تحفۂ گولڑویہ

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ال
ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
يا ابراهيم۔ انت القائم على نفسه مظهر الحى وانت منى مبدء الامر ۔ انت من
مائنا وهم من فشل۔ ام يقولون نحن جميع منتصر ۔ سيهزم الجمع ويولون الدبر۔
الحمد لله الذي جعل لكم الصهر والنسب انذر قومك وقل انی نذير مبين۔ انا
اخرجنا لک زروعًا يا ابراهيم۔ قالوا لنهلكنك قال لاخوف عليكم لا غلبن انا
و رسلي واني مع الافواج أتيك بغتة۔ وانّى اموج موج البحر۔ ان فضل الله
لات۔ وليس لاحد ان يرد ما اتى۔ قل اى وربي انه لحق لا يتبدل ولا يخفى۔
وينزل ما تعجب منه وحى من ربّ السماوات العلى۔ لا اله الا هو يعلم كل شئ
و يرى ان الله مع الذين اتقوا والذين هم يحسنون الحسنى تُفَتَّحُ لهم ابواب
السماء ولهم بشرى في الحيوة الدنيا ۔ انت تربى في حجر النبي وانت تسكن
قنن الجبال۔ واني معك فی کل حال ۔ ترجمہ ۔ ہم نے احمد کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔ ﴿۲۳﴾
تب لوگوں نے کہا کہ یہ کذاب ہے اور انہوں نے اس پر گواہیاں دیں اور سیلاب کی طرح
اس پر گرے۔ اس نے کہا کہ میرا دوست قریب ہے مگر پوشیدہ تجھے میری مدد آئے گی ۔ میں
رحمن ہوں ۔ تو قابلیت رکھتا ہے اس لئے تو ایک بزرگ بارش کو پائے گا۔ میں ہر ایک
☆
بعض نادان کہتے ہیں کہ عربی میں کیوں الہام ہوتا ہے اس کا یہی جواب ہے کہ شاخ اپنی جڑ سے علیحدہ ﴿۲﴾
نہیں ہو سکتی ۔ جس حالت میں یہ عاجز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنار عاطفت میں پرورش پاتا ہے
جیسا کہ براہین احمدیہ کا یہ الہام بھی اس پر گواہ ہے کہ تبارک الذی من علم وتعلم یعنی بہت ۲۳
برکت والا وہ انسان ہے جس نے اس کو فیض روحانی سے مستفیض کیا یعنی سیدنا رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ۔ اور دوسرا بہت برکت والا یہ انسان ہے جس نے اس سے تعلیم پائی۔ تو پھر جب معلم اپنی زبان
عربی رکھتا ہے ایسا ہی تعلیم پانے والے کا الہام بھی عربی میں چاہیے تا مناسبت ضائع نہ ہو۔
براہین احمدیہ میں الہام کے یہ الفاظ ہیں فتبارك من علم و تعلم (ناشر)
نہ ہو۔ منہ

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
قوم میں سے گروہ کے گروہ تیری طرف بھیجوں گا۔ میں نے تیرے مکان کو روشن کیا۔ یہ اُس
خدا کا کلام ہے جو عزیز اور رحیم ہے۔ اور اگر کوئی کہے کہ کیونکر ہم جانیں کہ یہ خدا کا کلام ہے تو ان
کے لئے یہ علامت ہے کہ یہ کلام نشانوں کے ساتھ اُترا ہے اور خدا ہرگز کافروں کو یہ موقع نہیں
دے گا کہ مومنوں پر کوئی واقعی اعتراض کر سکیں۔ تو علم کا شہر ہے طیب اور خدا کا مقبول اور تو میرا
سب سے بڑا نام ہے۔ تجھے ان دنوں میں خوشخبری ہو۔ اے ابراہیم تو مجھ سے ہے تو خدا کے نفس
پر قائم ہے۔ زندہ خدا کا ہ خدا کا مظہر اور تو مجھ سے امر مقصود کا مبدء ہے اور تو ہمارے پانی سے ہے اور
دوسرے لوگ فشل سے۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک بڑی جماعت ہیں انتقام لینے والی ۔ یہ سب
بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھر لیں گے ۔ وہ خدا قابل تعریف ہے جس نے تجھے دامادی اور آبائی
عزت بخشی ۔ اپنی قوم کو ڈرا اور کہہ کہ میں خدا کی طرف سے ڈرانے والا ہوں ۔ ہم نے کئی کھیت
تیرے لئے طیار کر رکھے ہیں اے ابراہیم ۔ اور لوگوں نے کہا کہ ہم تجھے ہلاک کریں گے مگر خدا
نے اپنے بندہ کو کہا کہ کچھ خوف کی جگہ نہیں میں اور میرے رسول غالب ہوں گے۔ اور میں اپنی
فوجوں کے ساتھ عنقریب آؤں گا۔ میں سمندر کی طرح موج زنی کروں گا۔ خدا کا فضل آنے
والا ہے اور کوئی نہیں جو اس کو رد کر سکے اور کہہ خدا کی قسم یہ بات سچ ہے اس میں تبدیلی نہیں ہوگی
اور نہ وہ چھپی رہے گی اور وہ امر نازل ہوگا جس سے تو تعجب کرے گا۔ یہ خدا کی وحی ہے جو
اونچے آسمانوں کا بنانے والا ہے۔ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔ ہر ایک چیز کو جانتا ہے اور دیکھتا
ہے اور وہ خدا اُن کے ساتھ ہے جو اس سے ڈرتے ہیں اور نیکی کو نیک طور پر ادا کرتے ہیں اور
اپنے نیک عملوں کو خوبصورتی کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ وہی ہیں جن کے لئے آسمان کے
دروازے کھولے جائیں گے اور دنیا کی زندگی میں بھی ان کو بشارتیں ہیں ۔ تو نبی کی کنار
عاطفت میں پرورش پا رہا ہے۔ اور میں ہر حال میں تیرے ساتھ ہوں اور پھر فرمایا وقالوا ان
هذا الا اختلاق ۔ ان هذا الرجل يجوح الدين۔ قل جاء الحق وزهق الباطل۔ قل
لو كان الامر من عند غير الله لوجدتم فيه اختلافا كثيرًا۔ هو الذي ارسل

ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
رسوله بالهدى و دين الحق وتهذيب الاخلاق۔ قل ان افتريته فعلی اجرامی
ومن اظلم ممن افترى على الله كذبًا ۔ تنزيل من الله العزيز الرحيم۔ لتنذر قومًا
ما انذر أباؤهم ولتدعو قومًا آخرين۔ عسى الله ان يجعل بينكم وبين الذين
عاديتم مودة۔ يخرّون على الاذقان سجدا ربنا اغفر لنا انا كنا خاطئين۔ لا
تشريب عليكم اليوم يغفر الله لكم وهو ارحم الراحمين۔ اني انا الله فاعبدنی (۲۴)
ولا تنسني واجتهد ان تصلنی و اسئل ربک و كن سئولا ۔ الله ولي حنان۔ علم
القرآن۔ فباى حديث بعده تحكمون۔ نزلنا على هذا العبد رحمة۔ وما ينطق
عن الهوى ان هو الا وحي يوحى دنى فتدلى فكان قاب قوسین او ادنی۔ ذرنی
والمكذبين۔ اني مع الرسول اقوم۔ ان يومى لفصل عظيم۔ وانك على صراط
مستقیم۔ وانا نرينك بعض الذي نعدهم او نتوفینک وانی رافعک الی
و یأتیک نصرتی انى انا الله ذو السلطان۔ ترجمہ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ بناوٹ ہے اور یہ
شخص دین کی بیخ کنی کرتا ہے۔ کہہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا ۔ کہہ اگر یہ امر خدا کی طرف سے
نہ ہوتا تو تم اس میں بہت سا اختلاف پاتے یعنی خدا تعالیٰ کی کلام سے اس کے لئے کوئی تائید نہ
ملتی۔ اور قرآن جو راہ بیان فرماتا ہے یہ راہ اس کے مخالف ہوتی اور قرآن سے اس کی تصدیق نہ
ملتی اور دلائل حقہ میں سے کوئی دلیل اس پر قائم نہ ہو سکتی اور اس میں ایک نظام اور ترتیب اور علمی
سلسلہ اور دلائل کا ذخیرہ جو پایا جاتا ہے یہ ہرگز نہ ہوتا اور آسمان اور زمین میں سے جو کچھ اس کے
ساتھ نشان جمع ہورہے ہیں ان میں سے کچھ بھی نہ ہوتا اور پھر فرمایا خداوہ خدا ہے جس نے اپنے
رسول کو یعنی اس عاجز کو ہدایت اور دین حق اور تہذیب اخلاق کے ساتھ بھیجا۔ ان کو کہہ دے کہ اگر
زیادہ تر
میں نے افترا کیا ہے تو میرے پر اس کا جرم ہے یعنی میں ہلاک ہو جاؤں گا اور اس شخص سے ز
ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے۔ یہ کلام خدا کی طرف سے ہے جو غالب اور رحیم ہے تا تو
ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے اور تا دوسری قوموں کو دعوت دین

ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
کرے۔ عنقریب ہے کہ خدا تم میں اور تمہارے دشمنوں میں دوستی کر دے گا۔ اور تیرا خدا ہر چیز
پر قادر ہے۔ اُس روز وہ لوگ سجدہ میں گریں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا ہمارے گناہ
معاف کر ہم خطا پر تھے ۔ آج تم پر کوئی سرزنش نہیں خدا معاف کرے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے۔
میں خدا ہوں میری پرستش کر۔ اور میرے تک پہنچنے کے لئے کوشش کرتا رہ۔ اپنے خدا سے مانگتا
رہ اور بہت مانگنے والا ہو مانگنے والا ہو۔ خدا دوست اور مہربان ہے۔ اُس نے قرآن سکھ ہے۔ اُس نے قرآن سکھلایا۔ پس تم قرآن کو
چھوڑ کر کس حدیث پر چلو گے ۔ ہم نے اس بندہ پر رحمت نازل کی ہے اور یہ اپنی طرف سے نہیں
بولتا بلکہ جو کچھ تم سنتے ہو یہ خدا کی وحی ہے۔ یہ خدا کے قریب ہوا یعنی اوپر کی طرف گیا اور پھر نیچے
کی طرف تبلیغ حق کے لئے جھکا۔ اس لئے یہ دو قوسوں کے وسط میں آگیا ۔ اُو پر خدا اور نیچے
مخلوق ۔ مکذبین کے لئے مجھ کو چھوڑ دے۔ میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ میرا دن
بڑے فیصلہ کا دن ہے اور تو سیدھی راہ پر ہے اور جو کچھ ہم اُن کے لئے وعدہ کرتے ہیں ہو سکتا
ہے کہ ان میں سے کچھ تیری زندگی میں تجھ کو دکھلا دیں اور یا تجھ کو وفات دیدیں اور بعد میں وہ
وعدے پورے کریں۔ اور میں تجھے اپنی طرف اُٹھاؤں گا۔ یعنی تیرا رفع الی اللہ دنیا پر ثابت کر
۲۵ دوں گا۔ اور میری مدد تجھے پہنچے گی۔ میں ہوں وہ خدا جس کے نشان دلوں پر تسلط کرتے ہیں اور
ان کو قبضہ میں لے آتے ہیں ۔
ان الہامات کے سلسلہ میں بعض اردو الہام بھی ہیں جن میں سے کسی قدر ذیل میں لکھے
جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں :-
☆
ایک عزت کا خطاب ۔ ایک عزت کا خطاب۔ لک خطاب العزة۔ ایک
یہ تو غیر ممکن ہے کہ تمام لوگ مان لیں کیونکہ موجب آیت وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ اور بموجب
آیت کریمہ وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ سب کا
ایمان لانا خلاف نص صریح ہے۔ پس اس جگہ سعید لوگ مراد ہیں ۔ منہ
ا هود : ۱۲۰ ۲ ال عمران : ۵۶

ضمیمہ تحفہ گولڑ و یه
بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا ۔ ( عزت کے خطاب سے مراد یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایسے
اسباب پیدا ہو جائیں گے کہ اکثر لوگ پہچان لیں گے اور عزت کا خطاب دیں گے اور یہ
تب ہوگا جب ایک نشان ظاہر ہوگا ) اور پھر فرمایا خدا نے ارادہ کیا ہے کہ تیرا نام
بڑھاوے اور آفاق میں تیرے نام کی خوب چمک دکھاوے۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا
اور قدرت نمائی سے تجھے اٹھاؤں گا ۔ آسمان سے کئی تخت اُترے مگر سب سے اونچا تیرا
تخت بچھایا گیا ۔ دشمنوں سے ملاقات کرتے وقت فرشتوں نے تیری مدد کی ۔ آپ کے
ساتھ انگریزوں کا نرمی کے ساتھ ہاتھ تھا۔ اسی طرف خدا تعالیٰ تھا جو آپ تھے ۔ آسمان پر
دیکھنے والوں کو ایک رائی برابر غم رائی برابر غم نہیں : برغم نہیں ہوتا ۔ یہ طریق اچھا نہیں اس سے روک دیا جائے
مسلمانوں کے لیڈر عبد الکریم کو خذوا الرفق الرفق فان الرفق رأس الخيرات نرمى |
کرونر می کرد که تمام نیکیوں کا سرنرمی ہے ۔ (اخویم مولوی عبدالکریم صاحب نے اپنی بیوی
سے کسی قدر زبانی سختی کا برتاؤ کیا تھا اس پر حکم ہوا کہ اس قدر سخت گوئی نہیں چاہیے۔
حتی المقدور پہلا فرض مومن کا ہر ایک کے ساتھ نرمی اور حسن اخلاق ہے اور بعض اوقات
تلخ الفاظ کا استعمال بطور تلخ دوا کے جائز ہے ۔ اما بحکم ضرورت و بقدر ضرورت ۔ نہ یہ کہ
☆
☆
اس الہام میں تمام جماعت کے لئے تعلیم ہے کہ اپنی بیویوں سے رفق اور نرمی کے ساتھ
پیش آئیں ۔ وہ اُن کی کنیز کیں نہیں ہیں ۔ در حقیقت نکاح مرد اور عورت کا باہم ایک معاہدہ
ہے۔ پس کوشش کرو کہ اپنے معاہدہ میں دغا باز نہ ٹھہرو۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے
وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لا یعنی اپنی بیویوں کے ساتھ نیک سلوک کے ساتھ زندگی کرو۔
اور حدیث میں ہے خیر کم خیر کم لاهله یعنی تم میں سے اچھا وہی ہے جو اپنی بیوی سے
اچھا ہے۔ سوروحانی اور جسمانی طور پر اپنی بیویوں سے نیکی کرو۔ اُن کے لئے دعا کرتے رہو اور
طلاق سے پر ہیز کرو کیونکہ نہایت بد خدا کے نزدیک وہ شخص ہے جو طلاق دینے میں جلدی کرتا
ہے جس کو خدا نے جوڑا ہے اس کو ایک گندہ برتن کی طرح جلد مت توڑو ۔ منہ
ا النساء : ٢٠

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
سخت گوئی طبیعت پر غالب آجائے ) خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری
مرادیں تجھے دے گا۔ رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔ اگر مسیح ناصری کی طرف دیکھا
جائے تو معلوم ہوگا کہ اس جگہ اُس سے برکات کم نہیں ہیں۔ اور مجھے آگ سے مت ڈراؤ
کیونکہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔ ( یہ فقرہ بطور حکایت میری طرف سے خدا تعالیٰ
نے بیان فرمایا ہے ) اور پھر فرمایا۔ لوگ آئے اور دعویٰ کر بیٹھے شیر خدا نے اُن کو پکڑا شیر خدا
نے فتح پائی۔ اور پھر فرمایا ” بخرام که وقت تو نزد یک رسید و پائے محمد یان بر منار بلند تر محکم
۔
☆
افتاد پاک محمد مصطفے نبیوں کا سردار ۔ و روشن شد نشانہائے من ۔ بڑا مبارک وہ دن ہوگا ۔ دُنیا
میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور
حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ آمین
☆
اس فقرہ سے مراد کہ محمد یوں کا پیرا اونچے منار پر جا پڑا یہ ہے کہ تمام نبیوں کی پیشگوئیاں
جو آخر الزمان کے مسیح موعود کے لئے تھیں جس کی نسبت یہود کا خیال تھا کہ ہم میں سے پیدا ہو گا
اور عیسائیوں کا خیال تھا کہ ہم میں سے پیدا ہو گا ۔ مگر وہ مسلمانوں میں سے پیدا ہوا۔ اس لئے بلند
مینار عزت کا محمد یوں کے حصہ میں آیا اور اس جگہ محمدی کہا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جو لوگ
اب تک صرف ظاہری قوت اور شوکت اسلام دیکھ رہے تھے جس کا اسم محمد مظہر ہے اب وہ لوگ
بکثرت آسمانی نشان پائیں گے جو اسم احمد کے مظہر کو لازم حال ہے۔ کیونکہ اسم احمد انکسار اور
فروتنی اور کمال درجہ کی محویت کو چاہتا ہے جو لازم حال حقیقت احمدیت اور حامدیت اور عاشقیت
اور محبیت ہے اور حامدیت اور عاشقیت کے لازم حال صدور آیات تائید یہ ہے۔ منہ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
دینی جہاد کی ممانعت کا فتویٰ
مسیح موعود کی طرف سے
اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال دیں کیلئے حرام ہے اب جنگ اور قتال
☆
اب آ گیا مسیح جو دیں کا امام ہے
دیں کے تمام جنگوں کا اب اختتام ہے
اب آسماں سے نورِ خدا کا نزول ہے اب جنگ اور جہاد کا فتویٰ فضول ہے
نوٹ : ایک زبردست الہام اور کشف ) آج ۲ جون ۱۹۰۰ء کو بروز شنبه بعد دو پہر دو بجے
کے وقت مجھے تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ ایک ورق جو نہایت سفید تھا دکھلایا گیا ۔ اس کی آخری
سطر میں لکھا تھا اقبال ۔ میں خیال کرتا ہوں کہ آخر سطر میں یہ لفظ لکھنے سے انجام کی طرف اشارہ تھا ﴿۲۷﴾
یعنی انجام باقبال ہے۔ پھر ساتھ ہی یہ الہام ہوا: " قادر کے کاروبار نمودار ہو گئے ۔ کافر جو کہتے تھے
وہ گرفتار ہو گئے ۔“ اس کے یہ معنے مجھے سمجھائے گئے کہ عنقریب کچھ ایسے زبردست نشان ظاہر ہو
جائیں گے جس سے کافر کہنے والے جو مجھے کافر کہتے تھے الزام میں پھنس جائیں گے اور خوب
پکڑے جائیں گے اور کوئی گریز کی جگہ اُن کے لئے باقی نہیں رہے گی ۔ یہ پیشگوئی ہے۔ ہر ایک
پڑھنے والا اس کو یادرکھے۔ اس کے بعد ۳ جون ۱۹۰۰ء کو بوقت ساڑھے گیارہ بجے یہ الہام ہوا:
کافر جو کہتے تھے وہ نگونسار ہو گئے ۔ جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہو گئے ۔“ یعنی کافر کہنے
والوں پر خدا کی حجت ایسی پوری ہو گئی کہ اُن کے لئے کوئی عذر کی جگہ نہ رہی ۔ یہ آئندہ زمانہ کی خبر
ہے کہ عنقریب ایسا ہوگا اور کوئی ایسی چمکتی ہوئی دلیل ظاہر ہو جائے گی کہ فیصلہ کر دے گی ۔ منہ

ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
یہ
دشمن ہے وہ خدا کا جو کرتا ہے اب جہاد منکر نبی کا ہے جو یہ رکھتا ہے اعتقاد
کیوں چھوڑتے ہو لوگو نبی کی حدیث کو جو چھوڑتا ہے چھوڑ دو تم اس خبیث کو
کیوں بھولتے ہو تم يضع الحرب کی خبر کیا یہ نہیں بخاری میں دیکھو تو کھول کر
فرما چکا ہے سید کونین مصطفے عیسی مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا
جب آئے گا تو صلح کو وہ ساتھ لائے گا جنگوں کے سلسلہ کو وہ یکسر مٹائے گا
پیویں گے ایک گھاٹ پہ شیر اور گوسپند کھیلیں گے بچے سانپوں سے بے خوف و بے گزند
یعنی وہ وقت امن کا ہوگا نہ جنگ کا بھولیں گے لوگ مشغلہ تیر و تفنگ کا
یہ حکم سن کے بھی جو لڑائی کو جائے گا وہ کافروں سے سخت ہزیمت اٹھائے گا
اک معجزہ کے طور سے یہ پیشگوئی ہے کافی ہے سوچنے کو اگر اہل کوئی ہے
القصہ یہ مسیح کے آنے کا ہے نشاں کردے گا ختم آئے وہ دیں کی لڑائیاں
ظاہر ہیں خود نشاں کہ زماں وہ زماں نہیں اب قوم میں ہماری وہ تاب و تواں نہیں
اب تم میں خود وہ قوت و طاقت نہیں رہی وہ سلطنت وہ رعب وہ شوکت نہیں رہی
وہ نام وہ نمود وہ دولت نہیں رہی
عزم مقبلانه
نہیں رہی
وہ علم وہ صلاح وہ عفت نہیں رہی وہ نور اور وہ چاند سی طلعت نہیں رہی
وہ درد وہ گداز وہ رقت نہیں رہی خلق خدا پر شفقت و رحمت نہیں رہی
دل میں تمہارے یار کی الفت نہیں رہی حالت تمہاری جاذب نصرت نہیں رہی
حمق آگیا ہے سر میں وہ فطنت نہیں رہی کسل آگیا ہے دل میں جلادت نہیں رہی
وه علم و معرفت وہ فراست نہیں رہی وہ فکر وہ قیاس وہ حکمت نہیں رہی
دنیا و دیں میں کچھ بھی لیاقت نہیں رہی اب تم کو غیر قوموں پہ سبقت نہیں رہی
وہ انس و شوق و وجد وہ طاعت نہیں رہی ظلمت کی کچھ بھی حد و نہایت نہیں رہی
ہر وقت جھوٹ ۔ سچ کی تو عادت نہیں رہی نورِ خدا کی کچھ بھی علامت نہیں رہی
وہ
وہ ہمت

ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
سو سو ہے گند دل میں طہارت نہیں رہی نیکی کے کام کرنے کی رغبت نہیں رہی
اب کوئی تم پہ جبر نہیں غیر قوم سے
خوان تہی پڑا ہے وہ نعمت نہیں رہی دیں بھی ہے ایک قشر حقیقت نہیں رہی
مولی سے اپنے کچھ بھی محبت نہیں رہی دل مر گئے ہیں نیکی کی قدرت نہیں رہی
سب پر یہ اک بلا ہے کہ وحدت نہیں رہی اک پھوٹ پڑ رہی ہے مودت نہیں رہی
تم مر گئے تمہاری وہ عظمت نہیں رہی
صورت بگڑ گئی ہے وہ صورت نہیں رہی
اب تم میں کیوں وہ سیف کی طاقت نہیں رہی بھید اس میں ہے یہی کہ وہ حاجت نہیں رہی
کرتی نہیں ہے منع صلوٰۃ اور صوم سے
ہاں آپ تم نے چھوڑ دیا دیں کی راہ کو عادت میں اپنے کر لیا فسق و گناہ کو
اب زندگی تمہاری تو سب فاسقانہ ہے مومن نہیں ہو تم کہ قدم کافرانہ ہے
اے قوم تم پہ یار کی اب وہ نظر نہیں روتے رہو دعاؤں میں بھی وہ اثر نہیں
کیونکر ہو وہ نظر کہ تمہارے وہ دل نہیں شیطاں کے ہیں خدا کے پیارے وہ دل نہیں
تقویٰ کے جامے جتنے تھے سب چاک ہو گئے جتنے خیال دل میں تھے ناپاک ہو گئے
کچھ کچھ جو نیک مرد تھے وہ خاک ہو گئے باقی جو تھے وہ ظالم و سفاک ہو گئے ۲۹
اب تم تو خود ہی مورد خشم خدا ہوئے اُس یار سے بشامت عصیاں جدا ہوئے
اب غیروں سے لڑائی کے معنے ہی کیا ہوئے تم خود ہی غیر بن کے محل سزا ہوئے
سچ سچ کہو کہ تم میں امانت ہے اب کہاں وہ صدق اور وہ دین و دیانت ہے اب کہاں
پھر جبکہ تم میں خود ہی وہ ایماں نہیں رہا
وه نور مومنانہ وہ عرفاں نہیں رہا
پھر اپنے کفر کی خبر اے قوم لیجئے آیت عليكم انفسکم کے یاد کیجئے
ایسا گماں کہ مہدی خونی بھی آئے گا اور کافروں کے قتل سے دیں کو بڑھائے گا
اے غافلو! یہ باتیں سراسر دروغ ہیں بہتاں ہیں بے ثبوت ہیں اور بے فروغ ہیں
یہ راز تم کو شمس و قمر بھی بتا چکا
یارو جو مرد آنے کو تھا وہ تو آچکا
المائدة : ١٠٦

ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
روحانی خزائن جلد ۱۷
اب سال سترہ بھی صدی سے گزر گئے تم میں سے ہائے سوچنے والے کدھر گئے
تھوڑے نہیں نشاں جو دکھائے گئے تمہیں کیا پاک راز تھے جو بتائے گئے تمہیں
پر تم نے اُن سے کچھ بھی اٹھایا نہ فائدہ
منہ پھیر کر ہٹا دیا تم نے یہ مائدہ
بخلوں سے یارو باز بھی آؤ گے یا نہیں خو اپنی پاک صاف بناؤ گے یا نہیں
باطل سے میل دل کی ہٹاؤ گے یا نہیں حق کی طرف رجوع بھی لاؤ گے یا نہیں
اب عذر کیا ہے کچھ بھی بتاؤ گے یا نہیں مخفی جو دل میں ہے وہ سناؤ گے یا نہیں
آخر خدا کے پاس بھی جاؤ گے یا نہیں اُس وقت اُس کو منہ بھی دکھاؤ گے یا نہیں
تم میں سے جس کو دین و دیانت سے ہے پیار اب اُس کا فرض ہے کہ وہ دل کر کے اُستوار
لوگوں کو یہ بتائے کہ وقت مسیح ہے اب جنگ اور جہاد حرام اور قبیح ہے
ہم اپنا فرض دوستو اب کر چکے ادا
اب بھی اگر نہ سمجھو تو سمجھائے گا خدا
☆☆☆

M
ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
عربی زبان میں ایک خط
اہلِ اسلام پنجاب اور ہندوستان اور عرب اور فارس وغیرہ ممالک
کی طرف جہاد کی ممانعت کے بارے میں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
☆
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
اعلموا ايها المسلمون رحمكم الله ان الله الذي تولى الاسلام۔ وكفل اموره
العظام۔ جعل دينه هذا وصلة الى حكمه وعلومه۔ ووضع المعارف في ظاهره
ومكتومه۔ فمن الحكم التي اودع هذا الدين ليزيد هدى المهتدين هو الجهاد الذى |
امر به في صدر زمن الاسلام۔ ثم نهى عنه في هذه الايام۔ والسر فيه انه تعالى اذن
للذين يقاتلون فى اوّل زمان الملة دفعًا لصول الكفرة۔ وحفظا للدين ونفوس الصحبة
ثم انقلب امر الزمان عند عهد الدولة البرطانية۔ وحصل الامن للمسلمين وما بقى
حاجة السيوف والاسنة۔ فعند ذالك اثم المخالفون المجاهدين۔ وسلكوهم
مسلك الظالمين السفاكين۔ ولبس الله عليهم سر الغزاة والغازين۔ فنظروا الى
محاربات الدين كلها بنظر الزراية۔ ونسبوا كل من غزا الى الجبر و الطغيان والغواية۔
نوٹ: لا شك انا نعيش تحت هذا السلطنة البرطانية بالحرية التامة وحفظت
اموالنا ونفوسنا وملتنا واعراضنا من ايدى الظالمين بعناية هذه الدولة۔ فوجب
علينا شكر من عمرنا بنواله۔ وسقانا كأس الراحة بمآثر خصاله ووجب ان نرى
اعداء ٥ صقال العضب ونوقد له لا عليه نار الغضب۔ منه

ضمیمه تحفہ گولڑ و به
فاقتضت مصالح الله ان يضع الحرب والجهاد ويرحم العباد وقد مضت سنته هذه
في شيع الاولين۔ فان بنى اسرائيل قد طعن فيهم لجهادهم من قبل فبعث الله المسيح
في آخر ز من موسى وارى ان الزارين كانوا خاطئين۔ ثم بعثني ربي في آخر ز من نبينا
المصطفى وجعل مقدار هذا الزمن كمقدار زمن كان بين موسی و عیسی و ان فی
ذالك لأية لقوم متفكرين۔ والمقصود من بعثى وبعث عيسى واحد وهو اصلاح |
الاخلاق ومنع الجهاد واراءة الآيات لتقوية ايمان العباد۔ ولا شك ان وجوه
الجهاد معدومة في هذا الزمن وهذه البلاد۔ فاليوم حرام على المسلمين ان يحاربوا
للدين۔ وان يقتلوا من كفر بالشرع المتين۔ فان الله صرح حرمة الجهاد عند
زمان الامن والعافية۔ وندد الرسول الكريم بانه من المناهي عند نزول المسيح
في الامة۔ ولا يخفى ان الزمان قد بدل احواله تبديلا صريحًا وترك طورًا قبيحًا
ولا يوجد في هذا الزمان ملك يظلم مسلما لاسلامه ۔ ولا حاكم يجور لدينه في
احکامه۔ فلاجل ذالك بدل الله حكمه في هذا الاوان۔ ومنع ان يحارب للدين
او تقتل نفس لاختلاف الاديان وامران يتم المسلمون حججهم على الكفار۔
ويضعوا البراهين موضع السيف البتار۔ ويتورّدوا موارد البراهين البالغة و يعلوا
قنن البراهين العالية حتى تطأ اقدامهم۔ كل اساس يقوم عليه البرهان۔ ولا يفوتهم
حجة تسبق اليه الاذهان۔ ولا سلطان يرغب فيه الزمان۔ ولا يبقى شبهة يولّدها
الشيطان۔ وان يكونوا في اتمام الحجج مستشفّين و اراد ان يتصيد شوارد
الطبائع المنتفرة من مسئلة الجهاد۔ وينزل ماء الأى على القلوب المجدبة كالعهاد۔
ويغسل وسخ الشبهات ودرن الوساوس وسوء الاعتقاد ۔ فَقَدر للاسلام وقتا كابان
الربيع وهو وقت المسيح النازل من الرقيع۔ ليجرى فيه ماء الآيات كالينابيع۔ ويظهر
صدق الاسلام۔ ويبين ان المتزرّين كانوا كاذبين۔ وكان ذالك واجبًا

·

آج 10 میں سے 10 باقی