تحفۂ گولڑویہ

حصہ 9

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نیز کئی اور قرائن کے رو سے بھی مولوی نواب صدیق حسن خان صاحب مرحوم اپنی کتاب ۲۷
حجج الکرامہ میں لکھتے ہیں کہ میں بلحاظ قرائن قو یہ گمان کرتا ہوں کہ چودھویں صدی کے
سر پر مہدی معہود کا ظہور ہوگا۔ اور ان قرائن میں سے ایک یہ ہے کہ تیرھویں صدی میں بہت
سے دجالی فتنے ظہور میں آگئے ہیں ۔ اب دیکھو کہ اس نامی مولوی نے جو بہت سی کتابوں کا
مؤلف بھی ہے کیسی صاف گواہی دے دی کہ چودھویں صدی ہی مہدی اور مسیح کے ظاہر ہونے
کا وقت ہے اور صرف اسی پر بس نہیں کی بلکہ اپنی کتاب میں اپنی اولاد کو وصیت بھی کرتا ہے کہ
اگر میں مسیح موعود کا زمانہ نہ پاؤں تو تم میری طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا السلام علیکم
مسیح موعود کو پہنچا مگر افسوس کہ یہ تمام بان مگر افسوس کہ یہ تمام باتیں صرف زبان سے تھیں اور دل انکار سے خالی نہ
تھا اگر وہ میرے دعوی مسیح موعود ہونے کا زمانہ پاتے تو ظاہر قرائن سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ
وہ بھی اپنے دوسرے بھائیوں علماء سے لعن وطعن اور تکفیر و تکذیب اور تفسیق میں شریک ہو
جاتے۔ کیا ان مولویوں نے چودھویں صدی کے آنے پر کچھ غور بھی کی؟ کچھ خوف خدا اور تقویٰ
سے بھی کام لیا ؟ کون سا حملہ ہے جو نہیں کیا اور کون سی تکذیب اور توہین ہے جو ان سے ظہور
میں نہیں آئی اور کونسی گالی ہے جس سے زبان کو روکے رکھا ۔ اصل بات یہ ہے کہ جب تک
کسی دل کو خدا نہ کھولے کھل نہیں سکتا اور جب تک وہ قادر کریم خود اپنے فضل سے بصیرت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مسیح موعود کو السلام علیکم پہنچایا یہ در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف سے ایک پیشگوئی ہے نہ عوام کی طرح معمولی سلام ۔ اور پیشگوئی یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم مجھے بشارت دیتے ہیں کہ جس قدر مخالفین کی طرف سے فتنے اُٹھیں گے اور کافر اور دجال
کہیں گے اور عزت اور جان کا ارادہ کریں گے اور قتل کیلئے فتوے لکھیں گے خدا ان سب باتوں میں
ان کو نا مراد ر کھے گا اور تمہارے شامل حال سلامتی رہے گی ۔ اور ہمیشہ کے لئے عزت اور بزرگی اور
قبولیت اور ہر یک ناکامی سے سلامتی صفحۂ دنیا میں محفوظ رہے گی جیسا کہ السلام علیکم کا مفہوم ہے ۔ منہ

عنایت نہ کرے تب تک کوئی آنکھ دیکھ نہیں سکتی ۔ اور پھر ایک ثبوت چودھویں صدی کے
متعلق یہ ہے کہ ایک بزرگ نے مدت دراز سے ایک شعر اپنے کشف کے متعلق شائع کیا ہوا
ہے جس کو لاکھوں انسان جانتے ہیں۔ اس کشف میں بھی یہی لکھا ہے کہ مہدی معہود یعنی
مسیح موعود چودھویں صدی کے سر پر ظاہر ہو گا اور وہ شعر یہ ہے ۔
در سن غاشی ہجری دو قران خواهد بود از پئے مہدی و دجال نشان خواهد بود
اس شعر کا ترجمہ یہ ہے کہ جب چودھویں صدی میں سے گیارہ برس گزریں گے تو آسمان پر
خسوف کسوف چاند اور سورج کا ہوگا اور وہ مہدی اور دجال کے ظاہر ہو جانے کا نشان
ہوگا ۔ اس شعر میں مؤلف نے دجال کے مقابل پر مسیح نہیں لکھا بلکہ مہدی لکھا۔ اس میں یہ
اشارہ ہے کہ مہدی اور مسیح دونوں ایک ہی ہیں ۔ اب دیکھو کہ یہ پیشگوئی کیسی صفائی سے
پوری ہو گئی اور میرے دعوے کے وقت رمضان کے مہینہ میں اسی صدی میں یعنی چودھویں
صدی ۱۳۱۱ھ میں خسوف کسوف ہو گیا ۔ فالحمد للہ علی ذالک ۔ ایسا ہی دار قطنی کی
ایک حدیث بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ مہدی معہود چودھویں صدی کے سر پر ظاہر
ہوگا ۔ وہ حدیث یہ ہے کہ ان لمهدينا ايتين الخ ۔ ترجمہ تمام حدیث کا یہ ہے کہ ہمارے
مہدی کے لئے دونشان ہیں جب سے زمین و آسمان کی بنیاد ڈالی گئی وہ نشان کسی مامور اور
مرسل اور نبی کے لئے ظہور میں نہیں آئے اور وہ نشان یہ ہیں کہ چاند کا اپنی مقررہ راتوں میں
سے پہلی رات میں اور سورج کا اپنے مقررہ دنوں میں سے بیچ کے دن میں رمضان کے مہینہ
میں گرہن ہوگا ۔ یعنی انہی دنوں میں جبکہ مہدی اپنا دعویٰ دنیا کے سامنے پیش کرے گا اور دنیا
اُس کو قبول نہیں کرے گی آسمان پر اس کی تصدیق کے لئے ایک نشان ظاہر ہوگا ۔ اور وہ یہ کہ
مقررہ تاریخوں میں جیسا کہ حدیث مذکورہ میں درج ہیں سورج چاند کا رمضان کے مہینہ
میں جو نزول کلام الہی کا مہینہ ہے گرہن ہوگا اور ظلمت کے دکھلانے سے خدا تعالیٰ کی طرف
سے یہ اشارہ ہو گا کہ زمین پر ظلم کیا گیا اور جو خدا کی طرف سے تھا اس کو مفتری سمجھا گیا ۔ اب

اس حدیث سے صاف طور پر چودھویں صدی متعین ہوتی ہے کیونکہ کسوف خسوف جو مہدی کا ۲۸
زمانہ بتلاتا ہے اور مکذبین کے سامنے نشان پیش کرتا ہے وہ چودھویں صدی میں ہی ہوا ہے۔
اب اس سے زیادہ صاف اور صریح دلیل کونسی ہوگی کہ کسوف خسوف کے زمانہ کو مہدی معہود کا
زمانہ حدیث نے مقرر کیا ہے اور یہ امر مشہود محسوس ہے کہ یہ کسوف خسوف چودھویں صدی ہجری
میں ہی ہوا اور اسی صدی میں مہدی ہونے کے مدعی کی سخت تکذیب ہوئی ۔ پس ان قطعی اور یقینی
یہ قطعی اور یقینی نتیجہ نکلا کہ مہدی معہود کا زمانہ چودھویں صدی ہے اور اس سے
سے
مقدمات سے یہ
انکار کرنا امور مشہودہ محسوسہ بدیہیہ کا انکار ہے۔ ہمارے مخالف اس بات کو تو مانتے ہیں کہ چاند
اور سورج کا گرہن رمضان میں واقع ہو گیا اور چودھویں صدی میں واقع ہوا مگر نہایت ظلم اور
حق پوشی کی راہ سے تین عذر پیش کرتے ہیں۔ ناظرین خود سوچ لیں کہ کیا یہ عذر صحیح ہیں؟
(۱) اول یہ عذر ہے کہ بعض راوی اس حدیث کے ثقاۃ میں سے نہیں ہیں اس کا یہ جواب ہے
که اگر در حقیقت بعض راوی مرتبہ اعتبار سے گرے ہوئے تھے تو یہ اعتراض دار قطنی پر ہوگا
کہ اُس نے ایسی حدیث کو لکھ کر مسلمانوں کو کیوں دھوکا دیا ؟ یعنی یہ حدیث اگر قابل اعتبار
نہیں تھی تو دار قطنی نے اپنی صحیح میں کیوں اس کو درج کیا ؟ حالانکہ وہ اس مرتبہ کا آدمی ہے
جو صحیح بخاری پر بھی تعاقب کرتا ہے اور اس کی تنقید میں کسی کو کلام نہیں اور اس کی تالیف کو
ہزار سال سے زیادہ گزر گیا مگر اب تک کسی عالم نے اس حدیث کو زیر بحث لاکر اس کو
موضوع قرار نہیں دیا نہ یہ کہا کہ اس کے ثبوت کی تائید میں کسی دوسرے طریق سے مدد
نہیں ملی بلکہ اس وقت سے جو یہ کتاب ممالک اسلامیہ میں شائع ہوئی تمام علماء و فضلاء
متقدمین و متاخرین میں سے اس حدیث کو اپنی کتابوں میں لکھتے چلے آئے ۔ بھلا اگر کسی
نے اکابر محدثین میں سے اس حدیث کو موضوع ٹھہرایا ہے تو اُن میں سے کسی محدث کا
فعل یا قول پیش تو کرو جس نے لکھا ہو کہ یہ حدیث موضوع ہے اور اگر کسی جلیل الشان

محدث کی کتاب سے اس حدیث کا موضوع ہونا ثابت کر سکو تو ہم فی الفور ایک سو روپیہ بطور
انعام تمہاری نذر کریں گے جس جگہ چاہو امانتا پہلے جمع کرالو ورنہ خدا سے ڈرو جو میرے بغض
کے لئے صحیح حدیثوں کو جو علمائے ربانی نے لکھی ہیں موضوع ٹھہراتے ہو حالانکہ امام بخاری نے
تو بعض روافض اور خوارج سے بھی روایت لی ہے ان تمام حدیثوں کو کیوں صحیح جانتے ہو؟ غرض
ناظرین کے لئے یہ فیصلہ کھلا کھلا ہے کہ اگر کوئی شخص اس حدیث کو موضوع قرار دیتا ہے تو وہ
اکابر محدثین کی شہادت سے ثبوت پیش کرے۔ ہم حتمی وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اس کو ایک سو
روپیہ بطور انعام دے دیں گے۔ خواہ یہ روپیہ بھی مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب کے پاس اپنی
تسلی کے لئے بشرائط مذکورہ بالا جمع کرالو اور اگر یہ حدیث موضوع نہیں اور افترا کی تہمت سے
اس کا دامن پاک ہے تو تقویٰ اور ایمانداری کا یہی تقاضا ہونا چاہیے کہ اس کو قبول کر لو۔
محد ثین کا ہرگز یہ قاعدہ نہیں ہے کہ کسی راوی کی نسبت ادنی جرح سے ہی فی الفور حدیث کو
موضوع قرار دیا جائے۔ بھلا جن حدیثوں کی رو سے مہدی خونی کو مانا جاتا ہے وہ کس مرتبہ کی ہیں؟
آیا اُن کے تمام راوی جرح سے خالی ہیں ؟ بلکہ جیسا کہ ابن خلدون نے لکھا ہے تمام اہل حدیث
۲۹ جانتے ہیں کہ مہدی کی حدیثوں میں سے ایک حدیث بھی جرح سے خالی نہیں۔ پھر ان مہدی
کی حدیثوں کو ایسا قبول کر لینا کہ گویا اُن کا انکار کفر ہے حالانکہ وہ سب کی سب جرح سے
بھری ہوئی ہیں۔ اور ایک ایسی حدیث سے انکار کرنا جو اور طریقوں سے بھی ثابت ہے اور جو خود
قرآن آیت جُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ میں اس کے مضمون کا مصدق ہے کیا یہی ایمانداری
ہے؟ حدیثوں کے جمع کرنے والے ہر ایک جرح سے حدیث کو نہیں پھینک دیتے تھے ورنہ
ان کے لئے مشکل ہو جاتا کہ اس التزام سے تمام اخبار و آثار کو اکٹھا کر سکتے ۔ یہ باتیں سب کو
معلوم ہیں مگر اب بخل جوش مار رہا ہے ۔ ماسوا اس کے جبکہ مضمون اس حدیث کا جو غیب کی خبر پر
مشتمل ہے پورا ہو گیا تو بموجب آیت كريمه لَا يُظهرُ عَلى غَيْبة اَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضى
القيامة : ١٠

الله
تحفہ گولڑویہ
مِنْ رَّسُولٍ ، قطعی اور یقینی طور پر ماننا پڑا کہ یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے اور
اس کا راوی بھی عظیم الشان ائمہ میں سے ہے یعنی امام محمد باقر رضی اللہ عنہ۔ تو اب بعد شہادت
قرآن شریف کے جو آیت لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِ اَحَدًا سے اس غَيْبِهِ أَحَدًا سے اس حدیث کے منجانب
رسول ہونے پر مل گئی ہے پھر بھی اس کو حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ سمجھنا کیا یہ دیانت کا
طریق ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کے نزدیک اس اعلیٰ درجہ کی پیشگوئی پر بجز خدا کے رسولوں کے
کوئی اور بھی قادر ہو سکتا ہے؟ اور اگر نہیں ہو سکتا تو کیوں اس بات کا اقرار نہیں کرتے کہ قرآنی
شہادت کے رو سے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے۔ اور اگر آپ لوگوں
کے نزدیک ایسی پیشگوئی پر کوئی دوسرا بھی قادر ہو سکتا ہے تو پھر آپ اس کی نظیر پیش کریں
جس سے ثابت ہو کہ کسی مفتری یا رسول کے سوا کسی اور نے کبھی یہ پیشگوئی کی ہو کہ ایک زمانہ
آتا ہے جس میں فلاں مہینے میں چاند اور سورج کا خسوف کسوف ہوگا اور فلاں فلاں
تاریخوں میں ہوگا اور یہ نشان کسی مامور من اللہ کی تصدیق کے لئے ہوگا جس کی تکذیب
☆
یا د رکھنا چاہئے کہ قرآن شریف کی گواہی صحت حدیث کسوف خسوف کی نسبت صرف ایک گواہی
نہیں ہے بلکہ دو گواہیاں ہیں ایک تو یہ آیت کہ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ، جو پیشگوئی
کے طور پر بتلا رہی ہے کہ قیامت کے قریب جو مہدی آخر الزمان کے ظہور کا وقت ہے چاند اور
سورج کا ایک ہی مہینہ میں گرہن ہوگا ۔ دوسری گواہی اس حدیث کی صحیح اور مرفوع متصل ہونے پر
آیت لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ کے میں ہے کیونکہ یہ
آیت علم غیب صحیح اور صاف کا رسولوں پر حصر کرتی ہے جس سے بالضرورت متعین ہوتا ہے کہ
ان المهدینا کی حدیث بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے ۔ منہ
ا، الجن : ۲۷، ۲۸
القيامة : ١٠

کی گئی ہوگی اور اس صورت کا نشان اوّل سے آخر تک کبھی دنیا میں ظاہر نہیں ہوا ہوگا اور میں
دعوے سے کہتا ہوں کہ آپ ہرگز اس کی نظیر پیش نہیں کر سکیں گے۔ در حقیقت آدم سے لے
کر اس وقت تک کبھی اس قسم کی پیشگوئی کسی نے نہیں کی اور یہ پیشگوئی چار پہلو رکھتی ہے۔
(1) یعنی چاند کا گرہن اس کی مقررہ راتوں میں سے پہلی رات میں ہونا (۲) سورج کا گرہن
اس کے مقررہ دنوں میں سے بیچ کے دن میں ہونا (۳) تیسرے یہ کہ رمضان کا مہینہ ہونا
(۴) چوتھے مدعی کا موجود ہونا جس کی تکذیب کی گئی ہو۔ پس اگر اس پیشگوئی کی عظمت کا انکار
ہے تو دنیا کی تاریخ میں سے اس کی نظیر پیش کرو اور جب تک نظیر نہ مل سکے تب تک یہ پیشگوئی
ان تمام پیشگوئیوں سے اول درجہ پر ہے جن کی نسبت آیت لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا
کا مضمون صادق آسکتا ہے کیونکہ اس میں بیان کیا گیا ہے کہ آدم سے اخیر تک اس کی نظیر
نہیں ۔ پھر جبکہ ایک حدیث دوسری حدیث سے قوت پا کر پایہ یقین کو پہنچ جاتی ہے تو جس
حدیث نے خدا تعالیٰ کے کلام سے قوت پائی ہے اُس کی نسبت یہ زبان پر لانا کہ وہ موضوع
اور مردود ہے اُنہی لوگوں کا کام ہے جن کو خدا تعالیٰ کا خوف نہیں ہے اگر چہ بباعث کثرت
اور کمال شہرت کے اس حدیث کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک رفع نہیں کیا گیا اور نہ اس
کی ضرورت سمجھی گئی مگر خدا نے اپنی دو گواہیوں سے یعنی آیت لَا يُظْهِرُ الخ اور آیت
جُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ سے خود اس حدیث کو مرفوع متصل بنادیا۔ سو بلا شبہ قرآنی شہادت
۳۰ سے اب یہ حدیث مرفوع متصل ہے کیونکہ قرآن ایسی تمام پیشگوئیوں کا جو کمال صفائی سے
پوری ہو جائیں اس تہمت سے تبریہ کرتا ہے کہ بجز خدا کے رسول کے کوئی اور شخص ان کا بیان
کرنے والا ہے۔ نعوذ باللہ یہ خدا کے کلام کی تکذیب ہے کہ وہ تو صاف لفظوں میں بیان
فرمادے کہ میں صریح اور صاف پیشگوئیوں کے کہنے پر بجز اپنے رسول کے کسی کو قدرت نہیں
دیتا لیکن اس کے بر خلاف کوئی اور یہ دعوی کرے کہ ایسی پیشگوئیاں کوئی اور بھی کر سکتا ہے
الجن : ۲۷ ۲ القيامة : ١٠

☆
جس پر خدا کی طرف سے وحی نازل نہیں ہوئی اور اس طریق سے آیت لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِة
احدا کی تکذیب کر دیوے۔ غرض جبکہ ان تمام طریقوں سے اِس حدیث کی صحت ثابت ہو
گئی اور نیز اس کی پیشگوئی اپنے پورے پیرایہ میں وقوع میں بھی آگئی تو اے خدا سے ڈرنے
والو ! اب مجھے کہنے دو کہ ایسی حدیث سے انکار کرنا جو گیارہ سو برس سے علماء اور خواص اور عوام
میں شائع ہو رہی ہے اور امام محمد باقر اس کے راوی ہیں اور تیرہ سو برس سے یعنی ابتدا سے آج
تک کسی نے اس کو موضوع قرار نہیں دیا۔ اور نہ دار قطنی نے اس کے ضعف کی طرف اشارہ کیا
اور قرآن آیت جُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ میں اس کا مصدق ہے یعنی اسی گرہن سورج اور
چاند کی طرف یہ آیت بھی اشارہ کرتی ہے اور نیز قرآن کے صاف اور صریح لفظوں میں فرماتا
ہے کہ کسی پیشگوئی پر جو صاف اور صریح اور فوق العادت طور پر پوری ہوگئی ہو بجز خدا کے رسول
کے اور کوئی شخص قادر نہیں ہو سکتا۔ ایسا انکار جو عناداً کیا جائے ہرگز کسی ایماندار کا کام نہیں۔
دوسرا اعتراض مخالفین کا یہ ہے کہ یہ پیشگوئی اپنے الفاظ کے مفہوم کے مطابق پوری نہیں
ہوئی کیونکہ چاند کا گرہن رمضان کی پہلی رات میں نہیں ہوا بلکہ تیرھویں رات میں ہوا اور
نیز سورج کا گرہن رمضان کی پندرھویں تاریخ نہیں ہوا بلکہ ۲۸ تاریخ ہوا۔ اس کا جواب یہ ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گرہن کے لئے کوئی نیا قاعدہ اپنی طرف سے نہیں تراشا
بلکہ اسی قانون قدرت کے اندر اندر گرہن کی تاریخوں سے خبر دی ہے جو خدا نے ابتدا سے
سورج اور چاند کے لئے مقرر کر رکھا ہے اور صاف لفظوں میں فرما دیا ہے کہ سورج کا کسوف اس
کے دنوں میں سے بیچ کے دن میں ہوگا اور قمر کا خسوف اس کی پہلی رات میں ہو گا یعنی ان تین
راتوں میں سے جو خدا نے قمر کے گرہن کے لئے مقرر فرمائی ہیں پہلی رات میں خسوف ہوگا
الجن : ۲۷ ۲ القيامة : ١٠ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کے زائد ہے۔(ناشر)

☆
سوایسا ہی وقوع میں آیا کیونکہ چاند کی تیرھویں رات میں جو قمر کی خسوفی راتوں میں سے
پہلی رات ہے خسوف واقع ہو گیا اور حدیث کے مطابق واقع ہوا اور نہ مہینہ کی پہلی رات
میں قمر کا گرہن ہونا ایسا ہی بد یہی محال ہے جس میں کسی کو کلام نہیں وجہ یہ کہ عرب کی زبان
میں چاند کو اسی حالت میں قمر کہہ سکتے ہیں جبکہ چاند تین دن سے زیادہ کا ہو اور تین دن
تک اس کا نام ہلال ہے نہ قمر اور بعض کے نزدیک سات دن تک ہلال ہی کہتے ہیں ۔
چنانچہ قمر کے لفظ میں لسان العرب وغیرہ میں یہ عبارت ہے ۔ هو بعد ثلث ليال الى
اخر الشهر یعنی چاند کا قمر کے لفظ پر اطلاق تین رات کے بعد ہوتا ہے۔ پھر جبکہ پہلی
رات میں جو چاند نکلتا ہے وہ قمر نہیں ہے اور نہ قمر کی وجہ تسمیہ یعنی شدت سپیدی و روشنی
اس میں موجود ہے تو پھر کیونکر یہ معنے صحیح ہوں گے کہ پہلی رات میں قمر کو گرہن لگے گا ۔
یہ تو ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی کہے کہ فلاں جواں عورت پہلی رات میں ہی حاملہ ہو جائے
گی اور اس پر کوئی مولوی صاحب ضد کر کے یہ معنے بتلاویں کہ پہلی رات سے مراد وہ
رات ہے جس رات وہ لڑکی پیدا ہوئی تھی تو کیا یہ معنے صحیح ہوں گے؟ اور کیا اُن کی
خدمت میں کوئی عرض نہیں کرے گا کہ حضرت پہلی رات میں تو وہ جوان عورت نہیں
کہلاتی بلکہ اس کو صبیہ یا بچہ کہیں گے پھر اس کی طرف حمل منسوب کرنا کیا معنے رکھتا
ہے؟ اور اس جگہ ہر ایک عقلمند یہی سمجھے گا کہ پہلی رات سے مرادز فاف کی رات ہے
جبکہ اول دفعہ ہی کوئی عورت اپنے خاوند کے پاس جائے ۔ اب بتلاؤ کہ اس فقرے
میں اگر کوئی اس طرح کے معنے کرے تو کیا وہ معنے آپ کے نزدیک صحیح ہیں ؟ اس
بنیاد پر کہ خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے اور کیا آپ ایسا خیال کر لیں گے کہ وہ جوان
عورت پیدا ہوتے ہی اپنی پیدائش کی پہلی رات میں ہی حاملہ ہو جائے گی ۔ اے حضرات !
ایڈیشن اوّل میں سہو کتابت ہے۔ درست عبارت یوں ہوگی چاند پر قمر کے لفظ کا اطلاق تین رات کے بعد ہوتا ہے ( ناشر )

خدا سے ڈرو جبکہ حدیث میں قمر کا لفظ موجود ہے اور بالاتفاق قمر اُس کو کہتے ہیں جو تین دن کے
بعد یا سات دن کے بعد کا چاند ہوتا ہے تو اب ہلال کو کیونکر قمر کہا جائے ۔ ظلم کی بھی تو کوئی حد
ہوتی ہے پھر ظاہر ہے کہ جبکہ قمر کے گرہن کے لئے تین راتیں خدا کے قانونِ قدرت میں
موجود ہیں اور پہلی رات چاند کے خسوف کی تین راتوں میں سے مہینہ کی تیرھویں رات ہے
اور ایسا ہی سورج کے گرہن کے لئے خدا کے قانون قدرت میں تین دن ہیں اور بیچ کا دن
سورج کے کسوف کے دنوں میں سے مہینہ کی اٹھائیسویں تاریخ ہے تو یہ معنے کیسے صاف اور
سیدھے اور سریع الفہم اور قانون قدرت پر مبنی ہیں کہ مہدی کے ظہور کی یہ نشانی ہوگی کہ چاند کو
اپنے گرہن کی مقررہ راتوں میں سے جو اس کے لئے خدا نے ابتدا سے مقرر کر رکھی ہیں پہلی
رات میں گرہن لگ جائے گا یعنی مہینہ کی تیرھویں رات جو گرہن کی مقررہ راتوں میں سے
پہلی رات ہے۔ ایسا ہی سورج کو اپنے گرہن کے مقررہ دنوں میں سے بیچ کے دن میں گرہن
لگے گا یعنی مہینہ کی اٹھائیسویں تاریخ کو جو سورج کے گرہن کا ہمیشہ بیچ کا دن ہے کیونکہ
خدا کے قانونِ قدرت کے رو سے ہمیشہ چاند کا گرہن تین راتوں میں سے کسی رات میں
☆
ہوتا ہے یعنی ۱۳ و ۱۴ و ۱۵ ۔ ایسا ہی سورج کا گرہن اُس کے تین مقررہ دنوں میں سے کبھی باہر
نہیں جاتا یعنی مہینہ کا ۲۷ و ۲۸ و ۲۹ ۔ پس چاند کے گرہن کا پر رہن کا پہلا دن ہمیشہ سترھویں تاریخ
سمجھا جاتا ہے اور سورج کے گرہن کا بیچ کا دن ہمیشہ مہینہ کی ۲۸ تاریخ ۔ عقلمند جانتا
اب ایسی صاف پیشگوئی میں بحث کرنا اور یہ کہنا کہ قمر کا گرہن مہینہ کی پہلی رات میں ہونا
مند جانتا ہے۔
چاہیے تھا یعنی جبکہ کنارہ آسمان پر ہلال نمودار ہوتا ہے یہ کس قدر ظلم ہے ۔ کہاں ہیں رونے
والے جو اس قسم کی عقلوں کو روویں یہ بھی خیال نہیں کرتے کہ پہلی تاریخ کا چاند جس کو ہلال
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے تیرھویں “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

کہتے ہیں وہ تو خود ہی مشکل سے نظر آتا ہے۔ اسی وجہ سے ہمیشہ عیدوں پر جھگڑے ہوتے ہیں۔
پس اس غریب بے چارہ کا گرہن کیا ہوگا۔ کیا پدی کیا پدی کا شور با شد
تیسرا اعتراض اس نشان کو مٹانے کے لئے یہ پیش کیا گیا ہے کہ کیا ممکن نہیں کہ کسوف خسوف
تو اب رمضان میں ہو گیا ہو مگر مہدی جس کی تائید اور شناخت کے لئے خسوف کسوف ہوا ہے وہ
پندرھویں صدی میں پیدا ہو یا سولہویں صدی میں یا اس کے بعد کسی اور صدی میں ۔ اس کا
۳۲ جواب یہ ہے کہ اے بزرگو! خدا ہی تم پر رحم کرے جبکہ آپ لوگوں کی فہم کی یہاں تک نوبت پہنچ گئی
ہے تو میرے اختیار میں نہیں کہ میں کچھ سمجھا سکوں ۔ صاف ظاہر ہے کہ خدا کے نشان اس کے
رسولوں اور ماموروں کی تصدیق اور شناخت کے لئے ہوتے ہیں اور ایسے وقت میں ہوتے ہیں
جبکہ اُن کی سخت تکذیب کی جاتی ہے اور ان کو مفتری اور کافر اور فاسق قرار دیا جاتا ہے تب خدا کی
غیرت اُن کے لئے جوش مارتی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اپنے نشانوں سے صادق کو صادق کر کے
دکھلاوے۔ غرض ہمیشہ آسمانی نشانوں کے لئے ایک محرک کی ضرورت ہوتی ہے اور جو لوگ بار بار
یادر ہے کہ کسی حدیث کی سچائی پر اس سے زیادہ کوئی یقینی اور قطعی گواہی نہیں ہو سکتی کہ وہ حدیث
اگر کسی پیشگوئی پر مشتمل ہے تو وہ پیشگوئی صفائی سے پوری ہو جائے کیونکہ اور سب طریق اثبات
صحت حدیث کے ظنی ہیں مگر یہ حدیث کا ایک چمکتا ہوا زیور ہے کہ اس کی سچائی کی روشنی پیشگوئی
کے پورے ہونے سے ظاہر ہو جائے کیونکہ کسی حدیث کی پیشگوئی کا پورا ہو جانا اس حدیث کو مرتبہ
ظن سے یقین کے اعلیٰ درجہ تک پہنچا دیتا ہے اور ایسی حدیث کے ہم رتبہ اور یقینی مرتبہ میں ہم پلہ
کوئی حدیث نہیں ہو سکتی گو بخاری کی ہو یا مسلم کی ۔ اور ایسی حدیث کے سلسلۂ اسناد میں گو بفرض
محال ہزار کذاب اور مفتری ہو اس کی قوت صحت اور مرتبہ یقین کو کچھ بھی ضرر نہیں پہنچا سکتا کیونکہ
وسائل محسوسہ مشہودہ بدیہہ سے اُس کی صحت کھل جاتی ہے اور ایسی کتاب کا یہ امر فخر ہو جاتا ہے اور
اس کی صحت پر ایک دلیل قائم ہو جاتی ہے جس میں ایسی حدیث ہو پس دار قطنی کا فخر ہے جس کی
حدیث ایسی صفائی سے پوری ہوگئی ۔ منہ

تکذیب کرتے ہیں وہی محرک ہوتے ہیں۔ نشانوں کی یہی فلاسفی ہے اور یہ کبھی نہیں ہوتا کہ
نشان تو آج ظاہر ہو اور جس کی تصدیق اور اس کے مخالفوں کے ذب اور دفع کے لئے وہ نشان
ہے وہ کہیں سو یا دو سو یا تین سو یا ہزار برس کے بعد پیدا ہو اور خود ظاہر ہے کہ ایسے نشانوں سے
اس کے دعوے کو کیا مدد پہنچے گی بلکہ ممکن ہے کہ اس عرصہ تک اس نشان پر نظر رکھ کر کئی مدعی پیدا
ہو جائیں تو اب کون فیصلہ کرے گا کہ کسی مدعی کی تائید میں یہ نشان ظاہر ہوا تھا۔ تعجب ہے کہ
نشان کیا
مدعی کا تو ابھی وجود بھی نہیں اور نہ اس کے دعوے کا وجود ہے اور نہ خدا کی نظر میں کوئی محرک
تکذیب ریب کرنے والا موجود ہے ہے بلکہ بلکہ سو سو دو دو سو سو یا یا ہنزا ہنرا برس برس - کے بعد انتظار انتظار ہے ہے تو تو قبل از وقت نہ
فائدہ دے گا اور کس قوم کے لئے ہوگا کیونکہ موجودہ زمانہ کے لوگ تو ایسے نشان سے کچھ بھی
فائدہ نہیں اٹھا سکتے جس کے ساتھ مدعی نہیں ہے اور جبکہ نشان کے دیکھنے والے بھی سب خاک
میں مل جائیں گے اور کوئی زمین پر زندہ نہیں ہوگا جو یہ کہہ سکے کہ میں نے چاند اور سورج کو
بچشم خود گرہن ہوتے دیکھا تو ایسے نشان سے کیا فائدہ مرتب ہوگا جو زندہ مدعی کے زمانہ
کے وقت صرف ایک مردہ قصہ کے طور پر پیش کیا جائے گا اور خدا کو کیا ایسی جلدی پڑی تھی
کہ کئی سو برس پہلے نشان ظاہر کر دیا اور ابھی مدعی کا نام ونشان نہیں ۔ نہ اس کے باپ دادے
کا کچھ نام و نشان ۔ یہ بھی یا درکھو کہ یہ عقیدہ اہل سنت اور شیعہ کا مسلّم ہے کہ مہدی جب ظاہر
ہوگا تو صدی کے سر پر ہی ظاہر ہوگا ۔ پس جبکہ مہدی کے ظہور کے لئے صدی کے سر کی شرط
ہے تو اس صدی میں تو مہدی کے پیدا ہونے سے ہاتھ دھو رکھنا چاہیے کیونکہ صدی کا سر گذر
گیا اور اب بات دوسری صدی پر جا پڑی اور اس کی نسبت بھی کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیونکہ
جب کہ چودھویں صدی جو حدیث نبوی کا مصداق تھی اور نیز اہل کشف کے کشفوں سے
لدی ہوئی تھی خالی گذر گئی تو پندرھویں صدی پر کیا اعتبار رہا۔ پھر جبکہ آنے والے مہدی
کے ظہور کے کوئی لچھن نظر نہیں آتے اور کم سے کم سو برس پر بات جا پڑی تو اس بے ہودہ
نشان خسوف کسوف سے فائدہ کیا ہوا ۔ جب اس صدی کے سب لوگ مرجائیں گے اور کوئی

خسوف کسوف کا دیکھنے والا زندہ نہ رہے گا تو اس وقت تو یہ کسوف خسوف کا نشان محض ایک قصہ
کے رنگ میں ہو جائے گا اور ممکن ہے کہ اس وقت علماء کرام اس کو ایک موضوع حدیث کے طور
پر سمجھ کر داخل دفتر کر دیں ۔ غرض اگر مہدی اور اس کے نشان میں جدائی ڈال دی جائے تو یہ ایک
مکروہ بد فالی ہے جس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا ہرگز ارادہ ہی نہیں ہے کہ اس کی
مہدویت کو آسمانی نشانوں سے ثابت کرے۔ پھر جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ نشان اس
۳۳ وقت ظاہر ہوتے ہیں جبکہ خدا کے رسولوں کی تکذیب ہوتی ہے اور ان کو مفتری خیال کیا جاتا
ہے تو یہ عجیب بات ہے کہ مدعی تو ابھی ظاہر نہیں ہوا اور نہ اس کی تکذیب ہوئی مگر نشان پہلے ہی
سے ظاہر ہو گیا اور جب دو تین سو برس کے بعد کوئی پیدا ہوگا اور تکذیب ہوگی تب یہ باسی قصہ
کس کام آ سکتا ہے کیونکہ خبر معائنہ کے برابر نہیں ہو سکتی اور نہ ایسے مدعی کی نسبت قطع کر سکتے ہیں
که در حقیقت فلاں صدی میں خسوف کسوف اُسی کی تصدیق میں ہوا تھا۔ خدا کی ہرگز یہ عادت
نہیں کہ مدعی اور اس کے تائیدی نشانوں میں اس قدر لمبا فاصلہ ڈال دے جس سے امر مشتبہ
ہو جائے ۔ کیا یہ چند لفظ ثبوت کا کام دے سکتے ہیں کہ فلاں صدی میں جو خسوف کسوف ہوا تھا
وہ اسی مدعی کی تائید میں ہوا تھا۔ یہ خوب ثبوت ہے جو خود ایک دوسرے ثبوت کو چاہتا ہے۔
غرض یہ دار قطنی کی حدیث مسلمانوں کے لئے نہایت مفید - مفید ہے اس نے ایک تو قطعی طور پر
مہدی معہود کے لئے چودھویں صدی زمانہ مقرر کر دیا ہے اور دوسرے اس مہدی کی تائید
میں اس نے ایسا آسمانی نشان پیش کیا ہے جس کے تیرہ سو برس سے کل اہل اسلام منتظر تھے۔
سچ کہو کہ کیا آپ لوگوں کی طبیعتیں چاہتی تھیں کہ میرے مہدویت کے دعوے کے وقت
آسمان پر رمضان کے مہینہ میں خسوف کسوف ہو جائے ۔ ان تیرہ سو برسوں میں بہتیرے
لوگوں نے مہدی ہونے کا دعوی کیا مگر کسی کے لئے یہ آسمانی نشان ظاہر نہ ہوا۔ بادشاہوں کو بھی

·

آج 10 میں سے 10 باقی