انٹروڈکشن

تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 7

تصدیق براہین احمدیہ
۷۳
میں تغیر بھی جگہ نہ پائے ہاں موت اگر ایک خاص تغیر ہے جو مخلوق پر آنے والا ہے جیسے قرآن کریم
میں ہے۔كُلِّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ (الرحمن: ۲۷) كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ (القصص:۸۹)
تو ممکن ہے کہ مکذب کی بات کچھ بن جاوے البتہ جنت میں پہنچ جانے والے تنزل کا تغیر نہ
پاویں گے۔ان کا تغیر ترقی کی طرف ہوگا اس واسطے باری وعدہ فرماتا ہے۔وَلَدَيْنَا مَزِيدُ (۳۶:3)
کیمسٹری والوں کا یہ اصول کہ مرکب ایک حالت پر نہیں رہتا بے شک صحیح معلوم ہوتا ہے۔66
مکذب کا دعوئی۔(۱) پر میشور قدیم ہے اور اس کی سب صفات، علم اور ارادہ قدیم ہے
(۲) اس واسطے اگر روحیں انادی نہ مانی جاویں تو خدا کی صفات زائل ہوتی ہیں۔اس پر دلیل یہ
ہے (۳) چونکہ یہ امر مسلم فریقین ہے کہ پر میشور اور اس کی سب صفات علم اور ارادہ قدیم
ہیں۔اس واسطے اس پر بحث کی ضرورت نہیں (۴) اور اگر قدیم نہ مانا جاوے تو حادث ماننا
پڑے گا۔پر میشور جو مالکیت رازقیت اور عادلیت میں رحیم اور کریم وغیرہ صفات سے موصوف
ہے۔کیا یہ صفات جدید اور حادث ہیں (۵) کیونکہ اگر روحیں قدیم نہیں تو سب صفات
خدا تعالیٰ بھی قدیم نہیں رہیں گی۔جو بموجب (۸، ۹ ۱۰ علوم متعارفہ ) کے ناممکن ہے‘ (۶) اس
واسطے روحیں قدیم اور انادی ہیں (۷) اور انادی پر تمان کی انادی قدرت اور قبضہ میں موجود
ہیں‘ (۸) ''حادث نہیں اور یہی ہمارا دعوی تھا“۔66
مصدق۔جواب دینے سے پہلے اتنا کہہ دینا بے موقع نہ ہو گا کہ میں نے تسہیل کی خاطر
مکذب کے فقروں پر علیحدہ علیحدہ نمبر دیے ہیں اور یہ امر بھی مدنظر رکھا ہے کہ اس کے قول کی بار بار
نقل کرنے کی ضرورت نہ رہے مکذب کا یہ دعوئی دو جزو پر منقسم ہے دعوے کی جز واول کی دلیل یہ دی
ہے کہ دلیل کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ جز و مسلّم فریقین ہے اس کو بحث سے بے نیازی حاصل ہے
لے ہمارے ہاں تو ترقی ہی ترقی ہے۔

تصدیق براہین احمدیہ
۷۴
جیسے مکذب کی دلیل کی جز واول سے جو اس کے فقرہ نمبر ۳ میں ہے ظاہر ہے پھر دلیل کی جز و دوم
نمبرہ میں فرماتے ہیں۔اگر قدیم نہ مانا جاوے تو حادث ماننا پڑے گا۔مطلب یہ کہ اگر قدم تسلیم
نہ کرو گے تو حدوث مانو گے۔مگر افسوس ابطال حدوث صفات پر کوئی دلیل نہیں دی ! صرف استفہام
کر کے سکوت کیا ہے جس سے آخر یہی پایا گیا کہ بطلان حدوث صفات باری اور ثبوت قدم
صفات مسلم فریقین ہے اس پر کوئی حاجت دلیل کی نہیں مگر میں تعجب کرتا ہوں کہ پھر اس دوسرے
جملے کے بڑھانے کی کیا ضرورت تھی۔غرض بات یہ رہی کہ پر میشور اور اس کی سب صفات حسب
تسلیم فریقین قدیم ہیں مکذب کے نزدیک دلیل کی ضرورت نہیں پھر نمبر ۵ میں فرماتے ہیں۔اگر
روحیں قدیم نہیں تو سب صفات بھی قدیم نہیں۔کیا اچھی منطق تھی کہ اگر اس کے ساتھ یہ ثابت
ہوجاتا کہ روحیں باری تعالیٰ کی صفات ہیں۔مگر افسوس کہ فریقین میں سے کوئی بھی روحوں کو تمام
صفات باری تعالیٰ کا ہونا تسلیم نہیں کرتا۔نازم بریں منطق و آفرین بریں دعوئی ہمہ دانی۔اپنے
ذہن سے جو فرضی تسلیم کئے ہوئے تو ہمات اور خیالات کے قبضہ میں آچکا ہوا ہے ایک خیالی بے
بنیاد دعوی تر اشنا اور پھر اس پر یقینی دلائل کو بنی کرنا !۔کیا خوب فلسفہ ہے۔کس نے اور کس دلیل کی بنا
پر اسے تسلیم کیا ہے کہ اگر روحیں قدیم نہیں تو سب صفات بھی قدیم نہیں“۔اور روحوں کو سب
صفات الہی کون مانتا ہے؟ آپ نے علوم متعارفہ میں تو یہ فرمایا تھا کہ قدیم کی سب ذاتی صفات
قدیم ہوتی ہیں اور یہاں بدوں امتیاز ذاتی صفات اور غیر ذاتی کے عام طور پر فرما دیا میرے علم
میں تو یہ آتا ہے کہ یہاں بہت کچھ کلام آپ کے دل ہی میں رہ گیا۔جو صفحہ قرطاس پر نہیں لکھا گیا۔لازم یہ تھا کہ آپ جب تک تفصیل کرتے ہم بھی چپ رہتے۔مگر بائیں غرض کہ بحث سے ہم کو تفتیش
حق مقصود ہے خود ہی تفصیل کے متکفل ہوتے ہیں۔اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان ضعف قوت
بیانی کے باعث اپنا مافی الضمیر بوجہ اکمل ادا نہیں کر سکتا ہاں روشن دماغ کے لئے اضطرارا اپنے کلام
میں کچھ قرائن ایسے چھوڑ جاتا ہے جسے وہ اپنی ذکاوت سے موزوں کر دیتا ہے میرے نزدیک آپ

تصدیق براہین احمدیہ
کے اس مجمل کلام کا مدعا یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب روحیں قدیم نہ رہیں تو پر میشور قدیم ان
حادث ارواح کا ان کے حدوث سے پہلے کسی طرح خالق اور ان کا عالم اور ان کا رازق بھی نہ ہو
گا۔مگر جناب من میں پوچھتا ہوں یہ اجسام مرکبہ مع ترکیب موجود کے قدم میں موجود تھے یا نہیں؟
اور قدم اور ازل میں آپ کی یہ جون جس کو آپ اس وقت بھوگ رہے ہیں اور وہ جو نہیں جو آپ
بعد اس جون کے بھوگیں گے موجود تھیں یا نہیں ؟۔اگر موجود تھیں تو ظاہر ہے کہ آپ کی یہ جون اور
اور جو نہیں جو ہوں گی قدیم ہیں کسی عمل کی سزا یا جز انہیں اور نہ الہی خلق ہیں۔اسی سے مسئلہ تناسخ اور
مسئلہ سزا جزا کا بکلی استیصال ہو جاتا ہے اور قدم میں اگر موجود نہ تھیں تو ہم پوچھتے ہیں کہ خدا ان
سے پہلے ان خاص جونوں کا خالق تھایا نہ تھا؟ اگر تھا تو عالم بدوں معلوم اور رازق بدوں مرزوق اور
خالق بدوں مخلوق کیسے ہو گیا؟ اور اگر نہ تھا تو اب کیسے ان کا رازق عالم اور خالق ہو گیا ؟ حالانکہ
بقول آپ کے اس کی سب صفات قدیم ہیں ! جناب من اگر روح حادث مانی جاوے تو اللہ تعالیٰ کی
صفت آخر اور امر اور اَحنَمَا اور پوتر تا پر کیا نقصان عائد ہوتا ہے؟ پھر ہم کہتے ہیں کہ پر لے کے
وقت جب ارواح آپ کے خیال میں بالکل انند میں ہوتے ہیں اور پر مانو بالکل الگ الگ ہوتے
ہیں اس وقت باری تعالیٰ کس چیز کا خالق اور کس چیز کا رازق اور کس مرکب کا عالم رہتا ہے؟ اور کس
طرح سزا یا جزا دینے والا قرار پاتا ہے؟ یا در ہے صفات کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ایک لوازم ذات جو
ذات سے الگ نہیں ہوتے ان کو صفات حقیقیہ اور ذاتی صفات بھی کہتے ہیں اور دوسری صفات
اضافیہ یہ صفات بھی ذات کی صفات کہلاتی ہیں مگر بلحاظ کسی اور چیز کے اور تیسری صفات اضافیہ
محضہ جن کو عقل اور ادراک ہی صرف لحاظ کر سکتا ہے۔صفات حقیقیہ اور ذاتیہ میں تو ضرور ہے کہ
ذات اگر قدیم ہے تو صفات بھی قدیم ہوں۔اور اگر صفات قدیم ہیں تو ذات بھی قدیم ہو۔مگر
صفات اضافیہ اور اضافیہ محضہ میں یہ بات نہیں ہوتی۔کیا معنی کہ صفات اضافیہ کے تغیر سے ذات
میں تغیر نہیں آتا مثلاً مشاہدہ میں دیکھ لو۔زید عمرو کے آگے بیٹھا ہے پس زید کو تقدم اور عمرو کو تاخر کی

تصدیق براہین احمدیہ
صفت لاحق ہے۔جب عمروز ید کیا گے ہو بیٹھا اور معاملہ بالعکس ہو گیا تو ظاہر ہے کہ اس تغیر صفت
تقدم سے جو تاخر کے ساتھ بدل گئی زید کی ذات میں کوئی تغیر نہیں ہوتا۔اور باری تعالیٰ کی نسبت زید
کا پیدا کرنا عمرو سے پہلے اور عمرو کا پیدا کر نا زید کے پیچھے ہے۔اگر وہ قادر مطلق عمرو کو پہلے زید کے
پیدا کر دے تو اس کی ذات میں تغیر نہیں ہو سکتا۔پس آپ کا یہ فرمانا کہ پر میشور کی سب صفات قدیم
ہیں کسی طرح صحیح نہیں ہوسکتا کیونکہ صفات اضافیہ نسبتین ہوتی ہیں اور نسبتین منتسبین کو چاہتی
ہیں جب منتسبین میں سے ایک حادث ہو تو یہ صفت جو اس منتسب کے باعث پیدا ہوئی
ضرور حادث ہوگی۔پس آپ کا یہ فرمانا کہ باری تعالیٰ کی سب صفات حسب تسلیم فریقین قدیم ہیں
على العموم صحیح نہیں۔غور کیجیئے اسی موجود سرشٹی کے ابتدا میں جب تک اگنی ،سورج اور وایو وغیرہ مہاتما
ملهمان وید پیدا نہ ہوئے تھے۔اس وقت صفت تکلم وید ہمراہ اس اگنی اور سورج اور وایو باری تعالیٰ
میں بالفعل موجود نہ تھی۔جب ان لوگوں نے اپنے اعمال کے نتیجہ میں جنم پایا اور الہام کے قابل
ہوئے تو ان کے گیان میں ویدوں کا پرکاش کیا۔مگر جب اللہ تعالیٰ نے ویدوں کا ملہمان وید کے
گیان میں پر کاش کیا۔اس میں اس وقت سے پہلے یہ صفت (بالفعل وید کے پر کاش کرنے کی)
ی تھی بعد پرلے کے بالفعل وید کی پر کاش کرنے کی صفت باری تعالیٰ کو لاحق ہوئی اور اس وقت کے
بعد اب آپ لوگوں کی نسبت وید یا کسی اور کتاب کے الہام اور پرکاش کرنے کی طاقت اور صفت اس
سرب شکستیمان پر میٹر میں نہیں رہی۔تو اب خوب سمجھ لیجئے کہ آپ کا فقرہ نمبر چھ اور نمبر آٹھ صرف
ایسے دعوے ہیں جو دلیل نہیں رکھتے اور فقرہ نمبر سات کو آپ کے دعوی یا دلیل سے تعلق نہیں۔مکذب کا دعوی نمبر ۲۔روحیں مجرد اور غیر مرکب چیتین ہیں اس واسطے ان کی پیدائش نہیں
ہو سکتی۔اب اس انوکھے دعوے کے ثبوت میں آپ کے عقلی دلائل ملاحظہ ہوں۔نمبرا پیدائش دو
طرح کی ہوتی ہے۔ایک اپنے آپ سے دوسرے کسی غیر سے نمبر۲ اپنے آپ سے پیدائش دو
طرح ہوتی ہے۔ایک یقینی دوسری وہمی یقینی جیسے کوئی اپنا حصہ کاٹ کر یا جدا کر کے بنائی

تصدیق براہین احمدیہ
جاوے۔وہمی جیسے اندھیری رات اور تنہائی میں بھوت پریت چڑیلوں کے غلط خیال ہوتے ہیں۔نمبر ۳ اگر بالفرض مانا جاوے کہ روحوں کو خدا نے پیدا کیا۔تو فی الفور سوال پیدا ہوتا ہے۔کیوں ؟
اور کس چیز سے اور کب؟ نمبر ۴ اگر یہ جواب دیا جاوے کہ اپنے قدرت کے اظہار کے واسطے
اپنے جسم سے کوئی ٹکڑا کاٹ کر جب چاہا بنا لیا یا جب سے خدا ہے تب سے بنالیا‘ نمبر۵ ” تو یہ
اعتراض آتا ہے کہ کیا خدا پر اس سے پہلے اس کی قدرت پوشیدہ تھی یا ظاہر۔صورت اول غلط۔صورت ثانی فعل عبث نمبر 4 اور اپنے جسم سے روحیں بنانا بردی اور برآمدی کے نقشہ کی کیفیت
ہو جاتی ہے اور ہر ایک روح خدا ٹھہرتے تھے جو خلاف عقائد فریقین ہونے سے باطل ہے۔اور
علاوہ بریں اس طرف کمی آ جاتی ہے اور آمدنی کے نہ ہونے سے خدا منقسم ہو جاتا ہے، نمبرے اور
ا
یہ کہ جب چاہا بنا لیا اور جب سے خدا ہے تب سے بنایا۔دونوں شقوق باطل ہیں کیونکہ چاہا بغیر
خواہش کے نہیں ہوتا۔اور خواہش اپراپت کی ہوتی ہے جس سے خدا محتاج اور کمزور ثابت ہوتا
ہے جو بموجب مذہب فریقین کے باطل ہے نمبر ۸ ' جب سے خدا ہے تب سے بنایا انا دیت کو
ثابت کرتا ہے۔مگر بنانے کی تردید کیونکہ تقدم و تاخر صانع اور مصنوع ضروری ہے اس واسطے
بنانا ثابت نہیں ہوتا بموجب علوم متعارفہ نمبر۲ کیونکہ عالم و معلوم و عالم ، لازم ملزوم ہیں اور بموجب
علوم متعارفہ نمبر9 کے صفت موصوف سے جدا نہیں ہوسکتی اور نہ بموجب علوم نمبر 1 کے معلومات کے
بغیر علم ہوسکتا ہے۔اس واسطے ثابت ہوا کہ روحیں انادی ہیں اور نہ ان کی پیدائش ہوسکتی ہے۔اور
یہی مطلب تھا۔مصدق۔دلیل میں تو اپنی شقوق کے طومار لگا دیئے۔مگر روح کے مجرد غیر مرکب اور چین
ہونے کی دلیل کا تذکرہ تک بھی نہ کیا۔جو آپ کا اصلی دعوی تھا۔شاید جوش میں آکر اصل مطلب کو
بھی بھول گئے۔آپ نے پیدائش کو دو حصوں پر حصر کیا ہے۔ایک اپنے آپ سے دوسرے غیر سے
اور ان دونوں قسموں کے معنے بھی دلیل میں بیان فرمائے ہیں۔مگر ہم لوگ اس حصر کے قائل نہیں بلکہ

تصدیق براہین احمدیہ
ZA
کہتے ہیں کہ پیدائش کی تین قسمیں ہیں ایک پیدائش خالق کی اپنی مخلوق اور اس مخلوق کے مادہ کو اپنی
کامل شکتی (قدرت) سے اور دوم پیدائش اپنی غیر سے جیسی ہماری پیدائش عناصر سے اور سوم
پیدائش اپنے آپ سے جیسا تم نے خود بیان کیا۔پس پیدائش کی تین قسمیں ہوئیں۔نہ دو جیسے تم
نے لکھی ہیں۔ان تین اقسام میں سے پہلی دوستم کی پیدائش کا ماننا عام مسلمانوں ، پران والوں ،حکما
اور فلسفیوں، یہودی اور عیسائی مذہب والوں کا اعتقاد ہے۔تیسری قسم کی پیدائش بھی ان ہی لوگوں
سے بعض وحدت وجود اور ویدانتیوں کا اعتقاد ہے۔افسوس ان اقسام میں سے آپ کسی ایک کا بھی
ابطال نہ کر سکے۔پس آپ کی دلیل کا پہلا نمبر غلط ہوا۔کیونکہ آپ پیدائش کی گل دوستم مانتے
ہیں! حالانکہ نفس پیدائش تین طرح کی ہوتی ہے اور نمبر ۲ میں آپ نے بے وجہ تفصیل لکھی ہے جس
کی کچھ حاجت نہ تھی۔پھر آپ فقرہ نمبر ۳ میں لکھتے ہیں۔روح کو کیوں اور کس چیز سے اور کب بنایا
ہے؟‘ شق اول کا جواب یہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو اس لئے پیدا کیا کہ اس کی کمال طاقت اور
اعلیٰ درجہ کی قدرت اور اس کی صفات کا مقتضا پورا ہو اور وہ مثمر ثمرات ہوں اور اس لئے بھی کہ انسان
ان اشیاء سے فائدہ اٹھائے اس لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے۔شق دوم کا جواب یہ ہے کہ
اس نے محض اپنی قدرت کے زور سے بدوں کسی مادہ سابقہ کے پیدا کیا۔اگر کہو یہ امر محال ہے۔کیونکہ اگر ممکن ہوتا تو ہم بھی بدوں مادہ بنا سکتے تو یا در ہے وہ انوپیم ہے وہ ہماری مثل نہیں اور اس کی
قدرت ہماری قدرت کی مانند نہیں۔جو چیز ہم کو ناممکن معلوم دیتی ہے ضرور نہیں کہ اسے بھی ناممکن
معلوم دے وہ قادر مطلق اعلیٰ درجہ کی صفات سے متصف ہے۔وَلَهُ الْمَثَلُ الْأَعْلَى۔(الروم: ۲۸)
شق سوم کہ اللہ تعالیٰ نے روح کو کب پیدا کیا۔اس کا جواب یہ ہے کہ یہ سوال کچھ
روحانی فوائد پر مشتمل نہیں۔اس واسطے کسی الہامی کتاب میں تو اس کا جواب نہیں آیا لیکن اگر ہم
جواب میں یہ کہیں کہ جس وقت اور اشیاء کے مواد بنے اس وقت یا اس سے پہلے یا پیچھے روحوں کا بننا
بھی شروع ہوا۔تو بتائیے کہ اس جواب میں کیا اشکال ہے؟ اور اس پر کیا اعتراض ہے؟ اگر ہم

تصدیق براہین احمدیہ
و
بجواب دوم یہ کہیں کہ باری تعالیٰ نے روح کو عناصر سے بنایا تو اس پر آپ کیا اعتراض وارد کر سکتے
ہیں؟ غایۃ مافی الباب یہ کہ عناصر چین نہیں اور روح چین ہے۔ہم کہتے ہیں کہ ان کی خاص ترکیب
پر چتنا کا فیض ہوتا ہے جیسے سورج، اگنی ، وایو اور انگرہ کے پر مانو جمع ہونے کے بعد خدائے تعالیٰ وید کو
پر کاش کرتا ہے۔اسی طرح عناصر کی خاص ترکیب پر چنا کا فیضان ہوتا ہے۔اور پھر ہم تیسرے
سوال کا جواب یوں دیتے ہیں کہ ایک مادہ نے حیوانیہ یا نباتیہ یا دونوں قسم کی غذا کھائی ان میں
سے ایک حیوانی میٹر اُت پت ہوا اور وہ اس کے رحم میں گیا اور اسی قسم کے مواد سے نر کے جسم میں
ایک حیوانی میٹر پیدا ہوا۔جب یہ میٹر جو نر میں پیدا ہوا تھا اس رحم والے میٹر سے خاص حالت
اور خاص وقت پر ملا۔اسی ملاوٹ اور اختلاط سے ایک انسانی یا حیوانی روح بن گئی۔غرض عناصر
کے عطر اور خلاصہ کا نام روح ہے۔اور مختلف ارواح کی پیدائش کے واسطے مختلف اوقات ہیں جن
کو ہم روز اپنے مشاہدہ میں دیکھتے ہیں۔ہم نے اپنے نزدیک راستی اور صفائی سے ان فضول سوالوں کے ( روح کیوں کس چیز
سے اور کب بنی ) مختصر مگر معقول جواب دے دیئے ہمیں پورا اعتماد ہے کہ آج کل کا ترقی یافتہ
سائنس بھی اس میں ہمارا مؤید ہے۔اگر کوئی انصاف کی آنکھ رکھتا ہو تو خوب غور سے دیکھے۔دلیل نمبر ۴ پر عرض ہے۔قادر مطلق نے ان مقدورات اور مخلوقات کو اس لئے بنایا ہے کہ اس
کی مستحکم اور سچی قدرت کے آثار ظاہر ہوں۔اگر اس کی قدرت ہوتی اور اس کی قدرت کے آثار نہ
ہوتے تو اس قدرت کا وجود ہی کیا ہوتا ؟ جس طرح روشن چیز کو روشنی دینا ضرور ہے۔اسی طرح
قدرت کو اور کامل طاقت کو اپنے مقتضا کے مطابق آثار کا ظاہر کرنا ضرور ہے ہاں اتنا فرق ہے کہ
بعضے اشیاء اپنے خواص کے اظہار میں مختار ہوتے ہیں اور بعضے غیر مختار اور مضطر۔باری تعالیٰ کو اپنی
صفات کی تاثیرات کے اظہار میں اختیار ہے اور اضطرار نہیں۔جب چاہے ان سے کام لے اللہ تعالیٰ
دنیا سے وراء الوراء اور اس سے بائن ہے۔دنیا معہ کل موجودات کے مخلوق اور وہ دنیا کا خالق ہے اور

تصدیق براہین احمدیہ
اعتقادلَمْ يَزَلْ خَالِفًا وَرَازِقًا رَحِيمًا وَ مُتَكَلَّما سچ ہے جو بحمد اللہ صرف اہل اسلام کو حاصل ہے۔دلیل نمبر ۵ میں گزارش ہے۔قادر مطلق پر اپنی قدرت ہمیشہ ظاہر ہے۔کبھی پوشیدہ نہیں مگر
آپ نے جو کہا کہ اگر ظا ہر تھی تو فعل عبث یہ فقرہ ہی عبث ہے اور لا ریب فعل عبث ہے) کچھ
معنی نہیں رکھتا۔دلیل نمبر 4 کی نسبت عرض ہے۔باری تعالیٰ کو کسی الہامی کتاب میں جسم نہیں کہا گیا۔پس
آپ کا سارا تارو پود ہی ادھڑ گیا۔دلیل نمبرے میں مکذب نے دو شقیں بیان کی ہیں۔اول ” جب چاہا بنالیا‘ دوم ” جب سے
باری تعالیٰ ہے تب سے بنا لیا پہلی شق پر یہ اعتراض کیا ہے کہ ” خواہش اپراپت یعنی غیر میسر کی
ہوتی ہے یہ اعتراض صحیح نہیں۔ارادہ اور خواہش کبھی اپراپت پر ہوتی ہے اور کبھی پراپت ہونے والی
یعنی ایسی چیز پر ہوتی ہے جو میسر ہو سکے باری تعالیٰ کی سب خواہشیں چونکہ پراپت اور میسر ہو سکتی
ہیں۔اس لئے ایسی خواہش کا ہونا اس میں نقص نہیں بلکہ کمال ہے۔دوسری شق کا بیان فقرہ نمبر ۸ میں
کیا ہے۔اس کا جواب ہم وہاں دیتے ہیں۔فقرہ نمبر ۸ میں کہا ہے۔” جب سے خدا ہے تب سے بنایا
انا دیت کو ثابت کرتا ہے یہ بھی صحیح نہیں۔کیونکہ دنیا کو اللہ تعالیٰ کا بنایا ہواماننا دنیا کی انا دیت کو باطل
کرتا ہے ہر گز ثابت نہیں کرتا جب ہم نے دنیا کا خالق باری تعالٰی کو اعتقاد کیا اور یقین سے کہا کہ وہ
تمام دنیا کا آدی مول ہے تو یہ ساری دنیا سرشٹی اس کی رچی ہوئی مانی گئی نہ انادی۔سوچو تو پھر
بنانے کی تردید میں آپ نے لکھا ہے۔” صانع اور مصنوع میں تقدم اور تاخر ضروری ہے۔اس
واسطے بنانا ثابت نہیں۔یہ نہایت درجہ کا تعجب انگیز فقرہ ہے! اس لئے کہ نقدم اور تاخر کے بہت
اقسام ہوتے ہیں ایک تقدم علت تامہ کا اپنے معلول پر اس تقدم سے اللہ تعالیٰ کا اس دنیا کو بنانا اور
اس کی علت ہونا اور خالقیت ثابت ہے۔اور یہ تقدم صفت کو موصوف سے علیحدہ کرنے کا باعث
نہیں۔اور نہ اس تقدم سے علم کا بغیر معلوم کے ہونا لازم آتا ہے۔سو چونتقدم بھی بالرتبہ ہوتا ہے اور
کبھی نتقدم طبعی اور کبھی بالزمان آپ کس تقدم کو سمجھ کر چلا رہے ہیں! اور انشاء اللہ ہم اپنے اُس خط

تصدیق براہین احمدیہ
Al
میں جو اس کتاب کے اخیر میں ہوگا تقدم کی تفصیل کریں گے۔مکذب ” نیستی سے ہستی نہیں ہو سکتی اور نہ ہستی سے نیستی ہو سکتی ہے“۔”اس واسطے
روحیں انادی ہیں، نیستی کے معنی یہ ہیں جو کچھ نہیں اور ہستی کے معنی جو کچھ ہو نمبر ۲ اگر روحیں
نہ تھیں تو کہیں بھی نہ ہوں گی اور بموجب ( علوم متعارفہ نمبر۲) کے وہ اس عدم خانہ سے برآمد بھی
نہیں ہوسکتیں۔کیونکہ بموجب علوم متعارفہ نمبرا جو چیز جہاں ہوتی ہے وہی وہاں سے برآمد ہوتی
ہے۔نمبر چونکہ روحیں اب موجود ہیں اس واسطے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ پہلے بھی کہیں تھیں
ور نہ اب بھی نہ ہوتیں۔نمبر ۴ ” اور عدم ان پر کسی طرح جائز نہیں۔لہذا ثابت ہوا کہ روحیں انادی
نیستی سے ہستی میں نہیں آئیں اور یہی ثابت کرنا ہمارا مقصود تھا۔مصدق - مکذب نے دلیل کے فقرہ اول میں نیستی کے معنوں میں یہ کہا ہے کہ ”جو کچھ
نہیں اور نمبر ۲ میں آپ نے فرمایا کہ اگر روحیں نہ تھیں تو کہیں بھی نہ ہوں گی ان دونوں فقروں
میں غور کرنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا یہ منشا ہے کہ اگر روحیں کسی قسم کا وجود نہیں رکھتی تھیں تو
وہ موجود نہیں ہوسکتیں۔مگر مکذب صاحب یا د رکھیں کہ اہل اسلام کے نزدیک روحیں قبل از وجود
بوجود خارجی باری تعالیٰ کے علم میں موجود تھیں اور علمی وجود سے موجود تھیں ارواح کا خارجی وجود
باری تعالیٰ کی کامل قدرت کا نتیجہ اور اس کا اثر ہے۔بطور آپ کے بھی ہم کہتے ہیں ارواح محض نیستی
سے ہست میں نہیں آئے بلکہ علمی وجود سے ان کو خارجی وجود بھی عطا ہوا۔گویا ہستی سے ہستی ہوئی
نہ نیستی سے ہستی۔وللہ الحمد یہ دعوی کہ ” نیستی سے ہستی نہیں ہوسکتی۔یہ مجمل فقرہ ہے اس کے
دو معنے ہو سکتے ہیں اول نیستی کسی ہستی کا مادہ نہیں ہوتی۔دوم نیستی ہستی کی علت فاعلی اور خالق نہیں
ہو سکتی۔اب ان دونوں معنوں میں سے کوئی سے معنے لو۔کوئی بھی ارواح کی انادی اور اللہ تعالیٰ کے
پیدا کئے ہوئے نہ ہونے پر چسپاں نہیں اول معنے کہ نیستی کسی ہستی کا مادہ نہیں ہوتی۔ہم کہتے ہیں سچ
ہے۔مگر جب ارواح موجود ہیں تو ان کے موجود ہونے کے تو یہی معنے ہیں کہ ان کا مادہ موجود ہو گیا
یا موجود ہے اور ارواح کے مخلوق ہونے کے یہی معنے ہیں کہ ارواح کا مادہ یا وہ مخلوق ہوئی۔کوئی

۸۲
تصدیق براہین احمدیہ
معدوم شی ہرگز موجود ارواح کا مادہ نہیں۔اور کوئی ایسی چیز نہیں کہ اس کے اجزا اور مادہ موجود ہوں اور
وہ چیز نیستی یعنی کچھ بھی نہ ہو۔اور دوسرے معنے پر کہ نیستی جو کچھ بھی نہیں وہ ارواح کی علت نہیں اور نہ
ممکن ہے کہ عدم محض ہمارا یا ہمارے ارواح کا خالق ہو۔بلکہ ہمارا خالق اور موجد اور مبدع موجود
ہے۔اسی موجود حقیقی اور اسی کی طاقت اور قدرت سے ہم کو وجود مرحمت ہوا۔پس اگر آپ کے دعوئی
کے یہی معنے ہیں تو آپ کو اس بے فائدہ دلیل کی کوئی ضرورت نہ تھی۔اور پھر آپ کا دعویٰ اور دلیل
ایک ہے ! تعجب ہے؟ آپ نے دلیل میں لکھا ہے۔”عدم ان پر کسی طرح طاری نہیں“ اور دلیل کا یہ
جزو اور یہ دعوی بلا دلیل چھوڑ دیا ! اور جو آپ نے ثابت کیا اور وہی آپ کا مقصود تھا۔وہ بعینہ آپ کا
دعوئی نہ تھا۔کیونکہ آپ کے دعوی میں روح کا ذکر بھی نہیں۔مقصود میں ثابت کیسے کیا۔ذرا غور کیجئے آپ کی دلیل کا ایک اور نتیجہ آپ کو سناؤں۔ہاں غور کیجئے۔خود بدولت منشی
لیکھر ام پشاوری ساتھ اس ترکیب موجودہ اور ہیئت حاصلہ اس وقت کے جو ۱۸ بھادوں سم میں
۴۶
ان کو حاصل ہے اور اب موجود ہیں اس ترکیب اور اس ہیئت کے ساتھ رحم میں آنے سے پہلے کہیں
موجود تھے یا نہ تھے؟ اگر نہ تھے تو ضرور کہیں بھی نہ ہوں گے۔اور بموجب علوم نمبر ۲ وہ عدم خانہ سے
برآمد نہیں ہو سکتے کیونکہ بموجب علوم متعارفہ نمبر جو چیز جہاں ہوتی ہے وہی وہاں سے برآمد ہوتی
ہے۔چونکہ اب وہ بائیں شکل موجود ہیں اسی واسطے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ پہلے بھی بایں شکل کہیں
تھے اور ایسی شکل کے ساتھ تھے ورنہ اب بھی اس شکل کے ساتھ نہ ہوتے۔اور اس صورت کا عدم بھی
ان پر کسی طرح جائز نہیں۔لہذا ثابت ہوا کہ منشی صاحب رحم میں آنے سے پہلے ہمیں ہیئت موجودہ
تھے۔نیستی سے ہستی میں نہیں آئے۔مگر اب تعجب یہ ہے کہ وہاں ہمیں ہیئت اتنا بڑا جسم لے کر کیسے
داخل ہوئے! اور جب موت آئی جنم بدلا۔تو اگر چیونٹی کا جسم ان کو مرحمت ہوا تو اس کے رحم میں ہمیں
ہیئت جو قدیم ثابت ہوئی کیسے داخل ہوں گے کیونکہ موجودہ ہیئت کی نیستی بقول آپ کے ممکن نہیں۔اگر حامیان تکذیب میں سے کسی صاحب کو خیال ہو کہ منشی صاحب بلحاظ اپنے ہر دوا جزا کے جو مادہ

تصدیق براہین احمدیہ
۸۳
اور روح ہیں پہلے موجود تھے نہ بایں جسم اور ہیئت کذائیہ تو انہیں یادر ہے کہ اہل اسلام کے
نزدیک بھی روح بلحاظ علم الہی پہلے موجود تھی معدوم محض نہ تھی۔تکذیب۔روحیں ابدی ہیں اس واسطے ازلی یا انا دی بھی ہیں“۔دلیل یہ ہے نمبرا ابدی
ہونا مسلم فریقین ہے اس واسطے اس کی تشریح کی ضرورت نہیں۔نمبر ۲۔ابد کے معنی وہ زمانہ جس کی
انتہا نہ ہو۔اور ازلی کے معنے وہ زمانہ جس کی ابتدا نہ ہو۔نمبر ۳۔اب مقام غور ہے کہ ابدی روحیں
کیوں ابدی ہیں وجوہ ظاہر ہیں۔نمبر ۴۔اول وہ مرکب نہیں کہ ترکیب پذیر ہوں دوم وہ چین اور
لطیف جو ہر ہیں۔اس واسطے وہ مردہ نہیں ہوسکتیں۔على هذا نمبر ۵۔اب اگر انہیں وجوہات کو
منقلب کریں تو ظاہر ہوتا ہے کہ ابتدا ماننا صرف پیدائش کی غرض سے ہے ورنہ جس کی پیدائش نہیں
اس کی ابتدا نہیں۔نمبر 4 تو روحیں ترکیب پذیر اور نہ منقسم ہونے والی چیز ہے۔پھر ان کی پیدائش کس
طرح ہوئی۔نمبرے۔کیونکہ ہر ایک چیز ترکیب پذیر کا انحلال لازمی ہے۔اور وجود بعد العدم کا نام
حادث ہے۔نمبر ۸۔مگر جب روحوں پر عدم نہیں حدوث بھی لازم نہیں ہوتا۔کیونکہ بہ حکم علوم متعارفہ
نمبر 11 کے ناممکن اور اسنبھو ہے۔جس طرح ایک کنارہ کا دریا ناممکن ہے جس طرح آفتاب میں
اندھیراناممکن ہے۔نمبر ۹۔ویسے ہی ابدی کا حادث ہونا ناممکن ہے۔کیونکہ بحکم نمبرے علوم متعارفہ کے
یہ اجتماع ضدین باطل ہے لہذ ا ثابت ہوا کہ روحیں انا دی ہیں اور یہی مطلوب ہے۔مصدق۔مکذب صاحب غور کریں فقرہ نمبر ۵ میں آپ نے کہا ہے اگر انہیں وجوہات کو
منقلب کریں، لاکن وجوہات کو منقلب کر کے نہیں دکھایا کہ یہ وجوہ کس طرح منقلب ہوتی ہیں اور
س طرح اس انقلاب کا نتیجہ وہ نکلا جو آپ نے نکالا۔جو دعوئی فقرہ نمبر 4 میں کیا ہے۔اس کی
دلیل سے خاموشی کیوں کی۔پھر فقرہ نمبرے جو دلیل میں ہے۔وہ بالکل بے دلیل ہے۔اور فقرہ
نمبر ۸ میں جو دعوئی ہے اول تو وہ بھی بے دلیل ہے۔دوم اس نمبر ۸ میں جو آپ نے لکھا ہے
حدوث بھی لازم نہیں اس کے معنے یہ معلوم دیتے ہیں کہ حدوث لازم اور ضروری نہیں۔مگر اس

تصدیق براہین احمدیہ
۸۴
سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اگر حدوث ہو تو حرج بھی نہیں۔مگر بحکم علوم متعارفہ نمبر اس حدوث کو ناممکن
کہ دیا ہے۔جس علم متعارفہ کی غلطی کو میں آگے ہی لکھ چکا ہوں۔لطیفہ، مکذب صاحب! اپنی دلیل
کو منقلب صورت میں بھی سن لیں۔مثلاً آپ بحالت موجودہ جو آپ پر آج بھادوں کے اخیر
سم میں طاری ہے۔مرکب ہیں یا غیر مرکب اگر مرکب ہیں تب ظاہر ہے کہ آپ چند مادی
پر مانو اور روح سے ترکیب یافتہ ہیں۔اور یہ ترکیب آپ کے اس گل میں پائی جاتی ہے جس کو
رام مصنف تکذیب براہین یا مکذب براہین کہا جاتا ہے۔اب آپ کو آپ ہی کے تین چار علوم
متعارفہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں آپ کا علوم متعارفہ نمبر’ جوگل میں ہوتا ہے وہی اس کی جزو میں
ہوتا ہے۔اور نمبر ” جوگل میں نہیں اس کی جزو میں بھی ناممکن ہے“۔مکذب صاحب! آپ تو مرکب ہیں اور آپ کا کل روح اور پر مانو سے مرکب ہے۔اس
لئے بحکم آپ کے علوم متعارفہ نمبر ۱۳ آپ کی روح اور آپ کے پر مانو ( جو آپ کی جزو ہیں )
مرکب ہوں گے اور چونکہ آپ کے کل میں بساطت نہیں اس واسطے آپ کی اس جزو میں جسے آپ
روح کہتے ہیں اور آپ کے پر مانو میں بحکم آپ کے علوم متعارفہ نمبر۴ بساطت نہ ہوگی۔بلکہ ترکیب
ہوگی اور بساطت کا ہونا ناممکن ہے اور چونکہ آپ کو ( جو مرکب اور کل میں ) موت اور فوت اور فنا
آنے والی ہے۔اس لئے بحکم آپ کے علوم متعارفہ نمبر ۴ آپ کی روح پر بھی فنا آنے والی ہے۔کیونکہ آپ نے مانا ہے جو کل میں ہوتا ہے وہ اس کی جزو میں بھی ہوتا ہے۔اس واسطے ثابت ہوا
روحیں ازلی اور ا نا دی نہیں۔ارواح کو از لی اور انادی کہنا سچ نہیں اور نہ وہ سچ ہے جو آپ نے اپنی
دلیل کے فقرہ نمبر ۴ میں لکھا ہے کہ روحیں مرکب نہیں بلکہ روحیں مرکب اور حادث ہیں اور ارواح
عناصر کی خاص ترکیب کا خلاصہ اور مرکب اشیاء کا نتیجہ ہوتا ہے اس لئے ثابت ہوا کہ ارواح یا وجود
حدوث کے مرکب ہیں۔ارواح کی حالت کا متغیر ہونا۔ان کے مرکب ہونے کی بڑی بھاری دلیل
ہے اور انسانی ارواح کے تغیر سے انکار کرنا بداہت کا انکار ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی