دوران سال نازل ہونے والے الہٰی افضال اور جماعتی ترقیات کا تذکرہ ۔ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء برموقع جلسہ سالانہ برطانیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 3
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
وقت زیر تکمیل ہیں۔چنانچہ جس وقت میں نے اعلان کیا تھا کہ ان
کی مخالفانہ کارروائیوں کا جواب سوائے
اس کے ہم کچھ نہیں دیں گے کہ بیوت الذکر کی تعمیر کی طرف توجہ دیں۔اس اعلان کے بعد سے اب تک خدا
کے فضل سے جماعت احمدیہ کو دنیا بھر میں 374 بیوت الذکر بنانے کی توفیق ملی ہے۔گویا اگر آپ پاکستان
میں منہدم بیوت الذکر کو شمار کریں تو وہ چار ہیں۔تو خدا کے فضل سے گویا کہ اللہ کی تقدیر یہ اعلان کر رہی ہے
کہ اگر تم پاکستان میں جماعت احمدیہ کی ایک بیت الذکر گراؤ گے تو خدا تعالی دنیا بھر میں جماعت کو 100
بيوت الذکر عطا فرمائے گا“۔(نعرے)
حضور نے فرمایا:۔ان بیوت الذکر ، جن کا میں نے ذکر کیا ہے، ان کے علاوہ وہ بیوت الذکر ہیں، جن کا میں نے
ابھی یہ کہہ کر ذکر کیا تھا کہ گاؤں کے گاؤں احمدی ہو رہے ہیں اور ان کے ساتھ بیوت الذکر بھی آرہی ہیں۔چنانچہ نئے احمدی ہونے والوں کے ساتھ جو بیوت الذکر ہمیں ملی ہیں، ان کی تعداد 28 ہے۔جوان بیوت
الذکر کے علاوہ ہیں۔کیونکہ پورا گاؤں یا گاؤں کی اکثریت احمدی ہوئی ، اس لئے بنی بنائی بیت الذکر ان
کے ساتھ آئی۔وہ 28 ملالیں تو چار سو کی تعداد پوری ہو جاتی ہے۔چار کے مقابل پر چارسو کی تعداد لیکن
آج ہی لیٹ نیوز ملی ہے کہ سیرالیون کے ملک میں حال ہی میں دس گاؤں اپنی بیوت الذکر سمیت احمد یہ
میں داخل ہو گئے ہیں۔(نعرے)
اب میں دائمین الی اللہ کا کچھ بطور خاص بھی ذکر کرنا چاہتا ہوں۔جو رپورٹیں میں آپ کے
سامنے پیش کر رہا ہوں، ان میں ضمناً ان کا ذکر ملتا ہے۔دائمین الی اللہ جو کارروائی کر رہے ہیں، اس کے
نتیجے میں جو دلچسپ واقعات سامنے آتے ہیں، آپ کا حق ہے کہ آپ کو ان کا علم ہو، آپ بھی ان سے لذت
پائیں۔خصوصاً پاکستان سے جو دل دکھے احمدی آئے ہیں، ان کی خوشی کی خاطر میں چاہتا ہوں کہ یہ ایمان
افروز واقعات آپ کو بتاؤں۔اور آپ کو بتاؤں کہ آپ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جار ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے
فضل فرمارہا ہے۔ان کے عظیم الشان بدلے ساری دنیا کی جماعتوں کو عطا ہو رہے ہیں۔اور یقیناً اس میں
آپ کی رسا آہوں کا دخل ہے۔آپ کی قربانیوں کی قبولیت کے یہ نشان ہیں، جو شاندار کامیابیوں کی
صورت میں تمام دنیا کو عطا ہو رہے ہیں۔امیر صاحب گیمبیا لکھتے ہیں کہ ہمارے دو راعین الی اللہ تو ایسے عاشق ہیں اپنے کام کے کہ کوئی
موقع نہیں چھوڑتے۔کوئی سفر ایسا نہیں ہوتا، جس میں وہ ساتھ نہ چل پڑیں۔اور دور نزدیک جن دیہاتوں
میں بھی ان کی واقفیت ہے یا جہاں ان کے عزیز بستے ہیں، وہاں ہمہ وقت مصروف کار رہتے ہیں۔کہتے
Home Tr
655
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
ہیں۔ان کو خدا تعالیٰ ان کی کوششوں کا پھل بھی بڑا دے رہا ہے۔جہاں جاتے ہیں، ان کی زبان میں بڑا اثر
ہوتا ہے۔خدا ان کی تائید کرتا ہے۔ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہیں کہ ایک گاؤں میں جب یہ پہنچے تو وہاں کے
امام نے وہاں لوگوں کو اکٹھا کیا اور سب کو دعوت دی کہ ان کی بات غور سے سنو اور اگر تمہیں پسند آئے اور تم
درست سمجھو تو اسے قبول کرو۔چنانچہ اسی ایک مجلس میں امام صاحب سمیت سارا گاؤں احمدی ہو گیا۔اس
طرح اس کے ساتھ لاکھور ، جا کوئی اور سنسیان تین گاؤں پورے کے پورے، وہ بھی بعد ازاں انہی دائمیین
الی اللہ کی کوششوں سے احمدی گاؤں بن گئے۔اسی طرح سینی گال میں بھی داعین الی اللہ بڑے عزم کے ساتھ اور اخلاص کے ساتھ حرکت
میں آچکے ہیں۔اور وہ لکھتے ہیں کہ جو ہزار، بارہ سو کے قریب بیعتیں اس سال ہوئی ہیں، ان میں دائمین
الی اللہ کا ہی بڑا دخل ہے۔ایک بات میں آپ کو بتادوں کہ عموماً یہ پروپیگنڈہ احمدیوں کے خلاف کیا جاتا
ہے کہ احمدی لوگ مسلمانوں کے اندر ہی دھوکہ دے کر کام کرتے ہیں۔اور پھر یہ کہتے ہیں کہ ہم افریقہ کے
اندر دین مصطفیٰ پہنچارہے ہیں۔چنانچہ بتانے کی بات یہ ہے کہ یہاں جو کام ہو رہا ہے، یہ سارا مشرکین میں
ہو رہا ہے۔اور یہ بتوں کے پجاری تھے، جو حلقہ بگوش دین حق ہورہے ہیں۔اور مرزا غلام احمد کا نہیں،
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھ کر دین حق میں داخل ہو رہے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔چنانچہ ان کی رپورٹ کا خلاصہ بارہ صفحے سے بھی زائد ہے۔اس کا مزید خلاصہ یہ ہے
داعین الی اللہ کی کوششوں سے ایک سال کے اندر خدا کے فضل سے 44 نئے مقامات پر دو ہزار، ایک سو،
چھیانوے بیعتیں ہوئی ہیں۔اب آپ بتائیں کہ گیمبیا کے دور دراز ملک میں وہ لوگ جو حال ہی میں
احمدیت میں داخل ہوئے ہیں، اگر وہ اس جذبے سے دعوت الی اللہ کر سکتے ہیں اور ان کو خدا تعالیٰ ایسے
غیر معمولی پھل عطا کر سکتا ہے تو آپ کو، آپ سب کو یا ان کو جو آپ کے پیچھے ان ممالک میں بس رہے ہیں،
ان کو کیوں یہ توفیق عطا نہیں فرما سکتا۔اور ان کا حال یہ ہے کہ وہ سینی گال کے ایک داعی الی اللہ کے بارے
میں لکھتے ہیں: وہاں ایک ان پڑھ دوست احمدی ہو گئے اور انہوں نے ان پڑھ ہونے کے باوجود دعوت الی
اللہ شروع کر دی۔اپنا نام انہوں نے لکھوادیا تھا کہ میں داعی الی اللہ بنا چاہتا ہوں۔اور اپنے علاقے میں وہ
اتنا اثر پیدا کر چکے تھے کہ جب مربیان وہاں پہنچے تو سولہ گاؤں کے دوست پہلے ہی بیعتوں کے لئے تیار
تھے۔صرف وہ کچھ سوالات کرنا چاہتے تھے، جن کے جوابات وہ نہیں دے سکتے تھے۔سے انہوں نے سوالات کئے تو ان کو اطمینان ہو گیا اور وہ احمدیت میں شامل ہو گئے۔مربی
656
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
گیمبیا کے متعلق ہی یہاں کے مربی انچارج لکھتے ہیں کہ دلچسپ واقعہ یہ ہے کہ ایک گونگا احمدی
ہو گیا۔اور وہ گونگا ایسا تھا کہ وہ پڑھ لکھ سکتا تھا لیکن ویسے نہ وہ سن سکتا تھا اور نہ بات کر سکتا تھا۔آج کل نئے
طریقے ایسے ہیں کہ گونگوں کو پڑھنا لکھنا آجاتا ہے۔تو اس کو یہ ترکیب سوجھی کہ ایک دوسرے گاؤں میں
اس کا ایک گونگا دوست تھا ، اس کو بھی پڑھنا لکھنا آتا تھا۔اس نے اس کو خط و کتابت کے ذریعے دعوت الی
اللہ شروع کر دی۔اور اس طرح سے اس دوسرے گونگے کو بھی احمدی کر لیا۔اور اب یہ دوسرے گونگوں کو
دعوت الی اللہ کے لئے ڈھونڈ رہے ہیں۔حضور نے نئے آنے والوں کے جذبہ قربانی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔وو
” یہ نئے آنے والے قربانیاں بھی بہت کرتے ہیں۔یہ نہ سمجھیں کہ دین کے نام پر مظالم صرف
پاکستان کا ہی حصہ ہے۔یہ جماعت کی تقدیر ہے اور تمام انبیاء کی جماعتوں کی تقدیر ہے۔جب سے دنیا بنی
ہے، ایک سچے نبی کی مثال آپ پیش نہیں کر سکتے، جس کی جماعت کو خدا کے نام پر ظلموں
کا نشانہ نہ بنایا گیا
ہو۔اس لئے اس غلط تصور کو دور کریں کہ صرف ایک ہی ملک ہے، جس کے سر یہ سہرا ہے کہ مذہب کے نام
پر ظلم ہو رہا ہے۔جہاں جہاں بھی جماعتیں پھیلتی ہیں، وہاں سے جور پور میں ملتی ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ساتھ وہاں جماعت کی مخالفت کے باوجود استقامت کی توفیق ملتی ہے۔جو فرق ہے، اس کو لوظ رکھیں کہ
اکثر جگہ حکومتیں شامل نہیں ہیں۔پاکستان میں عوام شامل نہیں ہیں، حکومت شامل ہے۔اور کوشش کر کے،
اخراجات مہیا کر کے باقاعدہ پیشہ ور مخالفت کروائی جارہی ہے۔اور حکومت کے قوانین اس میں مرد ہیں۔جہاں تک تقدیر عام کا تعلق ہے، جماعت احمد یہ اس کے لئے تیار ہے۔ہمیں وہاں یہ شکوہ نہیں ہے کہ
جماعت کی مخالفت کیوں ہو رہی ہے؟ ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے، وہ مخالفتیں قبول کرنے کا رستہ ہے۔مخالفتوں
کا مقابلہ کرنے کا رستہ ہے۔لیکن وہاں ظلم یہ ہے کہ حکومت کا کام نہیں تھا، حکومت کو زیب نہیں دیتا
کر وہ مذہبی مخالفتوں میں حصہ دار بنے۔چنانچہ باقی جگہوں پر بھی مخالفتیں ہو رہی ہیں اور خدا
کے فضل سے نو احمدیوں کو بڑی استقامت کی توفیق مل رہی ہے۔ایک مثال انہوں نے دی ہے کہ ایک ماں کا عیسائی بیٹا تھا، جس سے ماں کو بڑا پیار تھا۔لیکن
عیسائیت سے اس سے بھی زیادہ پیار تھا۔چنانچہ جب وہ احمدی ہوا تو اس ماں نے اپنے بیٹے کی شدید
مخالفت شروع کر دی۔پہلے تو وہ برداشت کرتا رہا لیکن جب اس کی ماں نے قرآن کی بے عزتی کی تو وہ گھر
چھوڑ کر باہر نکل گیا اور پھر دوبارہ اس گھر میں نہیں گیا۔اور باہر جا کر دعوت الی اللہ کے ذریعے اس نے پانچ
نئے عیسائیوں کو احمدیت میں داخل کرنے کی توفیق پائی۔657
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
افریقہ کے حالات کے مطابق دعوت الی اللہ کے بھی عجیب عجیب ڈھنگ ہیں۔وہاں ایک
دوست ہیں، غانا کے۔ان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ انہوں نے ایک چیز ایجاد کی ہے اور نام اس کا بڑا
دلچسپ رکھا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ ایک ڈبہ بنایا ہے، اس کے اندر کچھ لکڑی کے تختے نصب کر دیئے ہیں اور ان
پر مختلف مضمونوں پر دلائل لکھ دیئے ہیں۔چنانچہ اس کے باہر انہوں نے بڑا خوبصورت اشہار کھوایا ہے،
پریچنگ باکس۔جب وہ سائیکل پر ڈبہ رکھ کے کسی گاؤں میں جاتے ہیں تو لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں کہ یہ
شخص کیا تماشا دکھائے گا۔پھر ان سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ بتاؤ کس موضوع پر میں تمہارے سوالات کا
جواب دوں؟ عموماً ان کو پتہ ہی ہوتا ہے کہ کیا سوالات آنے والے ہیں۔ان کا جواب انہوں نے پہلے سے
تیار کیا ہوتا ہے۔وہ کہتے ہیں: مثلاً وفات مسیح۔وہ کہتے ہیں: یہ دیکھو میرا پریچنگ باکس اس میں وفات مسیح
کا تختہ آ گیا ہے۔اور اس پر جو آیات قرآنی اور احادیث نبوی لکھی ہوتی ہیں، وہ ان کو سناتے ہیں۔اس طریقے
سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ کہتے ہیں کہ ان کو بہت کامیاب دعوت الی اللہ کی توفیق مل رہی ہے۔حضور نے دعوت الی اللہ کے بارے میں افراد جماعت کا جوش وخروش بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
افریقہ میں اطفال بھی اس کام میں شامل ہو گئے ہیں۔اور بچے اپنے سکول کے ساتھی بچوں کو
بیوت الذکر میں لاکر ان کو پیغام حق سناتے ہیں۔اور مربی کے ذریعے ان کو دعوت الی اللہ پہنچاتے ہیں۔یہ
کام وہ خود نہیں کر سکتے“۔حضور نے فرمایا کہ
دو بعض ایسی اطلاعات بھی مل رہی ہیں کہ جو مخالفتوں کے سرغنہ تھے، شدید مخالفت کرنے
والے ، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ صرف احمدی ہوئے بلکہ اب مربیان کے سردار بن گئے ہیں۔اور بڑی
عمدگی کے ساتھ علاقے میں دعوت الی اللہ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ایک اطلاع مثلا یہ ملی کہ ایک طالب علم کو دعوت الی اللہ کا شوق تھا۔ان کا استاد مخالف تھا۔اس
نے بہت ڈرایا دھمکایا کہ یہ تو آگ ہے، جس میں تم پڑنے والے ہو۔اس نے کہا کہ آپ کتابیں تو
دیکھیں۔چنانچہ کتابیں پڑھ کے وہ استاد خود خدا کے فضل سے احمدی ہو گئے اور سکول کے کئی اور طالبعلموں کو
بھی احمدی کر لیا۔ایک داعی الی اللہ کے متعلق اطلاع ملی کہ وہ جہاں گاؤں میں لٹریچر لے کر جاتے تھے ، وہاں اتنی
مخالفت تھی کہ وہ لٹریچر چھین کر پھینک دیا کرتے تھے۔اس لئے انہوں نے پھر لٹریچر ساتھ لے جانا ہی بند کر
658
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
دیا۔وہاں ایک عیسائی پادری نے آکر چیلنج کیا کہ کون ہے، جو میرے مقابل پر آکر دین حق کی تعلیم پیش کر
سکے؟ اور اعلان کرتا تھا کہ میں ہر ایک کو شکست دیتا ہوں۔چنانچہ مقامی مولوی ہار گئے اور اس کا مقابلہ نہ کر
سکے۔اس دوست نے اپنے آپ کو پیش کیا اور کہا کہ عیسائیت کے مقابل پر صرف احمدی ہی کامیاب ہوسکتا
ہے، مجھے موقع دو۔چنانچہ ان کو گاؤں والوں نے موقع دیا۔چند سوالات انہوں نے کئے، عیسائی پادری
سے اور وہ یہ کہہ کر کھڑا ہو گیا کہ میں معذرت چاہتا ہوں، میں آپ سے گفتگو نہیں کر سکتا۔لہذاوہ سارا
گاؤں، جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے، جو پہلے ان کا مخالف تھا، انہوں نے ان کو اپنا لیڈر بنالیا۔اور
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب جو بھی کتابیں یہ وہاں لے کر جاتے ہیں، وہ مفت تقسیم نہیں کرتے بلکہ ہاتھوں
ہاتھ فروخت ہو جاتی ہیں اور دعوت الی اللہ کی ایک رو چل پڑی ہے۔بنگلہ دیش میں بھی پاکستان کے علماء پہنچے اور وہاں بھی مخالفت کا ایک طوفان کھڑا کیا۔خصوصاً جو برہمن بڑیہ کا علاقہ ہے۔خدا تعالیٰ مخالفتوں کے اندر سے ہی بعض دفعہ رحمتوں کے چشمے جاری
فرما دیتا ہے۔اور جو مظلوم ہیں، ان کی آہیں رنگ دکھا دیتی ہیں۔چنانچہ ایک گاؤں کے متعلق لکھا ہے کہ اس
جگہ چار احمدی بھائی تھے۔ان کو گاؤں والوں نے ایک عالم اور ایک با اثر شخص کی سرکردگی میں اتنا مارا اور اتنی
کلہاڑیاں لگائیں اور دوسرے تیز دھار آلوں سے حملہ آور ہوئے کہ گویا ان کے جسموں کا چپہ چپہ زخموں سے
بھر گیا۔اور اتنا
خون بہا کہ جماعت کی پہلی رپورٹ یہ تھی کہ ان کے بچنے کی بظاہر کوئی صورت نہیں آتی ، دعا
کریں۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا، وہ چاروں دوست ان زخموں کے نتیجے میں ہلاک ہونے کی بجائے صحت
مند بھی ہو گئے۔اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ جومخالفتوں کے لیڈر تھے، پیشتر اس کے کہ ان کے
بدن اچھے ہوں، ان کی اپنی روحیں شفا پا گئیں اور وہ احمدیت میں داخل ہو گئے۔اور چھ ایسے دوست، جن
میں سے ایک الحاج ہیں اور علاقے پر بڑا رسوخ رکھتے ہیں اور مخالفت کے لیڈر تھے اور ایک اہل حدیث
مسجد کے امام، جوان کو مروانے میں سب سے پیش پیش تھے، یہ دونوں اب خدا کے فضل سے سلسلہ عالیہ
احمد یہ میں داخل ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بھی بہت سی خدمتیں ہیں، داعین الی اللہ کی۔یہ مختلف جھگڑوں کو طے کروانے میں
مدد کرتے ہیں، اصلاح معاشرہ کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑا نیک اثر ہوتا ہے
اور خدا تعالیٰ بھی غیر معمولی طور پر ان کی تائید کرتا ہے۔ایک جگہ دعوت الی اللہ دے رہے تھے، ہمارے مربی۔یہ عام داعی الی اللہ کی بات نہیں ، ہمارے
مربی کام کر رہے تھے۔تو دلائل سے ہارنے کے بعد ایک عجیب پیشکش کی مخالفوں نے کہ آخری بات تو یہی
659
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
ہے نا کہ تمہارا خدا سے تعلق ہے اور ہمارا کم ہے۔یہ بات تم کہتے ہو تو یہ علاقہ پیاس سے مرا جا رہا ہے، دعا
کرو۔اگر تمہاری دعا سے بارش ہو گئی، جس کے کوئی آثار نہیں ہیں تو پھر ہم سمجھیں گے کہ احمدیت سچی ہے۔انہوں نے اس وقت دعا کے لئے ہاتھ اٹھا دیئے اور عرض کیا اپنے رب سے کہ میں تو کچھ بھی نہیں ہوں۔یہاں تو حضرت بانی سلسلہ کی سچائی کا سوال ہے۔تو جہاں سے چاہے بادل لے آاور ان کے اس مطالبے کے
سامنے مجھے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ابھی دعا کے بعد ہاتھ چھوڑے بھی نہیں تھے کہ رم جھم ، رم جھم بارش شروع
ہو گئی اور سارے علاقے کی خشکی دور ہوئی اور سب نے نعرے لگائے اور اعلان کیا کہ احمدیت سچی ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے فضل فرماتا ہے اور غیر معمولی طور پر داعین الی اللہ کی اور دیگر مربیان
کی ، جو سچا اخلاص رکھتے ہیں اور دعا سے کام لینے سے غافل نہیں رہتے ، ان کی مددفرماتا ہے۔ایک جگہ ایک اور رنگ کا مطالبہ ہوا۔بحث شروع ہوئی ہی تھی کہ اتنے میں وہاں کی جنگلی شہد کی
لکھیاں ، جو نہایت ہی مہلک اور ظالم ہوتی ہیں، ان کے چھتے کو کسی نے چھیڑ دیا۔اور وہ بڑی تیزی کے ساتھ
اس مجلس پر حملہ آور ہوئیں۔مخالفین کو اور تو کچھ نہ سوجھی ، انہوں نے کہا کہ اچھا اگر مرزا صاحب بچے ہیں تو
دعا کرو، یہ لکھیاں فور اواپس چلی جائیں۔انہوں نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھایا تھا کہ بلا مبالغہ فور ساری مکھیاں
واپس چلی گئیں۔(نعرے)
بیعتوں کی رفتار میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نمایاں اضافہ ہے۔اور جب میں نمایاں
اضافہ کہتا ہوں تو میری مراد یہ ہے کہ جس قسم کے اضافے کی میں نے تلقین کی ہوئی ہے کہ یہ اضافہ اپنا سطح
نظر بنا ئیں، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا بھر کی جماعتیں اس کو مطمح نظر بنا کر اس حکمت
عملی پر عمل پیرا ہیں۔ہدایت میری یہ ہے اور بظاہر یہ بڑا مشکل کام ہے۔لیکن ساتھ دعا بھی کرتا ہوں اور ساری جماعت بھی دعا میں
ساتھ شامل ہوتی ہے کہ ہر سال آپ کی بیعتوں کی رفتار دگنی ہونی چاہئے۔چنانچہ گزشتہ تین سال سے خدا تعالیٰ
ہمیں یہ توفیق عطا فرمارہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں جماعتوں کی بیعتوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت
د گنے سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔صرف اس سال آج سے دس دن پہلے ہماری وہ مخلص خاتون ، جو بیعتوں کی
انچارج ہیں، وہ بڑی پریشانی میں تشریف لائیں اور انہوں نے کہا کہ اگر چہ بہت ہیں لیکن آپ
کی یہ خواہش
اس سال پوری نہیں ہو سکتی کہ ہر سال کی بیعتیں گزشتہ سال کی بیعتوں سے دگنی ہو جائیں۔میں نے ان کو کہا
کہ ابھی تو دن باقی ہیں، جلسے میں۔اس لئے ٹھہریں تو سہی ، دیکھیں ، خدا کیا کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بہت
کم ہیں۔صرف اتنی ہی ہیں، جتنی پچھلے سال تھیں۔میں نے کہا: پھر بھی دیکھیں۔چنانچہ اس دس دن کے اندر
660
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطابه فرموده یکم اگست 1987ء
اندر اس کثرت سے وہ بیعتیں موصول ہوئیں، جو رستے میں اٹک گئی تھیں، کہیں ڈاک میں۔کوئی دو مہینے پہلے
کی چلی ہوئی، کوئی تین مہینے پہلے کی چلی ہوئی، کوئی گزشتہ مہینے کی۔اور جب ان کی تعداد کو جو صرف عرصہ
رپورٹ سے تعلق رکھتی ہیں، نئے سال کے مہینوں کی بیعتیں شامل نہیں کی گئیں ، ان کو شامل کیا گیا تو گزشتہ
سال کے مقابل پر دگنی سے بھی زیادہ بیعتیں ہو چکی ہیں۔خدا کے فضل کے ساتھ۔یہ وہ رہنما اصول ہے، جس کو آپ ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔دنیا جس رفتار سے بڑھ رہی ہے اور ہم
اس کے مقابل پر جتنے چھوٹے ہیں اور تعداد میں بھی کم ہیں اور طاقت میں بھی کم ہیں، ہمیں دنیا کے
فارمولے کام نہیں آسکتے۔عام رفتار سے بڑھنا، سینکڑوں کا اضافہ ہونا یا ہزاروں کا اضافہ ہونا ، یہ فارمولے
ہمارے کام نہیں آئیں گے۔ہمیں لازما یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہر سال دگنے ہونے کی کوشش کریں۔اس
لحاظ سے خدا کے فضل سے اس تیزی کے ساتھ اضافہ ہوگا کہ ابھی تین یا چار قدم ہی ہم نے اس دگنی طرف
اٹھائے ہیں اور ابھی خدا کے فضل سے بیعتوں کے تھیلے بھرے آنے لگ گئے ہیں۔اگلے چند سالوں میں یہ
اتنی بڑی تعداد ہو جائے گی کہ آپ حیران ہو جائیں گے کہ کس طرح یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔انقلاب آنے
شروع ہو جائیں گے۔جس کے آثار ابھی سے پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں“۔قسط نمبر 04
وو
(مطبوع ضمیمہ ماہنامہ انصار الله تمبر 1987ء)
جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کے افضال و انعامات کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔رویا اور کشوف کے ذریعہ بھی جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پھیلتی چلی جارہی
ہے۔اور ہمیں ہر سال بہت سے واقعات ایسے دلچسپ معلوم ہوتے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ خدا تعالیٰ
کے فرشتے آسمان سے دلوں پر یہ وحی نازل کر رہے ہیں۔اسمعو صوت السماء جاء المسيح جاء المسيح
نیز بشنو از زمین آمد امام کامگار
تنزانیہ کی قومی اسمبلی کے ایک ممبر ہمارے سٹال کے سامنے سے گزر رہے تھے کہ اچانک ان کی
نظر حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تصویر پر پڑی۔وہیں قدم رک گئے اور حیرانی سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟
انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو جماعت احمدیہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ہیں۔جنہوں نے اس
دور کا مسیح موعود اور مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔تو وہ حیرت سے دیکھتے رہے اور کہا کہ یہ شخص تو بار بار
توبار بار
661
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
میری خوابوں میں آتا ہے اور مجھے ہدایت قبول کرنے کی تلقین کرتا ہے۔چنانچہ ایک لمحہ کے توقف کے بغیر
انہوں نے اس وقت بیعت کی اور جماعت احمدیہ میں داخل ہو گئے۔(نعرہ ہائے تکبیر )
احمدیت کے اندر داخل ہونے کے ساتھ ہی جو پاک تبدیلیاں ہیں، ان کی بھی خوشکن رپورٹیں آرہی
ہیں۔اور جو خصوصاً ایسے علاقے ہیں، افریقہ میں جہاں بد مذاہب کہلانے والوں سے تعلق رکھنے والے ہیں۔حضور نے اس مرحلہ پر فرمایا کہ
کسی مذہب کو بد تو نہیں کہنا چاہیے مگر یہ ایک محاورہ ہے۔ان مذاہب سے مراد ہے، جو
Pagan مذاہب کہلاتے ہیں، ان کے اندر بہت سی رسمیں بہت سی گندی عادتیں ، شراب نوشی کا عام ہونا
وغیرہ وغیرہ یہ سب کچھ پایا جاتا ہے۔لیکن اللہ کی عجیب شان ہے کہ احمدیت کے اندر داخل ہوتے ہی یک
قلم ان بدرسموں پروہ تنسیخ کی لکیر پھیر دیتے ہیں۔اور خدا کے فضل سے تو بہ کر کے اپنے اندر ایک پاکیزہ
تبدیلی پیدا کرتے ہیں۔چنانچہ ایسی رپورٹیں بھی کئی جگہ سے آرہی ہیں کہ شراب کے پرانے رسیا ایک دم
شراب سے نفرت کرنے لگ گئے۔اور اس کے نتیجے میں بھی دوسروں پر اثر ہوا۔اور جب اس بات کا تذکرہ
کرتے ہیں تو مولوی کہتے ہیں کہ ان پر انہوں نے جادو کر دیا ہے۔اور اس جادو کی وجہ سے انہوں نے
شراب چھوڑ دی ہے۔آئیوری کوسٹ کا دعوت الی اللہ کا ایک طریق یہ ہے کہ جیلوں میں جا کر دعوت الی اللہ کرتے
ہیں۔اور اللہ کے فضل سے قیدی بھی احمدی ہور ہے ہیں اور جیل کے افسران بھی احمدی ہو رہے ہیں۔ایک
اطلاع جو کثرت سے مل رہی ہے، وہ یہ ہے کہ بہت سی جگہ دعوت الی اللہ میں کامیابی کا محرک وہ شدید
مخالفت ہے، جو پاکستان کی حکومت اور رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے کی جارہی ہے۔پہلے چونکہ بہت
سے لوگوں نے نام بھی نہیں سنا ہوا تھا، اس لئے منفی یا مثبت کسی بھی رنگ میں دلچسپی نہیں تھی۔ہم پیغام
پہنچاتے تھے تو وہ دلچسپی نہیں لیتے تھے۔اب یہ جماعت کے خلاف اتنا بھرے بیٹھے ہوتے ہیں اور اس
کثرت سے انہوں نے جماعت احمدیہ کی خدمت کا یہ کام کیا ہے کہ جہاں جاتے ہیں، وہ سوال کرنے کے
لئے تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔اور دیکھتے ہی کہتے ہیں: اچھا تو تم ہو ، جن کا کلمہ اوپر سے اور اندر سے اور ہے۔تم وہ ہو، جو نعوذ باللہ گستاخیاں کرتے ہیں، حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی۔اور نعوذ باللہ ہ سمجھتے ہو اور وہ
سمجھتے ہو۔جب یہ غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں تو ان کے اندر اچانک تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔اور ایک رنگ میں
وہ، جو بعض پیشہ ور علماء یہ کام کر رہے ہیں، وہ کھاد ڈال رہے ہیں، جماعت احمدیہ کے لئے۔شروع میں ہو
بھی آتی ہے، تکلیف بھی ہوتی ہے لیکن جب گل جاتی ہے، تو یہی کھا دسونا بھی اگلنے لگتی ہے۔662
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
اس قسم کے عجیب و غریب واقعات مشہور ہو جاتے ہیں۔ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایک جگہ
بہت سخت زہریلا پروپیگنڈہ مخالفین نے کیا ہوا تھا اور وہاں جو ایک احمدی ہوئے ، ان پر تشدد کیا گیا۔ان کو
نفرت
کا نشانہ بنایا گیا۔ان کو گاؤں چھوڑ کر جانا پڑا اور اتنی تکلیفیں ان
کو پہنچائی گئیں تھیں کہ وہ لمبے عرصے تک
واپس نہیں گئے۔آخر اس خیال سے کہ شاید وہ لوگ بھول گئے ہوں، وہاں گئے تو وہاں کے لوگوں نے کہا کہ
زراد کھاؤ اپنا جسم کپڑا اٹھا کر گریبان کھول کر دیکھا ؤ، دیکھیں تو سہی تم کیا ہو؟ انہوں نے حیرت سے کہا کہ تمہیں
کیا ہو گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں مولوی صاحب نے یہ بتایا تھا کہ جب سے یہ احمدی ہوا ہے، باہر گیا
ہے، اس کو کوڑھ ہو گیا ہے۔اس وجہ سے یہ گاؤں واپس نہیں آتا تو ہم تمہارا کوڑھ دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں
نے اپنا بدن دکھایا تو دیکھا کہ ان کا بدن خدا تعالیٰ کے فضل سے بالکل ٹھیک ٹھاک ہے تو وہ کہنے لگے کہ اگر
مولوی تمہارے متعلق جھوٹا ہے تو باقی باتوں میں بھی جھوٹا ہوگا۔چنانچہ اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل
سے وہاں کئی دوست جماعت میں داخل ہوئے اور احمدیت سے محبت کا رجحان پیدا ہو گیا۔اسی طرح ایک چیف کے متعلق بیان ہے کہ اس نے بھی اسی جستجو میں آکر جماعت احمدیہ کے
ایک مرکز میں جا کر دیکھا کہ یہ کیا کرتے ہیں؟ کس قسم کے لوگ ہیں؟ اور جب ان کو خدا تعالیٰ کے فضل سے
ہر لحاظ سے سچا پایا تو نہ صرف بیعت کی بلکہ دس ایکڑ کا رقبہ بھی پیش کیا اور ایک بنی بنائی بیت الذکر بھی
جماعت کو تحفہ پیش کی۔اس مرحلے پر چونکہ وقت کافی ہو چکا تھا، اس لئے حضور نے مسکراتے ہوئے حاضرین جلسہ کو
مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔"
آپ گھبرا میں نہیں ، جب آپ تھک جائیں گے تو میں ختم کر دوں گا“۔حضور کے اس ارشاد پر احباب کرام میں بشاشت کی لہر دوڑ گئی۔یہ امر یادر ہے کہ جہاں تمام
حاضرین کرسیوں پر نہایت اطمینان سے تشریف فرما تھے ، وہاں ہمارے پیارے امام قریباً دو گھنٹے سے
کھڑے ہو کر خطاب فرما رہے تھے۔حضور نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔د وسمعی و بصری کا جو شعبہ ہے، یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی عمدہ خدمت سر انجام دے رہا
ہے۔اور ان کے کارکنوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔نئے نوجوان شامل ہورہے ہیں، بڑی محنت کر
رہے ہیں۔ان کی سارا سال کی محنتوں کا سارا ذ کر تو یہاں ممکن نہیں۔خلاصہ ایک دو باتیں آپ کے سامنے
663
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
رکھتا ہوں تا کہ آپ کے دل میں ان کے لئے خاص طور پر دعا کی تحریک پیدا ہو۔اب تک 87-1986ء
کے ایک سال میں ان نوجوانوں نے دو ہزار نو سو پچاسی گھنٹے جماعت کا کام کیا ہے۔یہ چند نوجوان ہیں
اور خدمت دین کے لئے ہمہ تن وقف ہیں۔اور یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ایک سال کے اندر چند گنتی
کے نوجوان، جو چند انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں، یہ دو ہزار نو سو پچاسی گھنٹے خدمت دین کے لئے پیش
کرنے کی سعادت پاچکے ہیں۔چارسو، چھپیں گھنٹے کی انہوں نے ریکارڈنگ کی اور پھر اس کی نقلیں تیار کیں
اور دنیا میں بھجوائی۔چودہ ہزار کیسٹ یہ تمام دنیا کی جماعتوں کو بھجوا چکے ہیں۔گذشتہ سال سولہ ہزار کیسٹیں
بھجوائی تھیں۔اس سال چودہ ہزار اس لئے یعنی دو ہزار کی کمی اس لئے آئی ہے کہ بعض ملکوں میں جہاں یہ
بھجواتے تھے، وہاں جاتے جاتے رستے میں ضائع ہو جاتی ہیں۔اور بہت بعد میں پتہ چلا کہ اس کا فائدہ
کوئی نہیں۔اس لئے اب کوئی جانے والا اتفاقا مل جائے تو بھجوا دیتے ہیں ورنہ بھجوانا بند کر دیا ہے۔اس
کے علاوہ کمی کی زیادہ وجہ ایک یہ بھی ہے کہ بعض ممالک میں کیسٹوں کی کاپیاں بنانے کا انتظام نہیں تھا، اس
لئے خرچ بھی زیادہ آتا تھا اور دقت بھی زیادہ تھی کہ زیادہ کیسٹیں اکٹھی بھجوائی جائیں۔اب وہاں پر مقامی
انتظامات کر دیئے ہیں، ان کو اچھے ڈپلی کیٹر Duplicator لے کر دے دیئے گئے ہیں، اس لئے اب وہ
خود اپنی ضرورتیں پوری کر لیتے ہیں۔ایک کیٹیلاگ انہوں نے تیار کیا ہے، بڑی محنت کے ساتھ ، جسے خدا کے فضل سے جنوبی امریکہ
کی جماعت نے شائع کیا ہے۔غالباً یہاں سے وہ اس وقت مل سکتا ہے۔اس کو مضمون وار جو کچھ بھی
خطبات میں، میں نے بیان کیا یا سوال وجواب کی مجالس میں ، جو سوال زیر بحث آئے ، ان تک رسائی کے
لئے یہ کیٹیلاگ بہت مد ہے۔گزشتہ تین سالوں میں اس شعبے پر ایک لاکھ 64 ہزار دوسو، پینتیس پاؤنڈ
خرچ آئے ہیں۔اور اس رقم میں وہ آلات آڈیو ویڈیو شامل ہیں ، جولنڈن سے دنیا کی دیگر جماعتوں میں
بھجوائے جاتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے نتیجے میں وہاں پر بڑا استفادہ کیا جارہا ہے۔دعوت الی اللہ کی جور پورٹیں مل رہی ہیں، ان میں کیسٹوں کے ذریعے دعوت الی اللہ کو اب ایک
خاص مقام حاصل ہو گیا ہے۔چنانچہ ہمارے لائیبریا کے ایک مربی لکھتے ہیں کہ مقامی طور پر تیار کردہ کیسٹ
وائی زبان میں بہت مقبول ہوئی ہے اور دعوت الی اللہ کے لئے بہت مفید ثابت ہورہی ہے۔لار گوٹاؤن میں
ہمارے داعین الی اللہ چار مرتبہ گئے اور ہر بار اسی کیسٹ کے ذریعے دعوت الی اللہ کی۔چنانچہ اب اللہ تعالیٰ
نے ہمیں اس کیسٹ کے ذریعے دعوت الی اللہ کا ثمر 25 بیعتوں کی صورت میں عطا فرمایا ہے۔664
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
بعض قابل ذکر دلچسپ واقعات ، جو مر بیان سلسلہ ہمیں لکھتے رہتے ہیں، ان میں سے بعض میں
نے بیان کرنے کے لئے چنے ہیں۔غانا کے امیر لکھتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ ہم نے اپنے حلقہ کے ہیڈ کوارٹر میں ویڈیو پروگرام دکھایا تھا۔اس پروگرام کے چند دن بعد ہی وہاں کے عیسائیوں اور مسلمانوں کا ایک وفد آیا اور درخواست کی کہ آپ
ہمارے پاس اپنے خلیفہ کے انٹرویو کی کیسٹ لائیں اور ہمیں دکھا ئیں۔ہم آپ کی کار کے پٹرول وغیرہ
کے اخراجات کے علاوہ بھی جو بھی آپ کہیں گے ، ادا کریں گے۔آپ ضرور ہمیں یہ پروگرام دکھا ئیں۔وہ
لکھتے ہیں کہ تین مزید مقامات سے اسی طرح کے مطالبات آچکے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام
دن بدن ہر دلعزیز ہو رہا ہے۔ماریشس کی جماعت کے ایک داعی الی اللہ لکھتے ہیں کہ غیر احمدیوں کی مسجد کا ایک امام تھا۔میں نے
اسے ایک دفعہ آپ کے خطبے کی ایک کیسٹ دے دی، جب میں دوبارہ لینے گیا تو اس نے وہ دینے سے انکار کر
دیا اور کہا کہ میں تو اپنے خطبہ جمعہ میں یہ کیسٹ استعمال کرنے لگ گیا ہوں تمہیں کیسے واپس کردوں۔لائبیریا میں کیسٹ کا ایک دلچسپ استعمال یہ ہے کہ وہاں بہت سے احمدی ٹیکسی ڈرائیور ہیں اور
انہوں نے راگ درنگ کی کیسٹیں لگانے کی بجائے اپنی ٹیکسی میں خطبات اور سوال و جواب کی مجالس کی
کیسٹ لگانی شروع کر دی ہیں۔اور وہ سفر شروع کرتے ہی چلا دیتے ہیں اور اس کے بعد وہ مڑ کے دیکھتے
ہیں، مسافر کو اور پوچھتے ہیں: کیوں جی! اگر آپ
کو نا پسند ہو تو بند کر دوں۔وہ اتنی دیر کے بعد یہ بات پوچھتے
ہیں کہ اسے دلچسپی پیدا ہو چکی ہوتی ہے۔وہ کہتا ہے : نہیں نہیں ! آپ جاری رکھیں بلکہ بعض دفعہ سفر ختم
ہونے کے بعد بھی وہ ٹیکسی میں بیٹھا رہتا ہے کہ یہ پوری کیسٹ سن لوں تو اتروں گا۔مغربی جرمنی کے ایک ترک امام ہیں، جو اپنے حلقہ میں حنفی ترکوں کے لیڈر ہیں۔اور جماعت کے
شدید مخالف تھے۔ترکوں کو احمدیوں سے ملنے سے بھی روکتے تھے۔ہمارے جلال شمس صاحب، جو ترکی
زبان
سیکھ کر کچھ عرصہ پہلے یہاں آئے ہیں اور یہاں خدمات دین سرانجام دے رہے ہیں، ان کی دعوت الی
اللہ کی کیسٹ سننے کا ان امام صاحب کو موقع مل گیا۔اس وقت سے انہوں نے مخالفت ترک کر دی ہے۔خود
ایک احمدی دوست کے گھر ملنے آتے ہیں اور ان سے مزید کیسٹ اور لٹریچر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔نجی میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے کیسٹوں کی مقبولیت عام ہورہی ہے۔وہاں کی جماعت نے
بعض مخالف سنی دوستوں کو ، جو نبی میں مسلم لیگ کہلاتے ہیں۔مسلم لیگ سے مراد یہ ہے ، وہ ہماری قائد اعظم
665
خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
والی نہیں بلکہ مسلمانوں کا نام ہی یہاں پر مسلم لیگ ہے۔تو وہاں دو طبقے ہیں یا احمدی یا مسلم لیگ۔تو مسلم
لیگ کے دوستوں کو انہوں نے دی سچویشن آف پاکستان والی ویڈیو کیسٹ دکھائی اور نہ صرف یہ کہ انہوں
نے مخالفت بند کر دی بلکہ غیر احمدی دوست، جو بڑے اچھے بااثر ہیں، یہ کیسٹ دیکھنے کے بعد ایک احمدی کو
ملے اور انہیں کہا کہ ہمارے سر شرم سے جھک چکے ہیں اور اب ہم تمہارے سامنے زبان نہیں کھول سکتے۔جو
ظلم تم پر ہورہا ہے، اسلام کے نام پر اس کے بعد اب ہمیں تمہاری مخالفت کا کوئی حق باقی نہیں رہا۔سپینش زبان میں بھی کیسٹ تیار ہو گئی ہیں۔اور ہمارے کرم الہی صاحب ظفر کا بیٹا بشیر اللہ کے
فضل سے بڑے اخلاص کے ساتھ کیسٹ خطبات اور دیگر مضامین کا سپینش زبان میں ترجمہ کر رہا ہے۔اور
ابھی حال ہی میں تازہ پھل یہ ملا ہے کہ ایک دہر یہ خاندان نے کیسٹ سننے کے بعد خدا کی ہستی کو قبول
کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اور اب وہ احمدیت میں مزید دلچسپی لے رہے ہیں۔ابھی احمدی تو نہیں ہوئے
لیکن یہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ یقین ہو گیا ہے کہ خدا موجود ہے۔اسی طرح ترک دوستوں کے متعلق جرمنی سے اور بہت سی اطلاعیں ہیں کہ اللہ کے فضل سے وہ
کیسٹوں کے ذریعہ ہی غیر معمولی دلچسپی لینے لگ گئے ہیں۔یہ ساری رپورٹیں ترکی کی ہیں، جو میں اس
وقت چھوڑ رہا ہوں۔ہمارے مصطفی ثابت صاحب، جو نہایت ہی مخلص فدائی احمدی ہیں، انہوں نے کینیڈا سے وقف
کیا تھا۔اس وقت سے ہمہ تن خدمت دین پر مستعد رہتے ہیں۔ان کی کیسٹوں کا بہت ہی اثر ہے، عربوں
پر۔اور مسلسل یہ اطلاعیں مل رہی ہیں دنیا سے کہ جو عرب احمدی ہوتے ہیں، ان کی قبول احمدیت میں مصطفی
ثابت صاحب کی کیسٹ کا بہت بڑا دخل ہے۔یعنی پہلے تو وہ پڑھنے کے لئے تیار نہیں ہوا کرتے تھے۔اب
جب وہ کیسٹ سن لیتے ہیں تو ان کے دل نرم پڑ جاتے ہیں۔اور پھر اس طرح سے آگے راستہ کھل جاتا
ہے۔اور جو عرب دوست ہمارے ہیں خدا کے فضل سے حال ہی میں ایک بہت بڑے قابل جرنلسٹ احمدی
ہوئے ہیں، جو یہاں شامل ہوئے ہیں (ابو نا ئب)۔ایسے صاحب علم دوست اور بھی بہت سے ہیں ، ان کو
چاہیے کہ وہ بھی اپنے رنگ میں کیسٹ تیار کریں۔کیونکہ ضروری نہیں ہے کہ ایک ہی انسان کی بات کا ہر
شخص اثر قبول کرے۔بلکہ مختلف رنگ ہوتے ہیں۔اور مختلف رنگ میں اللہ تعالیٰ توفیق بخشا کرتا ہے۔ہمیں ایک سے زیادہ دوستوں کی ایک ہی موضوع پر کیسٹوں کی ضرورت ہے۔666