تحفۂ گولڑویہ

حصہ 7

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قتل کئے گئے کیونکہ جس طرز سے حضرت مسیح صلیب سے بچائے گئے تھے اور پھر مرہم عیسی
سے زخم اچھے کئے گئے تھے اور پھر پوشیدہ طور پر سفر کیا گیا تھا یہ تمام امور یہودیوں کی نظر
سے پوشیدہ تھے۔ ہاں حواریوں کو اس راز کی خبر تھی اور گلیل کی راہ میں حواری حضرت مسیح
سے ایک گاؤں میں اکٹھے ہی رات رہے تھے اور مچھلی بھی کھائی تھی با ایں ہمہ جیسا کہ انجیل
سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے حواریوں کو حضرت مسیح نے تاکید سے منع کر دیا تھا کہ میرے
اس سفر کا حال کسی کے پاس مت کہو سو حضرت مسیح کی یہی وصیت تھی کہ اس راز کو پوشیدہ
رکھنا اور کیا مجال تھی کہ وہ اس خبر کو افشا کر کے نبی کے راز اور امانت میں خیانت کرتے اور
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حضرت مسیح کا نام سیاحت کرنے والا نبی رکھا جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے صاف سمجھا جاتا ہے کہ حضرت مسیح نے اکثر حصہ
دنیا کا سیر کیا ہے اور یہ حدیث کتاب کنز العمال میں موجود ہے اور اسی بنا پر لغت عرب
کی کتابوں میں مسیح کی وجہ تسمیہ بہت سیاحت کرنے والا بھی لکھا ہے۔ غرض یہ قول نبوی
بقیه حاشیه
دیکھو لسان العرب مسح کے لفظ میں ۔منہ
☆
فرمایا ہے اور کہا کہ نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں مگر افسوس کہ ہمارے مخالفین اس بات پر بھی
غور نہیں کرتے کہ حضرت مسیح نے کب اور کس ملک کی طرف ہجرت کی بلکہ زیادہ تر تعجب اس بات
سے ہے کہ وہ اس بات کو تو مانتے ہیں کہ احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ مسیح نے مختلف ملکوں کی
بہت سیاحت کی ہے بلکہ ایک وجہ تسمیہ اسم مسیح کی یہ بھی لکھتے ہیں لیکن جب کہا جائے کہ وہ کشمیر میں
بھی گئے تھے تو اس سے انکار کرتے ہیں حالانکہ جس حالت میں انہوں نے مان لیا کہ حضرت مسیح
نے اپنے نبوت کے ہی زمانہ میں بہت سے ملکوں کی سیاحت بھی کی تو کیا وجہ کہ کشمیر جانا اُن پر حرام
تھا ؟ کیا ممکن نہیں کہ کشمیر میں بھی گئے ہوں اور وہیں وفات پائی ہو اور پھر جب صلیبی واقعہ کے بعد
ہمیشہ زمین پر سیاحت کرتے رہے تو آسمان پر کب گئے؟ اس کا کچھ بھی جواب نہیں دیتے ۔ منہ

که مسیح سیاح نبی ہے تمام سر بستہ راز کی گنجی تھی اور اسی ایک لفظ سے آسمان پر جانا اور اب تک
زندہ ہونا سب باطل ہوتا ہے ، باطل ہوتا تھا مگر اس پر غور نہیں کی گئی۔ اور اس بات پر غور کرنے سے واضح ہوگا
کہ جبکہ عیسی مسیح نے زمانہ نبوت میں یہودیوں کے ملک سے ہجرت کر کے ایک زمانہ دراز اپنی
عمر کا سیاحت میں گزارا تو آسمان پر کس زمانہ میں اُٹھائے گئے اور پھر اتنی مدت کے بعد
ضرورت کیا پیش آئی تھی ؟ عجیب بات ہے یہ لوگ کیسے بیچ میں پھنس گئے ایک طرف یہ اعتقاد
ہے کہ صلیبی فتنہ کے وقت کوئی اور شخص سولی مل گیا اور حضرت مسیح بلا توقف دوسرے آسمان پر جا
بیٹھے اور دوسری طرف یہ اعتقاد بھی رکھتے ہیں کہ صلیبی حادثہ کے بعد وہ اسی دنیا میں سیاحت
۱۴ کرتے رہے اور بہت سا حصہ عمر کا سیاحت میں گزارا۔ عجب اندھیر ہے کوئی سوچتا نہیں کہ
پیلاطوس کے ملک میں رہنے کا زمانہ تو بالا تفاق ساڑھے تین برس تھا۔ اور دور دراز ملکوں کے
یہودیوں کو بھی دعوت کرنا مسیح کا ایک فرض تھا۔ پھر وہ اس فرض کو چھوڑ کر آسمان پر کیوں چلے
گئے کیوں ہجرت کر کے بطور سیاحت اس فرض کو پورا نہ کیا ؟ عجیب تر امر یہ ہے کہ حدیثوں
میں جو کنز العمال میں ہیں اسی بات کی تصریح موجود ہے کہ یہ سیر و سیاحت اکثر ملکوں کا
حضرت مسیح نے صلیبی فتنہ کے بعد ہی کیا ہے اور یہی معقول بھی ہے کیونکہ ہجرت انبیاء علیہم
السلام میں سنت الہی یہی ہے کہ وہ جب تک نکالے نہ جائیں ہر گز نہیں نکلتے اور بالاتفاق مانا
گیا ہے کہ نکالنے یا قتل کرنے کا وقت صرف فتنہ صلیب کا وقت تھا۔ غرض یہودیوں نے
بوجہ صلیبی موت کے جو اُن کے خیال میں تھی حضرت مسیح کی ن کی نسبت یہ نتیجہ نکالا کہ وہ نعوذ باللہ
ملعون ہو کر شیطان کی طرف گئے نہ خدا کی طرف ۔ اور اُن کا رفع خدا کی طرف نہیں ہوا بلکہ
شیطان کی طرف ہبوط ہوا کیونکہ شریعت نے دو طرفوں کو مانا ہے ۔ ایک خدا کی طرف اور
وہ اونچی ہے جس کا مقام انتہائے عرش ہے اور دوسری شیطان کی اور وہ بہت نیچی ہے اور
اس کا انتہاز مین کا پاتال ہے۔ غرض یہ تینوں شریعتوں کا متفق علیہ مسئلہ ہے کہ مومن مرکز خدا
کی طرف جاتا ہے۔ اور اُس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں جیسا کہ آیت
ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ ل اس کی شاہد ہے اور کافر نیچے کی طرف جو شیطان کی طرف ہے
ا الفجر : ٢٩

جاتا ہے جیسا کہ آیت لا با که آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ کے اس کی گواہ ہے۔ خدا کی
طرف جانے کا نام رفع ہے اور شیطان کی طرف جانے کا نام لعنت ۔ ان دونوں لفظوں میں
تقابل اضداد ہے۔ نادان لوگ اس حقیقت کو نہیں سمجھے۔ یہ بھی نہیں سوچا کہ اگر رفع کے معنے
مع جسم اٹھانا ہے تو اس کے مقابل کا لفظ کیا ہوا جیسا کہ رفع روحانی کے مقابل پر لعنت ہے۔
یہود نے خوب سمجھا تھا مگر بوجہ صلیب حضرت مسیح کے ملعون ہونے کے قائل ہو گئے اور نصاری
نے بھی لعنت کو مان لیا مگر یہ تاویل کی کہ ہمارے گناہوں کے لئے مسیح پر لعنت پڑی اور معلوم
ہوتا ہے کہ نصاری نے لعنت کے مفہوم پر توجہ نہیں کی کہ کیسا نا پاک مفہوم ہے جو رفع کے
مقابل پر پڑا ہے جس سے انسان کی روح پلید ہو کر شیطان کی طرف جاتی ہے اور خدا کی طرف
نہیں جا سکتی ۔ اسی غلطی سے انہوں نے اس بات کو قبول کر لیا کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت
ہو گئے ہیں اور کفارہ کے پہلو کو اپنی طرف سے تراش کر یہ پہلو ان کی نظر سے چھپ گیا کہ
یہ بات بالکل غیر ممکن ہے کہ نبی کا دل ملعون ہو کر خدا کو رڈ کر دے اور شیطان کو اختیار
کرے مگر حواریوں کے وقت میں یہ غلطی نہیں ہوئی بلکہ ان کے بعد عیسائیت کے بگڑنے
کی یہ پہلی اینٹ تھی ۔ اور چونکہ حواریوں کو تاکیداً یہ وصیت کی گئی تھی کہ میرے سفر کا حال
ہرگز بیان مت کرو اس لئے وہ اصل حقیقت کو ظاہر نہ کر سکے اور ممکن ہے کہ توریہ کے طور پر
انہوں نے یہ بھی کہہ دیا ہو کہ وہ تو آسمان پر چلے گئے تا یہودیوں کا خیال دوسری طرف
پھیر دیں ۔ غرض انہی وجوہ سے حواریوں کے بعد نصاری صلیبی اعتقاد سے سخت غلطی میں
مبتلا ہو گئے مگر ایک گروہ اُن میں سے اس بات کا مخالف بھی رہا اور قرائن سے انہوں نے
معلوم کر لیا کہ مسیح کسی اور ملک میں چلا گیا صلیب پر نہیں مرا اور نہ آسمان پر گیا ۔ بہر حال
جبکہ یہ مسئلہ نصاری پر مشتبہ ہو گیا اور یہودیوں نے صلیبی موت کی عام شہرت دے دی
تو عیسائیوں کو چونکہ اصل حقیقت سے بے خبر تھے وہ بھی اس اعتقاد میں یہودیوں کے
☆
اس گروہ کا ایک فرقہ اب تک نصاری میں پایا جاتا ہے جو حضرت مسیح کے آسمان پر جانے سے منکر ہیں۔ منہ
الاعراف: ۴

پیرو ہو گئے مگر قدر قلیل ، اِس لئے اُن کا بھی یہی عقیدہ ہو گیا کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت ہو
گئے تھے اور اس عقیدہ کی حمایت میں بعض فقرے انجیلوں میں بڑھائے گئے جن کی وجہ سے
۱۵ انجیلوں کے بیانات میں باہم تناقض پیدا ہو گیا چنانچہ انجیلوں کے بعض فقروں سے تو صاف
سمجھا جاتا ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا اور بعض میں لکھا ہے کہ مر گیا ۔ اسی سے ثابت ہوتا ہے
کہ مرنے کے یہ فقرے پیچھے سے ملا دیئے گئے ہیں۔ اب قصہ کوتاہ یہ کہ یہودیوں نے
صلیب کی وجہ سے اس بات پر اصرار شروع کیا کہ عیسیٰ ابن مریم ایماندار اور صادق آدمی نہیں
تھا اور نہ نبی تھا اور نہ ایمان داروں کی طرح اس کا خدا کی طرف رفع ہوا بلکہ شیطان کی طرف
گیا اور اس پر یہ دلیل پیش کی کہ وہ صلیبی موت سے مرا ہے اس لئے ملعون ہے یعنی اس کا رفع
نہیں ہوا۔ اس کے بعد رفتہ رفتہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ آگیا اور چھ سو برس اس
قصہ کو گزر گیا اور چونکہ عیسائیوں میں علم نہیں تھا اور کفارہ کا ایک منصوبہ بنانے کا شوق بھی
اُن کو محرک ہوا لہذا وہ بھی لعنت اور عدم رفع کے قائل ہو گئے اور خیال نہ کیا کہ لعنت کے
مفہوم کو یہ بات لازمی ہے کہ انسان خدا کی درگاہ سے بالکل را ندہ ہو جائے اور پلید دل
ہو کر شیطان کی طرف چلا جائے اور محبت اور وفا کے تمام تعلق ٹوٹ جائیں اور دل پلید اور
سیاہ اور خدا کا دشمن ہو جائے جیسا کہ شیطان کا دل ہے۔ اسی لئے لعین شیطان کا نام ہے ۔
پھر کیونکر ممکن ہے کہ خدا کا ایسا مقبول بندہ جیسا کہ مسیح ہے اُس کا دل لعنت کی کیفیت کے
نیچے آسکے اور نعوذ باللہ شیطانی مناسبت سے شیطان کی طرف کھینچا جائے ۔ غرض یہ دونوں
قو میں بھول گئیں ۔ لیں ۔ یہودیوں نے ایک پاک نبی کو ملعون کہہ کر خدا - کو ملعون کہہ کر خدا کے غضب کی راہ اختیار
کی اور عیسائیوں نے اپنے پاک نبی اور مرشد اور ہادی کے دل کو بوجہ لعنت کے مفہوم کے
اس جگہ یہ نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے کہ سورۃ فاتحہ میں جو آیا ہے کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
وہ اسی معرکہ کی طرف اشارہ ہے یعنی یہود نے خدا کے پاک اور مقدس نبی کو عمداً محض شرارت سے
ا الفاتحة :

ناپاک اور خدا سے پھرا ہوا قرار دے کر ضلالت کی راہ اختیار کی اس لئے ضروری ہوا کہ قرآن
بقیه حاشیه
☆
بحیثیت حکم ہونے کے اس امر کا فیصلہ کرے۔ پس یہ آیات بطور فیصلہ ہیں کہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا (۱۲)
صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ - بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ ۔ یعنی یہ سرے سے بات غلط ہے کہ
یہودیوں نے بذریعہ صلیب حضرت عیسی علیہ السلام کو قتل کر دیا ہے اس لئے اس کا نتیجہ بھی غلط ہے
کہ حضرت مسیح کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوا اور نعوذ باللہ شیطان کی طرف گیا ہے بلکہ خدا نے
اپنی طرف اُس کا رفع کیا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہود اور نصاری میں رفع جسمانی کا کوئی جھگڑا نہ تھا
حکم اور حاکم میں یہ فرق ہے کہ حکم کا فیصلہ ناطق ہوتا ہے اس کے بعد کوئی اپیل نہیں مگر مجر دلفظ حاکم اس مضمون پر حاوی نہیں۔ منہ
لعنتی ٹھہرا کر خدا تعالیٰ کا غضب اپنے پر نازل کیا اور مغضوب علیہم ٹھہرے حالانکہ ان کو پتہ بھی
لگ گیا تھا کہ حضرت مسیح قبر میں نہیں رہے اور وہ پیشگوئی اُن کی پوری ہوئی کہ یونس کی طرح میرا حال
ہوگا یعنی زندہ ہی قبر میں جاؤں گا اور زندہ ہی نکلوں گا۔ اور نصاری گو حضرت مسیح سے محبت کرتے تھے
مگر محض اپنی جہالت سے انہوں نے بھی لعنت کا داغ حضرت مسیح کے دل کی نسبت قبول کر لیا اور یہ نہ
سمجھا کہ لعنت کا مفہوم دل کی ناپاکی سے تعلق رکھتا ہے اور نبی کا دل کسی حالت میں نا پاک اور خدا کا
دشمن اور اس سے بیزار نہیں ہو سکتا۔ پس اس سورۃ میں بطور اشارت مسلمانوں کو یہ سکھلایا گیا ہے کہ
یہود کی طرح آنے والے مسیح موعود کی تکذیب میں جلدی نہ کریں اور حیلہ بازی کے فتوے طیار نہ کریں
اور اس کا نام لعنتی نہ رکھیں ورنہ وہی لعنت الٹ کر ان پر پڑے گی ۔ ایسا ہی عیسائیوں کی طرح نادان
دوست نہ بنیں اور نا جائز صفات اپنے پیشوا کی طرف منسوب نہ کریں پس بلا شبہ اس سورۃ میں مخفی
طور پر میرا ذکر ہے اور ایک لطیف پیرایہ میں میری نسبت یہ ایک پیشگوئی ہے اور دعا کے رنگ میں
مسلمانوں کو سمجھایا گیا ہے کہ ایسا زمانہ تم پر بھی آئے گا اور تم بھی حیلہ جوئی سے مسیح موعود کو لعنتی ٹھہراؤ گے
کیونکہ یہ بھی حدیث ہے کہ اگر یہودی سوسمار کے سوراخ میں داخل ہوئے ہیں تو مسلمان بھی داخل
ہوں گے۔ یہ عجیب خدا تعالیٰ کی رحمت ہے کہ قرآن شریف کی پہلی سورۃ میں ہی جس کو پنج وقت مسلمان
پڑھتے ہیں میرے آنے کی نسبت پیشگوئی کر دی۔ فالحمد لله علی ذالک_منه
النساء: ۱۵۸
النساء : ۱۵۹

اور نہ یہود کا یہ اعتقاد تھا کہ جس کا رفع جسمانی نہ ہو وہ مومن نہیں ہوتا اور ملعون ہوتا ہے اور خدا
کی طرف نہیں جاتا بلکہ شیطان کی طرف جاتا ہے۔ خود یہود قائل ہیں کہ حضرت موسیٰ کا رفع
جسمانی نہیں ہوا حالانکہ وہ حضرت موسیٰ کو تمام اسرائیلی نبیوں سے افضل اور صاحب الشریعت
سمجھتے ہیں اب تک یہود زندہ موجود ہیں اُن کو پوچھ کر دیکھ لو کہ انہوں نے حضرت مسیح کے
مصلوب ہونے سے کیا نتیجہ نکالا تھا ؟ کیا یہ کہ اُن کا رفع جسمانی نہیں ہوا یا یہ کہ اُن کا رفع
روحانی نہیں ہوا اور وہ نعوذ باللہ اوپر کو خدا کی طرف نہیں گئے بلکہ نیچے کو شیطان کی طرف گئے ۔
بڑی حماقت انسان کی یہ ہے کہ وہ ایسی بحث شروع کر دے جس کو اصل تنازع سے کچھ بھی
تعلق نہیں ۔ بمبئی کلکتہ میں صد ہا یہودی رہتے ہیں بعض اہل علم اور اپنے مذہب کے فاضل ہیں
اُن سے بذریعہ خط دریافت کر کے پوچھ لو کہ انہوں نے حضرت مسیح پر کیا الزام لگایا تھا اور
صلیبی موت کا کیا نتیجہ نکالا تھا کیا عدم رفع جسمانی یا عدم رفع روحانی ۔ غرض حضرت مسیح کے
رفع کا مسئلہ بھی قرآن شریف میں بے فائدہ اور بغیر کسی محرک کے بیان نہیں کیا گیا بلکہ اس
میں یہود کے ان خیالات کا ذب اور دفع مقصود ہے جن میں وہ حضرت مسیح کے رفع روحانی
کے منکر ہیں۔ بھلا اگر تنزل کے طور پر ہم مان بھی لیں کہ یہ لغو حرکت نعوذ باللہ خدا تعالیٰ نے
اپنے لئے پسند کی کہ مسیح کو مع جسم اپنی طرف کھینچ لیا اور اپنے نفس پر جسم اور جسمانی ہونے کا
اعتراض بھی وارد کر لیا کیونکہ جسم جسم کی طرف کھینچا جاتا ہے پھر بھی طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ
چونکہ قرآن شریف یہود اور نصاری کی غلطیوں کی اصلاح کرنے آیا ہے اور یہود نے یہ ایک
غلطی اختیار کی تھی کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو نعوذ باللہ ملعون قراء قرار دیا اور اُن کے روحانی
بڑی
رفع سے انکار کیا۔ اور یہ ظاہر کیا کہ وہ مرکر خدا کی طرف نہیں گیا ہے بلکہ شیطان کی طرف گیا تو
اس الزام کا دفع اور دب قرآن میں کہاں ہے جو اصل منصب قرآن کا تھا کیونکہ جس حالت میں
آیت رَافِعُكَ إِلَى ، اور آیت بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ " جسمانی رفع ح کے کے ۔ لئے خاص ہو
L
گئیں تو روحانی رفع کا بیان کسی اور آیت میں ہونا چاہیے اور یہود اور نصاری کی غلطی دور
کرنے کے لئے کہ جو عقیدہ لعنت کے متعلق ہے ایسی آیت کی ضرورت ہے کیونکہ جسمانی
آل عمران : ۵۶
النساء : ۱۵۹

رفع لعنت کے مقابل پر نہیں بلکہ جیسا کہ لعنت بھی ایک روحانی امر ہے ایسا ہی رفع بھی ایک امر
روحانی ہونا چاہیے۔ پس وہی مقصود بالذات امر تھا۔ اور یہ عجیب بات ہے کہ جو امر تصفیہ کے
☆
متعلق تھا وہ اعتراض تو بدستور گلے پڑا رہا اور خدا نے خواہ نخواہ ایک غیر متعلق بات جو یہود کے
عقیدہ اور باطل استنباط سے کچھ بھی تعلق نہیں رکھتی یعنی رفع جسمانی اس کا قصہ بار بار قرآن
شریف میں لکھ مارا۔ گویا سوال دیگر اور جواب دگر ۔ ظاہر ہے کہ رفع جسمانی یہود اور نصاری اور
اہلِ اسلام تینوں تینوں فرا فرقوں کے عقائد کے رو سے مدار نجات نہیں بلکہ کچھ بھی نجات اس پر موقوف مہ
نہیں تو پھر کیوں خدا نے اس کو بار بار ذکر کرنا شروع کر دیا۔ یہود کا یہ کب مذہب ہے کہ بغیر ۱۷
جسمانی رفع کے نجات نہیں ہو سکتی اور نہ سچا نبی ٹھہر سکتا ہے پھر اس لغوذ کر سے فائدہ کیا ہوا؟
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جو تصفیہ کے لائق امر تھا جس کے عدم تصفیہ سے ایک سچا نبی جھوٹا
ٹھہرتا ہے بلکہ نعوذ باللہ کا فر بنتا ہے اور لعنتی کہلاتا ہے اس کا تو قرآن نے کچھ ذکر نہ کیا اور
ایک بے ہودہ قصہ رفع جسمانی کا جس سے کچھ بھی فائدہ نہیں شروع کر دیا۔ غرض حضرت مسیح
یہود حضرت عیسی علیہ السلام کے اُس رفع سے منکر تھے جو ہر ایک مومن کے لئے مدار نجات ہے کیونکہ مسلمانوں کی طرح اُن
کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ جان نکلنے کے بعد ہر یک مومن کی روح کو آسمان کی طرف لے جاتے ہیں اور اس کے لئے آسمان |
کے دروازے کھولے جاتے ہیں مگر کافر پر آسمان کے دروازے بند ہوتے ہیں اس لئے اس کی روح نیچے شیطان کی طرف
پھینک دی جاتی ہے جیسا کہ وہ اپنی زندگی میں بھی شیطان کی طرف ہی جاتا تھا لیکن مومن اپنی زندگی میں اوپر کی طرف جاتا
ہے اس لئے مرنے کے بعد بھی خدا کی طرف اس کا رفع ہوتا ہے اور ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ کی آواز آتی ہے۔ منہ
رفع جسمانی کا خیال اُس وقت نصاری کے دل میں پیدا ہوا جبکہ اُن کا ارادہ ہوا کہ حضرت مسیح کو خدا بناویں اور دنیا کا
منجی قرار دیں ورنہ نصاری بھی خود اس بات کے قائل ہیں کہ نجات کے لئے تو صرف روحانی رفع کافی ہے۔ پس
افسوس کہ جس امر کو نصاری حضرت مسیح کی خدائی کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ان کی ایک خصوصیت ٹھہراتے ہیں
وہی امر مسلمانوں نے بھی اپنے عقیدہ میں داخل کر لیا ہے اگر مسلمان یہ جواب دیں کہ ہم تو ادریس کو بھی مسیح کی طرح
آسمان پر ، عقیدہ رکھتے ہیں ۔ یہ دوسرا جھوٹ ہے کیونکہ جیسا کہ تفسیر فتح البیان میں لکھا ہے کہ اہل سنت کا یہی عقیدہ
ہے کہ ادریس آسمان پر زندہ بجسم عنصری نہیں ورنہ مانا پڑے گا کہ وہ بھی کسی دن زمین پر مرنے کے لئے آئے گا تو
اب خواه نخواه واہ رفع جسمانی میں مسیح کی خصوصیت ماننی پڑی اور قبول کرنا پڑا کہ اس کا جسم غیر فانی ہے اور خدا کے پاس
بیٹھا ہوا ہے اور یہ صریح باطل ہے ۔ منہ

کی موت اور رفع جسمانی پر یہ دلائل ہیں جو ہم نے بہت بسط سے اپنی کتابوں میں بیان کئے
ہیں اور اب تک ہمارے مخالف عدم جواب کی وجہ سے ہمارے مدیون ہیں۔ پھر اس میں
اب ہم پیر مہر علی شاہ یا کسی اور پیر صاحب یا مولوی صاحب سے کیا بحث کریں ۔ ہم تو باطل کو
ذبح کر چکے اب ذبح کے بعد کیوں اپنے ذبیحہ پر بے فائدہ چھری پھیریں ۔ اے حضرات !
ان اُمور میں اب بحثوں کا وقت نہیں ۔ اب تو ہمارے مخالفوں کے لئے ڈرنے اور توبہ کرنے
کا وقت ہے کیونکہ جہاں تک اس دنیا میں ثبوت ممکن ہے اور جہاں تک حقائق اور دعاوی کو
ثابت کیا جاتا ہے اسی طرح ہم نے حضرت مسیح کی موت اور ان کے رفع روحانی کو ثابت کر دیا
ہے۔ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلُلُ
اب موت مسیح کے بعد دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ مسیح موعود کا اِسی اُمت میں سے آنا کن
نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ اور دیگر قرائن سے ثابت ہے۔ سو وہ دلائل ذیل میں بیان کئے جاتے
ہیں۔ غور سے سنو شاید خدائے رحیم ہدایت کرے۔
منجملہ ان دلائل کے جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں جو آنے والا مسیح جس کا اس اُمت
کے لئے وعدہ دیا گیا ہے وہ اس امت میں سے ایک شخص ہو گا بخاری اور مسلم کی وہ حدیث ہے
جس میں امامکم منکم اور امکم منکم لکھا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ وہ تمہارا امام ہوگا
اور تم ہی میں سے ہوگا۔ چونکہ یہ حدیث آنے والے عیسیٰ کی نسبت ہے اور اسی کی تعریف میں
اس حدیث میں حکم اور عدل کا لفظ بطور صفت موجود ہے جو اس فقرہ سے : فقرہ سے پہلے ہے اس لئے
امام کا لفظ بھی اسی کے حق میں ہے اور اس میں کچھ شک نہیں کہ اس جگہ منکم کے لفظ سے
صحابہ کو خطاب کیا گیا ہے اور وہی مخاطب تھے لیکن ظاہر ہے کہ اُن میں سے تو کسی نے مسیح موعود
ہونے کا دعویٰ نہیں کیا اس لئے منکم کے لفظ سے کوئی ایسا شخص مراد ہے جو خدا تعالیٰ کے علم
میں قائم مقام صحابہ ہے اور وہ وہی ہے جس کو اس آیت مفصلہ ذیل میں قائم مقام صحابہ کیا گیا
ہے یعنی یہ کہ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ، کیونکہ اس آیت نے ظاہر کیا ہے کہ وہ
یونس : ۳۳
الجمعة : ۴

رسول کریم کی روحانیت سے تربیت یافتہ ہے اور اسی معنے کے رو سے صحابہ میں داخل ہے اور
اس آیت کی تشریح میں یہ حدیث ہے لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله رجل من
فارس اور چونکہ اس فارسی شخص کی طرف وہ صفت منسوب کی گئی ہے جو مسیح موعود اور مہدی سے
مخصوص ہے یعنی زمین جو ایمان اور توحید سے خالی ہو کر ظلم سے بھر گئی ہے پھر اس کو عدل سے پر
کرنا ۔ لہٰذا یہی شخص مہدی اور مسیح موعود ہے اور وہ میں ہوں اور جس طرح کسی دوسرے مدعی
مہدویت کے وقت میں کسوف خسوف رمضان میں آسمان پر نہیں ہوا۔ ایسا ہی تیرہ سو برس کے
عرصہ میں کسی نے خدا تعالیٰ کے الہام سے علم پا کر یہ دعویٰ نہیں کیا کہ اس پیشگوئی لناله رجل ۱۸
من فارس کا مصداق میں ہوں اور پیشگوئی اپنے الفاظ سے بتلا رہی ہے کہ یہ شخص آخری زمانہ
میں ہوگا جبکہ لوگوں کے ایمانوں میں بہت ضعف آجائے گا اور فارسی الاصل ہوگا اور اس کے
ذریعہ سے زمین پر دوبارہ ایمان قائم کیا جائے گا اور ظاہر ہے کہ صلیبی زمانہ سے زیادہ تر ایمان
کو صدمہ پہنچانے والا اور کوئی زمانہ نہیں۔ یہی زمانہ ہے جس میں کہہ سکتے ہیں کہ گویا ایمان
زمین پر سے اُٹھ گیا جیسا کہ اس وقت لوگوں کی عملی حالتیں اور انقلاب عظیم جو بدی کی طرف
ہوا ہے اور قیامت کی علامات صغری جو مدت سے ظہور میں آچکی ہیں صاف بتلا رہی ہیں اور نیز
آیت وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ میں اشارہ پایا جاتا ہے کہ جیسے صحابہ کے زمانہ میں زمین پر شرک پھیلا
ہوا تھا ایسا ہی اُس زمانہ میں بھی ہوگا اور اس میں کچھ شک نہیں کہ اس حدیث اور اس آیت کو
ملانے سے یقینی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ پیشگوئی مہدی آخر الزمان اور مسیح آخر الزمان کی
نسبت ہے کیونکہ مہدی کی تعریف میں یہ لکھا ہے کہ وہ زمین کو عدل سے بھر دے گا جیسا کہ
وہ ظلم اور جور سے بھری ہوئی تھی اور مسیح آخر الزمان کی نسبت لکھا ہے کہ وہ دوبارہ ایمان اور
امن کو دنیا میں قائم کر دے گا اور شرک کو محو کرے گا اور ملل باطلہ کو ہلاک کر دے گا۔ پس ان
حدیثوں کا مال بھی یہی ہے کہ مہدی اور مسیح کے زمانہ میں وہ ایمان جو زمین پر سے اُٹھ گیا اور
ثریا تک پہنچ گیا تھا پھر دوبارہ قائم کیا جائے گا اور ضرور ہے کہ اول زمین ظلم سے پُر ہو جائے اور
ایمان اُٹھ جائے کیونکہ جبکہ لکھا ہے کہ تمام زمین ظلم سے بھر جائے گی تو ظاہر ہے کہ ظلم اور ایمان
باہم

ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے ناچار ایمان اپنے اصلی مقر کی طرف جو آسمان ہے چلا جائے گا۔ غرض
تمام زمین کا ظلم سے بھرنا اور ایمان کا زمین پر سے اُٹھ جانا اس قسم کی مصیبتوں کا زمانہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے بعد ایک ہی زمانہ ہے جس کو مسیح کا زمانہ یا مہدی کا زمانہ کہتے
ہیں اور احادیث نے اس زمانہ کو تین پیرایوں میں بیان کیا ہے رجل فارسی کا زمانہ۔ مہدی کا
زمانہ مسیح کا زمانہ۔ اور اکثر لوگوں نے قلت تدبر سے ان تین ناموں کی وجہ سے تین علیحدہ
علیحدہ شخص سمجھ لئے ہیں اور تین قو میں اُن کے لئے مقرر کی ہیں ۔ ایک فارسیوں کی قوم ۔ دوسری
بنی اسرائیل کی قوم ، تیسری بنی فاطمہ کی قوم ۔ مگر یہ تمام غلطیاں ہیں۔ حقیقت میں یہ تینوں ایک
ہی شخص ہے جو تھوڑے تھوڑے تعلق کی وجہ سے کسی قوم کی طرف منسوب کر دیا گیا ہے۔ مثلاً
ایک حدیث سے جو کنز العمال میں موجود ہے سمجھا جاتا ہے کہ اہل فارس یعنی بنی فارس
بنی اسحاق میں سے ہیں ۔ پس اس طرح پر وہ آنے والا مسیح اسرائیلی ہوا اور بنی فاطمہ کے ساتھ
امہاتی تعلق رکھنے کی وجہ سے جیسا کہ مجھے حاصل ہے فاطمی بھی ہوا پس گویا وہ نصف اسرائیلی
ہوا اور نصف فاطمی ہوا جیسا کہ حدیثوں میں آیا ہے۔ ہاں میرے پاس فارسی ہونے کے لئے
بجز الہام الہی کے اور کچھ ثبوت نہیں لیکن یہ الہام اس زمانہ کا ہے کہ جب اس دعوے کا نام و
نشان بھی نہیں تھا یعنی آج سے میں برس پہلے براہین احمدیہ میں لکھا گیا ہے اور وہ یہ ہے
خذوا التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس یعنی توحید کو پکڑ و توحید کو پکڑ والے فارس
کے بیٹو! اور پھر دوسری جگہ یہ الہام ہے۔ ان الذين صدوا عن سبيل الله ردّ
عليهم رجل من فارس شكر الله سعيه - یعنی جو لوگ خدا کی راہ سے روکتے تھے
ایک شخص فارسی اصل نے اُن کا رڈلکھا۔ خدا نے اُس کی کوشش کا شکریہ کیا۔ ایسا ہی ایک اور
☆
جگہ براہین احمدیہ میں یہ الہام ہے تو کان الایمان معلقا بالثريا لناله رجل من فارس
چونکہ تیرہ سو برس تک خدا کے الہام کے امر سے اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کا کسی نے دعوی
نہیں کیا اور ممکن نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی جھوٹی ہو اس لئے جس شخص نے یہ دعوی
کیا اور دعوی بھی قبل اعتراض پیش آمدہ اس کارڈ کرنا گویا پیشگوئی کی تکذیب ہے ۔ منہ

یعنی اگر ایمان ثریا پر اٹھایا جاتا اور زمین سراسر بے ایمانی سے بھر جاتی تب بھی یہ آدمی جو فارسی
الاصل ہے اس کو آسمان پر سے لے آتا ۔ اور بنی فاطمہ ہونے میں یہ الہام ہے۔ الحمد لله
☆
الذي جعل لكم الصهر والنسب ۔ اشكر نعمتى رئیت خدیجتی یعنی تمام حمد اور
تعریف اس خدا کے لئے جس نے تمہیں فخر دامادی سادات اور فخر علو نسب جو دونوں مماثل و
مشابہ ہیں عطا فرمایا یعنی تمہیں سادات کا داماد ہونے کی فضیلت عطا کی اور نیز بنی فاطمہ امہات
میں سے پیدا کر کے تمہارے نسب کو عزت بخشی اور میری نعمت کا شکر کر کہ تو نے میری خدیجہ کو یا
پایا
یعنی بنی اسحاق کی وجہ سے ایک تو آبائی عزت تھی اور دوسری بنی فاطمہ ہونے کی عزت اس کے
ساتھ ملحق ہوئی اور سادات کی دامادی کی طرف اس عاجز کی بیوی کی طرف اشارہ ہے جو سیدہ
الهام الحمد لله الذي جعل لكم الصهر والنسب سے ایک لطیف استدلال میرے بنی فاطمہ ہونے پر پیدا
ہوتا ہے کیونکہ صبر اور نسب اس الہام میں ایک ہی جعل کے نیچے رکھے گئے ہیں اور ان دونوں کو قریباً ایک ہی درجہ کا
امر قابل حمد ٹھہرایا گیا ہے۔ اور یہ صریح دلیل اس بات پر ہے کہ جس طرح صہر یعنی دامادی کو بنی فاطمہ سے تعلق ہے
اسی طرح نسب میں بھی فاطمیت کی آمیزش والدات کی طرف سے ہے اور صہر کو نسب پر مقدم رکھنا اسی فرق کے
دکھلانے کیلئے ہے کہ صہر میں خالص فاطمیت ہے اور نسب میں اس کی آمیزش ۔ منہ
یہ الہام براہین میں درج ہے اس میں بطور پیشگوئی اشارہ یہ بتلایا گیا ہے کہ وہ تمہاری شادی جو سادات میں مقدر
ہے ضروری طور پر ہونے والی ہے اور خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اولاد کو خدیجہ کے نام سے یاد کیا۔ یہ اس بات کی طرف
اشارہ ہے کہ وہ ایک ہے ، بڑے خاندان کی ماں ہو جائے گی ۔ اس جگہ یہ عجیب لطیفہ ہے کہ خدا نے ابتدائے سلسلہ
سادات میں سادات کی ماں ایک فارسی عورت مقرر کی جس کا نام شہر بانو تھا اور دوسری مرتبہ ایک فارسی خاندان کی
بنیاد ڈالنے کے لئے ایک سیدہ عورت مقرر کی جس کا نام نصرت جہاں بیگم ہے گو یا فارسیوں کے ساتھ یہ عوض معاوضہ
کیا کہ پہلے ایک بیوی فارسی الاصل سید کے گھر میں آئی اور پھر آخری زمانہ میں ایک بیوی سیدہ فارسی مرد کے ساتھ
بیاہی گئی اور عجیب تریہ کہ دونوں کے نام بھی باہم ملتے ہیں۔ اور جس طرح سادات کا خاندان پھیلانے کے لئے وعدہ
الہی تھا اس جگہ بھی براہین احمدیہ کے الہام میں اس خاندان کے پھیلانے کا وعدہ ہے اور وہ یہ ہے:۔ ”سبحان الله
تبارک و تعالی زاد مجدک ینقطع ابائک ويبدء منک“۔ فالحمد لله على ذالك۔ منه

سندی سادات دہلی میں سے ہیں میر درد کے خاندان سے تعلق رکھنے والے۔ اسی فاطمی تعلق کی
طرف اس کشف میں اشارہ ہے جو آج سے تیس برس پہلے براہین احمدیہ میں شائع کیا گیا جس میں
دیکھا تھا کہ حضرات پنج تن سید الکونین حسنین فاطمۃ الزہراء اور علی رضی اللہ عنہ عین بیداری میں
آئے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کمال محبت اور مادرانہ عطوفت کے رنگ میں اس خاکسار کا
سر اپنی ران پر رکھ لیا اور عالم خاموشی میں ایک غمگین صورت بنا کر بیٹھے رہے۔ اُسی روز سے مجھ کو
اس خونی آمیزش کے تعلق پر یقین کلی ہوا۔ فالحمد للہ علی ذالک۔
غرض میرے وجود میں ایک حصہ اسرائیلی ہے اور ایک حصہ فاطمی ۔ اور میں دونوں مبارک
پیوندوں سے مرکب ہوں اور احادیث اور آثار کو دیکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ آنے والے
مہدی آخر الزمان کی نسبت یہی لکھا ہے کہ وہ مرکب الوجود ہوگا ۔ ایک حصہ بدن کا اسرائیلی اور
ایک حصہ محمدی کیونکہ خدا تعالیٰ نے چاہا کہ جیسا کہ آنے والے مسیح کے منصبی کاموں میں بیرونی اور
اندرونی اصلاح کی ترکیب ہے یعنی یہ کہ وہ کچھ سیچی رنگ میں ہے اور کچھ محمدی رنگ میں کام کرے
۲۰ گا ایسا ہی اس کی سرشت میں بھی ترکیب ہے۔ غرض اس حدیث امامکم منکم سے ثابت ہے
کہ آنے والا مسیح ہرگز اسرائیلی نبی نہیں ہے بلکہ اسی امت میں سے ہے جیسا کہ ظاہر نص یعنی
امامکم منکم اسی پر دلالت کرتا ہے اور اس تکلف اور تاویل کے لئے کہ حضرت عیسی علیہ السلام |
آکر امتی بن جائیں گے اور نبی نہیں رہیں گے کوئی قرینہ موجود نہیں ہے۔ اور عبارت کا حق ہے
کہ قبل وجود قرینہ اس کو ظاہر پر حمل کیا جائے ورنہ یہودیوں کی طرح ایک تحریف ہوگی ۔ غرض
یہ کہنا کہ حضرت عیسی بنی اسرائیلی دنیا میں آکر مسلمانوں کا جامہ پہن لے گا اور امتی کہلائے گا
یہ ایک غیر معقول تاویل ہے جو قوی دلائل چاہتی ہے ۔ تمام نصوص حدیثیہ اور قرآنیہ کا یہ حق
ہے کہ اُن کے معنے ظاہر عبارت کے رو سے کئے جائیں اور ظاہر پر حکم کیا جائے جب تک کہ
کوئی قرینہ صارفہ پیدا نہ ہو اور بغیر قرینہ قویہ صارفہ ہرگز خلاف ظاہر معنے نہ کئے جائیں اور
امامکم منکم کے ظاہری معنی یہی ہیں جو وہ امام اسی امت محمدیہ میں پیدا ہو گا ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی