تحفۂ گولڑویہ
حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
درو
بھی نہیں دیکھا تھا ان میں سے کچھ نہ کھایا یہاں تک کہ بھوک سے مر گیا اور اس لئے نہ کھایا کہ
مسلمانوں کے ہاتھ اُن کھانوں سے چھو گئے تھے۔ اسی طرح ان لوگوں کا حال ہے کہ جن
دلائل قاطعہ کو ان کے خیال میں میرے ہاتھوں نے چھوا اُن سے فائدہ اٹھانا نہیں چاہتے مگر
میں بار بار کہتا ہوں کہ ہندومت بنو یہ دلائل میرے نہیں ہیں اور نہ میرے ہاتھ ان کو چھوئے
ہیں بلکہ یہ تو سب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں شوق سے ان کو استعمال کرو۔ دیکھو کس قدر
نصوص قرآنیہ حضرت مسیح کی وفات پر گواہی دے رہی ہیں ۔ نصوص حدیثیہ گواہی دے رہی ہیں
صحابہ کا اجماع گواہی دے رہا ہے۔ ائمہ اربعہ کی شہادت گواہی دے رہی ہے۔ سنت قدیمہ جو
موید بایت لَنْ لنت تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ و تَبْدِيلًا تَبْدِيلًا ہے گواہی دے رہی ہے پھر بھی اگر نہ مانو تو سخت
بد نصیبی ہے۔ قرآن اور حدیث اور اجماع صحابہ اور نظیر سنت قدیمہ کے بعد کونسا شک باقی
ہے۔ افسوس یہ بھی نہیں سوچتے کہ دوبارہ نزول کا مقدمہ حضرت مسیح کی عدالت سے پہلے
فیصلہ پا چکا ہے اور ڈگری ہماری تائید میں ہوئی ہے۔ اور حضرت مسیح نے یہودیوں کے اس
خیال کو کہ ایلیا نبی دوبارہ دنیا میں آئے گارڈ کر دیا ہے اور مجاز اور استعارہ کے طور پر اس
پیشگوئی کو قرار دے دیا ہے اور مصداق ایلیا کا حضرت یوحنا یعنی یحیی کو ٹھہرایا ہے۔ دیکھو
حضرت مسیح علیہ السلام کا یہ فیصلہ کس قدر تمہارے مسئلہ متنازعہ فیہ کو صاف کر رہا ہے سچ کی
یہی نشانی ہے کہ اس کی کوئی نظیر بھی ہوتی ہے اور جھوٹ کی یہ نشانی ہے کہ اُس کی نظیر کوئی
نہیں ہوتی ۔ بھلا بتلاؤ کہ مثلاً دو فریق میں ایک امر متنازعہ فیہ ہے اور منجملہ ان کے ایک فریق
نے اپنی تائید میں ایک نبی معصوم کے فیصلہ کی نظیر پیش کر دی ہے اور دوسرا نظیر پیش کرنے
سے عاجز ہے اب ان دونوں میں سے احق بالامن کون ہے؟ بینوا توجروا ۔ یہ مسلم
مسئلہ ہے کہ بجز خدا تعالیٰ کے تمام انبیاء کے افعال اور صفات نظیر رکھتے ہیں تاکسی نبی کی کوئی
خصوصیت منجر به شرک نہ ہو جائے ۔ اب بتلاؤ کہ ایک طرف تو نصاری حضرت مسیح کی اس
قدر لمبی زندگی کو اُن کی خدائی پر دلیل ٹھہراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب دنیا میں بجز اُن کے
الفتح : ۲۴
१५
تحفہ گولڑو یہ
کوئی بھی زندہ نبی موجود نہیں اور حضرت اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مردہ سمجھتے ہیں مگر
مسیح کو ایسا زنده که خدا تعالیٰ کے پاس بیٹھا ہوا خیال کرتے ہیں اور دوسری طرف آپ لوگ
بھی حضرت عیسیٰ کو زندہ کہہ کر اور قرآن اور حدیث اور اجماع صحابہ کو خاک میں پھینک کر
نصاری سے ہاں میں ہاں ملا رہے ہو ۔ اب سوچ لو کہ اس حالت میں اُمت محمدیہ پر کیا اثر
پڑے گا ؟ تم نے تو اپنے منہ سے اپنے تئیں لاجواب کر دیا اور کچے عذر تو اور بھی مخالف کی بات
کو قوت دیتے ہیں ۔ غرض تمہارے لا جواب ہو جانے سے ہزاروں انسان مر گئے اور مسجد میں
خالی ہو گئیں اور نصاری کے گرجا بھر گئے ۔ اے رحم کے لائق مولو یو! کبھی تو مسجدوں کے حجروں
سے نکل کر اس انقلاب پر نظر ڈالو جو اسلام پر آگیا ۔ خود غرضی کو دور کیجئے ۔ برائے خدا ایک نظر
دیکھئے کہ اسلام کی کیا حالت ہے خدا نے جو مجھے بھیجا اور یہ امور مجھے سکھلائے یہی آسمانی حربہ
ہے جس کے بغیر باطل کا دفع کرنا ممکن ہی نہیں ۔ اب ہر ایک مرتد کا گناہ آپ لوگوں کی گردن
پر ہے۔ جب آپ لوگ ہی قبول کریں کہ حضرت مسیح زندہ رسول اور حضرت خاتم الانبیاء مردہ
رسول ہیں تو پھر لوگ مرتد ہوں یا نہ ہوں؟ پھر فرض کے طور پر اگر یہ واقعہ دوبارہ دنیا میں آنے
کا صحیح تھا تو کیا وجہ کہ آپ لوگ اس کی کوئی نظیر نہیں پیش کر سکتے ۔ بغیر نظیر کے تو ایسی خصوصیت
سے شرک کو قوت ملتی ہے اور ہرگز خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہیں ہے ظاہر ہے کہ نصاری کو
ملزم کرنے کے لئے صرف ایلیا نبی کے آسمان پر جانے اور دوبارہ آنے کی نظیر ہو سکتی تھی اور
بے شک اس نظیر سے کچھ کام بن سکتا تھا لیکن ان معنوں کو تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے
آپ ہی رڈ کر دیا اور فرمایا کہ ایلیا سے مراد یوحنا نبی ہے جو اس کی خو اور طبیعت پر آیا ہے۔
اب تک یہودی شور مچارہے ہیں کہ ملا کی نبی کی کتاب میں ایلیا کے دوبارہ آنے کی صاف اور
صریح لفظوں میں خبر دی گئی تھی کہ وہ مسیح سے پہلے آئے گا مگر حضرت مسیح نے ناحق اپنے تئیں
سچا مسیح بنانے کے لئے اس کھلے کھلے نص کی تاویل کر دی اور اس تاویل میں وہ متفرد ہیں کسی
اور نبی یا ولی یا فقیہ نے ہرگز یہ تاویل نہیں کی ۔ اور ایلیا سے یحیی نبی مراد نہیں لیا بلکہ ظاہر
☆
آیت کو مانتے چلے آئے اور حضرت ایلیا کے دوبارہ آسمان سے نازل ہونے کے منتظر
رہے۔ سو یہ ایک جھوٹ ہے جو عیسی نے محض خود غرضی سے بولا ۔ اب بتلاؤ یہودی اس
الزام میں سچے ہیں یا جھوٹے ؟ وہ تو اپنے تئیں بچے کہتے ہیں ۔ ان کی یہ حجت ہے کہ خدا کی
کتاب میں کسی مثیل ایلیا کے آنے کی ہمیں خبر نہیں دی گئی ۔ خبر یہی دی گئی کہ خود ایلیا ہی
دوبارہ دنیا میں آجائے گا ۔ مگر حضرت مسیح کا یہ مگر حضرت مسیح کا یہ عذر ہے کہ میں حکم ہو کر آیا ہوں اور خدا۔ اور خدا سے علم
رکھتا ہوں نہ اپنی طرف سے اس لئے میرے معنے صحیح ہیں۔ اور واقعی امر یہ ہے کہ اگر یہ قبول
نہ کیا جائے کہ حضرت مسیح خدا کی طرف سے علم پا کر کہتے ہیں تو منطوق آیت بلا شبہ یہودیوں
کے ساتھ ہے ۔ اسی وجہ سے وہ لوگ اب تک روتے چیختے اور حضرت مسیح کو سخت گالیاں
دیتے ہیں کہ اپنے تئیں مسیح موعود قرار دینے کے لئے تحریف سے کام لیا۔ چنانچہ ایک فاضل
یہودی کی ایک کتاب اسی پیشگوئی کے بارے میں میرے پاس موجود ہے جس کا خلاصہ اس
جگہ لکھا گیا جو چاہے دیکھ لے میں دکھا سکتا ہوں ۔ اس کتاب کا مؤلف نہایت درجہ کے
دعوے سے تمام لوگوں کے سامنے اپیل کرتا ہے کہ دیکھو عیسیٰ کیسا عمداً اپنے تئیں مسیح موعود
قرار دینے کے لئے جھوٹ اور افترا سے کام لے رہا ہے اور پھر یہ مؤلف کہتا ہے کہ خدا کے
سامنے ہمارے لئے یہ عذر کافی ہے کہ ملا کی کی کتاب میں صاف لکھا ہے کہ مسیح موعود سے
پہلے ایلیا نبی دوبارہ دنیا میں آئے گا مگر یہ شخص جو عیسی بن مریم ہے یہ نص کتاب اللہ کے ظاہر
الفاظ سے انحراف کر کے ایلیا سے مثیل ایلیا مراد لیتا ہے اس لئے کا ذب ہے اور چونکہ ایلیا
فقره رَافِعُكَ إِلَى اور بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ " کے یہ معنے کیوں کئے جاتے ہیں کہ
حضرت مسیح آسمان کی طرف اٹھائے گئے ان لفظوں کے تو یہ معنے نہیں اور اگر کسی حدیث نے یہ تشریح
کی ہے تو وہ حدیث تو پیش کرنی چاہیے ورنہ یہودیوں کی طرح ایک تحریف ہے۔ منہ
ال عمران : ۵۶ ۲ النساء : ۱۵۹
اب تک آسمان سے نہیں اترا تو یہ کیونکر مسیح بن کر آگیا اور ممکن نہیں جو الہامی کتابیں جھوٹ
ہوں ۔ اب بتلاؤ کہ آپ لوگ حضرت عیسیٰ سے تو اتنی محبت رکھتے ہیں کہ آپ لوگوں کی نظر میں
نعوذ باللہ سید الاصفیاء واصفی الاصفیاء حضرت خاتم الابنیاء تو مردہ رسول مگر مسیح زندہ رسول اور
با وصف اس قدر اطراء حضرت مسیح کے یہودیوں کا پہلو آپ لوگوں نے اختیار کر رکھا ہے۔ بھلا
بتلاؤ کہ آپ لوگوں کے بیان میں جو آخری مسیح موعود کے بارے میں ہے اور یہودیوں کے
بیان میں جو ان کے اس زمانہ کے مسیح موعود کے بارے میں ہے فرق کیا ہے۔ کیا یہ دونوں
عقیدے ایک ہی صورت کے نہیں ہیں؟ اور کیا میرا جواب اور حضرت عیسیٰ کا جواب ایک ہی
طرز کا نہیں ہے؟ پھر اگر تقویٰ ہے تو اس قدر ہنگامہ محشر کیوں برپا کر رکھا ہے اور یہودیوں کی
وکالت کیوں اختیار کر لی ؟ کیا یہ بھی ضروری تھا کہ جب میں نے اپنے آپ کو مسیح کے رنگ میں
ظاہر کیا تو اس طرف سے آپ لوگوں نے جواب دینے کے وقت فی الفور یہودیوں کا رنگ
اختیار کر لیا۔ بھلا اگر بقول حضرت مسیح ایلیا کے دوبارہ نزول کے یہ معنے ہوئے کہ ایک اور شخص
بروزی طور پر اُس کی خو اور طبیعت پر آئے گا تو پھر آپ کا کیا حق ہے کہ اس نبوی فیصلہ کو
نظر انداز کر کے آپ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اب خود حضرت عیسی علیہ السلام ہی آجائے گا ۔
گویا خدا تعالیٰ کو ایلیا نبی کے دوبارہ بھیجنے میں تو کوئی کمزوری پیش آگئی تھی مگر مسیح کے بھیجنے
میں پھر خدائی قوت اس میں عود کر آئی۔ کیا اس کی کوئی نظیر بھی موجود ہے کہ بعض آدمی آسمان پر
بجسمه العنصر ی جا کر پھر دنیا میں آتے رہے ہیں کیونکہ حقیقتیں نظیروں کے ساتھ ہی کھلتی
ہیں ۔ چنانچہ جب لوگوں کو حضرت عیسیٰ کے بے پدر ہونے پر اشتباہ ہوا تھا تو اللہ تعالیٰ نے دلوں
کو مطمئن کرنے کے لئے حضرت آدم کی نظیر پیش کر دی مگر حضرت عیسی کے دوبارہ آنے کے
لئے کوئی نظیر پیش نہ کی نہ حدیث میں نہ قرآن میں حالانکہ نظیر کا پیش کرنا دو وجہ سے ضروری
☆
بعض نادان کہتے ہیں کہ یہ بھی تو عقیدہ اہل اسلام کا ہے کہ الیاس اور خضر زمین پر زندہ موجود ہیں
تھا ایک اس غرض سے کہ تا حضرت عیسیٰ کا زندہ آسمان کی طرف اُٹھائے جانا اُن کی ایک
خصوصیت ٹھہر کر منجر الی الشرک نہ ہو جائے اور دوسرے اس لئے کہ تا اس بارے میں
سنت اللہ معلوم ہو کر ثبوت اس امر کا پایہ کمال کو پہنچ جائے ۔ سو جہاں تک ہمیں علم ہے خدا اور
رسول نے اس کی نظیر پیش نہیں کی ۔ اگر گولڑوی صاحب کو کشف کے ذریعہ سے اس کی نظیر معلوم
ہو گئی ہے تو پھر اس کو پیش کرنا چاہئے ۔ غرض حضرت مسیح علیہ السلام کی موت قرآن اور حدیث
اور اجماع صحابہ اور اکابر ائمہ اربعہ اور اہل کشوف کے کشوف سے ثابت ہے اور اس کے سوا اور
بھی دلائل ہیں جیسا کہ مرہم عیسیٰ جو ہزار طبیب سے زیادہ اس کو اپنی اپنی کتابوں میں لکھتے چلے
آئے ہیں جن کے بیان کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ مرہم جو زخموں اور خون جاری کے لئے نہایت
مفید ہے حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے تیار کی گئی تھی اور واقعات سے ثابت ہے کہ نبوت کے
زمانہ میں صرف ایک ہی صلیب کا حادثہ اُن کو پیش آیا تھا کسی اور سقطہ یا ضربہ کا واقعہ نہیں ہوا
پس بلا شبہ وہ مرہم انہی زخموں کے لئے تھی۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام
صلیب سے زندہ بچ گئے اور مرہم کے استعمال سے شفا پائی اور پھر اس جگہ وہ حدیث جو
کنز العمال میں لکھی ہے حقیقت کو اور بھی ظاہر کرتی ہے یعنی یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح کو اس ابتلا کے زمانہ میں جو صلیب کا ابتلا تھا حکم ہوا کہ کسی اور ملک
بقیه حاشیه
اور ادریس آسمان پر مگر ان کو معلوم نہیں کہ علماء حقین ان کو زندہ نہیں سمجھتے کیونکہ بخاری اور مسلم کی
ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قسم کھا کر کہتے ہیں کہ مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے
ہاتھ میں میری جان ہے کہ آج سے ایک ننوا برس کے گذرنے پر زمین پر کوئی زندہ نہیں رہے گا پس
جو شخص خضر اور الیاس کو زندہ جانتا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کا مکذب ہے اور ادرلیس کو
اگر آسمان پر زندہ مانیں تو پھر ماننا پڑے گا کہ وہ آسمان پر ہی مریں گے کیونکہ اُن کا دوبارہ زمین پر
آنا نصوص سے ثابت نہیں اور آسمان پر مرنا آیت فِيهَا تَمُوتُونَ لے کے منافی ہے۔ منہ
الاعراف : ٢٦
کی طرف چلا جا کہ یہ شریر یہودی تیری نسبت بد ارادے رکھتے ہیں اور فرمایا کہ ایسا کر جو ان
ملکوں سے دور نکل جاتا تجھ کو شناخت کر کے یہ لوگ دکھ نہ دیں۔ اب دیکھو کہ اس حدیث اور
مرہم عیسی کا نسخہ اور کشمیر کے قبر کے واقعہ کو باہم ملا کر کیسی صاف اصلیت اس مقولہ کی ظاہر ہو
جاتی ہے۔ کتاب سوانح یوز آسف جس کی تالیف کو ہزار سال سے زیادہ ہو گیا ہے اس میں
صاف لکھا ہے کہ ایک نبی یوز آسف کے نام سے مشہور تھا اور اس کی کتاب کا نام انجیل تھا اور
پھر اُسی کتاب میں اُس نبی کی تعلیم لکھی ہے اور وہ تعلیم مسئلہ تثلیت کو الگ رکھ کر بعینہ انجیل کی
تعلیم ہے۔ انجیل کی مثالیں اور بہت سی عبارتیں اُس میں بعینہ درج ہیں چنانچہ پڑھنے والے کو
کچھ بھی اس میں شک نہیں رہ سکتا کہ انجیل اور اس کتاب کا مؤلف ایک ہی ہے اور طرفہ تر یہ کہ
اس کتاب کا نام بھی انجیل ہی ہے۔ اور استعارہ کے رنگ میں یہودیوں کو ایک ظالم باپ قرار
دے کر ایک لطیف قصہ بیان کیا ہے جو عمدہ نصائح سے پُر ہے اور مدت ہوئی کہ یہ کتاب یورپ
کی تمام زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہے اور یورپ کے ایک حصہ میں یوز آسف کے نام پر ایک
گرجا بھی طیار کیا گیا ہے اور جب میں نے اس قصہ کی تصدیق کے لئے ایک معتبر مرید اپنا جو
خلیفہ نورالدین کے نام سے مشہور ہیں کشمیر سری نگر میں بھیجا تو انہوں نے کئی مہینے رہ کر بڑی
آہستگی اور تدبر سے تحقیقات کی۔ آخر ثابت ہو گیا کہ فی الواقع صاحب قبر حضرت عیسی علیہ
السلام ہی ہیں جو یوز آسف کے کے نام نام سے سے مش مشہور ہوئے ۔ یوز کا لفظ ظ یسوع یسوع کا کا ؟ بگڑا ہوا یا اس کا مخفف مح
ہے اور آسف حضرت مسیح کا نام تھا جیسا کہ انجیل سے ظاہر ہے جس کے معنے ہیں یہودیوں کے
متفرق فرقوں کو تلاش کرنے والا یا اکٹھے کرنے والا۔ اور یہ بھی معلوم ہوا کہ کشمیر کے بعض
باشندے اس قبر کا نام عیسی صاحب کی قبر بھی کہتے ہیں اور اُن کی پرانی تاریخوں میں لکھا ہے
کہ یہ ایک نبی شہزادہ ہے جو بلاد شام کی طرف سے آیا تھا جس کو قریباً اُنیس سو برس آئے
ہوئے گزر گئے اور ساتھ اس کے بعض شاگرد تھے اور وہ کوہ سلیمان پر عبادت کرتا رہا اور
اُس کی عبادت گاہ پر ایک کتبہ تھا جس کے یہ لفظ تھے کہ یہ ایک شہزادہ نبی ہے جو بلا د شام
کی طرف سے آیا تھا۔ نام اس کا یوز ہے۔ پھر وہ کتبہ سکھوں کے عہد میں محض تعصب اور عناد
سے مٹایا گیا اب وہ الفاظ اچھی طرح پڑھے نہیں جاتے ۔ اور وہ قبر بنی اسرائیل کی قبروں کی
طرح ہے اور بیت المقدس کی طرف منہ ہے اور قریباً سرینگر کے پانسو آدمی نے اس محضر نامہ پر
بدین مضمون دستخط اور مہریں لگائیں کہ کشمیر کی پرانی تاریخ سے ثابت ہے کہ صاحب قبر ایک
اسرائیلی نبی تھا اور شہزادہ کہلاتا تھا کسی بادشاہ کے ظلم کی وجہ سے کشمیر میں آگیا تھا اور بہت بڑھا
ہو کر فوت ہوا اور اُس کو عیسیٰ صاحب بھی کہتے ہیں اور شہزادہ نبی بھی اور یوز آسف بھی ۔ اب
بتلاؤ کہ اس قدر تحقیقات کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام کے مرنے میں کسر کیا رہ گئی اور اگر
با وجود اس بات کے کہ اتنی شہادتیں قرآن اور حدیث اور اجماع اور تاریخ اور نسخہ مرہم عیسی اور
وجود قبر سرینگر میں اور معراج میں بزمرہ اموات دیکھے جانا اور عمر ایک سو بیس سال مقرر ہونا اور
حدیث سے ثابت ہونا کہ واقعہ صلیب کے بعد وہ کسی اور ملک کی طرف چلے گئے تھے اور اسی
سیاحت کی وجہ سے اُن کا نام نبی سیاح مشہور تھا۔ یہ تمام شہادتیں اگر ان کے مرنے کو ثابت
نہیں کرتیں تو پھر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کوئی نبی بھی فوت نہیں ہوا ۔ سب مجسم عنصری آسمان پر جا
بیٹھے ہیں کیونکہ اس قدر شہادتیں اُن کی موت پر ہمارے پاس موجود نہیں بلکہ حضرت موسیٰ
کی موت خود مشتبہ معلوم ہوتی ہے کیونکہ اُن کی زندگی پر یہ آیت قرآنی گواہ ہے یعنی یہ کہ ۱۰
فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَابِه - - اور ایک حدیث بھی گواہ ہے کہ موسیٰ ہر سال دس
ہزار قدوسیوں کے ساتھ خانہ کعبہ کے حج کرنے کو آتا ہے۔ اے بزرگو! اب اس ماتم سے
کچھ فائدہ نہیں ۔ اب تو حضرت مسیح پر اِنَّا لِلہِ پڑھو وہ تو بے شک فوت ہو گئے وہ حدیث
صحیح نکلی کہ مسیح کی عمر ایک سو بیس برس ہوگی نہ ہزاروں برس اب خدا سے ڈرنے کا وقت
ہے کج بحثی کا وقت نہیں کیونکہ ثبوت انتہا تک پہنچ گیا ہے اور یہ خیال کہ قرآن شریف
میں اُن کی نسبت بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ " آیا ہے اور بل دلالت کرتا ہے کہ وہ مع جسم
آسمان پر اُٹھائے گئے ۔ یہ خیال نہایت ذلیل خیال اور بچوں کا سا خیال ہے ۔ اس قسم کا
رفع تو بلعم کی نسبت بھی مذکور ہے یعنی لکھا ہے کہ ہم نے ارادہ کیا تھا کہ بلغم کا رفع کریں مگر وہ
السجدة: ۲۴ النساء : ۱۵۹
L
زمین کی طرف جھک گیا۔ ظاہر ہے کہ مسیح کیلئے جو لفظ رفع میں استعمال کئے گئے وہی لفظ بلعم کی نسبت
استعمال کئے گئے ۔ مگر کیا خدا کا ارادہ تھا کہ بلغم کو مع جسم آسمان پر پہنچادے بلکہ صرف اُس کی رُوح کا
رفع مراد تھا۔ اے حضرات ! خدا سے خوف کرو۔ رفع جسمانی تو یہودیوں کے الزام میں معرض بحث
میں ہی نہیں تمام جھگڑا تو رفع روحانی کے متعلق ہے کیونکہ یہود نے حضرت مسیح کو صلیب پر کھینچ کر
بموجب نص توریت کے یہ خیال کر لیا تھا کہ اب اس کا رفع روحانی نہیں ہوگا اور وہ نعوذ باللہ خدا کی
طرف نہیں جائے گا بلکہ ملعون ہو کر شیطان کی طرف جائیگا یہ ایک اصطلاحی لفظ ہے کہ جو شخص خدا کی
طرف بلایا جاتا ہے اس کو مرفوع کہتے ہیں اور جو شیطان کی طرف دھکیل دیا جاتا ہے اس کو ملعون
کہتے ہیں سو یہی وہ یہودیوں کی غلطی تھی جس کا قرآن شریف نے بحیثیت حکم ہونے کے فیصلہ کیا
اور فرمایا کہ مسیح صلیب پر قتل نہیں کیا گیا اور فعل صلیب پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا اس لئے مسیح رفع روحانی
سے محروم نہیں ہو سکتا۔ علاوہ اس کے صاف ظاہر ہے کہ علم طبعی کی رو سے جس کے مسائل مشہودہ
محسوسہ ہیں با ہمیشہ جسم معرض حلیل و تبدیل میں ہے ہر آن اور ہر سیکنڈ میں ذرات جسم بدلتے رہتے
ہیں جو اس وقت ہیں وہ ایک منٹ کے بعد نہیں پھر کیونکر ممکن ہے کہ جس جسم کے رفع کا آیت
رَافِعُكَ إِلی میں وعدہ ہوا تھا وہی جسم زمانہ آیت فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِی تک موجود تھا۔ پس لازم
آیا کہ جو وعدہ رَافِعُكَ اِلی میں ایک خاص جسم کی نسبت دیا گیا تھا وہ پورا نہیں ہوا کیونکہ
ایفاء وعدہ کے وقت تو اور جسم تھا اور پہلا جسم تحلیل پا چکا تھا۔ اور خود یہ خیال غلط ہے کہ جب کسی کو
مخاطب کیا جائے اور یہ کہا جائے کہ یا ابراہیم اور یا علیسی اور یا موسیٰ اور یا محمد ( علیہم السلام ) تو اس
کے ساتھ معیت جسم شرط ہوتی ہے اور کچھ حصہ خطاب کا جسم کے ساتھ بھی متعلق ہوتا ہے کیونکہ اگر
یہ صحیح ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ اگر مثلاً ایک نبی کا ہاتھ کٹ جائے پا پیر کٹ جائے تو پھر اس
لائق نہ رہے کہ یا عیسی یا یا موسیٰ اس کو کہا جائے کیونکہ ایک حصہ جسم کا جس کو خطاب کیا گیا ہے اُس
کے ساتھ نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ نے مردہ انبیاء کا قرآن شریف میں ذکر اسی طرح کیا ہے جیسے اس
حالت میں ذکر کیا تھا جبکہ وہ جسم کے ساتھ زندہ تھے پس اگر ایسے خطاب کے لئے جسم کی شرط ہے تو
مثلاً یہ کہنا کیونکر جائز ہے کہ اِنَّ ابْرَاهِيمَ لَا وَّاهُ حَلِيمٌ لے۔ غرض حضرت مسیح علیہ السلام کی موت
التوبة : ١١٤
اله
تحفہ گولڑویہ
کا بخوبی فیصلہ ہو چکا ہے اور اب ایسے ایسے بے ہودہ عذر کرنا اُس غرق ہونے والے کی مانند ہے جو
موت سے بچنے کے لئے گھاس پات کو ہاتھ مارتا ہے۔ افسوس کہ یہ لوگ نیک نیتی سے سیدھی راہ کو
نہیں سوچتے ۔ اس بحث میں سب سے پہلا سوال تو یہ ہے کہ حضرت مسیح کچھ انوکھے رسول نہیں تھے
اُن کے قتل کے بارے میں اس قدر جھگڑا کیوں برپا کیا گیا اور کیوں بار بار اس بات پر زور دیا گیا
کہ وہ مصلوب نہیں ہوئے بلکہ خدا نے ان کو اپنی طرف اُٹھا لیا نہ شیطان کی طرف اگر اس جھگڑے
سے صرف اس قدر غرض تھی کہ یہودیوں پر ظاہر کیا جائے کہ وہ قتل نہیں ہوئے تو یہ تو ایک بیہودہ اور
سراسر لغو غرض ہے اس غرض کو اس رفع اعتراض سے کیا تعلق کہ خدا نے مسیح کو اپنی طرف جو مقام
اعزاز ہے اُٹھالیا شیطان کی طرف رد نہیں کیا جو مقام ذلت ہے۔ ظاہر ہے کہ محض قتل ہونے سے
نبی کی شان میں کچھ فرق نہیں آتا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دُعا میں یہ بات داخل ہے کہ میں
دوست رکھتا ہوں کہ خدا کی راہ میں قتل کیا جاؤں اور پھر زندہ کیا جاؤں اور پھر قتل کیا جاؤں تو پھر
یہ بات قبول کے لائق ہے کہ قتل ہونے میں کوئی ہتک عزت نہیں ورنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے لئے یہ دعا نہ کرتے تو پھر اس قدر حضرت مسیح کی نسبت الزام قتل کا دفع اور ذب اور یہ کہنا کہ وہ
قتل نہیں ہوا اور ہرگز صلیب سے قتل نہیں ہوا بلکہ ہم نے اپنی طرف اُٹھا لیا اس سے مطلب کیا نکلا
اگر مسیح قتل نہیں ہوا تو کیا بیٹی نبی بھی قتل نہیں ہوا اُس کو خدا نے کیوں اپنی طرف مع جسم عنصری
نہ اٹھایا ۔ کیا وجہ کہ اس جگہ غیرت الہی نے جوش نہ مارا اور اُس جگہ جوش مارا اور اگر خدا نے کسی کو
جسم کے ساتھ آسمان پر اُٹھانا ہے تو اُس کے لئے تو یہ الفاظ چاہئیں کہ جسم کے ساتھ آسمان پر اٹھایا
گیا نہ یہ کہ خدا کی طرف اُٹھایا گیا۔ یادر ہے کہ قرآن شریف بلکہ تمام آسمانی کتابوں نے دو طرفیں
مقرر کی ہیں ایک خدا کی طرف اور اس کی نسبت یہ محاورہ ہے کہ فلاں شخص خدا کی طرف اُٹھایا گیا اور
دوسری طرف بمقابل خدا کی طرف کے شیطان کی طرف ہے۔ اس کی نسبت قرآن میں اَخْلَدَ
إِلَى الْأَرْضِ کا محاورہ ہے ۔ یہ کس قدر ظلم ہے کہ رفع الی الله جو ایک روحانی امر اخلاد
الی الشیطان کے مقابل پر تھا اس سے آسمان پر مع جسم جانا سمجھا گیا اور خیال کیا گیا کہ خدا نے
الاعراف: ۱۷۷
اولد
تحفہ گولڑو یہ
سے یہ
☆
مسیح کو مع جسم کے آسمان پر اُٹھا لیا بھلا اس کا رروائی سے حاصل کیا ہوا اور اس سے کونسا
الزام یہودیوں پر آیا اور آسمان پر مع جسم کیوں پہنچایا گیا ۔ کسی ضرورت نے حکیم مطلق
یہ فعل کرایا ؟ اگر قتل سے بچانا انا ؟ تھا تو خدا تعالیٰ زمین پر بھی بچا سکتا تھا ۔ جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو غار ثور میں کفار کے قتل سے بچالیا۔ اب اگر آہستگی اور تحمل
سے سنو تو ہم بتلاتے ہیں کہ اس تمام جھگڑے کی اصلیت کیا ہے؟ بزرگو! خدا تم پر رحم
کرے۔ یہودیوں اور عیسائیوں کی کتابوں کو غور سے دیکھنے اور اُن کے تاریخی واقعات پر
نظر ڈالنے سے جو تواتر کے اعلیٰ درجہ پر پہنچے ہوئے ہیں جن سے کسی طرح انکار نہیں ہو سکتا
یہ حال معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں اوائل حال میں تو بے شک
یہودی ایک مسیح کے منتظر تھے تا وہ ان کو غیر قوموں کی حکومت سے نجات بخشے اور جیسا کہ
ان کی کتابوں کی پیشگوئیوں کے ظاہر الفاظ سے سمجھا جاتا ہے داؤد کے تخت کو اپنی بادشاہی
سے پھر قائم کرے چنانچہ اس انتظار کے زمانہ میں حضرت مسیح علیہ السلام نے دعوی کیا
اگر آسمان پر پہنچانے سے یہ غرض تھی کہ وہ بہشت میں پہنچ جائیں اور لذات اُخروی سے حظ
اُٹھاویں تو وہ غرض بھی تو پوری نہیں ہوئی کیونکہ اُخروی لذات سے حظ اٹھانے کے لئے اول مرنا
ضروری ہے تو گویا اس جہان کے اغراض سے بھی جس کے لئے بھیجے گئے تھے ناکام رہے۔ اور
وہ اصلاح جو اصل مقصود تھی وہ نہ کر سکے اور قوم ضلالت سے بھر گئی اور آسمان پر جا کر بھی کچھ
لذت اور راحت نہ اٹھائی ۔ آپ آسمان پر بے فائدہ بیٹھے ہیں نہ اس مقام پر ڈیرہ لگانے سے
اپنے نفس کو کچھ فائدہ اور نہ امت کو کچھ نفع ۔ کیا انبیاء علیہم السلام کی طرف جو دنیا کی اصلاح
کر کے پھر خدا کو جا ملتے ہیں ایسے امور منسوب ہو سکتے ہیں ؟ اول یہ تو سوچنا چاہئے کہ رفع
الى الله جو جامع لذات اُخروی ہے بغیر موت کے کب ممکن ہے ۔ یہ تخلف وعدہ کیسا ہوا ؟ کہ
رفع الى الله کا وعدہ کیا گیا اور پھر بٹھایا گیا دوسرے آسمان پر ۔ کیا خدا دوسرے آسمان پر ہے؟
اور کیا حضرت ابراہیم اور موسیٰ خدا سے اوپر رہتے ہیں؟ منه
کہ وہ مسیح میں ہوں اور میں ہی داؤد کے تخت کو دوبارہ قائم کروں گا۔ سو یہودی اس کلمہ سے
اوائل حال میں بہت خوش ہوئے اور صد ہا عوام الناس بادشاہت کی اُمید سے آپ کے معتقد
ہو گئے اور بڑے بڑے تاجر اور رئیس بیعت میں داخل ہوئے لیکن کچھ تھوڑے دنوں کے بعد
حضرت عیسی علیہ السلام نے ظاہر کر دیا کہ میری بادشاہت اس دنیا کی نہیں ہے اور میری ۱۲
بادشاہت آسمان کی ہے۔ تب اُن کی وہ سب اُمیدیں خاک میں مل گئیں اور ان کو یقین ہو گیا
که مشخص دوبارہ تخت داؤد کو قائم نہیں کرے گا بلکہ وہ کوئی اور ہوگا۔ پس اسی دن سے بغض اور
کینہ ترقی ہونا شروع ہوا اور ایک جماعت کثیر مرتد ہوگئی پس ایک تو یہی وجہ یہودیوں کے ہاتھ
میں تھی کہ یہ شخص نبیوں کی پیشگوئی کے موافق بادشاہ ہو کر نہیں آیا۔ پھر کتابوں پر غور کرنے سے
ایک اور وجہ یہ بھی پیدا ہوئی کہ ملا کی نبی کی کتاب میں لکھا تھا کہ مسیح بادشاہ جس کی یہودیوں کو
انتظار تھی وہ نہیں آئے گا جب تک ایلیا نبی دوبارہ دنیا میں نہ آئے چنانچہ انہوں نے یہ عذر
حضرت مسیح کے سامنے پیش بھی کیا لیکن آپ نے اس کے جواب میں فرمایا کہ اس جگہ ایلیا سے
مراد مثیل ایلیا ہے یعنی یحییٰ ۔ افسوس کہ اگر جیسا کہ اُن کی نسبت احیاء موتی کا گمان باطل کیا
جاتا ہے وہ حضرت ایلیا کو زندہ کر کے دکھلا دیتے تو اس قدر جھگڑا نہ پڑتا اور نص کے ظاہری
الفاظ کے رو سے حجت پوری ہو جاتی ۔ غرض یہودی اُن کے بادشاہ نہ ہونے کی وجہ سے اُن کی
نسبت شک میں پڑ گئے تھے اور ملا کی نبی کی کتاب کے رو سے یہ دوسرا شک پیدا ہوا پھر کیا
تھا سب کے سب تکفیر اور گالیوں پر آگئے اور یہودیوں کے علماء نے اُن کے لئے ایک کفر کا
فتوی طیار کیا اور ملک کے تمام علماء کرام اور صوفیہ عظام نے اس فتوے پر اتفاق کر لیا اور مہریں
لگا دیں مگر پھر بھی بعض عوام الناس میں سے جو تھوڑے ہی آدمی تھے حضرت مسیح کے ساتھ
رہ گئے ۔ اُن میں سے بھی یہودیوں نے ایک کو کچھ رشوت دے کر اپنی طرف پھیر لیا اور
دن رات یہ مشورے ہونے لگے کہ توریت کے نصوص صریحہ سے اس شخص کو کا فرٹھہرانا چاہیے
تا عوام بھی یکدفعہ بیزار ہو جائیں اور اس کے بعض نشانوں کو دیکھ کر دھوکا نہ کھاویں۔ چنانچہ
یہ بات قرار پائی کہ کسی طرح اس کو صلیب دی جائے پھر کام بن جائے گا۔ کیونکہ توریت میں
لکھا ہے کہ جو لکڑی پر لٹکایا جائے وہ لعنتی ہے یعنی وہ شیطان کی طرف جاتا ہے نہ خدا کی
طرف۔سو یہودی لوگ اس تدبیر میں لگے رہے اور جو شخص اس ملک کا حاکم قیصر روم کی طرف
سے تھا اور بادشاہ کی طرح قائم مقام قیصر تھا اس کے حضور میں جھوٹی مخبریاں کرتے رہے کہ یہ
کا بدخواہ ہے ۔ آخر گورنمنٹ نے مذہبی فتنہ اندازی کے بہانہ سے پکڑ ہی
شخص در پرده
لیا مگر چاہا کہ کچھ تنبیہ کر کے چھوڑ دیں مگر یہود صرف اس قدر پر کب راضی تھے۔ انہوں نے شور
مچایا کہ اس نے سخت کفر بکا ہے قوم میں بلوا ہو جائے گا مفسدہ کا اندیشہ ہے اس کو ضرور
صلیب ملنی چاہیے۔ سو رومی گورنمنٹ نے یہودیوں کے بلوہ سے اندیشہ کر کے اور کچھ
مصلحت ملکی کو سوچ کر حضرت مسیح کو اُن کے حوالہ کر دیا کہ اپنے مذہب کے رو سے جو چاہو
کرو اور پیلاطوس گورنر قیصر جس کے ہاتھ میں یہ سب کارروائی تھی اس کی بیوی کو خواب آئی
کہ اگر یہ شخص مر گیا تو پھر اس میں تمہاری تباہی ہے۔ اِس لئے اس نے اندرونی طور پر
پوشیدہ کوشش کر کے مسیح کو صلیبی موت سے بچالیا مگر یہود اپنی حماقت سے یہی سمجھتے رہے کہ
مسیح صلیب پر مر گیا ۔ حالانکہ حضرت مسیح خدا تعالیٰ کا حکم پا کر جیسا کہ کنز العمال کی حدیث
میں ہے اس ملک سے نکل گئے اور وہ تاریخی ثبوت جو ہمیں ملے ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ
نصیبین سے ہوتے ہوئے پشاور کی راہ سے پنجاب میں پہنچے اور چونکہ سرد ملک کے باشندے
۱۳) تھے اس لئے اس ملک کی شدت گرمی کا تحمل نہ کر سکے لہٰذا کشمیر میں پہنچ گئے اور سری نگر کو اپنے
وجود باجود سے شرف بخشا اور کیا تعجب کہ انہی کے زمانہ میں یہ شہر آباد بھی ہوا ہو ۔ بہر حال
سری نگر کی زمین مسیح کے قدم رکھنے کی جگہ ہے۔ غرض حضرت مسیح تو سیاحت کرتے کرتے
کشمیر پہنچ گئے لیکن یہودی اسی زعم باطل میں گرفتار رہے کہ گویا حضرت مسیح بذریعہ صلیب
ہر ایک نبی کے لئے ہجرت مسنون ہے اور مسیح نے بھی اپنی ہجرت کی طرف انجیل میں اشارہ