تحفۂ گولڑویہ

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
وقتا فوقتا دوسری کتابوں کے ذریعہ سے شائع ہوتے رہے۔ سو براہین احمدیہ میں یہ کلمات الله درج ہیں
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر نازل ہوئے اور میں صرف نمونہ کے طور پر اختصار کر کے لکھتا
ہوں۔ مفصل دیکھنے کے لئے براہین موجود ہے۔
وہ مکالمات الہیہ جن سے مجھے مشرف کیا گیا
☆
اور براہین احمدیہ میں درج ہیں
بشرى لك احمدی۔ انت مرادی و معی۔ غرست لک قدرتی بیدی سرک
سرى انت وجيه في حضرتي۔ اخترتك لنفسي انت منی بمنزلة توحيدي و
تفریدی فحان ان تعان و تعرف بين الناس ۔ يا احمد فاضت الرحمة على شفتيك ۱۵
بوركت يا احمد وكان مابارك الله فيك حقًا فيك۔ الرحمن علم القرآن لتنذر
قوما ما انذر آباء هم ولتستبين سبيل المجرمين۔ قل انى امرت وانا اول المؤمنين۔ قل
ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله۔ ويمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين۔ و
ما كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب۔ وان عليك رحمتی فی الدنيا
والدين۔ وانك اليوم لدينا مكين امين۔ وانك من المنصورين۔ وانت منى بمنزلة لا
يعلمها الخلق۔ وما ارسلناك الارحمة للعالمين۔ يا احمد اسكن انت وزوجك الجنة۔ يا
آدم اسکن انت وزوجك الجنة۔ هذا من رحمة ربك ليكون آية للمؤمنين۔ اردت ان
استخلف فخلقت آدم ليقيم الشريعة ويحى الدين۔ جرى الله في حلل الانبياء۔ وجيه في
الدنيا والآخرة ومن المقربين۔ كنت كنزا مخفيا فاحببت ان اعرف۔ ولنجعله آية |
للناس ورحمة منا وكان امرًا مقضيا ۔ يا عيسى انی متوفیک و رافعک الی |
و مطهرك من الذين كفروا۔ وجاعل الذين اتبعوك فوق الذين كفرو الى يوم القيامة |
ثلة من الأولين وثلة من الآخرين۔ يخوفونك من دونه۔ يعصمك الله من عنده
د براہین احمد یه روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۰۹ پر الہام کے الفاظ بشری لک یا احمدی‘ درج ہیں۔ (ناشر)

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
ولو لم يعصمك الناس۔ وكان ربك قديرا۔ يحمد الله من عرشه نحمدک
ونصلي و انا كفيناك المستهزئين وقالوا ان هو الا افك إفتراى۔ وما سمعنا بهذا
في أبائنا الاولين۔ ولقد كرمنا بني آدم وفضلنا بعضهم على بعض كذالك لتكون اية |
للمؤمنين۔ وجحدوا بها واستيقنتها انفسهم ظلما وعلوا۔ قل عندى شهادة من الله
فهل انتم مؤمنون قل عندى شهادة من الله فهل انتم مسلمون۔ وقالوا انى لك هذا ۔
ان هذا الاسحر يؤثر ۔ وان يروا آية يعرضوا ويقولوا سحر مستمر۔ كتب الله لاغلبن
انا ورسلى۔ والله غالب على امره ولكن اكثر الناس لا يعلمون۔ هو الذي ارسل رسوله |
بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله۔ لا مبدل لكلمات الله۔ والذين أمنوا ولم
يلبسوا ايمانهم بظلم اولئك لهم الامن وهم مهتدون ولا تخاطبني في الذين ظلموا |
انهم مغرقون۔ وان يتخذونك الا هزوا اهذا الذي بعث الله وينظرون اليك وهم لا
يبصرون۔ واذ يمكر بك الذي كفّر ۔ او قدلي ياهامان لعلى اطلع على الله موسى واني |
لاظنه من الكاذبين۔ تبت يدا أبي لهب وتبّ ۔ ما كان له ان يدخل فيها الاخائفًا ۔
و ما اصابك فمن الله۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولو العزم۔ الا انها فتنة من الله |
ليحب حبا جما ۔ حبا من الله العزيز الاكرم عطاء ا غير مجذوذ ۔ وَ فِي اللهِ
اجرک و یرضی عنک ربک ويتم اسمك وعسى ان تحبوا شيئا وهو شرلكم
وعسى ان تكرهوا شيئا وهو خير لكم والله يعلم وانتم لا تعلمون ۔
ترجمہ اے میرے احمد ! تجھے بشارت ہو تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔
☆
☆
اس قدر الہامات ہم نے براہین احمدیہ سے بطور اختصار لکھے ہیں۔ اور چونکہ کئی دفعہ کئی
ترتیوں کے رنگ میں یہ الہامات ہو چکے ہیں اس لئے فقرات جوڑنے میں ایک خاص ترتیب کا
لحاظ نہیں ہر ایک ترتیب فہم مہم کے مطابق الہامی ہے۔ منہ

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
میں نے اپنے ہاتھ سے تیرا درخت لگایا۔ تیرا بھید میرا بھید ہے اور تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔
میں نے اپنے لئے تجھے چنا۔ تو مجھ سے ایسا ۔
ا
اہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید ۔ پس وقت آگیا ۱۲
ہے کہ تو مدد دیا جائے اور لوگوں میں تیرے نام کی شہرت دی جائے۔ اے احمد! تیرے لبوں
میں نعمت یعنی حقائق اور معارف جاری ہیں اے احمد ! تو برکت دیا گیا اور یہ برکت تیرا ہی حق
تھا۔ خدا نے تجھے قرآن سکھلایا یعنی قرآن کے اُن معنوں پر اطلاع دی جن کو لوگ بھول گئے
تھے تا کہ تو اُن لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے بے خبر گذر گئے اور تا کہ مجرموں پر خدا کی
حجت پوری ہو جائے ۔ ان کو کہہ دے کہ میں اپنی طرف سے نہیں بلکہ خدا کی وحی اور حکم سے یہ
سب باتیں کہتا ہوں اور میں اس زمانہ میں تمام مومنوں میں سے پہلا ہوں ۔ ان کو کہہ دے کہ
اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت کرتے رتے ہوتو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے
☆
یہ مقام ہماری جماعت کے لئے سوچنے کا مقام ہے کیونکہ اس میں خدا وند قدیر فرماتا ہے کہ خدا کی محبت
اسی سے وابستہ ہے کہ تم کامل طور پر پیرو ہو جاؤ اور تم میں ایک ذرہ مخالفت باقی نہ رہے اور اس جگہ جو میری
نسبت کلام الہی میں رسول اور نبی کا لفظ اختیار کیا گیا ہے کہ یہ رسول اور نبی اللہ ہے یہ اطلاق مجاز اور استعارہ کے
طور پر ہے کیونکہ جو شخص خدا سے براہ راست وحی پاتا ہے اور یقینی طور پر خدا اس سے مکالمہ کرتا ہے جیسا کہ
نبیوں سے کیا اس پر رسول یا نبی کا لفظ بولنا غیر موزوں نہیں ہے بلکہ یہ نہایت فصیح استعارہ ہے۔ اسی وجہ سے
صحیح بخاری اور صحیح مسلم اور انجیل اور دانی ایل اور دوسرے نبیوں کی کتابوں میں بھی جہاں میرا ذکر کیا گیا ہے
وہاں میری نسبت نبی کا لفظ بولا گیا ہے اور بعض نبیوں کی کتابوں میں میری نسبت بطور استعارہ فرشتہ کا لفظ
آگیا ہے۔ اور دانی ایل نبی نے اپنی کتاب میں میرا نام میکائیل رکھا ہے اور عبرانی میں لفظی معنے میکائیل کے
ہیں خدا کی مانند۔ یہ گویا اس الہام کے مطابق ہے جو براہین احمدیہ میں ہے ۔ انت منی بمنزلة توحیدی |
وتفريدى فحان ان تعان وتعرف بين الناس۔ یعنی تو مجھ سے ایسا قرب رکھتا ہے اور ایسا ہی میں تجھے
چاہتا ہوں جیسا کہ اپنی توحید اور تفرید کو سوجیسا کہ میں اپنی توحید کی شہرت چاہتا ہوں ایسا ہی تجھے دنیا میں
مشہور کروں گا ۔ اور ہر ایک جگہ جو میرا نام جائے گا تیرا نام بھی ساتھ ہوگا۔ منہ

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
اور یہ لوگ مکر کریں گے اور خدا بھی مکر کرے گا اور خدا بہتر مکر کرنے والا ہے۔ اور خدا ایسا نہیں
کرے گا کہ وہ تجھے چھوڑ دے جب تک کہ پاک اور پلید میں فرق نہ کرلے ۔ اور تیرے پر دنیا اور
دین میں میری رحمت ہے اور تو آج ہماری نظر میں صاحب مرتبہ ہے اور اُن میں سے ہے جن کو
مدد دی جاتی ہے۔ اور مجھ سے تو وہ مقام اور مرتبہ رکھتا ہے جس کو دنیا نہیں جانتی اور ہم نے دنیا پر
رحمت کرنے کے لئے تجھے بھیجا ہے۔ اے احمد ! اپنے زوج کے ساتھ بہشت میں داخل ہو۔ اے
آدم ! اپنے زوج کے ساتھ بہشت میں داخل ہو یعنی ہر ایک جو تجھ سے تعلق رکھنے والا ہے گو وہ
تیری بیوی ہے یا تیرا دوست ہے نجات پائے گا۔ اور اس کو بہشتی زندگی ملے گی اور آخر بہشت میں
داخل ہوگا ۔ اور پھر فرمایا کہ میں نے ارادہ کیا کہ زمین پر اپنا جانشین پیدا کروں سو میں نے اس آدم کو
پیدا کیا۔ یہ آدم شریعت کو قائم کرے گا اور دین کو زندہ کر دے اور یہ خدا کا رسول ہے نبیوں کے
لباس میں ۔ دنیا اور آخرت میں وجیہ اور خدا کے مقربوں میں سے۔ میں ایک خزانہ پوشیدہ تھا پس
میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں اور ہم اس اپنے بندہ کہ اپنے بندہ کو اپنا ایک نشان بنائیں گے اور اپنی رحمت کا ایک
نمونہ کریں گے اور ابتدا سے یہی مقدر تھا۔ اے عیسی ! میں تجھے طبعی طور پر وفات دوں گا یعنی
تیرے مخالف تیرے قتل پر قادر نہیں ہو سکیں گے اور میں تجھے اپنی طرف اُٹھاؤں گا یعنی دلائل
واضحہ سے اور کھلے کھلے نشانوں سے ثابت کر دوں گا کہ تو میرے مقربوں میں سے ہے اور اُن
تمام الزاموں سے تجھے پاک کروں گا جو تیرے پر منکر لوگ لگاتے ہیں ۔ اور وہ لوگ جو مسلمانوں
میں سے تیرے پیرو ہوں گے میں اُن کو اُن دوسرے گروہ پر قیامت تک غلبہ اور فوقیت دوں گا جو
تیرے مخالف ہوں گے ۔ تیرے تابعین کا ایک گروہ پہلوں میں سے ہوگا اور ایک گروہ پچھلوں
میں سے۔ لوگ تجھے اپنی شرارتوں سے ڈرائیں گے پر خدا تجھے دشمنوں کی شرارت سے آپ بچائے
گا گو لوگ نہ بچاویں اور تیرا خدا قادر ہے۔ وہ عرش پر سے تیری تعریف کرتا ہے یعنی لوگ جو گالیاں
نکالتے ہیں ان کے مقابل پر خدا عرش پر تیری تعریف کرتا ہے۔ ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور
تیرے پر درود بھیجتے ہیں اور جو ٹھٹھا کرنے والے ہیں اُن کے لئے ہم اکیلے کافی ہیں اور وہ لوگ کہتے

ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
کی
ہیں کہ یہ تو جھوٹا افترا ہے جو اس شخص نے کیا ۔ ہم نے اپنے باپ دادوں سے ایسا نہیں سنا۔
یہ نادان نہیں جانتے کہ کسی کو کوئی مرتبہ دینا خدا پر مشکل نہیں ۔ ہم نے انسانوں میں سے بعض
کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ پس اسی طرح اس شخص کو یہ مرتبہ عطا فر مایا تا کہ مومنوں کے لئے
نشان ہو مگر خدا کے نشانوں سے ان لوگوں نے انکار کیا ۔ دل تو مان گئے مگر یہ انکار تکبر اور ظلم
وجہ سے تھا۔ ان کو کہہ دے کہ میرے پاس خاص خدا کی طرف سے گواہی ہے پس کیا تم
مانتے نہیں ۔ پھر ان کو کہہ دے کہ میرے پاس خاص خدا کی طرف سے گواہی ہے ۔ پس کیا تم
قبول نہیں کرتے ۔ اور جب نشان دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ تو ایک معمولی امر ہے جو قدیم
سے چلا آتا ہے۔ (واضح ہو کہ آخری فقرہ اس الہام کا وہ آیت ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ
جب کفار نے شق القمر دیکھا تھا تو یہی عذر پیش کیا تھا کہ یہ ایک کسوف کی قسم ہے۔ ہمیشہ ہوا
کرتا ہے کوئی نشان نہیں ۔ اب اس پیشگوئی میں خدا تعالیٰ نے اس کسوف خسوف کی طرف
اشارہ فرمایا جو اس پیشگوئی سے کئی سال بعد میں وقوع میں آیا جو کہ مہدی معہود کے لئے
قرآن شریف اور حدیث دارقطنی میں بطور نشان مندرج تھا۔ اور یہ بھی فرمایا کہ اس کسوف
خسوف کو دیکھ کر منکر لوگ یہی کہیں گے کہ یہ کچھ نشان نہیں ۔ یہ ایک معمولی بات ہے۔ یادر ہے
کہ قرآن شریف میں اس کسوف خسوف کی طرف آیت جُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لا میں
اشارہ ہے اور حدیث میں اس کسوف خسوف کے بارے میں امام باقر کی روایت ہے جس کے یہ
لفظ ہیں کہ ان لمهدينا آیتین اور عجیب تر بات یہ کہ براہین احمد یہ میں واقعہ کسوف خسوف
سے قریباً پندرہ برس پہلے اس واقعہ کی خبر دی گئی اور یہ بھی بتلایا گیا کہ اس کے ظہور کے وقت
ظالم لوگ اس نشان کو قبول نہیں کریں گے اور کہیں گے کہ یہ ہمیشہ ہوا کرتا ہے حالانکہ ایسی
صورت جب سے کہ دنیا ہوئی کبھی پیش نہیں آئی کہ کوئی مہدی کا دعویٰ کرنے والا ہو اور اس
کے زمانہ میں کسوف خسوف ایک ہی مہینہ میں یعنی رمضان میں ہو۔ اور یہ فقرہ جو دو مرتبہ فرمایا
گیا کہ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون ۔ وقل عندى شهادة من الله ١٨
القيامة : 10

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
فهل انتم مسلمون ۔ اس میں ایک شہادت سے مراد کسوف شمس ہے اور دوسری شہادت سے
مراد خسوف قمر ہے ) اور پھر فرمایا کہ خدا نے قدیم سے لکھ رکھا ہے یعنی مقرر کر رکھا ہے کہ میں اور
میرے رسول ہی غالب ہوں گے۔ یعنی کو کسی قسم کا مقابلہ آپڑے جو لوگ خدا کی طرف سے
ہیں وہ مغلوب نہیں ہوں گے اور خدا اپنے ارادوں پر غالب ہے مگر اکثر لوگ نہیں سمجھتے ۔ خدا
وہی خدا ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ اس دین کو تمام دینوں پر
غالب کرے کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو بدل دے اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان
م۔
کو کسی ظلم سے آلودہ نہیں کیا کیا ان ان کو کو ہر ہر ایک ایک بہ بلا سے امن ہے اور وہی ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔
اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کر وہ تو ایک غرق شدہ قوم ہے اور تجھے ان
لوگوں نے ایک ہنسی کی جگہ بنا رکھا ہے اور کہتے ہیں کہ کیا یہی ہے جو خدا نے مبعوث فرمایا اور
تیری طرف دیکھتے ہیں اور تو انہیں نظر نہیں آتا ۔ اور یاد کر وہ وقت جب تیرے پر ایک شخص
اس کلام الہی سے ظاہر ہے کہ تکفیر کرنے والے اور تکذیب کی راہ اختیار کرنے والے ہلاک شدہ
قوم ہے اس لئے وہ اس لائق نہیں ہیں کہ میری جماعت میں سے کوئی شخص ان کے پیچھے نماز
پڑھے۔ کیا زندہ مردہ کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے؟ پس یا درکھو کہ جیسا خدا نے مجھے اطلاع دی ہے
تمہارے پر حرام ہے اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفر اور مکذب یا متردد کے پیچھے نماز پڑھو بلکہ چاہیے
کہ تمہارا وہی امام ہو جو تم میں سے ہو ۔ اسی کی طرف حدیث بخاری کے ایک پہلو میں اشارہ ہے
کہ امامکم منکم یعنی جب مسیح نازل ہوگا تو تمہیں دوسرے فرقوں کو جو دعویٰ اسلام کرتے
ہیں بکلی ترک کرنا پڑے گا اور تمہارا امام تم میں سے ہوگا پس تم ایسا ہی کرو۔ کیا تم چاہتے ہو کہ
خدا کا الزام تمہارے سر پر ہو اور تمہارے عمل حبط ہو جائیں اور تمہیں کچھ خبر نہ ہو۔ جو شخص مجھے دل
سے قبول کرتا ہے وہ دل سے اطاعت بھی کرتا ہے اور ہر ایک حال میں مجھے حکم ٹھہراتا ہے اور
ہر ایک تنازع کا مجھ سے فیصلہ چاہتا ہے مگر جو شخص مجھے دل سے قبول نہیں کرتا اس میں تم نخوت اور
خود پسندی اور خود اختیاری پاؤ گے پس جانو کہ وہ مجھ میں سے نہیں ہے کیونکہ وہ میری باتوں کو جو
مجھے خدا سے ملی ہیں عزت سے نہیں دیکھتا اس لئے آسمان پر اس کی عزت نہیں ۔ منہ

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
سراسر مکر سے تکفیر کا فتوی دے گا ۔ ( یہ ایک پیشگوئی ہے جس میں ایک بدقسمت مولوی کی
نسبت خبر دی گئی ہے کہ ایک زمانہ آتا ہے جب کہ وہ مسیح موعود کی نسبت تکفیر کا کا غذ طیار کرے
گا ) اور پھر فرمایا کہ وہ اپنے بزرگ ہامان کو کہے گا کہ اس تکفیر کی بنیا د تو ڈال کہ تیرا اثر لوگوں پر
بہت ہے اور تو اپنے فتوی سے سب کو افروختہ کر سکتا ہے۔ سو تو سب سے پہلے اس کفر نامہ پر
مہر لگا تا سب علماء بھڑک اٹھیں اور تیری مہر کو دیکھ کر وہ بھی مہریں لگا دیں اور تاکہ میں دیکھوں
کہ خدا اس شخص کے ساتھ ہے یا نہیں کیونکہ میں اُس کو جھوٹا سمجھتا ہوں ( تب اُس نے مہر لگا
دی ) ابولہب ہلاک ہو گیا اور اُس کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے ( ایک وہ ہاتھ جس کے ساتھ 19
تکفیر نامہ کو پکڑا اور دوسرا وہ ہاتھ جس کے ساتھ مہر لگائی یا تکفیر نامہ لکھا ) اس کو نہیں چاہیے
تھا کہ اس کام میں دخل دیتا مگر ڈرتے ڈرتے اور جو تجھے رنج پہنچے گا وہ تو خدا کی طرف
سے ہے جب وہ ہامان تکفیر نامہ پر مہر لگا دے گا تو بڑا فتنہ بر پا ہوگا ۔ پس تو صبر کر جیسا کہ
اولو العزم نبیوں نے صبر کیا ( یہ اشارہ حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت ہے کہ اُن پر بھی یہود
کے پلید طبع مولویوں نے کفر کا فتویٰ لکھا تھا اور اس الہام میں یہ اشارہ ہے کہ یہ تکفیر اس لئے
ہوگی کہ تا اس امر میں بھی حضرت عیسی سے مشابہت پیدا ہو جائے ۔ اور اس الہام میں خدا تعالیٰ
نے استفتاء لکھنے والے کا نام فرعون رکھا اور فتوی دینے والے کا نام جس نے اول فتوی دیا
ہامان ۔ پس تعجب نہیں کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ ہامان اپنے کفر پر مرے گا لیکن
فرعون کسی وقت جب خدا کا ارادہ ہو کہے گا آمنت بالذي آمنت به بنواسرائیل)
اور پھر فرمایا کہ یہ فتنہ خدا کی طرف سے فتنہ ہوگا تا وہ تجھ سے بہت محبت کرے جو دائمی
محبت ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی اور خدا میں تیرا اجر ہے خدا تجھ سے راضی ہوگا اور
تیرے نام کو پورا کرے گا ۔ بہت ایسی باتیں ہیں کہ تم چاہتے ہو مگر وہ تمہارے لئے اچھی
نہیں ۔ اور بہت ایسی باتیں ہیں کہ تم نہیں چاہتے اور وہ تمہارے لئے اچھی ہیں اور خدا
جانتا ہے اور تم نہیں ۔ جانتے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ تکفیر ضروری تھی اور

५५
ضمیمہ تحفہ گولڑ و به
اس میں خدا کی حکمت تھی مگر افسوس اُن پر جن کے ذریعہ سے یہ حکمت اور مصلحت الہی پوری
ہوئی اگر وہ پیدا نہ ہوتے تو اچھا تھا۔
اس قدر الہام تو ہم نے بطور نمونہ کے براہین احمدیہ میں سے لکھے ہیں۔ لیکن اس اکیس
برس کے عرصہ میں براہین احمدیہ سے لے کر آج تک میں نے چالیس کتا بیں تالیف کی ہیں اور
ساٹھ ہزار کے قریب اپنے دعوے کے ثبوت کے متعلق اشتہارات شائع کئے ہیں اور وہ سب
میری طرف سے بطور چھوٹے چھوٹے رسالوں کے ہیں اور ان سب میں میری مسلسل طور پر یہ
عادت رہی ہے کہ اپنے جدید الہامات ساتھ ساتھ شائع کرتا رہا ہوں ۔ اس صورت میں ہر ایک
عقلمند سوچ سکتا ہے کہ یہ ایک مدت دراز کا زمانہ ابتدائے دعوئی مامور من اللہ ہونے سے
آج تک کیسی شبا روزی سرگرمی سے گذرا ہے اور خدا نے نہ صرف اس وقت تک مجھے زندگی
بخشی بلکہ ان تالیفات کے لئے صحت بخشی مال عطا کیا وقت عنایت فرمایا۔ اور الہامات میں
خدا تعالیٰ کی مجھ سے یہ عادت نہیں کہ صرف معمولی مکالمہ الہیہ ہو بلکہ اکثر الہامات میرے
پیشگوئیوں سے بھرے ہوئے ہیں اور دشمنوں کے بد ارادوں کا اُن میں جواب ہے۔ مثلاً
چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ دشمن میری موت کی تمنا کریں گے تا یہ نتیجہ نکالیں کہ جھوٹا تھا تبھی
جلد مر گیا اس لئے پہلے ہی سے اُس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا ۔ ثمانين حولا او قريبا من
ذالك او تزيد عليه سنينا و تری نسلا بعيدًا یعنی تیری عمر انی برس کی ہوگی یا دو چار کم
یا چند سال زیادہ اور تو اس قدر عمر پائے گا کہ ایک ڈور کی نسل کو دیکھ لے گا اور یہ الہام قریباً
پینتیس برس سے ہو چکا ہے اور لاکھوں انسانوں میں شائع کیا گیا ۔ ایسا ہی چونکہ خدا تعالیٰ
جانتا تھا کہ دشمن یہ بھی تمنا کریں گے کہ یہ شخص جھوٹوں کی طرح مہجور اور مخذول رہے اور زمین
پر اس کی قبولیت پیدا نہ ہوتا یہ نتیجہ نکال سکیں کہ وہ قبولیت جو صادقین کے لئے شرط ہے
اور ان کے لئے آسمان سے نازل ہوتی ہے اس شخص کو نہیں دی گئی لہذا اس نے پہلے سے
براہین احمدیہ میں فرما دیا ۔ ينصرك رجال نوحی اليهم من السماء۔ ياتون من

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
☆
كل فج عميق۔ والملوك يتبركون بثيابك۔ اذا جاء نصر الله والفتح
وانتهى امر الزمان الينا اليس هذا بالحق۔ یعنی تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے
دلوں پر میں آسمان سے وحی نازل کروں گا ۔ وہ دُور دُور کی راہوں سے تیرے پاس آئیں گے
اور بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ جب ہماری مدد اور فتح آجائے گی تب
مخالفین کو کہا جائے گا کہ کیا یہ انسان کا افتر اتھا یا خدا کا کاروبار ۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ یہ بھی جانتا تھا
کہ دشمن یہ بھی تمنا کریں گے کہ یہ شخص منقطع النسل رہ کرنا بود ہو جائے تانا دانوں کی نظر میں یہ بھی
ایک نشان ہو۔ لہذا اس نے پہلے سے براہین احمدیہ میں خبر دے دی کہ ینقطع آباء ک
ويبدء منک یعنی تیرے بزرگوں کی پہلی نسلیں منقطع ہو جائیں گی اور اُن کے ذکر کا نام ونشان
نہ رہے گا اور خدا تجھ سے ایک نئی بنیاد ڈالے گا۔ اسی بنیاد کی مانند جو ابراہیم سے ڈالی گئی۔ اسی
ایسا ہی خدا تعالی یہ بھی جانتا تھا کہ اگر کوئی خبیث مرض دامن گیر ہو جائے جیسا کہ جذام اور جنون
اور اندھا ہونا اور مرگی تو اس سے یہ لوگ نتیجہ نکالیں گے کہ اس پر غضب الہی ہو گیا اس لئے پہلے
سے اُس نے مجھے براہین احمدیہ میں بشارت دی کہ ہر ایک خبیث عارضہ سے تجھے محفوظ رکھوں گا
اور اپنی نعمت تجھ پر پوری کروں گا اور بعد اس کے آنکھوں کی نسبت خاص کر یہ بھی الہام ہوا۔ تنزل
الرحمة على ثلث العين وعلى الاخريين ۔ یعنی رحمت تین عضووں پر نازل ہوگی ایک
آنکھیں کہ پیرانہ سالی ان کو صدمہ نہیں پہنچائے گی اور نزول الماء وغیرہ سے جس سے نور بصارت
جاتا رہے محفوظ رہیں گی اور دو عضو اور ہیں جن کی خدا تعالیٰ نے تصریح نہیں کی اُن پر بھی یہی رحمت
نازل ہوگی اور اُن کی قوتوں اور طاقتوں میں فتور نہیں آئے گا۔ اب بولو تم نے دنیا میں کس کذاب کو
دیکھا کہ اپنی عمر بتلاتا ہے اپنی صحت بصری اور دوسرے دو اعضا کی صحت کا اخیر عمر تک دعوی کرتا
ہے۔ ایسا ہی چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ لوگ قتل کے منصوبے کریں گے اُس نے پہلے سے براہین
میں خبر دے دی یعصمک الله ولو لم يعصمك الناس منه

ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
مناسبت سے خدا نے براہین احمدیہ میں میرا نام ابراہیم رکھا جیسا کہ فرما یا سلام علی
ابراهيم صافيناه ونجيناه من الغم واتخذوا من مقام ابراهيم مصلى۔ قل ربّ لا
تذرني فردا وانت خير الوارثین یعنی سلام ہے ابراہیم پر ( یعنی اس عاجز پر ) ہم نے اس
سے خالص دوستی کی اور ہر ایک غم سے اس کو نجات دے دی اور تم جو پیروی کرتے ہو تم اپنی نماز
گاہ ابراہیم کے قدموں کی جگہ بناؤ یعنی کامل پیروی کرو تا نجات پاؤ۔ اور پھر فرمایا کہہ اے
میرے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو بہتر وارث ہے۔ اس الہام میں یہ اشارہ ہے کہ خدا اکیلا
نہیں چھوڑے گا اور ابراہیم کی طرح کثرت نسل کرے گا اور بہتیرے اُس نسل سے برکت
پائیں گے اور یہ جو فرمایا کہ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِمَ مُصَلَّی ۔ یہ قرآن شریف کی
۲۱ آیت ہے اور اس مقام میں اس کے یہ معنے ہیں کہ یہ ابراہیم جو بھیجا گیا تم اپنی عبادتوں اور
عقیدوں کو اس کی طرز پر بجالاؤ اور ہر ایک امر میں اس کے نمونہ پر اپنے تئیں بناؤ اور جیسا
کہ آیت وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسْمَةَ أَحْمَدُ کے میں یہ اشارہ ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا آخر زمانہ میں ایک مظہر ظاہر ہوگا گویا وہ اس کا ایک ہاتھ ہوگا جس کا
☆
یادر ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ کے دو ہاتھ جلالی و جمالی ہیں اسی نمونہ پر چونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ جل شانہ کے مظہر اتم ہیں لہذا خدا تعالیٰ نے آپ کو بھی وہ دونوں ہاتھ رحمت اور شوکت کے عطا
فرمائے ۔ جمالی ہاتھ کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے کہ قرآن شریف میں ہے وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ کے یعنی ہم نے تمام دنیا پر رحمت کر کے تجھے بھیجا ہے اور جلالی ہاتھ کی طرف اس
آیت میں اشارہ ہے وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمی ہے۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ
کو منظور تھا کہ یہ دونوں صفتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے اپنے وقتوں میں ظہور پذیر ہوں
اس خدا نے صفت جلالی کو صحابہ رضی اللہ عنہم کے ذریعہ سے ظاہر فرمایا اور صفت جمالی کو مسیح موعود اور
اس کے گروہ کے ذریعہ سے کمال تک پہنچایا۔ اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے۔ وَ اخَرِينَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ : منه
البقرة : ١٢٦
الصف:
الانبياء : ١٠٨
الانفال: ۱۸ ه الجمعة : ۴

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
نام آسمان پر احمد ہوگا اور وہ حضرت مسیح کے رنگ میں جمالی طور پر دین کو پھیلائے گا ایسا ہی یہ
آیت وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرُهِمَ مُصَلَّی اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب
امت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک ابراہیم پیدا ہو گا اور ان سب
فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراہیم کا پیرو ہوگا۔
اب ہم بطور نمونہ چند الہامات دوسری کتابوں میں سے لکھتے ہیں ۔ چنانچہ ازالہ اوہام
میں صفحہ ۶۳۴ سے اخیر تک اور نیز دوسری کتابوں میں یہ الہام ہیں جعلناک المسيح
ابن مریم ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا۔ یہ کہیں گے کہ ہم نے پہلوں سے ایسا نہیں سُنا ۔ سو
تو ان کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں تم ظاہر لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور پھر
ایک اور الہام ہے اور وہ یہ ہے الحمد لله الذی جعلك المسيح ابن مریم۔ انت
الشيخ المسيح الذى لا يُضاع وقته كمثلك در لا يضاع ۔ یعنی خدا کی سب حمد
ہے جس نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا تو وہ شیخ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جاوے گا ۔
تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا اور پھر فرمایا لنحيينك حيوة طيبة ثمانين
حولا او قريبا من ذالك۔ وترى نسلا بعيدًا مظهر الحق والعلا كان الله
نزل من السماء ۔ یعنی ہم تجھے ایک پاک اور آرام کی زندگی عنایت کریں گے ۔ انٹی برس یا
اس کے قریب قریب یعنی دو چار برس کم یا زیادہ اور تو ایک دور کی نسل دیکھے گا بلندی اور غلبہ کا
مظہر گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔ اور پھر فرمایا یأتی قمر الانبياء و امرك يتاتى
ما انت ان تترك الشيطان قبل ان تغلبه الفوق معك والتحت مع
اعدائک یعنی نبیوں کا چاند چڑھے گا اور تو کامیاب ہو جائے گا تو ایسا نہیں کہ شیطان کو
چھوڑ دے قبل اس کے کہ اس پر غالب ہو اور اوپر رہنا تیرے حصہ میں ہے اور نیچے رہنا
تیرے دشمنوں کے حصے میں اور پھر فرمایا انی مهین من اراد اهانتك۔ وما كان الله
ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب۔ سبحان الله انت وقاره۔ فكيف ﴿۲۲﴾
البقرة : ١٢٦

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
يتركك اني انا الله فاخترني۔ قل رب اني اخترتك على كل شئ ترجمہ
میں اُس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت چاہتا ہے اور میں اس کو مدد دوں گا جو تیری مدد کرتا ہے۔
اور خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق نہ کرلے۔ خدا ہر ایک
عیب سے پاک ہے اور تو اس کا وقار ہے پس وہ تجھے کیونکر چھوڑ دے۔ میں ہی خدا ہوں تو
سراسر میرے لئے ہو جا۔ تو کہہ اے میرے رب میں نے تجھے ہر چیز پر اختیار کیا۔ اور پھر فرمایا۔
سيقول العدولست مرسلا۔ سناخذه من مارن او خرطوم۔ وانا من الظالمين |
منتقمون اني مع الافواج اتيك بغتةً ۔ يوم يعض الظالم على يديه ياليتني
اتخذت مع الرسول سبيلا۔ وقالوا سيقلب الامر وما كانوا على الغيب
مطلعين۔ انا انزلناك وكان الله قديرا۔ یعنی دشمن کہے گا کہ تو خدا کی طرف سے نہیں
ہے۔ ہم اس کو ناک سے پکڑیں گے یعنی دلائل قاطعہ سے اُس کا دم بند کر دیں گے اور ہم جزا
کے دن ظالموں سے بدلہ لیں گے۔ میں اپنی فوجوں کے ساتھ تیرے پاس نا گہانی طور پر آؤں
گا یعنی جس گھڑی تیری مدد کی جائے گی اس گھڑی کا تجھے علم نہیں۔ اور اس دن ظالم اپنے ہاتھ
کاٹے گا کہ کاش میں اس خدا کے بھیجے ہوئے سے مخالفت نہ کرتا اور اُس کے ساتھ رہتا۔ اور
کہتے ہیں کہ یہ جماعت متفرق ہو جائے گی اور بات بگڑ جائے گی حالانکہ اُن کو غیب کا علم نہیں دیا۔
گیا۔ تو ہماری طرف سے ایک بُرہان ہے اور خدا قادر تھا کہ ضرورت کے وقت میں اپنی بُرہان
ظاہر کرتا اور پھر فرمایا انا ارسلنا احمد الى قومه فاعرضوا وقالوا كذاب اشر۔
وجعلوا يشهدون عليه ويسيلون كماء منهمر ۔ ان حبّى قريب مستتر ۔ يأتيك
نصرتي اني انا الرحمن انت قابل يأتيك وابل انى حاشر كل قوم يأتونك
جنبا ۔ واني انرت مكانك تنزيل من الله العزيز الرحيم بلجت آياتي۔
ولن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبيلا۔ انت مدينة العلم۔ طيب
مقبول الرحمن۔ وانت اسمى الاعلى بشرى لك في هذه الايام۔ انت منى

·

آج 10 میں سے 10 باقی