تحفۂ گولڑویہ
حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اشارہ کرتی ہے جو مظہر جمال احمدی یعنی احمد مہدی کا مکفر اور مکذب اور مہین ہوگا چنانچہ آج
سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۰ میں یہی آیت بطور الہام اس عاجز کے حق میں
موجود ہے اور وہ الہام جو صفحہ مذکورہ کی ۱۹ اور ۲۲ سطر میں ہے یہ ہے۔ اذ یمکربک الذی
كفر۔ اوقد لي يا هامان۔ لعلى اطلع على اله موسى۔ واني لاظنه من الكاذبين۔
تبت يدا أبي لهب وتب۔ ما كان له ان يدخل فيها الا خائفا وما اصابك فمن الله
یعنی یاد کر وہ زمانہ جبکہ ایک مولوی تجھ پر کفر کا فتوی لگائے گا اور اپنے کسی حامی کو جس کا لوگوں پر
اثر پڑ سکے کہے گا کہ میرے لئے اس فتنہ کی آگ بھڑ کا یعنی ایسا کر اور اس قسم کا فتوی دے دے ﴿۷۵)
کہ تمام لوگ اس شخص کو کافر سمجھ لیں تا میں دیکھوں کہ اس کا خدا سے کیا تعلق ہے یعنی یہ جو موسیٰ
کی طرح اپنا کلیم اللہ ہونا ظاہر کرتا ہے کیا خدا اس کا حامی ہے یا نہیں اور میں خیال کرتا ہوں کہ
یہ جھوٹا ہے۔ ہلاک ہو گئے دونوں ہاتھ ابی لہب کے ( جب کہ اُس نے یہ فتویٰ لکھا ) اور وہ آپ
بھی ہلاک ہو گیا اُس کو نہیں چاہیے تھا کہ اس کام میں دخل دیتا مگر ڈر ڈر کر اور جو رنج تجھے پہنچے گا
وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔ یہ پیشگوئی قریباً فتویٰ تکفیر سے بارہ برس پہلے براہین احمد یہ میں
شائع ہو چکی ہے یعنی جبکہ مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب نے یہ فتویٰ تکفیر لکھا اور میاں نذیر حسین
صاحب دہلوی کو کہا کہ سب سے پہلے اس پر مہر لگاوے اور میرے کفر کی نسبت فتوی دیدے اور
تمام مسلمانوں میں میرا کافر ہونا شائع کر دے۔ سو اس فتوئی اور میاں صاحب مذکور کے مہر سے
بارہ برس پہلے یہ کتاب تمام پنجاب اور ہندوستان میں شائع ہو چکی تھی اور مولوی محمد حسین جو
بارہ برس کے بعد اول المکفرین بنے بانی تکفیر کے وہی تھے اور اس آگ کو اپنی شہرت کی وجہ
سے تمام ملک میں سلگانے والے میاں نذیر حسین صاحب دہلوی تھے۔ اس جگہ سے خدا کا علم غیب
ثابت ہوتا ہے کہ ابھی اس فتوی کا نام و نشان نہ تھا بلکہ مولوی محمد حسین صاحب میری نسبت
حصہ
خادموں کی طرح اپنے تئیں سمجھتے تھے اُس وقت خدا تعالیٰ نے یہ پیشگوئی فرمائی جس کو کچھ بھی
اور فہم سے ہے وہ سوچے اور سمجھے کہ کیا انسانی طاقتوں میں یہ بات داخل ہو سکتی ہے کہ
جو طوفان بارہ برس کے بعد آنے والا تھا جس کا پُر زور سیلاب مولوی محمد حسین جیسے مدعی اخلاص کو
جہ ضلالت کی طرف کھینچ لے گیا اور نذیر حسین جیسے مخ جیسے سے مخلص کو جو کہتا تھا کہ براہین احمد یہ جیسی
اسلام میں کوئی کتاب تالیف نہیں ہوئی اس سیلاب نے دبا لیا اس طوفان کی پہلے مجھے یا کسی اور کو
محض عقلی قرائن سے خبر ہوتی ۔ سو یہ خالص علم الہی ہے جس کو معجزہ کہتے ہیں۔ غرض براہین احمد یہ
کے اس الہام میں سورۃ محبت کی پہلی آیت کا مصداق اس شخص کو ٹھہرایا ہے جس ۔ نے سب
درجہ
☆
سے پہلے خدا کے مسیح موعود پر تکفیر اور توہین کے ساتھ حملہ کیا اور یہ دلیل اس بات پر ہے کہ
قرآن شریف نے بھی اسی سورۃ میں ابولہب کے ذکر میں علاوہ دشمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے مسیح موعود کے دشمن کو بھی مراد لیا ہے ۔ اور یہ تفسیر اس الہام یا ہے ۔ اور یہ تفسیر اس الہام کے ذریعہ سے کھلی ہے
جو آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہو کر کروڑ ہا انسانوں یعنی عیسائیوں اور
ہندوؤں اور مسلمانوں میں شائع ہو چکا تھا ۔ اس لئے یہ تفسیر سراسر حقانی ہے اور تکلف اور
تصنع سے پاک ہے اور ہر ایک صاحب عقل و انصاف کو اس بات میں شبہ نہ ہوگا کہ جبکہ
خدا کے الہام نے آج سے بیس برس پہلے ایک عظیم الشان پیشگوئی میں جو براہین احمد یہ
کے صفحہ ۵۱۰ میں درج ہے اور کمال صفائی سے پوری ہو چکی ہے یہی معنے کئے ہیں تو
☆
ابن سعد نے اپنی کتاب طبقات میں اور ابو نعیم نے اپنی کتاب حلیہ میں ابی قلابہ سے
روایت کی ہے کہ ابوالدرداء نے کہا ہے کہ انک لا تفقه كل الفقه حتى ترى للقرآن
وجوها یعنی تجھ کو قرآن کا پورا فہم کبھی عطا نہیں ہو گا جب تک تجھ پر یہ نہ کھلے کہ قرآن کئی وجوہ
پر اپنے معنے رکھتا ہے۔ ایسا ہی مشکوۃ میں یہ مشہور حدیث ہے کہ قرآن کے لئے ظھر اور بطن
ہے اور وہ علم اولین اور آخرین پر مشتمل ہے ۔ منہ
یہ معنے اجتہادی نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہو کر یقینی اور قطعی ہیں اور اس الہامی پیشگوئی کے
وثوق پر مبنی ہیں جس نے بکمال صفائی اپنی سچائی ظاہر کر دی ہے ۔ غرض آیت تَبَّتْ يَدَا ابی
لَهَبٍ وَتَبَّ لے جو قرآن شریف کے آخری سپارہ میں چار آخری سورتوں میں سے پہلی سورۃ
ہے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے موذی دشمنوں پر دلالت کرتی ہے ایسا ہی بطور
اشارة النص اسلام کے مسیح موعود کے ایذا دہندہ دشمنوں پر اس کی دلالت ہے اور اس کی
مثال یہ ہے کہ مثلاً آیت هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدًى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى
الدِّينِ كُلِّهِہ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ہے اور پھر یہی آیت مسیح موعود کے
حق میں بھی ہے جیسا کہ تمام مفسر اس کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ پس یہ بات کوئی غیر معمولی
امر نہیں ہے کہ ایک آیت کا مصداق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور پھر مسیح موعود بھی اسی
آیت کا مصداق ہو بلکہ قرآن شریف جو ذ والوجوہ ہے اُس کا محاورہ اسی طرز پر واقع ہو گیا
ہے کہ ایک آن آیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مراد اور مصداق ہوتے ہیں اور اسی آیت کا
مصداق مسیح موعود بھی ہوتا ہے جیسا کہ آیت هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى سے ظاہر
ہے۔ اور رسول سے مراد اس جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہیں اور مسیح بھی مراد ہے۔
خلاصہ کلام یہ کہ آیت تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ جو قرآن شریف کے آخر میں ہے آیت
مغضوب علیھم کی ایک شرح ہے جو قرآن شریف کے اول میں ہے کیونکہ قرآن شریف
کے بعض حصے بعض کی تشریح ہیں ، پھر اُس کے بعد جو سورۃ فاتحہ میں ولا الضالين
ہے اس کے مقابل پر اور اس کی تشریح میں سورہ تبت کے بعد سورۃ اخلاص ہے ۔
میں بیان کر چکا ہوں کہ سورۃ فاتحہ میں تین دعائیں سکھلائی گئی ہیں (۱) ایک یہ دعا کہ
خدا تعالیٰ اُس جماعت میں داخل رکھے جو صحابہ کی جماعت ہے اور پھر اس کے بعد
اللهب : ٢ ٢ الصف : ١٠
اس جماعت میں داخل رکھے جو مسیح موعود کی جماعت ہے جن کی نسبت قرآن شریف فرماتا ہے
وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ! ۔ ابِهِمْ ! ۔ غرض اسلام فی اسلام میں یہی دو جماعتیں منعم علیھم کی جماعتیں
ہیں اور انہیں کی طرف اشارہ ہے آیت صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں کیونکہ تمام
قرآن پڑھ کر دیکھو جماعتیں دو ہی ہیں۔ ایک الصحابہ رضی اللہ عنہم کی جماعت ۔ دوسری و آخرین
منهم کی جماعت جو صحابہ کے رنگ میں ہے اور وہ مسیح موعود کی جماعت ہے۔ پس جب تم نماز میں
یا خارج نماز کے یہ دعا پڑھو کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ ہے تو دل میں یہی ملحوظ رکھو کہ میں صحابہ اور مسیح موعود کی جماعت کی راہ طلب کرتا ہوں یہ تو
سورۃ فاتحہ کی پہلی دعا ہے (۲) دوسری دعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہے جس سے مراد وہ لوگ
ہیں جو مسیح موعود کو دکھ دیں گے اور اس دُعا کے مقابل پر قرآن شریف کے اخیر میں سورۃ تبت
يَدَا أَبِي لَهَبٍ ہے (۳) تیسری دعا وَلَا الضَّالِّينَ ہے اور اس کے مقابل پر قرآن شریف کے
اخیر میں سورہ اخلاص ہے یعنی قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدَّ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ
كُفُوًا أَحَدٌ اور اس کے بعد دو اور سورتیں جو ہیں یعنی سورۃ الفلق اور سورۃ الناس یہ دونوں
سورتیں سورۃ تبت اور سورۃ اخلاص کے لئے بطور شرح کے ہیں اور ان دونوں سورتوں میں اس
تاریک زمانہ سے خدا کی پناہ مانگی گئی ہے جب کہ لوگ خدا کے مسیح کو دکھ دیں گے اور جبکہ
عیسائیت کی ضلالت تمام دنیا میں پھیلے گی ۔ پس سورہ فاتحہ میں اُن تینوں دعاؤں کی تعلیم بطور
براعت الاستهلال ہے یعنی وہ اہم مقصد جو قرآن میں مفصل بیان کیا گیا ہے سورہ فاتحہ میں بطور
اجمال اس کا افتتاح کیا ہے اور پھر سورہ تبت اور سورہ اخلاص اور سورہ فلق اور سورہ الناس میں ختم
قرآن کے وقت میں انہی دونوں بلاؤں سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے پس افتتاح کتاب اللہ
بھی انہی دونوں دعاؤں سے ہوا اور پھر اختتام کتاب اللہ بھی انہی دونوں دعاؤں پر کیا گیا۔
ا الجمعة :
الفاتحة : ٧،٦
الاخلاص : ۲ تا ۵
☆
اور یادر ہے کہ ان دونوں فتنوں کا قرآن شریف میں مفصل بیان ہے اور سورہ فاتحہ اور آخری
سورتوں میں اجمالاً ذکر ہے۔ مثلاً سورہ فاتحہ میں دعا ولا الضالین میں صرف دو لفظ میں سمجھایا ﴿۷۷﴾
گیا ہے کہ عیسائیت کے فتنہ سے بچنے کے لئے دعا مانگتے رہو جس سے سمجھا جاتا ہے کہ کوئی فتنہ
عظیم الشان در پیش ہے جس کے لئے یہ اہتمام کیا گیا ہے کہ نماز کے پنج وقت میں یہ دعا شامل
کر دی گئی اور یہاں تک تاکید کی گئی کہ اس کے بغیر نماز ہو نہیں سکتی جیسا کہ حدیث لا صلوة
الا بالفاتحة سے ظاہر ہوتا ہے ظاہر ہے کہ دنیا میں ہزار ہا نذہب پھیلے ہوئے ہیں جیسا کہ
پارسی یعنی مجوسی اور براہمہ یعنی ہندو مذہب اور بدھ مذہب جو ایک بڑے حصہ دنیا پر قبضہ رکھتا
ہے اور چینی مذہب جس میں کروڑ ہا لوگ داخل ہیں اور ایسا ہی تمام بت پرست جو تعداد میں
سب مذہبوں سے زیادہ ہیں اور یہ تمام مذہب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
بڑے زور و جوش سے پھیلے ہوئے تھے اور عیسائی مذہب ان کے نزدیک ایسا تھا جیسا کہ ایک
پہاڑ کے مقابل پر ایک تنکا ۔ پھر کیا وجہ کہ سورۃ فاتحہ میں یہ دعا نہیں سکھلائی کہ مثلاً
خدا چینی مذہب کی ضلالتوں سے پناہ میں رکھے یا مجوسیوں کی ضلالتوں سے پناہ میں رکھے
یا بدھ مذہب کی ضلالتوں سے پناہ میں رکھے یا آر یہ مذہب کی ضلالتوں سے پناہ میں
رکھے یا دوسرے بت پرستوں کی ضلالتوں سے پناہ میں رکھے بلکہ یہ فرمایا گیا کہ تم دعا
کرتے رہو کہ عیسائی مذہب کی ضلالتوں سے محفوظ رہو۔ اس میں کیا بھید ہے؟ اور عیسائی
مذہب میں کون سا عظیم الشان فتنہ آئندہ کسی نے الشان فتنه آئندہ کسی زمانہ میں پیدا ہونے ا ہونے والا تھا جس سے بچنے
کے لئے زمین کے تمام مسلمانوں کو تاکید کی گئی ۔ پس سمجھو اور یا د رکھو کہ یہ دعا خدا کے اُس
اس جگہ ان لوگوں پر سخت افسوس آتا ہے جو کہتے ہیں کہ ہم اہل حدیث ہیں اور سورہ فاتحہ پر
☆
ہمیشہ زور دیتے ہیں کہ اس کے بغیر نماز پوری نہیں ہوتی حالانکہ سورہ فاتحہ کا مغز مسیح موعود کی
تابعداری ہے جیسا کہ متن میں ثابت کیا گیا ہے۔ منہ
علم کے مطابق ہے کہ جو اُس کو آخری زمانہ کی نسبت تھا ۔ وہ جانتا تھا کہ یہ تمام مذہب
بت پرستوں اور چینیوں اور پارسیوں اور ہندوؤں وغیرہ کے تنزل پر ہیں اور اُن کے لئے کوئی
ایسا جوش نہیں دکھلایا جائے گا جو اسلام کو خطرہ میں ڈالے مگر عیسائیت کے لئے وہ زمانہ آتا جاتا
ہے کہ اُس کی حمایت میں بڑے بڑے جوش دکھلائے جائیں گے اور کروڑ ہا روپیہ سے اور
ہر ایک تدبیر اور ہر ایک مکر اور حیلہ سے اُس کی ترقی کے لئے قدم اٹھایا جائے گا اور یہ تمنا کی
جائے گی کہ تمام دنیا مسیح پرست ہو جائے تب وہ دن اسلام کے لئے سخت دن ہوں گے اور
بڑے ابتلا کے دن ہوں گے ۔ سواب یہ وہی فتنہ کا زمانہ ہے جس میں تم آج ہو۔ تیرہ سو برس کی
پیشگوئی جو سورۃ فاتحہ میں تھی آج تم میں اور تمہارے ملک میں پوری ہوئی اور اس فتنہ کی جڑ
مشرق ہی نکلا اور جیسا کہ اس فتنہ کا ذکر قرآن کے ابتدا میں فرمایا گیا ایسا ہی قرآن شریف
کے انتہا میں بھی ذکر فرما دیا تا یہ امر مؤکد ہو کر دلوں میں بیٹھ جائے۔ ابتدائی ذکر جو سورۃ فاتحہ
میں ہے وہ تو تم بار بار سن چکے ہو اور انتہائی ذکر یعنی جو قرآن شریف کے آخر میں اس فتنہ عظیمہ
کا ذکر ہے اس کی ہم کچھ اور تفصیل کر دیتے ہیں ۔ چنانچہ وہ سورتیں یہ ہیں۔
(1 - سورة ) قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ - وَلَمْ يَكُن لَّهُ
كُفُوًا أَحَدٌ !
( ۲ - سورة ) قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ - مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ - وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ
وَ مِنْ شَرِّ النَّفْتُتِ فِي الْعُقَدِ - وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ !
(۳- سورة ) قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ - مَلِكِ النَّاسِ - الهِ النَّاسِ - مِنْ شَرِّ
﴿۸﴾ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ )
ترجمہ : ۔ تم اے مسلمانو ! نصاری سے کہو کہ وہ اللہ ایک ہے ۔ اللہ بے نیاز ہے
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ کوئی اس کے برابر کا ۔ ہے۔ اور
تم جو نصاری کا فتنہ دیکھو گے اور مسیح موعود کے دشمنوں کا نشانہ بنو گے یوں دعا
یو
ل الاخلاص : ۲ تا ۵ ۲ الفلق : ۲ تا ۶ ۳ الناس : ۲ تا ۷
مانگا کرو کہ میں تمام مخلوق کے شر سے جو اندرونی اور بیرونی دشمن ہیں اس خدا کی پناہ مانگتا
ہوں جو صبح کا مالک ہے یعنی روشنی کا ظاہر کرنا اس کے اختیار میں ہے اور میں اس اندھیری
رات کے شر سے جو عیسائیت کے فتنہ اور انکار مسیح موعود کے فتنہ کی رات ہے خدا کی پناہ مانگتا
ہوں اُس وقت کے لئے یہ دعا ہے جبکہ تاریکی اپنے کمال کو پہنچ جائے اور میں خدا کی پناہ
ان زن مزاج لوگوں کی شرارت سے مانگتا ہوں جو گنڈوں پر پڑھ پڑھ کر پھونکتے ہیں یعنی
جو عقدے شریعت محمد یہ میں قابل حل ہیں اور جو ایسے مشکلات اور معضلات ہیں جن پر
جاہل مخالف اعتراض کرتے ہیں اور ذریعہ تکذیب دین ٹھہراتے ہیں اُن پر اور بھی عناد کی وجہ
سے پھونکیں مارتے ہیں یعنی شریر لوگ اسلامی دقیق مسائل کو جو ایک عقدہ کی شکل پر ہیں
دھوکہ دہی کے طور پر ایک پیچیدہ اعتراض کی صورت پر بنا دیتے ہیں تا لوگوں کو گمراہ کریں اُن
نظری امور پر اپنی طرف سے کچھ حاشیے لگا دیتے ہیں اور یہ لوگ دوقسم کے ہیں ایک تو
صریح مخالف اور دشمن دین ہیں جیسے پادری جو ایسی تراش خراش سے اعتراض بناتے رہتے
ہیں اور دوسرے وہ علمائے اسلام ہیں جو اپنی غلطی کو چھوڑ نا نہیں چاہتے اور نفسانی پھونکوں
سے خدا کے فطری دین میں عقدے پیدا کر دیتے ہیں اور زنانہ خصلت رکھتے ہیں کہ کسی مرد
خدا کے سامنے میدان میں نہیں آسکتے صرف اپنے اعتراضات کو تحریف تبدیل کی پھونکوں
سے عقدہ لا نخل کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح پر زیادہ تر مشکلات خدا کے مصلح کی راہ میں
ڈال دیتے ہیں ۔ وہ قرآن کے مکذب ہیں کہ اس کی منشاء کے برخلاف اصرار کرتے ہیں
اور اپنے ایسے افعال سے جو مخالف قرآن ہیں اور دشمنوں کے عقائد سے ہم رنگ ہیں دشمنوں
کو مدد دیتے ہیں ۔ پس اس طرح اُن عقدوں میں پھونک مار کر ان کو لا نخل بنانا چاہتے
ہیں پس ہم ان کی شرارتوں سے خدا کی پناہ مانگتے ہیں اور نیز ہم ان لوگوں کی شرارتوں سے
خدا کی پناہ مانگتے ہیں جو حسد کرتے اور حسد کے طریقے سوچتے ہیں اور ہم اس وقت سے
پناہ مانگتے ہیں جب وہ حسد کرنے لگیں ۔ اور کہو کہ تم یوں دعا مانگا کرو کہ ہم وسوسہ انداز
شیطان کے وسوسوں سے جولوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے اور ان کو دین سے برگشتہ کرنا
چاہتا ہے کبھی بطور خود اور کبھی کسی انسان میں ہو کر خدا کی پناہ مانگتے ہیں وہ خدا جو انسانوں کا
پرورندہ ہے انسانوں کا بادشاہ ہے انسانوں کا خدا ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ایک
زمانہ آنے والا ہے جو اُس میں نہ ہمدردی انسانی رہے گی جو پرورش کی جڑ ہے اور نہ سچا انصاف
رہے گا جو بادشاہت کی شرط ہے تب اُس زمانہ میں خدا ہی خدا ہو گا جو مصیبت زدوں کا مرجع
ہوگا۔ یہ تمام کلمات آخری زمانہ کی طرف اشارات ہیں جبکہ امان اور امانت دنیا پر سے اُٹھ جائے
گی۔ غرض قرآن نے اپنے اول میں بھی مغضوب عليهم اور ضالین کا ذکر فرمایا ہے اور
اپنے آخر میں بھی جیسا کہ آيت لم يلد ولم يولد بصراحت اس پر دلالت کر رہی ہے اور یہ
تمام اہتمام تاکید کے لئے کیا گیا اور نیز اس لئے کہ تا مسیح موعود اور غلبہ نصرانیت کی پیشگوئی
نظری نہ رہے اور آفتاب کی طرح چمک اُٹھے ۔ یادر ہے کہ قرآن شریف کے ایک موقعہ میں یہ
۷۹ بھی لکھا ہے کہ مسیح کو جو انسان ہے خدا کر کے ماننا یہ امر اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایسا گراں اور اُس
کے غضب کا موجب ہے کہ قریب ہے کہ اس سے آسمان پھٹ جائیں ۔ پس یہ بھی مخفی طور پر
اسی امر کی طرف اشارہ ہے کہ جب دنیا خاتمہ کے قریب آجائے گی تو یہی مذہب ہے جس کی
وجہ سے انسانوں کی زندگی کی صف لپیٹ دی جائے گی ۔ اس آیت سے بھی یقینی طور پر سمجھا
جاتا ہے کہ گو کیسا ہی اسلام غالب ہوا اور گو تمام ملتیں ایک ہلاک شدہ جانور کی طرح ہو جائیں
لیکن یہ مقدر ہے کہ قیامت تک عیسائیت کی نسل منقطع نہیں ہوگی بلکہ بڑھتی جائے گی اور
ایسے لوگ بکثرت پائے جائیں گے کہ جو بہائم کی طرح بغیر سوچنے سمجھنے کے حضرت مسیح کو خدا
جانتے رہیں گے یہاں تک کہ اُن پر قیامت برپا ہو جائے گی ۔ یہ قرآن شریف کی آیت کا
ترجمہ اور اس کا منشاء ہے۔ ہماری طرف سے نہیں ۔ پس ہمارے مخالف مسلمانوں کا یہ عقیدہ
کہ آخری زمانہ میں ایک خونی مہدی ظاہر ہوگا اور وہ تمام عیسائیوں کو ہلاک کر دے گا اور زمین کو
خون سے بھر دے گا اور جہا د ختم نہیں ہوگا جب تک وہ ظاہر نہ ہو اور اپنی تلوار سے ایک دنیا کو
ہلاک نہ کرے۔ یہ سب جھوٹی باتیں ہیں جو قرآن کے نص صریح وَالْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ
وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ سے مخالف اور منافی ہیں ہر ایک مسلمان کو چاہیے کہ ان باتوں
پر ہرگز اعتقاد نہ رکھے بلکہ جہاد اب قطعاً حرام ہے اُسی وقت تک جہاد تھا کہ جب اسلام پر
مذہب کے لئے تلوار اٹھائی جاتی تھی اب خود بخود ایک ایسی ہوا چلی ہے جو ہر ایک فریق اس
کارروائی کو نفرت کی نظر سے دیکھتا ہے جو مذہب کے لئے خون کیا جائے پہلے زمانوں میں صرف
مسلمانوں میں ہی جہاد نہیں تھا بلکہ عیسائیوں میں بھی جہاد تھا اور انہوں نے بھی مذہب کے لئے
ہزار ہا بندگان خدا کو اس دنیا سے رخصت کر دیا تھا مگر اب وہ لوگ بھی ان بیجا کارروائیوں سے
کنارہ کش ہو گئے ہیں اور عام طور پر تما اور عام طور پر تمام لوگوں میں عقل اور تہذیب اور شائس ں میں عقل اور تہذیب اور شائستگی آگئی ہے اس
لئے مناسب ہے کہ اب مسلمان بھی جہاد کی تلوار کو توڑ کر کلبہ رانی کے ہتھیار بنا لیں کیونکہ مسیح
موعود آگیا اور اب تمام جنگوں کا خاتمہ زمین پر ہو گیا ہاں آسمانی جنگ ابھی باقی ہیں جو معجزات
اور نشانوں کے ساتھ ہوں گے نہ تلوار اور بندوق کے ساتھ اور وہی حقیقی جنگ ہیں جن سے
ایمان قوی ہوتے ہیں اور نور یقین بڑھتا ہے ورنہ تلوار کا جنگ ایسا جائے اعتراض ہے کہ اگر
اسلام کے صدر اور ابتدائی حالت میں یہ عذر اہل اسلام کے ہاتھ میں نہ ہوتا کہ وہ مخالفوں کے
بے جا حملوں سے پیسے گئے اور نابود ہونے تک پہنچ گئے تب تلوار اٹھائی گئی تو بغیر اس عذر کے
اسلام پر جہاد کا ایک داغ ہوتا ۔ خدا ان بزرگوں اور راستبازوں پر ہزاراں ہزار رحمت کی بارش کرے
جنہوں نے موت کا پیالہ پینے کے بعد پھر اپنی ذریت اور اسلام کے بقا کے لئے وہی پیالہ دشمنوں کا
المائدة : 10
اُن کو واپس کیا مگر اب مسلمانوں پر کون سی مصیبت ہے اور کون اُن کو ہلاک کر رہا ہے کہ وہ بے جا
طور پر تلوار اٹھاتے ہیں اور دلوں میں جہاد کی خواہش رکھتے ہیں انہی مخفی خواہشوں کی وجہ سے جو
اکثر مولویوں کے دلوں میں ہیں آئے دن سرحد میں بے گناہ لوگوں کے خون ہوتے ہیں۔ یہ خون
کس گروہ کی گردن پر ہیں؟ میں بے دھڑک کہوں گا کہ انہی مولویوں کی گردن پر جو اخلاص سے
اس بدعت کے دور کرنے کے لئے پوری کوشش نہیں کرتے۔
اس جگہ ایک بات کسی قدر زیادہ تفصیل کے لائق ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم ابھی بیان
۸۰ کر چکے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے تمام مسلمانوں کو سورہ فاتحہ میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ وہ اس
فریق کی راہ خدا تعالیٰ سے طلب کرتے رہیں جو منعم علیہم کا فریق ہے اور منعم علیہم کے کامل
طور پر مصداق باعتبار کثرت کمیت اور صفائی کیفیت اور نعماء حضرت احدیت از روئے
نص صریح قرآنی اور احادیث متواترہ حضرت مرسل یزدانی دو گروہ ہیں ۔ ایک گروہ صحابہ
اور دوسرا گروہ جماعت مسیح موعود کیونکہ یہ دونوں گروہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ
کے تربیت یافتہ ہیں کسی اپنے اجتہاد کے محتاج نہیں وجہ یہ کہ پہلے گروہ میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم موجود تھے جو خدا سے براہ راست ہدایت پا کر وہی ہدایت نبوت کی پاک توجہ کے
ساتھ صحابہ رضی اللہ عنہم کے دل میں ڈالتے تھے اور ان کے لئے مربی بے واسطہ تھے۔ اور
دوسرے گروہ میں مسیح موعود ہے جو خدا سے الہام پاتا اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی روحانیت سے فیض اٹھاتا ہے لہذا اس کی جماعت بھی اجتہاد خشک کی محتاج نہیں ہے۔
جیسا کہ آیت وَ اخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم ے سے سمجھا جاتا ہے۔ اور درمیانی گروہ
جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیج اعوج کے نام سے موسوم کیا ہے اور جن کی نسبت
ا الجمعة : ۴
L
فرمایا ہے ليسوا منى ولست منهم یعنی وہ لوگ مجھ میں سے نہیں ہیں اور نہ میں اُن
میں سے ہوں ۔ یہ گروہ حقیقی طور پر منعم علیہم نہیں ہیں۔ اور اگر چہ زمانہ فیج اعوج میں بھی
جماعت کثیر گمراہوں کے مقابل نیک اور اہل اللہ اور ہر صدی کے سر پر مجدد بھی ہوتے رہے
ہیں لیکن حسب منطوق آیت ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ خالص محمدى
گروہ جو ہر ایک پلید ملونی اور آمیزش سے پاک اور تو بہ نصوح سے غسل دیئے ہوئے ایمان
اور دقائق عرفان اور علم اور عمل اور تقویٰ کے لحاظ سے ایک کثیر التعداد جماعت ہے یہ
اسلام میں صرف دو گروہ ہیں یعنی گروہ اولین و گروه آخرین جو صحابہ اور مسیح موعود کی
اس حدیث کا یہ فقرہ جو ليسوا منی ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ وہ لوگ مجھ میں سے نہیں ہیں یہی لفظ
یعنی منی مہدی معہود کے لئے اس حدیث میں بھی وارد ہے جس کو ابوداؤ داپنی کتاب میں لایا ہے اور
وہ یہ ہے لو لم يبق من الدنيا الايوم لطول الله ذالك اليوم حتى يبعث فيه رجلا منی یعنی اگر
دنیا میں سے صرف ایک دن باقی ہوگا تو خدا اس دن کو لمبا کر دے گا جب تک کہ ایک انسان یعنی مہدی کو
ظاہر کرے جو مجھ میں سے ہو گا یعنی میرے صفات اور اخلاق لے کر آئے گا ۔ ظاہر ہے کہ اس جگہ منی
کے لفظ سے قریش ہونا مراد نہیں ورنہ یہ حدیث صرف مہدی کا قریش ہونا ظاہر کرتی اور کسی عالی مفہوم پر
مشتمل نہ ہوتی لیکن جس طرز سے ہم نے لفظ منی کے معنے مراد لئے ہیں یعنی آنحضرت کے اخلاق اور
کمالات اور معجزات اور کلام معجز نظام کا ظلی طور پر وارث ہونا اس سے صریح ثابت ہوتا ہے کہ مہدی افراد کا
ملہ میں سے اور اپنے کمالات اخلاق میں ظل النبی ہے اور یہی عظیم الشان اشارہ ہے جو منی کے لفظ سے
نکلتا ہے ورنہ جسمانی طور پر یعنی محض قریشی ہونے سے کچھ عظمت ثابت نہیں ہوتی بلکہ اس صورت میں
ایک بے دین اور بد عاقبت آدمی بھی اس لفظ کا مصداق ہو سکتا ہے غرض منی کے لفظ سے قریش سمجھنا محض
بیہودہ ہے ورنہ لازم آتا ہے کہ جو لوگ حدیث ليسوا منی کے نیچے ہیں اُن سے تمام وہ لوگ مراد
ہوں جو قریشی نہیں ہیں اور یہ معنے صریح فاسد ہیں ۔ منہ
ا الواقعة : ۴۰، ۴۱
جماعت سے مراد ہے اور چونکہ حکم کثرت مقدار اور کمال صفائی انوار پر ہوتا ہے اس لئے اس
سورۃ میں انعمت علیھم کے فقرہ سے مراد یہی دونوں گرو گروہ ہیں یعنی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم مع اپنی جماعت کے اور مسیح موعود مع اپنی جماعت کے۔ خلاصہ کلام یہ کہ خدا نے ابتدا
سے اس اُمت میں دوگروہ ہی تجویز فرمائے ہیں اور انہی کی طرف سورہ فاتحہ کے فقرہ انعمت
علیم میں اشارہ ہے (۱) ایک اولین جو جماعت نبوی ہے (۲) دوسرے آخرین جو
جماعت مسیح موعود ہے اور افراد کاملہ جو درمیانی زمانہ میں ہیں جو فیج اعوج کے نام سے موسوم
ہے جو بوجہ اپنی کمی مقدار اور کثرت اشرار وفجار و ہجوم افواج بد مذاہب و بدعقائد و بداعمال
شاذ و نادر کے حکم میں سمجھے گئے گو دوسرے فرقوں کی نسبت درمیانی زمانہ کے صلحاء امت محمد یہ
بھی با وجود طوفان بدعات کے ایک دریائے عظیم کی طرح ہیں ۔ بہر حال خدا تعالیٰ اور اس
کے رسول کا علم جس میں غلطی کو راہ نہیں یہی بتلاتا ہے کہ درمیانی زمانہ جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانہ سے بلکہ تمام خیر القرون کے زمانہ سے بعد میں ہے اور مسیح موعود کے زمانہ
سے پہلے ہے یہ زمانہ فیج اعوج کا زمانہ ہے یعنی ٹیڑھے گروہ کا زمانہ جس میں خیر نہیں مگر
شاذ و نادر ۔ یہی فیج اعوج کا زمانہ ہے جس کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث
ہے ليسوا منى ولست منهم یعنی نہ یہ لوگ مجھ میں سے ہیں اور نہ میں ان میں سے
ہوں یعنی مجھے اُن سے کچھ بھی تعلق نہیں۔ یہی زمانہ ہے جس میں ہزار ہا بدعات اور بے شمار
نا پاک رسومات اور ہر ایک قسم کے شرک خدا کی ذات اور صفات اور افعال میں اور گروہ
در گروه پلید مذہب جو تہتر تک پہنچ گئے پیدا ہو گئے اور اسلام جو بہشتی زندگی کا نمونہ لے کر
آیا تھا اس قدر نا پاکیوں سے بھر گیا جیسے ایک سڑی ہوئی اور پُر نجاست زمین ہوتی ہے۔
اس فیج اعوج کی مذمت میں وہ الفاظ کافی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ
سے اس کی تعریف میں نکلے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی دوسرا انسان