انٹروڈکشن
تصدیق براھین احمدیہ, حصہ 8
تصدیق براہین احمدیہ
۸۵
مکذب کا دعوی نمبر ۵ روحوں میں فنایا موت نہیں اس واسطے روحیں خدا کے قبضہ قدرت
میں ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔دلیل یہ ہے نمبرا کہ موت نام روح اور جسم کی جدائی کا ہے ورنہ
موت اور کوئی چیز نہیں۔نمبر ۲۔اور روحوں کے واسطے بالذات موت نہیں۔نمبر ۳۔کیونکہ وہ باقی ہیں اور
نہ روحوں میں کوئی ایسا مادہ ہے جو کبھی شامل ہوا ہویا کبھی ان سے اخراج پذیر ہو۔نمبر۴۔اس واسطے کہ
مادہ جاندار نہیں بحکم (علوم متعارفہ نمبر۲) اس سے روحانیت بھی برآمد نہیں ہوسکتی۔نمبر ۵۔علاوہ بریں
جڑھ و چین کی ایکتا یعنی وحدت الوجودی ناممکن ہے۔اور یہ بموجب حکم نمبرے علوم متعارفہ کے باطل
ہے نمبر 4۔لہذا روح کے بالذات چین اور مرگ سے مبرا اور فنا سے آزاد ہونے کے سبب اس کی
ابتدا نہیں اسی واسطے ہمہ وجوہ ثابت ہے کہ روح انادی ہے اور یہی ثابت کرنا ہمارا فرض تھا“۔مصدق جواب نمبرا۔مکذب نے موت کی تعریف بھی عجیب وغریب کی ہے جو نہ برہان
سے ثابت اور نہ ان کے مخالفوں کو مسلم !۔کیونکہ مکذب کے مخالف کل اہل اسلام شہداء کو احیا اور زندہ
کہتے ہیں اور اہل اسلام کی پاک کتاب قرآن کریم میں حکم ہے۔وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يَقْتَلُ فِي
سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلكِنْ لا تَشْعُرُونَ (البقرة : ۱۵۵)
اور نمبر۲ میں پھر وہی دعویٰ کی پہلی ٹانگ ہے۔اور نمبر ۳ وہی دعویٰ ہے اور فقرہ نمبر ۲ کا اعادہ
ہے گوالفاظ اور ہیں اور آپ کا یہ فرمانا کہ روحوں میں نہ کوئی مادہ شامل ہوا اور نہ اخراج پذیر ہوا۔بالکل دعوی بے دلیل ہے۔اس کو کون مانتا ہے؟ ہم تو دیکھتے ہیں کہ اروح میں ہمیشہ ایسا ہی تغیر ہوتا
ہے جیسا اور مرکبات میں ہوتا ہے۔اگر ارواح مرکب نہ ہوتے تو ان میں مرکبات کا سا تغیر کیوں
آتا اور کہاں سے آتا ؟ یہ تغیر تو ارواح کی ترکیب کی راہ بتاتا ہے۔بلکہ یہاں تک تغیر ہوتا ہے کہ
آپ کو بھی اپنا پہلا جنم کچھ بھی یاد نہیں۔بھلا بدوں ترکیب کے یہ فاحش تغیر ممکن ہے؟ آج کل
سائنس کا دورہ ہے کیمسٹوں سے پوچھ لیجئے یا ڈاکٹروں سے دریافت کیجئے۔غور فرمائیے۔جن
لے اور ان
کو جو اللہ کے رستے میں مقتول ہوتے ہیں مردے مت کہو بلکہ وہ زندے، پر تم نہیں سمجھتے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۸۶
مقامات میں روشنی زیادہ پڑتی ہے۔کہربائی حصہ بدن پر زیادہ اثر کرتا ہے۔تازہ ہوا لینے کا لوگوں کو
اچھا موقع ملتا ہے۔تعفن سے حفاظت ہوتی ہے۔جن لوگوں کے واسطے گرمی اور سردی اور بہار اور
برسات کے لباس خوراک مکان اور پانی کا انتظام اچھا موجود ہوتا ہے اور جن کے لئے ہر طرح پر
حفظ صحت کے سامان مہیا کئے جاتے ہیں اور جو لوگ متعدیہ امراض اور وبائی آفات سے بچنے کی
عمدہ تدابیر کام میں لاتے ہیں وہاں کے ارواح ہشیار سمجھدار اور اچھے چین وغیرہ وغیرہ صفات کے
متصف پائے جاتے ہیں۔اور جو لوگ اندھیرے اور برے مقامات میں سکونت کرتے۔کہربائی
حصہ کم لیتے ہیں تازہ ہوا کا سامان ان کو کم میسر ہے۔عفونت میں سانس لیتے ہیں۔حفظان صحت کے
قواعدان میں بالکل رائج نہیں۔اور ان کی صفات پہلوں کی صفات سے بالکل علیحدہ ہوتی ہیں بلکہ
برین اور دماغ کی مخ اور حرام مغز اور اعصاب کی مختلف بناوٹ سے روح کے مختلف تقاضے نظر
آتے ہیں وہ غروی مادہ جس سے غالب ہڈیوں کا بناؤ ہو رہا ہے۔اور وہ لینفاوی مادہ جس سے
گوشت وغیرہ بنا ہے۔اور وہ زلالی حصہ جس سے اعصاب کی بناوٹ ہوتی ہے۔اس کے اختلاف
سے مختلف صفات کے لوگ نظر آتے ہیں۔بعض اغذیہ اور ادویہ ایسی ہیں جن کے استعمال سے
صفات روحانیہ میں تغیر اور تبدل آجاتا ہے۔پس کیا یقین نہیں ہوسکتا کہ روح کی ترکیب میں ان
چیزوں
کا دخل ہے۔بے شک ہے۔بے ریب روحوں میں کبھی کوئی مادہ شامل ہو جاتا ہے اور کبھی وہ
مادہ اخراج پذیر ہوتا ہے۔موت ایک خاص تغیر کا نام ہے۔فنا بھی اسی تغییر کا عنوان ہے۔ارواح کی
ابدیت کیا ہے؟ وہی ان کا لا انتہا تغیر مگر یادر ہے کہ عمدہ حالت کا نام حیات ہے۔اور آپ کا یہ
دعوای کهہ مادہ جاندار نہیں اس سے روحانیت بھی برآمد نہیں ہوسکتی۔بحکم علوم متعارفہ نمبر ۲ آپ کے
مفید مطلب نہیں ہوسکتا۔کیونکہ یہ دعویٰ بے دلیل ہے اور آپ کے علوم متعارفہ نمبر ۲ پر جو کلام ہے وہ
سابق عرض کر چکا ہوں۔صاحب من جڑھ پدارتھ سے جڑھ کے خاص خاص تغیرات کے بعد خاص
ترکیب اور خاص تناسب پر چیتنا کا فیضان ہو جاتا ہے جیسے پہلے آدمیوں سے خاص آدمیوں، اگنی
وایو، سورج اور انگرہ کی خاص حالتوں کے باعث ان پر بطور آپ کے وید کا الہام ہوا۔ایسے ہی
تصدیق براہین احمدیہ
تناسب کے خاص حصہ پر چینا کا فیضان ہوتا ہے اور خاص وہی حصہ انسانی یا حیوانی روح ہے۔آپ کا علی العموم یہ فرمانا کہ جڑھ سے چین پدارتھ نہیں بن سکتا دعوی بے دلیل ہے۔ہرگز صحیح مسلم
نہیں۔اور آپ کے نزدیک عدم امکان سے کسی شئی کے یہ لازم نہیں آتا کہ باری تعالیٰ کے نزدیک
بھی وہ محال ہو۔صاحب من وہ ہمہ دان لطیف و خبیر تمام مخلوق پر محیط ہے اس کے ید قدرت کے
نزدیک جو ممکنات ہیں وہ سب کی سب آپ کی قاصر اور محدود طاقت کے نزدیک محال ہیں علی ھذا
تمہارے محال سے محال اس کے نزدیک ممکن ہیں۔آپ نباتات جمادات اور حیوانات پر تجر بہ کر
لیں۔نمبر ہ کی فلسفی بھی داد کے قابل ہے۔ہم جڑھ اور چین کو وحدت الوجودی کب مانتے ہیں؟
اور کب اس کے قائل ہیں؟ غور کرو گلاب کی شاخ پھوٹی۔اس نے پتے نکالے پتوں کانٹوں گلاب
کی شاخ اور جڑھ سے گلاب کا پھول پیدا ہوا۔اس سے عطر نکلا۔کیا وہ عطر گلاب کی جھاڑی سے
وحدت الوجودی رکھتا ہے؟ ہر گز نہیں دونوں کا وجود جدا جدا ہے۔پس خلاصہ مطلب یہ ہوا۔کہ ایک
معنی کے لحاظ سے انسانی یا حیوانی روح ایک ایسی چیز ہے جو خاص قسم کے اجتماع عناصر کا ثمرہ ہے یا
بطور اور عناصر کے یہ عنصر بھی مخلوق ہے۔اگر عناصر کا ثمرہ ہے تو بھی ان سے متحد الوجود نہیں۔اور اگر
الگ عصر ہے تو بھی متحد الوجود نہیں۔اور فقرہ نمبر 4 اگر تسلیم کیا جائے تو آپ سے سوال ہے کہ ذاتی
صفات بقول آپ کے لوازم ذات ہوتی ہیں۔اور بموجب آپ کے علوم متعارفہ نمبر ۸ قدیم کے
سب ذاتی صفات قدیم ہوتی ہیں۔اور علوم متعارفہ نمبر 9 سے ثابت ہے کہ صفت موصوف سے جدا
نہیں ہو سکتی یہ چیتنا جو روح کی صفت ہے آپ کے نزدیک جیسا آپ کے کلام سے ظاہر ہے روح
کی ذاتی صفت ہے۔آپ کی روح کو اس وقت جب آپ رحم میں تھے یا رحم سے نکلنے کے بعد دو
مہینے میں کس قدر علم حاصل تھا؟ اور وہ علم کا مقدار اب بھی ضرور آپ میں موجود ہے یا تغیر پا کر اور کا
اور ہی ہو گیا؟ اب اگر ذرا بھی انصاف سے کام لیا جاوے تو یہ بات صاف معلوم دیتی ہے کہ علوم اور
روح کی وہ صفات کچھ مدت کے بعد بالکل دور ہو جاتی ہیں اور روح جدید صفات سے متصف ہو
جاتی ہے۔اس واسطے ثابت ہوا کہ روح بالذات چین اور ترکیب سے مبرا نہیں اس لئے بطور
تصدیق براہین احمدیہ
۸۸
آپ کے بھی اس کی ابتدا اور اس کا حدوث ضروری ہے۔مکذب۔میٹر کے انادی ہونے پر دلائل نمبر۔چونکہ خدا غیر مادی ہے اس واسطے مادی دنیا
کا اس سے نکلنا نہیں ہوسکتا۔نمبر۲ کیونکہ کسی چیز سے وہی چیز نکلتی ہے جو پہلے اس کے اندر موجود ہو۔نمبر ۳۔اور جو موجود نہ ہو کسی طرح نہیں نکل سکتی حکم متعارفہ نمبر ۲۔اس واسطے مادہ انادی ہے“۔مصدق جہاں تک اس فلسفہ اور لا جک کو دیکھتا ہے۔یقین کرتا ہے کہ دلیل کا بہت بڑا
حصہ مکذب مدلل کے دل ہی دل میں رہ گیا۔اور لکھنے میں نہیں آسکا۔ناظرین غور کریں اول تو تینوں
فقرے دلیل کے صرف دعوی ہی دعویٰ ہیں۔دوم ہم نے مانا کہ خدا غیر مادی ہے اور اس کے اندر
سے مادی
دنیا نہیں نکی مگر یہ نتیجہ کیسے مرتب ہوا کہ مادہ انادی ہے! اس دلیل سے جو آپ نے لکھی
اگر خواہ مخواہ مان لیں تو صرف اتنا ثابت ہوتا ہے کہ مادی دنیا خدا کے اندر سے نہیں نکلی۔یہ دنیا کچھ
اور چیز ہے اور باری تعالیٰ کچھ اور چیز ہے اور اس دنیا اور باری تعالیٰ میں ظرف اور مظروف کا تعلق
نہیں۔کیا معنے؟ یہ بات صحیح نہیں کہ باری تعالیٰ ظرف ہو اور دنیا اس کی مظروف جیسے پانی کے واسطے
گھڑا!! غرض دنیا ایک اور چیز ہے اور ہی وستو ہے جب اور ہی چیز ٹھہری تو اب ہم مشاہدہ کرتے ہیں
اور اس دنیا پر نظر دوڑاتے ہیں تو اس میں کچھ حصہ ایسا پاتے ہیں جس کو جمادات کہتے ہیں، پہاڑ
پتھر مٹی وغیرہ اور کچھ حصہ نباتات کا نظر آتا ہے۔بڑ، پیپل، پلاس وغیرہ وغیرہ اور کچھ حصہ حیوانات
کا دکھائی دیتا ہے۔آدمی شیر ہاتھی وغیرہ وغیرہ۔ان تمام اشیا کو ہم مرکب پاتے ہیں اور ان کے ہر
فرد پر یہ کہنا صحیح ہے کہ یہ مرکب ہیں اور یہ خدا کے بنائے ہوئے اور اسی کے رچے ہوئے ہیں۔آریہ کو ہمارے اس دعوئی سے ہرگز انکار نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ بھی مانتے ہیں کہ جڑھ میں خود بخود
ترکیب پانے کی شکتی نہیں۔جب ہر ایک مرکب مثلاً لیکھر ام مرکب اور مخلوق ٹھہرا تو حسب الحکم
لیکھر امی علوم متعارفہ نمبر ۳ نمبر ہ جو کل میں ہوتا ہے وہی جزو میں بھی ہوتا ہے۔ان مخلوقات ومرکبات
کے اجزا بھی مرکب اور مخلوق ہوں گے۔اور پھر اجزا کے اجزا بھی مرکب اور مخلوق ہوں گے اس
۸۹
تصدیق براہین احمدیہ
واسطے ثابت ہوا کہ مخلوقات اور مرکبات کے اجزا بھی مخلوق اور مرکب ہوں گے اور چونکہ وہی اجزا
ان گل اشیاء کا مادہ ہیں اس واسطے ثابت ہوا کہ مادہ بھی آدی اور مخلوق ہے۔انادی اور غیر مخلوق نہیں
اور اگر آپ کی تکذیب کے صفحہ ۲۶ کی اخیری سطر صحیح ہے کہ جو چیز جزو میں ہے وہی گل میں ہوگی تو
یوں کہا جاتا ہے کہ اگر ان مرکبات کے اجزاء غیر مخلوق اور انادی ہوتے اور ان اجزا میں یہ بات پائی
جاتی تو کل ان کا یعنی یہ مرکبات ہم تم وغیرہ سب انادی اور غیر مخلوق ہوتے۔آپ بھی تو یہی مانتے
ہیں کہ ہم تم اور گل مرکبات انادی اور غیر مخلوق نہیں۔پس ثابت ہوا کہ مادی دنیا کا مادہ اور اس کے
اجزا بھی انا دی نہیں۔مکذب۔دوسری دلیل مادہ کے قدم پر نمبرا۔دنیا نہ صرف ذرات سے بن سکتی ہے۔اور
نہ حکم سے۔نمبر۲۔کیونکہ قدرت قادر کی ایک صفت ہے اور کوئی صفت اپنے موصوف سے علیحدہ نہیں
ہوسکتی ( بحکم علوم متعارفہ نمبر ۹) نمبر ۳ حکم بغیر محکوم کے عمل پذیر ہونا دھوکہ بازی ہے۔نمبر ۴۔اور حکم
صرف شہد ہے۔اور جگت کا شہد سے
بنا ناممکن ہے بلکہ مادہ سے ، پس مادہ انا دی ہے“۔مصدق جہاں تک اس دلیل پر گہری نگاہ کرتا ہے۔اسے اتنا معلوم ہوتا ہے کہ اگر مکذب
کی دلیل کو تسلیم کیا جاوے تو اس سے صرف اتنا ثابت ہوتا ہے کہ قدرت اور اس کا حکم اور اس کا شبد
مادی دنیا کا جز و یا مادہ نہیں ہو سکتا۔اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ صفات باری تعالیٰ اور چیز ہے اور مادی دنیا
کا مادہ اور چیز ہے۔کوئی صفت (اس کا حکم یا اس کا شہد یا اس کی قدرت) مادہ عالم کا عین نہیں اور نہ
مادہ عالم سے اس کی وحدت الوجودی ہے۔نہ اس کا جزو اور نہ صفات باری کو مادہ عالم سے ذاتی
اتحاد ہے یا یوں کہئے کہ آپ کا یہ آریہ ورتی ویدانت مت صحیح نہیں۔دلیل کے صرف اس قدر حصے
سے مادہ کی انادیت اور مادے کا غیر مخلوق ہونا کچھ نہیں نکلتا۔ہم مانتے ہیں کہ ہمارے وجود کا مادہ یا
ہمارا مادہ ہمارے اجزا اور اعضا ہیں۔شیر، چیتا، گھوڑے، ہاتھی کا وجود یا ان کا مادہ ان کے اعضا
ہیں۔صفات باری تعالیٰ یا اس کا حکم یا اس کی قدرت یا اس کا شہد ہمارا یا ہمارے اعضا کا جزو یا عین
تصدیق براہین احمدیہ
نہیں۔اور یہ بھی ظاہر ہے کہ حکم کا بدوں محکوم عمل پذیر ہونا دھوکہ بازی ہے۔اگر حکم کامل اورست
نہ ہو مگر اتنے قصے سے مادہ کا آدی یا انادی ہونا معلوم نہیں ہوتا اگر اس مقدار کو اور بڑھانا اور دلیل
کو پورا کرنا مقصود ہو تو یوں ہو سکتا ہے کہ ہم دنیا کی مادی اشیا کو تقسیم اور تفریق قبول کرتے ہوئے
دیکھتے ہیں جس قدر اجزا ہیں ان کی علیحدگی ممکن یا محسوس ہے۔ہمارے
آریہ بھائی بھی قائل ہیں کہ
ان مرکبات کے اجزا مہان پر لے میں چھن بھن اور جدا جدا اور منقسم ہوں گے اور مکذب کے علوم
متعارفہ نمبرس میں یہ امر مسلم ہو چکا ہے۔جو کل میں ہوتا ہے وہ اس کے اجزا میں بھی ہوتا ہے“۔اور
یہ بھی مسلم ہے کہ صفت موصوف سے جدا نہیں ہوسکتی دیکھو تکذیب صفحہ ۲۳ علوم متعارفہ نمبر9۔تمام
مرکب اشیاء منقسم اور متفرق اور مخلوق ہونے کے ساتھ متصف ہیں اس واسطے بحکم مکذب کے علوم
متعارفہ نمبر ۳ کے ان مرکب اشیا کے اجزا بھی منقسم اور متفرق اور مخلوق ہونے کے ساتھ متصف ہوں
گے۔اور چونکہ صفت موصوف سے بحکم اس دلیل کے جس کو مکذب صاحب نے بیان کیا الگ
نہیں۔اس لئے ثابت ہوا کہ مرکبات کے تمام اجزا ہمیشہ منقسم اور متفرق اور مخلوق ہی رہیں گے۔جب مخلوق ہونا ثابت ہوا۔تو یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ انادی نہیں بلکہ آدی اور مخلوق ہیں نہ انا دی اور غیر
مخلوق۔پس ہمارا مطلب بھی یہی تھا۔مکذب کی دلیل پر ایک اور نظر۔آریہ صاحبان آپ کی ارواح اس جنم سے پہلے کسی علم کسی
صفت کسی معرفت کے ساتھ موصوف تھے یا نہیں؟ اگر نہ تھے تو ارواح کی چتنا باطل اور اگر تھے تو وہ
صفات آپ کے ارواح سے زائل ہو گئیں یا نہیں اگر زائل ہوگئیں تو ثابت ہو گیا کہ صفت کیا صفات
بھی موصوف سے الگ ہو گئیں۔اس صورت میں آپ کی دلیل کا ایک حصہ باطل ہو گیا اور اگر زائل
نہیں تو بتائیے آپ کن کن علوم کے عالم تھے اور کس کس زمانے میں وہ صفات آپ کو لاحق ہوئیں۔دلیل کا فقرہ نمبر ۳ حکم کا بغیر حکوم کے عمل پذیر ہونا دھوکہ بازی ہے“۔عجب دھوکہ بازی ہے۔حکم حاکم
کے بغیر البتہ نہیں ہوسکتا۔اور یہاں تو جب حکم ہوا۔محکوم ہو ہی گیا۔شاید قرآنی کلمہ کی نظر نہیں پڑا۔مکذب۔میٹر کے انادی ہونے کی تیسری دلیل۔پدارتھ ودیا یعنی علم سائنس کا اصول
تصدیق براہین احمدیہ
۹۱
یہ عربی دانی کا نتیجہ ہے ) کہ کوئی چیز نیستی سے ہستی میں نہیں آتی مگر ہستی سے۔جو نہیں اس کا کسی
طرح بہاؤ یعنی پر کاش نہیں ہوتا۔اور جو ہے اس کا بہاؤ اور پرکاش ہوتا ہے۔ہستی سے ہستی ہوتی
ہے۔اس کے برخلاف ہستی سے نیستی یا نیستی سے ہستی کبھی نہیں ہوسکتی۔اس واسطے مادہ
66
انا دی ہے۔مصدق براہین۔علم اور سائنس کا پہلا اصول بایں معنے کہ نیستی ہستی کا مادہ اور اصل نہیں
اور ہستی نیستی کا مادہ اور اصل نہیں ہوتی۔صحیح ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ بہاؤ اور پر کاش اسی کا ہوتا ہے
یا ہو گا جو ہے یا ہو گا مگر اس قصے کو مادہ کے انادی یا آدمی ہونے سے کیا تعلق ہے! ہم کب کہتے ہیں
کہ موجودات اور مخلوقات خداوندی کا مادہ موجود اور مخلوق نہیں جس حالت میں موجودات اور مادی
دنیا موجود ہے تو ضرور اس موجودات کا مادہ بھی موجود ہے۔کسی چیز کا موجود ہونا تو یہی معنی رکھتا
ہے کہ اس کا جزو کا مادہ موجود ہو۔اور سائنس کا فقرہ بایں معنی بھی صحیح ہے کہ نیستی ہستی کی علت یا نیستی
ہستی کی خالق نہیں ہوتی اور نہ بالعکس۔الا ہم کہتے ہیں کہ باری تعالیٰ جو ہمارا خالق ہے وہ بالکل
ہستی ہے اور موجود ہے۔ہرگز ہر گز نیستی نہیں۔وہ ہستی ہے اور یہ کہ بچی ہستی کسی طرح نیست نہیں
اسی واسطے اس کا پر کاش ہے ہم سائنس کا پہلا اصل تسلیم کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نیستی ہستی کا مادہ یا
ہستی کا خالق نہیں ہوتی۔اور نیست مادہ یا نیست خالق کا پر کاش یا ظہور نہیں ہوتا آریہ کے وکیل نے
صرف یہاں تک دلیل کو بیان کر کے دلیل کے پورا کرنے سے سکوت کیا ہے چونکہ دلیل کی اتنی
مقدار سے کوئی نتیجہ یا مدعا ثابت نہیں ہوتا۔اس واسطے خاکسار دلیل کو پورا کرتا ہے۔مادی دنیا کا
وجود اور اس کا ظہور ہم دیکھتے ہیں اس واسطے ثابت ہوا کہ اس کا مادہ اور اس کی علت ضرور موجود
ہے۔اور پدارتھ ودیا یا سائنس سے یہ بھی ثابت ہے کہ مرکبات ایک حال پر نہیں رہتے مرکبات
میں ہمیشہ تبدل و تغیر ہوتارہتا ہے۔کبھی دو چیزیں باہم ایسے طور پر ملتی ہیں کہ ان کی اپنی پہلی خاصیت
جو علیحدہ علیحدہ رہنے کی صورت میں تھی باطل ہو جاتی ہے۔اور نئی صفات کی تیسری چیز ان سے پیدا
ہو جاتی ہے ہم صاف دیکھتے ہیں کہ کوئلہ ، شورہ اور گندھک کی خاص ترکیب سے بارود بن گیا۔جب
تصدیق براہین احمدیہ
۹۲
اسے آگ لگائی تو بعد اس کے ریکا یک نیا جسم نرالی خاصیت کا پیدا ہو گیا۔آکسیجن اور ہائیڈ روجن
کے خاص میل سے پانی بن گیا۔کبھی آکسیجن اور نائیٹروجن سے ہوا پیدا ہوگئی۔نباتی اغذیہ سے
حیوانی اجزا بنے اور نباتی یا حیوانی یا دونوں قسم کے اجزا کے ملنے سے انسانی اجزا بن گئے
انسان مرد کے جسم میں خالص حالت میں انہیں اغذیہ نباتیہ یا حیوانیہ سے ایک اور قسم کے جانور پیدا
ہوئے جن کو حیوانات منی کہتے ہیں ( بلکہ اگر خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ (العلق : ۳) سے وہی حالت
سمجھی جاوے تو نہایت قریب ہے ) یا اور انسان پیدا ہو گیا۔اور چونکہ ان اشیاء مرکبہ کو خاص قسم کی
ہیئت اور خاص قسم کی شکل عارض ہے۔اور یہ ترکیب اور باہمی بندش خالق کے سوا ممکن نہیں ( یہ امر یا
خالق کا ہونا آریہ کو مسلم ہے اور اس وقت ہمارا خطاب دہر یہ سے نہیں ) اس واسطے معلوم ہوا کہ مادی
دنیا جس سے ہوئی وہ ہستی ہے اور موجود ہے اور وہ ہستی اس کی خالق ہے اور یہ مادی دنیا اس ہستی کی
مخلوق ہے۔مثلاً میں مخلوق ہوں۔جس مادہ سے یہ دنیایا میں مخلوق ہوا وہ بھی ایک مجموعہ اور مرکب ہے
چند اور اشیاء کا جواس کا مادہ ہیں اور بعینہ ہمارے جیسی حالت احتیاج الی الخالق اور مخلوق ہونے کی اس
کو بھی لاحق ہے۔جیسے ہم کو یا جیسے ہم سے آئندہ آنے والی ہستی کو جو ہمارے اعمال و افعال یا تغیرات
کا نتیجہ ہوگی۔پس جب ہم اور ہماری موجودہ دنیا مخلوق ہوئی۔اور ہم سے آئندہ آنے والی دنیا یا
آخرت موجود یا مخلوق ہوگی ایسے ہی ہم سے پہلی دنیا جس کا ہم نتیجہ ہیں وہ مخلوق اور خدا کی بنائی ہوئی
ہے۔اور اس سے پہلے کی بھی اسی طرح مخلوق ہے علی ہذا القیاس ازل کی طرف بھی سلسلہ چلا جاتا ہے
اور باری تعالیٰ ہمیشہ سے خالق اور ہمیشہ سے رازق اور ہمیشہ سے متکلم ہے۔اور ہمیشہ ہمیشہ رہے گا
اس کا کیا ثبوت ہے کہ کسی وقت یہ مرکبات بالکل علیحدہ علیحدہ تھے اور ان کا باہم میل جول نہ تھا۔جیسا
کہ آریہ صاحبان کا اعتقاد ہے چونکہ پہلی اشیاء ترکیب میں
کبھی محض باطل اور مفقود ہو جاتی ہیں اس
واسطے یقین ہوتا ہے کہ ہزاروں ہزار اشیاء اسی طرح معدوم اور ہزاروں ہزارنٹی۔جو پہلے موجود تھیں
پیدا ہوئیں اسی طرح ہزاروں ہزار آئندہ مفقود ہوں گی اور ہزاروں ہزار نئی پیدا ہوں گی۔کبھی باری
تعالیٰ کی ذات پاک کو صفات سے تعطیل اور بیکاری نہ ہوگی۔اور نہ ہوئی جس دلیل سے یہ دنیا مخلوق
ہے۔اسی دلیل سے جس چیز کا یہ دنیا نتیجہ ہے۔وہ بھی مخلوق ہے۔کبھی انحلال تام اور کلی تفریق ان
تصدیق براہین احمدیہ
۹۳
اجزائے لا یتجری کی ہوئی ہے نہ ہوگی۔اس دلیل سے جو سائنس کی گواہی اور ہمارے مشاہدے سے
ثابت ہے یہ بات پایہ ثبوت
کو پہنچ گئی کہ مادہ انادی نہیں۔بلکہ مخلوق ہے اور اس کا آدی مول ایشر
ہے۔طرہ یہ ہے کہ تکذیب کے صفحہ ۲۷ سطر میں یہ بات مکذب صاحب خود مان چکے ہیں اور وہاں مادہ
کو خدا کا بنایا ہوا کہا ہے جہاں کہا ہے۔اور مادہ خدا کے قبضہ قدرت میں انادی زمانے سے موجود
ہے۔قدرت اور علم اور ارادہ قدیم سے ہے اور بموجب قاعدہ قدیم خدا اس کا بنانے والا ہے“۔میٹر یا مادہ عالم کے قدیم یا غیر مخلوق ہونے کی چوتھی دلیل بھی کچھ کم حیرت انگیز نہیں۔کیا
تو اس لئے کہ مکذب نے آدم کے قصے میں قرآن کریم پر یہ اعتراض کیا ہے کہ قرآن تکرار کر کے
پسے کو پیتا ہے۔اور خود مکذب نے روح کے قدم کی دلیل کو یہاں مکرر چھانا ہے۔اور کیا اس لئے
کہ اس دلیل کا نتیجہ بطور سابقہ دلائل کے بیان کیا اور کیا اس باعث سے کہ اس دلیل کے اخیر میں
باری تعالیٰ کو مادہ کا بنانے والا مانا ہے جیسے مذکور ہوا۔اور کیا اس لئے کہ اس کے آخر پر روح کو چین
اور زندہ مرکب جڑ دیا ہے جس کو میٹر کے مسئلہ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کی بحث اس سے پہلے گزر
چکی۔اس چوتھی دلیل میں پہلے تو یہ کہا ہے۔نمبر ۴ ” جس وقت بیان کیا جاتا ہے۔دنیا کا پیدا کرنے والا خدا ہے تو فی الفور سوال پیدا
ہوتا ہے کہ کہاں سے اور کس چیز سے۔محمدی جواب دیتے ہیں ” عدم میں سے بذریعہ قدرت خود کے
بنایا۔انتهى
مصدق۔ناظرین غور کریں کہ محمد یوں نے کہاں یہ جواب دیا ؟ کیا ان کے پاک قرآن
میں ایسی بات ہے۔کیا ان کی حدیثوں میں یہ روایت ہوا ہے؟ کیا ان کے ائمہ کا قول ہے؟ کیا ان
کے سلف یا صحابہ اور تابعین نے ایسا کہا؟ ہمارے آریا کچھ تو جواب دیں۔ہاں محمدیوں کے قول
کے یہ معنے ہیں اگر انہوں نے کہا کہ یہ مادہ موجودہ زمانہ سے پہلے ایسا نہ تھا جیسا اب ہے۔بلکہ یہ
مادہ معدوم تھا موجود بھی نہ تھا۔علاوہ بریں مادہ کو معدوم محض بلحاظ وجود خارجی کے کہا ہے۔والا
تصدیق براہین احمدیہ
۹۴
اسلام کا بچہ بچہ اور محمد یوں کا مجلسی بھی جانتا ہے کہ موجودہ دنیا اور آئندہ آنے والی اور گزری ہوئی دنیا
تمام اللہ تعالیٰ کے علم میں موجود تھی۔عدم محض کے تو یہ معنے ہیں کہ کسی طرح کہیں بھی اس کا وجود نہ
ہو۔حالانکہ دنیا کا علمی وجود تھا اور ہے۔پس مکذب براہین کا یہ کہنا کہ محمدی جواب دیتے ہیں کہ دنیا
عدم محض سے وجود میں آئی۔علی العموم صحیح نہ ہوا بلکہ اتہام ہے جو محمد یوں پر لگایا گیا۔جبکہ عدم مادہ کے
یہ معنے ہوئے جو ہم نے بیان کئے۔تو آپ کا سوال ہی اٹھ گیا اور محمد یوں کا یہ کہنا۔اپنے سے بنایا“
اس کے یہ معنے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی ہماری پیدائش کا باعث اور ہمارا خالق ہے محمد یوں کے اس کلام
کے یہ معنے نہیں کہ مخلوق اللہ تعالیٰ کا ٹکڑہ ہے یا اللہ تعالیٰ ہمارا جزو بدن ہے۔یہ آپ کا خیال اور غلط
گمان ہے۔اسلامی گروہ اس سے بالکل پاک ہے۔اور آپ کا فرمانا۔مادہ خدا کے قبضہ قدرت
66
میں انادی زمانہ سے موجود ہے۔بے ریب تمام دنیا اور اس کا مادہ ازل سے ابد تک یعنی ہمیشہ سے
ہمیشہ اس کے علم اور قدرت میں ہے اور رہے گا۔مگر اس سے انادیت نہیں نکلتی بلکہ ہم کہتے ہیں جیسے
ہمیشہ سے وہ اللہ تعالیٰ کی صفت علم اور قدرت میں ہے اور رہے گا۔ایسا ہی اس کی صفت خلق کے
تحت بھی ہے اور رہے گا۔اسلامی گروہ ہندی آریوں کی طرح نہیں کہتا کہ مادہ عالم اور ارواح خدا تعالیٰ
کی صفت خلق سے باہر ہیں۔اور چونکہ کوئی جڑھ خود بخود نہ بن سکتی ہے اور نہ بناسکتی ہے۔جیسے آپ
نے اپنی اخیری دلیل میں کہا اس واسطے ثابت ہوا کہ مادہ بھی خود نہ بن سکا اور نہ مرکبات کو بنا سکا۔والحمد لله ثم الحمد لله
صفحہ ۲۷ سے پھر مکذب صاحب نے روح کی بحث شروع کی ہے۔مجھے اس قصہ سے اب
سروکار نہیں رہا۔کیونکہ یہ بحث کہ روح مفرد ہے؟ یا مرکب بقدرضرورت گزرچکی ہے۔اور مکذب
نے بھی بجز ایک سنسکرت شلوک کے نقل کر دینے کے اس پر کوئی حکیمانہ بحث نہیں کی۔اور وید کا کلام
جسے مکذب نے لکھا ہے کہ روح کو شتر کاٹ نہیں سکتے۔آگ جلا نہیں سکتی۔پانی بھگو نہیں سکتا
ہے۔”ہوا خشک نہیں کر سکتی۔وہ مفر د لطیف زندہ ہے“۔بالکل ایک دعوی ہے جو بے دلیل ہے۔
تصدیق براہین احمدیہ
۹۵
کیا ثبوت اس امر کا کہ روح ایسی چیز ہے جیسے وید نے بیان کیا؟
مکذب - آیت شریف يَتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ (بنی اسرائیل: ۸۶) پر جس قدر کلام کیا
ہے اب اسے لیتا ہوں ناظرین ذرا غور سے دیکھیں۔مکذب۔اب ناظرین پر یہ امر ہو یدا کرتا ہوں کہ قرآن نے روح کی بابت کون سی نئی تعلیم
فرمائی ہے۔سورہ بنی اسرائیل يَنتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِرَيْ (بنی اسرائیل:۸۶)
اے محمد اگر تجھ سے روح کی بابت سوال کریں۔کہو مجمل جواب کہ خدا کا حکم یا حکمت۔اس سے بھی
ثابت ہے کہ روح انادی ہے۔مگر سمجھنا آسان نہیں تھا۔اس واسطے خلقت کو حیرانی میں ڈالا۔صریحا ثابت ہے کہ جب سے حاکم ہے تب سے حکم ہے۔کیونکہ خدائے قدیم کا حکم و علم و ارادہ
قدیم ہے۔اور جب سے حکیم ہے تب سے حکمت ہے۔بلکہ با ہمی لازم وملزوم ہیں انتھی۔پھر مکذب صاحب نے بطور عادت قدیمہ کے کہا ہے۔جبکہ خود قرآن ہی اس معاملہ
میں کم زبان ہے۔وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا (بنی اسرائیل : ۸۶) یعنی نہیں علم دیا تم کو مگر
تھوڑا۔زیادہ اعتراض مت کرو۔اور مت پوچھو۔پھر ایک جگہ کہا ہے ” قرآن قاصر البیان ہے“۔پھر مرزا صاحب کو خطاب کر کے کہا ہے۔تم حقیقت روح بیان کرو۔اگر پدر نتواند پسر تمام کند۔پھر کہا۔سوائے اس آیت اور وہمی
روایت کے اپنے سارے قرآن سے الخ ، غرض اس قسم کی بدتہذیبی سے کام لیا ہے کہ تمام عبارت
کا نقل کرنا بھی مجھے اس لئے پسند نہیں کہ کہیں نقل کفر، کفر باشد کا مصداق نہ ہو جاؤں۔مكذب صاحب! آپ کو عربی دانی کا بڑا دعویٰ اور قرآن کے سمجھنے کا بڑا ادعا کیا اسی مایہ
پر افتخار تھا ؟ کیا وید مقدس کو بھی اسی طرح سمجھا ؟ اگر اور کچھ نہیں آتا تھا تو اس آیت شریف کا ماقبل
اور ما بعد ہی دیکھ لیا ہوتا ! آریہ صاحبان سنو! حیات دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک جسمانی اور دنیوی اور
دوسری روحانی یا اخروی۔پہلی قسم کی حیات حاصل کرنے کے سامان اگر جڑھ پدارتھ میں اللہ تعالیٰ
تصدیق براہین احمدیہ
۹۶
نے رکھے ہیں تو دوسرے قسم کے حیات کے اسباب بھی چین وستُو میں ضرور رکھے ہیں۔قرآن
میں دونوں محاوروں کو علیحدہ علیحدہ بیان کیا گیا ہے سنو! اول جسمانی حیات اور جسمانی زندگی کی
نسبت فرمایا ہے۔وَمَا أَنْزَلَ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَّاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (البقرة : ۱۲۵)
وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءَ مُبْرَكًا فَأَنْبَتْنَابِ، جَنْتٍ وَحَبَّ الْحَصِيْدِ وَالنَّخْلَ بسِقْتٍ
لَهَا طَلْعُ نَضِيدُ (ق: ۱۱،۱۰)
رِزْقًا لِلْعِبَادِ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذَلِكَ الْخُرُوجُ (ق:۱۲)
اور روحانی زندگی ، دھرم اوکت حیاتی، ایمانی حیات اور دھرم جیون کے بارے میں
فرمایا ہے۔يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال: ۲۵)
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ
أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (النحل: ٩٨)
جیسے جسمانی زندگی کے واسطے جسمانی روح کی ضرورت ہے۔ویسے ہی ایمانی زندگی کے
واسطے کسی ایمان سکھلانے والی بلکہ ایمان دینے والی روح کی ضرورت ہے۔اسی ایمان دینے والی
روح کا تذکرہ اس آیت شریف میں ہے جس پر مکذب نے محض نا سمجھنے سے اعتراض کیا ہے اصل
ے اتارا اللہ نے بادلوں سے پانی اور زندہ کیا اس کے ساتھ زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے۔ے اتارا ہم نے بادلوں سے پانی برکت والا پھر لگائے ہم نے اس کے ساتھ باغ اور اناج کاٹنے کے۔اور کھجور میں بلند جن
کے خوشے نہ برتہ ہیں۔رزق ہے بندوں کے لئے اور زندہ کیا ہم نے اس کے ساتھ مردہ شہر کو اسی طرح نکلنا ہے ( یعنی زمین سے پھر نکلنا ہے)
ے اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی بات سنو جب وہ تمہیں اس امر کی طرف بلاتا ہے جو تمہیں زندگی بخشے۔۵ جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو ہم ان کو پاکیزہ زندگی بخشیں گے اور ہم ان کو اجر دیں گے ان کے اچھے
کاموں کے عوض میں۔