تحفۂ گولڑویہ
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
في علم الله رب العالمين۔ ليعلم الناس ان تضوّع الاسلام وشيعوعته كان من الله لا
من المحاربين۔ واني انا المسيح النازل من السماء۔ و ان وقتى وقت ازالة الظنون
واراءة الاسلام كالشمس في الضياء۔ ففكروا ان كنتم عاقلين۔ وترون ان الاسلام قد
وقعت حدته اديان كاذبة يسعى لتصديقها۔ واعين كليلة يجاهد لتبريقها۔ وان اهلها
اخذوا طريق الرفق والحلم فى دعواتهم وأروا التواضع والذل عند ملاقاتهم۔ وقالوا
ان الاسلام اولغ فى الابدان المدى ليبلغ القوة والعلى وانا ندعوا الخلق |
متواضعين۔ فرأى الله كيدهم من السماء۔ وما اريد من البهتان والازدراء والافتراء۔
فجلى مطلع هذا الدين بنور البرهان۔ وارى الخلق انه هو القائم والشايع بنورربه لا
بالسيف والسنان۔ ومنع ان يقاتل في هذا الحين۔ وهو حكيم يعلمنا ارتضاع كأس
الحكمة والعرفان۔ ولا يفعل فعلا ليس من مصالح الوقت والأوان۔ ويرحم عباده
ويحفظ القلوب من الصداء والطبائع من الطغيان۔ فانزل مسيحه الموعود والمهدى
المعهود۔ ليعصم قلوب الناس من وساوس الشيطان وتجارتهم من الخسران۔
وليجعل المسلمين كرجل هيمن ما اصطفاه۔ واصاب ما اصباه۔ فثبت ان الا سلام لا
يستعمل السيف والسهام عند الدعوة۔ ولا يضرب الصعدة ولكن يأتي بدلائل
تحكى الصعدة في اعدام الفرية۔ وكانت الحاجة قد اشتدت في زمننا لرفع
الالتباس ۔ ليعلم الناس حقيقة الامر ويعرفوا السرّ كالاكياس۔ والاسلام مشرب
قد احتوى كل نوع حفاوة۔ والقرآن كتاب جمع كل حلاوة وطلاوة۔ ولكن
الاعداء لا يرون من الظلم والضيم۔ وينسابون انسياب الايم۔ مع ان الاسلام دين
خصه الله بهذه الاثرة۔ وفيه بركات لا يبلغها احد من الملة۔ وكان الاسلام في
لد
ضمیمہ تحفہ گولڑو
هذا الزمان كمثل معصوم اثم وظُلم بانواع البهتان۔ وطالت الالسنة عليه و صالوا
على حريمه۔ وقالوا مذهب كان قتل الناس خلاصة تعليمه۔ فبعثت ليجد الناس ما
فقدوا من سعادة الجد۔ وليخلصوا من الخصم الالد۔ و انى ظهرت برث في الارض
وحلل بارقة في السماء۔ فقير في الغبراء وسلطان في الخضراء۔ فطوبى للذى عرفني
او عرف من عرفني من الاصدقاء وجئت اهل الدنيا ضعيفًا نحيفا كنحافة الصب۔
وغرض القذف والشتم والسب۔ ولكنى كمى قوى فى العالم الاعلى۔ ولى عضب
مذرب في الافلاك و ملك لا يبلى۔ وحسام يضاهى البرق صقاله۔ ويمدق الكذب
قتاله۔ ولى صورة فى السماء لا يراها الانسان۔ ولا تدركها العينان وانني من |
اعاجيب الزمان۔ وانى طهرت وبدلت وبعدت من العصيان۔ وكذالك يطهر ويبدل
من احبنى وجاء بصدق الجنان۔ وان انفاسي هذه ترياق سم الخطيات وسد مانع من
سوق الخطرات الى سوق الشبهات۔ ولا يمتنع من الفسق عبد ابدا الا الذي احب |
حبيب الرحمان او ذهب منه الاطيبان۔ وعطف الشيب شطاطه بعد ما كان كقضيب
البان۔ ومن عرف الله او عرف عبده فلا يبقى فيه شيء من الحدّ والسنان۔ وينكسر
جناحه ولا يبقى بطش في الكف والبنان۔ ومن خواص اهل النظر انهم يجعلون
الحجر كالعقيان۔ فانهم قوم لا يشقى جليسهم ولا يرجع رفيقهم بالحرمان۔
فالحمد لله على مننه انه هو المنّان۔ ذو الفضل والاحسان۔ واعلموا اني انا المسيح۔
و في بركات اسيح۔ وكل يوم يزيد البركات ويزداد الأيات والنور يبرق على بابي۔
۳۲) و يأتي زمان يتبرك الملوك فيه اثوابی۔ و ذالك الزمان زمان قريب۔ وليس من
القادر بعجيب ۔
ضمیمہ تحفہ گولڑو
الاختبار اللطيف لمن كان يعدل اويحيف
ايها الناس ان کنتم فی شك من امرى۔ ومما اوحى الى من ربي۔ فناضلوني في
انباء الغيب من حضرة الكبرياء۔ وان لم تقبلوا ففى استجابة الدعاء۔ و ان لم تقبلوا
ففي تفسير القرآن في اللسان العربية۔ مع كمال الفصاحة ورعاية الملح الادبية۔
فمن غلب منكم بعد ماساق هذا المساق۔ فهو خير منى ولا مراء ولا شقاق۔ ثم ان
كنتم تعرضون عن الأمرين الأولين۔ و تعتذرون وتقولون انا ما اعطينا عين رؤية الغيب
ولا من قدرة على اجراء تلك العين۔ فصارعوني في فصاحة البيان مع التزام بيان
معارف القرآن واختاروا مسحب نظم الكلام۔ ولتسحبوا ولا ترهبوا ان كنتم من
الادباء الكرام۔ وبعد ذالك ينظر الناظرون في تفاضل الانشاء۔ ويحمدون من
يستحق الاحماد والابراد ويلعنون من لعن من السماء۔ فهل فيكم فارس هذا
الميدان و مالک ذالک البستان۔ وان كنتم لا تقدرون على البيان۔ ولا تكفون
حصائد اللسان۔ فلستم على شيء من الصدق والسداد۔ وليس فيكم الامادة الفساد۔
اتحمون وطيس الجدال۔ مع هذه البرودة والجمود والجهل والكلال۔ موتوا في
غدير او بارزونی کقدیر و ارونی عينكم ولا تمشوا كضرير۔ واتقوا عذاب ملک |
خبير۔ واذكروا اخذ عليم وبصير۔ وان لم تنتهوا فياتي زمان تحضرون عند جليل
كبير ۔ ثم تذوقون ما يذوق المجرمون في حصير۔ وان كنتم تدعون المهارة في طرق
الاشرار ومكائد الكفار ۔ فكيدوا كلّ كيد الى قوة الأظفار۔ و قلبوا امرى ان كان
عندكم ذرة من الاقتدار ۔ واحكموا تدبيركم وعاقبوا دبيركم۔ واجمعوا كبيركم۔
ضمیمه تحفہ گولڑ و به
و صغير كم و استعملوا دقاريركم۔ وادعوا لهذا الامر مشاهيركم۔ وكل من كان من
المحتالين۔ واسجدوا على عتبة كل قريع زمن وجابرز من ليمدكم بالمال والعقيان
ثم انهضوا بذالك المال وهدمونى من البنيان ان كنتم على هد هيكل الله قادرين۔
واعلموا ان الله يخزيكم عند قصد الشر۔ ويحفظني من الضر۔ ويتم امره وينصر
عبده ولا تضرونه شيئًا ولا تموتون حتى يريكم ما ارى من قبلكم كل من عادا اولياء ه |
من النبيين والمرسلين والمامورين وأخر امرنا نصر من الله وفتح مبين۔ وآخر دعوانا
ان الحمد لله رب العالمين۔
المشتهر مرزا غلام احمد مسیح موعود از قادیان
☆☆☆
تحفہ گولڑو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
بجواب پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی
أَرَعَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهِ "
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايَتِهِ *
ناظرین کو یاد ہوگا کہ میں نے اپنے اشتہار مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۰ء میں پیر مہر علی
صاحب گولڑوی کی اس بنا پر ایک اعجازی مقابلہ کی دعوت کی تھی کہ اگر وہ دوسرے علماء پنجاب
اور ہندوستان کی طرح میرے دعوے کے مکذب ہیں اور میری وہ تین سے زیادہ کتا بیں جو میں
نے اپنے دعوے کے اثبات میں تالیف کر کے ملک میں شائع کی ہیں وہ ثبوت اُن کے لئے کافی
نہیں ہے اور نیز وہ تمام مناظرات اور مباحثات جو اُن کے ہم عقیدہ علماء سے آج تک ہوتے
رہے وہ بھی اُن کے نزدیک نظری ہیں تو اب آخری فیصلہ یہ ہے کہ وہ سنت قدیمہ اکابر اسلام کے
☆
رو سے پر کا سے اس طرح پر ایک مباہلہ کی صورت پر مجھ سے مقابلہ کر لیں کہ قرآن شریف کی چالیس
آیتیں قرعہ اندازی کے ذریعہ سے نکال کر اور یہ دعا کر کے کہ جو شخص حق پر ہے اُس کو اِس
۔
اس قسم کا مقابلہ کو حقیقی طور پر مباہلہ نہیں کیونکہ اس میں لعنت نہیں اور کسی کے لئے عذاب کی
درخواست نہیں اسی لئے ہم نے اس کا نام اعجازی مقابلہ رکھا تا ہم مباہلہ کے اغراض نرم طور پر اس
میں موجود ہیں جو خدا کے فیصلہ کے لئے کافی ہیں۔ منہ
ا حم السجدة : ۵۳ الانعام : ۲۲
مقابلہ میں فوری عزت حاصل ہو اور جو نا حق پر ہے اس کو فوری خذلان نصیب ہو اور پھر آمین
کہہ کر دونوں فریق یعنی میں اور پیر مہر علی شاہ صاحب زبان عربی فصیح اور بلیغ میں اُن چالیس
آیات کی تفسیر لکھیں جو ہیں ورق سے کم نہ ہو اور جو شخص ہم دونوں اسے کم نہ ہو اور جو شخص ہم دونوں میں سے فصاحت زبان
عربی اور معارف قرآنی کے رو سے غالب رہے وہی حق پر سمجھا جائے ۔ اور اگر پیر صاحب
موصوف اس مقابلہ سے کنارہ کش ہوں تو دوسرے مولوی صاحبان مقابلہ کریں بشرطیکہ
چالیس سے کم نہ ہوں تا عام لوگوں پر ان کے مغلوب ہونے کا کچھ اثر پڑ سکے اور اُن کی وقعت
گھٹانے کی گنجائش کم ہو جائے لیکن افسوس بلکہ ہزار افسوس کہ پیر مہر علی شاہ صاحب نے میری
اس دعوت کو جس سے مسنون طور پر حق کھلتا تھا اور خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے فیصلہ ہو جاتا تھا
ایسے صریح ظلم سے ٹال دیا ہے جس کو بجز ہٹ دھرمی کچھ نہیں کہہ سکتے اور ایک اشتہار شائع کیا
کہ ہم اول نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے رو سے بحث کرنے کے لئے حاضر ہیں اس میں اگر
تم مغلوب ہو تو ہماری بیعت کر لو اور پھر بعد اس کے ہمیں وہ اعجازی مقابلہ بھی منظور ہے۔
اب ناظرین سوچ لیں کہ اس جگہ کس قدر جھوٹ اور فریب سے کام لیا گیا ہے کیونکہ جبکہ
نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے رو سے مغلوب ہونے کی حالت میں میرے لئے بیعت کرنے
کا حکم لگایا گیا ہے تو پھر مجھے اعجازی مقابلہ کے لئے کونسا موقع دیا گیا اور ظاہر ہے کہ غالب
ہونے کی حالت میں تو مجھے خود ضرورت اعجازی مقابلہ کی باقی نہیں رہے گی اور مغلوب
ہونے کی حالت میں بیعت کرنے کا حکم میری نسبت صادر کیا گیا ۔ اب ناظرین بتلاویں کہ
جس مقابلہ اعجازی کے لئے میں نے بلایا تھا اس کا موقع کونسا رہا۔ پس یہ کس قدر فریب ہے
کہ پیر جی صاحب نے پیر کہلا کر اپنی جان بچانے کے لئے اس کو استعمال کیا ہے۔ پھر اس
پر ایک اور جھوٹ یہ ہے کہ آپ اپنے اشتہار میں لکھتے ہیں کہ ہم نے آپ کی دعوت کو منظور
کر لیا ہے۔ ناظرین انصاف کریں کہ کیا یہی طریق منظوری ہے جو انہوں نے پیش کیا
ہے؟ منظوری تو اس حالت میں ہوتی کہ وہ بغیر کسی حیلہ بازی کے میری درخواست کو منظور
کر لیتے مگر جبکہ آپ نے ایک اور درخواست پیش کر دی اور یہ لکھ دیا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ
قرآن اور حدیث کے رو سے مباحثہ ہو اور اگر منصف لوگ جو اُنہی کی جماعت میں سے ہوں
گے یہ رائے ظاہر کریں کہ پیر صاحب اس مباحثہ میں غالب رہے تو پھر بیعت کر لو ۔ اب بتلاؤ
کہ جب منقولی مباحثہ پر ہی بہ بیعت تک نوبت پہنچ گئی تو میری درخواست کے منظور کرنے کے
کیا معنے ہوئے وہ تو بات ہی معرض التوا میں رہی کیا اسی کو منظوری کہتے ہیں؟ کیا میں پیر
صاحب کا مرید بن کر پھر تفسیر لکھنے میں ان کا مقابلہ بھی کروں گا یا غالب ہونے کی حالت میں
میرا حق نہیں ہوگا کہ میں اُن سے بیعت لوں اور میرے لئے پھر اعجازی مقابلہ کی ضرورت
رہے گی مگر اُن کے لئے نہیں۔ اور پھر قابل شرم دھو کا جو اس اشتہار میں دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ
بیان نہیں کیا گیا کہ ہماری اس دعوت سے اصل غرض کیا تھی ۔ ابھی میں بیان کر چکا ہوں کہ
اصل غرض اس اشتہار سے یہ تھی کہ جب کہ نقلی مباحثات سے مخالف علماء راہ راست پر نہیں
آئے اور ان مباحثات کو ہوتے ہوئے بھی دس سال سے کچھ زیادہ گذر گئے اور اس عرصہ میں
میں نے چھتیس کتابیں تالیف کر کے قوم میں شائع کیں اور ایک سو سے زیادہ اشتہار شائع کیا
اور ان تمام تحریروں کی پچاس ہزار سے زیادہ کاپی ملک میں پھیلائی گئی اور نصوص قرآنیہ اور
حدیثیہ سے اعلیٰ درجہ کا ثبوت دیا گیا لیکن ان تمام دلائل اور مباحثات سے انہوں نے کچھ بھی
فائدہ نہ اٹھایا تو آخر خدا تعالیٰ سے امر پا کر سنت انبیاء علیہم السلام پر علاج اس میں دیکھا کہ
ایک فوری مباہلہ کے رنگ میں اعجازی مقابلہ کیا جائے لیکن اب پیر صاحب مجھے اسی پہلے
مقام کی طرف کھینچتے ہیں اور اسی سوراخ میں پھر میرا ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں جس میں بجز
سانپوں کے میں نے کچھ نہیں پایا اور جس کی نسبت میں اپنی کتاب انجام آتھم میں مولویوں
کی سخت دلی کو دیکھ کر تحریری وعدہ کر چکا ہوں کہ آئندہ ہم ان کے ساتھ مباحثات مذکورہ نہیں
کریں گے پیر صاحب نے کسی جگہ ہاتھ پڑتا نہ دیکھ کر اس غریق کی طرح جو گھاس پات پر ۳
ہاتھ مارتا ہے مباحثہ کا بہانہ پیش کر دیا یہ خیال میری نسبت کر کے کہ اگر وہ مباحثہ نہیں
کریں گے تو ہم عوام میں فتح کا نقارہ بجائیں گے۔ اور اگر مباحثہ کریں گے تو کہہ دیں گے کہ
۔
اس شخص نے خدا تعالیٰ کے ساتھ عہد کر کے پھر توڑا۔ ہم پیر صاحب سے فتویٰ پوچھتے ہیں کہ کیا
آپ اپنے نفس کے لئے یہ جائز رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ عہد کر کے پھر توڑ دیں؟ پھر
ہم سے آپ نے کیونکر توقع رکھی؟ اور اب منقولی مباحثات کی حاجت ہی کیا تھی ؟ خدا تعالیٰ کی
کلام سے حضرت مسیح کا فوت ہونا ثابت ہو گیا۔ ایماندار کے لئے صرف ایک آیت فَلَمَّا
تَوَفَّيْتَنِی اس بات پر دلیل کافی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے کیونکہ
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کے تیس مقامات میں لفظ توفی کو قبض روح کے موقعہ پر استعمال
کیا۔ اوّل سے آخر تک قرآن شریف میں کسی جگہ لفظ توفی کا ایسا نہیں جس کے بحر قبض روح
اور مارنے کے اور معنے ہوں ۔ اور پھر ثبوت پر ثبوت یہ کہ صحیح بخاری میں ابن عباس سے متوفیک
کے معنے ممیتک لکھے ہیں۔ ایسا ہی تفسیر فوز الکبیر میں بھی یہی معنے مندرج ہیں اور کتاب عینی
تفسیر بخاری میں اس قول کا اسناد بیان کیا ہے۔ اب اس نص قطعی سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ
السلام عیسائیوں کے بگڑنے سے پہلے ضرور مر چکے ہیں اور احادیث میں جہاں کہیں تو فی کا لفظ
کسی صیغہ میں آیا ہے اس کے معنے مارنا ہی آیا ہے جیسا کہ محدثین پر پوشیدہ نہیں ۔ اور علم لغت
میں یہ مسلم اور مقبول اور متفق علیہ مسئلہ ہے کہ جہاں خدا فاعل اور انسان مفعول یہ ہے وہاں بج بجز
مارنے کے اور کوئی معنے توفی کے نہیں آتے ۔ تمام دواوین عرب اس پر گواہ ہیں ۔
اب اس سے زیادہ ترک انصاف کیا ہو گا کہ قرآن بلند آواز سے فرما رہا ہے کوئی نہیں سنتا۔
حدیث گواہی دے رہی ہے کوئی پروا نہیں کرتا ۔ علمِ لغت عرب شہادت ادا کر رہا ہے کوئی
اس کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھتا۔ دواوین عرب اس لفظ کے محاورات بتلا رہے ہیں کسی
کے کان کھڑے نہیں ہوتے ۔ پھر قرآن شریف میں صرف یہی آیت تو نہیں کہ حضرت مسیح
کی موت پر دلالت کرتی ہے۔ تمہیں آیتیں جن کا ذکر ازالہ اوہام میں موجود ہے یہی گواہی
دیتی ہیں جیسا کہ آیت وَ فِيهَا تَحْيَوْنَ کے یعنی زمین پر ہی تم زندگی بسر کرو گے ۔
ا المائدة : ١١٨ الاعراف : ۲۶
اب دیکھو اگر کوئی آسمان پر جا کر بھی کچھ حصہ زندگی کا بسر کر سکتا ہے تو اس سے اس آیت کی
تکذیب لازم آتی ہے۔ اسی کی مؤید ہے یہی دوسری آیت کہ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ -
یعنی تمہارا قرارگاہ زمین ہی رہے گی ۔ اب اس سے زیادہ خدا تعالی کیا بیان فرماتا ؟ پھر ایک اور
آیت حضرت عیسیٰ کی موت پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ گانا يَأْكُلْنِ الطَّعَامَ کے یعنی
حضرت مسیح اور حضرت مریم جب زندہ تھے تو روٹی کھایا کرتے تھے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر ترک
طعام کی دو وجہیں ہوتیں تو اللہ تعالیٰ اس کا ذکر علیحدہ علیحدہ کر دیتا کہ مریم تو بوجہ فوت ہونے
کے طعام سے مہجور ہو گئی اور عیسی کسی اور وجہ سے کھانا چھوڑ بیٹھا بلکہ دونوں کو ایک ہی آیت
میں شامل کرنا اتحاد امر واقعہ پر دلیل ہے تا معلوم ہو کہ دونوں مر گئے ۔ پھر ایک اور آیت
حضرت عیسی کی موت پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ أَوْطَنِی بِالصَّلُوةِ وَالزَّكُوةِ
مَا دُمْتُ حَيًّا حیات یعنی خدا نے مجھے حکم دے رکھا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں نماز پڑھتا
۔
رہوں اور زکوٰۃ دوں ۔ اب بتلاؤ کہ آسمان پر وہ زکوۃ کس کو دیتے ہیں؟ اور پھر ایک اور
آیت ہے جو بڑی صراحت سے حضرت عیسیٰ کی موت پر دلالت کر رہی ہے اور وہ یہ ہے کہ
أَمْوَاتٌ غَيْرُ اَحْيَاء " یعنی جس قدر باطل معبودوں کی لوگ زمانہ حال میں پرستش کر
رہے ہیں وہ سب مر چکے ہیں اُن میں کوئی زندہ باقی نہیں ۔ اب بتلاؤ کیا اب بھی کچھ خدا
کا خوف پیدا ہوا یا نہیں؟ یا نعوذ باللہ خدا نے غلطی کی جو سب باطل معبودوں کو مردہ قرار
دیا اور پھر ان سب کے بعد وہ عظیم الشان آیت ہے؟ بعد وہ عظیم الشان آیت ہے جس پر تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع
ہوا اور ایک لاکھ سے زیادہ صحابی نے اس بات کو مان لیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام اور کل
گذشتہ نبی فوت ہو چکے ہیں اور وہ یہ آیت ہے ۔ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَابِنُ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ہے۔ اس جگہ خلت کے
معنے خدا تعالیٰ نے آپ فرما دیئے کہ موت یا قتل ۔ پھر اس کے بعد حضرت ابو بکر رضی
اللہ عنہ نے محل استدلال میں جمیع انبیاء گذشتہ کی موت پر اس آیت کو پیش کر کے
البقرة : ۳۷ ۲ المائدة: ۷۶
السلام : لهم من الله
النحل: ٢٢ ه آل عمران: ۱۴۵
ا
اور صحابہ نے ترک مقابلہ اور تسلیم کا طریق اختیار کر کے ثابت کر دیا کہ یہ آیت موت مسیح اور
تمام گذشتہ انبیاء علیہم السلام پر قطعی دلیل ہے اور اس پر تمام اصحاب رضی اللہ عنہم کا اجماع ہو گیا
ایک فرد بھی باہر نہ رہا جیسا کہ میں نے اس بات کو مفصل طور پر رسالہ تحفہ غزنویہ میں لکھ دیا ہے
پھر اس کے بعد تیرہ سو برس تک کبھی کسی مجتہد اور مقبول امام پیشوائے انام نے یہ دعوی نہیں کیا
کہ حضرت مسیح زندہ ہیں بلکہ امام مالک نے صاف شہادت دی کہ فوت ہو گئے ہیں اور امام ابن
حزم نے صاف شہادت دی کہ فوت ہو گئے ہیں ۔ اور تمام کامل مکمل ملہمین میں سے کبھی کسی
نے یہ الہام نہ سنایا کہ خدا کا یہ کلام میرے پر نازل ہوا ہے کہ عیسی بن مریم بر خلاف تمام نبیوں
کے زندہ آسمان پر موجود ہے۔ الغرض جبکہ میں نے نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ اور اقوال ائمہ اربعہ
اور وحی اولیاء امت محمدیہ اور اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم میں بجرموت مسیح کے اور کچھ نہ پایا تو بنظر
تکمیل لوازم تقوی انبیاء سابقین علیہم السلام کے قصص کی طرف دیکھا کہ کیا قرون گذشتہ میں
اس کی کوئی نظیر بھی موجود ہے کہ کوئی آسمان پر چلا گیا ہو اور دوبارہ واپس آیا ہو تو معلوم ہوا کہ
حضرت آدم سے لے کر اس وقت تک کوئی نظیر نہیں جیسا کہ قرآن شریف بھی آیت قُلْ سُبْحَانَ
رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُوْلًا میں اس کی طرف اشارہ فرماتا ہے۔ یعنی جب کفار
بد بخت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اقتراحی معجزہ مانگا کہ ہم تب تجھے قبول کریں گے
کہ جب ہمارے دیکھتے دیکھتے آسمان پر چڑھ جائے اور دیکھتے دیکھتے اُتر آوے تو آپ کو حکم
آیا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولاً یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا
اس بات سے پاک ہے کہ اپنی سنّتِ قدیمہ اور دائمی قانونِ قدرت کے برخلاف کوئی بات
کرے میں تو صرف رسول اور انسان ہوں اور جس قدر رسول دنیا میں آئے ہیں اُن میں سے کسی
کے ساتھ خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہیں ہوئی کہ اس کو بجسم عنصری آسمان پر لے گیا ہو اور پھر آسمان
سے اتارا ہو اور اگر عادت ہے تو تم خود ہی اس کا ثبوت دو کہ فلاں نبی بجسم عنصری آسمان پر
اٹھایا گیا تھا اور پھر اتارا گیا۔ تب میں بھی آسمان پر جاؤں گا اور تمہارے روبرو اتروں گا۔
ا بنی اسرائیل: ۹۴
اور اگر کوئی نظیر تمہارے پاس نہیں تو پھر کیوں ایسے امر کی نسبت مجھ سے تقاضا کرتے ہو جو
رسولوں کے ساتھ سنت اللہ نہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو یہ
سکھلایا ہوا ہوتا کہ حضرت مسیح زندہ بجسمه العنصری آسمان پر چلے گئے ہیں تو ضرور وہ اس وقت ﴿۵﴾
اعتراض کرتے اور کہتے کہ یا حضرت آپ کیوں آسمان پر کسی رسول کا بجسم عنصری جانا سنت اللہ
کے برخلاف بیان فرماتے ہیں حالانکہ آپ ہی نے تو ہمیں بتلایا تھا کہ حضرت مسیح آسمان پر
زندہ بجسمه العنصر کی چلے گئے ہیں ایسا ہی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ پر کسی نے اعتراض نہ کیا
کہ قرآن میں کیوں تحریف کرتے ہو تمام گذشتہ انبیاء کہاں فوت ہوئے ہیں اور اگر حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ اُس وقت عذر کرتے کہ نہیں صاحب میرا منشاء تمام انبیاء کا فوت ہونا تو
نہیں ہے میں تو بدل اس پر ایمان رکھتا ہوں کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ بجسمه العنصری
آسمان پر چڑھ گئے ہیں اور کسی وقت اُتریں گے تو صحابہ جواب دیتے کہ اگر آپ کا یہی اعتقاد
ہے تو پھر آپ نے اس آیت کو پڑھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے خیالات کارڈ کیا کیا ؟ کیا آپ
کے کان بہرے ہیں کیا آپ سنتے نہیں کہ عمر بلند آواز سے کیا کہہ رہا ہے؟ حضرت وہ تو یہ کہہ رہا
ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مرے نہیں زندہ ہیں اور پھر دنیا میں آئیں گے اور منافقوں کو قتل
کریں گے اور وہ آسمان کی طرف ایسا ہی زندہ اٹھائے گئے ہیں جیسے کہ عیسی بن مریم اٹھایا
گیا تھا آپ نے آیت تو پڑھ لی مگر اس آیت میں اس خیال کا رڈ کہاں ہے لیکن صحابہ جو
عقلمند اور زیرک اور پاک نبی کے ہاتھ سے صاف کئے گئے تھے اور عربی تو اُن کی مادری
زبان تھی اور کوئی تعصب درمیان نہ تھا۔ اس لئے انہوں نے آیت موصوفہ بالا کے سنتے ہی
سمجھ لیا کہ خلت کے معنے موت ہیں جیسا کہ خود خدا تعالیٰ نے فقرہ آفَابِنُ مَّاتَ
او قتل میں تشریح کر دی ہے اس لئے انہوں نے بلا توقف اپنے خیالات سے رجوع
کر لیا اور ذوق میں آکر اور آنحضرت کے فراق کے درد سے بھر کر بعض نے اس مضمون کو
ادا کرنے کے لئے شعر بھی بنائے جیسا کہ حسان بن ثابت نے بطور مرثیہ یہ دو بیت کہے
آل عمران : ۱۴۵
كنت السواد لناظری۔ فعمی علیک الناظر
من شاء بعدك فليمت فعلیک کنت احاذر
یعنی اے میرے پیارے نبی ! تو تو میری آنکھوں کی پتلی تھی اور میرے دیدوں کا نور تھا۔ پس
میں تو تیرے مرنے سے اندھا ہو گیا اب تیرے بعد میں دوسروں کی موت کا کیا غم کروں عیسی
مرے یا موسیٰ مرے۔ کوئی مرے مجھے تو تیرا ہی غم تھا۔ دیکھو عشق محبت اسے کہتے ہیں جب
صحابہ کو معلوم ہو گیا کہ وہ نبی افضل الانبیاء جن کی زندگی کی اشد ضرورت تھی عمر طبعی سے پہلے ہی
فوت ہو گئے تو وہ اس کلمہ سے سخت بیزار ہو گئے کہ آنحضرت تو مرجائیں مگر کسی دوسرے کو زندہ
رسول کہا جائے ۔ افسوس ہے آج کل کے مسلمانوں پر کہ پادریوں کے ہاتھ سے اس بحث میں
سخت ذلیل بھی ہوتے ہیں اور لاجواب اور کھسیانے ہو کر بحث کو ترک بھی کر دیتے ہیں مگر اس
عقیدہ سے باز نہیں آتے کہ زندہ رسول فقط عیسیٰ علیہ السلام ہے جو آسمان کے تخت پر بیٹھا ہوا
دوبارہ آنے سے محمدی ختم نبوت کو داغ لگانا چاہتا ہے۔ افسوس کہ یہ علماء اس بات کو خوب سمجھتے
ہیں کہ حضرت سید الرسل وسید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مردہ رسول قرار دینا اور حضرت
عیسی علیہ السلام کو ایک زندہ رسول ماننا اس میں جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی ہتک
ہے اور یہی وہ جھوٹا عقیدہ ہے جس کی شامت کی وجہ سے کئی لاکھ مسلمان اس زمانہ میں مرتد
ہو چکے ہیں اور اصطباغ لئے ہوئے گر جاؤں میں بیٹھے ہوئے ہیں مگر پھر بھی یہ لوگ اس باطل
عقیدہ سے باز نہیں آتے بلکہ میری مخالفت کی وجہ سے اور بھی اس میں اصرار کرتے اور حد سے
بڑھتے جاتے ہیں بلکہ بعض نابکار مولوی یہ بھی کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عیسی مسیح
سے نسبت ہی کیا ہے وہ تو از قسم ملائکہ تھا نہ انسان ۔ اور صاف اور صریح اور روشن دلائل حضرت
مسیح کی موت پر پیش کئے گئے ان کو میرے بغض سے مانتے نہیں اور اُن کی اُس ہندو کی مثال ہے
کہ ایک ایسے موقع پر جہاں صرف مسلمان رہتے تھے سخت بھوکا اور قریب الموت ہو گیا مگر
مسلمانوں کے کھانے جو نہایت نفیس اور لذیذ موجود تھے جن کو اُس ہندو کے کبھی باپ دادے نے