تحفۂ گولڑویہ

حصہ 10

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جن کو مہدی بننے کا شوق تھا یہ طاقت نہ ہوئی کہ کسی حیلہ سے اپنے لئے رمضان کے مہینے میں
خسوف کسوف کرا لیتے ۔ بے شک وہ لوگ کروڑ ہا روپیہ دینے کو تیار تھے اگر کسی کی طاقت میں
بجز خدا تعالیٰ کے ہوتا کہ اُن کے دعوے کے ایام میں رمضان میں خسوف کسوف کر دیتا۔ مجھے
اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُس نے میری تصدیق کے لئے آسمان
پر یہ نشان ظاہر کیا ہے اور اُس وقت ظاہر کیا ہے جبکہ مولویوں نے میرا نام دجال اور کذاب اور
کافر بلکہ اکثر رکھا تھا۔ یہ وہی نشان ہے جس کی نسبت آج سے بیس برس پہلے براہین احمد یہ
میں بطور پیشگوئی وعدہ دیا گیا تھا اور وہ یہ ہے۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم
مؤمنون۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مسلمون یعنی ان کو کہہ دے کہ
میرے پاس خدا کی ایک گواہی ہے کیا تم اس کو مانو گے یا نہیں ۔ پھر ان کو کہہ دے کہ میرے
پاس خدا کی ایک گواہی ہے کیا تم اس کو قبول کرو گے یا نہیں ۔ یادر ہے کہ اگرچہ میری تصدیق
کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے بہت گواہیاں ہیں اور ایک سو سے زیادہ وہ پیشگوئی ہے جو
پوری ہو چکی جن کے لاکھوں انسان گواہ ہیں ۔ مگر اس الہام میں اس پیشگوئی کا ذکر محض تخصیص
کے لئے ہے یعنی مجھے ایسا نشان دیا گیا ہے جو آدم سے لے کر اس وقت تک کسی کو نہیں دیا
گیا ۔ غرض میں خانہ کعبہ میں کھڑا ہو کر قسم کھا سکتا ہوں کہ یہ نشان میری تصدیق کے لئے ہے
نہ کسی ایسے شخص کی تصدیق کے ۔ ریق کے لئے جس کی ابھی تکذیب نہیں ہوئی اور جس پر یہ شور تکفیر اور
تکذیب اور تفسیق نہیں پڑا اور ایسا ہی میں خانہ کعبہ میں کھڑا ہو کر حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ اس
نشان سے صدی کی تعیین ہو گئی ہے کیونکہ جبکہ یہ نشان چودھویں صدی میں ایک شخص کی
تصدیق کے لئے ظہور میں آیا تو متعین ہو گیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کے
ظہور کے لئے چودھویں صدی ہی قرار دی تھی کیونکہ جس صدی کے سر پر یہ پیشگوئی پوری ہوئی ۳۴)

وہی صدی مہدی کے ظہور کے لئے ماننی پڑی تا دعوئی اور دلیل میں تفریق اور بعد :
تحفہ گولڑویہ
پیدا نہ ہو۔
اور پھر اس بات پر ایک اور دلیل ہے جس سے صاف طور پر سمجھا جاتا ہے کہ علماء اسلام کا یقینی
طور پر یہی عقیدہ تھا کہ مسیح موعود چودھویں صدی کے سر پر ظاہر ہوگا اور وہ یہ ہے کہ انواع
حافظ برخوردار سکنہ موضع چیٹی شیخاں ضلع سیالکوٹ میں جس کی پنجاب میں بڑی قبولیت ہے
ایک ہندی شعر ہے جس میں صاف اور صریح طور پر اس بات کا بیان ہے کہ مسیح موعود چودھویں
صدی کے سر پر ظاہر ہوگا اور وہ یہ ہے ۔
یچھے اک ہزار دے گزرے تری سے سال عیسٰی ظاہر ہوسیا کر سی عدل کمال
اس کا ترجمہ یہ ہے کہ جب سن ہجری سے تیرہ سو برس گزر جائیں گے تو چودھویں صدی کے سر پر
عیسے ظاہر ہو جائے گا جو کامل عدالت کرے گا یعنی دکھا دے گا کہ صراط مستقیم یہ ہے۔ اب دیکھو
کہ حافظ صاحب مرحوم نے جو عالم حدیث اور فقہ ہیں اور تمام پنجاب میں بڑی شہرت رکھتے
ہیں اور پنجاب میں اپنے زمانہ میں اول درجہ کے فقیہ مانے گئے ہیں اور لوگ اُن کو اہل اللہ میں
سے شمار کرتے ہیں اور متقی اور راست گو سمجھتے ہیں بلکہ علماء میں وہ ایک خاص عزت کی نظر سے
دیکھے جاتے ہیں کیسے انہوں نے صاف طور پر فرمادیا کہ چودھویں صدی کے سر پر عیسی ظاہر ہو گا
اور منصفین کے لئے کافی ثبوت اس بات کا دے دیا ہے کہ حدیث اور اقوال علماء سے یہی
ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود کے ظاہر ہونے کا وقت چودھویں صدی کا سر ہے۔ دیکھو یہ کیسی
صاف گواہیاں ہیں جن کو آپ لوگ قبول نہیں کرتے ۔ کیا ممکن تھا کہ حافظ برخوردار صاحب
با وجود اس قدر وقعت اور شان اپنی کے جھوٹ بولتے ؟ اور اگر جھوٹ بولتے اور اس قول کا کوئی
حدیث ماخذ ثابت نہ کرتے تو کیوں علمائے امت اُن کا پیچھا چھوڑ دیتے۔ پھر ایک اور مشہور
بزرگ جو اسی زمانہ میں گزرے ہیں جو کوٹھہ والے کر کے مشہور ہیں۔ اُن کے بعض مریداب
تک زندہ موجود ہیں انہوں نے عام طور پر بیان کیا ہے کہ میاں صاحب کوٹھہ والے نے ایک
مرتبہ فرمایا تھا کہ مہدی پیدا ہو گیا ہے۔ اور اب اس کا زمانہ ہے اور ہمارا زمانہ جاتا رہا اور

☆
یہ بھی فرمایا کہ اُس کی زبان پنجابی ہے۔ تب عرض کیا گیا کہ آپ نام بتلا دیں جس نام سے وہ
شخص مشہور ہے اور جگہ سے مطلع فرماویں۔ جواب دیا کہ میں نام نہیں بتلاؤں گا ۔ اب جس قدر
ان راویوں میں سے ایک صاحب مرزا صاحب کر کے مشہور ہیں جن کا نام محمد اسمعیل ہے اور پشاور محلہ
گل بادشاہ صاحب کے رہنے والے ہیں سابق انسپکٹر مدارس تھے۔ ایک معزز اور ثقہ آدمی ہیں مجھ سے
کوئی تعلق بیعت نہیں ہے۔ ایک مدت دراز تک میاں صاحب کوٹھہ والے کی صحبت میں رہے ہیں
انہوں نے مولوی سید سرور شاہ صاحب کے پاس بیان کیا کہ میں نے حضرت کوٹھہ والے صاحب سے
سنا ہے کہ وہ کہتے تھے کہ مہدی آخر الزمان پیدا ہو گیا ہے ابھی اس کا ظہور نہیں ہوا اور جب پوچھا گیا
کہ نام کیا ہے تو فرمایا کہ نام نہیں بتلاؤں گا مگر اس قدر بتلاتا ہوں کہ زبان اس کی پنجابی ہے۔
دوسرے صاحب جو وہ اپنا بلا واسطہ سننا بیان کرتے ہیں۔ وہ ایک بزرگ معمر حضرت کو ٹھہ
والے صاحب کے بیعت کرنے والوں میں سے اور اُن کے خاص رفیقوں میں سے ہیں جن کا نام ۳۵
حافظ نور محمد ہے اور وہ متوطن موضع گڑھی امازی ہیں۔ اور ان دنوں میں کوٹھہ میں رہا کرتے ہیں۔
اور تیسرے صاحب جو اپنا سننا بلا واسطہ بیان کرتے ہیں ایک اور بزرگ معمر سفید ریش ہیں
جن کا نام گلزار خاں ہے یہ بھی حضرت کوٹھہ والے صاحب سے بیعت کرنے والے اور متقی
پر ہیز گار خدا ترس نرم دل اور مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کے پیر بھائی ہیں ان دونوں بزرگوں کی
چشم دید روایت بذریعہ محبی مولوی حکیم محمد یحیی صاحب دیگرانی مجھے پہنچی ہے ۔ مولوی صاحب
موصوف ایک ثقہ اور متقی آدمی ہیں اور حضرت کوٹھہ والے صاحب کے خلیفہ کے خلف الرشید
ہیں ۔ انہوں نے ۲۳ جنوری ۱۹۰۰ء کو میری طرف ایک خط لکھا تھا جس میں ان دونوں بزرگوں
کے بیانات اپنے کانوں سے سن کر مجھے اس سے اطلاع دی ہے خدا تعالیٰ اُن کو جزائے خیر دے
آمین ۔ اور وہ خط یہ ہے بخدمت شریف حضرت امام الزمان بعد از السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
معروض کہ میں موضع کوٹھہ علاقہ یوسف زئی کو گیا تھا اور چونکہ سنا ہوا تھا کہ حضرت صاحب مرحوم

۳۵ میں نے اس بات کا ثبوت دیا ہے وہ بدیہی طور پر اس امر کا قطعی ثبوت ہے کہ مسیح موعود
يه
کوٹھہ والے فرماتے تھے کہ مہدی آخر الزمان پیدا ہو گیا ہے مگر ظہور ا بھی نہیں ہوا تو اس بات کا مجھ کو
بہت خیال تھا کہ اس امر میں تحقیق کروں کہ فی الواقع کس طرح ہے۔ جب میں اس دفعہ کوٹھہ کو گیا تو
ان کے مریدوں میں سے جو کوئی باقی ماندہ ہیں ہر ایک سے میں نے استفسار کیا ہر ایک یہی کہتا تھا کہ
یہ بات مشہور ہے ہم نے فلاں سے سنا فلاں آدمی نے یوں کہا کہ حضرت صاحب یوں فرماتے تھے مگر
دو آدمی ثقہ متدین نے اس طرح کہا کہ ہم نے خود اپنے کانوں سے حضرت کی زبان مبارک سے سنا
ہے اور ہم کو خوب یاد ہے۔ ایک حرف بھی نہیں بھولا۔ اب میں ہر ایک کا بیان بعینہ عرض خدمت کرتا
ہوں ۔ (۱) ایک صاحب حافظ قرآن نور محمد نام اصل متوطن گڑھی اماز کی حال مقیم کوٹھہ بیان کرتے ہیں
کہ حضرت ( کوٹھہ والے ) ایک دن وضو کرتے تھے اور میں روبرو بیٹھا تھا۔ فرمانے لگے کہ ہم اب
کسی اور کے زمانہ میں ہیں ۔ میں اس بات کو نہ سمجھا اور عرض کیا کہ کیوں حضرت اس قدر معمر ہو گئے
ہیں کہ اب آپ کا زمانہ چلا گیا۔ ابھی آپ کے ہم عمر لوگ بہت تندرست ہیں اپنے دنیوی کام
کرتے ہیں۔ فرمانے لگے کہ تو میری بات کو نہ سمجھا۔ میرا مطلب تو کچھ اور ہے۔ پھر فرمانے لگے
کہ جو خدا کی طرف سے ایک بندہ تجدید دین کے لئے مبعوث ہوا کرتا ہے وہ پیدا ہو گیا ہے ہماری
باری چلی گئی ۔ میں اس لئے کہتا ہوں کہ ہم کسی غیر کے زمانہ میں ہیں ۔ پھر فرمانے لگے کہ وہ ایسا
ہو گا کہ مجھ کو تو کچھ تعلق مخلوق سے بھی ہے اُس کو کسی کے ساتھ تعلق نہ ہوگا اور اُس پر اس قدر شدائد
مصائب آئیں گے جن کی نظیر زمانہ گذشتہ میں نہ ہو گی مگر اس کو کچھ پروانہ ہوگی اور سب طرح کے
تکالیف اور فساد اس وقت ہوں گے اُس کو پروا نہ ہوگی ۔ زمین آسمان مل جائیں گے اور اُلٹ
پلٹ ہو جائیں گے اُس کو پروانہ ہوگی ۔ پھر میں نے عرض کی کہ نام ونشان یا جگہ بتاؤ ۔ فرمانے
لگے نہیں بتاؤں گا ۔ فقط ۔ یہ اس کا بیان ہے۔ اس میں میں نے ایک حرف زیر بالا نہیں کیا

کا ظہور چودھویں صدی کے سر پر ہونا ضروری تھا۔
یه حاشيه
ہاں اُس کی تقریر افغانی ہے یہ اس کا ترجمہ ہے۔ دوسرے صاحب جن کا نام گلزار خاں ہے جو ساکن
موضع بڑا بیر علاقہ پشاور ہیں اور حال میں ایک موضع میں کوٹھہ شریف کے قریب رہتے ہیں اور اس
موضع کا نام ٹوپی ہے یہ بزرگ بہت مدت تک حضرت صاحب کی خدمت میں رہے ہیں انہوں نے
قسم کھا کر کہا کہ ایک دن حضرت صاحب عام مجلا ب عام م مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے اور طبیعت اس وقت بہت
خوش و خرم تھی ۔ فرمانے لگے کہ میرے بعض آشنا مہدی آخر الزمان کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے
اشارہ یہ تھا کہ اسی ملک کے قریب مہدی ہوگا جس کو دیکھ سکیں گے ) اور پھر فرمایا کہ اُس کی باتیں
اپنے کانوں سے سنیں گے۔ فقط ۔ اُس بزرگ کو جب کہ میں نے اس راز سے مطلع کیا کہ آپ کے
حضرت کی یہ پیشگوئی سچی نکلی اور ایسا ہی وقوع میں آگیا ہے ( یعنی پیشگوئی کے منشاء کے موافق مہدی
پنجاب میں پیدا ہو گیا ہے ) تو وہ بزرگ بہت رویا اور کہنے لگا کہ کہاں ہیں مجھ کو کسی طرح اُن کے
قدموں تک پہنچاؤ اور میں یہ سبب ضعف بصارت کے جا نہیں سکتا کیا کروں ۔ پھر کہنے لگا کہ میر اسلام
اُن کو پہنچانا اور دعا کرانی۔ پھر میں نے اُس سے وعدہ کیا کہ ضرور تمہارا سلام پہنچا دوں گا۔ اور دعا
کا سوال بھی کروں گا۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ ضرور اُس کے واسطے دعا کی جائے گی ۔ والسلام خیر
ختام والله ثم تاللہ کہ ان دونوں شخصوں نے اسی طرح گواہی دی ہے۔ محمد یکی از دیگراں
ایسا ہی ایک اور خط مولوی حمید اللہ صاحب ملاً سوات کی طرف سے مجھے پہنچا ہے جس میں یہی
گواہی بزبان فارسی ہے جس کا ترجمہ ذیل میں لکھتا ہوں :-
بخدمت شریف کا شف رموز نہانی واقف علوم ربانی جناب مرزا صاحب - عرضداشت
یہ ہے کہ فضیلت پناہ جناب مولوی محمد یحییٰ صاحب اخوان زادہ جو آپ کی خدمت میں ہو گئے
ہیں اُن سے کئی دفعہ آپ کا ذکر جمیل در میان آیا آخر ایک روز باتیں کرتے کرتے مہدی اور

حاشیه در حاشیه
چوتھا امر اس بات کا ثابت کرنا ہے کہ وہ مسیح موعود جس کا آنا چودھویں صدی کے
عیسی اور مجدد کا ذکر درمیان آگیا ۔ تب میں نے اُسی تقریب پر ذکر کیا کہ ایک روز ہمارے مرشد حضرت
صاحب کوٹھہ والے فرماتے تھے کہ مہدی معہود پیدا ہو گیا ہے لیکن ابھی ظاہر نہیں ہوا۔ اس بات کو سن کر
فضیلت پناه مولوی محمد یحییٰ اخوان زادہ اس بات پر مصر ہوئے کہ اس بیان کو خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر تحریر کر
دیں پس میں بحکم آیت وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُمْهَا فَإِنَّةَ أَثِمٌ قَلْبُهُ خدا تعالیٰ
کی قسم کھا کر لکھتا ہوں کہ حضرت صاحب کو ٹھہ والے ایک دو سال اپنی وفات سے پہلے یعنی ۲۹۲ اھ یا
۱۲۹۳ھ میں اپنے چند خواص میں بیٹھے ہوئے تھے اور ہر ایک باب سے معارف اور اسرار میں گفتگو
شروع تھی ناگاہ مہدی معہود کا تذکرہ درمیان آگیا فرمانے لگے کہ مہدی معہود پیدا ہو گیا ہے مگر ابھی
ظاہر نہیں ہوا ہے اور قسم بخدا کہ یہی اُن کے کلمات ۔ تھے۔ اور میں نے سچ سچ بیان کیا ہے نہ ہوائے
نفس سے اور بجز اظہار حق اور کوئی غرض درمیان نہیں۔ اُن کے منہ سے یہ الفاظ افغانی زبان میں
نکلے تھے : چہ مہدی پیدا شوے دے او وقت و نوے وے او وقت و ظہور ندئے ، یعنی مہدی موعود پیدا ہو گیا ہے لیکن
ابھی ظاہر نہیں ہوا۔ بعد اس کے حضرت موصوف نے سلخ ذی الحجہ ۱۲۹۴ ہجری میں وفات پائی۔
ایسا ہی ایک اور بزرگ گلاب شاہ نامی موضع جمال پور ضلع لودیا نہ میں گذرے ہیں جن کے
خوارق اس طرف بہت مشہور ہیں ۔ انہوں نے چند لوگوں کے پاس اپنا یہ کشف بیان کیا جن میں سے
ایک بزرگ کریم بخش نامی ( خدا ان کو غریق رحمت کرے) پر ہیز گار موحد معمر سفید ریش کو میں نے
دیکھا ہے ۔ اور انہوں نے نہایت رقت سے چشم پر آب ہو کر کئی جلسوں میں میرے رو برواس زمانہ
☆
میاں کریم بخش ساکن جمال پور ضلع لدھیانہ نے میاں گلاب شاہ مجذوب کی اس پیشگوئی کو بڑے بڑے
مسلمانوں کے جلسہ میں بیان کیا تھا چنانچہ ایک دفعہ قریباً سات سو آدمی کے جلسہ میں قادیاں میں بیان کیا اور میرے
خیال میں انہوں نے لدھیانہ میں کم سے کم دس ہزار آدمی کو اس سے اطلاع دی ہو گی مجھے کئی مہینوں تک لدھیانہ میں
رہنے کا اتفاق ہوا۔ میاں کریم بخش موضع جمال پور سے چند روز کے بعد ضرور آتے تھے اور بسا اوقات پچاس پچاس
آدمی کے رو برو رو کر یہ پیشگوئی بیان کرتے تھے اور یہ لازمی امر تھا کہ بیان کرنے کے وقت بات کے کسی نہ کسی محل پر
ان کے آنسو جاری ہو جاتے تھے۔ مولوی محمد احسن صاحب رئیس لدھیانہ نے بھی یہ پیشگوئی اُن کے منہ سے سنی تھی۔
الدھیانہ میں یہ پیشگوئی بہت شہرت یافتہ ہے اور ہزاروں انسان گواہ ہیں۔ منہ
البقرة: ۲۸۴

قیه حاشيه
سر پر مقدر تھا وہ میں ہی ہوں ۔ سو اس امر کا ثبوت یہ ہے کہ میرے ہی دعوے کے وقت ۳۷
میں آسمان پر خسوف کسوف ہوا ہے اور میرے ہی دعوے کے وقت میں صلیبی فتنے پیدا
ہوئے ہیں اور میرے ہی ہاتھ پر خدا نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ مسیح موعود
اس امت میں سے ہونا چاہئے اور مجھے خدا نے اپنی طرف سے قوت دی ہے کہ
میرے مقابل پر مباحثہ کے وقت کوئی پادری ٹھہر نہیں سکتا اور میرا رعب عیسائی علماء
پر خدا نے ایسا ڈال دیا ہے کہ اُن کو طاقت نہیں رہی کہ میرے مقابلہ پر آسکیں ۔ چونکہ
جبکہ چودھویں صدی میں سے ابھی آٹھ برس گزرے تھے یہ گواہی دی کہ مجذوب گلاب شاہ صاحب
نے آج سے تیس برس پہلے یعنی اس زمانہ میں جبکہ یہ عاجز قریباً بیس سال کی عمر کا تھا خبر دی تھی کہ عیسی
جو آنے والا تھا وہ پیدا ہو گیا ہے اور وہ قادیان میں ہے میاں کریم بخش صاحب کا بیان ہے کہ میں نے
کہا کہ حضرت عیسی تو آسمان سے اُتریں گے وہ کہاں پیدا ہو گیا ؟ تب اُس نے جواب دیا کہ جو آسمان
پر بلائے جاتے ہیں وہ واپس نہیں آیا کرتے اُن کو آسمانی بادشاہت مل جاتی ہے وہ اس کو چھوڑ کر
واپس نہیں آتے بلکہ آنے والا عیسی قادیاں میں پیدا ہوا ہے۔ جب وہ ظاہر ہوگا تب وہ قرآن کی
غلطیاں نکالے گا ۔ میں دل میں ناراض ہوا اور کہا کہ کیا قرآن میں غلطیاں ہیں تب اُس نے کہا کہ تو
میری بات نہیں سمجھا قرآن کے ساتھ جھوٹے حاشیے ملائے گئے ہیں وہ دور کر دے گا ۔ یعنی جب وہ
ظاہر ہوگا جھوٹی تفسیریں جو قرآن کی کی گئی ہیں اُن کا جھوٹ ثابت کر دے گا ۔ تب اس عیسی پر بڑا شور
ہوگا اور تو دیکھے گا کہ مولوی کیسا شور مچائیں گے۔ یا د رکھ کہ تو دیکھے گا کہ مولوی کیسا شور مچائیں گے۔
تب میں نے کہا کہ قادیاں تو ہمارے گاؤں سے قریب دو تین میل کے فاصلہ پر ہے اُس میں عیسیٰ
کہاں ہے اس کا اُس نے جواب نہ دیا ( وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ اُس کو اس سے زیادہ علم نہیں دیا
گیا تھا کہ عیسی قادیاں میں پیدا ہوگا اور اس کو خبر نہیں تھی کہ ایک قادیان ضلع گورداسپور میں بھی
ہے اس لئے اُس نے اس اعتراض میں دخل نہ دیا یا فقیرانہ کبریائی سے اس کی طرف التفات نہ کی ) ﴿۳۸﴾
پھر کریم بخش صاحب مرحوم کہتے ہیں کہ ایک دوسرے وقت میں پھر اُس نے یہی ذکر کیا اور کہا کہ
اس عیسی کا نام غلام احمد ہے اور وہ قادیاں میں ہے۔ اب دیکھو کس قدر اہل کشف ایک زبان ہو کر
چودھویں صدی میں عیسی کے ظاہر ہونے کی گواہی دے رہے ہیں۔ منہ

خدا نے مجھے روح القدس سے تائید بخشی ہے اور اپنا فرشتہ میرے ساتھ کیا ہے اس لئے کوئی
پادری میرے مقابل پر آہی نہیں سکتا یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے کوئی معجزہ نہیں ہوا کوئی پیشگوئی ظہور میں نہیں آئی اور اب بلائے جاتے ہیں پر نہیں
آتے اس کا یہی سبب ہے کہ ان کے دلوں میں خدا نے ڈال دیا ہے کہ اس شخص کے مقابل پر
ہمیں بجز شکست کے اور کچھ نہیں ۔ دیکھو ایسے وقت میں کہ جب حضرت مسیح کے خدا بنانے پر
سخت غلو کیا جاتا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو روح القدس کی تائید سے خالی خیال
کرتے تھے اور معجزات اور پیشگوئیوں سے انکار تھا۔ ایسے وقت میں پادریوں کے مقابل پر
کون کھڑا ہوا ؟ کس کی تائید میں خدا نے بڑے بڑے معجزے دکھلائے کتاب تریاق القلوب
۳۸) کو پڑھو اور پھر انصاف سے کہو کہ اگر چہ صد ہا باتیں قصوں کے رنگ میں بیان کی جاتی ہیں
مگر یہ نشان اور پیشگوئیاں جو رؤیت کی شہادت سے ثابت ہیں جن کے بچشم خود دیکھنے والے
اب تک لاکھوں انسان دنیا میں موجود ہیں یہ کس سے ظہور میں آئے؟ کون ہے جو ہر ایک نئی
صبح کو مخالفین کو ملزم کر رہا ہے کہ آؤ اگر تم میں روح القدس سے کچھ قوت ہے تو میرا مقابلہ
کرو؟ عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں میں سے کون ہے جو اس وقت میرے سامنے کہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی نشان ظاہر نہیں ہوا ؟ سو یہ خدا کی حجت ہے جو
پوری ہوئی ۔ سچائی سے انکار کرنا طریق دیانت اور ایمان نہیں ہے ۔ بلا شبہ ہر ایک قوم پر
اللہ کی حجت پوری ہو گئی ہے آسمان کے نیچے اب کوئی نہیں کہ جو روح القدس کی تائید میں
میرا مقابلہ کر سکے ۔ میں انکار کرنے والوں کو کس سے مشابہت دوں وہ اس نادان سے
مشابہت رکھتے ہیں جس کے سامنے ایک ڈبہ جواہرات کا پیش کیا گیا جس میں کچھ بڑے
دانے اور کچھ چھوٹے تھے۔ اور بہت سے اُن میں سے صفا کئے گئے تھے مگر ایک دو دانے اعلیٰ
قسم کے تو تھے مگر ابھی جو ہری نے نادانوں کے امتحان کے لئے ان کو جلا نہیں دی تھی ۔ تب

یہ نادان غصہ میں آیا اور تمام پاک اور چمکیلے جواہرات دامن سے پھینک دیئے اس خیال سے
کہ ایک دو دانے اُن جواہرات میں سے اُس کے نزدیک بہت روشن نہیں ہیں ۔ یہی حال ان
لوگوں کا ہے کہ باوجود یکہ خدا تعالیٰ کی اکثر پیشگوئیاں کمال صفائی سے پوری ہو گئیں اُن سے کچھ
فائدہ نہیں اٹھاتے جو سو سے بھی کچھ زیادہ ہیں۔ لیکن ایک دو ایسی پیشگوئیاں جن کی حقیقت
کم بصیرتی سے ان کو سمجھ نہیں آئی اُن کا بار بار ذکر کر رہے ہیں ہر ایک مجلس میں اُن کو پیش کرتے
ہیں۔ اے مسلمانوں کی ذریت ! تمہیں راستی سے بغض کرنا کس نے سکھایا جبکہ تمہاری آنکھوں
کے سامنے خدا نے وہ عجیب کام بکثرت دکھلائے جن کا دکھلانا انسان کی قدرت : میں نہیں اور
جو تمہارے باپ دادوں نے نہیں دیکھے تھے تو کیا ان نشانوں کو بھلا دینا اور دو تین پیشگوئیوں
کی نسبت بیہودہ نکتہ چینیاں کرنا جائز تھا ؟ کیا تمہیں معلوم نہیں جو میری تصدیق کے لئے کیسا
عظیم الشان نشان آسمان پر ظاہر ہوا۔ اور تیرہ سو برس کی انتظار کے بعد میرے ہی زمانہ میں
میرے ہی دعوے کے عہد میں میری ہی تکذیب کے وقت خدا نے اپنے دو روشن نیروں سورج
اور چاند کو رمضان کے مہینے میں بے نور کر دیا۔ یہ موجودہ علماء کے سلب نور اور ظلم پر ایک ماتمی
نشان تھا اور مقرر تھا کہ وہ مہدی کی تکذیب کے وقت ظاہر ہوگا۔ خدا کے پاک نبی ابتدا سے خبر
دیتے آئے تھے کہ مہدی کے انکار کی وجہ سے یہ ماتمی نشان آسمان پر ظاہر ہوگا اور رمضان میں
اس لئے کہ دین میں ظلمت اور ظلم روا رکھا گیا جیسا کہ آثار میں بھی آچکا ہے کہ مہدی پر کفر کا
فتوی لکھا جائے گا۔ اور اس کا نام وقت کے علماء دجال اور کذاب اور مفتری اور بے ایمان
رکھیں گے اور اُس کے قتل کے منصوبے ہوں گے۔ تب خدا جو آسمان کا خدا ہے جس کا قوی ہاتھ
اُس کے گروہ کو ہمیشہ بچاتا ہے آسمان پر مہدی کی تائید کے لئے یہ نشان ظاہر کرے گا اور قرآن ﴿۳۹﴾

اس کی گواہی دے گا مگر چونکہ نشانوں کے نیچے ہمیشہ ایک اشارہ ہوتا ہے گویا ان کے اندر
ایک تصویری تفہیم منقوش ہوتی ہے اس لئے خدا نے اس کسوف خسوف کے نشان میں اس بات
کی طرف اشارہ کیا کہ علمائے محمدی جو چاند اور سورج کے مشابہ ہونے چاہیے تھے اس وقت
اُن کا نور فراست جاتا رہے گا۔ اور مہدی کو شناخت نہیں کریں گے اور تعصب کے گرہن نے
ان کے دل کو سیاہ کر دیا ہوگا۔ اس لئے اس امر کے اظہار کے لئے ماتمی نشان آسمان پر ظاہر
ہوگا ۔ پھر اسی نشان پر خدا نے بس نہیں کی بڑی بڑی فوق العادت پیشگوئیاں ظہور میں آئیں
جیسا کہ لیکھرام والی پیشگوئی جس کی ساری برٹش انڈیا گواہ ہے کیسے شان اور شوکت سے ظہور
میں آگئی اور باوجود ہزاروں طرح کی حفاظتوں اور ہشیاریوں کے کس طرح خدا کے ارادہ
نے روز روشن میں اپنا کام کر دیا ۔ ایسا ہی رسالہ انجام آتھم کی یہ پیشگوئی کہ عبدالحق غزنوی
نہیں مرے گا جب تک کہ اِس عاجز کا پسر چہارم پیدا نہ ہولے کس صفائی اور روشنی سے
عبدالحق کی زندگی میں پوری ہو گئی اور ایسا ہی یہ پیشگوئی کہ اخویم مولوی حکیم نورالدین
صاحب کے گھر میں ایک لڑکا پیدا ہو گا بعد ان لڑکوں کے جو سب مر گئے اور اس لڑکے کا تمام
بدن پھوڑوں سے بھرا ہوا ہو گا چنانچہ ان پیشگوئیوں میں ایسا ہی ظہور میں آیا۔ جس طور سے
حجج الکرامہ میں لکھا ہے کہ مسیح اپنے دعاوی اور معارف کو قرآن سے استنباط کرے گا یہ یعنی قرآن
اس کی سچائی کی گواہی دے گا اور علماء وقت بعض حدیثوں کو پیش نظر رکھ کر اُس کی تکذیب کریں گے۔
اور مکتوبات امام ربانی میں لکھا ہے کہ مسیح موعود جب دنیا میں آئے گا تو علماء وقت بمقابلہ اس کے
آمادۂ مخالفت ہو جائیں گے کیونکہ جو باتیں بذریعہ اپنے استنباط اور اجتہاد کے وہ بیان کرے گا
وہ اکثر دقیق اور غامض ہوں گی اور بوجہ دقت اور غموض ماخذ کے ان سب مولویوں کی نگاہ میں
کتاب اور سنت کے برخلاف نظر آئیں گی حالانکہ حقیقت میں برخلاف نہیں ہوں گی۔ دیکھو
صفحہ ۱۰۷ مکتوبات امام ربانی مطبع احمدی دہلی ۔ منہ

اور جس تاریخ میں لیکھرام کا قتل ہونا بیان کیا گیا تھا اسی طرح سے لیکھر ام قتل ہوا اور کئی سولوگوں
نے گواہی دی کہ وہ پیشگوئی بہت صفائی سے پوری ہوگئی چنانچہ اب تک وہ محضر نامہ میرے پاس
موجود ہے جس پر ہندوؤں کی گواہیاں بھی ثبت ہیں۔ ایسا ہی پیشگوئی کے مطابق میرے گھر
میں چارلڑ کے پیدا ہوئے اور پسر چہارم کی پیدائش تک پیشگوئی کے مطابق عبدالحق غزنوی
زندہ رہا اس میں کیسی قدرت الہی پائی جاتی ہے۔ ایسا ہی لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ
مکرمی اخویم مولوی حکیم نور الدین صاحب کے گھر میں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا بدن پھوڑوں
سے بھرا ہوا تھا اور وہ پھوڑے ایک سال سے بھی کچھ زیادہ دنوں تک اس لڑکے کے بدن پر
رہے جو بڑے بڑے اور خطرناک اور بدنما اور موٹے اور نا قابل علاج معلوم ہوتے تھے جن
کے اب تک داغ موجود ہیں۔ کیا یہ طاقتیں بجز خدا کے کسی اور میں بھی پائی جاتی ہیں؟ پھر یہ
پیشگوئیاں کچھ ایک دو پیشگوئیاں نہیں بلکہ اسی قسم کی سو سے زیادہ پیشگوئیاں ہیں جو کتاب تریاق
القلوب میں درج ہیں۔ پھر ان سب کا کچھ بھی ذکر نہ کرنا اور بار بار احمد بیگ کے داماد یا آتھم کا
ذکر کرتے رہنا کس قدر مخلوق کو دھو کہ دینا ہے اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ مثلاً کوئی شریر النفس ﴿۴۰﴾
ان تین ہزار معجزات کا کبھی ذکر نہ کرے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ظہور میں آئے اور
حدیبیہ کی پیشگوئی کو بار بار ذکر کرے کہ وہ وقت اندازہ کردہ پر پوری نہیں ہوئی یا مثلاً حضرت
مسیح کی صاف اور صریح پیشگوئیوں کا کبھی کسی کے پاس نام تک نہ لے اور بار بار ہنسی ٹھٹھے کے
طور پر لوگوں کو یہ کہے کہ کیوں صاحب کیا وہ وعدہ پورا ہو گیا جو حضرت مسیح نے فرمایا تھا کہ ابھی
تم میں سے کئی لوگ زندہ ہوں گے جو میں پھر واپس آؤں گا ۔ یا مثلاً شرارت کے طور پر داؤد کا
تخت دوبارہ قائم کرنے کی پیشگوئی کو بیان کر کے پھر ٹھٹھے سے کہے کہ کیوں صاحب کیا یہ سچ ہے
که حضرت مسیح بادشاہ بھی ہو گئے تھے اور داؤد کا تخت اُن کو مل گیا تھا۔ شیخ سعدی بخیل کی نسبت

سچ فرماتے ہیں ۔
ندارد بصد نکته نغز گوش
اولد
تحفہ گولڑویہ
چو زحفه به بیند بر آرد خروش
یہ نادان نہیں جانتے کہ پیشگوئی ایک علم ہے اور خدا کی وحی ہے اس میں بعض وقت
متشابہات بھی ہوتے ہیں اور بعض وقت ملہم تعبیر کرنے میں خطا کرتا ہے جیسا کہ حدیث ذهب
وهلی اس پر شاہد ہے پھر احمد بیگ کے داماد کا اعتراض کرنا اور احمد بیگ کی وفات کو بھول جانا
کیا یہی ایمان داری ہے۔ اس جگہ تو پیشگوئی کی دو ٹانگ میں سے ایک ٹانگ ٹوٹ گئی اور ایک
حصہ پیشگوئی کا یعنی احمد بیگ کا میعاد کے اندرفوت ہو جانا حسب منشاء پیشگوئی صفائی سے
پورا ہو گیا اور دوسرے کی انتظار ہے مگر ! ہے مگر یونس نبی کی قطعی پیشگوئی میں سے کونسا حصہ پورا ہو گیا ؟
اگر شرم ہے تو اس کا کچھ جواب دو۔ آپ لوگ اگر بہت ہی کم فرصت ہوں اور اُن تمام نشانوں
کو جو سو سے زیادہ ہیں غور سے نہ دیکھ سکیں تو نمونہ کے طور پر ایک نشان آسمان کا لے لیں یعنی
مہینہ رمضان کا خسوف کسوف اور ایک نشان زمین کا یعنی لیکھرام کا پیشگوئی کے مطابق مارا
جانا۔ اور پھر سوچ لیں کہ نشان نمائی میں در حقیقت یہ دو گواہیاں طالب صادق کے لئے کافی
ہیں ہاں اگر طالب صادق نہیں تو اس کے لئے تو ہزار معجزہ بھی کافی نہیں ہوگا ۔ دیکھنا چاہیے کہ
چاند اور سورج کا رمضان شریف میں گرہن ہونا کس قدر ایک مشہور پیشگوئی تھی یہاں تک کہ
جب ہندوستان میں یہ نشان ظاہر ہوا تو مکہ معظمہ کی ہر ایک گلی اور کوچہ میں اس کا تذکرہ تھا کہ
مہدی موعود پیدا ہو گیا ۔ ایک دوست نے جو اُن دنوں میں مکہ میں تھا خط میں لکھا کہ جب مکہ
والوں کو سورج اور چاند گرہن کی خبر ہوئی کہ رمضان میں حدیث کے الفاظ کے مطابق گرہن ہو
گیا تو وہ سب خوشی سے اُچھلنے لگے کہ اب اسلام کی ترقی کا وقت آگیا اور مہدی پیدا ہو گیا اور
بعض نے قدیم جہادی غلطیوں کی وجہ سے اپنے ہتھیا رصاف کرنے شروع کر دیئے کہ اب
کافروں سے لڑائیاں ہوں گی ۔ غرض متواتر سنا گیا ہے کہ نہ صرف مکہ میں بلکہ تمام بلاد اسلام

·

آج 10 میں سے 10 باقی