انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 6
تصدیق براہین احمدیہ
۶۱
مخالف ہوں اور میں تجھے پھر ا دوں گا اور تیرے منہ میں بنسیاں ماروں گا ۳ ۴۔اور اسی باب کی
آیت اول و دوم میں ہے۔اے آدم زاد! تو جوج کے مقابلے میں جو ماج کی سرزمین میں بستا ہے۔اور روس اور مسک اور طوبال کا سردار ہے منہ کر اور اس کے برخلاف نبوت کر“۔اس سے ناظرین
یقین کریں گے کہ روس بے ریب یا جوج ہے گویا جوج کی اور قو میں بھی ہوں۔یا جوج کی تحقیق ختم
ہوئی۔اب ماجوج کا حال سنیئے۔حز قیل کے ۳۹ باب ۶ آیت میں ہے۔” اور میں ماجوج پر اور
ان پر جو جزیروں پر بے پروائی سے سکونت کرتے ہیں۔ایک آگ بھیجوں گا“۔اُس زمانے میں ایسی دیواروں سے حملوں کی روک ہو جاتی تھی۔دیکھو چین کی دیوار ایسے
حملوں اور یا جو جی قوموں کی روک کے واسطے اہل چین نے بنائی تھی اور اُن کے لئے اس وقت کی
حالت کے مناسب مفید اور کارگر ہوئی۔قَالَ مَا مَسَّنِي فِيْهِ رَبِّي خَيْرٌ فَاعِيْنُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا
أتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ حَتَّى إِذَا سَاوَى بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ انْفُخُوا حَتَّى إِذَا
جَعَلَهُ نَارًا قَالَ أَتُونِى أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا فَمَا اسْطَاعُوا أَنْ يَظْهَرُوهُ وَمَا
اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْبا (الكهف: ۹۸۲۹۶)
پس آخر یہ جنگ جو تو میں نچلی نہ بیٹھ سکیں۔جرمن، ڈنمارک اور سویڈن، ناروے وغیرہ
بلاد میں آہستہ آہستہ پھیل گئیں۔گا تھ قوم نے جزائر برطانیہ آباد کر لئے۔قَالَ هَذَا رَحْمَةٌ مِنْ رَّبِّي فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ رَبِّي جَعَلَهُ دَكَاءٍ ۚ وَكَانَ
وَعْدُرَ حَقًّا (الكهف: ٩٩)
ے کہا جو قدرت میرے رب نے مجھے دی ہے وہی بہتر ہے۔تو تم مجھے صرف اپنے زور سے مدد دو میں تم میں اور ان میں
ایک موٹی دیوار بنادوں گا تم میرے پاس لوہے کے ٹکڑے لے آؤ۔آخر جب اس نے دونوں پہاڑوں میں برابر کر دیا کہا
دھونکو۔آخر جب اس کو گرم آگ سا کر دیا بولا میرے پاس لے آویں اس پر پگھلا ہوا تا نباڈالوں۔پھر ان سے نہ ہو سکا کہ
اس سے پھاند جاسکیں اور نہ بن ہی پڑا کہ اس میں چھید کرسکیں۔کہا یہ میرے رب کا احسان ہے پھر جب میرے رب کا وعدہ آیا اسے چور چور کر دے گا اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۶۲
تفسیر۔جن حملہ آوروں کے لئے وہ دیوار روک تھی کچھ اور بلا د میں چلے گئے۔اور جگہوں
میں ریاستیں اور سلطنتیں قائم کر لیں۔آخر عجیب عجیب راستوں سے بعد ہزار سال ہجری وہ قو میں پھر
اُس ملک پر چڑھنے کے لئے آہستہ آہستہ متوجہ ہوئیں۔جس کی طرف اُن کے پہلے مورث متوجہ
تھے۔اور اسی طرح کتب مقدسہ کی سچائی ظاہر ہونے لگی۔وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَبِذٍ يَّمُوجُ فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَجَمَعْتُهُمْ
جَمْعًا ( الكهف : ١٠٠)
تفسیر۔مکاشفات یوحنا کے بیسویں باب کے ساتویں آیت سے پڑھو۔اور جب ہزار
سال ہو چکیں گے ( یہ ہزار سال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے ہیں اور شمسی اور قمری
مہینوں کا حساب ناظرین یہاں سوچ کر کر لیں ) قید سے چھوٹے گا اور نکلے گا کہ ان قوموں کو جو
زمین کے (وہی خاص زمین یروشلم اور مکہ کی زمین ہے ) چاروں کونوں میں ہیں یعنی یا جوج اور
ماجوج کو فریب دیئے اور انہیں لڑائی کے لئے جمع کرئے ان قدیمی نوشتوں اور روس اور انگریز ،
جرمن اور فرانس کے تسلط پر جو ہزار سال ہجری کے بعد سے عرب اور شام کے چاروں کونوں پر
شروع ہوا غور کی نگاہ سے دیکھو! اور دیکھو ! ۱۶۹۱ء سے کس طرح یہ قو میں اسلامی بلا د پر مسلط ہورہی
ہیں۔اگر انگریزی تواریخ ہند کچھ صحت رکھتی ہے اور آریہ قوم بھی انگریزوں سے اعلیٰ نسل میں متحد
ہے جو تحقیق تھے برج وغیرہ محتقان یورپ مسلم ہے تو یہ بھی ماجوج میں داخل ہیں۔تو ہم آریہ کی اس
تیز ترقی کو اپنی مقدس کتابوں کی صداقت ہی یقین کریں گے۔مگر ہم یقینی رائے قائم نہیں کر سکتے کہ
ہندوستانی اور انگریز ایک ہی ہیں ہمارا علم اس تحقیق تک پہنچنے سے ابھی تک قاصر ہے۔قرآن کو نازل ہوئے تیرہ سو برس گزرے اور مکاشفات اور حز قیل نبی کی کتاب کو اور بھی
بہت زمانہ گزرا۔مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عالم بالجزئیات والکلیات ہے ان کا ہونا کیسے واضح
ے اور جس دن ہم چھوڑ دیں گے کہ وہ آپس میں لڑکٹ مریں۔اور نر سنگا پھونکا جاوے گا پھر ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۶۳
دلیلوں سے ثابت ہوا۔اب یہ دونوں قو میں یا جوج روس اور ماجوج انگریز کیسے نزدیک نزدیک آ
پہنچے ہیں اور بہت ہی قریب ہے کہ دونوں آپس میں الجھ پڑیں اور قرآن کریم کا یہ فرمانا۔وَتَرَكْنَا
بَعْضَهُمْ يَوْمَذٍ تَمُوجُ فِي بَعْضٍ (الكهف: ١٠٠) جو ہمیشہ سے صادق ہے تمام آنکھوں کو اپنی ۱۰۰)
سچائی دکھا دے۔دیکھو مکاشفات ۲۰ باب ۹ اور انہوں نے مقدس چھاؤنی اور عزیز شہر کو گھیر لیا۔تب
آسمان پر سے خدا کے پاس سے آگ اتری اور ان کو کھا گئی اور تو بڑا اندیشہ کرے گا اور تو کہے گا کہ
میں دیہات کی سرزمین ( وادی القری مکہ معظمہ ) پر چڑھوں گا۔میں ان پر جو چین میں ہیں اور
آرام سے بستے ہیں جو شہر پنا ہیں نہیں رکھتے اور بغیر اڑ بنگوں اور پھاٹکوں کے رہتے ہیں حملہ کروں گا
تا کہ تو لوٹے اور مال کو چھین لے اور تو اپنا ہاتھ ان ویرانوں پر جواب بسے ہیں اور ان لوگوں پر جو
ساری قوموں سے فراہم ہوئے (دیکھو اہل مکہ ومدینہ ) جنہوں نے مال اور مویشی حاصل کئے اور
جو زمین کی ناف پر بستے ہیں (ہمارے وہ پادری صاحبان جو کہ مکہ کو زمین کی ناف کہنے سے ہنستے
ہیں یہاں ذرا انصاف کریں ) چلا دے۔اور سبا، دوان اور ترسیس کے سوداگر اور ان کے سارے
شیر بر تجھے کہیں گے کیا تو غارت کرنے آیا۔حز قیل ۳۸ باب ۱۰-۱۳۔ہم نے یہ واقعات اس لئے لکھے ہیں اور یہ تذکرہ صرف اسی واسطے کیا ہے کہ الہام کی
قدر نہ کرنے والے کچھ کچھ تو ان زبر دست پیشگوئیوں کی صداقت کا لحاظ کر کے الہامی کتابوں کی
بے ادبیوں سے باز آویں اور غور کریں کہ یا جوج کے باہمی فسادات کا کب اور کس حالت اور کس
زمانے میں ذکر کیا گیا جس کا ظہور آج آنکھ سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔یا جوج اور ماجوج دونوں
قوموں کی نسبت بعض مصنفوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ دراز گوش ہیں۔اس فقرہ کے سمجھنے میں بہت
لوگوں نے جو مقدس کتابوں کی طرز کلام سے بالکل نا آشنا ہیں۔کئی غلط نتیجے نکالے ہیں مگر وہ یاد
رکھیں کہ دراز گوش گدھے کو کہتے ہیں اور جو آدمی علم کے مطابق عمل نہ کرے اسے بھی الہامی زبان
میں گدھے سے تشبیہ دی گئی ہے۔دیکھو قرآن میں آیا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۶۴
مَثَلُ الَّذِينَ حَمِلُوا الثَّوريةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ
أَسْفَارًا (الجمعة: ٦)
اور ظاہر ہے کہ روس اور انگریز ، جرمن اور ڈنمارک والے الہیات کے نیچے علوم اور
روحانی برکات سے بالکل محروم ہیں علم الہیات ان کا نہایت کمزور ہے اور مجھے پختہ یقین ہے کہ
ہمارے علمی مذاق والے آریہ بھی اس کے ماننے سے انکار نہیں کر سکیں گے۔تکذیب صفحہ ۲۱ میں
مکذب صاحب۔مرزا صاحب کا قول نقل کرتے ہیں۔پہلا اصول اس فرقہ آریہ کا یہ
ہے پر میشور روحوں اور اجسام کا خالق نہیں بلکہ یہ سب چیزیں پر میشور کی طرح قدیم اور انا دی
ہیں۔اور پھر اس کے جواب میں فرماتے ہیں آریوں کا یہ پہلا اصول نہیں ہے بلکہ آریوں کا پہلا
اصول اور ہی ہے۔مصدق۔گھبرایئے نہیں اپنی کتاب تکذیب ہی کے صفحہ ۶۳ پر نظر فرمائیے۔سنسار میں جتنے
مذاہب ہیں عقل کو صندوق میں بند کر قفل لگانا اپنا پہلا اصول جانتے ہیں ان مذاہب میں فسٹ نمبر دین
محمدی ہے۔غور کیجئے ! تمام مذاہب پر آپ نے یہ الزام جڑ دیا ہے کہ عقل کو صندوق میں بند کر کے قفل
لگانا ان کا پہلا اصول ہے اور اس معاملہ میں محمدی مذہب کو فسٹ نمبر دیا ہے حالانکہ عقل کو بند کرنا اور اس
سے کام نہ لینا کسی مذہب کا پہلا اصول نہیں !!! اسلامیوں کا پہلا اصول اگر آپ کو معلوم نہیں تو ایک
مسلمان بچہ سے پوچھ لیجیئے۔وہ بھی یہی کہے گا۔اشھد ان لا اله الا اللہ یعنی کوئی پرستش کے لائق نہیں
بجز ایک معبود حق کے۔عیسائیوں اور یہودیوں سے پوچھئے وہ بھی یہی کہیں گے اور اپنا پہلا اصول یہی
بتائیں گے کہ خدا کو تو سارے دل ساری جان اور ساری قوت سے پیار کرے۔یہی شریعت کا پہلا اور بڑا
حکم ہے دیکھومتی ۲۲-۳۷ ولوقا ۱۰-۲۷ ، استثنا۔۶-۵ ۱۰-۱۲ ،۱۱ ۱۳۔سوچئے تو سہی آپ اس
ے ان لوگوں کی مثال جن پر تو ریت اٹھوائی گئی پھر انہوں نے اس کو نہ اٹھایا گدھے کی مثال ہے جس پر کتابیں لدیں ہیں
تصدیق براہین احمدیہ
الزام کا کیا جواب دے سکتے ہیں جو اس کا جواب تحریر کریں وہی مرزا صاحب کی طرف سے یقین
کریں۔مرزا صاحب نے جو فرمایا ان کا منشا یہ ہے کہ پہلا اصول جس پر ان کو آریہ سے مخالفت
ہے یہی پہلی اصل ہے جسے خود آپ نے بھی مان لیا ہے چنانچہ آپ نے عین موقع انکار پر صفحہ ۲۲
سے ۲۶ تک ارواح کے غیر مخلوق اور مادہ عالم کی انادی از لی ہونے کے دلائل شروع کر دیئے!
باری تعالیٰ کے خالق ارواح ہونے سے انکار کر گئے۔تکذیب صفحہ ۲۲ میں
مکذب - آریہ محمدی لوگوں کی طرح پانچ ہزار یا چھ ہزار سال سے خالق ، رازق، مالک،
رحیم ، عادل اور قادر مطلق نہیں مانتے۔“
مصدق۔تمام قرآن کریم اور حدیث نبی رؤف الرحیم میں سے یہ بات نکال دیجیئے۔کہاں اسلام نے کہا ہے کہ خدا پانچ چھ ہزار سال سے خالق، رازق، مالک ، رحیم، عادل اور قادر
مطلق ہے۔خدا کے واسطے کچھ تو خوف الہی کو دل میں جگہ دو ! عدالت الہی کا دھیان کرو! صرف
نیشنیلٹی اور صرف دنیوی پارسی کس کام آوے گی۔باری تعالیٰ عالم الغیب اور انتریا می اور عادل
ہے علیم بذات الصدور ہے۔راستی پر اپنے فضل سے آرام کا داتا ہے۔مسلمان تو اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ
سے خالق ، رازق، مالک، عادل، رحیم ، قادر یقین کرتے ہیں بلکہ ایک جم غفیر مسلمانوں کا عینیت
صفات کا قائل ہے جس سے صاف عیاں ہے کہ صفات اپنے موصوف سے علیحدہ نہیں ہوسکتیں۔گورا تم عینیت صفات کا قائل نہیں۔مگر یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات سے کبھی خالی
نہیں ہوسکتا بلکہ کوئی موصوف کسی وقت اپنے لازمہ صفات سے خالی نہیں ہوسکتا۔اگر اللہ تعالیٰ کا
خالق رازق ہونا بلحاظ انسانی پیدائش کے آپ لیتے ہیں تو بتائیے مہا پر لے کے وقت انسان کہاں
ہوتے ہیں جن کا وہ خالق رازق ہوتا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
ہم زیادہ بحث نہیں کرتے۔پانچ چھ ہزار برس سے کل مخلوق کی پیدائش کا زمانہ بلکہ انسانی
پیدائش کا زمانہ قرآن کریم یا حدیث نبی رحیم سے نکال دیجیئے پس اسی پر فیصلہ ہے تعجب ہے کہ آپ
نے خود صفحہ ۲۳ میں ارقام فرمایا ہے۔یہ امر مسلم فریقین ہے کہ پر میشور اور اس کی سب صفات اور
علم اور ارادہ قدیم ہیں اس واسطے اس پر بحث کی ضرورت نہیں۔پھر میں کہتا ہوں۔اگر یہ بات
مسلّم فریقین ہے تو آپ نے صفحہ ۲۲ میں کس بنا پر اسلام کو الزام لگایا کہ محمدی پانچ ہزار سال سے
اللہ تعالیٰ کو خالق رازق جانتے ہیں۔غرض اسلام تو اللہ تعالیٰ کی اتنی مخلوق کا قائل ہے جو حد و شمار سے
باہر ہے۔دیکھو قرآن کریم میں صاف موجود ہے۔وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ (المدثر: ۳۲)
وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيُّ مِنْ عِلْمِةٍ (البقرة: ۲۵۲)
اور اسلامیوں کی مسلم الثبوت اور اعلیٰ درجہ کی کتاب صحیح بخاری میں كَانَ اللَّهُ غَفُورًا
کے یہ معنی لکھے ہیں۔لَمْ يَزَلْ كَذَالِكَ فَإِنَّ الله لَم يُرِدُ شَيْئًا إِلَّا أَصَابَ بِهِ الَّذِي أَرَادَ -
(صحیح بخاری کتاب التفسیر زیر تفسير سورة حم السجدة)
منشی لیکھرام صاحب دیا نندی مسافر یا ان کے کسی معین شرما صاحب یا کسی اور ور ما
صاحب نے ارواح اور مادہ عالم کے قدم اور مادہ اور ارواح کے غیر مخلوق ہونے پر تکذیب براہین
میں کئی صفحہ لکھتے ہیں اور ایسی نئی (اقلیدس) ایجاد کی ہے کہ مفقو درسالہ کی پوری تلافی کر دی ہے اور
ثابت کر دیا ہے کہ واقعی ہندوستان علوم قدیمہ کا مخزن ہے حسب طرز اقلیدس کے قبل دعاوی اور
دلائل کے علوم متعارفہ قائم کئے ہیں اس سے پہلے تو میں نے سنا ہوا تھا کہ علوم متعارفہ وہ علوم ہوتے
ہیں جو عر فا مانے ہوئے اور علی العموم مسلم ہوں مگر مکذبین کے علوم متعارفہ مانند ان کے اور ان کے
بہت سے کاموں کے نرالے اور بس ایجاد بندہ ہی ہیں۔کیونکہ یہ علوم متعارفہ نہ سب کے سب عرفاً
ے تیرے رب کے لشکروں کو سوائے اس کے کوئی نہیں جانتا۔ے اس کے
کسی قدر علم کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے۔ے یعنی اللہ تعالیٰ ہمیشہ ایسا ہی ہے بے شک اللہ تعالیٰ جب ارادہ کرتا ہے وہ کام ہو ہی جاتا ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۶۷
مسلم ہیں اور نہ علی العموم عقول سلیمہ کے نزدیک مبرہن اور پسند ہیں۔بلکہ بجز دو تین علوم کے اکثر
غلط اور اکثر نہایت مہمل اور سخیم ہیں اور ہرگز معہود اظہار حق کے لئے کافی نہیں ہو سکتے۔خاکسار
نے صرف بغرض اظہار حق ان کو مع اپنی کلام کے بیان کیا ہے۔پہلا علم ” جو چیز جہاں ہوتی ہے
وہی وہاں سے برآمد ہوتی ہے۔دوسرا علم ” جو چیز جہاں نہیں ہوتی وہ وہاں سے برآمد بھی نہیں“۔مصدق میں کہتا ہوں یہاں اتنا یا در ہے۔تمام ارواح اور ساری اشیاء جو ظاہری وجود
میں آئیں اور آتی ہیں اور آویں گی ہمیشہ سے اللہ تعالیٰ کے علم میں موجود ہیں اور موجود رہیں گی۔اللہ تعالیٰ علیم اور خبیر موجود ہے اور اس کا علم جو اس کی صفت ہے وہ بھی موجود۔اللہ تعالیٰ کے سچے اور
واقعی ست گیان ست و دیا حقیقی علم کے مطابق اس کی کامل قدرت سے وہ اشیاء جو الہی علم میں
موجود ہیں اور موجود تھیں حسب اسی تقدیم ، تاخیر اور ترتیب کے خارجی وجود پا کر موجود کہلاتی ہیں
جو اللہ تعالیٰ کے علم میں پہلے تھی جو چیز اللہ تعالیٰ کے علم میں موجود ہے وہی علمی وجود سے برآمد ہوتی
ہے۔اور جو چیز وہاں موجود نہیں ہوتی وہ ہرگز ہرگز برآمد بھی نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ تمام سموات اور
زمین کا خالق اور نور ہے۔وہی تمام سرشٹی اور مخلوق
کا پر کا شک ہے۔عدم محض نہ کسی چیز کا خالق اور نہ
کسی چیز کا مادہ اور نہ کسی شئی کا جزو نہ عدم محض کوئی مخلوق ہے۔ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کے علم میں
موجود تھی معدوم محض نہ تھی۔علمی وجود کے بعد مخلوق کو اپنے خالق سے بتدریج خارجی وجود عطا ہوتا
ہے۔جیسے بقول دیا نندی پنتھ کے پرلے کے وقت اس سرشٹی سے پہلے جو اس پر لے خاص کے بعد
ہوگی و ید صرف اللہ تعالیٰ کے علم میں موجود رہتے ہیں۔پھر جب مرکب سرشٹی یعنی مخلوق پیدا ہوتی
ہے اور اگنی ، وایو، سورج اور انگرہ ملہمان وید ( بقول تسلیم کنندگان وید ) کو خدا تعالیٰ نے وجود عطا
فرمایا وہ وید علم الہی کے مطابق ان چاروں رشیوں کے گیان میں ظاہر ہوئے اور انہیں کے ذریعہ آج
معتقدان وید کے پاس موجود ہیں۔لیکن ان ویدوں کے باری تعالیٰ کے علم کے ورا موجود ہونے نے
اس علیم وخبیر ذات کو دیدوں سے بے علم نہیں کیا بلکہ اس وقت بھی وید علم الہی میں ایسے ہی موجود ہیں
جیسے پہلے تھے اور مخلوق کے پاس بھی موجود ہیں۔ایسا ہی یعنی ویدوں کی طرح ساری مخلوق کا حال
تصدیق براہین احمدیہ
۶۸
ہے جو کبھی صرف علم میں رہی ہے اور کبھی علم اور خارجی وجود دونوں میں موجود ہوتی ہے۔تیسرا اور چوتھا علم۔"جوگل میں ہوتا ہے وہ جزو میں ہوتا ہے جو کل میں نہیں وہ جزو میں
بھی ناممکن ہے“۔مصدق۔یہ دونوں علوم متعارفہ نہیں بلکہ محض خیالی اور سراسر غلط اعتقادات ہیں۔کیونکہ
ان علوم میں یہ تفصیل نہیں کی کہ کون گل مراد ہے؟ آیا بسیط یا مرکب، مجرد یا غیر مجر دنا نا پر کار کے قوی
رکھنے والا اور انواع و اقسام قویٰ کا جامع کل یا ایک قوت کا منشا ؟
مکذب نے کچھ تذکرہ اور تفصیل نہیں کی بلکہ دوسرے دعویٰ کی دلیل سے معلوم ہوتا ہے کہ
جزو سے بھی اس نے ہر ایک جز و مراد لی ہے۔کیونکہ وہاں کہا ہے۔اگر ارواح خدا کے ٹکڑے ہیں تو
ہر ایک روح خدا ٹھہرتی ہے“۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مکذب کا خیال ہے کہ جو کل میں ہے وہ ہر ہر
جزو میں ضرور ہوتا ہے۔صادق غور سے کھل سکتا ہے کہ یہ قول غلط ہے۔کیونکہ ہم ایک ایسا گل فرض
کرتے ہیں جو چار اجزائے بسیط سے بنا ہے اس کل میں یہ بات موجود ہے کہ اسے ہم کہتے ہیں کہ یہ
مرکب ہے۔اس میں چار قسم کی چیزیں موجود ہیں مگر اس کے اجزاء میں یہ بات موجود نہیں اور ایسے
کل اور مرکب کے اجزا کی نسبت ہم نہیں کہہ سکتے اس مرکب کا ہر ایک جزو بھی چار قسم کے اجزا سے
مرکب ہے۔ایسا ہی بالعکس یعنی چوتھا علم آپ کے علوم متعارفہ سے بھی علی الاطلاق صحیح نہیں کہ ”جو
کل میں نہیں جزو میں بھی نہیں“۔ایک بڑا موٹا رسن فرض کرو جو کتنی تاروں سے بنایا گیا ہو اور وہ موٹا۔رسن ایک کمزور آدمی کو دو اور اسے کہو کہ اسے ہاتھ سے کھینچ کر تو و ڈال۔ممکن نہیں کہ وہ کمز ور اس موٹے
رسن کو توڑ سکے۔اب رسن کی ایک بار یک تار کو جو اس کی جزو ہے الگ کر لو اور اسی کمزور کو جسے پہلے کہا
تھا کہو کہ اس تار کو توڑ ڈالے تو یقیناً وہ کمزور توڑ دے گا۔اب دیکھو وہ چیز ( شکست ) جو گل میں نہ تھی
جزء میں پائی گئی اور وہ ٹوٹا جوگل میں ممکن نہ تھا اسی گل کی ہر ایک جزو میں موجود ہے۔ہاں بعض
صورتوں میں یہ آپ کا دعوی صحیح ہو سکتا ہے مگر چونکہ آپ نے کوئی تحدید و تفصیل نہیں کی۔اس لئے ہم
کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا یہ علم متعار ف اپنے عموم اور اطلاق میں صحیح نہیں اور نہ مہر بہن ہے۔
تصدیق براہین احمد به
۶۹
وو
پانچواں علم " مقدار معین کے برابر حصے کئے جاویں تو وہ آپس میں برابر ہوں گئے۔چھٹا۔اگر کسی وزن یا پیمانہ مقرہ سے کئی چیزیں یکساں تو لی جاویں تو وہ سب وزن میں برابر ہوں گے۔مصدق۔چھٹے علم میں اگر اتنا اور بڑھا دیا جاوے۔’ یا نا پے جاویں پھر وزن یا پیمانہ
میں برابر ہوں گئے۔تو وہ دونوں علوم صحیح ہیں۔9966
ساتواں علم۔” اجتماع ضدین باطل ہے یہ دعوی بھی علی العموم صحیح نہیں۔آپ نے ایک
جگہ لکھا ہے۔آدمی مختار اور آزاد ہے۔یعنی انسان بطور آپ کے آزاد، مختار اور غیر آزاد ہے“
سبحان
اللہ کیسا مجمع اضداد ہے چھت کے نیچے لٹکا ہوا جھاڑ چھت سے نیچے اور ہم سے وہی جھاڑ اونچا
ہے ہم اس جھاڑ کو اونچا اور نیچا مجمع اضداد کہہ سکتے ہی۔امتناع اجتماع اضداد کے لئے کئی شرطیں ہیں
بدوں ان شرائط کے اجتماع ضدین باطل نہیں۔دیکھو علم بحث تضاد۔آٹھواں علم۔قائم کی سب ذاتی صفات قدیم ہوتی ہیں“
مصدق۔یہاں اتنا یادر ہے۔عربی میں قدیم پرانے کو کہتے ہیں۔قرآن کریم میں خشک
شاخ اور ایک انسانی صفت کو قدیم کہا ہے۔العُرْجُونِ الْقَدِيمِ (يس:۴۰) اور إِنَّكَ لَفِي ضَلِلِكَ الْقَدِيمِ (يوسف: ٩٢)
خدا کا نام یا صفت یہ لفظ قدیم قرآن اور حدیث میں مذکور نہیں اور یہ بھی یادر ہے کہ قدیم
کی ذاتی صفات اگر چہ قدیم ہوتی ہیں الا اگر وہ قدیم اپنی بعض ذاتی صفات سے کام لینے میں
بااختیار ہے اور اپنے منشا اور ارادہ سے کام کرنے والا ہے اور کسی کا اس پر جبر اور اکراہ نہیں تو ایسے
قدیم سے یہ بات ممکن ہوگی کہ جب چاہے اپنی ان صفات سے کام لے اور جب چاہے نہ لے۔فرض کرو ہم گویائی کی ایک ایسی صفت رکھتے ہیں جس سے ہم با اختیار کام لے سکتے ہیں۔اگر ہم
قدیم ہوں تو یہ بات ممکن ہے کہ جب ہم چاہیں اس گویائی سے کام لیں اور جب چاہیں نہ لیں جب
ہم نے اس گویائی سے کام نہ لیا تو ایک وقت ہمارے اس سے کام نہ لینے سے ہماری صفت گویائی پر
لے سوکھی ٹہنی کی مانند
تو اسی اپنی پرانی دیوانگی میں ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
کوئی نقص عائد نہ ہوگا اور یہ نہ کہا جائے گا کہ ہم میں صفت گویائی ہی نہیں۔اسی طرح دید مثلاً آریہ
کے نزدیک خدا کا کلام ہے جو اس نے چار آدمیوں کو سرشٹی کے ابتدا میں سکھایا اب بعد اس زمانے
کے وہ خدا متکلم بہ وید کسی آریہ یا آریہ ورتی سے بات نہیں کرتا اور نہ اب کسی کے گیان میں اپنا کوئی
اور کلام القایا پر کاش کرتا ہے بلکہ سوائے وید کے اس نے بھی کوئی کلام ہی نہیں کیا اور نہ کسی ملک میں
سوائے آریہ ورت کے اس نے کسی کو اپنے مکالمہ اور مخاطبہ سے سرفراز فرمایا۔پس باوجود ایسی
خاموشی اور ترک کلام کے آریہ کے نزدیک خدا کی صفت تکلم میں کوئی نقص تسلیم نہیں کیا جاتا۔با اینکہ
حسب اعتقاد آریہ اللہ تعالی سوائے ویدک سنسکرت اور چار دید کے نہ کبھی کچھ بولا اور نہ کبھی کچھ
بولے گا۔پھر بھی ہرقسم کی زبان میں کلام کرنے کا سرب شکتی مان اور قادر مطلق ہے۔جب صرف
وید والی بانی میں کلام کر سکتا ہے اور اس کی صفت کلام صفت قدرت و زبا ندانی میں اسے کوئی نقص
نہیں آتا بلکہ وہ ہر طرح پوتر قدوس ہے اور متکلم رہتا ہے تو اگر انسان مخلوق اور موجود نہ ہو اور
باری تعالیٰ کو پھر بھی خالق رازق کہیں تو کیا حرج ہے۔کیا اس کا خالق رازق علیم ہونا انسانی ہستی پر
موقوف ہے؟ ہرگز نہیں ہرگز نہیں !!! علاوہ بریں ذاتی صفات کے دو معنے ہوتے ہیں۔ایک لوازم
ذات یعنی ایسی صفات جو ذات سے کبھی الگ نہیں ہوئیں اور دوسری وہ صفات جو ذات میں موجود
ہوتی ہیں۔قدیم کے وہ ذاتی صفات جو تم اول سے ہیں بے ریب قدیم ہیں۔مگر دوسری قسم کی
صفات
کا قدیم ہونا ضروری نہیں۔مثلاً پنڈت لیکھرام مکذب کی روح حسب اعتقاد لیکھرام کے
قدیم ہے۔پر اس کی روح کو پنڈت کے جسم سے جو تعلق ہے وہ بالکل جدید ہے۔گو یہ تعلق اس کی
روح کی ذات کو ہے اور اس وقت یہ تعلق خاص اور بالفعل اس کی قدیم روح کی صفت ہے۔مگر یہ
صفت قدیم نہیں بلکہ حادث اور غیر قدیم ہے۔کیونکہ یہ تعلق ایک قسم کی سزا ہے اور آواگون کی بنیاد
جس کو مکذب نے تکذیب صفحہ نمبرا کتاب میں برا تجویز فرمایا ہے اور ممکن ہے بلکہ یقینی ہے کہ مہان
پر لے کے وقت یہ صفت روح میں بالفعل موجود نہ تھی۔اور نہ پھر اور پر لے کے وقت یہ صفت روح
میں موجود رہے گی۔
تصدیق براہین احمدیہ
نواں علم صفت موصوف سے جدا نہیں ہوتی۔مصدق۔یہ بھی اپنے عموم اور اطلاق میں درست نہیں۔کیونکہ صفات دو قسم کی ہوتی ہیں
ایک لوازم ذات اور دوسری صفات عرضیہ قسم اول کا جدا ہونا بے شک محال ہے۔مگرفتم ثانی کا جدا
ہونا ممکن ہے اور وہ صفات موصوف سے جدا ہو جاتی ہیں۔مثلاً سفید چیز کی صفت ہے سفید ہونا جب
اس سفید چیز پر سیاہی پھیر دی جاوے تو اس سفید چیز کو صفت سیاہ کا موصوف کہیں گے حالانکہ وہ چیز
صفت سے سفید متصف تھی۔ایک وقت وہ چیز صفت سفید سے موجود تھی جب وہ صفت موصوف
سے جدا ہوئی تو پھر وہ موصوف سیاہی سے متصف ہوا۔مکذب کو لازم تھا کہ تفصیل فرماتے۔بدوں تفصیل کے یہ علم غلط ہے یہ بیان کرنا واجب
تھا کہ کس قسم کی صفات موصوف سے جدا نہیں ہوتی اور جدائی صفات کے کیا معنے ہیں؟ غور کرو۔میں ایک متکلم بالفعل انسان ہوں اور تکلم بالفعل میری صفت ہے جس وقت چپ ہوں گا اس وقت
کوئی بھی مجھے متکلم بالفعل سے موصوف نہ کرے گا۔جب کلام کروں
گا پھر متکلم بالفعل ہو جاؤں گا۔دیکھئے تکلم بالفعل کی صفت کبھی مجھ میں موجود ہوتی ہے اور کبھی مجھ سے جدا ہوتی ہے۔پس صفت
موصوف سے جدا ہوگئی اور مکذب کا قاعدہ غلط ثابت ہو گیا۔غرض یہ جملہ کہ صفت موصوف سے
الگ نہیں ہوتی۔بدوں کسی تفصیل کے اپنے عموم پر میچ نہیں ہوسکتا۔دسواں علم۔علم معلوم کے بغیر نہیں ہوتا“۔مصدق۔یہ علم بھی آپ کے علوم متعارفہ سے تفصیل کا محتاج ہے۔کیونکہ ہر ایک معلوم کا
علم بے ریب معلوم کے وجود کا محتاج ہے۔الا کبھی اس معلوم کا وجو دصرف علم میں ہی ہوتا ہے اور
کبھی با وجود وجود علمی کے معلوم کو خارجی وجود بھی لاحق ہوتا ہے۔دیکھو وید مہان پر لے کے وقت
بقول تمہارے صرف علمی وجود رکھتے تھے اور صرف باری تعالیٰ کے علم میں موجود تھے۔اور اب اس
وقت با وجود وجود علمی کے جو علم الہی کے باعث ہے ایک اور وجود بھی رکھتے ہیں مثلاً ان آریوں کے
گیانوں میں بھی ان کا وجود ہے یا سرٹی کی ابتدا میں اگنی ، وایو، سورج، انگرہ کی گیان میں اور
تصدیق براہین احمدیہ
۷۲
باری تعالیٰ کے گیان میں بھی ان کا وجود تھا۔غرض وید دونوں جگہ موجود تھے۔یہ نہیں کہ ابتداء
باری تعالیٰ کے علم میں تھے اور جب باری تعالیٰ نے ان چار رشیوں کو سکھلایا اور ان کے گیان میں
ویدوں
کو پرکاش کیا تب خود جاہل ہو گیا اسی طرح الہی معلوم جو الہی علم میں موجود ہوتا ہے جب
خارجی وجود سے موجود ہو جاوے علمی وجود سے اس کا معدوم ہو جانا ممکن نہیں ہاں خارجی وجود سے
پہلے صرف وہ معلوم علمی وجود سے موجود تھا۔پھر جب سے خارجی وجود عطا ہوا تو دونوں
وجودوں سے موجود ہے۔گیارہواں علم۔”جو پیدا نہیں ہوا وہ نہیں مرے گا اور جو پیدا ہوا ہے وہی مرے گا “۔مصدق۔یہ علم علوم متعارفہ میں سے دو جملوں پر منقسم ہے۔اس علم کا دوسرا جملہ مکذب نے
یا تو کسی اپنے معمولی خیال پر لکھ دیا ہے۔کیونکہ مکذب اور ان کے سماجیوں کا خیال ہے جو پیدا ہوا وہ
ضرور مرے گا اور مانتے ہیں کہ ہر حادث کو فنا ضروری ہے۔اگر چہ اس جملے کے الفاظ سے یہ مضمون
نہیں نکلتا۔کیونکہ اس جملے میں ضرورت کا لفظ موجود نہیں۔الا مکذب کی روش سے ایسا معلوم ہوتا
ہے کہ یہی معنے لیے ہیں یا اس معہود فی الذہن جملے کا یہ منشا ہے کہ فنا اسے ہی ہے جس کو وجو د ملا اور
جو پیدا ہوا ہو تو بات سچ ہے یعنی اگر فنا طاری ہوئی تو اسی حادث پر ہی طاری ہوگی جس کا وجود کہیں
سے آیا اور اگر پہلے معنے لئے ہیں کہ جو چیز پیدا ہوئی اور جس کو وجود ملا وہ ضرور فنا ہوگی۔تو اول تو یہ
جملہ اس مضمون کا مثبت نہیں۔دوم اس معنے پر یہ جملہ غور کے قابل ہے۔بلکہ اپنے عموم پر غلط ہے
اس لئے کہ فنا کے معنی اگر بالکل معدوم ہو جانے کے لیں تو جملہ قابل برہان اور ثبوت طلب ہے۔کیونکہ ممکن اور محتمل ہے کہ خالق کسی مخلوق چیز کو خارج میں بالکل معدوم نہ کرے۔کون امر اس
احتمال کو روک سکتا ہے؟ پس ہر ایک جو پیدا ہوا وہ ضرور نہ مرا!۔مثلاً اجسام کی نسبت ہم کہتے ہیں کہ
وہ مرکب اور مخلوق ہیں اور مرکب کو تغیر ہوتا رہتا ہے۔اس طرح اجسام کو تغیر ہوتا رہے گا کلی فنا
على العموم ان پر طاری نہ ہوگی۔بلکہ ممکن ہے کہ اللہ تعالی کسی چیز کو پیدا کر کے فنانہ کرے حتی کہ اس