہ ہوتا رہتا ہے اور ہوتا رہا اور ہوتا رہے گا۔ختم نبوت نے الہام اور
مکالمہ اور مخاطبہ سے مخلوق کومحروم نہیں کیا۔اسلامیوں میں ہمیشہ اور ہر زمانہ میں ایسے لوگ ہوتے رہے
جو اس فیض ربانی سے فیضیاب ہوئے۔دیکھو حالات شیخ عبدالقادر جیلانی، شیخ محی الدین ابن عربی ،
شیخ معین الدین چشتی ، بابا شیخ فرید شکر گنج ، شہاب الدین سہروردی، شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی،
شاہ ولی اللہ دہلوی اور عبد اللہ غزنوی وغیرہ وغیرہ اولیاء کرام اور ہمارے اس زمانہ میں حضرت
مرزا صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔انصاف کریں تو اسلام ہی قدیم اور بہت پرانا مذہب ہے اور یہی سنت
اللہ ہے جس کی قدامت کی تعیین سے ہندسہ عاجز ہے۔اسلام کیا ہے۔خدا کا فرمانبردار ہونا۔وید
ے کوئی ایسی امت نہیں جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو۔ے ہم نے ہر ایک گروہ میں رسول بھیجا۔سے ہم نے تجھ سے پہلے رسول بھیجے بعض کا حال تیرے آگے ذکر کیا بعض کا نہیں۔

تصدیق براہین احمدیہ
۵۲
کے ملہم اگر خدا کے قائل اور اس کے فرمانبردار تھے تو انہوں نے بے ریب وہی کام کیا جس کے
باعث باری تعالیٰ ابراہیم کی تعریف کرتا ہے اور اس کے طریق کی خلاف ورزی کو بُرا بتا تا ہے۔وَمَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَةِ إِبْرَهِمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا
وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّةَ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ
الْعَلَمِينَ وَوَضَى بِهَا إِبْرهُمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ لِبَنِى إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ
فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة : ۱۳۱تا۱۳۳)
اور بے ریب بشرط فرمانبرداری باری تعالیٰ کے وید کے ملہم مسلمان تھے۔آریہ تھے اچھے
یہودی نئی زندگی سے زندہ عیسائی اور پورے محمدی تھے۔خاص خاص بت پرستی پر بحث کرتے جاؤ
مثلاً جس وقت سری کرشن دیو جی دنیا میں ظاہر نہیں ہوئے تھے کیا اس وقت کوئی ان کی پوجا کرتا تھا؟
ہرگز نہیں پھر اُن سے پہلے جب تک سری رام چندر جی نہ ہوئے کوئی ان کا پوجاری ہوا ؟ نہیں۔بلکہ
جب ہنومان ہوئے تب ان کی پوجا شروع ہوئی جب گنیش ہوئے تب ان کی پوجا شروع ہوئی۔اسی
طرح اوپر کا وقت لیتے جاؤ یہاں تک کہ خالص باری تعالیٰ کی پوجا کا وقت نکل آوے۔مثلا فرض کر
لیں کہ بر ہما جی سرشٹی کی ابتدا میں یا وید کے لہم اس سرشٹی کے ابتدا میں کس کی پوجا کرتے تھے اگر وہ
باری تعالیٰ کے پوجاری تھے اور موحد تھے تب وہ ضرور مسلمان تھے اور لا ریب مسلمان تھے۔والحمد لله على ذالك
تکذیب صفحہ ۱۲ تا ۷ا میں
مكذب صاحب! آریہ لفظ اور ہندو لفظ پر بحث کرتے ہیں۔سوان الفاظ کی نسبت جو کچھ
لے اور ابراہیم کی سنت سے وہی منہ پھیرتا ہے جس نے اپنے تئیں بے وقوف بنایا ہم نے تو اس کو دنیا میں چن لیا اور انجام
میں وہ نیکو کاروں میں ہے جب اس کو اس کے رب نے کہا فرمانبردار ہو جا۔اس نے کہا میں رب العالمین کا فرمان بردار
ہوا۔اور ابراہیم اور یعقوب نے اپنی اولاد کو وصیت کی اے میرے بیٹو! اللہ نے یہ دین تمہارے لیے چن لیا تو تم اسلام
(فرمان برداری الہی ) پر مرنا۔

تصدیق براہین احمدیہ
۵۳
میرے محسن جناب پادری طامس ہاول بشیر مقیم پنڈ دادنخان ضلع جہلم نے ارقام فرمایا ہے میرے
نزدیک وہ مضمون نہایت راستی سے لکھا گیا ہے۔اس مضمون اور اپنی ایک ابتدائی تحریر کو جو اس بحث
پر ( لفظ آریہ اور ہندو) کے متعلق ہے جناب پادری صاحب نے دوبارہ بطور رسالہ لکھا ہے۔جزاه الله احسن الجزاء
پادری صاحب کی پہلی تحریر کو مرزا صاحب نے بھی فور حق میں نقل کیا اس پر کچھ اور زیادہ
کرنا صرف شیخی بگھارنا ہے۔مگر اتنازیادہ عرض کر دینا شاید نا مناسب نہ ہو کہ آپ نے یا آپ کے
مصلح نے اس لفظ ہند یا ہندو پر بحث کرنے میں بالکل انصاف سے کام نہیں لیا یہ بحث اس نے
مختلف اغراض کے واسطے چھیڑ دی۔میں راستی سے کہتا ہوں کہ مسلمان فاتح لوگوں نے اس نام کو
اہانا اختیار نہیں کیا تھا۔عربی کی مشہور لغت کی کتاب قاموس اللغات ہے۔اس میں اس لفظ کے
مختلف معنی لکھے ہیں۔دیکھو عمدہ عمدہ معنی اسی لفظ ہند کے واسطے موجود ہیں۔ہند۔سواونٹ کے گلے
کا نام ہے اور ایک عورت
کا نام بھی جو عمرو نام بادشاہ عرب کی والدہ تھی۔بنو ہندا ایک قبیلہ عرب کا نام
ہے ہند ایک پہاڑ کا نام ہے۔تلوار کے تیز کرنے کو بھی ہند کہتے ہیں اس واسطے مُهند اس تلوار کو کہتے
ہیں جو بہت ہی تیز ہو۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں ایک آپ کا پیروآ
کے سامنے کہتا ہے۔اِنَّ الرَّسُولَ لَنُورٌ يُسْتَضَاءُ بِهِ - سَيِّفٌ مُهَنَّدٌ مِنْ سُيُوفِ الْهِنْدِ
مَسْلُول۔ہندوان ایک نہر کا نام ہے جو خراسان میں واقع ہے ابو جعفر فقیہ ہندوانی ایک بڑے
بزرگ مسلمانوں کے مقتدا وہاں کے رہنے والے تھے۔اور تعجب نہیں آریہ کے بزرگ اسی ندی کے
کنارے سے آئے ہوں۔اسی واسطے وسط ایشیا کی واقف اور فاتح قوم نے ان کو ہندو کہا ہو۔اور
آری لفظ عرب میں کوئی عمدہ مدح کا لفظ نہ تھا کیونکہ عربی آری طویلہ کو کہتے ہیں۔پس کیا تعجب ہے
اگر ہمارے بزرگوں نے بجائے لفظ آری ہندو کا لفظ اخلاقی شریعت کے حکم سے زیادہ تر برتا ہو یا
اور کوئی باعث خاص ہو جو دل آزاری کے سوا ہے۔اب بھی عرب کے دار السلام مکہ معظمہ میں ہندی

تصدیق براہین احمدیہ
۵۴
مسلمانوں کے شیخ کو شیخ الہنود کہتے ہیں۔وَالْعِلْمُ عِندَ اللهِ۔مکذب نے تکذیب کے صفحہ ۷ امیں مرزا صاحب کا قول ” وہ (موجودہ آریہ مت )
بہ ہیئت مجموعی کسی قدیم ہندو مذہب میں نہیں جاتے، نقل کر کے شدت غضب سے سراسیمہ ہوکر
عجب بے سروپا جواب دیا ہے حقیقت میں خوش فہمی کی داد دے دی ہے۔میرے نزدیک خفگی کا کوئی
مقام نہیں۔اول تو اس لئے کہ مرزا صاحب فرماتے ہیں۔”ہندو مذہب میں نہیں جاتے“۔اور ہند و
ہونے سے خود آپ کو اور آپ کے معاونین آریہ کو انکار ہے۔بلکہ تکذیب کے صفحہ ۱۳ میں ایک
اپنے فاضل کا نکتہ لکھا ہے اور وہاں کہا ہے کہ ”جب تک ودیا کا زور اور ایجادوں کی ترقی ست دھرم
کی طرف توجہ وید مقدس پر عمل درآمد رہا۔تو ہمات سے رستگاری ایک پر میشور کی پرستش رہی۔یہ
ملک آریہ ورت اور اس کے باشندے آریہ یا آرج رہے۔مگر جب سے انہوں نے طوق غلامی
پہنا، بت پرستی اختیار کی۔ہزاروں ، لاکھوں، کروڑوں کے آگے سر جھکانے لگے۔اصلی کتابوں پر
نقلوں اور فسانوں یعنی ویدوں پر پرانوں کو ترجیح دی۔تب ہندو بن گئے اور ملک ہندوستان
ہو گیا۔لاریب یہ نکتہ صحیح اور درست ہے۔تو پھر آپ کیوں ابھی اس ہندو قوم کو آریہ فرماتے ہیں۔۔ابھی تو بقول آپ کے بھی یہ ملک ہندوستان اور اس کے باشندے ہند و نظر آتے ہیں۔دوم علی العموم ہندوستانی آپ کے بھائی بند بُت پرست ہیں اور آپ کے پنتھ کے منکر
ہیں بلکہ جین اور بدھ، ہند کے باشندے اس وید کے بھی منکر ہیں جسے آپ کلام الہی کہتے ہیں۔ہزاروں تو ہمات میں آپ کے برگزیدہ پھنسے ہوئے ہیں بلکہ تمام قوم ابھی تک قدیم بزرگوں کے
نقش قدم پر چل رہی ہے۔تعلیم یافتہ ہندو جماعت لفظاً نہ سہی تو عملی طور پر وید کے خاصے منکر
ہیں۔پس آپ غور کیجیئے۔یہ ملک ان معنوں کے بموجب جو آپ نے خود کئے ہیں کیونکر ا بھی
آریہ ورت ہو سکتا ہے انصاف ! انصاف !! انصاف !!!

تصدیق براہین احمدیہ
۵۵
سوم۔اگر اس ملک کے لوگ وید کے مخالف نہ ہوتے تو غیر مذہب والے یہاں بالکل
حکومت نہ کر سکتے۔کیونکہ آپ کا دعویٰ ہے۔وید وکت ریتی سے ہمیشہ آرام ملتا ہے اور ظاہر ہے
کہ رعایا بننے سے بڑھ کر کوئی بے آرامی نہیں اور غیر ملک والوں کے ماتحت رہنے سے بڑھ کر کوئی
ذلت وخواری نہیں۔اگر آپ کے بزرگ دیا نندی پنتھ کے پیرو ہوتے تو بقول آپ کے اس
ذلت وخواری میں مبتلا نہ ہوتے۔یا یوں کہا جاوے کہ یوروپین بادشاہ وید وکت ریتی کے مطابق
پور بلی جنم میں بزرگ آریہ تھے۔اس جنم میں اپنے نیک اعمال کا پھل بھوگ رہے ہیں اور چونکہ
بھلائی کا نتیجہ بھی بھلائی ہوتا ہے اور باری تعالیٰ دھوکہ باز نہیں اس لئے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس
دولت اور نیکی کو ان کے لئے وبال نہ فرماوے گا یا ویدوں کی دعائیں جو صرف دشمنوں کی تباہی اور
ہلاکت کے واسطے تھیں سالہا سال سے بیکار ہو گئیں بلکہ الٹی پڑیں۔پس یا تو دعا ئیں الہامی نہیں یا
آپ کے قدیم آریوں کے اعمال نہایت خراب تھے کہ ان کو دنیوی عیش و آرام کے ساتھ اصل
ارج دھرم پراپت نہ ہوا۔اصل یہ ہے کہ آپ نے بہ بیت مجموعی کا لفظ جو مرزا صاحب کے کلام
میں مندرج تھا نہیں دیکھایا اس پر توجہ نہیں کی۔مکذب " قرآن صرف اقتباس سابقہ کتب کا ہے“۔مصدق۔اس کا مفصل جواب ہم نے رو نصاریٰ میں دیا ہے۔اور آپ کو بھی مختلف
مقامات پر اس کا جواب دیں گے۔پھر نمبر صفحہ ۲۰ میں ارقام فرمایا ہے۔لقمان اور سکندر کے قصص نے (دور از قیاس)
یونانیوں کی تواریخوں سے جلوہ دکھایا سنیئے صاحب!
قرآن نے لقمان کا قصہ جہاں بیان کیا ہے۔اس سورہ کا نام سورہ لقمان ہے جوا کیسویں
سپارہ میں موجود ہے۔مہربانی کر کے وہ قصہ سنیئے۔آپ کو اپنے انصاف اور نیک نیتی اور استعداد
اور عربی دانی کا خود بخود پتا لگ جائے گا۔

تصدیق براہین احمدیہ
وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَنَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرْ لِلهِ وَمَنْ يَشْكُرُ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ
اویر
وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ وَإِذْ قَالَ لُقْمَنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبْنَى
لا تُشْرِكَ بِاللهِ إِنَّ الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ وَوَضَيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ ۚ حَمَلَتْهُ
أمهُ وَهَنَّا عَلى وَهْنٍ وَ فِصَلَهُ فِي عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَى الْمَصِيرُ
وَ إِنْ جَاهَدُكَ عَلَى أَن تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبُهُمَا
في الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِيْلَ مَنْ آنَابَ إِلَى ثُمَّ إِلَى مَرْجِعُكُمُ
فَأَنبِئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ بَيْنَى إِنَّهَا إِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ
فَتَكُن فِي صَخْرَةٍ أَو فِي السَّمَوتِ اَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفُ خَبِيرٌ
يُبْنَى أَقِمِ الصَّلوةَ وَأمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرْ عَلَى مَا
أَصَابَكَ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ وَلَا تُصَمِّرُ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ
فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ وَ اقْصِدْ فِي مَشْيِكَ
وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ إِنَّ اَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ نَصَوْتُ الْحَمِيرِ (لقمان: ۱۳تا ۲۰)
ان آیات کریمہ پر غور فرمائیے اور داد دیجیئے۔نہ صرف داد بلکہ قبول فرمائیے۔میں آپ کو
حق کی طرف بلاتا ہوں اور بے انصافی کے سخت وبال سے آگاہ کرتا ہوں۔دیکھو! مرنا ہے اور
لے ہم نے لقمان کو حکمت ( اپنی پہچان ) دی کہ تو اللہ کا شکر گزار ہو اس لئے کہ جو شکر گزار ہوا اس میں اس کا اپنا فائدہ ہے۔اور
جس نے کفران نعمت کیا وہ جان لے کہ اللہ غنی ہے تعریف کیا گیا۔اور جب لقمان نے وعظ کرتے اپنے بیٹے سے کہا اے
پیارے بیٹے اللہ سے شرک مت کر کیونکہ شرک بڑا بھاری ظلم ہے۔ہم نے انسان کو والدین سے حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔اس
کی ماں نے دکھ پر دکھ سہہ کر اسے پیٹ میں رکھا۔اور دوسال میں اس کا الگ ہونا ہوا۔تو اب میرا اور اپنے والدین کا شکر گزار
ہو۔اور پھر آنا میری طرف ہے۔اور اگر تیرے ماں باپ مجھ سے شرک کرنے پر تجھے مجبور کریں جس سے تو بالکل نادان ہے تو
ان کا کہا مت مان۔اور دنیا میں ان کے ساتھ نیک سلوک سے سنگت رکھ اور میری جانب رجوع کرنے والوں کی راہ کے پیچھے
چل پھر تم سب
کا لوٹنا میری طرف ہے میں تم کو تمہارے عملوں کی خبر دوں گا اے پیارے بیٹے اگر رائی کے ایک دانے کے برابر
کوئی چیز کسی چٹان کے تلے ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں اللہ اسے لے آوے گا یقینا اللہ لطیف و خبیر ہے۔اے بیٹے نماز کی
پابندی کر نیک باتوں کا امر کر اور بُری سے روک اور مصیبتوں پر صبر کر یقینا یہ بڑے حوصلہ کی بات ہے۔اور لوگوں پر اپنی گا لیں
مت چپکا ( گھمنڈ مت کر) اور زمین پر اترا کر مت چل یقینا اللہ مغرور بڑائی جتانے والے کو پیار نہیں کرتا۔اور اپنی چال میں
میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز دھیمی رکھ ( کڑک کر مت بول ) کیونکہ بُری سے بُری آواز گدھے کی آواز ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۵۷
بھلائی اور برائی کا نتیجہ پانا ہے کیا یہ دور از قیاس ہے؟ انصاف سے کہیئے بلکہ یہ قصہ تمام بھلائیوں کا
مجموعی عطر ہے۔ہاں بت پرست ناشائستہ کج خلق آدمی اس کو دور از قیاس کہے تو ممکن ہے۔رہا
سکندر کا قصہ جس کو آپ نے دور از قیاس لکھا ہے۔میں راستی اور خیر خواہی سے عرض کرتا ہوں۔سکندر کا نام تمام قرآن کریم میں ہرگز موجود نہیں۔کسی صحیح حدیث میں رومی سکندر کا قصہ جناب
خاتم الانبیاءمحمد صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا۔پھر کہتا ہوں ہرگز سکندر کا قصہ قرآن کریم میں نہیں۔پھر اس رومی سکندر کا جو مشرک اور بت پرست تھا اور آخر کا ر شراب خوری میں ہلاک ہوا ! مجھے یقین
ہے کہ یہ خیال آپ کو قرآن کریم کے مطالعہ اور عربی دانی سے نہیں ہوا بلکہ اس موقع پر آپ نے
پادری صاحبان یا منشی اندر من صاحب یا کسی اور صاحب کی خوشہ چینی فرمائی ہے آپ نے
ذوالقرنین کے قصہ کو جو قرآن میں موجود ہے۔سکندر کا قصہ تجویز کیا اور دھو کہ کھایا۔صاحب من وہ
قصه کتاب دانیال کے ایک مشکل مقام کی تفسیر ہے۔سنیئے دانیال کی کتاب میں جو بائبل کے مجموعہ میں ستائیسویں کتاب ہے۔اس کے آٹھ
باب ۴ آیت میں حضرت دانیال نبی کا مکاشفہ ہے۔دانیال کی نبوت اور اس کا مکاشفہ آپ کے
نزد یک کیسا ہی ہو اور کچھ ہی وقعت کیوں نہ رکھے۔الا یہود اور عیسائیوں میں جو قصہ ذوالقرنین
کے سائل اور مجیب کے مخاطب تھے۔یہ مکاشفہ صحیح اور دانیال کی کتاب صحیح اور مسلم ہے اور اس
مکاشفہ میں یہ بات مندرج ہے۔تب میں نے اپنی آنکھ اٹھا کر نظر کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ندی کے آگے ایک مینڈھا کھڑا
ہے جس کے دو سینگ تھے اور وہ دوسینگ اونچے تھے اور ایک دوسرے سے بڑا تھا۔پھر دانیال کو
جبرائیل نے اس مکاشفہ اور خواب کی تعبیر بتائی کہ مینڈھا جسے تو نے دیکھا کہ اس کے دوسینگ
ہیں سو وہ ماداور فارس کی بادشاہت ہے دانیال (۸-۲۰) قرآن نے اسی بادشاہ کا تذکرہ کیا اور

تصدیق براہین احمدیہ
۵۸
نہایت راست اور صاف فرمایا ہے اس میں کوئی دور از قیاس بات مندرج نہیں اب میں وہ سارا
قصہ نقل کرتا ہوں۔وَيَسْتَلُونَكَ عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِ قُلْ سَأَتْلُوا عَلَيْكُمْ مِّنْهُ ذِكْرًا ( الكهف: ۸۴)
تفسیر۔دو سینگ والا وہی ماد، فارس کی بادشاہت جس کا ذکر دانیال ۸ باب ۴ میں ہے۔إِنَّا مَكَثَالَهُ فِي الْأَرْضِ وَأَتَيْنَهُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ سَبَبًا (الكهف: ۸۵)
الارض کا ترجمہ میں نے خاص زمین کیا ہے۔جاننے والے تو اس کا ستر جانتے ہیں مگر ہم
کھولے دیتے ہیں کہ الف اور لام عربی لٹریچر میں خصوصیت کے معنی بھی دیتا ہے بلکہ عزرا نبی کی
کتاب باب ۱ آیت ۲ سے جس کا ذکر آگے آتا ہے اور بھی قرآن کی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِي عَيْنٍ حَمَّةٍ وَوَجَدَ عِنْدَهَا
قَوْمًا (الكهف: ۸۷)
تفسیر۔یہ بادشاہ جو دانیال کے خواب میں دو سینگ کا مینڈھا دکھائی دیا اور فارس اور ماد کا
حکمران ہوا۔اس کا نام خورس ہے جب وہ بلا دشام اور شمالی غرب کو فتح کر چکا تو بلیک سی یا بحر اسود کا
سمندر اور اس کا کالا دلدل آگے آ گیا۔اتنے بڑے سمندر کا کنارہ کیقباد کو کہاں نظر آ سکتا تھا وہاں
اُسے سورج سمندر میں ڈوبتا دکھائی دیا قرآن یہ نہیں فرما تا کہ فی الواقع سورج کالے پانی میں ڈوبتا
تھا۔بلکہ کہتا ہے کہ اُس نے یعنی ذوالقرنین نے سورج کو کالے پانی میں ڈوبتا پایا۔لفظ وَجَدَهَا
تغرب پر غور کیجیئے۔جس کے معنے ہیں پایا اس نے اس کو کہ ڈوبتا ہے۔اور یہ
نہیں کہا۔وَكَانَ هُنَاكَ
تَغُرُبُ الشَّمسُ کہ وہاں واقعی سورج ڈوبتا تھا۔یہ ایسا نظارہ ہے جسے ہر ایک بحری سفر کرنے والے
کی آنکھ نے دیکھا ہے کہ وسیع اور اتھاہ سمندر میں سورج اسی میں سے نکلتا اور اسی میں پھر ڈوبتا
دکھائی دیتا ہے۔اسی قدرتی منظر کو جو ذوالقرنین کے پیش نظر واقع ہوا قدرت کی صحیح نقل یعنی قرآن
لے تجھ سے ذوالقرنین ( دوسینگ والے) کی بابت پوچھتے ہیں تو کہہ میں ابھی اس کا قصہ تمہیں سناتا ہوں۔سے ہم نے زور دیا اس کو خاص زمین میں اور دیا ہم نے اس کو ہر طرح کا سامان اور وہ تابع ہوا ایک سامان کا۔ے یہاں تک کہ جب وہ پچھتم میں پہنچا اسے ایسا معلوم ہوا کہ سورج دلدل کے چشمہ میں ڈوبتا ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۵۹
نے بیان کیا۔کورس یا خورس کا تسلط پچھتم زمین پر ہوا۔اول تو دانیال ۸ باب ۴ میں ہے۔”میں نے
اس مینڈے کو دیکھا کہ پچھتم اتر دکن کو سینگ مارتا ہے، دوم تواریخ ایران پر نظر ڈالو۔اس واقعہ کے
مفصل حالات اس میں ملیں گے۔قلنا ييُذَا الْقَرْنَيْنِ إِمَّا أَنْ تُعَذِّبَ وَإِمَّا أَنْ تَتَّخِذَ فِيهِمُ حُسُنَّا قَالَ أَمَّا مَنْ ظَلَمَ
فَسَوْفَ نُعَذِّبَهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَى رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُّكْرًا وَأَمَّا مَنْ أَمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا
فَلَهُ جَزَاءِ الْحُسْنَىٰ ۚ وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا (الكهف: ۸۹۸۷)
تفسیر۔غرض ماد اور فارس کی سلطنت جب بلا دشام پر فتحیاب ہوئی تو اس کے بادشاہ نے
حسب وحی الہی اور الہام خداوندی وہاں بروں کو سزا اور نیکوں کو انعام دیئے۔اگر کسی کو یہود اور
عیسائیوں سے جو قصے کے مخاطب ہیں اس کی نیکی اور بزرگی بلکہ ملہم ہونے میں کلام ہو تو وہ عزرا کی
کتاب دیکھے۔شاہ فارس خورس یوں فرماتا ہے کہ خداوند آسمان کے خدا نے زمین کی سب مملکتیں
مجھے بخشیں اور مجھے حکم کیا ہے۔عز راباب ۱۔۲۔اس سے یہ ظاہر ہے کہ حسب کتب مقدسہ وہ حکم الہی
کا پابند اور مملکتوں کا بادشاہ تھا۔تم اتَّبَعَ سَبَبًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلَى قَوْمٍ نَّمُ
نَجْعَلْ لَهُمْ مِنْ دُونِهَا سِتْرًا كَذَلِكَ وَقَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا (الكهف : ۹۰ تا۹۲)
تفسیر۔جب خورس بلوچستان میں پہنچا تو وہاں کے لوگ بے خانماں پائے جن کی چھت
آسمان اور بستر زمین تھا یہ لوگ جب بالکل خانہ بدوش جنگلی تھے۔م اتَّبَعَ سَبَبًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ بَيْنَ السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِنْ دُونِهِمَا قَوْمًا لَا يَكَادُونَ
ہم نے کہا اے ذوالقرنین تو دوطرح کا برتاؤ کر یا سزادے اور خسروانہ رحم کر یعنی سزا کے لائقوں کو سزا اور رحم کے لائقوں پر
رحم کر اس نے کہا ظالموں کو ہم سزا دیں گے پھر اپنے رب کے ہاں جا کر ان پر سخت عذاب ہوگا۔پر مومن اور نیکو کار کے لئے
نیک بدلہ ہے اور ہم بھی اس سے حسن سلوک سے پیش آویں گے۔ے پھر وہ ساز و سامان کر کے روانہ ہوا جب پورب میں پہنچا وہاں سورج کے تلے ایسے لوگ پائے جن پر سورج کے سوا کسی
چھت کا سایہ نہ تھا۔ایسا ہی تھا اور ذوالقرنین کے لاؤلشکر کا حال ہم کو خوب معلوم ہے۔سے پھر سامان کیا اور وہ دو خاص پہاڑوں کے درمیان پہنچا۔اور ان پہاڑوں کے ورے ایک ایسی قوم کو پایا جو بات سمجھنے میں
کمزور تھی۔

تصدیق براہین احمدیہ
يَفْقَهُونَ قَوْلاً (الكهف : ۹۴۹۳)
تفسیر۔یہ وہ مقام ہے جو ایران کے شمال میں در بند کر کے مشہور ہے اور اس کے قریب
اب تک قبہ نام ایک بستی اسی کیقباد خورس کے نام سے قرآن کی تصدیق کے لئے موجود ہے۔قَالُوا يُذَا الْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ
خَرْجًا عَلَى أَنْ تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ سَدًّا (الكهف: ۹۵)
تفسیر۔یا جوج اور ماجوج کون ہیں؟ غور کرو ا روضۃ الصفا کے خاتمہ پر لکھا ہے "اقلیم
چہارم مشرق سے شمال چین سے گزر کر تبت اور جہال کشمیر اور بدخشان کے شمال سے اور بلا دیا جوج
اور ماجوج کے جنوب سے مغرب کو چلی جاتی ہے۔یہ تو اقلیم چہارم کا قصہ مختصر ہوا۔اب لیجیئے اقلیم
ششم اس کی بابت لکھا ہے۔بلا دیا جوج و ماجوج سے یہ اقلیم ششم شمال میں ہے“۔پس ہر عاقل
اب اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کہ بلا دیا جوج اور ماجوج اقلیم پنجم میں ہے پس جیسے شاہنامہ میں لکھا ہے
کہ باختر کے شمال میں یعنی بخارا کی جانب یا جوج ماجوج کا مسکن ہے بالکل ٹھیک ہے۔غیاث
اللغات میں جس سے مکذب نے تفصیل مذاہب اسلام کے لئے کئی ورق نقل کئے ہیں۔یہ مضمون
صاف لکھا ہے اور تفسیر بیضاوی میں لکھا ہے۔ما بین آذربائیجان اور آرمینیا کے ذوالقرنین نے
تیں میل کی دیوار بنائی تھی۔اور تفسیر معالم میں سُدی اور قتادہ سے روایت ہے کہ ترک کو ٹرک اسی
واسطے کہتے ہیں کہ ذوالقرنین نے یا جوج اور ماجوج کے بائیس قبیلوں میں سے ان کو چھوڑ کر باقی
قوموں کے حملوں کی روک کے واسطے دیوار بنائی تھی۔اور ضخاک سے روایت کیا ہے یا جوج ماجوج
ترکوں کی قوم سے ہیں۔یہ کچھ کچھ تذکرہ ایشائی عام اور مشہور کتابوں کا تھا۔جن میں کسی الہامی
کتاب سے استدلال نہیں کیا۔اب سنیئے حز قیل کے ۳۸ باب میں لکھا ہے ( یہ کتاب بائبل کے
مجموعہ میں دانیال سے پہلے ہے ) اے جوج روس اور مشک (اسکو ) اورطو بال کے سردار، میں تیرا
لے انہوں نے عرض کیا اے ذوالقرنین یا جوج ماجوج ہمارے ملک میں آ کر فساد کرتے ہیں۔ہم تجھ کو روپیہ دیتے جو تو ان
کے اور ہمارے درمیان ایک دیوار کھینچ دے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی