دوران سال نازل ہونے والے الہٰی افضال اور جماعتی ترقیات کا تذکرہ ۔ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء برموقع جلسہ سالانہ برطانیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 4
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده تیم اگست 1987ء
ناظر صاحب اصلاح وارشاد قادیان بتاتے ہیں کہ آڈیو کیسٹوں کا اور ویڈیو کیسٹوں کا غیر معمولی اثر
پیدا ہورہا ہے۔الہ آباد کے ایک قاری ہیں، وہاں کے بڑے مشہور وہ کیسٹ سننے کے بعد احمدیت میں داخل ہو
چکے ہیں۔اور میں عدد کیسٹیں بھروا کے لے گئے ہیں کہ میں اپنے دوسرے دوستوں کو بھی لے جا کر دوں گا۔یہاں ہمارے ایک احمدی دوست مجسٹریٹ ہیں۔ان کا نام ہے، عبدالباقی صاحب۔ان کو لگن
ہے، اس بات کی وہ براہ راست مجھے لکھ کر آڈیو اور ویڈیو کیسٹ منگواتے رہتے ہیں۔اور اللہ کے فضل سے
بڑی رو چل پڑی ہے۔وہاں بڑے بڑے قابل علماء بڑے دنیا وی لیڈر بھی وکلاء وغیرہ اب مستقل ان سے
مانگ کرکیسٹ سننے کے لئے لے جاتے ہیں اور پھر دوسروں کو آگے جا کر سناتے ہیں۔تو کم علمی کے نتیجے
میں جو انسان گفتگو کرنے کے اہل نہیں ہوتا تو وہ کیسٹوں سے بہت استفادہ کر سکتا ہے۔پھر دوبارہ ترک دوستوں کا ذکر آ گیا۔لیکن چونکہ یہ واقعہ زیادہ دلچسپ ہے، اس لئے میں سنادیتا
ہوں۔ایک ترک عالم نے جو مسجد کمیٹی کے عہدیدار ہیں، انہوں نے جب ٹرکش زبان میں احمدیت کے
پیغام کی کیسٹ سنی تو اتنی دلچسپی لی کہ انہوں نے اپنے خرچ پر اس کیسبٹ کی دوسوکا پیاں تیار کروائی ہیں کہ وہ
ترکی کے تمام مشہور علماء کو بھجوائیں گے۔اس لئے یہ سکیم اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی مؤثر ہے۔بہت سی
جگہ جماعت کے دوست اس لئے داعی الی اللہ نہیں بن سکتے کہ ان
کو تبلیغ کرنی نہیں آتی۔مربیان کے پاس
ہر قسم کی کیسٹیں موجود ہیں، ہر زبان کی کیسٹیں ساری دنیا میں بھجوائی ہوئی ہیں۔کافی اس پر محنت کی گئی ہیں۔استفادہ ہی نہ کرے کوئی تو کوئی کیا کر سکتا ہے؟ اس لئے میں توجہ دلاتا ہوں اگر مربی آپ کو نہیں بتاتے کہ
ہمارے پاس
کیا کیا علمی خزانے موجود ہیں تو آپ
کو میں بتارہا ہوں کہ دنیا کہ بتنی زبانوں میں بھی کیسٹیں
تیار ہوتی ہیں، ہم دنیا کے ہر ملک میں وہ بھجواتے ہیں تاکہ کہیں کسی زبان کا جاننے والا اگر مشن میں آجائے
تو یہ شکوہ لے کر نہ جائے کہ میری زبان میں مجھے دعوت حق دینے والا موجود نہیں تھا۔اس لئے اگر وہ آپ کو
نہیں دیتے تو آپ پیچھے پڑ کر ان سے لے لیا کریں۔اب آپ دلیری کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی بڑی
زبانیں بولنے والوں
کو اتنا پیغام پہنچا سکتے ہیں، اشارے کنایے میں بھی کہ ہم تمہیں ایک کیسٹ ایسی دے
سکیں گے، جس میں تمہارے اکثر سوالات کا جواب ہوگا۔اور مزید جوتم معلوم کرنا چا ہو، ہم اس کی کیسٹ
بھروا کر تمہیں مہیا کر سکتے ہیں۔ایک ترک دوست نے جو ایک عالم ہیں، اب یہ طمح نظر بنالیا ہے کہ میں جو کیسٹیں دوسرے ترک
اماموں کو دوں گا ، اس کے اوپر یہ لکھوں گا: ”جا گو جا گو! کیوں اب تک سور ہے ہو امام مہدی ظاہر ہو چکا ہے۔667
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
الہذا یہ واقعات بہت دلچسپ اور بھی ہیں، میرے پاس۔میں نے وقت کی رعایت سے بعض
سنائے ہیں۔قسط نمبر 05
مطبوع ضمیمہ ماہنامہ مصباح ستمبر 1987ء)
حضور نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے اشاعت کے اس میدان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ دو
تین سال میں حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسی ایسی کامیابیاں ہوئی ہیں، جن
کے متعلق میں خود بھی ، جو بظاہر اپنی تمناؤں میں بڑی چھلانگ لگاتا ہوں، توقع نہیں رکھتا تھا۔یعنی توقع سے
بڑھ کر خدا تعالیٰ نے اس میدان میں ہمیں عظیم الشان پھل عطا فرمائے ہیں۔خلاصہ یہ ہے کہ امسال دنیا
کے سترہ ممالک میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر جماعت کے پروگرام نشر ہورہے ہیں، جن کے ذریعے لکھوکھا
انسانوں تک بلکہ جو میں نے حساب ایک جگہ لگایا تھا، اس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن کے پروگرام کے
متعلق ہمیں پتہ چلا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ آدمیوں تک اس کے ذریعے احمدیت کا پیغام پہنچا ہے۔امسال جولائی 86 ء سے جون 87 ء تک مختلف ٹیلیویژن سٹیشنوں سے صرف میرے اب تک اللہ تعالیٰ
کے فضل سے 86 انٹرویوز نشر ہو چکے ہیں۔جن پر 49 گھنٹے، 30 منٹ صرف ہوئے ہیں۔اب آپ اندازہ
کر سکتے ہیں کہ ٹیلی ویژن کے ذریعہ پیغام پہنچانا کس قدر مہنگا ہے۔ریڈیو کے ذریعے بھی پیغام پہنچانا بہت
ہی مہنگا پڑتا ہے۔ہمارے پاس توفیق نہیں، اپنا ریڈیو ٹیشن بنانے کی۔کجا یہ کہ ہم ٹیلی ویژن لگائیں اور اس
کے ذریعے اپنا پیغام پہنچائیں۔انچاس گھنٹے تمہیں منٹ گزشتہ سال جوانٹرویوز ہوئے ، وہ ایک دفعہ نشر نہیں
ہوئے۔بعض ان میں سے بار بار نشر ہوئے اور بعض ان ٹیلی ویژن سٹیشنوں سے لے کر ، جنہوں نے آغاز
میں نشر کئے، دوسرے ٹیلی ویژن سٹیشنوں نے بھی نشر کئے۔زیادہ تر اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ کو یہ توفیق
ملی ہے۔لیکن اس میں دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔انگلستان بھی شامل ہے، کینیڈا بھی شامل ہے، ناروے بھی
شامل ہے۔اور بھی کئی ممالک ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا کے فرشتے یہ کام کر رہے ہیں۔بعض
ممالک میں اب یہ رحجان پیدا ہو گیا ہے۔لوگوں کے مطالبے کے نتیجے میں کہ وہ ہمارے یہاں لنڈن میں جو
سوال و جواب کی مجالس ہیں اور خطبات ہیں، ان کے متعلق مطالبے آتے ہیں، ٹیلی ویژن سٹیشنوں کو کہ ہمیں
یہ ٹیلی ویژن پر دکھائے جائیں۔چنانچہ بعض جگہ باقاعدگی سے یہ پروگرام بھی شروع ہو گیا ہے۔وہ جو 86
668
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
انٹرویوز تھے ، 49 گھنٹے تمہیں منٹ کے، ان کے علاوہ خطبات جمعہ اور مجالس عرفان ( جن کو سوال وجواب کی
مجالس کہا جاتا ہے) ان کی کیسٹ پر مشتمل ایک سو، نو گھنٹے کے پروگرام ٹیلی ویژن سٹیشنوں سے دکھائے جا
چکے ہیں۔99 پروگرام وہ ہیں، جو جماعتوں کے مقامی طور پر نشر ہو چکے ہیں، یہ ان کے علاوہ ہیں۔یہ 109
اور 49 گھنٹے یہ صرف میرے پروگراموں کے ہیں۔جماعت نے جو مقامی طور پر پروگرام بنائے ہیں، ان کی
تعداد 99 ہے، جو ٹیلی ویژن سٹیشنوں پر پیش ہو گئے ہیں۔اور مجموعی طور پر 216 پروگرام پچھلے سال کے اندر
خدا تعالیٰ کے فضل سے ٹیلی ویژن کے ذریعے دکھائے گئے ہیں۔کینیڈا میں سکاٹون ، دنی پیگ، برانٹ
فورڈ، ایڈمنٹن ٹورانٹو پانچ ٹیلی ویژن سٹیشنوں پر 30 گھنٹوں کا پروگرام نشر ہوا ہے۔ریڈیو کے ذریعے خدا تعالیٰ کے فضل سے مختلف ممالک میں 348 پروگرام نشر ہوئے ہیں۔ان
ممالک میں آئیوری کوسٹ ، سپین، ماریشس، ہالینڈ، توالو، آسٹریلیا، بھارت، امریکہ، زائر اور ڈنمارک بھی شامل
ہیں۔ناروے میں خدا تعالٰی کے فضل سے جماعت احمدیہ کا مستقل نشریاتی پروگرام "ریڈیو اسلام کے نام سے
جاری ہے اور ہر ہفتے اللہ کے فضل کے ساتھ نارویجین زبان میں بھی اور اردو زبان میں بھی کثرت کے ساتھ
اشاعت احمدیت کی توفیق مل رہی ہے۔چنانچہ سال زیر نظر میں نارو تکین زبان میں ریڈیو اسلام کے ذریعے
52 پروگرام پیش ہو چکے ہیں۔جماعت احمدیہ کو اپنا سٹوڈیو تیار کرنے کی توفیق مل گئی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل
سے جو دوسرے سٹوڈیو میں جا کر پروگرام تیار کرنے کی وقتیں تھیں، وہ دور ہوگئی ہیں۔جو محفوظ اندازہ لگایا گیا
ہے، ٹیلی ویژن اور ریڈیوسٹیشنوں کے اپنے منتظمین کے ذریعے اس کے مطابق امسال مختلف ممالک میں ٹیلی
ویژن اور ریڈیو کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد افراد تک احمدیت کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔اخبارات کے ذریعہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں جماعت کے پیغام اور دین حق کے
متعلق غیروں کی پیدا کردہ غلط فہمیاں دور کرنے کی بہت عظیم الشان توفیق ملتی رہی۔امسال دنیا بھر کے
168 اخبارات میں جماعت احمدیہ کے متعلق 679 خبریں اور مضامین شائع ہوئے اور بعض اخبارات نے
اداریے بھی لکھے۔میرے دورہ کینیڈا کے وقت پاکستان سے علماء کا ایک ٹولہ وہاں پہنچا اور اس نے وہاں
احمدیت کے خلاف شدید نفرت پیدا کرنے کی مہم چلائی۔جب میں وہاں گیا تو مختلف اخباروں کے
نمائندے، ایڈیٹر وغیرہ اس سلسلے میں مجھ سے ملنے آئے اور انٹرویو لئے۔چنانچہ جب ان کو صحیح صورت حال
کا علم ہوا تو انہوں نے بہت ہی شاندار مضامین جماعت احمدیہ کے دفاع میں لکھے۔اور ایک مثلم THE
GLOBE AND MAIL، وہاں کا ایک مشہور اخبار ہے، اس نے پہلے صفحے پر چار کالمی سرخی لگا کر
669
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
اس
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
جماعت احمدیہ کے متعلق تفصیلی مضمون لکھا اور حکومت پر تنقید کی کہ ایسا جھوٹ بول کر نفرتیں پھیلانے والے
کو تم اجازت کیوں دیتے ہو کہ تمہارے ملک میں آئیں اور فساد کا بیج بوئیں۔اس کی اشاعت تین لاکھ ،
بائیس ہزار ہے۔اور یہ کینیڈا کا وہ واحد اخبار ہے، جو نیشنل ہے۔اور کینیڈا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے۔مضمون کی سارے کینیڈا میں اتنی شہرت ہوئی کہ فیڈرل منسٹر آف امیگریشن نے ایک ممبر آف پارلیمنٹ
سے کہا کہ احمدیوں سے پوچھ کر بتاؤ کہ وہ کیا مطالبہ کرتے ہیں ؟ اگر وہ کہتے ہیں تو ہم مولویوں کا ویز امنسوخ
کر دیتے ہیں۔مربی انچارج نے فون کر کے مجھ سے پوچھا تو میں نے اسے کہا کہ ہر گز نہیں ، جماعت
احمدیہ کی یہ پالیسی نہیں ہے۔ہم ہرگز کسی کی راہ میں روڑے اٹکانا نہیں چاہتے۔ان کو جو عقل ہے، وہ اس
کے مطابق اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔جوہم کو خدا توفیق بخش رہا ہے، ہم خدمت کر رہے ہیں۔اس
لئے حکومت کینیڈا سے کہہ دو کہ ہر گز ہم آپ سے یہ مطالبہ نہیں کریں گے۔لیکن اس اخبار کے نتیجے میں
عوامی رائے عامہ کا ایساد باؤ ان پر پڑا کہ حکومت مجبور ہوگئی کہ ان علماء کے ویزے کینسل کر کے ان کو واپس
پاکستان بھجوادئے“۔(نعرہ ہائے تکبیر )
حضور نے فرمایا کہ
یہ تو بڑی لمبی دلچسپ داستان ہے۔میں ایک اور واقعہ آپ کو سنا دیتا ہوں۔اخبارات میں تو
اس کثرت سے اب جماعت کی خبریں شائع ہوئی ہیں کہ اس ایک سال میں جتنا مواد جماعت کا شائع ہوا
ہے، پاکستان کی اس مخالفت سے پہلے کے دور میں ہیں سال میں بھی اتنا شائع نہیں ہوا۔اور یہ مبالغہ نہیں۔احتیاطاً میں نہیں 20 کہہ رہا ہوں، ہوسکتا ہے کہ چھپیں یا زیادہ ہی ہوں۔اور اس پر مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔آپ میں سے جو تھک چکے ہیں، ان کو میں سنادیتا ہوں کہ میرا اندازہ کس نوع کا ہے“۔اس پر حاضرین میں سے ایک صاحب نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ ہم تھکے نہیں ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا ”خیر اور تازہ دم ہو جائیں گے لطیفہ سن لیں گے تو !
حضور نے لطیفہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔ایک مولوی صاحب بیچارے ان پڑھ تھے۔ان سے گاؤں کے بچے آکر تاریخ پوچھا کرتے
تھے۔چنانچہ انہوں نے ترکیب یہ کی تھی کہ روڑے پاس رکھ لئے تھے اور روزانہ چاند کی تاریخ کے حساب
سے ایک روڈ امٹی کی ہنڈیا میں ڈال دیتے تھے۔چنانچہ جب کوئی بچہ آتا تھا اور پوچھتا تھا کہ کیا تاریخ ہے؟
تو مولوی صاحب اٹھ کر اندر کمرے میں جاتے تھے اور روڑے نکال کر گنتے تھے اور آکر بتا دیتے تھے کہ آج
670
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
یہ تاریخ ہے۔اب گاؤں کے بچوں
کو پتہ چل گیا۔ایک بچے کو شرارت سو جبھی ، اس نے ایک ڈھیری روڑوں
کی اکٹھی کر کے اس دیگچی میں ڈال دی۔اس کے بعد ایک بچہ تاریخ پوچھنے آیا۔مولوی صاحب کافی دیر تک
اندر غائب رہے۔کئی منٹ کے بعد مولوی صاحب باہر آئے اور کہا: بیٹا! آج چھ سو ستاسی تاریخ ہے۔اس
نے کہا: مولوی صاحب خدا کا خوف کریں، چھ سو ستاسی ؟ مولوی صاحب نے کہا کہ خدا کا خوف کر کے ہی
بتارہوں ورنہ تو ہزاروں تک بات پہنچی ہوئی تھی۔احباب کرام یہ لطیفہ سن کر کھلکھلا کر ہنس پڑے۔حضور نے لطیفہ بیان کرنے کے بعد فرمایا: ” تو
میں اندازے میں مغالطہ کر کے نہیں بتارہا، خوف کر کے بتارہا ہوں“۔حضور نے تقریر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔”ہمارے تنزانیہ کے ایک مربی ایک دلچسپ واقعہ لکھتے ہیں کہ ایک اخبار کو ہم نے حضرت بانی
سلسلہ کی تصویر کے ساتھ ایک بہت اچھا مضمون لکھ کر بھجوایا، جو جماعت احمدیہ کے تعارف پر مشتمل تھا۔اس
نے صاف انکار کر دیا کہ میرے اخبار میں ایسے فضول مضمونوں کی کوئی جگہ نہیں۔چنانچہ انہوں نے ایک اور
اخبار کو، جو اس سے نسبتا کم درجے کا اخبار تھا، وہ مضمون دیا اور انہوں نے شوق سے شائع کر دیا۔اس کے
ساتھ چونکہ حضرت بانی سلسلہ کی تصویر بھی تھی ، وہ اخبار اتنا مقبول ہوا کہ ہاتھوں ہاتھ بک گیا۔اور وہ لوگ
جو پہلے دوسرا اخبار لیا کرتے تھے، انہوں نے وہ اخبار ہی نہیں لیا ، جس نے انکار کیا تھا۔اور صرف وہی اخبار
لیا ، جس میں حضرت بانی سلسلہ کی تصویر اور جماعت احمدیہ کے متعلق مضمون تھا۔چنانچہ چونکہ وہ بڑا اخبار تھا
اور ان کا اثر تھا، انہوں نے تیزی سے سٹالوں پر یہ پیغام بھجوایا کہ تم ہر خریدنے والے کو کہو کہ جب تک تم یہ
اخبار نہیں خریدو گے، ہم دوسر انہیں بیچیں گے۔اس مضمون کا ایسا شوق پیدا ہوا لوگوں کے دلوں میں کہ انہوں
نے دوسرا اخبار ز اند اس وجہ سے خریدا کہ حضرت بانی سلسلہ کی تصویر والا اخبار بھی ساتھ مل جائے۔اور اس
طرح وہ کمی پوری ہوئی اور اب اس اخبار کا ایڈیٹر اس بارے میں تو یہ کر چکا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے اس اشاعت کے نتیجے میں فوری طور پر جماعت کے مشن کو دوسو سے زائد خطوط موصول ہوئے اور ان
لوگوں میں سے جنہوں نے اس اخبار کے ذریعے احمدیت سے تعارف حاصل کیا ، سات دوست بیعت کر
کے احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں۔حضور نے اپنے بیرون ممالک کے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔” اس دفعہ میرے دوروں کا جہاں تک تعلق ہے، کینیڈا کا دورہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی پہلوں
سے بہت کامیاب رہا ہے۔جہاں جہاں بھی میں گیا، وہاں بڑی دلچسپ مجالس سوال و جواب ہوئیں۔بڑی
671
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
گہری دلچسپی لی گئی اور ٹیلی ویژن اور ریڈیو وغیرہ کے ذریعے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑے وسیع
پیمانے پراحمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔جیسا کہ پہلے بھی میں اپنے خطبے میں ایک دفعہ ذکر چکا ہوں
کہ وہاں ایک ٹیلی ویژن سٹیشن ایسا ہے، جولائیو LIVE پروگرام دکھاتا ہے۔یعنی ایک سوال کرنے والا
ایک ماہر ایڈیٹر ہوتا ہے، جو کسی مہمان سے سوال کرتا ہے اور اس کے دوران جن کے دل میں بھی سوال پیدا
ہوتا ہے اور وہ ٹیلی ویژن کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں اور اس دوران ہی وہ سوال، جواب دینے والے کو پہنچا
دیا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں فلاں فلاں سوال پیدا ہوا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے تقریبا پچاس منٹ تک یہ
پروگرام بڑی دلچسپی سے سنا گیا اور اس ٹیلی ویژن اسٹیشن کے جو انٹرویو کرنے والے ہیں، ان کا ایک طریقہ
ہے، اپنے پروگراموں کا جائزہ لینے کا۔انہوں نے بعد میں مجھے مبارک باد دی کہ گزشتہ ہفتے ہمارے
وزیر اعظم کا بھی ایسا ہی پروگرام تھا لیکن ہمارے جائزے کے مطابق وزیر اعظم کے پروگرام کو کم لوگوں نے
دیکھا ہے۔آپ کے پروگرام کو بہت زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے اور یہ بہت ہی مقبول ثابت ہوا ہے۔چنانچہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آئندہ جب بھی آپ آئیں، ہمیں موقع دیں اور ہمیں جب بھی موقع ملے گا،
ہم آپ
کا انٹرویو نشر کیا کریں گے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس دورے میں کثرت سے دعوت الی
اللہ کا موقع ملا، احمدیت کا پیغام پہنچانے کا موقع ملا۔اور جو سوالات وہ لوگ کرتے تھے، اس سے پتہ چلتا تھا
کہ یہ لوگ اس سے پہلے اسلام سے شدید متنفر تھے۔عجیب و غریب سوال کرتے تھے۔کچھ ٹمینی کے متعلق ،
کچھ لیبیا کے متعلق کچھ دین حق کے جابرانہ رویے کے علاوہ بیاہ شادیاں اور کئی قسم کے مضامین کے متعلق،
جو آج ہم نے چھیڑے تھے اور ان سب سوالوں کے ذریعے دین حق پر جو اعتراض پیدا ہوتے رہے، اللہ
تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کا مؤثر جواب دینے کی توفیق عطا فرمائی۔اس دورے کے دوران، جو اٹھارہ
دن
کا تھا، اللہ تعالیٰ کا فضل سے دس بیعتیں ہوئیں۔حالانکہ اس سے پہلے کینیڈا میں کچھ جمود سا پیدا ہو چلا تھا،
اب خدا کے فضل سے وہ ٹوٹ رہا ہے۔احمدیت کے اندر بھی بہت سی زمین ایسی ہے، جو ہماری ہوتے ہوئے بھی ابھی پوری طرح ہماری
نہیں۔اور وہ جوفوائد ہیں یعنی اس زمین کو دوبارہ حاصل کر لینا، یہ بہت عظیم الشان فوائد ہیں، چنانچہ جہاں
جہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے دورے کی توفیق ملی ہے، وہاں میں نے خود بھی محسوس کیا کہ وہ چہرے جو
پہلے اجنبی سے لگ رہے تھے، وہ آنکھیں، جن میں پوری اپنائیت نہیں تھی ، دورہ ختم ہونے سے پہلے پہلے ہی
ان کے اندر عظیم الشان تبدیلی پیدا ہوئی۔اور بعد میں بھی جو اطلا میں موصول ہوئیں، ان سے یہی پتہ چلا کہ
672
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
خدا کے فضل سے بہت سے نوجوان جو پہلے معمولی سی دلچسپی رکھتے تھے یا دور کا تعلق رکھتے ، خدا کے فضل سے
بڑے ہی اچھے خدمت کرنے والے، قربانی کرنے والے نوجوانوں میں تبدیل ہو گئے۔چنانچہ نیم مہدی صاحب نے جو کینیڈا کے مربی انچارج ہیں، دورے کے بعد ایک واقعہ لکھا۔وہ
لکھتے ہیں کہ ایک نوجوان کے بارے میں، میں ہمیشہ سوچا کرتا تھا کہ یہ نو جوان ، جس کے والد فوت ہو چکے
ہیں، ضائع ہو چکا ہے۔لیکن اس دورے کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس میں یہ شاندار تبدیلی پیدا ہوئی
کہ خود اس نوجوان نے بتایا کہ دوستوں کی وہ مجالس، جن سے جان چھڑانی مشکل تھی ، اس دورے کے بعد
مجھے ان سے اچانک نفرت پیدا ہوگئی اور اب میں جماعت کی کتب کو بڑے شوق سے پڑھتا ہوں۔اور
میرے دل میں جماعت کی خدمت کی ایک لگن پیدا ہوگئی ہے۔چنانچہ نیم مہدی صاحب لکھتے ہیں کہ اس کا
یہ بیان درست ہے، اس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی پاک تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔اخبارات کے ذریعے کینیڈا میں ساڑھے تین ملین افراد (35لاکھ افراد ) کو اس دورے کے
دوران احمد بیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔اور ریڈیو کے ذریعہ دولاکھ کو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ چھ لاکھ
کو۔یادرکھیں کی کینیڈا کی کل آبادی 25 ملین (ڈھائی کروڑ) ہے۔اس لحاظ سے اتنی بڑی تعداد کو اس
تھوڑے سے عرصے میں پیغام پہنچانا، خدا کے فضل سے ایک بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔سوئٹزر لینڈ میں حال ہی میں جو دورہ کیا ، اس کو بھی خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے رحمتوں کے پھل
لگائے اور کئی پھلوں سے وہ بہت کامیاب ثابت ہوا۔وہاں کے یونیورسٹی آف زیورک کے ایک پروفیسر
ہیں، کرل بینکن ، انہوں نے یونیورسٹی آف زیورک میں میرے ایک لیکچر کا انتظام کیا۔جس کا موضوع تھا،
TRUTH,RATIONALISM,REVELATION AND KNOWLEDGE
(یعنی سچائی ، عقل، الہام اور علم ) یہ عنوان مقرر کرنے کی وجہ یہ بنی کہ میں جب اس سے پہلی دفعہ سوئٹزر لینڈ
کے دورے پر گیا تو اخباری نمائندوں میں سے بعض نے میری توجہ اس طرف مبذول کروائی کہ کثرت کے
ساتھ ہمارے نوجوان (یعنی سوئٹزر لینڈ کے نوجوان ) دہر یہ ہو چکے ہیں۔اس نے کہا کہ آپ جو کہتے ہیں
کہ دین کی خدمت کر رہے ہیں، پہلے ہمارے نوجوانوں کو تو سنبھالو، خدا کا تو قائل کرو۔اور یہ روایک شدید
بیماری کی طرح پھیل گئی ہے۔اور انہوں نے بتایا کہ ہمیں خطرہ ہے کہ آئندہ دس، بارہ سال کے اندر
سوئٹزر لینڈ مستقلاً دہر یہ ہو چکا ہوگا۔اس پر مجھے بڑی فکر پیدا ہوئی۔میں نے انہیں کہا کہ میری طرف سے یہ
پیغام دے دیں کہ جماعت احمد یہ اس چیلنج کو قبول کرتی ہے اور اگر دیگر مذاہب بھی اس میں حصہ لیں تو ہم مل
673
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
کر سب سے پہلے خدا تعالیٰ کی ہستی کے مضمون کے بارے میں جہاد شروع کرتے ہیں۔اس کے جواب
میں ہم نے اشتہار بھی شائع کیا۔اخباروں میں بھی یہ بیان شائع ہوا۔بعض مذہبی تنظیموں نے دلچسپی کا اظہار
کیا۔جن میں عیسائی بھی تھے ، یہودی بھی تھے، بعض اور بھی تھے۔اور ایک فورم کا انعقاد ہوا، جس میں خدا کی
ہستی پر مختلف مذاہب نے اپنے عقائد کا اظہار کیا۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے وہاں کے ہمارے ایک سوئس
مخلص احمدی نے ، جو بڑے ذہین ہیں، انہوں نے لکھا کہ بظاہر یہ ایک کامیابی ہے۔مگر جو آپ کا مقصد تھا،
وہ بہر حال پورا نہیں ہوا۔کیونکہ یہ سارے شرکاء محفل اپنے ساتھ اپنے چیلے چانٹے لے کر آئے تھے ، جو پہلے
ہی خدا کے قائل ہیں۔اور اس تقریب میں خدا کی ہستی کے بارے میں ان لوگوں کے سامنے دلیلیں پیش کی
جا رہی تھیں، جو خدا کو پہلے سے ہی مانتے ہیں۔تو فائدہ کیا ہوا، صرف ایک دکھا واسا ہو گیا ہے۔مربی
انچارج نے بھی اسی رائے کا اظہار کیا۔چنانچہ میں نے کہا کہ یونیورسٹی میں جا کر کوشش کریں۔اگر وہ تیار
ہوں تو میں آنے کے لئے تیار ہوں۔میں اس مضمون پر وہاں خطاب کروں گا۔یونیورسٹی کے پروفیسروں
نے کہا کہ ہم خطاب تو کروالیں گے۔لیکن اگر خدا کی ہستی پر خطاب کروایا گیا تو آئے گا ہی کوئی نہیں۔یہاں کے طلباء آپ کو نہیں جانتے۔بڑے سر پھرے ہیں، کوئی دلچسپی نہیں لے گا۔پروفیسر بینکن بڑے ذہین
بھی ہیں اور بڑے نیک دل آدمی بھی ہیں ان
کو دلچسپی پیدا ہوگئی۔اس تقریب میں انہوں نے کہا کہ میں ایک
ترکیب بتاتا ہوں۔میں عنوان یہ رکھتا ہوں (جو اوپر بیان کیا گیا ہے ) اس میں الہام REVELETION
کے ذریعے جو کھڑ کی کھولی جائے گی، اس میں آپ خدا کا ذکر شروع کر دیں اور جو کہنا چاہتے ہیں، کہہ دیں۔لیکن بنیادی طور پر مضمون ہو، ٹروتھ ، شنلزم، ریوی لین اور نالج (یعنی چائی، عقل، البام اور علم )۔چنانچہ
ان کی یہ ترکیب کارگر ہوئی۔اس مضمون پر جو لیکچر میں نے وہاں دیا، اس کا ترجمہ شیخ ناصر احمد صاحب نے
کیا۔سارا لیکچر تو وہاں پڑھا جانا ناممکن تھا، اس کے ایک تہائی حصہ کا ترجمہ کر کے شیخ ناصر احمد صاحب نے
پیش کیا۔ایک گھنٹے کے لگ بھگ وہ مضمون پڑھا جانا تھا، اس لئے میں نے نہیں پڑھا۔انگریزی والا حصہ
صرف شیخ صاحب نے ترجمہ کر کے سنادیا اور اس کے بعد سوال و جواب کا موقع ملا۔اس سے پہلے پروفیسر
بینکن یہ کہہ چکے تھے کہ اس ہال میں اس سے پہلے چرچل کا لیکچر ہوا تھا اور اکثر ہال خالی تھا۔اب جماعت
احمدیہ کے لئے چیلنج ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ کتنے آدمی اس کو سننے کے لئے آتے ہیں؟ ہماری دنیا دی تو حیثیت
ہی کوئی نہیں لیکن دعائیں ضرور ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ وہ سارا ہال کھچا کھچ بھر گیا۔اس سے اوپر
زائد ایک گیلری تھی ، وہ بھی بھر گئی۔چنانچہ ایک تیسرے کمرے ٹیلی ویژن کے ذریعے تقریر اور مقرر کی تصویر
674
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پہنچائی گئی اور وہاں بھی سننے والے آ کے بیٹھے اور خدا کے فضل سے اس کا بہت اچھا اثر اس رنگ میں ظاہر ہوا
کہ ایک تو غیر احمدی مسلمانوں کی مسجد کے امام جو مصری ہیں، وہ مخالفت کی نیت سے وہاں آئے اور انہوں
نے جو سوالات کئے ، ان کے جو جوابات دینے کی مجھے توفیق ملی، اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے
دلوں میں دلچسپی پیدا کر دی۔چنانچہ یوگوسلاویہ میں ایک علاقہ ہے، ہاتھنیا، جو مسلمانوں کی ایک ریاست تھی۔جو دوسری جنگ
میں اتنا ظلموں
کا نشانہ بنی کہ اس کی تین چوتھائی آبادی اس جنگ کے دوران ہلاک ہوگئی تھی۔وہاں اس کے
بعد مزید ظلم یہ ہوا کہ اشترا کی حکومت آگئی اور اس نے اسلام کے خلاف اتنا سخت رویہ اختیار کر لیا کہ اسلام کا
نام لینا بھی ایسا جرم بن گیا ، جس کی سزا موت تھی۔ہماری بڑی دیر سے خواہش تھی کہ اس زبان میں بھی قرآن
کریم کا ترجمہ کریں، احمدیت کا پیغام پہنچائیں لیکن پیش نہیں جاتی تھی۔حسن اتفاق سے اس لیکچر میں ایک
ہا تھنیا کے ٹیکسی ڈرائیور آئے ہوئے تھے اور نام کے وہ ٹیکسی ڈرائیور تھے۔مگر تھے وہ بڑے قابل آدمی اور ٹیکسی
کا پیشہ ہمارے ملک میں تو کم درجہ کا سمجھا جاتا تھا، وہاں بڑا معزز ہے۔اس پہلو سے کہ وہاں ٹیکسی ڈرائیور
بڑی کمائی کرتے ہیں اور ان کا مکان بھی بڑے اچھے فیشن ایبل علاقے میں تھا۔وہ وہاں آئے ہوئے تھے۔وہ دوسرے دن صبح مشن میں آگئے اور کہا کہ میں نے آپ کے امام سے ملنا ہے، مجھے تھوڑ اسا وقت دیں۔مربی انچارج مجھ سے کہا کہ چند منٹ کے لئے آئے گا۔کل آپ نے سفر پر جانا ہے، اس سے پہلے وقت
دے دیں۔میں باہر نکالا، ان سے ملا، بات کی تو مجھے ان کے آثار کچھ اور نظر آئے۔میں نے مربی انچارج
سے کہا کہ چند منٹ کی بات نہیں، یہ گھنٹوں کی بات لگتی ہے، اس لئے کچھ پہلے بلا لیں۔چنانچہ پہلے بلانے
کے باوجود ڈیڑھ گھنٹے تک انہوں نے اٹھنے کا نام نہ لیا۔قافلہ تیار کھڑا تھا، میں نے کہا کہ کوئی پرواہ نہیں، ان کو
حق کا پیغام پہنچانے کا موقع مل جائے۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے دلچپسی کیوں کی؟ آپ کیوں
آئے ، اس لیکچر کے بعد؟ انہوں نے دوباتیں بیان کیں۔انہوں نے کہا: ترجمہ تو مسعود جہلمی صاحب کرتے
تھے لیکن جب انہوں نے بات کی تو میں حیران ہو کر مسعود جہلمی صاحب کو دیکھ رہا تھا کہ رونے لگ گئے،
آنکھوں سے آنسوؤں کے فوارے پھوٹ پڑے اور جذبات کی شدت سے ترجمہ کرنے کی طاقت نہیں رہی۔کچھ دیر تک اتنا مغلوب ہو گئے۔پھر انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ دو باتوں کے نتیجے میں، میں
نے فیصلہ کیا ہے کہ میں آپ سے ضرور ملوں گا اور اس تعلق کو قائم رکھوں گا۔اول یہ کہ جب آپ نے اس مولوی کے اعتراض کے جواب دیئے تو آپ کے طرز میں ایک شرافت
تھی ، ایک نجابت تھی اور ایک وقار تھا اور اسی پر میں مطمئن ہو گیا تھا کہ آپ بچے ہیں اور یہ جھوٹا ہے۔تھا کہ
675
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
دوسرے یہ کہ اس لیکچر کے دوران میں نے یہ اندازہ لگایا اور مجھے شوق ہے قرآن کریم کے
مطالعہ کا اور میں تفاسیر کو بھی دیکھتا رہتا ہوں۔میں نے یہ اندازہ لگایا بلکہ یہ فیصلہ کیا کہ آج روئے زمین پر تم
سے زیادہ قرآن کریم کو جاننے والا اور کوئی شخص نہیں۔( نعرہ ہائے تکبیر )
چنانچہ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ سے ایک دلی محبت پیدا ہو چکی ہوئی ہے اور میں اصرار کرتا ہوں
کہ آپ میرے گھر تشریف لائیں، چاہے ایک منٹ کے لئے آئیں۔اور میں یہ فیصلہ کر چکا ہوں کہ ہاتھنیا
کو میں احمدیت کا پیغام پہنچاؤں گا۔اور میرے بھائی وہاں بڑے بااثر ہیں۔میں نے بے تاب ہو کر فون پر
ان کو بتایا ہے اور انہوں نے فون پر ہی مجھے سے درخواست کی ہے کہ جلد سے جلد ان کو لے کر یہاں آؤ تو
وہاں جانے کا پروگرام تو بنے یا نہ بنے، اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے۔مگر میں آپ
کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس قسم کے
خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دوروں کے دوران اللہ تعالیٰ کی رحمت کے پھل لگتے رہتے ہیں اور دل خدا کے
حضور شکر سے لبریز ہو کر بہنے لگتا ہے۔یہ محض اللہ کا احسان ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کے لئے نئے نئے
راستے کھول رہا ہے۔اب ہاتھنیا کے لئے ایک تمناتھی اور کوئی آدمی مل نہیں رہا تھا، ترجمے والا بھی اور خدا
نے خود ہی اپنے فضل سے رستہ کھول دیا۔نیوز کانفرنس خدا کے فضل سے اس طرح سے کامیاب رہی کہ اگر چہ نمائندے صرف تین تھے
لیکن ایک ان میں سے جو رائٹر کا نمائندہ تھا، اس نے بہت اچھا کوریج COVEREGE ساری
دنیا میں بھجوایا۔اور جماعت احمدیہ کے متعلق اس کا بھیجا ہوا پیغام یہاں لنڈن کے جنگ میں بھی چھپا اور دنیا
کے دوسرے اخباروں میں بھی چھپا۔جو استقبالیہ ہوئی ، اس میں بڑے بڑے ممالک کے نمائندے، ڈپلومیٹ ، ڈاکٹر، ممتاز صحافی ،
وکلاء، انجینئر، غرضیکہ ہر قسم کے دانشور موجود تھے۔اور رات سات بجے شروع ہوئی، رات گیارہ بجے تک
سوال و جواب ہوتے رہے۔باوجود اس کے کہ ان لوگوں کی عادت نہیں ہے اتنا لمبا عرصہ بیٹھنے کی لیکن پھر
بھی وہ اٹھنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔اور مجھے احساس ہوا کہ بعض ان میں سے تھک گئے ہوں گے۔اس
لئے میں نے پریذیڈنٹ صاحب سے کہا: اگر چہ میں تو نہیں تھکتا خدا کے فضل سے لیکن کہیں یہ نہ ہو کوئی شخص
مروت کے مارے بیٹھا ہو، اس لئے آپ اس کو ختم کرنے کا اعلان کر دیں۔دوسرے دن پھر ہم نے کچھ
دوستوں کو بے تکلف چائے پر اور سوال و جواب کے لئے بلایا۔اس میں اس لیکچر میں شامل ہونے والے کئی
خاندان بغیر بلاوے کے تشریف لے آئے۔یہ ہم نے اعلان اسی لیکچر میں کر دیا تھا کہ دوسرے دن ایک
676
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
بے تکلف چائے پارٹی ہونے والی ہے، اس لئے جو دعوت لینا چا ہے، وہ ہم سے رابطہ قائم کرے تو انہوں
نے رابطہ تو کوئی نہیں کیا۔لیکن یہ سمجھ کر کہ یہ عام دعوت ہے، وہ خود ہی تشریف لے آئے۔اور بہت ہی اللہ
کے فضل کے ساتھ محبت کا اظہار کیا، احمدیت میں دلچسپی لی، بڑے اچھے سوال کئے اور جس قسم کے تاثرات
ان پر پیدا ہوئے ، اس کی ایک مثال میں آپ
کو بتا تا ہوں کہ عشاء کی نماز کے وقت ایک خاندان جس کے
میاں بھی بڑے اچھے وکیل ہیں اور بیوی بھی بڑی قابل وکیل ہے۔وہ دونوں اپنے بچوں کو لے کر ٹھہرے
رہے۔عشاء کی نماز ان بچوں
کو دکھائی اور نماز کے بعد میں نے بچوں کو تھوڑا سا پیار کیا، ان سے پوچھا کیا
حال ہے؟ میں نے کہا: ان کو احمدیت کے متعلق تو کسی قسم کی واقفیت نہیں ہوگی تو ان کے والدین نے کہا کہ
اس سے بہتر اور کوئی ذریعہ نہیں تھا، ان کو احمدیت سے متعارف کروانے کا کہ یہ آپ کو نماز کی حالت میں
دیکھیں۔اور یہ میں نے کر لیا ہے۔اب یہ بات جس کو دلچپسی پیدا نہ ہو، اپنے بچوں کے متعلق وہ کر ہی نہیں
سکتا۔وہ چاہتا تھا کہ بچے احمدیت میں دلچسپی لیں۔ان کی بیگم نے جانے سے پہلے جب کہ میں فارغ ہو کر
ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اندر جاچکا تھا، انہوں نے کہا کہ میں آپ سے ملے اور آپ سے اپنے بچوں کو
ملائے بغیر واپس نہیں جانا چاہتی۔اور میں یہ وعدہ لینا چاہتی ہوں کہ آپ جب پھر تشریف لائیں تو ہمارے
گھر ضرور تشریف لائیں اور اس سے کم میں مانوں گی بھی نہیں۔چنانچہ میں نے ان سے وعدہ کیا۔یہ خدا۔کے فرشتے ہیں، جو تحر یک کرتے چلے جارہے ہیں۔ہر طرف سے نئے نئے رستے کھل رہے ہیں۔اب سوئٹزر لینڈ تو بڑی خشک جگہ مجھی جاتی ہے۔ہمارے چانن صاحب آئے ہوئے ہیں، ان کو
پتہ ہے کہ کتنی خشک جگہ ہے۔وہ مجھے اس سے پہلے بھی یہ لکھ چکے تھے کہ کیوں پیسے ضائع کر رہے ہو،
سوئٹزرلینڈ میں؟ یہاں کوئی شخص اثر قبول نہیں کر سکتا۔مگر خدا نے ان کے دیکھتے ہی، وہ موجود رہے سارا
عرصہ، اپنے فضل سے ایسے شاندار نتائج پیدا کئے اور وہیں سوئٹزر لینڈ کے ایک نہایت مخلص میاں بیوی، جو
مسلمان ہو چکے تھے ، وہ احمدی ہو گئے۔وہ یہاں بھی تشریف لائے ہوئے ہیں۔میرے ساتھ وہاں سفر
میں بھی شامل ہوئے۔اور عظیم الشان پاکیزہ روحانی تبدیلی ان کے اندر پیدا ہورہی ہے۔اس لئے ہمیں
مایوس نہیں ہونا چاہئے۔یہ جوفتوی دینے میں جلدی کرتے ہیں کہ زمین سخت ہے ، لوگ گندے ہیں، قبول
نہیں کریں گے، یہ جائز نہیں ہے۔قرآن فرماتا ہے کہ ایسے پتھر ہیں، جن سے پانی کے چشمے پھوٹ پڑتے
ہیں۔اس سے یہی مراد ہے کہ تمہیں وہ پتھر نظر آتے ہیں لیکن تمہیں کیا پتہ کہ خدا کی تقدیر ان کے دلوں سے
رحمت کے چشمے بہارے۔اس لئے داعی الی اللہ کو اپنے عزم اور حو صلے کو ہمیشہ بلند رکھنا چاہئے۔( مطبوع ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید ستمبر 1987 ء)
677
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
قسط نمبر 06
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
حضور نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔”میرے دورے کے علاوہ مرکزی دورہ جات کے بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی عظیم
الشان نتائج پیدا ہوئے ہیں۔اور خدا تعالیٰ نے ان سب نمائندوں کی جو حضرت بانی سلسلہ کے نمائندے
ہیں ، ان کی بھی اسی طرح تائید فرمائی ہے۔ان کامیاب دوروں کا خلاصہ یہ ہے کہ چوہدری حمید اللہ صاحب
وکیل اعلیٰ کو امریکہ، انڈونیشیا، سنگا پور اور برما کے دورے کی توفیق ملی۔مبارک احمد ساقی ایڈیشنل وکیل
التبشیر لندن کو ناروے، ڈنمارک، سویڈن، نائیجیریا، غانا، زائرے، آئیوری کوسٹ اور لائبیریا کے دورے
کی توفیق ملی۔شجر احمد فاروقی مرکزی آڈیٹر کو امریکہ، کینیڈا، مغربی جرمنی، ہالینڈ ، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم
فرانس کے دورے کی توفیق ملی۔عطاء اللہ صاحب کلیم کو سورینام، گیانا، ٹرینیڈاڈ محمود احمد صاحب صدر
خدام الاحمدیہ کو ہالینڈ ، مغربی جرمنی، امریکہ۔اسی طرح حافظ مظفر احمد صاحب، مبشر احمد کاہلوں صاحب،
سلطان محمود صاحب انور، مرزا غلام احمد صاحب، عبد الوہاب آدم، مولوی محمد عمر صاحب مربی مدراس، خدا
کے فضل سے ان کو اور چوہدری انور حسین صاحب، منیر الدین شمس، جلال شمس اور ملک محمود مجید کو بھی موقع
ملا، بنگلہ دیش جانے کا۔بشیر الدین صاحب، مشتاق احمد شائق، چوہدری شبیر احمد صاحب، سردارنذیر احمد
آرکیٹیکٹ ، عبدالرشید آرکیٹیکٹ ان سب کو اللہ تعالٰی کے فضل سے مرکز کی نمائندگی میں مختلف ممالک کے
دورے کر کے مختلف خدمات کی توفیق عطا ہوئی۔اب میں رپورٹ کے سب سے زیادہ اہم اور قابل قدر حصے کی طرف آتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے
اپنے فضل سے اس سال جماعت احمدیہ کو قرآن کریم کی خدمت کی جو توفیق بخشی ہے، یہ ایک غیر معمولی اور
تاریخی خدمت ہے۔جس کی کوئی مثال دنیا میں آپ
کو کہیں نظر نہیں آئے گی۔جب میں یہ کہہ رہا ہوں ، کوئی
یہ نہ سمجھے کہ مبالغہ ہے۔میں ابھی وہ کوائف آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں، جو تر جمہ قرآن کریم کے سلسلہ
میں خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو خدمت کی توفیق بخشی ہے۔آپ جانتے ہیں پاکستان سے میرے یہاں
آنے تک یعنی علماء کی شدید مخالفت کے دور سے پہلے گذشتہ 90 سال کی تاریخ میں جماعت احمدیہ کو دس
زبانوں میں ترجمے شائع کرنے کی توفیق ملی تھی۔یہ اردو کے علاوہ ہیں۔انگریزی ، یوگنڈا، گورکھی ، ڈینش،
سواحیلی، جرمن، ڈچ، یوروبا، انڈونیشین، اسپرانٹو۔اس کے بعد سے اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اتالین اور فرنچ اور محبین اور ہندی تراجم قرآن طبع ہو چکے ہیں۔دو پچھلے سال طبع ہوئے تھے ، دو اس سال طبع
678